ایک اعتراض اور اس کا جواب

انوار خلافت

۱۷۳ قوموں کو معلوم ہوگا اور وہ غور کریں گی اس آنے والے کو جو سب کا قائم مقام ہو کر آیا ہے۔مان
لیں گی کیونکہ یہ کوئی دوسرا نہیں بلکہ ان کا اپنا ہی ہے۔کسی دوسرے کو ماننے سے عار آیا کرتی
ہے۔لیکن جب ہندوؤں کو کرشن ، بدھوں کو بدھ، مسیحیوں کو مسیح اور مسلمانوں کو آنحضرت سان می ایستم
کہیں گے کہ ہمیں مان
لو تو پھر کسی کو ان کے ماننے میں کوئی عذر نہ ہوگا۔اور عذر ہو ہی کیا سکتا ہے
جبکہ وہ اپنے مانے ہوئے نبی کو ہی دوبارہ مانیں گے۔اور جب یہ تو میں مان لیں گی تو اور سب
انہی میں آجائیں گی کیونکہ باقی سب مذاہب انہی مذاہب کی شاخیں ہیں۔میں نے ان چار مذاہب کے نام اس لئے لئے ہیں کہ یہ بڑے بڑے مذہب ہیں اور ان
کے ماننے والی بڑی بڑی جماعتیں ہیں ورنہ ہر ایک مذہب میں کسی نہ کسی نبی کے آنے کی
پیشگوئی موجود ہے۔غرض خدا تعالیٰ نے تمام دنیا پر ایک ہی مذہب قائم کرنے کی یہ تدبیر
کی۔لیکن خدا کی یہ سنت نہیں ہے کہ مذاہب کو بالکل مٹا کر اور نیست و نابود کر کے ایک ہی
مذہب کو رہنے دے۔اسی سنت کے مطابق اب بھی دیگر مذاہب کچھ کچھ رہیں گے لیکن
بہت ہی قلیل تعداد میں ان کے پیر وہوں گے جو گویا نہ ہونے کے ہی برا بر ہوں گے۔ایک اعتراض اور اس کا جواب
اس جگہ میں ایک اعتراض کا جو عام طور پر احمدیوں پر کیا جاتا ہے اور جو میری پہلی تقریر پر
بھی پڑسکتا ہے ازالہ کر دینا ضروری سمجھتا ہوں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ مانا کہ تمام مذاہب
کے جمع کرنے کے لئے یہ ایک عمدہ تدبیر ہے کہ سب مذاہب کے نبیوں کی دوبارہ آمد کی خبر دی
جائے اور پھر ان سب کو ایک شخص کے وجود میں ظاہر کیا جائے لیکن یہ ہو کیونکر سکتا ہے کہ ایک
ہی شخص کرشن بھی ہو مسیح بھی ہو محمد بھی ہو اور اسی طرح اور نبیوں کا بھی مظہر ہو۔اس کے جواب میں میں کہتا ہوں کہ چار ناموں والے ایک شخص کا ہونا کچھ بھی مشکل
نہیں۔میں نے جلسہ کے موقعہ پر اپنی ایک تقریر میں بتایا ہے کہ آنحضرت سالی سیستم فرماتے

۱۷۴ ہیں کہ میرے کئی نام ہیں۔میرا نام محمد ہے کیونکہ میں سب انسانوں سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے
حضور تعریف کیا گیا ہوں۔میں احمد ہوں کہ مجھ سے بڑھ کر خدا کی تعریف کرنے والا کوئی
نہیں۔میں حاشر ہوں کہ دنیا کو اس کی روحانی موت کے بعد پھر زندہ کروں گا۔میں ماحی ہوں
کہ دنیا کے کفر اور ضلالت کو مٹانے والا ہوں۔میں عاقب ہوں کہ میرے بعد کوئی نئی شریعت
لانے والا نبی نہیں ہوسکتا۔پس اگر آنحضرت سایلیا میم کے پانچ نام ہو سکتے ہیں۔تو حضرت مسیح
موعود کے چار نام کیوں نہیں ہو سکتے۔اس میں تعجب کی کونسی بات ہے۔اور خدا تعالیٰ کے تو
ننانوے نام کہے جاتے ہیں۔ہمارے نزدیک تو خدا تعالیٰ کے ہزار ہا نام ہیں لیکن اگر
ننانوے ہی تسلیم کئے جائیں۔تب بھی بات صاف ہے اگر ایک ہستی کے ننانوے نام ہو سکتے
ہیں تو چار نام ایک جگہ کیوں جمع نہیں ہو سکتے۔اور یہ تو صفاتی ناموں کا حال ہے۔ہم تو دیکھتے
ہیں کہ اسم ذات بھی بعض دفعہ ایک سے زیادہ ہوتے ہیں مثلاً ہمارا ہی چھوٹا بھائی تھا جس کا
مبارک احمد بھی نام تھا۔اور دوست احمد بھی کئی لڑکوں کے نام نھیال والے اور رکھتے ہیں اور
ددھیال والے اور بعض کا تاریخی نام کچھ اور ہوتا ہے اور عام مشہور نام کوئی اور۔پس جب
عام طور پر متعدد نام ہوتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ایک شخص کے نام کرشن ، بدھ مسیح ، مہدی ، احمد
اور غلام احمد نہ ہوں۔جب دنیا میں اور کئی شخصوں کے کئی نام ہوتے ہیں۔اور اس کی ہزاروں
مثالیں موجود ہیں۔تو یہ بھی تعجب کی کوئی بات نہیں کہ ایک ہی شخص پہلے کئی اشخاص کے نام
پالے۔ہاں یہ تعجب کی بات ہے کہ پہلے ہی اصل شخص پھر آجائیں۔لیکن ہمارا یہ مذہب ہرگز
نہیں کہ حضرت مسیح موعود وہی مسیح ہیں جو بنی اسرائیل کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔یا وہی
بدھ ہیں جو بدھ مذہب کا بانی تھا۔یا وہی کرشن ہیں جو ہندوؤں میں بھیجا گیا تھا۔یا وہی
محمد الیا ستم ہیں جو تیرہ سو سال ہوئے عرب میں مبعوث ہوئے تھے۔بلکہ ہم تو کہتے ہیں کہ خدا
تعالیٰ نے ان سب کے نام ایک شخص کو دے دیئے ہیں۔اور ایک شخص کے بہت سے نام رکھنا

۱۷۵ ہرگز قابل تعجب نہیں۔قابل تعجب یا تو یہ بات ہو سکتی تھی کہ پہلے ہی آدمی اپنے اپنے جسم عصری
کے ساتھ واپس تشریف لاتے۔یا یہ کہ تناسخ کے مسئلہ کے ماتحت ان کی ارواح دنیا میں آتیں
اور ان کی روحیں ایک ہی جسم میں داخل ہو جاتیں۔لیکن ہم تناسخ کے قائل نہیں اور نہ اس بات
کے قائل ہیں کہ ان پہلے انبیاء کی ارواح ایک شخص میں آکر داخل ہوگئیں ہیں۔ہم یہ نہیں کہتے
چونکہ پہلے مسیح کی روح حضرت مسیح موعود کے جسم میں آگئی ہے اس لئے وہ مسیح کہلاتے
ہیں۔یا کرشن کی روح ان کے جسم میں آگئی ہے اس لئے وہ کرشن کہلاتے ہیں۔یا بدھ کی
روح آپ میں حلول کر گئی ہے اس لئے آپ بدھ کہلاتے ہیں۔یا آنحضرت سلی یا پیام کی روح
مبارکہ نے آپ کے جسم کو اپنا مسکن بنایا ہے اس لئے آپ محمد کہلاتے ہیں۔ہم تو یہ کہتے ہیں
کہ ایک شخص کئی آدمیوں کے اخلاق اور کمالات حاصل کر کے ان کے نام پا گیا ہے۔اسلام
اس عقیدہ کو جائز نہیں رکھتا کہ کوئی روح تناسخ کے چکر میں واپس دنیا میں آئے لیکن بروز کو جائز
کہتا ہے کیونکہ تناسخ علیحدہ بات ہے۔تناسخ تو اس کو کہتے ہیں کہ ایک شخص جو وفات پاچکا ہو
اس کی روح کو خدا تعالیٰ جنت سے نکالے اور کسی اور جسم میں ڈال دے۔جیسا کہ ہندو کہتے
ہیں کہ جو انسان مر جائے اس کی روح مختلف جانوروں کی شکل اختیار کرتی رہتی ہے کبھی مکھی بنتی
ہے کبھی کتا کبھی بلی کبھی سور کبھی انسان وغیرہ وغیرہ لیکن یہ ایک لغو بات ہے۔پس ہمارا یہ
کہنا کہ حضرت کرشن ، بدھ مسیح اور آنحضرت صالی ایم ایم آئے۔اس سے یہ مراد نہیں کہ وہی
آگئے ہیں جو پہلے وفات پاچکے ہیں بلکہ یہ کہ ایک شخص نے ان کے کمالات حاصل کرنے
کے باعث ان کے نام پالئے ہیں۔پس اگر کوئی شخص ہم پر یہ اعتراض کرے کہ ایک جسم میں اتنے آدمیوں کی ارواح کیونکر
آگئیں تو یہ اس کی غلطی ہے کیونکہ ہم تو تناسخ کے قائل ہی نہیں پھر ہم کیونکر یہ عقیدہ رکھ سکتے ہیں
کہ ایک شخص میں متعدد آدمیوں کی ارواح حلول کر گئی ہیں۔پس ہم پر ایسا اعتراض کرنے

والاصرف ہمارے عقائد سے ناواقف ہونے کے باعث ایسا اعتراض کرتا ہے۔پس جبکہ ہم
تناسخ کی رو سے کسی کا دوبارہ آنا نہیں مانتے اور یہ بھی نہیں مانتے کہ کوئی مرکز دوبارہ اس دنیا
میں آسکتا ہے۔کیونکہ قرآن شریف اس بات کو بڑے زور سے رد کرتا ہے تو پھر ہمارے اس
عقیدہ پر کہ ایک شخص نے کئی نبیوں کے نام حاصل کر لئے ہیں کیا اعتراض پڑسکتا ہے۔ایک
مسلمان جو یہ نہیں مانتا کہ بدھوں اور ہندوؤں کے مذہب میں بھی کوئی سچائی ہے وہ
اس بات سے انکار کر سکتا ہے کہ کوئی کرشن اور کوئی بدھ مبعوث ہو کر نہیں آئے گا۔لیکن اس
بات کا منکر نہیں ہوسکتا کہ ایک مہدی آخری زمانہ کی اصلاح کے لئے آنے والا ہے لیکن
ایک صداقت پسند انسان کرشن اور بدھ کے آنے سے بھی انکار نہیں کر سکتا کیونکہ ان کے متعلق
جو پیشگوئیاں تھیں اور ان کے آنے کی جو علامتیں مقرر کی گئی تھیں وہ پوری ہو رہی ہیں۔تو پھر
کس طرح کہا جاسکتا ہے کہ یہ نبی نہیں آئیں گے۔اگر ان تمام علامات کے ظاہر ہونے پر بھی
کوئی شخص ان نبیوں کے دوبارہ آنے کا منکر ہی ہو تو اس کی مثال بالکل اس شخص کی ہوگی جو
ایک جنگ میں شامل ہو کر زخمی ہو گیا تھا۔چونکہ بزدل اور بیوقوف آدمی تھا اس لئے تیر لگتے ہی
بھاگ گیا بھاگتے ہوئے اپنے زخم سے خون بھی پونچھتا جاتا تھا۔اور ساتھ ہی یہ بھی کہتا جاتا تھا
کہ یا اللہ مجھے تیر لگنے والی بات جھوٹ ہی ہو۔پس جب پیشگوئیاں پوری ہوگئی ہیں تو کیسا نادان ہے وہ شخص جو یہ کہے کہ ہندوؤں میں
کرشن یا بدھوں میں بدھ کے آنے والی خبر جھوٹ ہے۔وہ شخص بعینہ اسی قسم کا ہے جو خون بھی
پونچھتا جائے اور کہے کہ الہی جھوٹ ہی ہو۔یہ پیشگوئیاں ضرور سچی ہیں اور نبیوں کا کلام
ہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو کلام ہوتا ہے وہ سچا ہوتا ہے اور جو شیطان کی طرف سے
ہوتا ہے وہ جھوٹا ہوتا ہے۔پس جبکہ ہم ان پیشگوئیوں کو بھی جھوٹا نہیں کہہ سکتے اور تناسخ کے بھی
قائل نہیں ہیں۔تو اب ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ چونکہ کہا گیا ہے کہ کرشن آئے گا۔اور وہ

122 تناسخ کی رو سے آنہیں سکتا مگر اس کی علامتیں پوری ہو گئی ہیں۔اس لئے ہم یہ مان لیں کہ کوئی
شخص اس کی خو بو پر آئے گا۔پھر کہا گیا ہے کہ بدھ دوبارہ آئے گا اور اس کے آنے کی علامتیں
بھی پوری ہوگئی ہیں۔لیکن وہ تناسخ کی رو سے آنہیں سکتا اس لئے ہمیں ماننا پڑے گا کہ کوئی
شخص اس کے کمالات حاصل کر کے اس کا نام پا کر آئے گا۔اسی طرح کہا گیا تھا کہ مسیح دوبارہ
آئے گا۔اور اس کے دوبارہ آنے کی جو علامتیں بتائی گئی تھیں وہ پوری بھی ہوگئی ہیں۔لیکن
چونکہ وہ فوت ہو چکا ہے۔اس لئے ماننا پڑے گا کہ مسیح کے رنگ میں کوئی اور آئے گا نہ کہ وہی
مسیح۔اسی طرح آنحضرت مسالہ بیان کے متعلق پیشگوئی تھی کہ آپ دوبارہ مبعوث ہوں گے لیکن
چونکہ حقیقتا آپ کا آنا تعلیم قرآن کے خلاف ہے اس لئے یہی تسلیم کرنا ہوگا کہ آپ ہی
دوبارہ نہیں آئیں گے بلکہ آپ کا بروز اور مثیل آئے گا۔پس جبکہ قرآن کریم سے ثابت ہے
کہ کوئی شخص مرکر دوبارہ دنیا میں نہیں آسکتا اور یہ بھی ثابت ہے کہ تناسخ ایک باطل عقیدہ ہے
اور یہ بھی پایہ ثبوت
کو پہنچ گیا ہے کہ حضرت کرشن ، بدھ مسیح “ اور آنحضرت صلی ایام کے دوبارہ
آنے کے متعلق جو پیشگوئیاں ہیں وہ سچی ہیں تو اب سوائے اس کے اور کیا کہا جاسکتا ہے کہ ان
سب کے رنگ اور صفات میں کوئی اور آئے گا۔اور جب کہ ان کے مثیلوں کا آنا ثابت ہوا۔تو پھر ایک ہی شخص کا ان سب کا مثیل ہو جانا بالکل ممکن ہے اور الگ الگ آدمیوں کے آنے
کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ صفات ایک آدمی میں بہت سی اکٹھی ہو سکتی ہیں۔کیا یہ نہیں ہوتا
کہ ایک شخص بہادر بھی ہو اور شریف بھی سخی بھی ہو اور رحم دل بھی۔حاتم ایک بڑا سخی انسان ہوا
ہے۔جب کوئی بہت سخی ہو تو اسے حاتم کہتے ہیں۔رستم ایک بڑا بہادر ہوا ہے اور جس میں
بہت بہادری پائی جائے اسے رستم کہتے ہیں۔افلاطون ایک بڑا فلسفی ہوا ہے اور جو کوئی بڑا
فلسفی ہوتو اسے افلاطون کہتے ہیں۔جالینوس ایک بڑا طبیب ہوا ہے اور جو کوئی بڑا طبیب ہو تو
اسے جالینوس کہتے ہیں۔لیکن کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ہی شخص بڑا سخی بھی ہو، بڑا بہادر بھی

12A ہو، بڑا فلسفی بھی ہو اور بڑا طبیب بھی ہو۔اور جب ایسا ہوسکتا ہے تو ہم ایسے شخص کو اس کی
چاروں صفات کی وجہ سے حاتم ، رستم ، افلاطون اور جالینوس کہہ سکتے ہیں۔حالانکہ جب کسی کو
یہ نام دیئے جائیں گے تو ان ناموں کے اصلی مصداق دنیا میں نہیں آجائیں گے۔بلکہ یہی کہا
جائے گا کہ ایک شخص میں ان چار آدمیوں کی صفات اکٹھی ہوگئی ہیں۔پھر ذرا شاعروں کے
قصیدوں کو پڑھو تو معلوم ہو جائے گا کہ وہ تو بہت سے انسانوں کے نام اپنے محمد وحوں کی طرف
منسوب کرتے ہیں۔سکند ربھی بناتے ہیں، رستم بھی بناتے ہیں ، افلاطون بھی بناتے ہیں ، حاتم
بھی بناتے ہیں پس اس میں کون سی مشکل ہے کہ ایک ہی انسان کو پہلے نبیوں کے نام دیئے
جائیں۔اگر ہم کسی کو حاتم کہتے ہیں تو اس سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہی حاتم جو مر چکا ہے
دوبارہ آگیا ہے اس کی روح تناسخ کے طور پر اس میں آگئی ہے بلکہ یہ مراد ہوتی ہے کہ وہ بھی
ایک بڑا سخی تھا اور یہ بھی ایک بڑا سخی ہے۔تو ایک آدمی میں بہت سی صفات اکٹھی ہو سکتی
ہیں اور اس میں کوئی عجیب اور انوکھی بات نہیں ہے۔دیکھو آنحضرت سلینا ہی تم کو خدا تعالیٰ نے
ان تمام صفات حسنہ سے جو انسانوں میں پائی جاتی ہیں متصف فرمایا ہے۔اس لئے آپ
ابراہیم بھی ہیں ، نوش بھی ہیں، موسیٰ بھی ہیں، عیسی بھی ہیں، اسماعیل بھی ہیں، اسحاق بھی
ہیں۔اور تمام انبیاء کے جامع ہیں۔اب بتاؤ۔آنحضرت صلاله ای لیم جب ایک لاکھ چوبیس ہزار
انبیاء کے جامع تھے جیسا کہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے تو آپ میں سب کے نام اکٹھے تھے یا
نہیں۔اگر نہیں تو یہ کہنا جھوٹ ہے کہ آپ سب نبیوں کے جامع تھے لیکن اگر جامع تھے۔یعنی
آدم کے کمالات آپ میں پائے جاتے تھے تو آپ آدم تھے۔اگر نوح کے کمالات آپ میں
پائے جاتے تھے تو آپ نوح تھے۔اگر ابراہیم کے کمالات آپ میں پائے جاتے تھے تو
آپ ابراہیم تھے۔پس اگر کوئی یہ تسلیم کرتا ہے کہ آپ سب انبیاء کے جامع تھے۔اور سب
انبیاء کی خوبیاں آپ میں تھیں تو اسے یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے

10 von 10 heute frei