حضرت مسیح موعودؑ کے اتنے نام کیوں رکھے گئے

انوار خلافت

۱۸۰ پڑتا ہے اور وہ یہ کہ اگر یہ درست ہے تو اس طرح آنحضرت سائیلی یہی ہم کی ہتک ہوتی ہے کیونکہ
آپ تمام انبیاء کے جامع ہیں اور تمام کی صفات اپنے اندر رکھتے ہیں۔مگر مرزا صاحب دعوئی
کرتے ہیں کہ میں محمد بھی ہوں جس سے ماننا پڑتا ہے کہ آپ میں دوہرے کمالات
ہیں۔اس لئے آنحضرت مصلای ایام سے بڑے ہیں کیونکہ رسول اللہ تمام پچھلے انبیاء کے قائم
مقام تھے مگر مرزا صاحب آپ کے بھی قائم مقام بنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔لیکن یہ ایک دھوکا
لگا ہے جو کم سمجھی کا نتیجہ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ آنحضرت ملا یلم تمام انبیاء کی تفصیل ہیں
اور حضرت مرزا صاحب آپ کے بروز اور مثیل۔لوگ تو کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے صرف
چار نبیوں کے نام اپنے نام قرار دیئے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ آپ تمام انبیاء کے نام رکھتے
تھے۔چنانچہ حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ میں عیسی ہوں۔ہارون ہوں۔موسیٰ
ہوں۔ابراہیم ہوں۔داؤ ہوں۔یہ تو اپنے نام لے دیئے ہیں لیکن آپ کے نام ایک لاکھ
چوبیس ہزار انبیاء کے نام تھے۔اور پھر آپ آنحضرت صلی لی ایم
کے غلام ہی تھے۔کیونکہ آپ
نے سب کچھ آنحضرت میان ایام کے ذریعہ ہی حاصل کیا تھا۔آپ کا نام ابراہیم ، موسیٰ
عیسی ، ہارون وغیرہ اس لئے تھا کہ آپ ان کی تفصیل تھے۔اور محمد اس لئے تھا کہ آپ ان تمام
انبیاء کے جامع تھے۔پس بلحاظ الگ الگ صفات کے آپ ہر ایک نبی کا نام پانے والے
تھے مگر مجموعی لحاظ سے آپ محمد تھے۔اور چونکہ آپ نے یہ تمام کمالات محمد کی اطاعت میں
پائے تھے اس لئے آپ ان کے غلام بھی تھے۔حضرت مسیح موعود کے انتے نام کیوں رکھے گئے
اب ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بجائے اس کے کہ یہ
کہا جاتا کہ کرشن ، بدھ مسیح اور محمد دوبارہ آئیں گے۔کیوں یہ نہ کیا گیا کہ سب کی طرف سے
ایک ہی نبی کے آنے کی خبر دے دی جاتی۔اس طرح تمام لوگ ایک نقطہ پر بھی جمع

۱۸۱ ہو جاتے۔اور جب ان انبیاء کی پیشگوئی پوری ہوتی تو کسی کو دھوکا بھی نہ لگتا۔یہ کیوں کہا گیا کہ
کرشن ہی آئے گا؟ یہ کیوں نہ کہہ دیا گیا کہ حضرت کرشن یہ پیشگوئی کرتے کہ ایک انسان آئے
گا جس کی یہ یہ علامتیں ہوں گی۔اسی طرح حضرت مسیح “، حضرت بدھ اور آنحضرت صلی شمالی کنم
سے یہ کیوں کہلایا گیا کہ مسیح اور بدھ اور محمد ہی آئیں گے۔یہ کیوں نہ کہلا دیا کہ ایک شخص
آئے گا جس کی فلاں فلاں علامتیں ہوں گی۔اور اگر ایسا نہ کیا گیا تھا تو یہ تو کیا جاتا کہ ان سے
یہ کہلا دیا ہوتا کہ ایک مثیل بدھ آئے گا۔مثیل کرشن آئے گا۔مثیل مسیح آئے گا۔اور مثیل محمد
آئے گا۔اس کی کیا وجہ ہے کہ ان انبیاء کے اصل نام لے کر کہا گیا کہ یہی دوبارہ آئیں
گے۔ان کے اصل نام رکھ کر دھوکے میں ڈالنے کی کیا وجہ ہے؟
پہلی حکم
اس کی ایک بڑی حکمت تو اب کھلی ہے جبکہ ہماری جماعت میں اختلاف پیدا ہوا ہے۔اگر مثیل کہا جاتا تو آج اس طرح یہ حقیقت نہ کھلتی۔کیونکہ مثیل کہنے سے یہ بات نہیں کھلتی کہ
وہ جس کا مثیل ہے اس کے برابر ہے یا کم۔کیونکہ صرف ایک صفت کے اشتراک سے مثیل
بن سکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک شخص دوسرے کا مثیل ہو لیکن اس کے تمام کمالات کا جامع نہ
ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس سے بھی بڑھ کر کمالات رکھنے والا ہو۔پس خدا تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود کے نام بدھ ، کرشن، مسیح اور محمد اور سب نبیوں کے جو نام رکھے۔یعنی فرما یا جرمی
الله في حُلّلِ الْأَنْبِيَاء ( تذکرہ صفحہ ۷۹) تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر ان انبیاء کا مسیح موعود کو
مثیل کہا جاتا۔تو کہنے والے کہہ دیتے کہ آپ نبی نہیں ہیں کیونکہ مثیل کے لئے ضروری نہیں
کہ ہر ایک بات میں مماثلت رکھے۔پس ان ناموں کے رکھنے سے بھی حضرت مسیح موعود
کی نبوت کا ثبوت ملتا ہے۔خدا تعالیٰ نے آپ کو کرشن کہا ہے اور کرشن ایک نبی کا نام
ہے۔اس لئے آپ بھی نبی ہیں۔خدا تعالیٰ نے آپ کو مسیح کہا ہے او سیخ ایک نبی کا نام ہے اس

۱۸۲ لئے آپ بھی نبی ہیں۔خدا تعالیٰ نے آپ
کو محمد کہا ہے اور محمد ایک نبی کا نام ہے اس لئے آپ
بھی نبی ہیں۔تو گویا پہلے انبیاء کے نام لے کر بتانے اور مثیل نہ کہنے کی یہی وجہ ہے کہ کیونکہ
مثیل کہنے میں یہ نقص ہے کہ یہ
کبھی بڑا ہوتا ہے اور کبھی چھوٹا اور کبھی برابر کا۔اگر مثیل کہا جاتا تو
ہمارے مخالف تیسری شق کو لے لیتے لیکن خدا تعالیٰ نے اس بات کو پہلے ہی دور کر دیا تا کہ
ایسا کرنے کا کسی کے لئے موقعہ ہی نہ رہے۔دیکھو آنحضرت مسی اینم کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا
ہے إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ |
رسُولًا (المزمل: ۱۶) حالانکہ آنحضرت سلمان پیام حضرت موسی سے بہت بڑا درجہ رکھتے
تھے تو مثیل کبھی عین ہوتا ہے
کبھی اعلیٰ اور کبھی ادنی۔تو خدا تعالیٰ نے بجائے اس کے کہ ایک
ایسا لفظ رکھتا جو تین پہلو رکھتا تھا جس کا ادنیٰ درجہ لے کر حضرت مسیح موعود کی ہتک کی جاتی ایسا
لفظ رکھ دیا کہ جس سے کوئی اور پہلو نکل ہی نہیں سکتا۔یعنی خدا تعالیٰ نے اس آنے والے نبی کو
مثیل بدھ نہیں کہا بلکہ بدھ ہی کہا ہے۔مثیل کرشن نہیں کہا بلکہ کرشن ہی کہا ہے۔مثیل مسیح نہیں
کہا بلکہ مسیح ہی کہا ہے۔اور اسی طرح وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا
(الجمعہ : ۴) میں مثیل محمد قرار نہیں دیا۔بلکہ محمد مہی قرار دیا ہے تا کہ آپ کے درجہ کے کم کرنے
والے آپ کے کمالات کا انکار نہ کر بیٹھیں۔غرض یہ ایک بڑی حکمت تھی جس کے لئے مثیل
نہیں کہا گیا بلکہ اصل نبی کا نام دیا گیا۔دوسری عظیم الشان حکمت
علم
یہ ہے کہ کوئی لفظ جو کسی کے متعلق بولا جاتا ہے وہ مثال دینے کے لئے ہوتا ہے۔مثلاً یہ
کہیں کہ فلاں شیر ہے یا یہ کہیں کہ فلاں شیر کی طرح ہے تو ان دونوں فقروں میں بڑا فرق
ہے۔کیونکہ مثال کے طور پر لفظ بولنے سے اس طرح مطلب واضح نہیں ہوتا۔جس طرح مجازاً

۱۸۳ وہی لفظ بول دینے سے ہوتا ہے۔چنانچہ کسی کو مثیل شیر کہنے سے جو اس کی حیثیت پیدا ہوتی
ہے شیر کہنے سے اس سے بہت بڑھ کر ظاہر ہوتی ہے۔تو مسیح موعود کو جو اصل نام دیئے گئے ہیں
اور کرشن ، بدھ مسیح ، محمد کہا گیا ہے اور ان کا مثیل کر کے نہیں پکارا گیا تو اسی لئے کہ تا اس سے
آپ کے درجہ کی عظمت ظاہر ہو۔تیسری حکمت
یہ ہے کہ اگر حضرت کرشن کے منہ سے یہ نہ کہلوایا جاتا کہ کرشن آئے گا بلکہ مثیل کرشن
آئے گا۔اور حضرت بدھ کے منہ سے یہ نہ کہلوایا جاتا کہ بدھ آئے گا بلکہ مثیل بدھ آئے گا۔اور حضرت مسیح کے منہ سے یہ نہ کہلوایا جاتا کہ مسیح آئے گا بلکہ مثیل مسیح آئے گا۔اور
آنحضرت مصلا لا اسلام سے یہ نہ کہلوایا جاتا کہ محمد آئے گا بلکہ مثیل محمد آئے گا۔تو ان انبیاء کی
تمام صفات کو تفصیل وار لکھنے کے لئے دفتر کے دفتر چاہئیں تھے۔مثلاً خدا تعالیٰ نے انجیل میں
فرمایا ہے کہ مسیح حلیم تھا اور مثالوں میں باتیں کیا کرتا تھا۔تو بتایا جاتا کہ وہ جو مثیل مسیح ہو گا وہ
بھی حلیم ہو گا اور مثالوں میں باتیں کرے گا۔اسی طرح ہر ایک نبی کی ہر ایک صفت کو بیان
کر کے بتایا جاتا کہ یہ یہ اوصاف اس میں بھی ہوں گے اور اگر ہر ایک صفت کو بیان کر کے
اس کو حضرت مسیح موعود کے متعلق بھی قرار نہ دے دیا جاتا تو یہ سمجھ لیا جاتا کہ باقی صفتیں ان
میں نہیں ہیں کیونکہ ان کے متعلق مذکور نہیں ہوئیں۔لیکن یہ ایک بہت طول طویل کام تھا مگر
جب خدا تعالیٰ نے ہر ایک نبی کا نام لے دیا اور بتادیا کہ یہی دوبارہ آئے گا تو اس سے پتہ لگ
گیا کہ اس میں جس قدر بھی صفات ہیں وہ سب کی سب بغیر کسی استثناء کے آنے والے میں
ہوں گی۔اسی طرح اگر قرآن شریف میں آنحضرت مالی ایم کی تمام صفات کو بالتفصیل بیان
فرما کر ان کو مسیح موعود کے لئے بھی بیان کیا جاتا تب یہ بات حاصل ہوسکتی تھی۔لیکن نام لے

۱۸۴ دینے سے نہایت وضاحت سے یہ بات پوری ہوگئی۔اور اگر حضرت کرشن یا حضرت بدھ یا
حضرت مسیح یا آنحضرت صلی اینم کی کوئی ایک صفت بیان کر دی جاتی اور اس کا حضرت مسیح
موعود کے متعلق ذکر ہوتا لیکن ان کی اور صفات کا ذکر حضرت مسیح موعود کے متعلق نہ ہوتا۔تو
لوگ کہتے کہ صرف یہی صفت مسیح موعود میں پائی جاتی ہے اور کوئی صفت نہیں پائی جاتی لیکن
خدا تعالیٰ نے پہلے انبیاء کے نام رکھ دیئے تاکہ ان کی الگ الگ صفتیں نہ گنانی پڑیں۔اور
انجیل کا مطالعہ کرنے والے جو جو خوبیاں حضرت مسیح میں پائیں وہی مسیح موعود کی تسلیم
کریں۔اور قرآن شریف کے پڑھنے والے جو جو صفات آنحضرت سال یا پیلم کی دیکھیں وہی
مسیح موعود کی قرار دیں۔اسی طرح دوسرے انبیاء کی کتابیں پڑھنے والے جو کوئی خوبی بھی ان
میں پائیں وہی مسیح موعود میں سمجھ لیں۔تو خدا تعالیٰ نے ان انبیاء کے نام ہی حضرت مسیح موعود
کے متعلق بول دیئے۔تا کہ ان
کی تمام کی تمام صفتیں آپ میں سمجھی جائیں۔چوتھی حکمت
یہ ہے کہ اگر یوں کہہ دیا جاتا کہ ایک نبی آئے گا تو خواہ اس کی کتنی ہی تعریف کر دی جاتی
پھر بھی اس کی اصل حقیقت نہ کھل سکتی۔کیونکہ جب تک کسی چیز کا نمونہ موجود نہ ہو اس وقت
تک اس کی اصلیت معلوم نہیں ہو سکتی۔مثلاً ایسے لوگوں کو جنہوں نے قادیان
کو نہیں دیکھا اس
کا نام بتایا جائے تو کوئی یہ خیال کرلے گا کہ قادیان ایک بڑا شہر ہو گا فٹنیں اور موٹر کاریں چلتی
ہوں گی سجے سجائے بازار ہوں گے سیر و تفریح کے بڑے سامان موجود ہوں گے۔اور کوئی یہ
سمجھ لے گا کہ قادیان ایک چھوٹا سا گاؤں ہوگا پانچ دس شخص ہوں گے ایک پیر بیٹھا ہوگا طب
و یا بس ہانک رہا ہوگا۔اور جس طرح اور سینکڑوں ہزاروں گدیاں ہیں اسی طرح وہ بھی ایک
گدی ہوگی اس کے سوا اور وہاں رکھا ہی کیا ہو گا۔غرض جو انسان حضرت مسیح موعود کو مانتا ہوگا

۱۸۵ وہ اپنے دل میں اور ہی نظارہ کھینچے گا۔اور جو نہیں مانتا ہو گا وہ کچھ اور ہی۔لیکن اس قسم کے خیالی
نظارے اکثر غلط ہوا کرتے ہیں۔اور لاکھ میں سے نانوے ہزار نو سو ننانوے غلط ہوتے
ہیں۔تو اگر حضرت مسیح موعود کی نسبت یہ کہا جاتا کہ فلاں زمانہ میں ایک نبی آئے گا جوسب
لوگوں کو ایک نقطہ پر بلائے گا۔تو بعض ختم نبوت کے خیال سے اس کا ایسا بھونڈ انقشہ بناتے جو
دیکھنے کے قابل ہی نہ ہوتا۔اور بعض غلو کی راہ سے اسے کچھ اور کا اور ہی قرار دے لیتے۔اس
لئے خدا تعالیٰ نے اس کا نمونہ بتادیا اور کہہ دیا کہ کرشن ہی آئے گا تا کہ کرشن کے ماننے والے
سمجھ لیں کہ وہ اس طرح کا ہوگا۔یہ اسی طرح کیا گیا ہے جس طرح جب کسی کو قادیان کا نام
بتا یا جائے تو ساتھ ہی یہاں کا نقشہ اور صحیح حالات بھی اس کے سامنے رکھ دیئے جائیں۔اس
سے اس کو دھوکا نہیں لگے گا۔خدا تعالیٰ نے اسی بات کو مد نظر رکھ کر کہ لوگ جھوٹا نقشہ نہ بنالیں
جس سے دھوکا کھا جائیں کچھ نبیوں کے نام ہی دوبارہ آنے کے لئے رکھ دیئے۔تا کہ اس
طرح لوگ آسانی سے سمجھ لیں۔پس اب کوئی حضرت مسیح موعود کے متعلق جھوٹا نقشہ نہیں کھینچ
سکتا کیونکہ اس کے سامنے پہلے نبیوں کے نقشے موجود ہیں۔پانچویں حکمت
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی منشاء تھی کہ تمام لوگوں کو اکٹھا کر کے ایک ہاتھ پر اور ایک جگہ جمع
کر دے۔اور ایسا اس وقت تک ہو نہیں سکتا تھا جب تک کہ جس کے ذریعہ اکٹھا کیا جاتا اس
سے لوگوں کو محبت اور انس نہ ہوتا۔دیکھو ایک راعی جب بکریوں کو بلاتا ہے تو سب دوڑی آتی
ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ یہ ہمیں کوئی کھانے کی چیز دے گا یا آرام کی جگہ لے جائے گا۔اسی
طرح مرنے اپنے پالنے والے کی آواز پر اکٹھے ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہمیں
دانہ ڈالے گا۔اسی طرح کبوتر پالنے والا جب انہیں بلاتا ہے تو وہ بھاگے آتے ہیں کیونکہ وہ
جانتے ہیں کہ یہ ہمیں کھانے کو دے گا۔تو چونکہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ تمام لوگوں کو ایک ہاتھ

۱۸۶ پر اکٹھا کرے اور یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا تھا جب تک کہ اس ہاتھ والے سے سب کو محبت
نہ ہو۔اس لئے خدا تعالیٰ نے ان نبیوں کے نام جن سے انہیں پہلے ہی محبت اور الفت تھی ایک
شخص کو دے دیئے۔ہندوؤں کو حضرت کرشن سے محبت تھی اس لئے انہیں کہا گیا کہ آؤ یہ کرشن
آ گیا ہے اس کے ہاتھ پر جمع ہو جاؤ۔مسیحیوں کو حضرت مسیح کے ساتھ محبت تھی اس لئے انہیں
کہا گیا کہ آؤ مسیح آگیا ہے اس کا ہاتھ پکڑ لو۔مسلمانوں کو آنحضرت سال شما پیام سے محبت تھی اس
لئے انہیں کہا گیا کہ آؤ محمد آ گیا ہے اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے دو۔مسلمان لِيُظهِرة
عَلَى الدِّينِ كُلّه کا نظارہ دیکھنے کے لئے منتظر تھے کہ محمد صل السلام کب مبعوث
ہوں گے۔لیکن جب انہیں کہا جائے گا کہ لو تمہارے زمانہ میں محمد نازل ہو گیا ہے تو بہت خوش
ہوں گے اور اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھیں گے کیونکہ جس بات کا شوق سے انتظار ہو
اس کے پورا ہو جانے پر اسے شوق سے قبول بھی کیا جاتا ہے۔دیکھو حضرت مسیح نے اپنے بعد
دونبیوں کے آنے کی پیشگوئی کی تھی۔ایک اپنے سے بڑے کی اور ایک اپنی ہی آمد ثانی کی
لیکن مسیحی لوگ یہی کہتے ہیں کہ مسیح کب آئے گا۔اور وہ نبی“ جو تمام انبیاء کا موعود اور سب
نبیوں کا سردار تھا با وجود اس کی پیشگوئی انجیل میں موجود ہونے کے مسیحی لوگ اس کی آمد کے
خواہشمند نہیں میسیج کو خواہ کتنا ہی بڑا کہا جائے پھر بھی وہ آنحضرت صالنا السلام کا مقابلہ نہیں
کر سکتے لیکن مسیحیوں نے اس خوشی اور شوق سے آپ کا انتظار نہ کیا جس سے وہ مسیح کا
انتظار کر رہے ہیں۔کیونکہ مسیح کو وہ اپنا نبی سمجھتے ہیں اور آنحضرت سلی دیپلم کو بیگانہ۔ان کی
حالت اسی طرح کی ہے کہ ایک شخص کو کہا جائے کہ تمہیں بیٹا ملے گا پھر یہ کہا جائے تمہارا وہ بیٹا
مرگیا ہے وہ دوبارہ زندہ ہو کر ملے گا۔تو اس شخص کو مردہ بیٹے کے زندہ ہوکر ملنے سے جو خوشی
ہوگی وہ دوسرے کے ملنے سے نہ ہوگی۔چونکہ خدا تعالیٰ کا منشاء تھا کہ تمام لوگوں کو ایک جگہ جمع
کر دے اس لئے ان کی محبت اور شوق کو جوش دلانے کے لئے ان کے نبیوں کے نام بتا دیئے

۱۸۷ کہ یہی دوبارہ آئیں گے۔لیکن اگر انہیں یہ کہا جاتا کہ ان کے مثیل آئیں گے تو انہیں ایسا
شوق اور محبت ان سے ملنے کے لئے نہ ہوتی۔اب مسیحیوں نے بڑے شوق سے انتظار کیا
کیونکہ انہیں حضرت مسیح سے محبت تھی۔ہندوؤں نے بڑی بے تابی سے انتظار کیا کیونکہ انہیں
حضرت کرشن سے محبت تھی۔بدھوں نے بڑے جوش سے انتظار کیا کیونکہ انہیں بدھ سے محبت
تھی۔مسلمانوں نے بڑی خوشی سے انتظار کیا کیونکہ انہیں آنحضرت سیل یا پیام سے محبت تھی۔یہ
خدا تعالیٰ نے ایک تدبیر فرمائی تھی کہ تمام لوگ آنے والے کی انتظار میں محبت اور شوق
رکھیں لیکن جب وہ آ گیا تو پتہ لگا کہ وہ مثیل تھا۔چٹھی حکمہ
یہ ہے کہ اگر ہر ایک مذہب کی کتابوں میں حضرت مسیح موعود کا نام لکھ دیا جاتا کہ یہ نبی
آئے گا اس کو قبول کر لینا تو ہر ایک مذہب والے کسی دوسرے نبی کی پیشگوئی دیکھ کر اس میں
تحریف کر دیتے۔یا اس کا نام ہی کاٹ دیتے جیسا کہ ایسا ایک واقعہ موجود ہے کہ استثناء
باب ۱۸ میں آنحضرت سیلی لا یتیم کے متعلق پیشگوئی تھی لیکن یہود نے اس میں تحریف
کر دی۔بات یہ تھی کہ خدا تعالیٰ کے سچے الہاموں کی یہ شان ہوتی ہے کہ وہ بڑی شان کے
ساتھ نازل ہوتے ہیں۔ورنہ اگر ایسا نہ ہوتا تو ہر ایک شخص یہ کہہ دیتا کہ میں خدا سے بات
پوچھ لوں۔وہ اپنے اوپر چادر ڈال لیتا اور تھوڑی دیر کے بعد کہہ دیتا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے
بتادیا ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ہم نے مسیح موعود گود دیکھا ہے کہ آپ کو جب الہام ہوتا تو آپ
پر مردنی کی سی حالت ہو جاتی اور اس طرح آپ کے حلق سے آواز آتی کہ گویا کوئی سخت
تکلیف میں ہے۔تو خدا تعالیٰ کا کلام خاص شان کے ساتھ نازل ہوتا ہے۔یہود جو ابھی
پختہ ایمان والے نہ تھے انہوں نے جب الہام کا نازل ہونا دیکھا جس کو خروج

۱۸۸ باب ۲۰ آیت ۱۸ و ۱۹ میں اس طرح لکھا ہے کہ اور سب لوگوں نے دیکھا کہ بادل
گرجے۔بجلیاں چمکیں۔قرنائی کی آواز ہوئی۔پہاڑ سے دھواں اٹھا۔اور سب لوگوں نے جب
سیہ دیکھا تو وہ ہٹے اور دور جا کھڑے رہے۔تب انہوں نے موسیٰ سے کہا کہ تو ہی ہم سے بول اور
ہم سنیں۔لیکن خدا ہم سے نہ بولے۔کہیں ہم مر نہ جائیں۔“ تو خدا تعالیٰ نے اس کی سزا ان کو
یہ دی کہ میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پاکروں گا۔اور اپنا کلام
اس کے مونہہ میں ڈالوں گا۔اور جو کچھ میں اسے فرماؤں گا۔وہ سب ان سے کہے گا۔(استثناء
باب ۱۸ آیت (۱۸) یعنی اب ان میں سے کسی کو نبی نہ بناؤں گا اور ان کے ساتھ ہم کلام نہ ہوں
گا۔کیونکہ انہوں نے کہا ہے کہ ” خدا ہم سے نہ بولے بلکہ اس طرح کروں گا کہ بنی اسماعیل جو
ان کے بھائی ہیں۔ان میں نبی بھیجوں گا۔جو تجھ (موسی) جیسا ہوگا۔یہود پہلے تو ڈر گئے تھے اور کہ دیا تھا کہ ہم سے خدا نہ بولے۔لیکن جب ان کو یہ سزاملی
کہ ان میں سے صاحب شریعت نبی ہونے بند کئے گئے اور نبوت کا فیض بنی اسماعیل کی
طرف چلا گیا۔تو انہیں لالچ پیدا ہوئی کہ اب اگر غیر سے نبی پیدا ہوئے تو ہماری ذلت ہوگی
اس لئے انہوں نے تحریف کر دی۔اور اس طرح بنا دیا کہ خداوند تیرا خدا تیرے ہی درمیان
سے تیرے ہی بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا“۔استثناء آیت
۱۵۔یعنی ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے“ کی بجائے ” تیرے لئے تیرے ہی
درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں سے کر دیا گیا۔لیکن جس نے یہ تحریف کی اسے یہ یاد
نہ رہا کہ ۱۵ آیت میں تو میں نے تحریف کر دی ہے لیکن ۱۸ آیت اسی طرح کی ہے۔پس
اگر تمام مذاہب کی کتابوں میں لکھا ہوتا کہ ایک نبی اسلام میں آئے گا اس کو مان لینا تو ضرور ہر
ایک مذہب والے حسد اور دشمنی کی وجہ سے اس میں ایسی تحریف کر دیتے کہ جس سے کچھ بھی
برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء

۱۸۹ پتہ نہ لگتا۔خدا تعالیٰ نے اس دھوکا سے لوگوں کو بچانے کے لئے یہ تدبیر کی کہ انہی کے نبیوں
کے نام رکھ دیئے تا کہ وہ بجائے ان کے کاٹنے کے سب لوگوں کو سناتے پھریں۔اور اس
طرح اس کی آمد سے پہلے خود تمام مذاہب کے پیروؤں کے ذریعہ اس کی شہرت ہو جائے۔اور
جب آنے والا آئے گا تو لوگ خود سمجھ لیں گے کہ یہی ہے۔غرض خدا تعالیٰ نے اسلام کے غلبہ
کے لئے یہ تدبیر فرمائی کہ ہر ایک مذہب والوں کے منہ سے اقرار کرایا کہ فلاں نبی آئے گا۔ساتویں حکمت
یہ ہے کہ تناسخ کا مسئلہ جو ایک بہت پرانا مسئلہ ہے۔لوگ اس کے دھوکا میں نہ
پڑیں۔اور وہ اس طرح کہ تناسخ کے قائل کہتے ہیں کہ جب کوئی انسان مرجاتا ہے تو اس کی
روح کسی اور جسم میں داخل ہو کر دنیا میں آجاتی ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو تمام
آنے والے انبیاء کی جگہ بھیج کر بتادیا کہ روحیں کبھی واپس نہیں آیا کرتیں اور نہ کوئی اور جسم
اختیار کرتی ہیں۔بلکہ کوئی شخص اس رنگ میں دوبارہ دنیا میں واپس آسکتا ہے کہ اس کی خوبوکسی
اور میں آجائے۔دیکھو تم اپنے اپنے نبیوں کی آمد کے منتظر تھے وہ اسی طرح آئے ہیں۔تو اس
طرح خدا تعالیٰ نے عملی رنگ میں تناسخ کا رد کر دیا۔بیشک لوگ کسی بات کو دلائل اور براہین
سے بھی سمجھ جاتے ہیں لیکن دلائل سے ایسی توضیح نہیں ہو سکتی جیسی کہ نمونہ سے ہوتی
ہے۔ہندوؤں نے کہا کہ کرشن آئے گا اور یہی تناسخ کے بڑے زور سے قائل تھے لیکن
ایک شخص آیا جو نہ پہلا کرشن تھا اور نہ کرشن کی روح اس میں
تھی۔ہاں اس کی صفات رکھتا
تھا۔اس لئے وہ کرشن کہلایا۔اسی طرح مسیحیوں کے کچھ فرقے ہیں جو تناسخ کے قائل
ہیں۔اب معلوم نہیں ہیں یا نہیں لیکن پہلے تھے۔ان کو اس غلط عقیدہ سے بچانے کے لئے
مسیح آئے۔پھر مسلمانوں میں بھی ایسی جماعت ہے جو تناسخ کو مانتی ہے ان کے اس وہم کو
دور کرنے کے لئے محمد آئے اور اس طرح ہر ایک مذہب والوں پر حجت ہوگئی کہ تناسخ بالکل

۱۹۰ غلط ہے۔لیکن اگر آنے والے نبی کو مثیل کہا جاتا تو اس سے تناسخ کا رد نہ ہو سکتا تھا۔لیکن
جب انہی کا نام رکھا گیا اور وہ نہ آئے بلکہ ان کے رنگ میں ایک شخص آیا تو یہ بات ثابت
ہوگئی کہ جب خدا تعالیٰ نے ایک شخص کا نام لیا تھا کہ وہ دوبارہ آئے گا اور پھر بھی وہ دوبارہ دنیا
میں نہ آیا بلکہ اس کا مثیل آیا۔تو بلا وعدہ کے پہلی ارواح کس طرح واپس آسکتی ہیں۔آٹھویں حکمت
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے نبیوں اور پیاروں کی عزت کو بڑھاتا ہے۔جب تمام دنیا میں
اندھیر ہو گیا لوگ خدا کو چھوڑ کر فسق و فجور میں پڑ گئے اور اس بات کی ضرورت ہوئی کہ ایک
مصلح بھیجا جائے اور ادھر اللہ تعالیٰ نے پسند نہ فرمایا کہ رسول کریم صلی اہیم کی نسبت یہ کہا
جائے کہ آپ کی امت کے بگڑنے پر فلاں شخص نے آکر اس کی اصلاح کی پس اس آنے
والے کو آپ کا بروز اور مثیل بنایا اور غیریت کو بالکل مٹانے کے لئے آپ کا نام اسے دیا تا یہ
نہ کہا جائے کہ محمد الیای من کی امت کے بگڑنے پر کسی اور نے اس کی اصلاح کی بلکہ یہی کہا
جائے کہ امت محمدیہ کی اصلاح محمد نے ہی کی۔لیکن گو آپ کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ ایک نیا
طریق اختیار کیا تھا مگر چونکہ دوسرے انبیاء کی امتوں کی اصلاح بھی اسی شخص کے سپر دتھی اس
لئے ان کے نام بھی اس آنے والے کو دیئے گئے کیونکہ جب خدا تعالیٰ فضل کرتا ہے تو اس کا
فضل وسیع ہو جاتا ہے۔غرض اس طرح کی عجیب عجیب حکمتیں تھیں جن کے لئے ایک ہی
انسان
کو بھیجا گیا۔اور آنحضرت صلی یا اسلم کی امت سے بھیجا گیا۔نویس حکمت
یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے اور حدیث و قرآن کے مطابق لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ
کے پیاروں کو جبکہ وہ فوت ہو جاتے ہیں دنیا کے حالات بتائے جاتے ہیں۔پس جب دنیا

۱۹۱ میں ظلمت اور تاریکی پھیل گئی فسق و فجور بڑھ گیا اور ایسی گمراہی پھیل گئی کہ اس کی نظیر اس سے
پہلے کے کسی زمانہ میں نہیں ملتی تو تمام نبیوں کی روحوں کو کرب اور اضطراب ہوا کہ ہماری امتیں
گمراہ ہورہی ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے ان کے اضطراب اور ان کی دعاؤں کے ماتحت ایک
مصلح کو دنیا میں مبعوث کیا۔اور ہر ایک نبی کی توجہ اور دعا کی قبولیت کے اظہار کے لئے اس
مصلح کو اسی نبی کا نام دیا۔دسویں حکمت
یہ ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود کا نام بدھ ، کرشن مسیح اور محمد نہ رکھا جاتا تو رسول اللہ صلی الی یوم
کی اس میں سخت ہتک ہوتی۔اور اگر ان کا مثیل کہا جاتا تو بھی بڑی ہتک ہوتی کیونکہ
آنحضرت صلی یا اسلام نے تو فرمایا کہ لَوْ كَانَ مُوسى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا
اتباعی ( الیواقیت والجواہر مرتبہ امام شعرانی جلد ۲ صفحہ (۲۲) اگر موسیٰ اور عیسی زندہ ہوتے تو
انہیں میری اطاعت کے بغیر کوئی چارہ ہی نہ ہوتا۔اگر اس بات کا کوئی ثبوت دنیا کے سامنے
پیش نہ کیا جاتا تو لوگ کہہ دیتے کہ (نعوذ باللہ) یہ بڑ مار دی ہے اس کا کیا ثبوت ہے کہ وہ آپ
کی اتباع کرتے۔خدا تعالیٰ نے اس بات کو دور کرنے کے لئے یہ کیا کہ حضرت مرزا غلام احمد
صاحب کو ان نبیوں کے کمالات کے ساتھ مبعوث کیا اور آپ کو تمام نبیوں کے نام سے یاد
کیا۔موسیٰ بھی کہا۔عیسی بھی کہا۔ابراہیم بھی کہا۔داؤ بھی کہا۔اور پھر جرمی اللهِ فِي حُلّلِ
الانبیاء کہہ کر سب نبیوں کے نام آپ کے نام رکھے اور پھر اس کے ساتھ آپ کو غلام احمد
بھی کہا اور اس طرح رسول کریم این ایم کے قول کی سچائی ثابت کی۔کیونکہ جبکہ ایک شخص ان
سب انبیاء کے کمالات کا جامع ہو کر رسول کریم صلی ہی ان کا علم کہلایا۔تو اگر ان ناموں کے
مصداق الگ الگ دنیا میں زندہ ہوتے تو رسول کریم صلی ایتم کی کیوں غلامی نہ کرتے۔پس
تمام نبیوں کے نام حضرت صاحب کو دے کر رسول کریم صلی یا اسلام کے دعوے کی تصدیق کی گئی

10 von 10 heute frei