سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۱)
تغییر حضرت
خلیفة لمسیح الثالث
۳۷۳
سورة ال عمران
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة ال عمران
مج
آیت ۸، ۹ هُوَ الَّذِى اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ أَيْتَ مُحْكَمْتُ هُنَّ أَمْ
الكتب وَ أَخَرُ مُتَشْبهتُ ، فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا
تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَةَ إِلَّا
الله وَالرَّسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبَّنَا ۚ وَمَا
يَنكَرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبَابِ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا
مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔لا
وہی ہے جس نے تجھ پر ایک کامل کتاب نازل کی ہے جس کی بعض آیتیں تو محکم آیتیں ہیں جو اس
کتاب کی جڑ ہیں اور کچھ اور ہیں جو متشابہ ہیں۔پس جن لوگوں کے دلوں میں
کجی ہے وہ تو فتنہ کی غرض
سے اور اس کتاب کو اس کی حقیقت سے پھیر دینے کے لئے ان آیات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں جو اس
کتاب میں سے متشابہ ہیں حالانکہ اس کی تاویل اور تفسیر کو سوائے اللہ کے اور علم میں کامل دستگاہ رکھنے
والوں کے کہ جو کہتے ہیں کہ ہم اس کلام پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کہتے ہیں کہ یہ سب ہمارے رب کی
طرف سے ہی ہے کوئی نہیں جانتا اور عقلمندوں کے سوا کوئی بھی نصیحت حاصل نہیں کرتا۔اے ہمارے
رب تو ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں
کو کج نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت کے سامان
عطا کر یقیناً تو ہی بہت عطا کرنے والا ہے۔جیسا کہ ہم احمدی جانتے ہیں قرآن کریم کے بے شمار بطون ہیں اور اس وجہ سے قرآنِ عظیم کی
تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالث
۳۷۴
سورة ال عمران
بڑی شان ہے۔میں نے ان آیات میں سے ۹ با تیں منتخب کی ہیں جن کے متعلق میں مختصراً کچھ بیان
کروں گا۔۔۔۔۔۔۔جو دو آیات میں نے پڑھی ہیں ان میں سے پہلی کے ساتھ آٹھ باتوں کا تعلق ہے اور پھر آگے دعا
ہے۔پہلی بات جو اس آیت سے ہمیں پتہ لگتی ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کیا کہ ایک کامل
کتاب نازل کی جارہی ہے اور اس کی دلیل یہ دی کہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں ایت محکمت
بھی ہیں اور ایت متشبهت بھی ہیں۔اس میں قرآن کریم کے کمال کی دلیل دی گئی ہے۔ایک تو اس
میں ایسی آیات ہیں کہ جو ابدی صداقتوں پر مشتمل ہیں۔ایسی آیات ہیں کہ ظاہری طور پر ان کے
دو معنی نہیں ہو سکتے بلکہ ان کے ایک ہی معنی ہو سکتے ہیں اور وہ کھلی کھلی صداقتیں ہیں مثلاً خدا تعالیٰ کے
متعلق جو قرآن کریم نے کہا کہ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ (الاخلاص : ۲) یہ ایک ابدی صداقت ہے، اللہ تعالیٰ
کی ذات کے متعلق بنیادی چیز ہے کہ خدا ایک ایسی ہستی ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔اب اس کی تاویل
نہیں ہو سکتی۔خدا ایک ہے۔یہ حقیقت ہے۔پس اس میں ابدی صداقتیں بھی بیان ہوئی ہیں اور
دوسرے اس میں وہ باتیں بھی بیان ہوئی ہیں جن کے ان ابدی صداقتوں کی روشنی میں مختلف معانی
ہو سکتے ہیں۔بہت سے صحیح معانی ہیں جن کے اوپر ابدی صداقتوں کی روشنی پڑتی ہے اور وہ ان کو منور
کر رہی ہوتی ہے۔ایک معنی بھی درست اور دوسرا بھی درست اور تیسرا بھی درست اور ہزارواں بھی
درست اور شاید لاکھواں بھی درست کیونکہ خدا تعالیٰ کے جلوے بے شمار ہیں اور یہ اسی کا کلام ہے اس
کے اندر بھی اس کے بے شمار جلوے چھپے ہوئے ہیں اور بے شمار اسرار روحانی اس کے اندر پائے جاتے
ہیں جو اپنے اپنے وقت پر ظاہر ہوتے ہیں۔اسی طرح پیشگوئیاں ہیں اگر قرآن کریم ایک کامل کتاب
نہ ہوتی اور اس کا تعلق قیامت تک پیدا ہونے والے انسان سے نہ ہوتا تو اس میں ایسی پیشنگوئیاں بھی
نہ ہوتیں جن کا تعلق قیامت تک کے انسان سے ہے اور جن کا تعلق بعد میں آنے والے زمانوں سے
ہے اور جیسا کہ قرآن کریم نے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات نے ، خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت
نے ہمیں بتایا ہے ساری ہی پیشنگوئیاں اپنے اندر اخفا کا کچھ پہلو رکھتی ہیں۔متشابہات کے بھی یہی معنی
ہیں اور اس زمانہ کے حالات، چودھویں صدی کے حالات جو پہلی صدیوں سے مختلف ہیں اس زمانہ
کے لئے قرآن کریم کی تفسیر ایسی ہے جس کا تعلق اس زمانہ سے ہے لیکن یہ تفسیر ابدی صداقتوں کی روشنی
۳۷۵
سورة ال عمران
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
میں ہوگی اور آیات محکمات سے باہر نہیں جاسکتی بلکہ وہ ڈیٹر من( Determine) کرتی ہیں۔وہ
معین کرتی ہیں کہ کونسی تاویل یا تفسیر کسی آیت کی درست ہے اور کونسی نہیں۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
یہ ایک کامل کتاب ہے جو نوع انسانی کو دی گئی ہے اور ہمیشہ کے لئے ان کی رہنمائی کرے گی۔کبھی ایسا
نہیں ہوگا کہ انہیں قرآن کے علاوہ کسی اور ہدایت اور رہنمائی کی ضرورت پیش آئے۔قرآن کریم نے
آئندہ کی خبریں دی ہیں اور ہر صدی کے متعلق قرآن کریم میں پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں جو اپنے وقتوں
پر ظاہر ہوتی ہیں۔مثلاً چاند اور سورج گرہن ہونے کی پیش گوئی تیرہ سو سال کے بعد جا کر پوری ہوئی۔اب اگر انسان پر قرآن کریم کی حکومت تیرہ سو سال پر پھیلی ہوئی نہیں تھی تو قرآن کریم میں تیرہ سوسال
کے بعد پوری ہونے والی کسی پیشگوئی کی ضرورت نہیں تھی اور اگر قرآن کریم کی حکومت قیامت تک
پھیلی ہوئی نہیں ہے تو قیامت تک کی پیشگوئیاں اس میں نہیں ہوں گی لیکن قیامت تک پھیلی ہوئی
پیشگوئیاں اس میں موجود ہیں۔قرآن کریم کے نزول پر، اس کامل کتاب کے نزول پر اب قریباً چودہ
سو سال گزر چکے ہیں۔اس کا ماضی بھی عملا یہ بتاتا ہے کہ مستقبل میں بھی خدا تعالیٰ اس کے ذریعہ سے
انسان کے ساتھ یہی سلوک کرے گا کہ نئی سے نئی باتیں قرآن کریم کی پیشگوئیوں کے مطابق ظہور میں
آئیں گی اور پیشگوئیاں پوری ہوں گی، جب نئے مسائل پیدا ہوں گے قرآنِ کریم کی نئی تفسیر خدا تعالیٰ
اپنے بندوں کو سکھائے گا، اپنے مقربین اور اپنے محبوب بندوں کو اور پھر وہ ان مسائل کو حل کریں گے۔پس قرآن کریم میں انت محكمت کے علاوہ ایت مُتشبِھت کا پایا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ
قرآن کریم ایک کامل اور مکمل کتاب ہے۔خدا کہتا ہے کہ یہ ایسی مکمل اور کامل کتاب ہے جس میں متشبھت بھی پائی جاتی ہیں اس معنی میں
كه وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَةَ إِلَّا اللهُ وَالرَّسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ أَمَنَا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبَّنَا
اس معنی میں جو متشابہات تھیں، جو قرآن کریم کی عظمت بیان کرنے والی اور جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی رفعتوں کی طرف اشارہ کرنے والی تھیں منافق انہی متشابہات کی غلط تاویل سے فائدہ اٹھاتا ہے
اور جو دنیا کی روشنی کے ذرائع تھے منافق ان کے ذریعے خود اپنے آپ کو بھی اندھیروں میں لے جاتا
ہے اور دوسروں
کو بھی اندھیروں کی طرف کھینچنے کی کوشش کرتا ہے اور جو مومن ہے وہ ایسا نہیں کرتا لیکن
قرآن کریم نے متشبهت سے پہلے محکمت کہا ہے کیونکہ پہلے تو اس کی عظمت ہے یعنی ایک کامل
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
و
سورة ال عمران
کتاب ہونا اور اس کا مدلل ہونا اور ابدی صداقتوں پر اس کا مشتمل ہونا۔پس دوسری بات یہ ہے کہ
قرآن عظیم میں ایک مُحْكَمت پائی جاتی ہیں جن میں کوئی استعارہ نہیں اور جو کسی تاویل کی محتاج
نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ محکمت کے معنی ہیں کہ جن میں کوئی
استعارہ نہیں پایا جاتا اور جو کسی تاویل کی محتاج نہیں ہیں۔میں نے کہا تھا کہ اس کے اندر ابدی
صداقتیں ہیں اور بینات ہیں۔بینت ، محكمت ہیں۔ایک ظاہر چیز ہے جس میں کوئی چھپی ہوئی
بات نہیں۔قرآن کریم نے کہا ہے کہ میں ایک ایسی کتاب ہوں جو بالکل مہین ہوں، ظاہر ہوں اور
کوئی چیز مجھ میں چھپی ہوئی نہیں ہے، وہ ان آیات محکمات کے متعلق ہی کہا گیا ہے۔یا وہ تفاسیر قرآنی
جوان متشابہات سے تعلق رکھتی ہیں جن کا تعلق ماضی سے تھا جس وقت وہ واقع ہو گیا تو وہ مبین کے
اندر شامل ہوگئیں۔تیسری بات ہمیں یہ پتنگتی ہے کہ قرآن عظیم میں ایت محکمت بھی ہیں جو تاویل کی محتاج ہیں۔ان متشبهت کی بہت سی باتیں بعض استعارات کے پردہ میں مجوب ہیں اور اپنے اپنے وقت پر آ کر
کھلتی ہیں اور جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا تھا یہ قرآن کریم کی عظمت ہے، بہت بڑی عظمت ! کہ وہ
ایک ایسا کلام ہے جس نے قیامت تک کے لئے انسان کی بہتری کے سامان کر دیئے۔ہر صدی کا ، ہر
زمانے کا، ہر علاقے کا، ہر ملک کا انسان قرآن کریم کا محتاج اور اس کی احتیاج سے وہ کبھی بھی آزاد
نہیں ہوسکتا۔جیسا کہ میں ابھی بتا چکا ہوں متشبھت میں پیشگوئیاں بھی ہیں اور متشبھت میں قرآن کریم کی
وہ تفسیر بھی ہے جو زمانہ زمانہ سے تعلق رکھتی ہے لیکن وہ ابدی صداقتوں کی روشنی میں ہے اس سے
با ہر نہیں اور ابدی صداقتوں کی ضد نہیں ہے بلکہ ان کی تائید کرنے والی ہے۔یہ ایک لمبا مضمون ہے
میں مختصر کروں گا۔یہ تین باتیں ہوگئیں۔چوتھی بات ہمیں یہ پسینگتی ہے کہ قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے لیکن پھر بھی جن کے دلوں میں کبھی
اور نفاق ہے وہ ان آیات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں جو متشابہ ہیں۔یہ ان آیات سے پتہ لگتا ہے ایک تو وہ
ان آیات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں جو متشابہ ہیں اور محکمات کی طرف نظر ہی نہیں اٹھا کر دیکھتے یعنی جو چیز
واضح ہے، قطعی ہے، جس میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں اس کو تو چھوڑ دیتے ہیں اور جس میں تاویل ہوسکتی
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالثة
۳۷۷
سورة ال عمران۔ہے، جس کے ایک سے زائد معنی ہو سکتے ہیں، جس کے سیکھنے کے لئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے اور جب
اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو تب خدا تعالیٰ خود وہ معانی سکھاتا ہے وہ ان متشابہات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں
اور پھر یہ کہ ان کے پیچھے پڑ کر ایک ایسی تاویل کرتے ہیں جو غلط ہوتی ہے۔وہ حقیقت سے دور لے
جانے والی ہے۔آیات محکمات سے پرے لے جانے والی، اس کی ضد اور اس سے متضاد ایک تفسیر اور
تاویل کر دیتے ہیں اور ان کا جو ارادہ ہوتا ہے، ان کی جو نیت ہوتی ہے وہ بھی شیطانی ہوتی ہے۔ابْتِغَاء الْفِتْنَةِ وہ فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، آیات قرآنیہ کے معانی کو ان کی حقیقت سے دور لے
جاتے ہیں اور آیات محکمات کی ضد میں ان سے متضاد ایک معنی کر رہے ہوتے ہیں اور نیت ان کی ہوتی
ہے فتنہ پیدا کرنا اور دعویٰ ان کا یہ ہوتا ہے کہ ہم تو صالحین کا گروہ ہیں ہم تو مصلح ہیں، ہم تو اصلاح
چاہتے ہیں۔پانچویں بات اس آیت سے یہ پتہ لگی کہ ایت متشبهت کی تفسیر اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ما
يَعْلَمُ تَأْوِيْلَةَ إِلَّا اللهُ - خدا نے اعلان کر دیا کہ متشابہات کی تفسیر خدا کے سوا اور کوئی جانتا ہی نہیں۔کوئی انسان یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ میں اپنی عقل یا فراست سے قرآن کریم کی آیت متشبهت یعنی
متشابہ آیات کی تفسیر کر سکتا ہوں۔کوئی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کیونکہ قرآن کہتا ہے کہ مَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَةٌ إِلَّا
اللہ سوائے خدا تعالیٰ کے ان کی تاویل کوئی نہیں جانتا۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انسانوں میں سے وہ گروہ جو میرے ساتھ تعلق رکھنے والا ہے وہ گروہ جو
علم میں کامل دستگاہ رکھنے والا ہے۔الرسخُونَ فِي الْعِلْمِ بطونِ قرآنی کو جانتے ہیں۔یہ اعلان کیا
خدا تعالیٰ نے کہ اللہ کے سوا کوئی جانتا نہیں اور جو علم میں کامل دستگاہ رکھنے والے ہیں وہ بطونِ قرآنی
کو جانتے ہیں۔اور ساتویں بات ہمیں یہ پتہ لگی کہ وہ اس لئے جانتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے یہ اسرار روحانی
سیکھتے ہیں۔وہ اس کلام پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور اس حقیقت کو سمجھتے ہیں کہ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبَّنَا اور
ان کا یہ اعلان ہوتا ہے کہ ہم اپنی طرف سے تفسیر نہیں کر رہے بلکہ ان ایت متشبهت کی تفسیر خدا تعالیٰ
ہمیں سکھاتا ہے اور تب ہم بتاتے ہیں۔کوئی انسان اپنی طاقت سے اپنے زور سے اپنی فراست اور
اپنی عقل سے ایک متشبت کی صحیح تفسیر بیان ہی نہیں کر سکتا۔اس کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کا
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۷۸
سورة ال عمران
فضل اس کے اوپر نازل ہو اور خدا تعالیٰ کی رحمت کے نتیجہ میں وہ یہ تفسیر سیکھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل
کے نتیجہ میں وہ راسِخُ فِي الْعِلْمِ بن جائے۔خدا تعالیٰ سے علم حاصل کرنے کے لئے قرآن پر کامل ایمان ضروری ہے۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ
قرآن کامل نہیں وہ شخص اللہ تعالیٰ سے تفسیر سیکھ ہی نہیں سکتا۔امنا پہ ہم اس کلام پر ایمان لائے۔ہم ایمان لائے کہ یہ کامل کتاب ہے اور اس بات پر بھی ایمان لائے کہ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا یعنی جو
ایت محكمت ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور جو ایت مُتَشبهت ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہیں اور وہ ذات وہ ہستی جس کی ذات اور صفات میں کوئی تضاد نہیں پایا جاتا اس کے کلام
میں بھی کوئی تضاد نہیں پایا جاتا۔اس بات پر وہ ایمان لاتے ہیں اور خدا تعالیٰ ان کو ایسے معانی سکھاتا
ہے جو قرآن کریم کے دوسرے حصوں سے متضاد نہیں۔وہ تفسیر نہ ایت محکمت سے متضاد ہے اور نہ
ایت متشبهت کے ان دیگر معانی سے متضاد ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کو یا کسی اور کو اس زمانہ میں یا
کسی اور زمانہ میں سکھائے کیونکہ اس کی ذات میں اور اس کے علم میں تضاد نہیں ہے اور اس کی سکھائی
ہوئی تعلیم میں بھی تقضاد پیدا نہیں ہو سکتا۔جس کو یہ چیز مل گئی، خدا تعالیٰ کی رحمت جس کی معلم بن گئی اس کو کامیابی کی ہر کلید مل گئی۔آج صبح
میں نے ایک عجیب نظارہ دیکھا۔میں نے دیکھا کہ ایک چھپی ہوئی کتاب میرے سامنے پڑی ہے
اس کا جو سر ورق ہے یعنی پہلا صفحہ جس پر نام لکھا ہوتا ہے اس کا اوپر کا حصہ تو میری نظر نے نہیں پکڑا
لیکن اس کے نیچے فارسی کا ایک بڑا عجیب شعر ہے وہ شعر مجھے بھول گیا لیکن اس کے بعض الفاظ مجھے یاد
ہیں اور مفہوم پوری طرح یاد ہے۔وہ شعر نوریست سے شروع ہوتا ہے اور پہلا مصرع ختم بھی نوریست
پر ہوتا ہے۔پہلے مصرع کے معنی یہ ہیں کہ نور تو وہ نور ہے جو ایسے شخص کو ملے جو اپنے نفس پر، اپنی ذات
پر ایک موت وارد کرتا ہے اور فنافی اللہ ہو جاتا ہے وہ نور، نہ کہ سعی بسیار، کلید کامرانی ہے یہ دوسرے
مصرعے میں ہے۔دوسرے مصرعے کے شروع میں سعی بسیار اور آخر میں کلید کامرانی ہے۔انسانی
تدا بیر اور انتہائی کوشش کامیابی کی چابی نہیں، کامیابی کی چابی یہ ہے کہ اپنے اوپر ایک موت وارد کر لینے
کے بعد ، فنا فی اللہ ہو جانے کے بعد انسان کو ایک نور عطا ہو جائے۔پھر وہ جس میدان میں بھی قدم
اٹھاتا ہے کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے۔
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۳۷۹
سورة ال عمران
اس آیت کے معا بعد جو دوسری آیت ہے یعنی رَبَّنَا لا تزغ قلوبنا اس میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ
دیکھو اتنی عظیم کتاب اتنی شاندار کتاب اتنی وسعتوں والی کتاب کہ جس کی حکومت بعثت نبوی سے اور
نزول قرآن سے لے کر قیامت تک پھیلی ہوئی ہے بج دل لوگ اس کو بھی اپنی اور دوسروں کی (جس پر
ان کا اثر ہوتا ہے ) ہلاکت کا باعث بنا دیتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی رحمت سے جو علم حاصل کیا جائے اس
کے سوا باقی ہر چیز متشابہ نہیں بلکہ مشتبہ ہے اور بلندیوں کی طرف لے جانے والی نہیں بلکہ گہرائیوں میں
گرانے والی ہے۔اور یہاں جو ذکر ہے کہ جن کے دلوں میں کچھی ہے، وہ وہ لوگ نہیں ہیں جو اسلام پر
ایمان ہی نہیں لائے بلکہ ایمان لانے کے بعد کچی پیدا ہوئی اور یا پھر ان کی سابق کبھی دور نہیں ہوئی،
دونوں شکلیں ہوتی ہیں۔اتنی عظیم کتاب ہے اور وہ ان کے دلوں کی کبھی دور نہیں کر سکی ان کی شامتِ
اعمال کی وجہ سے، ان کی بدقسمتی کی وجہ سے، ان کی ذہنی بیماری کی وجہ سے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ تم اپنے زور سے صراط مستقیم پر بھی نہیں چل سکتے اور کبھی سے بھی محفوظ نہیں رہ سکتے بلکہ اس کے لئے بھی
دعا کی ضرورت ہے۔اس واسطے نفاق سے اور دل کی بجی سے محفوظ رہنے کے لئے یہ دعا کیا کرو کہ :
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ تَدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ -
(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۱۱ تا ۱۱۸)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ کتاب هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ہے اس میں اس طرف اشارہ کیا کہ تقویٰ کے بلند
مقام پر پہنچنے کے باوجود انسان کو اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی ضرورت رہتی ہے اور اس ضرورت کو یہ قرآن
پورا کر رہا ہے۔متقیوں کے لئے ہدایت کا سامان اس کے اندر پایا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسی مضمون
کو دعائیہ الفاظ میں دوسری جگہ اس طرح بیان کیا ہے کہ ربّنا لَا تُزِعُ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا لَه
ہدایت تیرے فضل سے ہمیں حاصل ہو جائے پھر بھی یہ خطرہ لاحق رہے گا کہ ہمارے دلوں میں کسی
قسم کی کبھی نہ پیدا ہو جائے۔پس ہم تیرے حضور عاجزانہ دعا کے ذریعہ جھکتے ہیں اور یہ التجا کرتے ہیں
کہ جب ہمیں ہدایت حاصل ہو جائے ، صراط مستقیم ہمیں مل جائے ، ہمارے دل سیدھے ہو جائیں، تو
اس کے بعد ہمارے دلوں میں کوئی کجی نہ پیدا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اسی
خطرہ کی طرف بار ہا متوجہ کیا ہے میں ایک مختصر سا اقتباس اس وقت دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں
آپ فرماتے ہیں:۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالثة
۳۸۰
سورة ال عمران
بعض ایسے بھی ہیں کہ اول ان میں دل سوزی اور اخلاص بھی تھا مگر اب ان پر سخت
قبض وارد ہے اور اخلاص کی سرگرمی اور مریدانہ محبت کی نورانیت باقی نہیں رہی بلکہ صرف
بَلْعَمُ کی طرح مکاریاں باقی رہ گئی ہیں اور بوسیدہ دانت کی طرح اب بجز اس کے کسی کام
کے نہیں کہ منہ سے اکھاڑ کر پیروں کے نیچے ڈال دیئے جائیں۔وہ تھک گئے اور درماندہ ہو
گئے اور نابکار دنیا نے اپنے دام تزویر کے نیچے انہیں دبا لیا۔سو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ
عنقریب مجھ سے کاٹ دیئے جائیں گے۔بجز اس شخص کے کہ خدا تعالیٰ کا فضل نئے سرے
اس کا ہاتھ پکڑ لیوے۔ایسے بھی بہت ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے ہمیشہ کیلئے مجھے دیا ہے اور وہ
میرے درخت وجود کی سرسبز شاخیں ہیں“۔فتح اسلام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۰)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان الفاظ میں اسی حقیقت کا اظہار کیا ہے کہ ہدایت پا
لینے کے بعد اس وہم میں مبتلا ہو جانا کہ اب ہمارے لئے ابتلاء آ ہی نہیں سکتا اور شیطان کا ہم پر
کامیاب وار ممکن ہی نہیں یہ غلط ہے۔متقی بن جانے کے بعد بھی انسان کو ہدایت کی ضرورت رہتی
ہے اور جب اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھائی کہ ربنا لا تزغ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا اس میں اس طرف
بھی اشارہ کیا کہ کبھی سے بچنے اور ہدایت پر قائم رہنے کیلئے جن ہدایتوں کی ، جن تعلیمات کی ضرورت
ہے وہ قرآن کریم میں پائی جاتی ہیں۔پس ایسے مواقع کے لئے جو دعائیں قرآن کریم نے سکھائی ہیں
جوطریق اس نے بتائے ہیں جو تعلیمیں اس نے دی ہیں ان سے فائدہ اُٹھاؤ اور دعاؤں کے ذریعہ اور
تدبیر کے ذریعہ یہ کوشش کرو کہ ہدایت پانے کے بعد پھر پاؤں نہ پچھلے اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت میں
داخل ہونے کے بعد کہیں ایسا نہ ہو کہ رضا کی ان جنتوں سے نکال دئے جاؤ۔تعد
(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۱،۳۰)
آیت ۱۵ زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ
الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَ الْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ
وَالْحَرْثِ ذَلِكَ مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا ۚ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَابِ۔خواہشات نفسانی کا ذکر بہت سی جگہ قرآن کریم میں آیا اور یہ بتایا گیا ہے کہ جو شیطانی اثر ہیں
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۸۱
سورة ال عمران
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوتِ اہوائے نفس خوبصورت کر کے دکھائے جاتے اور ان کا پیار شیطان
انسان کے دل میں پیدا کرتا ہے۔هوى کا لفظ اس سے ملتے جلتے معنی کا ہے۔اہوائے نفس بھی ہم کہتے ہیں۔خواہشات نفس بھی ہم
کہتے ہیں۔ھوی کے معنی ہیں مَيْلُ النَّفْسِ إِلَى الشَّهْوَة شہوت کی طرف، خواہشات کی طرف
انسان کا میلان جو ہے عربی میں اسے القوی کہتے ہیں۔مفردات راغب میں آیا ہے وَقَدْ عَظم
اللهُ دَمَّ اِتَّبَاعِ الْهَوَی کہ اللہ تعالیٰ نے اس بات کی بڑی اہمیت بیان کی اور اس پر بڑا زور دیا کہ
اتباع الهوى - خواہشات نفسانی کی اتباع بڑی مذموم چیز ہے، بہت بری چیز ہے، بہت گندی چیز
ہے۔بڑا زور دیا گیا ہے اس پر اور قرآن کریم کا دعویٰ تھا کہ میں ہر چیز کھول کھول کے بیان کرنے والا
ہوں ، قرآن کریم نے بہت جگہ شہوات نفسانی جن کو ترک کرنے کا حکم ہے ہجرت میں۔اور یہ اہواء
جو ہیں ان کے جو مضرات ہیں جس وجہ سے اس کی برائی کی گئی ہے اللہ تعالیٰ کے کلام میں، ان کے اوپر
روشنی ڈالی گئی ہے۔میں نے اس خطبہ میں چند باتیں ان آیات قرآنی میں سے لی ہیں کہ شہوات نفسانی
کی اتباع کرنے والے کس قسم کی محرومیوں میں خود کو ڈالنے والے اور اللہ تعالیٰ کے کن انعاموں سے
وہ محروم ہو جاتے ہیں۔اس مضمون کے تعلق میں ( ہوائے نفس یا خواہشات نفس یا شہوات نفس ایک ہی چیز ہے) پہلی چیز یہ
بتائی گئی ہے کہ روحانی رفعتوں کے حصول سے شہوت نفس یا اہوائے نفس محرومی کا باعث بن جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ نے سورۃ الاعراف کی آیت ۱۷۷ میں بیان کیا ہے۔و کوشتنا اگر ہم چاہتے تو اسے رفعتیں
اور بلندیاں عطا کرتے۔اس کے یہ معنی بھی ہیں ( تلاوت کرتے ہوئے میرے ذہن میں آیا کہ بالکل
یہ معنی ہیں ) و کوشتنا اگر ہماری مرضی پر وہ چلتا ( ہم چاہتے تبھی ہوتا نا جب ہماری مرضی پر چلتا )
لرفعتهُ اُسے روحانی رفعتیں حاصل ہو جاتیں لیکن وہ ہماری مرضی پر نہیں چلا بلکہ ہوائے نفس کی اس
نے اتباع کی وَلكِنَّةُ اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وہ زمین پر گر پڑا رفعتیں حاصل کرنے کی بجائے۔وَاتَّبَعَ
حومه یہ قرآن کریم کا ہے اَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوايه رفعتوں سے محرومی اسے ملی اور زمین یہ اسی
طرح، زمین کا کیڑا جس طرح زمین پہ چل رہا ہوتا ہے وہ اس کی حالت بن گئی۔انسان زمینی گراوٹ کے لیے نہیں پیدا کیا گیا۔انسان کو مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۳۸۲
سورة ال عمران
لِيَعْبُدُونِ (الذاریت: ۵۷ ) ( کی آیت جس کی طرف اشارہ کرتی ہے ) آسمانوں کی بلندیوں کے
حصول کے لیے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بشارت دی امت مسلمہ کو
کہ جب تم میں سے کوئی عاجزی، انکساری اور تواضع کی راہوں کو اختیار کرے گا رَفَعَهُ اللهُ إِلَى
السَّمَاءِ السَّابِعَةِ (كنز العمال جلد ۲ صفحہ ۲۵) ساتویں آسمان کی بلندیاں اسے حاصل ہو جائیں گی۔یہاں یہ فرمایا اگر وہ ہماری مرضی کی راہوں کو اختیار کرتا ترفعنه ہم نے اس کے لیے بلندیاں
مقدر کیں ہوئی تھیں لیکن آخلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وہ تو زمین پر گر پڑا، زمین کا کیڑا بن گیا وَاتَّبَعَ هَواهُ
اور اپنے اہوائے نفس کی اتباع اس نے کرنی شروع کر دی۔دوسری چیز جس سے کہ حصول میں روک بنتی ہے اتباع اہوائے نفس وہ یہ ہے۔شہوات نفسانی کی
پیروی کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی آیات کی تکذیب ہوتی ہے۔سورۃ الانعام آیت ۱۵۱ میں اس
مضمون کو بیان کیا گیا ہے کہ جو شخص اہوائے نفس کی اتباع کا ، پیروی کا مرتکب ہوگا اتناظلم کر رہا ہوگا
اپنے نفس پر کہ اللہ تعالیٰ نے جو آیات اس کی بہتری کے لیے نازل کی ہیں ان کی وہ تکذیب کر رہا
ہے۔اہوائے نفس کی پیروی تکذیب آیات باری ہے۔یہ اعلان کیا گیا ہے۔” آیات جو ہیں قرآن
کریم میں دو معنی میں استعمال ہوئی ہیں۔دنیوی انعامات مثلاً ایٹم کے ذرے میں وہ طاقت جو آج
انسان نے معلوم کی اور روحانی انعامات جو اللہ تعالی نازل کرتا ہے اور فرمایا ہے کہ موسلا دھار بارش
کے قطروں کی طرح میری آیات، انعامات جو ہیں ، نعماء جو ہیں وہ تم پر نازل ہورہی ہیں۔ہر آیت کا
انکار ہو رہا ہے۔ایٹم کے ذرے ہی کو لو جو انسان کی بھلائی کے لیے اللہ تعالیٰ نے تخلیق کی اسے انسان
کی تباہی کے لیے استعمال کرنے کے ہتھیار بنالئے۔تو اہوائے نفس کا نتیجہ تکذیب آیات اور ناشکری
آیات باری کی ہے۔تیسرے یہ کہ خواہشات نفس کی جو پیروی کرے وہ اللہ تعالیٰ کی دوستی اور اس کی مدد اور پناہ
سے محروم کر دیا جاتا ہے۔سورۃ الرعد کی آیت ۳۸ میں یہ مضمون بیان ہوا ہے۔بڑا سخت نقصان
ہے یہ۔اس دنیا کی دوستیاں تو تم دیکھتے ہو روز آج دوستی ہے کل دشمنی میں بدل جاتی ہے۔جس کو
آج سر پہ اٹھا یا کل اسے زمین پر گرا دیا۔جس کے لیے آج اپنی جانیں لاکھوں کی تعداد میں
قربان کرنے لیے تیار ہو گئے ، اس کی جان لے لی اگلے روز تو خواہشات نفس کی پیروی اللہ کی
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۸۳
سورة ال عمران
دوستی اور اس کی پناہ سے محروم کر دیتی ہے۔اور چوتھی بات یہ بتائی گئی کہ گری ہوئی خواہش کی پیروی اختیار کرنا ، ہوائے نفس کی پیروی اختیار
کرنا دل کو اللہ کی یاد سے غافل کر دیتا ہے پھر تو میں ہی میں ہو جاتا ہے نا۔انانیت جوش مارتی ہے۔66
یہ خواہش ہے، پوری ہونی چاہیے۔وہ خواہش ہے، پوری ہونی چاہیے۔ایک اور خواہش ہے وہ پوری
ہونی چاہیے۔جب خواہشات کی اتباع شروع ہوگئی تو میں تمہیں بتا تا ہوں کہ پھر خواہشات کی کوئی انتہا
نہیں رہتی۔جو سب سے زیادہ امیر اس وقت ہماری دنیا میں پایا جاتا ہے اس کے دل میں پھر بھی یہ
خواہش ہے کہ کچھ اور مال مجھے مل جائے لیکن جو خدا کے بندے ہیں وہ مال لٹایا کرتے ہیں، فقیر بن
کے ہاتھ پھیلا یا نہیں کرتے۔وہ خدا تعالیٰ کے سامنے جھکنے والے ہیں ، غیر اللہ کے سامنے جھکنے والے
نہیں ہوا کرتے اور قرآن کریم سورۃ الکہف کی آیت ۲۹ میں یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ گری ہوئی
خواہش کی پیروی اختیار کرنے والا انسان ایسا دل رکھتا ہے جو اللہ کی یاد سے غافل ہوتا ہے اور جو دل
ایک لحظہ کے لیے اپنے رب کی یاد سے غافل ہوا اس نے ہلاکت مول لی۔پانچویں بات خدا تعالیٰ نے ، پانچواں پہلو اس کا یہ بتایا ہے کہ ہوائے نفس کی پیروی اختیار کرنے
سے ایمان بالآخرت جاتا رہتا ہے یعنی قیامت پر ایمان کہ ایک اور زندگی ہوگی جہاں جواب طلبی ہوگی ،
جہاں انعامات ملیں گے، جہاں ایک ابدی زندگی عطا کی جائے گی، جہاں ایسی جنتیں ہونگی جن کی نعماء کا
حسن اور نور اور لذت ہمارے جسمانی اعضا اور حواس جو ہیں وہ سوچ بھی نہیں سکتے ، ہماری عقل
میں نہیں آ سکتے۔تو ہوائے نفس کی پیروی اختیار کرنا آخرت اور قیامت پر ایمان لانے میں روک بن
جاتا ہے۔پھر ایسا شخص جو اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے پڑا ہوا ہے، وہ کہتا ہے یہی زندگی سب
کچھ ہے ، جو کچھ جس طریق سے مل سکے حاصل کرو اور وہ اپنی روح کو، اپنے وجود کو ان جنتوں
سے محروم کر دیتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لیے پیدا کیں جو قرآن کریم کی اتباع اس
رنگ میں کرتے ہیں جس رنگ میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کر کے دکھائی۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۹۹ تا۳۰۲)
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۸۴
سورة ال عمران
قف
آیت ۲۰ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ وَ مَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا
b
الْكِتَبَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمُ ، وَمَنْ يَكْفُرُ بِأَيْتِ
اللهِ فَإِنَّ اللهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
آج کل قرآن کریم پڑھنے اور سکھانے کے لئے (اس سے متعلق دوسرے مضامین بھی اس میں
پڑھائے جاتے ہیں ) جو کل اس یہاں جاری ہے اس کے سامنے میں نے یہ بات
رکھی تھی کہ اس محبت کی
وجہ سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تھی اور
ان بشارتوں کے طفیل جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے متعلق اللہ تعالی نے دیں اور
اسلام کے عالمگیر غلبہ کی پیشگوئیاں ( جو آپ کے ایک روحانی فرزند کے ذریعہ پوری ہوئی تھیں ) آپ کو
عطا کیں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قرآن کریم کے ایسے
علوم سکھائے کہ عقل دنگ اور حیران رہ جاتی ہے۔اس اصولی بات کو سمجھانے کیلئے میں نے کلاس کے
سامنے قرآن کریم کی ایک آیت کا ٹکڑا رکھا تھا اور وہ یہ تھا۔اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ میں نے بتایا
تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت کے ٹکڑے کے بڑے ہی لطیف حسین اور
عجیب مختلف اور متعدد معانی کئے ہیں جو تفسیری معانی ہیں۔اس سلسلہ میں میں نے کلاس کے سامنے جو
باتیں اس وقت تک بیان کر دی ہیں وہ یہ ہیں :۔ا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔" إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ یعنی سب دین جھوٹے ہیں مگر اسلام
ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۳۱۴)
-۲ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ
کے یہ معنی ہیں۔دین سچا اور کامل اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہے اور جو کوئی بجز اسلام کے کسی اور دین کو
چاہے گا وہ ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں میں سے ہو گا۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۵)