عرضِ ناشر

انوار القراٰن (جلد ۲)

بسم الله الرّحمن الرّحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
عرض ناشر
حضرت حافظ مرزا ناصر احمد خلیفتہ المسح الثالث" کو قرآن کریم سے غیر معمولی محبت اور
عشق تھا۔آپ نے بچپن میں قرآن کریم حفظ کرنے کی توفیق پائی۔قرآن کریم کی تلاوت اور اس
کے مضامین پر غور و خوض اور فکر و تدبر آپ کا معمول زندگی رہا۔قرآنی معارف اور دقائق کی
تلاش میں گہرا شغف رکھتے تھے اور قرآن کریم کے انوار سے اپنے سینہ کو منور کرنے میں عمر بھر
ہمہ تن مشغول و مشغوف رہے۔آپ کی دلی تمنا اور قلبی تڑپ تھی کہ ہر احمدی قرآن کریم کو سکھنے ، تلاوت کا تعہد رکھنے
اس کا ترجمہ جاننے اور اس کی تشریح و تفسیر میں منہمک ہو کر اس کے انوار کو جذب کرنے والا ہو
چنا نچہ آپ فرماتے ہیں۔ہر احمدی مرد اور احمدی عورت ، ہراحمدی بچہ ، ہر احمدی جوان اور ہراحمدی
بوڑھا پہلے اپنے دل کو نور قرآن سے منور کرے۔قرآن کریم سیکھے ، قرآن پڑھے
اور قرآن کے معارف سے اپنا سینہ و دل بھر لے اور معمور کرلے۔ایک نور مجسم
بن جائے۔قرآن کریم میں ایسا محو ہو جائے ، قرآن کریم میں ایسا گم ہو جائے
قرآن کریم میں ایسا فنا ہو جائے کہ دیکھنے والوں کو اس کے وجود میں قرآن کریم کا ہی
نور نظر آئے اور پھر ایک معلم اور استاد کی حیثیت سے تمام دنیا کے سینوں کو انوار قرآنی

سے منور کرنے میں ہمہ تن مشغول ہو جائے۔اے خدا ! تو اپنے فضل سے ایسا ہی کر کہ تیرے فضل کے بغیر ایسا ممکن
نہیں۔اے زمین اور آسمان کے نور ! تو ایسے حالات پیدا کر دے کہ دنیا کا
مشرق بھی اور دنیا کا مغرب بھی، دنیا کا جنوب بھی اور دنیا کا شمال بھی نور قرآن
سے بھر جائے اور سب شیطانی اندھیرے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں۔۔۔۔۔ہمیں ہمیشہ یہ دعا ئیں کرتے رہنا چاہیے کہ واقعتا اور حقیقتا خدا ہمیں اس
بات کی توفیق دے کہ ہم قرآنی انوار میں ایسے گم ہو جائیں کہ سوائے انوار قرآنی
کے ہمارے وجود میں اور کوئی چیز نظر نہ آئے۔آمین
حضرت
خلیفہ امسح الثالث نے اپنے خطبات اور خطابات میں متعدد مقامات پر قرآنی آیات
کی تفسیر فرمائی جس میں قرآنی معارف کو پیش کیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی
ہدایت پر قرآنی تفسیر کے یہ حصے یکجا کر کے ان کو کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔اس کی تین
جلدیں ہیں اور دوسری جلد آپ کے ہاتھ میں ہے۔اللہ تعالیٰ جملہ احباب جماعت کو قرآن کریم کے معارف سے کما حقہ استفادہ کرنے
کی توفیق دے اور اس اشاعت کے سلسلہ میں جن دوستوں کو کام کرنے کی توفیق ملی ان کو
جزائے خیر دے اور ان کے علم میں برکت عطا فرمائے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی