سُوْرَۃُ الْاَنْفَالِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
سورة الانفال
اعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الانفال
آیت ۵ أُولَبِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ دَرَجَتْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ
مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ۔قرآن کریم میں یہ بیان ہے کہ مومن، مومن میں بڑا فرق ہوتا ہے۔جو اسلام لاتے ہیں ان کی
ابتدا تو اس نچلے مقام سے شروع ہوتی ہے کہ اپنے آپ کو مسلمان کہہ لیا کرو۔وَ لَمَّا يَدُ خُلِ الْإِيْمَانُ
في قُلُوبِكُم (الحجرات :۱۵) ابھی تمہارے دل ایمان سے خالی ہیں لیکن وہ مبتدی جن کی ابتدا یہاں
سے شروع ہوتی ہے وہ درجہ بدرجہ روحانی میدانوں میں ترقی کرتے ہوئے آخر میں ایک ایسے مقام
تک پہنچتے ہیں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا کہ وہ سچے اور پورے
اور حقیقی مومن ہیں۔جو آیت میں نے ابھی تلاوت کی اس میں اس آخری رفعت کا ذکر ہے اور ان لوگوں کا ذکر اشارہ
ہے کہ جن کا خاتمہ بالخیر اس مقام پر ہو جاتا ہے۔میں یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ یہ دنیا ابتلا اور امتحان کی
دنیا ہے جہاں یہ ممکن ہے کہ ایک مبتدی کا روحانی میدان میں پاؤں پھسلے اور وہ روحانی طور پر شفا
حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ (ال عمران : ۱۰۴) آگ کے گڑھے میں گر جائے وہاں یہ بھی ممکن ہے کہ جو شخص
روحانی ترقیات کرتے ہوئے بہت سی منازل طے کر کے کہیں کا کہیں آگے نکل جائے اس کے
پاؤں میں بھی لغزش آئے اور خدا تعالیٰ کے دربار سے وہ دھتکارا جائے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلِكُلّ دَرَجتُ مِمَّا عَمِلُوا (الاحقاف:۲۰) جیسے جیسے کسی کے
عمل، عمل صالح ہوں گے ویسے ویسے اس کا درجہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہوگا۔تو جتنے انسان خدا تعالیٰ کا

۱۷۲
سورة الانفال
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
نام لے کر، اس کی عظمتوں کا کلمہ پڑھ کے اسے جل جلالہ، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان کر
اسلام میں داخل ہوتے ہیں ، اتنے ہی درجات ہیں جتنے افراد ہیں۔لیکن وہ ایک بار یک مسئلہ ہے جسے
سمجھانے کے لئے میں یہ کہوں گا کہ جس طرح دنیا میں دو انسان کی شکل ایک نہیں اسی طرح روحانی
طور پر کسی دوانسان کی روحانیت کا مقام بھی ایک نہیں۔اس میں بہت سی باتیں دخل انداز ہوتی ہیں جن
کی تفصیل کی طرف اشارہ بھی اس وقت نہیں کیا جا سکتا۔درجہ بدرجہ ترقی کرتے ہوئے یہی لوگ
ولحل دَرَجتْ مِمَّا عَمِلُوا) ایک مسلسل جد و جہد، ایک سعی، مجاہدہ ، ایک ہجرت ، (ہجرت مکانی نہیں
ہجرت روحانی جو ہے کہ چھوٹے مقام کو چھوڑ کے بڑے کی طرف منتقل ہونے کی مقبول کوشش جس کے
نتیجے میں ایک بلند مقام کی طرف ایک انسان
منتقل ہو بھی جاتا ہے۔)
اس مسلسل کوشش کے بعد ایک گروہ ایسا آگیا اولك هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا یہ جو گروہ ہے اس کی
کیفیت اللہ تعالیٰ نے بلی مَنْ أَسْلَم والی آیت میں بیان کی ہے۔وہ آئیڈیل (Ideal) ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۵۰،۳۴۹)
آیت ۲۵ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمُ
لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَ أَنَّهُ إِلَيْهِ
تحشرون
جو شخص روحانی زندگی کے نتیجہ میں زندہ خدا سے زندہ تعلق قائم کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے
کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی پیروی کرے قرآن کریم نے بڑی وضاحت سے یہ بیان
کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض کے ذریعہ ہی یہ روحانی زندگی حاصل کی جاسکتی ہے جیسا کہ
سورۃ انفال میں فرمایا۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ -
تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ساری دنیا کو دعوت دے رہے ہیں تو اس کا مقصد یہی ہے کہ جو ان کی
آواز پر لبیک کہے وہ روحانی زندگی کو حاصل کرے اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
انا الحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلى قَدَمِي ( صحيح البخاری کتاب المناقب باب ماجاء فی اسماء
رسول اللہ) میں حاشر ہوں کہ ایک روحانی حشر برپا کرنے کے لئے مبعوث ہوا ہوں اور جو میرے

۱۷۳
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
قدموں پر گر جاتا ہے وہ زندہ کیا جاتا ہے اور روحانی زندگی کے ساتھ کھڑا کیا جاتا ہے اور قائم کیا جاتا ہے تو
جو شخص روحانی زندگی کا امیدوار ہو جو اس چیز کا امیدوار ہو کہ روحانی زندگی کے بعد اپنے زندہ خدا کے ساتھ
زندہ تعلق کو قائم کرے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ جسے ابدی حیات دی گئی ہے اس کے ساتھ اس کا سچا
تعلق قائم ہو جائے اور اس کی سنت کی وہ پیروی کرنے والا ہو۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحہ ۲۶۹،۲۶۸)
آیت ۲۶ وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً
وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
ج
جو آیت میں نے ابھی پڑھی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض عذاب اور ابتلاء اور مصائب
اور آفتیں دنیا پر ایسی بھی نازل کی جاتی ہیں کہ ان کی لپیٹ میں صرف ظالم ہی نہیں آتا بلکہ وہ لوگ بھی
آجاتے ہیں جن کا بظاہر اس فلم میں کوئی حصہ نہیں یعنی صرف ظالم کو وہ آفت یا بلا یا عذاب نہیں پہنچتا بلکہ
دوسرے بھی اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔اصول تو ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ
أخرى (الانعام :۱۶۵) کوئی جان دوسری جان کا بوجھ نہیں اُٹھائے گی لیکن چونکہ یہ دُنیا دار الا بتلا ہے
دار الجزا نہیں۔اس آیت میں یہ بیان فرمایا کہ اس ابتلا اور عذاب میں وہ لوگ بھی شامل ہو جائیں
گے۔یہ ابتلا اور عذاب ان لوگوں
کو بھی پہنچے گا جو ظالم نہیں ہیں اور قرآن کریم کے متعلق یہ اصول یا درکھنا
چاہیے کہ اس کی آیات باہم تضاد نہیں رکھتیں۔لہذا ہمیں اس آیت کے ایسے معنی کرنے پڑیں گے جو
کسی دوسری آیت سے ٹکراتے نہ ہوں ان کے متضاد نہ ہوں پس یہاں ایک معنی یہ ہوں گے کہ گو
ظاہری طور پر وہ لوگ ظلم میں شامل نہیں لیکن باطنی طور پر وہ ظلم میں شامل ہیں اور وہ اس طرح کہ بعض
ذمہ داریاں افراد سے تعلق رکھتی ہیں۔وہ انفردی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور بعض ذمہ داریوں کے بہت
سے پہلو یا وہ ساری کی ساری اجتماعی رنگ رکھتی ہیں اور جو اجتماعی ذمہ داریاں ہیں اگر وہ گروہ یا وہ
خاندان جن کی وہ ذمہ داریاں ہیں بحیثیت مجموعی ان کی طرف متوجہ نہ ہوں اور اس کے نتیجہ میں اس
گروہ یا خاندان کے بعض افراد ظالم بن جائیں تو سزا اور عذاب میں سارا خاندان ہی ملوث ہو جائے
گا۔دنیا کی نگاہ تو یہ دیکھے گی کہ ایک پندرہ سالہ بچے نے چوری کی مگر اللہ تعالیٰ کی نگاہ یہ دیکھتی ہے کہ اس
کے ماں اور باپ، بہن اور بھائیوں اور خاندان کے دوسرے بڑے رشتہ داروں پر جو یہ فرض تھا کہ وہ

۱۷۴
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اس پندرہ سالہ معصوم بچے کی صحیح تربیت کریں وہ تربیت انہوں نے نہیں کی جس کے نتیجہ میں وہ چور بن
گیا۔پس دُنیا کا قانون تو صرف اس بچے کو سزا دے گا مگر اللہ کا قانون اُس دُنیا میں بھی اور اس دُنیا
میں بھی صرف اس بچے پر گرفت نہیں کرے گا جس نے چوری کی بلکہ ان پر بھی گرفت کرے گا جن پر
اس کی صحیح تربیت کی ذمہ داری تھی لیکن انہوں نے اپنی یہ ذمہ داری ادا نہیں کی اگر وہ لوگ اس کی صحیح
تربیت کی ذمہ داری کی طرف کما حقہ، متوجہ رہتے تو ان کا بچہ چور نہ بنتا اسی طرح اگر بعض خاندانوں
کے بچوں کو گندی گالیاں دینے کی عادت ہے تو صرف ان بچوں پر گرفت نہیں کی جائے گی بلکہ ان کے
ماں باپ اور دوسرے ذمہ دار رشتہ داروں پر بھی گرفت کی جائے گی جن پر یہ فرض تھا کہ اپنے قول فعل
اور نمونہ کے ساتھ اُن کی صحیح تربیت کرتے اگر اہل ربوہ میں سے ایک آدھ ایسا نوجوان ہو جو نظامِ
سلسلہ کا وہ احترام نہیں کرتا جو ہر احمدی کو کرنا چاہیے ( اور احمدیوں کی بہت بھاری اکثریت یہ احترام
کرتی ہے ) تو اس صورت میں اگر اصلاح کی خاطر ربوہ سے باہر بھجوانے کا فیصلہ ہوا تو صرف بچہ کو ہی
نہیں بلکہ اس کے ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں
کو بھی ربوہ سے باہر جانا ہوگا۔۔۔۔۔یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض ایسے ابتلا ہوتے ہیں کہ صرف ظالم ہی ان کی گرفت میں نہیں
آتے بلکہ تمہاری نگاہ جن کو ظالم نہیں سمجھتی وہ بھی اس کی گرفت میں آجاتے ہیں اور آنے چاہئیں اسی
لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
(بخاری: کتاب النکاح) اس حدیث میں مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِہ کے محض یہ معنی نہیں ہیں کہ صرف
اللہ تعالیٰ ہی ان پر گرفت کرے گا اور ان سے جواب طلب کرے گا کہ تم کیا کرتے ہو بلکہ مَسْئُول
عَنْ رَعِيّته کا یہ مطلب بھی ہے کہ وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ذمہ دار قرار دیئے گئے
ہیں ( مثلاً نظام جماعت اور خلیفۂ وقت ) وہ بھی اللہ تعالیٰ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اور اس کے
اس خُلق کو اپنے اندر پیدا کرتے ہوئے جواب طلبی کریں گے ان کے سامنے بھی تم مسئول ہوا اور تم
سے جواب طلبی کی جائے گی۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۱۲ تا ۱۵)
وہ کمزوری ایمان جو احمدیت میں نئے نئے داخل ہونے کی وجہ سے یا احمدیت میں پیدائش کے
نتیجہ میں نظر آتی ہے ہم نے اس کی دو طرح حفاظت کرنی ہے ایک تو ہم ایسے کمزور ایمان والے کو نفاق
کے حملہ سے بچا کر اس کی حفاظت کریں گے اور دوسرے آہستہ آہستہ اس کی تربیت کر کے اس کی

۱۷۵
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفہ امسیح الثالث
حفاظت کریں گے ایسے کمزور ایمان والے ربوہ میں بھی ہوتے ہیں باہر سے بعض کمزور لوگ آجاتے
ہیں اور ر بوہ میں آکر آباد ہو جاتے ہیں ان میں سے بعض کا تو نظارت امور عامہ کو بھی پتہ نہیں لگتا۔بعض
دفعہ بعض نئے احمدی اپنے علاقہ سے گھبرا جاتے ہیں یا انہیں یہاں سہولت ہوتی ہے اس لئے وہ یہاں
آکر آباد ہو جاتے ہیں۔ان لوگوں کی تربیت کی طرف بھی پوری توجہ دینی چاہیے لیکن اگر یہاں آنے
سے قبل ان کی تربیت کچھ اس قسم کی ہو کہ ہمیں یہ خطرہ پیدا ہو کہ ربوہ کے مکینوں کے بچوں پر ان کے
بچوں کا برا اثر پڑے گا تو پھر صرف ان کے بچے ہی اپنی جگہ پر واپس نہیں بھیجے جائیں گے بلکہ ہم
سارے خاندان کو ہی واپس بھیج دیں گے اور ہمارا یہ فعل بغیر کسی غصہ کے ہوگا کیونکہ ابھی ان کی تربیت
نہیں ہوئی لیکن اگر کہیں نفاق اس قسم کا گند پیدا کرے گا تو پھر ہماری طبیعتوں میں غصہ پیدا ہونا
تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ اللہ کے حکم کے ماتحت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں جو میں نے شروع میں
پڑھی ہے یہ فرمایا ہے کہ اِنَّ اللهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ اِس آیت کریمہ میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ گو میرے
بندے بھی تم پر گرفت کریں گے لیکن میرے بندوں کی گرفت میری گرفت کے مقابلہ میں بہت ہلکی
ہوگی خواہ وہ کتنی ہی سخت گرفت کیوں نہ کریں میری گرفت بہر حال ان سے زیادہ ہے کیونکہ میں سب
طاقتوں والا ہوں اور میر اعقاب بندوں کے عقاب سے بہر حال شدید ہے۔پس یہاں ہمیں یہ بھی بتایا
گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے تمہیں بھی اصلاحی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔اس کو دُنیا
سزا کہتی ہے لیکن ہم اسے اصلاحی تدابیر کہتے ہیں کیونکہ کسی انسان یا کسی مخلوق سے ہماری دشمنی نہیں سزا
کا لفظ بھی ہمیں برا لگتا ہے بہر حال الہی سنت کے مطابق ہمیں بھی اصلاحی تدابیر کرنی پڑیں گی۔اور لفظ
عقاب میں بھی یہی بات ہے کہ تم نے جو کام کیا اس
کا بدلہ تمہیں مل رہا ہے لیکن اس کی ذمہ داری نہ اللہ
کے بندہ پر ہوتی ہے نہ اللہ تعالیٰ پر ہوتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو انسان کو رحمت کے لئے پیدا کیا ہے
اور بڑا ہی بدقسمت ہے وہ انسان جو پیدا تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے لئے ہوا تھا لیکن حاصل کی ہے اس
نے اللہ تعالیٰ کی خفگی اور ناراضگی اور غصہ اور عقاب اور عذاب اور سزا۔اس آیت سے آگے دوسری آیات میں یہ فرمایا گیا ہے کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولا دفتنہ ہیں
اور پھر فرمایا ہے کہ اگر تم اس فتنہ سے بچ جاؤ گے تو جو اجر میں تمہیں دوں گا وہ بہت بڑا اجر ہے اور اس کا
یہ مطلب ہے کہ اس دُنیا میں بھی میرے بندوں کے ذریعہ تمہیں اس کا اجر ملے گا اور اس اجر پر تم خوش

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة الانفال
ہو گے لیکن یہ اجر میرے اجر کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔گویا دونوں چیزیں جزا اور سزا ان
آیات میں بیان ہوگئی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے مرکز میں رہنے والوں
کو بھی ان آیات میں مخاطب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ الہی سلسلہ جاری ہوا اور تمہیں اللہ تعالیٰ نے ایمان لانے کی توفیق دی۔لوگوں
نے تمہاری بڑی مخالفت کی اور اس مخالفت سے بچنے کے لئے ہم نے یہ انتظام کیا کہ ایک مرکز قائم
کر دیا۔فاؤکم اور اس مرکز کے قیام کے ساتھ ایک كُم بِنَصْرِہ ہم نے اپنی آسمانی تائیدات سے
تمہاری مدد کی اور وَرَزَقَكُمْ مِّن الطيبت (النحل : ۷۳) تمہارے لئے دُنیوی فوائد کا سامان کیا۔(خطبات ناصر جلد سوم صفحہ ۱۷ تا ۱۹)
آیت ۲۸ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ وَ تَخُونُوا
امنتِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ )
اے مومنو! اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی خیانت نہ کرو اور نہ اپنی آپس کی امانتوں میں خیانت
سے کام لو۔پھر سورہ نساء میں فرمایا :۔وَلَا تَكُن لِلْخَابِنِيْنَ خَصِيمًا (النساء :۱۰۶) پھر سورۃ انفال میں فرمایا اِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ
الْخَارِنِينَ (الانفال: ۵۹) وَ لَا تَكُن لِلْخَاسِنِينَ خَصِيمًا خيانت کرنے والوں کی طرف سے
جھگڑنے والا نہ بن۔ان کی طرف داری نہ کر۔اِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْخَابِنِيْنَ کیونکہ اللہ تعالی خیانت
کرنے والوں
کو پسند نہیں کرتا اگر تو ان کی طرف سے جھگڑے گا تو تو بھی انہی میں شامل ہو جائے گا۔وَ انَّ اللهَ لَا يَهْدِى كَيْدَ الْخَابِنِيْنَ (یوسف : ۵۳) اور یہ کہ خیانت کرنے والوں کی تدبیر کو
,,
اللہ تعالیٰ کامیاب نہیں کرتا۔خیانت کے معنی مفردات راغب میں یہ بیان ہوئے ہیں کہ
" الْخِيَانَةُ وَالتَّفَاقُ وَاحِدٌ إِلَّا أَنَّ الْحَيَانَةَ تُقَالُ اعْتِبَارًا بِالْعَهْدِ وَ الْأَمَانَةِ وَالتَّفَاقُ
يُقَالُ اِعْتِبَارًا بِالدِيْنِ ثُمَّ يَتَدَاخَلَانِ فَالْخِيَانَةُ مُخَالَفَةُ الْحَقِّ بِنَقْضِ الْعَهْدِ فِي السَّرِ
وَنَقِيضُ الْخِيَانَةُ الْأَمَانَةُ (المفردات: زير لفظ الغاء)
خیانت اور نفاق ملتے جلتے ہیں اپنے معنی کے لحاظ سے اور عہد توڑنے اور ان میں خیانت کرنے کو

162
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
خیانت کہا جاتا ہے اور نفاق کا لفظ جو ہے وہ ان کے متعلق بولا جاتا ہے۔منافق کے معنے ہیں مذہب
کے لحاظ سے عقائد کے لحاظ سے اپنے دعوئی کے لحاظ سے، اپنے اعمال کے لحاظ سے نفاق کی بُو ر کھنے
والا وہ لکھتے ہیں کہ پھر یہ آپس میں دونوں مل جاتے ہیں خیانت اور نفاق اور خیانت کے معنے ہیں حق
اور صداقت کی مخالفت کرنا۔عہد کو توڑ کے اور چھپ کے اور یہ امانت کے مقابلے میں آتی ہے۔ان آیات سے جو میں نے ابھی پڑھی ہیں مندرجہ ذیل باتوں کا ہمیں پتا لگتا ہے۔اول یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی خیانت نہ کرو اور خیانت امانت کی ضد ہے جیسا کہ ابھی میں نے
بتا یا اور امانت کے معنی ہیں مَا فَرَضَ اللهُ عَلَى الْعِبَادِ امانت کے ایک معنی یہ ہیں۔سو جب یہ کہا کہ
اللہ تعالیٰ کی خیانت نہ کرو تو یہ حکم دیا کہ اللہ تعالیٰ نے جو فرض عائد کئے ہیں اپنے بندوں پر ان فرائض کو
ان ذمہ داریوں کو پورا کرو۔ان عہدوں کو جو تم سے لئے گئے ہیں، نبا ہو۔ان حقوق کو جو قائم کئے گئے
ہیں تم قائم کرو اور خدا تعالیٰ کے بندوں میں تفریق نہ کرو۔اور دوسرے ہمیں یہ فرمایا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے خیانت سے پیش نہ آؤ حضرت نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو عہد لیا گیا ہے ہم سے اور جو ہم پر فرض کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ جو اُسوہ
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے سامنے پیش کریں اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارو۔ہر وہ
شخص جو اُسوہ نبوی کو چھوڑ دیتا ہے اور ان قدموں کے نشانوں کی پیروی نہیں کرتا جو حضرت محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے قدم ہیں وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے خیانت کرنے والا ہے۔پھر فرمایا کہ باہمی
امانتوں میں خیانت نہ کرو و تَخُونُوا آمنتكم باہمی امانتوں کے متعلق جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔ان
کے معنے فرض کے اور عہد کے ہیں اور آپس کے جو حقوق ایک دوسرے کے اللہ تعالیٰ نے قائم کئے وہ
بنیادی طور پر اور اصولی لحاظ سے بہت سے ہیں جن میں سے آج میں نے چند ایک مثالیں آپ کو
سمجھانے کیلئے منتخب کی ہیں۔باہمی امانتیں ہیں۔مال سے تعلق رکھنے والی تو فرمایا کسی کا مال نہ کھاؤ۔یہ بددیانتی ، خیانت اور
امانت کے خلاف یہ فعل مختلف شکلوں میں ہمارے سامنے آتا ہے۔ایک شخص اپنے مال کا ایک حصہ
دوسرے کے پاس بطور امانت کے رکھ دیتا ہے۔اس کا فرض ہے کہ جب وہ مانگے اسے واپس دے۔ایک مال کا یہ حق ہے کہ خرید و فروخت کے وقت جتنا پیسہ جتنی رقم کوئی شخص دے اس کے مطابق اس کو

تفسیر حضرت خلیفة اسم الثالث
۱۷۸
سورة الانفال
سودا دیا جائے اگر ایک کلو کی قیمت دو روپے ہے تو جود کا ندار دورو پے لے لیتا ہے لیکن تو لتے وقت وہ
ہوشیاری کے ساتھ ایک کلو کی بجائے کسی کو پندرہ چھٹانک دیتا ہے تو یہ مال کے حقوق کو اس نے غصب
کیا ہے۔وہ خیانت کرنے والا بن گیا۔ایک یہ بھی ہے کہ بعض لوگ یتیموں کا مال کھا لیتے ہیں۔قرآن کریم نے اس تفصیل میں جا کے بھی بہت سی چیزوں کے متعلق روشنی ڈالی۔کچھ ہدایتیں ہمیں
اصولی طور پر دے دیں کہ ہم اپنی زندگی کے ہر معاملہ میں ان ہدایات سے روشنی حاصل کر کے
صداقت اور حق پر اپنے اعمال کو قائم رکھ سکتے ہیں۔پھر جان کے حقوق ہیں۔یہ دوسرا چھوٹا عنوان ہے باہمی امانتوں کے متعلق جان کا ایک حق تو یہ ہے
کہ بغیر حق کے کوئی جان نہ لی جائے۔قرآن کریم نے یہ اعلان کیا ہے اور یہ بڑا زبردست اعلان
ہے۔پھر جان کا ایک حق یہ ہے کہ ایسا فتنہ نہ پیدا کیا جائے کہ کسی جان کو ایذا اور دکھ پہنچے۔الفِتْنَةُ
اشَتُ مِنَ الْقَتْلِ (البقرۃ : ۱۹۲) اور اسلام نے کسی کی جان لینے سے زیادہ اس کو اہمیت دی ہے کہ سولی
پہ لٹکائے رکھنا، زندگی اجیرن کر دینا، جان کا حق یہ ہے کہ اس کی پرورش کے لئے جو کچھ اسے چاہیئے وہ
اسے دیا جائے۔ایسی بیسیوں مثالیں دی جاسکتی ہیں۔پھر انسان کی عزت کے حقوق ہیں۔ہر انسان اشرف المخلوقات کا ایک فرد اور خدا کی نگاہ میں بڑا
معزز ہے۔اپنی پیدائش کے لحاظ سے، اپنی خلق کے لحاظ سے، اپنی طاقتوں اور قوتوں کے لحاظ سے،
رفعت کے حصول کے لئے جو مکن راہیں اس پر کھولی گئی ہیں ان کے لحاظ سے، خدا تعالیٰ کے پیار کو جس
طرح وہ حاصل کر سکتا ہے کوشش کر کے اس کے لحاظ سے إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا (النساء :۱۴۰) حقیقی
عزت تو وہ ہے جو کوئی شخص اپنے رب کریم کی نگاہ میں رکھتا ہے۔اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے بہت سے
مادی اور غیر مادی سامان پیدا کئے ہیں جو عزت کے حقوق قائم کرتے ہیں اور وہ سامان ہر انسان کو ملنے
چاہئیں۔حقارت کی نظر نہیں ڈالنی۔حقارت کا کلمہ نہیں بولنا۔حقارت کا سلوک نہیں کرنا۔اپنے آپ کو
بڑا نہیں سمجھنا۔کسی کے خلاف تکبر نہیں کرنا۔پھر ایک بڑا حق باہمی امانتوں کا جو قائم کیا گیا ہے، وہ اُجرت کے حقوق ہیں۔ایک شخص اپنا وقت
دوسرے کو دیتا ہے اور اس Understanding اس معاہدہ پر اس عہد کے نتیجہ میں کہ وہ اس کے
وقت کے بدلے میں اس کو یہ دے گا تو جو بدلہ میں دینا ہے وہ اس کی امانت ہوگئی نا۔یہ امانتیں پڑی

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۱۷۹
سورة الانفال
رہتی ہیں بعض دفعہ یا اجرت کے بعض حصے سال میں ایک یا دو دفعہ مزدور کو بھی اس آج کل کی اقتصادی
دنیا میں بونس کی شکل میں ملتے ہیں۔جب تک ان کو نہیں ملتے وہ بطور امانت کے پڑے ہوئے اس
لمیٹڈ کمپنی یا کسی اور سرمایہ کاری کے یونٹ میں۔پھر اہلیت کے حقوق ہیں۔خدا تعالیٰ نے ہر فرد واحد کو، مرد ہو یا عورت بہت سی اہلیتیں دے کر،
استعداد میں عطا کر کے، قو تیں دے کر اس دنیا میں بھیجا ہے۔ہر شخص کو اس کی اہلیت کے مطابق ملنا
چاہیئے۔یہ اس کی امانت ہے۔قرآن کریم نے دوسری جگہ کہا ہے کہ جو اہل ہیں اپنی اہلیت کے نتیجہ میں
اہل بن گئے وہ تم ان کی امانت ان کو دو۔چوتھے یہ فرمایا کہ جو خیانت کرنے والے ہیں ان کی طرفداری نہ کرو۔اتنا فساد پیدا ہوا ہے دنیا
میں خدا تعالیٰ کے اس حکم کو نہ مان کر۔خیانت کرنے والوں کی پناہ بن کر ، ان کے وکیل بن کر، ان کی
طرفداری کر کے کہ اس نقصان کا اندازہ بھی انسانی عقل نہیں لگا سکتی اور یہ ظالمانہ کھیل دنیا کے ہر ملک
میں ہی کھیلا جارہا ہے، کسی جگہ تھوڑا کسی جگہ زیادہ۔اگر انسان اس اصول کو مضبوطی سے پکڑ لے کہ چونکہ
خیانت نہیں کرنی اس واسطے خیانت کرنے والے کی طرفداری بھی نہیں کرنی تو دنیا کا معاشرہ ایک کروڑ
گنا شاید ارب گنا زیادہ حسین ہو جائے آج کے معاشرہ سے لیکن حسن تو انسان کے سامنے اسلامی تعلیم
میں پیش کیا گیا لیکن اسے قبول کرنے میں وہ ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں۔پانچویں ہمیں یہ بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ خائن کو ، خیانت کرنے والے کو اپنے پیار سے محروم کر دیتا ہے
اور جیسا کہ میں نے بتایا جو خائن کی، خیانت کرنے والے کی طرفداری کرنے والا ہے وہ بھی خدا تعالیٰ
کے پیار سے، اس کی محبت سے اس کی نعمتوں سے، اس کی طرف سے آسمانوں سے آنے والی عزت
سے محروم کر دیا جاتا ہے اور چونکہ خیانت کرنے والے خدا تعالیٰ کے پیار سے محروم کر دیئے جاتے
ہیں، چھٹی بات ہمیں یہ بتائی ان آیات میں کہ جو خیانت کرنے والا ہے وہ اپنی تدبیر اور کوشش میں
نا کام ہوتا ہے۔خیانت کرنے والے جس مقصد کے حصول کے لئے خیانت کرتے ہیں حقیقی طور پر اس
مقصد کو حاصل نہیں کر سکتے۔مثلاً چور بھی خیانت کرنے والا ہے۔دوسرے گھر میں گھستا اور بغیر حق کے
ڈا کہ مارتا ہے دوسرے کے مال پر۔نہ اس کی کوئی عزت، نہ اس کے مال میں کوئی برکت۔کروڑوں کی
چوری کرنے والے بھی فقیروں سے بھی گندے کپڑوں کے اندر پھرتے دیکھے گئے۔پھر ہر وقت دل کو

۱۸۰
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
دھڑکا۔شاید خدا کے خوف سے وہ دل نہ دھڑکتے ہوں لیکن انسان کے خوف سے تو ضرور دھڑکتے ہیں۔اندر کی ضمیر ان
کو جھنجھوڑتی ہے کہ تم نے کیا کیا۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ جو حقیقی کامیابی ہے اس میں ایک
خیانت کرنے والا کامیاب نہیں ہوسکتا۔حقیقی کامیابی اسے مل نہیں سکتی اور وہ نا کام ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔عزت کے حقوق ہیں۔عزت کے حقوق میں جذبات کا خیال رکھنا بھی آجاتا ہے۔یہ نہیں کہا کہ
مسلمان کے جذبات
کو ٹھیس نہ پہنچے۔یہ کہا کہ شرک ہے تو سب سے بڑا ظلم اور گناہ لیکن ایک مشرک کے
جذبات کو بھی ٹھیس نہیں پہنچے گی تیری زبان سے۔لا تسبوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ (الانعام (۱۰۹) یہ نہیں کہا کہ اگر مزدور مسلمان ہے تو
اجرت کے حقوق اسے ادا کر ، اگر غیر مسلم ہے تو نہ کر۔یہ کہا کہ جس سے تو اجرت لیتا ہے وہ مسلم ہے یا
غیر
مسلم، مومن ہے یا کافر، موحد ہے یا مشرک، جو بھی اس کا عقیدہ ہے جو بھی اس کے خیالات ہیں،
جتنا اس نے کام کیا وہ اس کا حق بنتا ہے وہ امانت ہے تیرے پاس، اس کا حق ادا کر ، اس کی اُجرت
پوری دے اور وقت پر دے۔یہ نہیں کہا کہ اہلیت کے لحاظ سے جو حقوق قائم ہوتے ہیں وہ مسلمانوں
کے ادا کرو اور جہاں تک غیر مسلموں کا تعلق ہے خدا تعالیٰ پر یہ الزام لگاؤ کہ اس نے ان کو وہ اہلیت
کیوں عطا کی اور غلطی کی خدا نے اور ہم اس کی اصلاح کرنے لگے ہیں۔یہ کہا جس کو خدا نے اپنے
فضلوں سے، اپنی ربوبیت کے نتیجہ میں ، اپنی رحمانیت کے جلووں کے ذریعہ (اللہ تعالیٰ کی ربوبیت
اور رحمانیت تو مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں کر رہی اہلیت پیدا کی ہے تم نے اس اہلیت کے حقوق
کو ادا کرنا ہے اور اہل کو ان کی امانتیں دینی ہیں۔خیانت کرنے والا مسلمان بھی ہوسکتا ہے اور غیر مسلم
بھی۔قرآن کریم نے یہ نہیں کہا کہ اگر خیانت کرنے والا غیر مسلم ہے تو اس کی طرف داری نہ کر اور اگر
مسلمان ہے تو اس کی طرف داری کر۔یہ کہا ہے کہ خیانت کرنے والا مسلمان ہے یا غیر مسلم ہے اس کی
تم نے طرف داری نہیں کرنی۔خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا کہ خیانت کرنے والے کو بھی اپنے پیار سے
محروم کروں گا۔یہ اعلان نہیں کیا کہ خیانت کرنے والا اگر غیر مسلم ہے تو میں اپنے پیار سے محروم کروں
گا اگر مسلمان ہے تو پھر میں اُسے اپنے پیار سے محروم نہیں کروں گا۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو
خیانت کرنے والا ہے وہ اپنی تدبیر اور کوشش حقیقی اور سچی کامیابی حاصل نہیں کرے گا۔یہ نہیں کہا کہ
اگر وہ کا فر ہے تو حقیقی اور سچی کامیابی حاصل نہیں کرے گا۔اگر وہ مومن ہے تو اسے معاف کر دیا جائے

۱۸۱
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفتہ المسح الثالث
گا۔بالکل نہیں بلکہ مومن و کافر ہر دو کو ایک مقام پر لا کے کھڑا کیا۔ہر دو کے حقوق قائم کئے۔ہر دو کی
ذمہ داریاں بتائیں اور کوئی فرق نہیں مسلم اور غیر مسلم کا جیسا کہ میں نے بتایا موحد اور غیر موحد کا کوئی
فرق نہیں کہ جی مشرک ہے اس واسطے اس کے حقوق ہم نے تلف کر لیتے ہیں یہ کوئی نہیں ، نہ ان کو حق
پہنچتا ہے حقوق کے تلف کرنے کا ، نہ کسی مسلمان کو حق پہنچتا ہے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۳۶۷ تا ۳۷۴)
آیت ۲۹ وَاعْلَمُوا أَنَّمَا اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمُ فِتْنَةٌ وَ أَنَّ اللَّهَ
عِندَةٌ أَجْرٌ عَظِيمٌ
اللہ تعالیٰ ہمیں رشتہ ناطہ کرنے یا جائز طور پر اپنی نسل چلانے کی کوشش کرنے سے نہیں روکتا لیکن
انَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ، وَ أَنَّ اللَّهَ عِنْدَةٌ أَجْرٌ عَظِیم مومنوں سے فرماتا ہے کہ تم اچھی
طرح سے سمجھ لو کہ تمہارے اموال بھی اور اولاد بھی جو تمہیں دی جاتی ہے آزمائش اور امتحان ہے اور پھر
ی امتحان معمولی امتحان نہیں کہ جس میں تم کامیاب ہو جاؤ تو کوئی معمولی سا انعام تمہیں ملے بلکہ ان الله
عِندَةٌ أَجْرُ عَظیم اللہ تعالیٰ وہ قادر مطلق ذات ہے جو تمام طاقتوں کی مالک اور تمام صفاتِ حسنہ سے
متصف ہے۔وہ اپنے ان بندوں کو جو اس کی کامل اطاعت کرنے والے ہیں بڑا ہی اجر دیتا ہے۔اس
لئے تمہیں چاہیے کہ اس امتحان میں جو تمہارے اموال اور اولاد کے ذریعہ لیا جائے۔کامیاب ہونے
کی کوشش کرو۔فتنہ کے معنی صرف بُری چیز کے نہیں ہیں۔ہماری زبان میں یہ لفظ اچھے معنوں میں استعمال نہیں ہوتا
لیکن عربی زبان میں اس کے معنے آزمائش اور امتحان کے ہیں اور آزمائش اور امتحان جیسا کہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے۔خیر یعنی اچھی سے اچھی چیز سے بھی لیا جاتا ہے اور ابتلاء مصیبت اور دکھ میں ڈال کر بھی لیا
جاتا ہے۔جیسے فرمایا كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِ وَالْخَيْرِ فِتْنَةٌ (الانبياء:۳۶)
وَاللهُ عِنْدَةٌ أَجْرٌ عَظِيمٌ (التغابن :۱۲)۔کہ ہر نفس نے ایک دن مرنا ہے اور اس دنیا میں ہمیشہ نہیں
رہنا۔وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِ وَالْخَيْرِ۔ہم تمہیں مصائب اور دکھوں میں ڈال کر بھی تمہاری آزمائش کریں
گے اور تم پر دنیوی اور روحانی انعامات کر کے بھی تمہیں امتحان میں ڈالیں گے۔پس جیسا کہ اللہ تعالیٰ

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۱۸۲
سورة الانفال
فرماتا ہے تمہارے بچے چاہے وہ تمہاری اطاعت کرنے والے ہوں۔تم سے پیار کرنے والے
ہوں۔تمہاری عزت کرنے والے ہوں۔تب بھی وہ تمہارے لئے آزمائش اور فتنہ ہیں اور اگر وہ
سرکشی کرنے والے، نافرمان اور تمہاری اطاعت نہ کرنے والے ہوں تب بھی وہ تمہارے لئے
آزمائش اور فتنہ ہیں اور ان ہر دو صورتوں میں اس نے جو امتحان کا نصاب مقرر کیا ہے۔اس میں اگر تم
کامیاب ہو جاؤ گے تو پھر تمہیں یہ خوشخبری دی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پاس تمہارے لئے اجر عظیم
ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس قسم کی ذمہ داریوں کو نبھانے کی توفیق عطا کرے۔خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۲۴۳، ۲۴۴)
تمہارے اموال اور تمہاری اولا دفتنہ ہیں اور پھر فرمایا ہے کہ اگر تم اس فتنہ سے بیچ جاؤ گے تو جواجر
میں تمہیں دوں گا وہ بہت بڑا اجر ہے اور اس کا یہ مطلب ہے کہ اس دُنیا میں بھی میرے بندوں کے
ذریعہ تمہیں اس کا اجر ملے گا اور اس اجر پر تم خوش ہو گے لیکن یہ اجر میرے اجر کے مقابلہ میں کوئی
حیثیت نہیں رکھتا۔گویا دونوں چیزیں جزا اور سزا ان آیات میں بیان ہو گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے مرکز
میں رہنے والوں کو بھی ان آیات میں مخاطب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ الہی سلسلہ جاری ہوا اور
تمہیں اللہ تعالیٰ نے ایمان لانے کی توفیق دی۔لوگوں نے تمہاری بڑی مخالفت کی اور اس مخالفت سے
بچنے کے لئے ہم نے یہ انتظام کیا کہ ایک مرکز قائم کر دیا فاؤ کم اور اس مرکز کے قیام کے ساتھ ایک كُم
بِنَصْرِه ہم نے اپنی آسمانی تائیدات سے تمہاری مدد کی اور وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبت (النحل: ۷۳)
تمہارے لئے دنیوی فوائد کا سامان کیا۔(خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۱۹،۱۸)
آیت ۳۰ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا وَ
يُكَفِّرُ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
اللہ تعالیٰ اس مختصر سی آیت میں جو میں نے پڑھی ہے بڑا ہی لطیف مضمون بیان کرتا ہے کہ اے وہ
لوگو! جو ایمان لانے کا دعوی کرتے ہو۔جو یہ کہتے ہو کہ ہم نے اپنے رب کو ان پاکیزہ اور مقدس اور
ا
کامل اور مکمل صفات کے ساتھ مانا ہے جو اسلام نے اس کی پیش کی ہیں اور جو یہ دعوی کرتے ہو کہ اس
کی بھیجی ہوئی آخری شریعت پر ہم ایمان لائے۔جو یہ دعویٰ کرتے ہو کہ ہم اس کے محبوب محمد رسول اللہ

آج 10 میں سے 10 باقی