سُوْرَۃُ الْاَنْفَالِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۱۹۵
سورة الانفال
ہیں اور اس شخص کی تباہی کا باعث بن جاتی ہیں۔اس آیت کو پہلی آیات سے ملا کر دیکھا جائے تو ہمیں یہ مضمون نظر آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فروں کو
لڑائی سے پہلے مسلمانوں کی تعداد کم دکھاتا ہے اور جب وہ کسی قوم کو ذلت آمیز شکست دینے کا ارادہ
کرتا ہے تو پھر اس کی سنت یہ ہے کہ وہ قوم جس کو وہ شکست دینا چاہتا ہے گو وہ اپنی مد مقابل قوم سے
مال و اسباب کے لحاظ سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے تعداد میں زیادہ ہوتی ہے اور اپنی اس طاقت پر بڑا
گھمنڈ رکھتی ہے اپنے مقابل کی قوم کو بہت کم تعداد میں دیکھتی ہے۔کیونکہ اگر خدا تعالیٰ ان کے دلوں
میں یہ ڈالے کہ جو قوم ان کے مقابلہ میں آرہی ہے وہ بھی بڑی طاقت ور ہے تو وہ جنگ میں ابتداء ہی
نہیں کریں گے اور مسلمان بھی ابتداء نہیں کریں گے کیونکہ انہیں حکم ہے کہ تم جنگ میں ابتداء نہ کروپس
اگر مد مقابل قوم مسلمانوں کو طاقتور سمجھے گی یا یہ سمجھے گی کہ ہم انہیں کسی صورت میں شکست نہیں دے
سکتے تو وہ حملہ کیوں کرے گی؟ لیکن خدا تعالیٰ تو جنگ کے میدان میں انہیں شکست دینے کا ارادہ کر چکا
ہے۔لِيَقْضِيَ اللهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُولاً۔اس لئے خدا تعالیٰ یہ تدبیر کرتا ہے کہ جنگ سے پہلے پہلے
مسلمان ان کی نظر میں حقیر، ذلیل، کمزور اور قلیل التعداد دکھائی دیتے ہیں اور اس طرح ان کے دل
میں جرات پیدا ہوتی ہے کہ وہ ان پر حملہ کر دیں۔بالکل اسی طرح ۶ ستمبر ۱۹۶۵ء کو ہوا۔جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ان کے بڑے
بڑے لیڈروں نے لڑائی سے پہلے ہی اپنی فتح کا اعلان کر دیا تھا یہاں تک کہ انہوں نے لندن کی
اخباروں میں 4 ستمبر کو ہی چھپوا دیا کہ لاہور شہر پر بھارت کی فوجوں کا قبضہ ہو گیا ہے اتنا غرور تھا انہیں
اپنی طاقت پر۔اتنی امید تھی انہیں اپنی کامیابی کی اور اتنا وثوق اور اعتماد تھا انہیں اپنی فوجوں پر کہ ہم
اُس کا اندازہ بھی وہ سمجھتے تھے کہ پاکستانی فوجیں اس قدر کمزور ہیں کہ ان کی شکست یقینی ہے اس لئے
انہوں نے لڑائی سے پہلے ہی اپنی فتح کا اعلان کر دیا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب ہم کسی ایسی قوم
کو جو بڑی طاقت ور ہوتی ہے شکست دینا چاہتے ہیں۔تو تد بیر کرتے ہیں کہ اس کے دشمنوں یعنی
مسلمانوں کو ان کی نظر میں بہت کم کر کے دکھا دیتے ہیں حتی کہ وہ سمجھنے لگتے ہیں کہ مسلمان تعداد میں ہم
سے بہت کم ہیں اُن کے ہوائی جہاز ہم سے کم ہیں ان کی پیدل فوج کی تعداد اور طاقت کے لحاظ سے
ہم سے کم ہے اس لئے ہم ان کے پر خچے اڑا کر رکھ دیں گے لیکن جب جنگ شروع ہو جاتی ہے تو

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۱۹۶
سورة الانفال
اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ ان کی آنکھوں کے زاویوں کو اس طرح بدل دو کہ وہ مسلمان جو جنگ
سے پہلے انہیں کم اور کمزور دکھائی دے رہے تھے زیادہ تعداد میں اور طاقت ور نظر آنے لگیں چنانچہ
پچھلی جنگ میں اس قسم کے بیسیوں واقعات مشہور ہوئے ہیں لیکن میں صرف ایک واقعہ بیان کرتا
ہوں یہ واقعہ مجھ سے ایک ایسے افسر نے بیان کیا جو خود اس کا گواہ ہے اور میں اسے وثوق کے ساتھ
بیان کرسکتا ہوں۔انہوں نے بیان کیا کہ ایک محاذ پر شروع شروع میں چار بٹالین بھارتی فوج ہمارے
علاقہ میں گھس آئی اور ہمارے ایک وسیع رقبہ پر انہوں نے قبضہ کر لیا ان کے سامنے اس وقت ہماری
صرف ایک فوج بٹالین تھی۔گویا دشمن کی فوجوں اور ہماری فوجوں کے درمیان ایک چار کی نسبت تھی
ایک دن ہماری اس بٹالین کو حکم ملا کہ بھارت کی چار بٹالین فوج پر حملہ کر کے اپنا علاقہ خالی کروالو ہماری
اس بٹالین کے پیچھے بھی کوئی فوج نہیں تھی جو وقت پڑنے پر مدد کر سکے لیکن حکم تھا کہ حملہ کر دو چنا نچہ اس
بٹالین نے بھارتی فوج پر حملہ کر دیا۔اس حملہ کا نتیجہ یہ ہوا کہ دشمن کی چار بٹالین فوج میں سے دو بٹالین
فوج یا تو ماری گئی یا زخمی ہوئی اور بعض فوجی قیدی بنالئے گئے باقی دو بٹالین فوج بھاگ گئی اور ہمارا
علاقہ خالی ہو گیا عجیب بات یہ تھی کہ ہماری بٹالین کا ایک آدمی بھی نہ مارا گیا یہ تو عملاً ایک معجزہ تھا جوان
لوگوں نے دیکھا لیکن اس سے بڑھ کر ایک اور بات ہوئی وہ دوست بتاتے ہیں کہ جولوگ قیدی بنائے
گئے ان
کو پیچھے لانے کے لئے میری ڈیوٹی تھی ان قیدیوں میں ایک ہندو افسر تھا۔جس کا عہدہ میجر کا تھا
اس کو میں نے از راہ مذاق کہا کہ تمہیں کیا ہو گیا تھا تمہارے پاس چار بٹالین تھی لیکن تم اس ایک بٹالین
کے حملہ کی بھی تاب نہ لا سکے۔تمہاری آدھی فوج ماری گئی یا قیدی بنالی گئی اور آدھی فوج بھاگ گئی اس
پر وہ ہندو افسر کہنے لگا کہ جیتنے کے بعد ایسی ہی باتیں کی جاتی ہیں ہم پر تمہاری پانچ بٹالین نے حملہ کیا
تھا۔وہ دوست کہتے ہیں میں نے سارا راستہ انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ ہماری فوج اور تمہاری فوج
میں ایک اور چار کی نسبت تھی مگر وہ نہ مانا تب مجھے خدا تعالیٰ کا یہ کلام یاد آیا کہ جنگ کے میدان میں
تمہاری تعدا د شمن کو خوب بڑھ چڑھ کر دکھائی جاتی ہے اور آسمان سے مدد کے لئے فرشتے نازل کئے
جاتے ہیں اور میدانی، فضائی اور سمندری جنگوں میں مسلمانوں نے خدا تعالیٰ کی قدرت، اپنی اخوت
اور اتحاد اور باطنی طاقت کے ایسے ہزاروں جلوے دیکھے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو ان دنوں ہم
پر اور ہماری ساری قوم پر ہوا۔

۱۹۷
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
دوسرا فضل جو خدا تعالیٰ نے ان دنوں ہم پر اور ہماری قوم پر کیا ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ
اللهَ اَلَّفَ بَيْنَهُم ، إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ (الانفال: ۶۴)
یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو آپس میں باندھ دیا۔اگر تو جو کچھ زمین میں ہے ان پر خرچ کر دیتا تو
بھی ان کے دلوں کو اس طرح باندھ نہیں سکتا تھا اور ان میں اخوت پیارا تحا داور استحکام کی کیفیت پیدا نہیں کر
سکتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے ان میں باہمی محبت پیدا کر دی ہے یقینا اللہ تعالیٰ ہی غالب اور حکمت والا ہے۔b
خطابات ناصر جلد ۱ صفحه ۲۲ تا ۲۸)
آیت ۵۰ اِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ غَرّ
هؤُلَاءِ دِينُهُمْ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب تم مجھ پر بھروسہ کرو گے تو جو سہارا تمہیں ملے گاوہ حکمت سے خالی نہیں ہوگا
وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَإِنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ تمہارا بھروسہ اس اللہ پر ہو گا جو حکیم ہے اسی لئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ انسان بعض دفعہ غلط دعا کرتا ہے اور اسے یہ نظر
آتا ہے کہ اس کی وہ دعا قبول نہیں ہوئی لیکن حقیقتاً اس کی وہ دعا قبول ہو چکی ہوتی ہے کیونکہ دعاسنے والا
حکیم ہے وہ حکمت کا ملہ کے نتیجہ میں دعا کو سنتا ہے وہ جانتا ہے کہ جو دعا اس شخص نے مانگی تھی وہ آخر
فائدہ مند اور سود مند نہیں ہوئی تھی اس لئے اس نے اسے ظاہری شکل میں رڈ کر دیا لیکن اس مقصد کے
حصول کے لئے جس کے لئے دعا کی گئی تھی اس نے کچھ ایسے سامان پیدا کر دیئے جو اس کے لئے
زیادہ مفید تھے غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم میری طرف آؤ مجھ پر بھروسہ رکھو، اگر تم مجھ پر بھروسہ رکھو
گے تو میں تمہیں جو سہارا دوں گا وہ حکیم اللہ کا سہارا ہو گا وہ بے حکمت سہارا نہیں ہوگا، وہ بعد میں بدنتائج
پیدا کرنے والا نہیں ہوگا وہ عارضی خوشیوں کے بعد دکھوں میں مبتلا کرنے والا نہیں ہوگا۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۸۶،۳۸۵)
الله لا إله إلا هُوَ وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ خدا ایک ہی ہے جس کی پرستش کرنی
چاہیئے۔وہ ایک ہی حقیقی معبود اور مقصود اور محبوب ہے ہمارا۔اور جو ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں ان کے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۹۸
سورة الانفال
لئے ضروری ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہوئے وہ خدائے واحد و یگانہ پر
صرف خدائے واحد و یگانہ پر تو گل کریں اور غیروں کی طرف نگاہ نہ اٹھائیں۔دوسری حکمت یہاں یہ بیان ہوئی ہے کہ خدا تعالیٰ پر اس لئے تو گل کرو کہ کمزور نہیں ہے وہ۔جو
چاہتا ہے کر گزرتا ہے۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَإِنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ وہ غالب ہے ، طاقت والا ہے
کوئی شخص اس
کا ہاتھ پکڑ نہیں سکتا۔اگر تم پر رحم کرنا چاہے دنیا کی کوئی طاقت تمہیں اس کے رحم سے محروم
نہیں کر سکتی۔اگر تم اسے ناراض کر دو تو کوئی طاقت اس کی ناراضگی سے تمہیں بچا نہیں سکتی۔عزی؟ تو
اسی پر توکل کرنا چاہیئے نا، جو بنیادی طور پر ہر قسم کی طاقت کا سر چشمہ ہے اور کوئی غیر اس کے راستے میں
روک نہیں اور اس پر توکل کرو کیونکہ وہ حکیم ہے ، حکمت والا ہے۔انسان بعض دفعہ ایک چھوٹے بچے کی
طرح جو آگ کا مطالبہ کیا اس نے ماں سے اللہ تعالیٰ سے ایک ایسی بات مانگتا ہے جو اس کے علم میں
ہے کہ اسے نقصان دینے والی ہے یا ایسی بات کی خواہش رکھتا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے کسی اور
کے متعلق خواہش ہے کہ وہ جو اور ہے وہ اس کے حق میں نہیں ہے جیسے کشتی کا تختہ توڑ دینا۔قرآن کریم
نے وہ مثال بڑی اچھی ایک دی ہے ہمارے لئے۔تو خواہش بظاہر نیک لیکن جو کامل علم رکھنے والی ہستی
ہے اس کے نزدیک وہ درست نہیں۔اس واسطے اس طرح نہیں دے گا کہ بچے نے سانپ مانگا اور
سوٹی سے اس کی طرف سانپ پھینک دیا ماں نے۔بلکہ وہ حکیم ہے وہ اپنی حکمت کاملہ سے تمہاری
دعاؤں کو سنے گا اور اپنے پیار کا اظہار کرے گا۔خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۶۵، ۲۶۶)
آیت ۶۴۶۳ وَإِنْ يُرِيدُوا أَنْ يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللهُ هُوَ
b
الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ وَ أَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنْفَقْتَ
ط
مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا اَلَفتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ
عَزِيزٌ حَكِيمٌ
اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس نے اپنی خاص قدرت سے مسلمانوں کے
دلوں کو مضبوطی کے ساتھ آپس میں باندھ دیا ہے اور اس رنگ میں باندھا ہے کہ اگر زمین کی ساری
دولت اور زمین کے سارے اموال اس غرض کے لئے خرچ کر دئے جائیں تب بھی اس کے نتیجہ میں

۱۹۹
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
وہ اُلفت پیدا نہیں ہوسکتی تھی جو جماعت مومنین کے دلوں میں پیدا کر دی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ
اس لئے کیا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں غالب کرے گا اور
چونکہ وہ حکیم ہے اس نے اپنی حکمت کا ملہ سے جہاں اور بہت سے سامان اس مقصد کے حصول کے
لئے پیدا کئے ایک سامان یہ بھی پیدا کیا کہ اس نے مومنوں کے دلوں کو بڑی مضبوطی کے ساتھ اخوت
اور محبت کے رشتہ میں باندھ دیا اور ایسا انعام کیا کہ آدمی جب سوچتا ہے تو شرم سے آنکھیں جھک جاتی
ہیں اور وہ یہ کہ اس آیت میں ان مومنوں کی جنہیں اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے نہ کہ ان کی کسی
خوبی کے نتیجہ میں اُلفت اور محبت کے اس رشتہ میں اس مضبوطی کے ساتھ باندھ دیا ہے۔یہ تعریف کی
ہے کہ ايَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِینَ یعنی تیری تائید اپنی مدد اور مومنوں سے کی، تو اپنی نصرت اور
مومنوں کو بریکٹ کر دیا ایک جگہ جمع کر دیا۔یہ کتنا بڑا انعام ہے کہ جو لوگ اپنے نفوس کو اور اپنی جانوں کو خدا کے حضور پیش کر دیتے اور اس کی
منشا کے مطابق اور اس کے ارادہ کے پورا کرنے کیلئے ایک جان ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اپنی
نصرت کے ساتھ بیان کرتا ہے۔نصرت اور مومنوں کو ایک جگہ اکٹھا کر دیتا ہے اس سے بڑھ کر کسی
انسان کو خدا تعالیٰ سے اور کیا انعام مل سکتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے جن کی
خاطر اس عالمین کو پیدا کیا گیا تھا خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ میں نے اپنی نصرت اور ان مومنوں کے
ساتھ تیری مدد کی۔جماعت مومنین کو خدا تعالیٰ نے کتنا بڑا انعام دیا ہے کتنا رتبہ ان کا بیان کیا ہے۔اُنہوں نے جو کچھ پایا وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی پایا لیکن آپ کے طفیل مومنوں نے
یہ کتنا بڑا انعام پایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی نصرت اور مومنوں کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ یہ ایک بڑا انعام ہے اس کو ضائع نہ کر دینا۔فرمایا وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا
وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمُ اَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا
وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا (ال عمران : ۱۰۴) یہاں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا
ہے کہ جس قدرت کاملہ سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک جان کر دیا ہے اور بھائی بھائی بنا دیا ہے اس کی
ناقدری نہ کرنا جس رستی سے اس نے تمہیں باندھا ہے اس رسی کو کبھی نہ چھوڑنا اور پراگندہ مت ہو جانا۔وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمُ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے اللہ

۲۰۰
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
کا فضل ہے جو اس نے تم پر کیا دنیا ایذا رسانی کی دنیا تھی۔بھائی بھائی کا دشمن تھا بھائیوں سے زیادہ
باہمی الفت واخوت پیدا کر دی۔آج بھی ساری دنیا میں ہمیں یہی نظر آتا ہے بھائی بھائی کا دشمن،
خاندان خاندان کا دشمن، علاقہ علاقے کا دشمن اس رسی کو توڑ کے محبت کی اس قید و بند سے آزاد ہو گئے
اس نعمت خداوندی کو ٹھکرادیا جس کا ذکر ان آیات میں کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس رستی کی قید سے
باہر نکلو گے اعداء تم دشمن بن جاؤ گے اور جو اُلفت خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے تمہارے اندر پیدا
کی تھی اور تمہیں ایک جان کر دیا تھا اس نعمت خداوندی سے تم محروم ہو جاؤ گے اور جس طرح اس سے قبل
آگ کے گڑھے کے کنارے پر تم کھڑے ہوئے تھے اور خدا کے فضل نے تمہیں اس سے بچالیا تھا
پھر تم وہیں جا کے کھڑے ہو جاؤ گے اور آگ کے اندر گرنے کا بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا سوائے اس
کے کہ تو بہ کے ذریعہ پھر تم خدا کی حفاظت میں آجاؤ تو یہ حقیقت کہ کوئی قوم یا جماعت اس طرح اُلفت
کے اور محبت کے بندھنوں میں باندھی جائے۔اللہ تعالیٰ کی بڑی ہی نعمت ہے جیسے کہ قرآن کریم میں
بیان ہوا ہے اور اس نعمت کو جماعت پر نازل ہوتے ہم نے جلسہ سالانہ پر دیکھا ایک لاکھ کے قریب
مردوزن کا اجتماع ہو اور نہ کوئی لڑائی ہو نہ جھگڑا ، نہ کوئی شور ہو نہ شرابہ یہ چند دن اس طرح سکون اور
محبت کی فضا میں گزر گئے کہ ہمیں تو گزرتے ہوئے پتہ بھی نہ لگا۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۵۹،۴۵۸)
آیت ۶۵ يَايُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
سورۃ انفال میں یہ اعلان ہوا یا يُّهَا النَّبِيُّ اے النَّبِيُّ ، اے الرسول، الاهی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہم کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔يَايُّهَا النَّبِيُّ اے التي حَسْبُكَ اللهُ سوائے خدا تعالیٰ کے تجھے کسی
اور کی ضرورت نہیں ہے۔خدا تیرے لئے کافی ہے اور خدا تعالیٰ کے علاوہ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ
الْمُؤْمِنِينَ وہ مومنین خدا نے تیرے لئے کافی بنا دیئے ہیں جنہوں نے ہمارے حکم کے مطابق تجھے
اُسوہ سمجھا اور تیری اتباع کی اور کامل مومن بن گئے۔تو اس آیت میں جس جس گروہ مومنین کا ذکر ہے ویسے مومن بننے کی احمدیوں کو کوشش کرنی
چاہیے۔وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ بڑا عظیم اعلان ہے۔بہت بڑی عظمت کو ان جاں نثاروں کی
ثابت کیا گیا اور اس کا اعلان کیا گیا حَسُبُكَ اللهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ خدا تیرے لئے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۰۱
سورة الانفال
کافی، خدا کے علاوہ تجھے اور کسی کی ضرورت نہیں اور جو کامل تیرے متبع بن گئے ہیں کامل طور پر اور تجھ
میں فانی ہو گئے اور اپنے وجود کو تیرے وجود میں کھود یا اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے اپنا سب کچھ
قربان کر دیا، تیرے کامل متبع ہو گئے اس معنی میں جس معنی میں لفظ انتباع حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے لئے استعمال کیا گیا ہے قرآن کریم میں، ویسے مومن تیرے لئے کافی ہیں۔وہ جب تین
تھے ( تاریخ پر اب ہم نظر ڈالتے ہیں ) اس وقت وہ تین کافی تھے، چوتھے آدمی کی مدد کی آپ کو
ضرورت نہیں تھی۔جب سو ہوئے وہ سو کافی تھے ، ایک سوا کویں کی ضرورت نہیں تھی۔جس وقت دنیا
اکٹھی ہوگئی تو دو چار ہزار کافی ہو گئے۔میں نے مشاہدہ کیا اور غور کیا اور یہ واقعات پڑھے جو جنگیں
ہوئی ہیں کسریٰ اور قیصر کے ساتھ ، اصل جو اسلام کے لئے کافی ہوئے اس اعلان کے بعد، وہ وہ ہارڈ
کور (Hard Core) مومن تھے ، وہ فدائی جو جاں نثار تھے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے اور باقی تو پروانے تھے جو ان شمعوں کے گرد، انہیں کی بدولت ثبات قدم بھی دکھاتے تھے، پیچھے
ہتے تھے پھر آگے بھی بڑھ جاتے تھے ان کی بدولت۔تو حَسْبُكَ اللهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ یہ اعلان بھی ہے۔یہ بشارت بھی ہے۔یہ تاریخی
حقیقت بھی ہے۔یہ ایک وعدہ بھی ہے اگلوں کے لئے۔اگلوں کو اکسانے کے لئے ایک کوڑا بھی ہے
پیار کا کوڑ الگاتے ہیں نا ایسا تیز ہو جائے گھوڑا۔تو گھوڑے کو غصے میں تو سوار کوڑ انہیں لگاتا، بڑا پیار کر
رہا ہوتا ہے تو اس واسطے جماعت احمدیہ اس آیت کی روشنی میں وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ کی
جماعت میں شامل ہونے کی کوشش کریں اور ہر اس چیز کو اپنی زندگی سے نکال کے باہر پھینک دیں جسے
ہمارے پیارے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند نہیں کیا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(خطبات ناصر جلد نم صفحه ۲۵۲،۲۵۱)
آیت ۷۵ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ
609
أو وا وَ نَصَرُوا أَولَيكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَريم۔اللہ تعالیٰ نے حقیقی مومن کی علامتوں میں سے ایک علامت تو امنوا عام ایمان کی بیان کی ہے
ایمان کے اصل معنی زبان اور دل کے اقرار اور تصدیق کے ہیں نیز جوارح کی تصدیق یعنی عمل بھی اس

۲۰۲
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفتہ المسیح الثالث
دعوی کے مطابق ہوں۔تب حقیقی ایمان بنتا ہے۔ایک منہ کا ایمان ہے لوگ عام طور پر کہہ دیتے ہیں
کہ جی ہم ایمان لائے۔صرف زبانی دعوی ہوتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ جو لوگ
ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں وَهَاجَرُوا اور ان تمام باتوں سے رکے رہتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ روکتا ہے
وَ جَاهَدُوا فِي سَبِیلِ اللہ اور وہ تمام کام کرتے ہیں جن کا اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ کرو۔وَالَّذِينَ أَودا
ونَصَرُوا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اسلامی معاشرہ کو وہ قائم کرتے ہیں اور وہ جو خدا تعالیٰ کے
احکام کی بجا آوری میں اپنے گھروں کو چھوڑتے ہیں۔یہ لوگ ان کو اپنے گھروں میں جگہ دیتے ہیں
وَنَصَرُوا اور ہر طرح ان کی مدد کرتے ہیں تو یہ سچے مومن ہیں۔هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا۔تو سچے مومن کی پانچ نشانیاں یہاں بیان کی گئی ہیں۔ایمان کے معنی یہاں یہ ہیں کہ وہ لوگ جو یہ
اعتقاد رکھتے ہیں کہ ان کا تمام وجود ایک ایسی چیز ہے جو خدا تعالیٰ کی شناخت اور اس کی اطاعت اور
اس کے عشق اور محبت اور اس کی رضا مندی حاصل کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔یہ ایمان ہے جو
اللہ تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے یعنی ہم اس اعتقاد اور یقین پر قائم ہوں کہ حقیقی وجود اللہ تعالیٰ کا ہے اور
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اور مجھے بطور انسان کے اس لئے بنایا ہے کہ میں اپنا وجود اس کی راہ میں کھودوں
اور اپنے ارادوں کو چھوڑ کر اس کے ارادوں اور اس کی رضا کو قبول کرلوں اور اس کی معرفت حاصل کر کے
اس کے قرب کی راہوں پر چلنے کی کوشش کروں اور میرے دل میں سوائے اس پاک ذات کی محبت کے
کسی اور کی محبت باقی نہ رہے۔یہ کامل ایمان ہے جس کی طرف وَالَّذِينَ آمَنُوا میں آمَنُو کا لفظ اشارہ کر
رہا ہے۔اور دراصل اس کی دو کیفیتوں کو زیادہ وضاحت کے ساتھ هَاجَرُوا وَجَاهَدُوا میں بیان کیا گیا ہے
هَاجَرُوا میں اس طرف اشارہ پایا جاتا ہے کہ انسان کی نفسانیت پر موت وارد ہو جائے اور اس کی اپنی
کوئی خواہش یا اپنا کوئی ارادہ باقی نہ رہے اور وہ کلی طور پر ہر اس چیز سے پر ہیز کرنے والا ہو جس سے
اللہ تعالیٰ روکتا ہے۔پس نفس امارہ کے تمام حکموں کو ٹھکرا دینے والا اور اللہ تعالیٰ کے سب حکموں کی
پابندی کرنے والا اور تمام حکموں کو ماننے والا ہی پکا مومن ہوتا ہے اور پکے مومنوں کی علامتوں میں
سے ایک یہ ہے کہ جَاهَدُوا فِي سَبِیلِ اللهِ اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ اپنے وجود کی تمام عملی
طاقتیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں وہ لوگ لگا دیتے ہیں اور اپنی ہر ایک قوت اور خدا داد توفیق سے وہ حقیقی

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۲۰۳
سورة الانفال
نیکیوں کو بجالاتے ہیں اور باطنی اور ظاہری قومی سارے کے سارے خدا کیلئے اور اس کی راہ میں وقف
کر دیتے ہیں۔تو غیر اللہ کی ہر بات ماننے سے انکار اور اللہ تعالیٰ کے ہر حکم پر اپنا سب کچھ قربان کر دینا
اس طرف هَاجَرُوا اور جَاهَدُوا فِي سَبِیلِ اللہ میں اشارہ کیا گیا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حقیقی مومن کی علامت یہ ہے کہ الذین اورا وہ ایک دوسرے کی مدد
کرنے والے ہیں اور اپنے گھروں کے دروازے اپنے بھائیوں کے لئے کھولنے والے ہیں۔ایک تو
وہ لوگ تھے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے سب کچھ اپنے شہروں میں چھوڑ دیا
(زیادہ تر مکہ میں ) اور مدینہ کی طرف وہ ہجرت کر گئے ان مومنوں
کو مدینہ میں رہنے والے انصار نے
پناہ دی اور اپنے گھر میں ان
کو ٹھہرایا اور وہ یہاں تک تیار تھے کہ اگر خدا کا یہی منشا ہو کہ ہم اپنا سب کچھ
نصف نصف کر کے نصف اپنے مہاجر بھائیوں کو دے دیں تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں۔یہاں تک
کہ اگر اللہ تعالیٰ کو یہی پسند ہو کہ اگر ہماری دو بیویاں ہیں تو ہم ایک کو طلاق دے دیں اور اپنے بھائی
سے یہ خواہش رکھیں کہ وہ اس بیوی سے عدت گزرنے پر شادی کر لے تو یہ بات بھی ہم کرنے کے لئے
تیار ہیں۔لیکن صرف اس حد تک اس لفظ کے معنی کو محدود نہیں کیا جا سکتا بلکہ جب بھی ایک مسلمان بھائی کو
ضرورت پڑے تو ہمارا یہ فرض ہے کہ وَالَّذِيْنَ اووا وَ نَصَرُوا پر عمل کرنے والے ہوں۔یعنی جب
بھی ایک مسلمان خدا تعالی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے گھر سے نکلے اور کسی دوسرے مقام تک
پہنچے تو اس دوسرے مقام پر رہنے والوں کا یہ فرض ہے کہ وہ ان کو اپنے مکانوں میں رہائش کے لئے
جگہ دیں۔جیسا کہ اب جلسہ سالانہ آ رہا ہے جلسہ سالانہ پر باہر سے آنے والے سردی کی شدت برداشت
کرتے ہوئے اور اپنے بچوں کو اور بیویوں کو انتہائی جسمانی تکلیف میں ڈالتے ہوئے ربوہ میں پہنچتے ہیں۔ربوہ میں آنے کی غرض یا مرکز سلسلہ میں پہنچنے کا مقصد یہ تو نہیں ہے کہ یہاں وہ دنیا کمانا چاہتے ہیں وہ
محض خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اور قرآن کریم کے احکام کو سننے کے لئے اور اپنے بھائیوں سے
ملنے کے لئے اور اللہ تعالیٰ کے جو فضل سال کے دوران جماعت پر ہوتے رہے ہیں ان کو دیکھنے اور ان
کا حال سننے کے لئے آتے ہیں وہ صرف اس لئے آتے ہیں اور صرف اس لئے یہ تکالیف برداشت
کرتے ہیں کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو جلسہ پر بلایا تو

تفسیر حضرت خلیفہ امسیح الثالث
۲۰۴
سورة الانفال
وہ آواز آپ
کی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی وہ آواز تھی۔اسی لئے دوست بڑی کثرت سے آتے ہیں۔ظاہری
طور پر بڑا دکھ اٹھا کے اور بڑی قربانی دے کر آتے ہیں اور ہر قسم کی کوفت اور تکلیف یہاں برداشت
کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں لیکن ہم انہیں جو سہولت اور آرام پہنچا سکیں وہ تو ہمیں پہنچانا چاہئے
(ربوہ کے رہنے والوں کو ) اوو او نَصَرُوا کے ماتحت !!! (خطبات ناصر جلد اول صفحه ۹۸۸ تا ۹۹۰) کو) وَ
ایک دوسری جگہ مومنوں کو بشارت ملی مغفرت کی۔لا تقنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ ۖ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ
الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر : ۵۴) بڑی زبر دست بشارت ہے رزق کریم کی۔یہ کریم جو میں نے سٹڈی (Study)
کیا ہے کریم کے لفظ کے معانی کو ، یہ ہر شخص کے مزاج کے مطابق اور طبیعت کے مطابق معنی دیتا ہے۔تو رزق کریم نوعی لحاظ سے جو انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے والا رزق ، جو انسان کی زندگی کے مختلف
مراحل میں اس کی ضرورتوں کو پورا کرنے والا رزق مثلاً دو مہینے کے بچے کے لئے دودھ جو ہے ماں کا
وہ رزق کریم ہے۔اس کی حالت کے مطابق ہے اور اس کے لئے اگر آپ نہایت اچھا پکا ہوا پاکستان
کا بہترین باور چی جو ہے وہ موٹا پلا ہوا چوزہ جو ہے پکا کے دو مہینے کے بچے کے منہ میں ٹھونسے تو وہ
رزق تو ٹھیک ہے لیکن وہ کریم نہیں ہے اس کے لئے ، طیب نہیں ہے اس بچے کے لئے۔تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جیسے جیسے تمہارے حالات بدلتے جائیں گے تمہارے حالات کے
مطابق میں تمہاری ضروریات پوری کرنے کا سامان پیدا کرتا چلا جاؤں گا۔رزق کے معنی صرف کھانا
ہی نہیں ہے بلکہ ضروریات پورا کرنے کا سامان تمہیں دیتا چلا جاؤں گا لیکن ساتھ انذار بھی ہے اتنا
زبردست ، مغفرت بھی ہے۔حالات کے مطابق تمہیں ہر چیز میسر بھی آجائے گی۔انذار ہے یہ کہ اگر تم
ہجرت نہ کرو ہمارے حکم کے مطابق اور جہاد میں حصہ نہ لو اور مومن بھائیوں کو پناہ نہ دو اور بھائی بھائی
کی مدد نہ کرے اور اس طرح تم سچے مومن نہ بنو یعنی قرآن کریم نے بھی مومن مومن میں فرق کر کے
ایک جگہ خالی مومن کہا ہے۔ایک جگہ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا کا لفظ ہے اسی آیت میں جو میں پڑھ رہا
ہوں۔یہ فرق خود قرآن کریم نے کیا ہے۔سچے مومن نہ بنو تو یہ بشارت تمہارے حق میں پوری نہیں
ہوتی۔فرمایا: وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ أَوَوا وَ نَصَرُوا أُولَبِكَ هُمُ
الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمُ -
ہجرت کے معنی محض اپنے گاؤں کو یا شہر کو یا اپنی جائیداد کو چھوڑ کے دوسری جگہ منتقل ہونے کے نہیں

۲۰۵
سورة الانفال
تفسیر حضرت خلیفہ امسیح الثالث
ہجرت کے معنی ہیں ہر اس چیز کو چھوڑ دینے کے جسے چھوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہو۔اس معنی کی طرف
زیادہ تر توجہ ہمارے جو صوفیاء مفسر ہیں ان کی گئی ہے۔وہ بہت سارے تو دوسری طرف آتے ہی
نہیں۔وہ اپنے ہی معنی کر جاتے ہیں لیکن وہ بھی معنی ہیں۔جس نے خدا کی خاطر مکہ جیسے شہر کو چھوڑا،
اپنی جائیدادیں ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیں۔ہمیشہ کے لئے میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ فتح مکہ کے بعد
بھی ان جائیدادوں کو واپس لینے کا کوئی Claim نہیں کیا انہوں نے۔اسی طرح واپس آگئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ، بڑاز بر دست واقعہ ہے وہ بھی۔تفصیل بتا ئیں گے تمہیں یہاں
کہیں۔اور وہ بھی ہجرت ہے لیکن ہر وہ چیز جس سے خدا منع کرتا ہے اس کو چھوڑ دیناوہ بھی ہجرت ہے۔اس کو چھوڑ دو۔اس آیت میں بنیادی طور پر دراصل سارے اعمالِ صالحہ کو Cover کیا ہے ان کے
متعلق بات کی ہے۔جس چیز کو خدا منع کرتا ہے اس سے باز آؤ۔ہجرت کرو۔وَجْهَدُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ
اور جس چیز کے کرنے کا حکم دیتا ہے اس کے لئے پوری سعی کرو۔محض سعی نہیں جہاد کے معنے ہوتے ہیں
انتہائی کوشش کر دینا۔ہر شخص اپنی استعداد اور طاقت کے مطابق پوری کوشش کرے خدا تعالیٰ کی
اطاعت میں اس کے احکام کو پورا کرنے میں اور اس کی آگے پھر تفصیل کیونکہ بُنْيَان مرصوص
(الصف:۵) بنانا تھا کہ تمہیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیئے۔ایک دوسرے کی پناہ بننا چاہیئے دوسروں
کے دکھوں کا مداوا بنا چاہیئے۔أُولَبِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا یہ ہیں سچے مومن۔نام کے مومن تو بہت
سارے ہوتے ہیں لیکن قرآن کہتا ہے یہ سچے مومن ہیں۔انہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے مغفرت
ہے۔انسان ہے بشری کمزوریاں ہیں غلطی کرے گا ہزار جگہ اور اگر تو بہ کرے گا تو وعدہ ہے اس کے
ساتھ کہ خدا تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا اور مغفرت کے سامان پیدا کرے گا اور اس کی ہر ضرورت
پوری کرے گا وَ رِزْقی کریم۔دوسری جگہ بشارتیں دیں انتہائی کامیابی تمہیں ملے گی تمہاری کوششوں کا بہترین نتیجہ نکلے گا اپنے
رب کریم کی طرف سے تمہیں عظیم الشان رحمت نصیب ہوگی۔خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کا پیار تمہیں
ملے گا۔دائمی نعمتوں والی جنتیں تمہارے نصیب میں ہوں گی۔یہ ساری بشارتیں ہیں نا۔انتہائی
کامیابی، اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم الشان رحمت کا ملنا اس کا راضی ہوجانا۔اس کے پیار کا حاصل
ہو جانا۔ایسی جنتوں کا ، رضا کی جنتوں کا ملنا جو دائمی ہیں جو ایک دفعہ مل جائیں پھر چھینی نہیں جاتیں لیکن

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۰۶
سورة الانفال
ساتھ انذار ہے۔وہی جو دوسری جگہ ہے میں نے بتایا ہے نا کہ دراصل وہ سارے اعمال کو یعنی جو کہ
کرنے کے ہیں ان کی اطاعت کرنا۔اس اطاعت میں انتہائی توجہ اور انتہائی زور لگا کر اللہ تعالیٰ کی
اطاعت کا نمونہ ظاہر کرنا۔الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ
الله - (التوبۃ :۲۰) انتہائی کامیابی جس کا میں نے ترجمہ کیا تھا۔یہ بشارت ہوگئی نا أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ
و
الله أوليكَ هُمُ الْفَابِزُونَ کا میابی بڑی ہے۔يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ ان کو بشارت دو۔یہ
ساری بشارتیں ہی ہیں جس کو میں نے کہا تھا نا بشارت۔آپ میں سے کسی کا دماغ ادھر نہ چلا جائے کہ
وہ تو جزا ہے۔کوئی جزا نہیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ (التوبة :٢١)
خدا تعالیٰ اپنی رحمت کی انہیں بشارت دیتا ہے۔رضوان اور اپنی رضا کی انہیں رحمت دیتا ہے۔وَجَنَّتٍ لَّهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ مُّقِيمُ (التوبة : ۲۱) ابدی نعماء والی جنتوں کی انہیں بشارت دیتا ہے۔جن
میں وہ ہمیشہ رہتے چلے جائیں گے۔اور خدا تعالیٰ بڑا اجر دینے والا ہے لیکن هَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي
سَبِيلِ اللهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ انْفُسِهِمْ یہاں جہاد کے معانی کا تجزیہ کر کے اس کو کھول کے بیان کر دیا ہے،
اپنے اموال سے اور اپنے نفسوں سے یعنی خدا تعالیٰ کے لئے اپنے نفوس کی تہذیب کرنا، انہیں پالش
کرنا اور خدا کی ملت اسلامیہ اور اشاعت اسلام کے لئے اپنے اموال کو خرچ کرنا۔قرآن کریم نے
جہاد کو تین بنیادی معنوں میں استعمال کیا ہے۔اپنے نفس کو پالش کرنا یعنی ساری بُرائیوں کو پاک
کر کے۔وہ پاک ہے خدا تعالیٰ پاک ہے نا اور پاک کو پسند کرتا ہے۔پاکیزگی میں اس جیسا بننے کی
کوشش کرنا انسان خدا نہیں بن سکتا یہ درست ہے لیکن انسان بننے کی کوشش کر سکتا ہے۔اس کے دل کی
یہ تڑپ جو ہے وہ خدا تعالیٰ کو پسند آتی ہے۔خدا کہتا ہے میرا یہ عاجز بندہ جو میری عظمت اور پاکیزگی
ہے اس کے اربویں حصے تک بھی نہیں پہنچ سکتا۔طاقت ہی نہیں اس کو میرے مقابلے میں لیکن دل میں
ایک جلن ہے، ایک آگ ہے، ایک تڑپ ہے، ایک لگن ہے وہ کہتا ہے میں بھی اپنے خدا کی طرح
پاک بن جاؤں۔خدا تعالیٰ کو وہ جو اس کی لگن اور تڑپ ہے اور جو نیت ہے، جو کوشش اس کے لئے وہ
کر رہا ہے وہ پسند آتی ہے۔بعض استاد کسی زمانے میں پرچے تول کے نمبر دے دیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ پرچے تول کے نمبر نہیں دیتا۔اللہ تعالیٰ تو اخلاص پر نگاہ رکھتا ہے اور اپنے پیار سے اٹھا کے اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی