سُوْرَۃُ ھُوْدِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۹۷
سورة هود
اعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة هود
آیت ۸ وَهُوَ الَّذِى خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَ كَانَ
عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُم اَحْسَنُ عَمَلًا وَ لَبِنْ قُلْتَ إِنَّكُمْ
مبْعُوثُونَ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرُ
مبين
دو،
جب یوم کے لفظ سے زمانے کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے تو اس میں اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرتوں اور
عظمتوں اور اس کے جلال اور اس کی صفات کے مختلف جلوؤں کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے کہ اللہ نے زمین اور آسمان کو بستة آیا م یعنی چھ زمانوں میں زمین اور
آسمان کو پیدا کیا ہے یہاں یو م سے مراد وہ دن نہیں جو ہر روز ہم پر طلوع ہوتا ہے بلکہ ایک زمانہ مراد ہے اور
ہر چیز کی پیدائش کے لئے ایک زمانہ مقدر ہوتا ہے مثلاً بچہ کی پیدائش کے لئے نو ماہ کا زمانہ ہوتا ہے۔اس عالمین کی یا اس کے اندر جو Galaxies) کہکشاں ) ہیں ان کی پیدائش کے لئے اللہ تعالیٰ
نے ایک بڑا لمبازمانہ مقرر کر دیا ہے بعض سائنسدانوں کا یہ خیال ہے کہ ستاروں کے مختلف خاندان جو
بے شمار ستاروں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کو انگریزی میں Galaxy ( کہکشاں ) کہتے ہیں ان کا آپس
میں ایسا تعلق ہے ایک مربوط تعلق پایا جاتا ہے کہ ان ستاروں کا سارے کا سارا جمگھٹا اکٹھا ایک جہت
کی طرف بھی حرکت کر رہا ہے اور ساتھ والی دائیں بائیں یا اوپر نیچے جو دوسری
Galaxies) کہکشاں ) ہیں وہ بھی ایک خاص جہت کی طرف حرکت کر رہی ہیں اور ان کا درمیانی

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
فاصلہ آہستہ آہستہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔۲۹۸
سورة هود
پس جس وقت دو Galaxies) کہکشاں) کے درمیان یعنی ستاروں کے ان دو خاندانوں کے
درمیان جن کے افراد بے شمار ہیں اور انسان ان کو گن نہیں سکتا تو ان بے شمار ستاروں پر مشتمل دو
خاندانوں کے درمیان جب اتنا فاصلہ ہو جاتا ہے کہ ستاروں کا ایک اور خاندان وہاں سما سکے تو
اللہ تعالیٰ کے امر اور حکم سے وہاں ایک اور Galaxy ( کہکشاں ) پیدا ہو جاتی ہے۔ستاروں کا ایک
اور خاندان پیدا ہو جاتا ہے یہ صحیح ہے کہ اس وقت تک انسانی دماغ نے خواہ اس نے سائنس میں کتنی ہی
ترقی کیوں نہ کر لی ہو پھر بھی وہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کے کناروں پر ہی نگاہ ڈال سکا ہے اور جس طرح
انسان اندھیرے میں ٹٹول کر کچھ معلوم کر لیتے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ کی خلق اور اس کی ربوبیت
اور اس کے حسن و احسان کے جو جلوے اس پیدائش کا ئنات میں ہمیں نظر آتے ہیں ان کے متعلق
جس طرح آدمی اندھیرے میں ٹول کر کچھ علم حاصل کر لیتا ہے انسان نے اس طرح کا کچھ علم حاصل
کر لیا ہے اور جو تھوڑا بہت حاصل کیا ہے اس میں ایک چیز یہ بھی آجاتی ہے کہکشاں وغیرہ۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۰۰۰،۹۹۹)
آیت ٦٢ وَ إِلى ثَمُودَ أَخَاهُمُ صلِحًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللهَ مَا
لكُم مِّنْ إِلَهِ غَيْرُهُ هُوَ اَنْشَاَكُم مِّنَ الْاَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُم
فَاسْتَغْفِرُوهُ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي قَرِيبٌ مُّجِيبٌ۔جب اللہ تعالیٰ انسان سے پیار کرنے کے لئے اس کے قریب آ جاتا ہے اور اسے اپنا دوست بنالیتا
ہے اسے اپنا محبوب بنا لیتا ہے اور اس کے لئے دنیا میں انقلابات عظیمہ پیدا کرتا ہے جو دنیا کے دلوں
میں تبدیلی پیدا کر کے انہیں غلاموں کی طرح دوڑاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی طرف بھیج دیتے ہیں۔اس
قرب کے مختلف مدارج ہیں اور اس کی ایک بڑی نشانی یہ ہے کہ اس قسم کا قرب پانے والے انسان پر
صرف اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کے جلوے ہی ظاہر نہیں ہوتے بلکہ اس پر اس کے مجیب ہونے
کے جلوے بھی ظاہر ہوتے ہیں۔پس یہ قرب اللہ تعالیٰ کی رحمت کا قرب ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی
قریب اور مجیب صفات کے جلوؤں کا قرب ہے یعنی اللہ تعالیٰ انسان کے قریب بھی ہوتا ہے اور یہ بھی

تفسیر حضرت علیلة أسبح الثالث
۲۹۹
سورة هود
ظاہر کرتا ہے کہ میں مجیب ہوں۔میں نے بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا کی ہر شئے کے قریب ہے لیکن انسان کے علاوہ جو مخلوق ہے جو
ذی شعور نہیں ان
کو یہ علم نہیں کہ ان کے اندر خدا تعالیٰ کا نور بھی جلوہ گر ہے اس کا حسن بھی جلوہ گر ہے اس
کی ربوبیت بھی جلوہ گر ہے، اس کی خالقیت بھی جلوہ گر ہے، اس کی قیومیت بھی جلوہ گر ہے۔اللہ تعالیٰ
ان کے قریب تو ہے لیکن ان پر اللہ تعالیٰ کی صفت مجیب کا جلوہ ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ
اس کام کے لئے بنے ہی نہیں۔دوسری قسم کا قرب بھی گوانسان سے مخصوص ہے لیکن اس میں اللہ تعالیٰ
اپنے قرب کے جلوے تو ظاہر کرتا ہے مگر پیار سے اپنے مجیب ہونے کے جلوے ظاہر نہیں کرتا ہاں وہ
قہر اور غضب کے جلوے ظاہر کرتا ہے۔تیسری قسم کا قرب پیار کا قرب ہے اسی کے لئے انسان کو پیدا
کیا گیا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ایک ایسا گروہ تھے جنہوں نے انتہائی تکالیف
برداشت کیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے رب کا ساتھ نہیں چھوڑا اس لئے کہ ان
لوگوں پر اس رب کے جلوے ظاہر ہو چکے تھے جو قریب بھی ہے اور مجیب بھی ہے۔وہ اپنی
زندگیوں میں زندہ خدا کی زندہ تجلی مشاہدہ کرتے تھے اور اس کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ
کی ذاتی محبت پیدا ہو گئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ایسے لوگوں کو اگر
پیسا جائے اور پھر ان
کو نچوڑا جائے تو جو شربت اور نچوڑ نکلے گاوہ اللہ تعالیٰ کی محبت ہوگی۔یہ لوگ ہر قسم کے
مصائب میں سے گزرتے تھے لیکن خدا تعالیٰ سے ان
کا تعلق پختہ رہتا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی غلامی سے وہ ادھر اُدھر نہیں ہوتے تھے اس لئے کہ اُنہوں نے اللہ تعالیٰ کے قریب اور مجیب ہونے
کے جلوے دیکھے تھے۔اس کے بغیر کوئی قوم اس قسم کی قربانیاں پیش نہیں کر سکتی جو صحابہ نے پیش
کیں۔اس کے بغیر انسان کی فطرت اس قسم کی تسلی نہیں پکڑ سکتی کہ ایک لگن ہے ایک جوش ہے ایک
آگ ہے جو دل میں بھڑک رہی ہے کہ میرا رب مجھ سے خوش ہو جائے۔اس سے میرا تعلق قائم ہو
جائے۔اس قسم کا قرب حاصل نہ کرنے والے انسان اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کے جلوے تو دیکھ
لیتے ہیں کیونکہ وہ ذی شعور ہیں اور روحانیت رکھتے ہیں لیکن وہ اسی قسم کے جلوے ہیں جو ایک درخت
پر بھی ظاہر ہوتے ہیں صرف فرق یہ ہے کہ درخت ذی شعور نہیں اور اسے ان کا احساس نہیں ہوتا۔وہ
خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے جلوے بھی دیکھتے ہیں جب وہ اس کے قہر کا قرب کسی اور قوم

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة هود
یا گروہ پر نازل ہوتے دیکھتے ہیں لیکن انہیں یہ علم کیونکر حاصل ہو کہ ان کا رب ان سے خوش ہو گیا ہے
اس بات کا تو تبھی پتہ لگ سکتا ہے جب قرب رحمت خدا تعالیٰ کے قریب اور مجیب ہونے کے جلوے
دکھائے۔غرض صرف خدا تعالیٰ کے قریب ہونے کا جلوہ فطرت انسانی کو تسلی نہیں دے سکتا اسی لئے
انبیاء علیہم السلام اور ان کی باوفا جماعتوں نے اپنے اپنے زمانہ اور استعداد کے مطابق خدائے قریب
ہی کے جلوے نہیں دیکھے تھے بلکہ خدائے مجیب کے جلوے بھی دیکھے تھے اور ان کا اپنے پیدا کرنے
والے سے ایک زندہ تعلق پیدا ہو گیا تھا اس کے بغیر وہ قربانیاں دے ہی نہیں سکتے تھے۔اس کے بغیر
وہ مقصد حاصل ہی نہیں ہو سکتا تھا جو انبیاء علیہم السلام کی بعثت اور انسان کی پیدائش کا مقصد ہے۔نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پر نگاہ ڈالیں تو عبودیت کا ایک ایسا سمند ر نظر آتے ہیں جس کا تعلق ہمیں
اس خدا سے نظر آتا ہے جو ان کے قریب بھی رہا اور جو مجیب بھی تھا۔یعنی وہ سوال کرتے تھے اور یہ
جواب دیتا تھا۔وہ مانگتے تھے اور یہ عطا کرتا تھا۔مجیب کے معنی میں یہ دونوں باتیں آجاتی ہیں یعنی اس
سوال کا جواب الفاظ میں بھی دینا اور سوال میں جو بھیک مانگی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فلاں نعمت مجھے
عطا کر۔اس مطلوبہ نعمت کا عطا کرنا جو وہ مانگتے تھے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی محبت ہی تھی اور جو
خدا تعالیٰ انہیں دیتا تھا وہ بھی اس کی رضا اور محبت ہی تھی اور اپنی ساری مخلوق کو اس نے کہا کہ یہ میرے
خاص اور محبوب بندے ہیں تم ان کے کام میں لگ جاؤ اور یہ چیز سچے مذہب اور اس کے پیروؤں کی
ایک سچی نشانی ہے جو شخص یہ کہتا ہے کہ اسلام کی غرض اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد یہ تھا
کہ انسان کا تعلق اس رب سے ہو جائے جو محض قریب ہے مجیب نہیں تو اس نے نہ اسلام کی حقیقت کو
پہچانا، نہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو سمجھا اور نہ مقصد حیات کا اسے کچھ علم ہے۔تمام مذاہب کا یہی مقصد تھا کہ انسان کا تعلق قریب اور مجیب خدا سے ہو جائے لیکن نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے یہ مقصد اپنے کمال کو پہنچ گیا یعنی کامل تعلق باللہ جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیروی سے حاصل ہو سکتا ہے۔وہ آپ سے پہلے انبیاء علیہم السلام کی پیروی سے حاصل نہیں ہوسکتا
تھا۔آپ کے سچے متبعین سینکڑوں سالوں سے قریب مجیب رب کے جلوے اپنی زندگیوں میں دیکھتے
رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اس پر فدا ہیں اور قیامت تک یہی ہوتا چلا جائے گا۔فطرت انسانی یہ
چاہتی ہے اور اس کے بغیر اس کی تسلی نہیں ہو سکتی کہ وہ اپنے ربّ کو اس طرح پہچانے کہ اس کی ذات اور

۳۰۱
سورة هود
تغییر حضرت علیلة أسبح الثالث
صفات کے دونوں پہلو اس کے سامنے آجائیں۔یعنی ایک قریب ہونے کا پہلو اور ایک مجیب ہونے کا
پہلو۔اس فطرتی تقاضا کو اسلام پورا کر رہا ہے۔امتِ مسلمہ میں لاکھوں انسان ایسے پیدا ہوئے
جنہوں نے خدا تعالیٰ کے قریب اور مجیب ہونے کے جلوے اپنی زندگیوں میں دیکھے اور جان و دل
سے وہ اس پر فدا ہو گئے۔اگر فطرت انسانی یہ تقاضا کرتی ہے کہ اس کا تعلق زندہ خدا سے اس رنگ میں پیدا ہو جائے کہ وہ
اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ کے قریب اور مجیب ہونے کے زندہ جلوے دیکھتی رہے اس کے بغیر وہ تسلی
نہیں پاسکتی تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کے لئے اسلام نے کونسی اصولی تعلیم دی ہے۔سو اللہ تعالیٰ نے
اس چھوٹی سی آیت میں جو میں نے پڑھی ہے دو چیزوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ اگر تم اس خدا کے قریب ہونا چاہتے ہو جو قریب بھی ہے اور مجیب بھی ہے اور تم اس کا قرب، اس کی
رحمت اور اس کی محبت کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو دو چیزوں کو اختیار کرو اور وہ دو چیزیں استغفار اور توبہ
ہیں۔استغفار اس لئے کہ انسان ایک عظیم مقصد کے لئے پیدا کیا گیا تھا۔اس کو خدا تعالیٰ نے دو قسم کی
طاقتیں عطا کی تھیں ایک نیکی کی اور دوسری بدی کی۔اس کو اختیار دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تم کمال
قرب کو بھی حاصل کر سکتے ہو کہ تم اپنی مرضی سے اور میری راہ میں
قربانیاں دے کر اس راہ کو اختیار کرو
جو میری طرف لاتی ہے اور یہ مرضی ظاہر نہیں ہو سکتی جب تک دونوں چیزوں کا اختیار نہ ہو یعنی بدی کا
بھی اختیار نہ ہو اور نیکی کا بھی اختیار نہ ہو۔یعنی انسان چاہے تو بدی کر سکے اور چاہے تو نیکی کر سکے۔بدی کی طاقت انسان کے اندر ایک فطرتی نقص پیدا کرتی ہے نفس امارہ غالب آ جاتا ہے اور
کمزوریوں
کو بالا دستی مل جاتی ہے اور ہوائے نفس کی طرف میلان طبع ہو جاتا ہے۔اس فطرتی کمزوری
کو ڈھانپنے کے لئے استغفار ضروری ہے انسان اپنی ذات میں کامل نہیں لیکن وہ اپنے اس کمال تک
پہنچ سکتا ہے جو اس کے لئے مقدر کیا گیا ہے اور اس کمال تک پہنچنے کے لئے اسے ایک کامل ذات سے
طاقت اور علم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔استغفار ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اپنے رب کے حضور جھکو اور
اس بات کا اقرار کرو کہ اے خدا تو نے ہمیں اپنے قرب کی رفعتوں تک پہنچانے کیلئے دوسری مخلوق سے
ممتاز کیا ہے اس معنی میں کہ تو نے ہم میں بدی کی طاقت بھی رکھ دی اور نیکی کی طاقت بھی رکھ دی اور کہا
کہ اپنی مرضی سے نیکیوں کو اختیار کرو اور اپنی مرضی سے بدی کو چھوڑو۔اگر تم ایسا کرو گے تو میں تمہیں

۳۰۲
سورة هود
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
قرب کے کمال تک پہنچا دوں گا چونکہ تو نے ہمیں بدی کی طرف میلان بھی دیا ہے اور ہم کمزور انسان
ہیں اس لئے ہم اس بدی پر اور اس شیطان پر اس وقت تک غلبہ حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ تو
ہماری مدد کو نہ آئے جب تک تیری طاقت کا سہارا ہمیں حاصل نہ ہو پس تو ہمیں سہارا دے تو ہماری مدد
کو آتا کہ ہماری بشری کمزوریاں ڈھک جائیں اور ہم سے بدیاں سرزد نہ ہوں۔غرض اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ تم کثرت سے استغفار کیا کرو اگر تم ایسا کرو گے تو میں تمہاری مدد کو آؤں گا اور تمہاری بشری
کمزوریوں کو ڈھانک دوں گا اور تمہاری ترقیات کی راہوں میں جو روکیں ہیں وہ دور ہو جا ئیں گی اور
تمہاری فطرت اپنے بدی کے میلان کو بھول جائے گی اور دوسرا میلان جو روحانی رفعتوں کی طرف
پرواز کرنے کا میلان ہے اس میں پوری توجہ سے منہمک ہو جائے گی تا وہ روحانی رفعتوں کی طرف
پرواز کرے اور خدا تعالیٰ کے قرب کو پائے۔پس اس آیت میں قریب اور مجیب خدا سے ملانے کی
ایک راہ استغفار بتائی گئی ہے۔دوسری راہ تو بہ کی بتائی گئی ہے جب بشری کمزوریاں دور ہو جائیں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا
انسان اپنی طاقت سے نیکی کر سکتا ہے یا اپنے اعمال کے اچھے نتائج اپنے زور سے نکال سکتا ہے؟ ہرگز
نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم عاجزی اور انکساری کے ساتھ میری طرف رجوع کرو اور اپنے پیدا
کرنے والے کی طرف بھا گو۔جب تم اس کی طرف رجوع کرو گے اور اسے پالینے کے لئے اس کی
طرف بھا گو گے، اعمال صالحہ بجالانے کی کوشش کرو گے، دعاؤں میں منہمک رہو گے اور تمہارے
سینے خدا تعالیٰ کے ذکر سے معمور رہیں گے تو جس تیزی کے ساتھ تم اس کی طرف بڑھ رہے ہو گے اس
سے زیادہ تیزی کے ساتھ وہ رجوع برحمت ہوگا۔پس استغفار اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع یہ دو باتیں اصولی طور پر ایسی ہیں جن کے نتیجہ میں
خدائے قریب و مجیب کے ساتھ تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔تمام بدیوں سے رکنے کی طاقت استغفار سے ملتی
ہے اور طاقت حاصل کرنے کے بعد ہر قسم کی نیکیاں بجالانے کی کوشش تو بہ کے اندر آتی
ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف عاجزی اور انکساری کے ساتھ رجوع ہو یعنی انسان خود کو کچھ نہ
سمجھے اور اس حقیقت پر علی وجہ البصیرت قائم ہو کہ خدا تعالیٰ سے طاقت حاصل کئے بغیر نہ میں نیک
اعمال کر سکتا ہوں اور نہ اس کے فضل کے بغیر کسی ظاہری نیک عمل کا اچھا نتیجہ نکل سکتا ہے۔عمل کی توفیق

۳۰۳
سورة هود
تغییر حضرت علیلة أسبح الثالث
بھی اس کے فضل سے ملتی ہے اور عمل کا اچھا نتیجہ بھی اسی کے فضل سے نکلتا ہے۔پس فرمایا کہ اگر تم
استغفار کا طریق اختیار کرو اور تو بہ کی راہ پر گامزن ہو جاؤ تو اس کے نتیجہ میں تم اپنی زندگیوں میں یہ
محسوس کرو گے کہ تمہارا رب قريب مجیب ہے۔وہ محض قریب ہی نہیں کیونکہ قریب تو وہ ہر شے سے
ہے بلکہ وہ مجیب بھی ہے۔در اصل خدا تعالیٰ کے قرب کے جلوے یا اس کا علم یا اس کی معرفت یا اس پر جو دلائل ہیں وہ اس
لئے ہیں کہ انسان ان کے بعد خدائے مجیب کی تلاش کرے کیونکہ انسان کو معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا
قرب تو ہر ایک کو حاصل ہے کوئی شے جو اس کی پیدا کردہ ہے ( اور کوئی ایسی چیز نہیں جو اس کی پیدا کردہ
نہ ہو) وہ اس سے دور نہیں ہو سکتی اس لئے کہ وہ خالق ہے قیوم ہے اور رب ہے۔غرض ایک قسم کا قرب
تو ہر شے کو حاصل ہے۔وہ ہر مخلوق (چاہے وہ انسان ہو یا غیر انسان ) کو حاصل ہے۔پھر انسانوں کے
دو گروہ ہیں ان میں سے ایک گروہ وہ ہے جنہیں قہر اور غضب کا قرب حاصل ہے اور یہ قرب ہمیں پسند
نہیں۔ہم اس پر راضی نہیں جب ہم سوچتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا قرب تو حاصل ہوا مگر قہر اور اس کے
غضب کے کوڑے کے ذریعہ سے تو ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔کس کی طبیعت چاہتی ہے
کہ اسے اس قسم کا قرب حاصل ہو؟ دوسرا گروہ انسانوں کا وہ ہے جنہیں خدا تعالیٰ کی رحمت کا قرب ملتا
ہے۔یہ رحمت کا قرب جب کسی انسان
کو اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے تو وہ اس پر نہ صرف قریب ہونے کے
رنگ میں اپنی صفات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی وہ مجیب ہونے کے جلوے بھی ظاہر کرتا
ہے۔انسان کی دعائیں قبول ہوتی ہیں انسان کو اس کی ضرورتیں عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنے اور
متضرعانہ دعاؤں کے نتیجہ میں عطا کی جاتی ہیں۔وہ جو کچھ مانگتا ہے اسے عطا کیا جاتا ہے۔جب تک
انسان
کا تعلق قریب اور مجیب رب کے ساتھ نہ ہو اس وقت تک انسانی فطرت
تسلی نہیں پاسکتی۔اس
وقت تک انسان کو روحانی مسرتیں حاصل نہیں ہو سکتیں کیونکہ روحانی مسرتیں انسان کو اسی وقت حاصل
ہوتی ہیں جب خدا کے قریب ہونے کے جلوے بھی ہوں اور مجیب ہونے کے جلوے بھی ہوں جب
ی تعلق قائم ہو جاتا ہے تو انسان خدا تعالیٰ کو ہر غیر سے زیادہ قریب پاتا ہے۔وہ اسے ہر غیر سے زیادہ
طاقتور اور محبت کرنے والا دیکھتا ہے۔غیر تو انسان کی نظر میں محض ایک لاشے ہو جاتا ہے کیونکہ جب وہ
اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کو اپنی آنکھوں کے سامنے پاتا ہے تو وہ کون غیر ہے جو اس سے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۰۴
سورة هود
پرے یا اس کے کناروں پر اسے نظر آ سکے کیونکہ خدا ایک عظیم ہستی ہے اس کا جلال تو انسانی درخت
وجود کی جڑیں جھنجھوڑ کے رکھ دیتا ہے۔پھر اس کو غیر کی کچھ پرواہ نہیں ہوتی اور نہ وہ غیر کو کچھ سمجھتا ہے۔غیر سمجھتا ہے کہ میں بڑا طاقت ور ہوں اور اگر چاہوں تو خدا تعالیٰ کی جماعت کو مٹا سکتا ہوں لیکن وہ
لوگ جو اللہ تعالیٰ کی جماعت کی طرف منسوب ہوتے ہیں ان کی آنکھوں کے سامنے تو اللہ تعالیٰ کی
عظمت اور اس کا جلال ہوتا ہے۔وہ کسی ایسی راہ کو اختیار نہیں کر سکتے جو اس سے دور لے جانے والی
اور اس کے غضب اور قہر کو بھڑ کانے والی ہو۔ان لوگوں کے سامنے خدا تعالیٰ کے حسن اور اس کے
احسان کے جلوے ہوتے ہیں اور کسی غیر کی احتیاج باقی نہیں رہتی۔روحانی جذبات کی تسکین کے لئے
اس کا حسن موجود ہے اور ضرورتیں اور حاجتیں پوری کرانے کے لئے اس کے احسان کے جلوے
ہیں۔پس نہ غیر کا خوف باقی رہتا ہے اور نہ غیر کی ضرورت باقی رہتی ہے جو شخص خود کو اپنے رب کی گود
میں پائے تو کیا اسے کسی اور کی گود کی نرمی اور گرمی کی ضرورت باقی رہتی ہے؟ یہی وجہ تھی کہ بہتوں نے
خدا کے لئے اپنی ماؤں کو قربان کر دیا حالانکہ ان ماؤں کی گود کی نرمی اور گرمی میں انہوں نے اپنا بچپن
گزارا تھا کیونکہ اس کے مقابلہ میں انہیں ان کے رب کی محبت زیادہ نظر آئی۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۳۰ تا۵۳۶)
آیت ۸۹ قَالَ يُقَومِ اَرَعَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَ
رَزَقَنِي مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَخَالِفَكُمْ إِلَى مَا أَنْهَكُمْ عَنْهُ
إن يُرِيدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ
وَالَيْهِ أُنِيبُ
پھر دنیوی سہارے ایسے ہوتے ہیں کہ لوگ ان کی خوشامد میں کرتے کرتے اور ان کے کام کرتے کرتے
تھک جاتے ہیں اور پتہ نہیں وہ اور کیا کچھ کرتے ہیں لیکن اول تو وہ ان کی جزا دیتے ہی نہیں اور اگر وہ
جزا دینا چاہیں تب بھی وہ بہترین جزا نہیں دے سکتے وہ ہر موقع پر ان کی مدد اور نصرت نہیں کر سکتے۔لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ کو سہارا بنالیتا ہے وہ اپنی زندگی میں یہ نظارہ جلوہ گر پاتا ہے جیسا کہ فرمایا۔وَمَا تَوْفِيقِقَ إِلَّا بِاللهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أَنِيبُ نیک خیالات اور صالح اعمال
کی توفیق بھی
b

۳۰۵
سورة هود
تفسیر حضرت خلیفة اسبح الثالث
اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ملتی ہے اگر انسان اللہ تعالیٰ پر توکل کرے اور محض اسے اپنا سہارا بنائے تو
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے وہ ہر قسم کی برائیوں اور بدیوں سے بچ سکتا ہے اور ہر قسم کے اعمال صالحہ میں بجا
لانے کی قوت اور طاقت اسے حاصل ہو سکتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے غیر سے یہ چیز حاصل نہیں ہوسکتی۔اس لئے انسان کے دل میں یہ احساس پیدا ہونا چاہیے کہ ایمانیات اور اعمال کے میدان میں مجھے جو
بھی توفیق ملے گی وہ اللہ تعالیٰ کے فضل ہی سے ملے گی اس لئے عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ میں صرف اس پر ہی
بھروسہ رکھوں گا وَ الَیهِ اُنیب اور بار بار اس کی طرف میں جھکوں گا۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحہ ۳۸۹)
آیت ۱۱۳ ۱۱۴ فَاسْتَقِمْ كَمَا اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا ،
تَطْغَوا ۖ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَبُوا فَتَمَسَّكُمُ
النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ )
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں فرمایا ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے، کہ جیسا کہ تجھے
حکم دیا گیا ہے وحی کے ذریعہ سے، اس کے مطابق صبر اور استقلال سے کام لو۔اسی طرح وہ لوگ وَمَنْ
تابَ مَعَكَ جنہوں نے اس ہدایت، اس تعلیم کو سن کر اُسے مانا اور اپنی گندی زیست کو چھوڑ کے
تیرے متبع بن گئے۔تجھے انہوں نے تسلیم کیا اور تاب انہوں نے رجوع کیا اس گندی زیست سے اللہ
تعالیٰ کی طرف معك تیرے ساتھ مل کے۔یعنی جس طرح خدا تعالیٰ کا حکم سن کے تو نے اپنی زندگی کے
دن گزارے تیرے نقشِ قدم پر چل کر انہوں نے بھی خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کیا۔توبہ کی۔ولا
تطغوا اور ماننے والوں کو حکم دیا اللہ تعالیٰ نے یہاں کہ گناہوں میں حد سے نہ بڑھ جانا إِنَّهُ بِمَا
تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ خدا تعالیٰ تمہارے اعمال پر نظر رکھتا ہے۔کوئی چیز اس کی نگاہ سے چھپی نہیں رہتی۔اگلی
آیت میں ہے۔وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا جو ظالم لوگ ہیں۔جو اپنی فطرت کے خلاف، اپنی زندگی کے مقصود
کے خلاف جو اسلامی تعلیم کے خلاف، جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے خلاف عمل کرتے اور ظلم
کرتے ہیں۔ان کی طرف نہ جھکنا فتمسكم النَّارُ کہ جب انہیں سزا ملے تو تم بھی اس عذاب کی لپیٹ میں

٣٠٦
سورة هود
تفسیر حضرت علیلة أسبح الثالث
آجاؤ۔وَلَا تَطْغَوا کے معنی جیسا کہ میں نے بتایا اس حکم میں یہ ہیں کہ گناہوں میں حد سے نہ بڑھو۔اس کے ایک معنی یہ ہیں جو راہ اسلام نے انسان کو دکھائی۔جس راہ پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے نقش پاشبت ہیں۔جس کی وجہ سے آپ ہمارے لئے اُسوہ بن گئے۔اس راہ کے اندر بھی بعض
ڈسکریشن (Discretions) ہیں یعنی انسان کو انتخاب کا اختیار دیا گیا ضرورت کے مطابق جس کو
ہم عملِ صالح کہتے ہیں یعنی انسان کے سامنے اسی راہ میں آگے چلتے ہوئے یہ بات آتی ہے کہ میں
اس راہ کے دائیں طرف چلوں یا اس راہ کے بائیں طرف چلوں۔اگر وہ غلطی کرتا ہے اور دائیں طرف
نہیں چلتا۔راہ وہی ہے۔صراط مستقیم لیکن اس صراط مستقیم کے دائیں طرف نہیں چلتا بائیں طرف
چلتا ہے۔راستہ اس نے نہیں چھوڑا لیکن گناہ اس نے کر دیا کیونکہ موقع اور محل تقاضا کرتا تھا کہ وہ
دائیں طرف چلے اور اس نے فیصلہ کیا اپنی سمجھ کے مطابق کہ میں بائیں طرف چلوں جو غلط فیصلہ تھا اور
غلط فیصلوں پر تو ثواب انسان
کو نہیں ملتا۔یہ میں نے مسئلہ بیان کیا ہے۔میں اب مثال دیتا ہوں اس کی۔اسلام کہتا ہے اگر کوئی تمہارا
گناہگار ہو جائے، تم پر زیادتی کرنے والا ہو تو تمہارے لئے اسلام کی صراط مستقیم میں دور ستے ہیں۔ایک عفو کر دینے کا اور ایک انتقام لینے کا۔ہر دو صراط مستقیم ہی ہیں یعنی عفو سے کام لینا موقع اور محل کے
مطابق۔یہ بھی صراط مستقیم پر چلنا ہے۔موقع اور محل کے مطابق انتقام لینا، عفونہ کرنا، یہ بھی صراط مستقیم
پر چلنا ہے لیکن ایک شخص اپنا فیصلہ کرتا ہے جو اس کو اختیار دیا گیا لیکن غلط کرتا ہے تو گناہگار بن گیالیکن
گناہ میں حد سے نہیں بڑھا۔وہ جو حدود قائم کر دیں اللہ تعالیٰ نے اس راستہ کی۔صراط مسقیم کی۔اس
کے اندر ہی رہا ہے لیکن گناہ ہو گیا اس سے۔وہ چیز ہو گئی جو خدا کی نظر میں پسندیدہ نہیں۔تو اللہ تعالیٰ
نے بہت جگہ فرما یا بڑا رحم کرنے والا ہوں۔معاف کر دیتا ہوں۔معاف کر دوں گا۔جب انسان صراط مستقیم پر ہی رہے اور جو اس کو اختیار دیا گیا تھا کہ یہ کر یاوہ کراس اختیار میں غلطی
کرے تو یہ گناہ کبیرہ نہیں یہ عصیان میں حد سے بڑھنا نہیں۔اس کا ذکر وَلَا تَطْغَوا میں نہیں یعنی جو یہ
کہا کہ پھر تم خدا تعالیٰ کے عذاب کے نیچے آ جاؤ گے ایسے گناہ اس کے اندر نہیں آتے بلکہ ایسے جو گناہ
ہیں وہ انسان کے جو دوسرے اعمال صالحہ ہیں اس کے اندر چھپ جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا فضل اور
رحمت جو ہے اس سے انسان محروم نہیں ہو جا تا لیکن ایک گناہ وہ ہے کہ اسلام کہتا ہے کہ سچ بول، جب

تغییر حضرت علیلة أسبح الثالث
۳۰۷
سورة هود
بھی بول سچ بول اور ایک شخص متواتر جھوٹ ہی بولتا چلا جاتا ہے۔عادت اس کی بن گئی ہے جھوٹ
بولنے کی۔یہ حد سے بڑھنا ہے یعنی اس نے صراط مستقیم کو چھوڑ دیا۔جو اسلامی تعلیم کی شاہراہ تھی اس
کے
کبھی دائیں طرف نکل جاتا ہے باہر حدود سے اور کبھی بائیں طرف نکل جاتا ہے۔تو وَلَا تَطْغَوا میں جو حکم ہے وہ یہ ہے کہ تعلیم کے اندر رہتے ہوئے جو تمہیں ہم نے اختیار دیا تھا کہ
خودسوچو، غور کرو دعائیں کرو اور ایسے رنگ میں دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ قبول کرے اور تمہیں بتادے کہ تم
نے دایاں راستہ اختیار کرنا ہے یا بایاں اختیار کرنا ہے۔اگر تمہاری دعا قبول نہیں ہوتی ، کی بھی تم نے۔تمہارے اندر کوئی اور کمزوری ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتا۔تو گناہ تو ہو گیا۔اسلامی تعلیم
کے خلاف ہوا کیونکہ اسلامی تعلیم یہ کہتی ہے کہ جہاں عفو کرنا ہے اگر تم عفو کی بجائے انتقام لو گے تو غلطی
کرو گے۔اسلام یہ کہتا ہے کہ سچ بولو اور قولِ سدید ہو۔اس میں کوئی ایچ پیچ نہ ہو۔کوئی کبھی نہ ہو۔یہ تو
بالکل واضح حکم ہے لیکن اسلام یہ بھی کہتا ہے کہ جو سننے والا ہے تم اس کی عقل کے مطابق بات کرو۔اب
ایک شخص ہے وہ کسی کو سمجھارہا ہے اسلامی تعلیم کسی عیسائی کو لیکن عقل کے مطابق بات کرنے کا جو حکم تھا
اس کے مطابق اس کا فیصلہ نہیں، تو یہ گناہ تو ہے لیکن بات وہ سچی کر رہا ہے لیکن اس کی سمجھ کے مطابق،
اس کی عقل کے مطابق نہیں کر رہا۔یہ غلطی کر رہا ہے۔یہ ولا تَطْغَوا والا جو حکم ہے کہ عصیان میں، گناہ
میں حد سے نہ بڑھو۔یہ اس کے نیچے نہیں آتا اللہ تعالیٰ معاف کر دیتا ہے۔اور بڑی ایک ہدایت اور راہنمائی کی یہ بات ہمیں بتائی کہ جو ظاہر طور پر بغیر کسی شک وشبہ کے ظلم
کرنے والی اور ظلم میں حد سے بڑھنے والی قومیں یا گروہ یا جماعتیں ہیں ان کی طرف جھکومت بلکہ
قائم رہو سیدھے ہو کر۔سیدھا راستہ ہے اس کے اوپر تم اپنے مقصود کی طرف منہ کر کے چلتے رہو۔ظلموا میں یہ مراد نہیں کہ یونہی کسی کو کہہ دو کہ تم ظالمانہ راہوں کو اختیار کر رہے ہو۔یہاں یہ مراد ہے
وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ کہ ایسا ظلم جس کے متعلق کھلے طور پر انسان کی عقل کہتی
ہے کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے۔مثلاً فساد پیدا کرنا، آپس میں لڑنا، مثلاً ناجائز
علاقوں پر جانا، قبضہ کرنا اور وہاں قتل و غارت کرنا۔مثلاً عالمگیر جنگیں لڑنا، دو جنگیں انسان لڑ چکا ہے۔جو
ان جنگوں کے ذمہ دار ہیں جو ان جنگوں کی تباہی سے انسان کو بچا سکتے تھے اور انہوں نے ایسا نہیں کیا
ان
کا ظلم بالکل ظاہر ہے۔

تفسیر حضرت علیلة اسبح الثالث
۳۰۸
سورة هود
اب اس وقت ایک تیسری عالمگیر جنگ کا خطرہ اُفق کے اوپر دھندلا سا ہمیں نظر آنا شروع ہو گیا
اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کی پیشگوئیوں کے مطابق اور ان پیشگوئیوں
کے ظہور کے قرب کی جو آپ کو اطلاع دی گئی اس کے مطابق بتایا ہے ایک نہایت ہی خطر ناک جنگ کا
بھی خطرہ انسان کے سامنے آئے گا۔یہ تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ تیسری عالمگیر جنگ ہوگی یا چوتھی ہوگی یا
پانچویں ہوگی لیکن یہ بغیر کسی شبہ کے انسان کہہ سکتا ہے کہ ہر جنگ پہلی جنگ سے زیادہ خطرناک، پہلی
سے زیادہ فساد پیدا کرنے والی انسانی زندگی میں بحیثیت انسان ساری دنیا میں جو انسان بستے ہیں وہ
ہیں میرے سامنے اس وقت ، ان کے لئے بہت ہی زیادہ خرابی پیدا کرنے والی ہوگی۔مثلاً جب دوسری عالمگیر جنگ میں غالباً دو ہی ایٹم بم استعمال کئے گئے تھے لیکن ان کی تباہی بھی
اتنی تھی کہ پچاس سال پہلے انسان کا دماغ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسی تباہی بھی انسان پر آنا ممکن ہے
مگر آ گئی اس وقت زیادہ بنے بھی نہیں تھے۔اس وقت ایٹم بم نے زیادہ ترقی بھی نہیں کی تھی یعنی
تباہی کے جو سامان ہیں ان میں بہت زیادہ ترقی کر گیا انسان یعنی غلط راہوں پر وہ بہت زیادہ آگے
نکل گیا۔ہائیڈ روجن بم بنالئے اور بہت سارے ہتھیار انسان کو مارنے کے لئے بنالئے انسان نے۔اور سوچیں تو اس کا فائدہ ان قوموں کو بھی نہیں جنہوں نے یہ ہتھیار بنائے۔تباہی ان پر بھی اسی
طرح آئے گی جس طرح ان کی طرف جھکنے والوں کے لئے خطرہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا تھا کہ ایسے ہتھیار بھی انسان ایجاد کر لے گا کہ
علاقے سے زندگی ختم ہو جائے گی یعنی خالی انسان نہیں مرے گا بلکہ جانور بھی اور حیوان بھی ، درندے
بھی چرندے بھی (چرنے والے جانور) اور کیڑے مکوڑے بھی اور بیکٹیریا بھی اور
وائرس (Virus) بھی۔ہر قسم کی زندگی جو ہے وہ ختم ہو جائے گی اس ہتھیار کے نتیجہ میں۔اس کے ایک دو نظارے ہم نے دیکھے اور اگر خدانخواستہ اس قسم کی تیسری عالمگیر جنگ ہوئی تو دنیا
کے بہت بڑے علاقے ایسے ہوں گے جہاں سے نہ صرف انسان بلکہ زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا ایسے ظالم جو ہیں اور یہ ظالم جو ہیں ہمیں نظر آ رہے آج وہ ، وہ ہیں جو
دنیا میں سب سے زیادہ مہذب، سب سے زیادہ آگے نکلے ہوئے۔سب سے زیادہ طاقتور، سب
سے زیادہ انسان کو ڈرانے والے وہ قومیں ہیں وہ ذمہ دار ہیں اس کی۔

آج 10 میں سے 10 باقی