سُوْرَۃُ اِبْرٰھِیْمَ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطنا
۳۵۵
سورة ابراهيم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة ابراهيم
آیت ۸ وَإِذْ تَاذَنَ رَبُّكُمْ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَبِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ
عَذَابِي لَشَدِيده
جس مومن کا دل اس کے شکر سے بھر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ اور دور
اس کے لئے شروع ہو جاتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے لین شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ یعنی میرا شکر کرو گے
تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔پس جب اللہ تعالیٰ کا انعام نازل ہوا اس لئے کہ اس نے ہماری حقیر سی کوشش کو قبول فرما لیا تو اس کے
نتیجہ میں ہمارے دل میں شکر کے جذبات پیدا ہوئے فرما یا لرزید لکم کہ میں تمہیں اور نیکیوں کی توفیق
بخشوں گا۔پھر اس کی وجہ سے اور شکر کے جذبات پیدا ہوں گے۔گویا اس طرح ایک لامتناہی سلسلہ شروع
ہو جائے گا۔اسی تسلسل اور مخلصانہ نیت کی وجہ سے اُخروی زندگی محدود اعمال کے باوجود ابدی زندگی
ہو جائے گی۔(خطبات ناصر جلد اوّل صفحہ ۶۲)
جس مومن کا دل اس کے شکر سے بھر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ اور دور
اس کے لئے شروع ہو جاتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے لہن شكرتم لازيد لكُم یعنی میرا شکر کرو گے
تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔آیت ۱۳ وَمَا لَنَا اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللهِ وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنَا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى
ما اذيتُمُونَا وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ
اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے تین اصولی باتیں بیان فرمائی ہیں پہلی بات یہ کہ عقلاً صرف ایسی ہستی پر

۳۵۶
سورة ابراهيم
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
تو گل کیا جا سکتا ہے ( کہ اس کے بغیر کوئی سہارا نہیں اور اس کی مدد سے کامیابی اور فلاح حاصل ہوگی اور عمل
کے نتائج اچھے نکلیں گے ) جو ہمیں عمل کی راہیں بھی بتائے یعنی وہ شروع سے ہماری انگلی پکڑے۔فرمایا
وَمَا لَنَا اللَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللهِ وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنَا اللہ تعالیٰ جس نے ہماری انگلی پکڑی اور ہمیں ہدایت کی راہ
یعنی صراط مستقیم پر چلایا اس پر ہم کیسے تو گل نہ کریں۔دوسری بات اس آیت میں یہ بتائی کہ مخالف اور دشمن کی ایذارسانی پر صبر اسی صورت میں کیا جاسکتا ہے
کہ جب انسان نے کسی قادر ہستی کی انگلی پکڑی ہوئی ہو۔اگر کوئی ایسا قابل اعتماد بھروسہ ہی نہ ہو تو انسان بے
صبرا ہو جائے گا کیونکہ انتہائی دُکھوں میں ڈالے جانے کے بعد انتہائی تو کل وہی انسان کر سکتا ہے۔(اور پھر
تو کل ہی کے نتیجہ میں صبر پیدا ہوتا ہے) جسے یہ معلوم ہو اور جس کا یہ یقین ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی وہ ہستی ہے جس
نے شروع ہی سے ہماری راہنمائی اور کامیابی کے سامان پیدا کر رکھے ہیں۔ہماری استطاعت کے مطابق
اور ہمارے ماحول کے لحاظ سے اور جو وقت کا تقاضا تھا اُسے سامنے رکھ کر اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے ہدایت
کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔اگر ہم اس کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلیں گے، اُس کی ہدایتوں پر عمل
کریں گے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ہم نا کام ہوں۔غرض جب انسان اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ اپنی کمزوری اور اپنے گناہ اور اپنی بے مائیگی کا احساس
انتہا تک پہنچتے ہوئے بھی ایک انتہائی قادر مطلق خدا پر اُس کا ایمان ہوتا ہے۔اس کی صفات کی معرفت اُسے
حاصل ہوتی ہے پھر جب وہ خدا کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتا ہے تو غیر کی قائم کردہ روکیں اُسے ڈراتی
نہیں۔وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا أَذَيتُمُونَنا میں مومنوں کی یہی صفت بتائی گئی ہے۔اس آیت میں تیسری بات وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ ہے۔اس میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ
سوائے اللہ تعالیٰ کے نہ عقلاً نہ فطرتا، نہ شرعاً اور نہ مشاہدہ کے لحاظ سے کسی اور پر تو گل ہوسکتا ہے۔ایسا ہو ہی
نہیں سکتا۔حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک ایک یہی صداقت ثابت ہوئی کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی
پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔تو کل اُسی پر کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہی حقیقی سہارا ہے۔پس وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ المُتوخون کی رو سے جس آدمی نے تو کل کرنا ہو خواہ وہ ایک فرد ہو یا قوم، جس کو
بھی یہ احساس ہو کہ میں اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔مجھے کسی سہارے کی ضرورت ہے۔تو اس کی عقل بھی
اُسے یہی مشورہ دے گی ، اُس کی فطرت کا بھی یہی تقاضا ہو گا اور بنی نوع انسان کی تاریخ کا بھی یہی نتیجہ نکلے

۳۵۷
سورة ابراهيم
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
گا کہ ایک ہی ہستی ہے جس پر تو کل کیا جا سکتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ ہے۔ہم زندہ خدا کی زندہ تجلیات کو دیکھنے
والے اور اس یقین پر قائم ہیں کہ ہمیں بحیثیت جماعت اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔جس طرح بحیثیت فرداس
نے ہمیں پیدا کیا ہے۔اُسی طرح بحیثیت جماعت اُس نے ہمیں قائم کیا ہے اور جن اغراض کے لئے اُس نے
ہمیں قائم کیا ہے اور جن راہوں پر وہ ہمیں چلانا چاہتا تھا وہ قد هَدنَا سُبُلَنَا کی رو سے واضح ہیں۔اُس نے
ہمیں اپنے راستے دکھائے ہیں۔انسانی فطرت کے نئے تقاضے ہوتے ہیں۔البتہ فطرت کے نئے تقاضے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ انسانی فطرت
ہی بدل گئی بلکہ مطلب یہ ہے کہ انسان کی فطرت میں جو کچھ رکھا گیا تھا، اس کا استعمال بدل گیا کیونکہ انسان کی
فطرت میں تھا دوسرے آدمی سے ہمدردی کرنا اور اس کے دُکھوں کا مداوا کرنا۔اگر دنیا کے دُکھ بدل جائیں تو
گو یا فطرت کے تقاضے بھی بدل گئے۔پھر ایک نئے طریقے پر ، نئے دُکھوں کا نیا علاج سوچنا پڑے گا۔پھر وقت کا تقاضا ہے۔بدلے ہوئے حالات میں ہماری قربانیاں اور ہمارے خدمت کے طریق
بدل جاتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اور اپنی محبوب جماعتوں کونئی راہیں بتاتا ہے اور انہیں نئے
طریقے سکھاتا ہے۔نئے نئے طریقوں سے انہیں ترقی پر ترقی دیتا چلا جاتا ہے۔(خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۱ تا ۳)
آیت ۲۶۲۵ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ
طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِ أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا
وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ۔یہ قرآن کریم کی اس آیت کی تفسیر ہے اَلَم تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ
أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِي أَكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبَّهَا وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ
لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَرُونَ۔یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح ایک کلام
پاک (یعنی قرآن کریم ) کی حقیقت کو بیان کیا ہے۔یعنی وہ ایسا ( كَلِمَةً طَيِّبَةً ) ہے جس کی مثال ایک
پاک درخت کی طرح ہے جس کی جڑ مضبوطی کے ساتھ قائم ہوتی ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ متقی بناتا اور تقویٰ کی
راہوں پر ثبات قدم عطا کرتا ہے اور اس طرح اس کی جڑ مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جاتی ہے۔پھر اس سے

۳۵۸
سورة ابراهيم
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
شاخیں پھوٹتی ہیں جو اعتقادات صحیحہ ہیں یعنی انسان کے اعتقادات شاخوں کی شکل اختیار کرتے ہیں (تمثیلی
زبان میں) جو اوامر ونواہی پر مشتمل ہے اور یہ وہ درخت ہے جس کی ہر شاخ آسمان پر جانے والی ہے اعمال
صالحہ کے پانی سے پرورش پانے کی وجہ سے یعنی کوئی بدی والا حصہ اس کے اندر نہیں ہر شاخ جو ہے وہ
صحت مند اور نشونما پانے والی ہے اور آسمانوں تک پہنچتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ جب تقویٰ
کی جڑ مضبوط ہو اور اس جڑ سے نیکی کی اور پاکیزگی کی اور صلاح کی شاخیں نکلیں تو وہ شاخیں نہ صرف یہ کہ
خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرتی ہیں اور روحانی بلندیوں تک پہنچتی ہیں بلکہ اس دنیا میں بھی (اُخروی زندگی
میں تو ہوگا یہی ) ان شاخوں کو تازہ بتازہ پھل لگتا رہتا ہے جس سے انسان فائدہ حاصل کرتا ہے یعنی اس دنیا
میں بھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضاء انسان کو حاصل ہو جاتی ہے اور روح کو ہر لحظہ ایک لذت اور سرور
حاصل ہوتا رہتا ہے ان پھلوں کے کھانے سے جن کا کھانا روحانی طور پر ہے لیکن جب تک وہ پھل نہ ملیں وہ
خوش حالی حاصل نہیں ہو سکتی ، وہ لذت اور سرور حاصل نہیں ہوسکتا وہ پھل مل نہیں سکتے جب تک اعتقادات جو
ہیں وہ صحیح نہ ہوں اور اعمال صالحہ ان کو سیراب نہ کریں اور تقویٰ کی جڑ سے نکل کر آسمانوں تک نہ پہنچیں۔اسی
صورت میں اللہ تعالیٰ انہیں قبول کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا ہمارے کسی فعل کو قبول کر لینا ہی اس کا پھل ہے کیونکہ
اس کے نتیجہ میں انسان کو اس کی رضا حاصل ہوتی ہے۔پس ہر ایک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے۔جو شخص تقویٰ کی جڑ تو نہیں رکھتا لیکن بظاہر ہزار قسم کی نیکیاں بجالاتا ہے
اسے فائدہ ہی کیا کیونکہ اس سے وہ شاخیں نہیں پھوٹ سکتیں جو خدائے رحمن تک پہنچتی ہیں نہ وہ پھل لگ
سکتے ہیں جو پھل کہ دوسری صورت میں ان شاخوں کو لگا کرتے ہیں اور روحانی سیری کا موجب بنتے ہیں۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۶۹،۶۸)
آیت ۳۲ قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
سِرًّا وَ عَلَانِيَةً مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمَ لَا بَيْعَ فِيْهِ وَلَا خِلكَ
یہ آیت قرآنیہ جو میں نے اس وقت پڑھی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کیا ہے کہ ایک دن ایسا
آنے والا ہے کہ جب تمہارے تکبر، تمہارے فخر، تمہاری مبابات، تمہاری ریا، تمہارے نفاق، تمہاری

۳۵۹
سورة ابراهيم
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
منافقانہ اور فتنہ انداز باتیں ، نمازوں میں تمہاری ستیاں، دیگر اعمال بجالانے میں تمہاری غفلتیں غرضیکہ
تمام کو تاہیاں اور خطائیں تمہارے بڑے اعمال کے بدنتائج تمہارے سامنے نہایت ہولناک شکل میں
کھڑے ہوں گے اور تم میں سے ہر ایک یہ چاہے گا ( جب وہ اپنے اعمال کے بدنتائج کو اپنے سامنے دیکھے
گا) کہ کاش اگر زمین بھر سونا بھی میرے پاس ہوتا ، تو آج میں اپنے رب سے یہ سودا کرتا کہ اے میرے
رب! مجھ سے یہ سونا لے لے اور مجھے ان اعمال بد کے بڑے نتائج سے بچالے۔تم میں سے بہت سے اپنے
اعمال کے بڑے نتائج دیکھ کر سوچ رہے ہوں گے کہ اگر تمام دنیا اور اس کی تمام چیزیں میرے پاس ہو تیں تو
آج میں اپنے رب سے یہ سودا کرتا کہ ساری دنیا اور اس دنیا کی تمام چیزیں تو مجھ سے لے لے اور مجھے اس
سزا سے بچالے جو مجھے اس وقت نظر آ رہی ہے کہ میرے گناہوں اور بدیوں اور برائیوں اور خطاؤں کے نتیجہ
میں مجھے ملنے والی ہے۔تم میں سے بعض اس سوچ میں ہوں گے کہ اگر دنیا و ما فیہا ہی نہیں بلکہ اتنی ہی اور
چیزیں بھی ہمارے پاس ہوتیں تو ہم اپنے رب کے حضور اس سودا کی پیشکش کرتے کہ اے خدا یہ ساری دنیا
اور اس کی ساری چیزیں اور اتنی ہی اور ہم سے لے لے لیکن ہمیں اپنے اس قہر کی نگاہ سے بچالے۔جو تیری
آنکھوں میں ہمیں چھلکتا نظر آ رہا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس دن
کسی بیچ کی اجازت نہیں دی جائے
گی اگر تمہارے پاس یہ سب کچھ ہوتا بھی تب بھی تم خدا کے قہر سے اس دن بچ نہیں سکتے۔وَلا خلل وہ دن ایسا بھی ہے کہ اس دنیا میں غلط راہ پر چلانے والے دوست اپنی دوستیاں چھوڑ جائیں
گے شیطان جس کا کام ہی خدا کے بندوں کو گمراہ کرنا ہے وہ ایک کو نہ میں دبکا بیٹھا ہوگا اس کو اپنی فکر پڑی ہوئی
ہوگی۔اس وقت وہ اپنے چیلوں (اولیاء الشیطان) کی طرف توجہ نہیں دے سکے گا اور وہ غلط قسم کے مذہبی
راہنما جو بعض دفعہ اس دنیا میں کہہ دیتے ہیں کہ ہم تمہارے جنت میں جانے کی ذمہ داری لیتے ہیں تم یہ کام کر
دوان کے سر جھکے ہوئے ہوں گے اور وہ اپنے منہ سے شفاعت کا ایک لفظ بھی نکالنے کی جرات نہیں کر رہے
ہوں گے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسا ایک دن تم نے دیکھنا ہے لَا بَيْعَ فِيْهِ وَلَا خلل اس دن نہ تو کوئی
سودا ہو سکے گا اور نہ کسی کی دوستی کام آسکے گی وہ دن تو ایسا ہے جب خدا تعالیٰ جو مالک حقیقی ہے جب خدا تعالیٰ
جو قادر حقیقی ہے جب خدا تعالیٰ جو رفعتوں اور عظمتوں کا مالک ہے اور جبروت حقیقی طور پر اس کی طرف
منسوب ہوتی ہے۔اس کی صفات کے جلوے اس میدان حشر میں اس طرح جلوہ فگن ہو رہے ہوں گے کہ
انسان تو انسان فرشتے بھی لرز رہے ہوں گے۔ہر ایک کو نظر آ رہا ہوگا کہ آج ہم اپنے مالک حقیقی رب کے

۳۶۰
سورة ابراهيم
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سامنے پیش ہیں۔ہماری نجات کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ وہ ہمیں بخش دے وہ ہمیں اپنی رحمت کی چادر میں
لپیٹ لے وہ ہم سے محاسبہ نہ کرے۔کیونکہ اگر اس نے ہم سے محاسبہ کیا تو ہم یقیناً ہلاک ہونے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے میرے محبوب رسول ! تو ان لوگوں پر جو تجھ پر ایمان لائے ہیں یہ بات کھول کر بیان
کر دے کہ ایک دن ایسا بھی تمہیں دیکھنا نصیب ہے تم اس کے لئے تیاری کرو اور چونکہ خدا تعالیٰ رحیم ہے۔اس لئے ہم اس دنیا میں انہیں وہ راہ بتاتے ہیں کہ جس راہ پر چل کر (اگر وہ خلوص نیت سے چلیں ) وہ حشر
کے دن اس قسم کے عذاب سے بچ سکتے ہیں اور وہ راہ اللہ تعالیٰ یہ بتا تا ہے کہ اے میرے رسول تو میرے
ان بندوں پر جو تجھ پر ایمان لا کر میرے حقیقی بندے بننے کی خواہش رکھتے ہیں یہ کھول کر بیان کر دو کہ وہ
صلوة کو اپنی پوری شرائط کے ساتھ قائم کریں۔عربی زبان میں صلوۃ کے وہ معنی جو ہم سب سے پہلے اس قسم کی آیات میں کرتے ہیں۔شریعت کے
ہیں اس کے معنی اس نماز کے بھی ہیں کہ جو ہم ہر روز پانچ وقت ادا کرتے ہیں لیکن جہاں اس لفظ کے یہ
معنی ہوں۔وہاں سیاق و سباق سے اس کا پتہ لگ جاتا ہے لیکن جہاں سیاق وسباق سے اس بات کا
پتہ نہ لگے کہ اس لفظ کے معنی اس نماز کے ہیں۔جو ہم ہر روز پانچ وقت ادا کرتے ہیں وہاں اس
کے پہلے معنی شریعت کے ہوتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ وہ اس شریعت کے
جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم کی شکل میں نازل ہوئی ہے تمام احکام کو پوری شرائط کے ساتھ
قائم کریں اور پوری شرائط کے ساتھ انہیں ادا کریں۔پھر صلوۃ کے ایک معنی (جیسا کہ میں نے بتایا ہے ) اس نماز کے بھی ہیں جو ہم پانچ وقت ادا کرتے
ہیں اور اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہی یقیمُوا الصلوۃ وہ اس نماز کو بھی اس کی پوری شرائط سے ادا کریں۔پھر صلوۃ کے تیسرے معنی دعا کے ہیں اور اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہے کہ اگر تم شریعت کے قیام اور نماز کو
اس کی پوری شرائط کے ساتھ ادا کرنے میں محض اپنی طاقت پر توکل رکھتے ہو۔تو یہ تمہارے لئے ممکن نہیں اگر
تم شریعت کا قیام چاہتے ہو، اگر تم نماز کو اس کی پوری شرائط کے ساتھ ادا کرنا چاہتے ہو، تو تمہارے لئے
ضروری ہے کہ تم دعاؤں کے ذریعہ میری مدد کو حاصل کرو۔جب تک تمہیں اللہ تعالیٰ تو فیق عطا نہ کرے تم اس
وقت تک شریعت
کو قائم نہیں کر سکتے تم اس وقت تک نماز کو اس کی پوری شرائط کے ساتھ ادا نہیں کر سکتے۔اس
لئے تم اپنے خدا سے اس کی تو فیق چاہو تم اس سے مدد اور نصرت مانگو۔

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۳۶۱
سورة ابراهيم
صلوۃ کے چوتھے معنی مغفرت چاہنے کے ہیں۔ان معنوں کے رُو سے اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا
ہے تم مجھ سے دعا کرو کہ اے ہمارے رب! ہم اپنی بساط کے مطابق تیرے احکام کی پیروی کی کوشش کرتے
ہیں اور آئندہ بھی کریں گے لیکن تو نے شیطان کو کھلا چھوڑ رکھا ہے وہ بعض دفعہ ہمارے دلوں میں وسوسے
ڈالتا ہے اور بعض دفعہ وہ ہمارے غیر کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے اور اس طرح ہمیں صراط مستقیم سے ہٹانے
کی کوشش کرتا ہے اور ہمارے اعمال میں رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ہم اپنے زور سے تو اس سے بیچ
نہیں سکتے اس لئے تو ہماری مددفرما اور ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ ہم خلوص نیت کے ساتھ محض تیری
خاطر تیرے احکام کو بجا لانے والے ہوں اور اس بجا آوری میں ہمیں دنیا، دنیا کی عزت یا دنیا کی کوئی
وجاہت مطلوب نہ ہو پھر اے ہمارے خدا اگر ہم تیری توفیق پا کر اعمال صالحہ بجالائیں گے تو بھی ہوسکتا ہے
کہ ان کے اندر کوئی رخنہ رہ جائے اور ایسا رخنہ رہ جائے۔جس کا ہمیں بھی علم نہ ہو۔اس لئے ہماری تجھ سے
آخری استدعا یہ ہے کہ تو ہمیں اپنی مغفرت کی چادر میں لپیٹ لے تو ہماری کمزوری کو ننگا نہ کر تو ہمارے نگ کو
ظاہر نہ کر۔غرض اللہ تعالیٰ اس آیت میں یہ فرماتا ہے کہ اے میرے رسول ! تو ان لوگوں پر جو میری آواز پر
لبیک کہتے ہوئے اور تیرے ہاتھ پر بیعت کر کے اسلام میں داخل ہوئے ہیں اور شریعت قرآنیہ پر ایمان
لاتے ہیں۔یہ کھول کر بیان کر دے کہ وہ صلوۃ کو قائم کریں اور صلوۃ کے جو معنی ہیں وہ میں نے اس وقت
آپ کے سامنے بیان کر دیئے ہیں۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ يُنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ یعنی وہ عطاء الہی کو رضاء الہی کی راہ میں خرچ کریں۔اللہ تعالیٰ نے جو کچھ انہیں
دیا ہے اس کو اس طرح خرچ کریں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا انہیں حاصل ہو۔رزق کے معنی میں ایک تصور یہ بھی پایا
جاتا ہے کہ جو لینے والا ہے اس کی ضرورت کو پورا کیا گیا ہے اس طرح اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہے کہ جب ہم
تمہیں دینے لگے تھے۔تو ہم نے اس بات کا خیال رکھا تھا کہ تمہاری ضرورتیں ( جو بھی ہیں ) پوری کرتے
چلے جائیں۔ہماری عطا اس رنگ کو اختیار کرے ہماری عطا اس شکل میں ہو کہ تمہاری طاقت اور استعداد
اور قوت کی وجہ سے تمہاری جو ضرورتیں بھی ہوں۔( جن کے بغیر تم ترقی نہیں کر سکتے ) ان کا خیال رکھا جائے
اس لئے تم اب ان لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھو جنہیں اب تم دے رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔غرض وہ دن تمہیں پیش آنے والا ہے اور اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس دن سے پہلے تم اپنے بچاؤ کے سامان کر

۳۶۲
سورة ابراهيم
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
لو کیونکہ اس دن تم سے کچھ نہیں ہو سکے گا اور تمہارا بچاؤ اس چیز میں ہے کہ قرآن کریم کی شریعت کو قائم کرو۔تمہارا بچاؤ اس چیز میں ہے کہ خدا تعالیٰ کی عطا کو اس کی رضا کے حصول کے لئے خرچ کرو اور جب تم اپنے
بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور بھائیوں والا سلوک کرو تو اس بات کا خیال رکھو کہ جس چیز کی انہیں زیادہ
ضرورت ہے وہ چیز انہیں پہلے دی جائے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۵۶۴ تا ۵۶۸)
یعنی میرے ان بندوں کو جو ایمان لائے ہیں یا ایمان لانے کا دعویٰ کرتے ہیں کہہ دو کہ (نمازوں کو قائم
کریں اور ) ہم نے انہیں بہت کچھ دیا ہے اور ہم نے جو بھی انہیں دیا ہے اس میں سے وہ ہماری راہ میں
سرا وَ عَلَانِيَةً یعنی پوشیدگی میں بھی اور ظاہر میں بھی خرچ کریں اس مِنًا رَزَقْنهُمْ میں جیسا کہ احمدیوں کے
سامنے یہ چیز بار بار آتی ہے صرف امول کی طرف ہی اشارہ نہیں بلکہ اوقات بھی اسی میں آجاتے ہیں
استعدادیں بھی اس میں آجاتی ہیں اموال بھی اس میں آجانے چاہئے وہ غیر منقولہ ہوں یا منقولہ غرض
اللہ تعالیٰ کی ہر عطا اس میں آجاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا کوئی شمار نہیں بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم
نے تمہیں بہت کچھ دیا ہے اور جو بھی ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے کچھ ہماری راہ میں میرا یعنی خفیہ طور پر
اور پوشیدگی میں خرچ کرو اور کچھ علانیہ یعنی ظاہر طور پر خرچ کیا کرو اور خرچ کی بہت سی راہیں ہیں اور ان میں
سے مختلف راہوں کی طرف ہم احباب جماعت کو بار بار توجہ دلاتے رہتے ہیں۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۱۱)
آیت ۳۵ وَاتْكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَ اِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ
لا تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارُ
اللہ تعالیٰ نے اصولی طور پر اس وسیع مضمون کو اس صورت میں بیان فرمایا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات
کی حیثیت میں پیدا کیا گیا ہے اور ہر دوسری مخلوق کو اس کی خدمت پر لگا دیا گیا ہے لیکن اس میں اس سوال کا
جواب نہیں آتا تھا کہ ہمیں جتنے خادم درکار تھے وہ دیئے گئے ہیں یا نہیں۔یعنی جو چیز ہمیں میسر آئی ہے وہ تو
بہر حال خادم ہے لیکن ہماری ساری ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے جتنے خادم چاہیے تھے آیا وہ ہمیں ملے ہیں یا
نہیں اس کا جواب اس فقرہ میں نہیں آتا۔پس اللہ تعالیٰ نے واشكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ کہہ کر یہ تسلی بخش
جواب دیا کہ تمہاری ساری قابلیتوں اور طاقتوں اور اجزا اور جوارح نے جس جس چیز کا مطالبہ کیا تھا وہ

۳۶۳
سورة ابراهيم
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
ساری کی ساری تمہیں عطا کی گئیں۔ہم نے تمہیں کان دیئے کان
کا یہ مطالبہ تھا کہ صوتی لہروں کا انتظام کیا
جائے ورنہ مجھ تک آواز کیسے پہنچے گی۔پھر اس کا یہ تقاضا بھی تھا کہ میرے اندر وہ نظام بھی پیدا کیا جائے
کہ جو میں سنوں یا محسوس کروں وہ دماغ کے اس حصہ تک پہنچا دوں جہاں اس کو پہنچنا چاہیے۔پس اللہ
تعالیٰ نے کان کے سارے مطالبے پورے کر دیئے۔اسی طرح آنکھوں نے پہلا مطالبہ تو یہ کیا کہ یہ جسم
ایسا ہے کہ جس کے ذرے بدلتے رہتے ہیں اس لئے کھانے پینے کے ذریعہ ایسے ذرے ہمارے جسم میں
داخل ہوں جن میں آنکھ کا ذرہ بننے کی قابلیت ہو ورنہ جس ذرہ میں پاؤں یا ناخن بنے کی قابلیت ہے وہ
اگر آنکھ میں جائے تو آنکھ کو سرخ تو شاید کر دے مگر اس کے کچھ کام نہیں آ سکتا۔پس آنکھ کا جو اپنی تخلیق
کے اعتبار سے بہت ہی عجیب چیز ہے یہ فطرتی تقاضا تھا کہ اسے ایسے اجزا یا ایسے ذرات میسر آئیں جو اس
کا ذرہ بننے اور اس کے جو ہر کو اجاگر کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے آنکھ کا یہ
مطالبہ پورا کر دیا۔آنکھ کا یہ مطالبہ تھا کہ میں ازخود کوئی چیز نہیں ہوں مجھے باہر کی روشنی کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
ہم نے باہر کی روشنی پیدا کر دی۔آنکھ کا یہ تقاضا تھا کہ اُس تک خاص زاویوں سے روشنی کی لہریں پہنچیں تا کہ
مختلف رنگوں اور سیاہ اور سفید میں فرق کر سکے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے آنکھ کے اس تقاضا کو بھی پورا
کر دیا ہے۔علی ہذا القیاس انسانی دل کے مطالبے تھے۔اس کے ہاتھ کے مطالبے تھے۔اس کی پنڈلی کے
گوشت کے لوتھڑے کا یہ مطالبہ تھا کہ اے خدا جو Chemical Composition ( کیمیکل
کمپوزیشن ) تو نے میری بنائی ہے اس کے نتیجہ میں ایسی چیز مجھے میسر فرما کہ اگر میں بیمار ہو جاؤں تو وہ کان
میں پہنچنے کی بجائے تیرے حکم سے میرے گوشت کو صحت مند کرنے کی کوشش کرے۔غرض اللہ تعالیٰ نے
ایک تو ہر چیز کی کیمیکل کمپوزیشن اس طرح بنائی اور پھر اس کے مناسب حال ہر چیز پیدا کر دی۔فرمایا یہ دوا
ٹانگ کے لئے اچھی ہے۔یہ دوا ناخنوں کے لئے اچھی ہے۔چنانچہ ایلو پیتھی کی رو سے بھی کان والی دوا ناک
میں نہیں پڑسکتی اور نہ ناک والی کان میں۔یہ امتیاز، یہ سلیقہ یہ دوائی کا انتخاب دراصل ہر جسمانی عضو کی
ضرورت کے مطابق ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے انسان حتی کہ اس کے ہر ایک عضو کے تقاضا کے مدنظر اس کے
مناسب حال چیزیں پیدا کر دیں۔چنانچہ سورہ ابراہیم کی مندرجہ بالا آیہ کریمہ اسی حقیقت کی غماز ہے۔اللہ تعالیٰ نے بڑے پیارے انداز میں فرمایا کہ ہر وہ مطالبہ جو تمہارے وجود نے ہم سے اپنی بقا اور اپنے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۶۴
سورة ابراهيم
ارتقا کے لئے کیا وہ ہم نے پورا کر دیا۔یہ تو ایک زاویہ نگاہ تھا۔دوسرا نقطۂ نگاہ جو دراصل پہلے بیان کرنا
چاہیے تھا لیکن مصلحتاً میں نے اس کو پیچھے رکھا ہے یہ تھا کہ جو بھی تمہارے اندر قابلیت ہے اس کی بقا اور
ارتقا اور کمال نشو و نما کے لئے جس چیز کی ضرورت تھی وہ ہم نے پیدا کر دی۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۴۲، ۸۴۳)
آیت ۳۸ رَبَّنَا إِنّي اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ
الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفَبِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمْ وَارزُقُهُم
مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ
اللہ تعالیٰ سورۃ ابراہیم میں فرماتا ہے۔فَاجْعَلْ اَفْبِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَھوی الیھم لوگوں کے دل ان کی
طرف جھکا دے اس دعا کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ دل جیتنے کی توفیق ہمیشہ امت مسلمہ کے ہر گروہ کو عطا کرتا
چلا جائے ، محبت کے ساتھ ، پیار کے ساتھ خدمت کے جذبہ کے ساتھ نیک نمونہ بن کر ایک ایسا اُسوہ نظر آئے ،
ایک فرقان، ایک تمیز پیدا کرنے والی بات ایک احمدی مسلمان میں غیر مسلم کو نظر آئے کہ وہ مجبور ہو جائے اس
طرف مائل ہونے پر اور اس کی طرف جھک کے اس سے پوچھنے پر کہ میرے اور تیرے میں جو فرق ہے اس
کی وجہ کیا ہے؟ بس بات شروع ہو گئی تبلیغ کی وہ مسلمان اسے کہے گا۔میں تو ایک عاجز انسان ، میں تو ایک
نالائق انسان ہوں۔مگر میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے والا انسان۔میں حضرت محمد صلی اللہ
علیہ وسلم پر درود بھیجنے والا انسان، میں قرآن کریم کی اس تعلیم پر عمل کرنے والا انسان ہوں کہ دنیا میں جو دُکھی
ہیں ان کے دُکھوں کو دُور کروں اور سکھ کے سامان جہاں تک میری طاقت میں ہے میں پیدا کروں۔میں نے
خدا کو پایا اور اس کے نور کو دیکھا اس کی آواز کو سنا۔اس کی طاقت اور قدرت کے کرشمے میں نے اپنی زندگیوں
میں مشاہدہ کئے۔ان ساری چیزوں نے میری زندگی میں تبدیلی پیدا کر دی ہے۔تم ایسا کرو گے تمہاری زندگی
میں بھی یہ تبدیلی پیدا ہو جائے گی۔تو فَاجْعَلْ أَفْدَةٌ مِّنَ النَّاسِ تَهُونَی اِلَيْهِمْ یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ
اے خدا! ہمیں توفیق عطا کر کہ ہم اس قابل ہوں کہ تیری خاطر اور تیرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ایک
جہاں کے دل جیتیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا کر رکھ دیں۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۳۰۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۶۵
سورة ابراهيم
آیت ۴۱ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَاءِ
پھر جو ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے۔امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔وہ صرف ایک نسل سے تو تعلق نہیں
رکھتی نسلاً بعد نسل یہ ذمہ داری اٹھانی ہے قیامت تک یہ ذمہ داری اٹھانی ہے اس واسطے آنے والی نسلوں کے
لئے دعا کرنا ضروری ہے۔قرآن کریم کہتا ہے :-
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَاءِ کہ اے خدا مجھے بھی عمدگی سے نماز ادا
کرنے کی توفیق دے اور میری آنے والی نسل کو بھی۔میری ذریت کو بھی کہ ہم عمدگی سے نماز ادا کریں
یعنی اس طور پر نماز ادا کرنے والے ہوں کہ تو ہم سے راضی ہو جائے اور ہماری ذریت اس طور پر نماز
ادا کرنے والی ہو کہ تو ان سے راضی ہو جائے۔مگر اپنی طاقت سے ہم یہ کر نہیں سکتے ہماری اس دعا کو
قبول کر ربنا وتقبل دعاء اور اس دعا کو قبول کر کہ ہم نماز ادا کرنے والے ہوں عمدگی کے ساتھ اور
ہماری ذریت اور ہماری ہر دعا کو قبول کر جو تیرے نور کو پھیلانے والی اور دنیا سے اندھیروں کو دور
کرنے والی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کو دنیا کے سامنے اس رنگ میں پیش
کرنے والی ہو کہ وہ مؤثر بن جائے اس دنیا کے لئے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور آپ
کی شان کو ابھی پہچانتی نہیں۔(خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۳۰۳،۳۰۲)

آج 10 میں سے 10 باقی