سُوْرَۃُ بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْلَ
انوار القراٰن (جلد ۲)
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطنا
۴۲۳
سورة بنی اسراءیل
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة اسراءيل
آیت ١٠ ١١ اِنَّ هُذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ
الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الطَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرَانَ وَ أَنَّ
الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ ان دو آیات کا یہ ہے کہ یہ قرآن کریم یقیناً اس راہ کی طرف راہ نمائی کرتا ہے جوا قوم ہے اور
مومنوں کو جو مناسب حال کام کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر مقدر ہے اور
( قرآن کریم یہ بھی کہتا ہے کہ ) جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے لئے ہم نے درد ناک
عذاب تیار کیا ہے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۷۲۳)
b
آیت ۲۶ رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِنْ تَكُونُوا صُلِحِينَ فَإِنَّهُ
كَانَ لِلْاَوَّابِينَ غَفُورًا
تمہارا رب تمہیں، تمہارے نفسوں کو ، تمہارے ظاہر و باطن کو، تمہارے اندرونے کو، تمہارے
خیالات کو ، تمہاری خواہشات کو ، تمہارے منصوبوں کو، اور اسی طرح جب تم دوسروں سے چالاکیاں
کرنے لگتے ہو تو تمہاری ان چالا کیوں کو سب سے بہتر جانتا ہے۔رَبِّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ یہ
ایک بڑا اہم رشتہ ہے جو ایک بندے کا اپنے رب سے ہے۔۔۔۔۔۔۔اگر یہ عظیم ہستی یعنی اللہ تعالیٰ صرف گرفت کی صفات اپنے اندر رکھتا، صرف سزا دینا اس کی صفت
ہوتی معاف کرنا اس کی صفت نہ ہوتی یا اگر وہ علم رکھتا اور بوبیت کی صفت اس میں نہ ہوتی تو ایسے علم
۴۲۴
سورة بنی اسراءیل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
کے نتیجہ میں انسان کو نقصان پہنچ جاتا۔فائدے بہت سارے نہ پہنچ سکتے لیکن قرآن کریم نے جس
اللہ تعالیٰ کو اس کی کامل اور حسین صفات کے ساتھ ہمارے سامنے پیش کیا ہے ان صفات میں سے ایک
بنیادی صفت اس کا رب ہونا ہے اور اسی صفت کو یہاں بیان کیا گیا ہے۔یہ فرما کر کہ رَبِّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا
في نفوسكم یہ جو جاننے والا ہے تمہاری ہر چیز کو ، ظاہر و باطن کو ، وہ رب ہے۔اس نے تمہیں اس لئے
پیدا کیا کہ اس کی ربوبیت کی صفت تمہاری زندگیوں میں جاری وساری ہے۔اس کے لئے اس نے
شریعت کو نازل کیا۔ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیدا ہوئے۔ہمارے لئے اس نے آپ پر کامل شریعت نازل کی ایسی شریعت کہ جو ہماری زندگی کے ہر شعبہ سے
تعلق رکھنے والی اور ہر شعبہ کے اندھیروں کو دور کر کے نور پیدا کرنے والی، ہر شعبۂ زندگی میں ترقیات
کے سامان پیدا کرنے والی اور ان تمام راہوں کو جن پر چل کر بندہ خدا کی رضا کی جنتوں کو حاصل کر سکتا
ہے کھول کر بیان کرنے والی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تمہارا رب ہوں اگر چاہو تو میری اس صفت
سے فائدہ اٹھاؤ اور وہ اس طرح کہ ربوبیت کی خاطر میں نے جو ایک کامل شریعت کو نازل کیا ہے اس
پر عمل پیرا ہو۔پھر اس پر عمل پیرا ہونے کے عظیم الشان شمر کی طرف توجہ دلانے کے لئے فرمایا اِن تَكُونُوا
صلِحِيْنَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَابِيْنَ غَفُورًا اگر تم صالح ہو گے، اعمالِ صالحہ بجالا ؤ گے۔اعمالِ صالحہ کے معنی ہیں شریعت کے ہر حکم پر موقع اور وقت کی مناسبت کے مطابق پوری شرائط
کے ساتھ عمل کرنا۔جو عمل ایسا ہے وہ اعمال صالحہ کے زمرہ میں داخل ہے۔اسلام اور قرآن کریم کی
اصطلاح میں صالح وہ ہے کہ جس پر وقتاً فوقتاً خدا تعالیٰ کے جو احکام لاگو ہوتے ہیں ان سارے احکام
کو وہ موقع اور وقت کی مناسبت سے بجالائے۔وقت کی مناسبت کے بارہ میں کوئی شبہ نہ رہنا چاہیے۔مثال کے طور پر ایک وقت نماز کا ہے۔اس وقت باجماعت نماز پڑھنے کا حکم لاگو ہو گیا۔زکوۃ کا حکم
ہے وہ سال میں ایک دفعہ لاگو ہو گیا۔روزے رکھنے کا حکم ہے وہ سال کے ایک مہینے میں لاگو ہو گیا۔بشاشت اور مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ بھائیوں سے ملاقات کرنا اور ان کے ساتھ قول حسن
سے بات کرنا۔یہ ایسا حکم ہے کہ ہر وقت ہی لاگو ہے۔جب دو آدمی ایک دوسرے سے ملیں اور
ملاقات کریں جس وقت آدمی اکیلا ہو اس وقت یہ حکم لاگو نہیں ہوتا۔لیکن جس وقت بھی اس کا ملاپ کسی
۴۲۵
سورة بني اسراءيل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
دوسرے انسان سے ہوتا ہے یہ حکم لاگو ہو جاتا ہے کہ دکھ نہیں دینا کسی کوسکھ پہنچانا ہے ہمیشہ۔بتائیں یہ
رہا ہوں کہ ہر حکم ہر وقت انسان پر لاگو نہیں ہوتا۔اسی لئے اعمالِ صالحہ کا یعنی با موقع اور مناسب حال
کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پھر بتایا کہ اعمال صالحہ بجالانے کی کوششوں میں تمہاری ایک بنیادی کوشش اور بھی ہونی چاہیے۔اس بنیادی کوشش کی طرف اشارہ کرنے کے لئے اس آیت میں صالح کی تعریف کے طور پر ایک لفظ
زائد استعمال کیا گیا ہے۔فرمایا فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا پہلے تو یہ کہا کہ اِنْ تَكُونُوا صِلِحِينَ یعنی
یہ کہ اگر تم صالح ہو آیت کے اگلے حصہ میں صالح کے لفظ کو چھوڑ کر آؤآپ
کا لفظ لیا گیا ہے تا کہ یہ بتایا
جائے کہ صالح کے معنی میں خدا تعالیٰ کی طرف بار بار رجوع کرنے کی اہمیت کو بھی ذہن میں حاضر رکھنا
ضروری ہے کیونکہ انسان جب کوئی عمل کرتا ہے، تو ضروری نہیں کہ وہ عمل مقبول بھی ہو۔ہزار گند ہیں جو
ہمارے اعمال میں شامل ہو جاتے ہیں ہمیں ان کا علم بھی نہیں ہوتا لیکن رَبِّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي
نفوسلم ہمارے خدا تعالیٰ کو تو علم ہوتا ہے۔اسی لئے توجہ دلائی کہ بار بار اس کی طرف رجوع کرو
تا کہ تمہارے خیال میں جو اعمالِ صالحہ ہیں وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بھی مقبول ہو جائیں یعنی اس کی نگاہ
میں بھی وہ اعمال صالحہ قرار پائیں اور اس کے نتیجہ میں تمہیں رب کریم کی ربوبیت حاصل ہو اور ہر
میدان میں تم اس کی رحمت کے سایہ تلے کامیابیوں کو اور اس کی رضا کو حاصل کرنے والے ہو۔(خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۱۹ تا ۶۲۲)
ط
اوّاب کے معنی ہیں وہ شخص جو اللہ کی طرف رجوع کرے گنا ہوں کو چھوڑتے ہوئے اور
اس کے احکام کی بجا آوری کرتے ہوئے اور اس کی اطاعت کا جُوا اپنی گردن پر رکھتے
ہوئے۔اللہ تعالیٰ سورۃ بنی اسرائیل میں فرماتا ہے۔ربكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِنْ تَكُونُوا
صلِحِيْنَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا کہ تمہارا رب تمہارے اندرونوں کو ، تمہارے نفسوں کو
جتنا جانتا ہے۔اتنا کوئی اور ہستی تمہارے نفسوں کو نہیں جانتی تم خود بھی بعض دفعہ اپنے نفس کو نہیں
جانتے۔اس لئے ہے تو بڑے خطرہ کا مقام کہ کہیں کوئی چھپا ہوا شرک، کہیں کوئی چھپا ہوا گناہ
ا
کہیں کوئی چھپی ہوئی معصیت جس کو خود بندہ نہیں جانتا۔وہ اللہ تعالیٰ کو ناراض نہ کر دے اور
نار جہنم میں پھینکنے کا باعث نہ بنے۔لیکن اس خطرہ کے باوجود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمہیں
۴۲۶
سورة بنی اسراءيل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
خوشخبری دیتا ہوں کہ اگر تم اپنی طرف سے صالح بننے کی کوشش کرو گے اور تمہاری نیت میں کوئی
قصور نہیں ہو گا۔تم جان بوجھ کر معصیت میں گناہ میں مبتلا ہونے والے نہیں ہو گے۔تم جان
بوجھ کر غلط اعتقاد رکھنے والے نہیں ہو گے۔گندی نیت نہیں ہوگی۔بشری کمزور یاں ہیں یا
بعض اور کمزوریاں ہیں۔وہ تو انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔لیکن اگر تم کوشش کرو گے کہ
اعتقاد بھی تمہارا درست ہو اور تمہارے اعمال میں بھی کوئی فساد نہ ہو اور تم اپنے گنا ہوں سے
تو بہ کرتے ہوئے اپنے رب کی طرف بار بار آؤ گے۔اوّاب بنو گے تو یاد رکھو فَانهُ كَانَ
لِلاَ وَّابِينَ غَفُورًا کہ جو خدا کا بندہ رب کی طرف بار بار رجوع کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ بھی اس کے
ساتھ مغفرت کا سلوک کرتا ہے۔اسی طرح سورۃ ق میں فرمایا۔وَ اخْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ
بَعِيدٍ هُذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِ أَوَابِ حَفِيظ ( 3 : ۳۳،۳۲) کہ جنت جو ہے وہ متقیوں کے قریب
کی گئی ہے۔اس کے ایک معنی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ کئے ہیں تفسیر صغیر
کے نیچے نوٹ میں کہ دین اسلام کی تعلیم کو اس طرح وضاحت کے ساتھ کھول کھول کر آخری
زمانہ میں بیان کر دیا جائے گا کہ انسان کا دل یہ محسوس کرے گا کہ راہیں روشن ہو گئیں۔ان کو
اختیار کرنا میرے لئے آسان ہو گیا۔اس لئے جنت میرے قریب ہوگئی۔دوری صرف فاصلہ کی نہیں ہوتی۔دُوری جہالت کی بھی ہوتی ہے۔اگر ایک میل آپ
نے جا نا ہو تو ایک فاصلہ ہے لیکن آپ کو راستہ نہ آتا ہو۔تو وہ ایک میل جو ہے ہیں میل بھی بن
جاتا ہے۔ہیں میل کا چکر لگا کے۔کئی ڈرائیور ہیں جن کو راستہ نہیں آتا۔ہمارے ایک ڈرائیور
جب بھی ہمارے ساتھ گئے ہیں پنڈی۔راستہ بھول جاتے ہیں جو بتانا پڑتا ہے۔ایک دن وہ
کہنے لگے مجھے آتا ہے راستہ، آپ نہ بتا ئیں۔تو جس جگہ ہم نے جانا تھا۔وہ اس موڑ سے
بمشکل پونے میں تھی میں نے کہا اچھی بات ہے۔ہم تمہیں نہیں بتاتے لے جاؤ انہوں نے کوئی
سات آٹھ میل کا چکر دیا پھر وہاں پہنچے۔تو دوری اور بعد جو ہے وہ صرف فاصلے سے نہیں ہوتا
بلکہ عدم علم اور جہالت کے نتیجہ پر بھی بعد پیدا ہوتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ جنت کی راہوں کو اتنا روشن کر دیا جائے گا کہ مومن کا
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۲۷
سورة بنی اسراءیل
دل سمجھے گا کہ جنت میرے قریب آگئی ہے۔میں اندھیروں میں بھٹکتا نہیں پھروں گا۔واضح
راستے ہیں جو میرے سامنے رکھ دیئے گئے ہیں۔اگر میں ان پر چلوں تو میں اپنے رب سے
امید رکھوں گا کہ وہ مجھے اپنی رضا کی جنت میں داخل کرے گا۔هُذَا مَا تُوعَدُونَ اس چیز کا تم
سے وعدہ کیا گیا ہے۔لیکل آؤ آپ اس شخص کے لئے وعدہ کیا گیا ہے جو بار بار اپنے رب کی
طرف رجوع کرتا ہے اور شریعت کا محافظ ہے۔شریعت کے ہر حکم کو بجالا نا ضروری سمجھتا ہے۔اور اس کو یہ یقین ہوتا ہے کہ یہ میرا فرض ہے کہ میں اس بات کی حفاظت کروں کہ شریعت کا یہ
حکم تو ڑ انہیں جاتا۔تو جب بندہ بار بار اپنے رب کی طرف رجوع کرتا ہے۔استغفار کرتے ہوئے۔اپنی گناہوں کی
معافی مانگتے ہوئے۔اس کی رحمت پر کامل امید اور بھروسہ رکھتے ہوئے۔تو پھر خدائے تو اب اپنی
صفت کا جلوہ دکھاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ نور میں فرمایا۔وَ لَو لَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَ أَنَّ
اللهَ تَوَابٌ حَكِيمُ (الثور : ۱۱) کہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہو اور یہ
حقیقت نہ ہو کہ خدا تعالیٰ رحیم ہونے کے باوجود، خدا تمہاری احتیاج نہ رکھنے کے باوجود، خدا
احد ہونے کے باوجود یکتا اور منفردا اپنی ذات اور صفات میں ہونے کے باوجود یہ صفت بھی رکھتا ہے
کہ وہ تو اب ہے۔اگر خدا تو اب نہ ہوتا اور حکیم نہ ہوتا اور فضلوں اور رحمتوں والا نہ ہوتا۔تو تم ہلاک
ہو جاتے۔کیونکہ خالی او اب ہونا ضروری نہیں۔کوئی انسان ہے جو یہ دعوی کر سکتا ہے کہ اس کے عمل
میں کوئی نقص نہیں اور اس کے اعتقادات اور روحانی تجربے جو ہیں یا جو جد و جہد ہے اس کے اندر کوئی
فساد نہیں۔کوئی ایسا دعویٰ نہیں کر سکتا اور محض او اب ہونا کافی نہیں جب تک ہمارا رب تو اب بھی نہ ہو۔وہ تو بہ قبول کرنے والا اور اپنی حکمت بالغہ سے بہت سے گناہوں کو معاف کرنے والا نہ ہو۔اس لئے
اللہ تعالیٰ نے سورۃ حجرات میں فرمایا۔وَاتَّقُوا الله (الحجرات: (۱۳) کہ اللہ تعالیٰ سے ڈر ڈر کے اپنی
زندگی کے دن گزار و اگر تم ایسا کرو گے تو پھر ہم تمہیں یہ خوشخبری دیتے ہیں کہ جو کمزوریاں رہ
جائیں گی۔ان کے باوجود اِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِيمُ (الحجرات : ۱۳) خدا تعالیٰ تمہاری تو بہ کو قبول بھی
کرے گا اور جو تم نے عمل کئے ہیں ان کا بدلہ اس فارمولے کے مطابق دے گا جو اس نے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۲۸
سورة بني اسراءيل
قرآن کریم میں بیان کیا ہے۔دس گنا، سو گنا، سات سو گنا یا اس سے بھی زیادہ۔خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۱۸ تا ۲۰)
آیت ۵۵٬۵۴ وَ قُلْ لِعِبَادِي يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ
b
الشَّيْطَنَ يَنْزَعُ بَيْنَهُمْ إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُّبِينًا
b
رَبُّكُم اَعْلَمُ بِكُمُ إِنْ يَشَا يَرْحَمُكُمْ أَوْ إِنْ يَشَأْ يُعَذِّبُكُمْ وَمَا اَرْسَلْنَكَ
عَلَيْهِمْ وَكِيلاً
یعنی ان لوگوں کو جو خدائے واحد کی خلوص اور تذلل کے ساتھ اطاعت کرنے والے اور صفات الہیہ
کے مظہر بننے کے خواہشمند ہیں میرا پیغام پہنچا دو کہ وہ وہی بات کہا کریں جو سب سے زیادہ اچھی ہے
اب کسی بات کا اچھا اور بُرا ہونا مختلف پہلوؤں سے ہو سکتا ہے۔بعض باتیں بعض لوگوں کے نزدیک
اچھی ہوتی ہیں لیکن وہی باتیں بعض دوسروں کے نزدیک بری ہوسکتی ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے
عبادی میں بندوں کو اپنی طرف منسوب فرمایا ہے۔اور اس طرح اس سوال کا جو یہاں پیدا ہونا
تھا خود ہی جواب دے دیا ہے اور وہ جواب یہ ہے جو میری نگاہ میں بھی احسن ہو اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں کون
سی چیزیں احسن ہیں۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں وہیں چیزیں احسن ہیں جو اسے اچھی لگتی ہیں جنہیں وہ پسند کرتا
ہے۔جن کو دیکھتے ہوئے اور اپنے بندوں پر رحم اور فضل کرتے ہوئے وہ اپنی قرب کی راہیں اور اپنی رضا
کے طریق انہیں سمجھاتا ہے اور ثواب کے دروازے ان پر کھولتا ہے۔پس یہی وہ چیزیں ہیں جو خدا تعالیٰ
کی نظر میں پسندیدہ ہیں۔اور ان
کا ذکر ہمیں قرآن کریم میں ملتا ہے اور قرآن کریم میں ہی مل سکتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں اس امر کی طرف متوجہ کیا ہے کہ تمہاری زبان تمہیں دوزخ کی
طرف بھی لے جاسکتی ہے اور تمہاری زبان تمہیں میری رضا کی جنت کی طرف بھی لے جاسکتی ہے۔اس لئے تم اپنے قول اپنی باتوں اور اپنی نگاہ پر قابورکھو اور اپنی زبان کو آزاد نہ چھوڑو بلکہ اگر تم میرے
بندے بننا چاہتے ہوا اگر تم میری اطاعت تذلل کے ساتھ کرنا چاہتے ہو، اگر تم میری وحدانیت کے قیام
کی طرف متوجہ ہو، اگر تم میری صفات کے مظہر بننا چاہتے ہو، تو اپنی زبان پر وہی باتیں لاؤ جن کے
زبان پر لانے کا قرآن کریم نے ارشاد فرمایا ہے۔قرآن کریم ایسی باتوں سے جو زبان پر لانی
۴۲۹
سورة بنى اسراءيل
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
مناسب ہیں ، بھرا پڑا ہے میں اس وقت ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ہاں مثال کے طور پر یہ
ضرور بیان کروں گا کہ مثلاً قرآن کریم نے فرمایا ہے یا مُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ (ال عمران:۱۰۵) یعنی
میرے بندے معروف کا حکم دیتے ہیں نیز قرآن کریم فرماتا ہے کہ میرے بندے قول صادق پر ہی
نہیں قول سدید پر کار بند ہوتے ہیں اور اس قسم کی سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں باتیں قرآن کریم میں
ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ کہتا ہے تم اس طرح کہو اور بہت سی ایسی باتیں بھی ہیں جن کے متعلق وہ کہتا
ہے ایسا نہ کہو کیونکہ یہ باتیں شیطان اور اس کی ذریت ہی کہا کرتی ہے اللہ تعالیٰ کے بندے ایسی باتیں
نہیں کہا کرتے۔یہاں
اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کے بعد ایک چھوٹے سے فقرہ میں نفی والے حصہ کو بڑے حسین
پیرایہ میں بیان کر دیا ہے۔چنانچہ وہ فرماتا ہے۔إنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَعُ بَینھم ایک شیطان تو معروف ہستی ہے یعنی ایک نظر نہ آنے والا وجود جو دلوں
میں وسوسہ پیدا کر کے انسانوں کو خدا سے دور لے جاتا ہے انہیں غیر اللہ کی طرف بلاتا ہے اور ایک قسم
شیطان کی وہ ہے جس کی ذریت انسان کی شکل میں دنیا میں بستی ہے اور شیطان کے معنی ہیں حسد اور
تعصب کی آگ میں جلنے والا اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ سے سرکشی کرنے والا۔اپنی حدود سے
آگے بڑھ جانے والا اور اس طرح پر نہ صرف خود حق سے دور ہو جانے والا بلکہ لوگوں کو حق سے دور
کرنے کی کوشش کرنے والا اور یہاں اللہ تعالیٰ اِنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَغُ بَيْنَهُمْ کہہ کر انسان کو ہدایت کرتا
ہے کہ اس بات کا خیال رکھنا کہ ہمارا حکم ہے۔رورود
قول احسن کہا کرو اس حکم کے راستہ میں کچھ وجود روک بننے کی کوشش کریں گے اور وہ اس طرح
کہ وہ حسد یا تعصب سے کام لیتے ہوئے سرکشی عدم اطاعت اور بغاوت اختیار کریں گے اور حق سے
دُور ہو جائیں گے، اور ساتھ ہی یہ کوشش بھی کریں گے کہ تم بھی حق سے دُور ہو جاؤ۔اس طرح ہمیں بتایا
کہ جو قول حسد کی وجہ سے کہا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک احسن نہیں، اسی طرح وہ بات جو تعصب
کی پیداوار ہو وہ بھی خدا تعالیٰ کی نظر میں احسن نہیں۔تعصب کے نتیجہ میں کہی جانے والی باتیں دو قسم
کی ہوا کرتی ہیں کیونکہ تعصب بھی دو قسم کا ہوتا ہے ایک وہ تعصب ہوتا ہے جو دوسرے کے خلاف ہوتا
ہے اور اس وقت انسان تعصب کے نتیجہ میں دروغ گوئی کر رہا ہوتا ہے۔دوسرے پر جھوٹا الزام لگا رہا
۴۳۰
سورة بنى اسراءيل
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
ہوتا ہے جو حقوق اس شخص کو حاصل ہوتے ہیں ان کا انکار ہوتا ہے۔جس مقام پر اسے رکھنا چاہیے۔وہ
عمل سے بھی اور زبان سے بھی کوشش کر رہا ہوتا ہے وہ مقام اسے حاصل نہ ہو۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ شیطان حسد پیدا کرتا ہے وہ تعصب پیدا کر کے بعض ایسی باتیں تمہارے منہ سے نکلوانے کی
کوشش کرتا ہے جو میرے نزدیک احسن قول نہیں اس لئے تمہیں شیطان کے پیدا کردہ وساوس سے
بچتے رہنا چاہیے۔يَنْزَعُ بَيْنَهُمُ - نَزَغَ يَنزَخ کے ایک معنی غیبت کرنے کے ہیں۔دوسرے معنی بدگوئی کے ہیں اور
تیسرے معنی ایسی باتیں کرنے کے ہیں جن کی وجہ سے بھائی بھائی کے درمیان جھگڑا پیدا ہو جائے،
تفرقہ اور بگاڑ پیدا ہو جائے۔پھر اس کے معنی ایسی باتیں کرنے کے بھی ہیں جن کی وجہ سے ایک کو
991919
دوسرے کے خلاف برانگیختہ کیا جائے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَنْزَعُ بَيْنَهُم شیطان تمہیں میرے
اس حکم سے کہ تم قول احسن کہا کرو، پرے ہٹانے کی کوشش کرے گا۔وہ شیطان جو حسد اور تعصب کی
آگ میں جلنے والا ہے۔وہ شیطان جو سرکشی اور تمرد کی راہ کو اختیار کرنے والا ہے۔وہ شیطان جو خود
991919۔دور
حق سے دور رہنے والا ہے اور جس کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بندے بھی حق سے دو
ہو جائیں وہ غیبت اور بدگوئی کی راہ سے بھائی بھائی کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرے گا اور
تمہیں اس بات پر اکسائے گا کہ تم بھی غیبت کرو تم بھی بد گوئی کو اختیار کر لو تم بھی امن سکون اور آشتی
کی باتیں کرنے کی بجائے بعض کو بعض کے خلاف بھڑ کانے اور ایک کو دوسرے کے خلاف برانگیختہ
کرنے کی کوشش کیا کرو اور فساد اور فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کرو۔شیطان پوری کوشش کرے گا کہ تم
جادۂ صداقت سے پرے ہٹ جاؤ اور وہ تمہیں حق سے دور کر دے لیکن ہم يَنْزَغُ بَيْنَهُمْ کے مختصر
الفاظ میں شیطانی حربوں کا ذکر کھول کر بیان کر دیتے ہیں تا تم ان پر نہ چلو تم حسد نہ کرو اور نہ تم کسی پر یا
کسی کے خلاف تعصب کی راہ کو اختیار کر و عدم اطاعت اور بغاوت کے بول نہ بولو سرکشی کی باتیں
نہ کرو نہ تم خلاف حق کچھ کہو اور نہ کسی کو خلاف حق کہنے کی ترغیب دو اگر تم ایسا کرو گے تو تم شیطان کے حملوں
سے بچ جاؤ گے اور اگر تم حقیقتاً شیطان کے حملوں سے بچ گئے تو پھر اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی تمہارے
اقوال اچھے پسندیدہ اور مرغوب ہوں گے اور تم اس کی نگاہ میں بھی اس کے بندے بن جاؤ گے۔پھر آگے فرمایا۔اِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُبِينًا -
۴۳۱
سورة بنى اسراءيل
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
یعنی شیطان جس کی صفات ہم نے اوپر بیان کی ہیں وہ انسان کے لئے ایسا دشمن ہے جو مبین ہے
انسان ایک تو اس مخلوق کو کہتے ہیں جو آدم علیہ السلام کی ذریت ہے لیکن عربی زبان میں اس کے معنی
اس ہستی کے ہیں جوا کیلے زندگی بسر نہ کر سکے بلکہ اس کے دل میں دوسرے انسانوں کے ساتھ تعلقات
پیدا کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہو۔اس کی فطرت میں ودیعت کیا گیا ہو کہ وہ ہم جنس لوگوں سے اُنس
رکھے اپنے ہم جنس انسانوں کے ساتھ اُلفت اور محبت قائم کرنے والی ہستی اور وہ ہستی جو دوسری طرف
اپنے رب کے ساتھ بھی تعلق رکھنے کی خواہش رکھتی ہے اس کے اندر یہ ودیعت کیا گیا ہے کہ وہ اپنے
ہے۔پیدا کرنے والے رب کے ساتھ تعلق قائم کرے اور اس کی رضا کو حاصل کرے انسان کہلاتی۔پس ان دو قسم کے قرب اور تعلق ایک طرف انسان سے محبت اور دوسری طرف اپنے خالق و مالک
سے تعلق ) رکھنے والی ہستی کو ہم انسان کہتے ہیں اور اِنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَعُ بَيْنَهُمْ - إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ
لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُّبِینا میں اللہ تعالیٰ نے انسان کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔حالانکہ یہاں ضمیر بھی
استعمال کی جاسکتی تھی اور کہا جا سکتا تھا کہ اِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لَهُمْ عَدُوًّا مُّبِينًا۔لیکن یہاں ضمیر
استعمال نہیں کی گئی نہ عباد کا لفظ دُہرایا گیا بلکہ انسان کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور اس میں یہ حکمت ہے
که انسان دو طرفہ تعلق قائم کرنا چاہتا ہے ایک طرف تو وہ اپنے بھائی انسان کے ساتھ تعلق قائم رکھنا
چاہتا ہے اور دوسری طرف اپنے خالق رب کے ساتھ تعلق جوڑنا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انسان کو
انسان کہا جاتا ہے۔بہر کیف یہاں فرمایا شیطان انسان کا دشمن مبین ہے اور مبین کے لفظ کے معنی اُردو
میں کھلے کھلے کے کئے جاتے ہیں جو درست ہیں۔چنانچہ کہا جاتا ہے ابان الشی اتضح فهو مبين
(المنجد) پس اس حصہ آیت کے معنی ہوں گے۔شیطان انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے لیکن عربی
زبان میں اس کے اور معانی بھی ہیں مثلاً کہتے ہیں ابان الشی اوضحه (المنجد ) یعنی جب کسی
شیے کے متعلق ابان کا لفظ استعمال کیا جائے تو اس کے معنی ہوں گے اسے واضح کر دیا اور شیطان جب
انسان پر حملہ کرتا ہے تو چونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل دی ہے اس لئے شیطان اس کی عقل کو چکر دینا
چاہتا ہے اور اس کے سامنے بعض بُرائیوں کو وضاحت سے خوبصورت بنا کر پیش کرتا ہے کہ تمہیں ان پر
عمل کرنا چاہیے۔حالانکہ وہ چیزیں خدا تعالیٰ سے دور۔لے جانے والی ہوتی ہیں۔حضرت آدم علیہ السلام
کے ساتھ بھی اس نے یہی سلوک کیا تھا اور اس نے کہا تھا اگر تم یہ کام کرو گے تو تم کو ابدی جنت مل جائے
۴۳۲
سورة بنی اسراءیل
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
گی۔گویا اس طرح اس نے بظاہر معقول اور روحانی دلیل دے کر آپ کو خدا تعالیٰ کے رستہ سے
ہٹانے کی کوشش کی تھی۔پس ان معنوں کے لحاظ سے اِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُّبِينًا کے
یہ معنی ہوں گے کہ شیطان انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے اور وہ اپنی ان باتوں کو جو خدا تعالیٰ سے دور لے
جانے والی ہیں ایسی وضاحت سے بیان کرتا ہے کہ انسانی عقل انہیں صحیح سمجھنے لگ جاتی ہے اور اس میں
وہ بعض اوقات کامیاب ہو جاتا ہے کیونکہ انسان عقل کا جہاں صحیح استعمال کرتا ہے وہاں بسا اوقات وہ
اس کا غلط استعمال بھی کرتا ہے پھر ابان الشییء کے ایک معنی قطعہ و فصلہ (المنجد ) کے بھی ہیں
یعنی اسے قطع کر دیا۔اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔اس لحاظ سے اِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوًّا
مبینا کے معنی ہوں گے شیطان انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے وہ انسان کے دوطرفہ تعلقات ( یعنی ایک
طرف اس تعلق کو جو انسان کا انسان سے ہوتا ہے اور دوسری طرف اس تعلق کو جو اس کا خدا تعالیٰ سے ہوتا
ہے ) کو قطع کرنے والا ہے اور اس کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ انسانوں کے درمیان باہم جھگڑا لڑائی
فتنہ اور فساد پیدا ہو۔کبھی تو وہ مذہب کے نام پر انسانوں کے خون بہا دیتا ہے اور کبھی وہ دہریت کی آواز
بلند کر کے انسانی جانیں ضائع کرنے کی کوشش کرتا ہے اور فتنہ وفساد پیدا کرتا ہے اور شیطان اس مخفی وجود
کا نام بھی ہے جو انسان کے اندر وساوس پیدا کر کے اسے حق سے دور کر دیتا ہے اور اس سے مراد وہ لوگ
اور وہ قومیں بھی ہیں جو شیطان کی ذریت اور اس کے ساتھ ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے
کہ شیطان کے جن حربوں کا ہم نے اوپر ذکر کیا ہے۔ان کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تمہارے ان تعلقات پر
ضرب لگتی ہے جو تمہارے آپس کے ہوں یا خدا تعالیٰ کے ساتھ ہوں۔پس شیطان کا حملہ بنیادی
صداقتوں پر ہوتا ہے نہ وہ اس دنیا میں امن چاہتا ہے اور نہ امن پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور نہ
اُخروی زندگی کے متعلق صلاح کا خواہش مند ہے بلکہ وہ ہمیشہ اس کوشش میں لگا رہتا ہے کہ تمہارے
اپنے رب سے بھی تعلقات استوار اور مستحکم نہ ہوں۔تمہارا خدا تعالیٰ سے اتنا مضبوط رشتہ نہ ہو جائے کہ تم
اُخروی زندگی میں خدا تعالیٰ کی رضا کی راہوں پر چلتے ہوئے ایک ابدی جنت کے انعام کے وارث بنووہ
تمہارے دونوں تعلقات کو قطع کرتا ہے۔پس اس آیت میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے شیطان تمہارا دشمن ہے
اور وہ تمہارے اور تمہارے رب کے درمیان جو تعلقات ہیں انہیں ہمیشہ قطع کرنے کی کوشش کرتا رہتا
ہے وہ تمہارے باہمی تعلقات کو بھی بگاڑتا ہے اور اس طرح انسان کو انسان سے علیحدہ کر دیتا ہے۔
۴۳۳
سورة بنى اسراءيل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اس آیت کے بعد دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ربِّكُمْ أَعْلَمُ بِكُمْ یعنی تم ہمارے ان
احکام کی بظاہر پابندی کرنے کے بعد جو ہم نے تمہیں قول احسن کہنے کے متعلق دیئے ہیں یہ نہ سمجھنا کہ
تم کوئی چیز بن گئے ہو اور تمہاراحق ہو گیا ہے کہ تم پر خدا تعالیٰ کی رضا کی راہیں کھلیں اس لئے کہ دیکھ
احلم بكم تمہاری بہت سی خطائیں، غفلتیں اور کوتاہیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو خود تم سے بھی پوشیدہ
ہوتی ہیں اور ان باطنی خطاؤں، غفلتوں اور کوتاہیوں کا علم صرف خدا تعالیٰ کو ہوتا ہے اور کسی کو نہیں
ہوتا۔اس لئے تمہارا رب تمہیں تمہاری نسبت بھی زیادہ جانتا ہے یعنی تم اپنے آپ کو اتنا نہیں
جانتے جتنا تمہارا رب جانتا ہے۔اس لئے تم میں سے کسی کے لئے فخر و مباہات کا جواز پیدا نہیں ہوتا۔اِنْ يَشَأْ يَرْحَكُمُ اگر وہ تم پر رحم کرے گا تو یہ اس کی اپنی مرضی کا نتیجہ ہوگا وہ اگر چاہے گا تو تم پر رحم
کرے گا۔تم اس کے احکام پر عمل کر کے اس کے رحم کے مستحق نہیں بن جاؤ گے بلکہ اس کے رحم کے
وارث ضرور بن جاؤ گے۔وَإِن يَشَأْ يُعَذِبُكُم پہلے بیان فرمایا تھا۔تم امید قائم رکھو کیونکہ تمہارا خدا بڑا
رحمان، رحیم اور غفور ہے۔وہ تم سے بڑی محبت کرنے والا اور پیار کرنے والا ہے۔تم یہ امید رکھو کہ
اللہ تعالیٰ تم پر رحم ہی کرے گا۔لیکن ساتھ ہی دل میں خوف بھی رکھو کہ کہیں ایسانہ ہو کہ تمہاری کسی مخفی خطا
یا گناہ کے نتیجہ میں تم پر اس کا عذاب وارد ہو یا وہ تمہارے حق میں عذاب نازل کرنے کا فیصلہ کرے۔وَمَا اَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا -
خطبات ناصر جلد اوّل صفحہ ۱۷۲ تا ۱۷۷)
آیت ۱۰۷ وَ قُرْآنًا فَرَقْنَهُ لِتَقْرَاهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْثٍ وَ نَزَلْنَهُ
تنزيلا
اس کے لئے ہدایت کو سمجھنا، اس پر چلنا ضروری ہے۔ہدایت کو سمجھنے کے لئے قرآن عظیم جو واقع
میں عظیم ہے، اپنی تمام عظمتوں اور وسعتوں اور رفعتوں کے ساتھ کہتا ہے کہ مجھے جلدی جلدی مت
پڑھو۔علی مکہ ٹھہر ٹھہر کے پڑھو۔رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلاً (المزمل:۵) اس ریل کے معنی یہ کئے گئے
ہیں کہ خوب کھول کے بیان کرو۔خوب کھول کر الفاظ کو ادا کر و قرآن کریم کی تلاوت میں
کہ تمہارا ذہن
بھی قرآن کریم کے حقائق اور معارف کو پہچاننے لگے۔امام رازی نے لکھا ہے کہ ایک ایک حرف ہر
لفظ کا علیحدہ علیحدہ جس طرح لڑی میں موتی پروئے ہوئے ہوتے ہیں اس طرح وہ حروف تمہارے
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۴۳۴
سورة بنی اسراءيل
آپ پڑھتے ہوئے تمہارے ذہن میں حاضر ہوں اور دوسروں کو سناتے ہوئے قرآن کریم اس طرح
وہ تمہارے سامنے ہو۔جماعت احمدیہ چونکہ عظمت قرآن کریم کوعلی وجہ البصیرت سمجھتی ہے اس لئے عام طور پر کہیں غلطی
کرتی ہوگی اور اسی کی اصلاح کے لئے آج میں نے یہ بات چھیڑی ہے، قرآن کریم کی تلاوت
پڑھنے یا سنانے کے لئے اس طرح نہیں کرتی کہ جس طرح حروف کا پتا ہی نہ لگے اور تھوڑی تھوڑی دیر
کے بعد کوئی ایک آدھ لفظ سمجھ آجائے سننے والے کو اور باقی سب غائب ہو جا ئیں اس کے اندر۔قرآن کریم نے کھول کر یہ بیان کیا وَ قرانًا فَرَقْنَهُ ہم نے اسے قرآن بنایا ہے اور اسے ٹکڑے
ٹکڑے کر کے نازل کیا ہے اور آیت آیت اور سورۃ سورۃ کی شکل میں اسے محفوظ کیا ہے لِتَقُرآنا على
الناس تاکہ تم لوگوں کے سامنے اسے پڑھ کر سناؤ۔النَّاس کے معنے عربی زبان میں نوع انسانی کا ہر
فرد مرد ہو یا عورت ہے کیونکہ الناس کے معنے میں مردوزن دونوں آتے ہیں اور الناس کے معنے
نوع انسانی ہے، مسلم ہو یا غیر مسلم۔لتقران على الناس تم اسے سناؤ دوسروں کو لیکن سناؤ اس طرح کہ
جس طرح آیت آیت نازل ہوئی ہے آہستہ آہستہ ، نرمی کے ساتھ اور ٹھہر ٹھہر کے اور عجلت کی راہوں
کو اختیار نہ کرتے ہوئے ، ایک ایک حرف ان کے سامنے آتا چلا جائے تاکہ ان کو سوچنے کا بھی وقت
ملے سنتے ہوئے۔لِتَقْرَآةُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُلْثٍ وَ نَزَلْنَهُ تَنْزِيلاًا امام رازی نے اس کے معنے یہ کئے
ہیں کہ تھوڑا تھوڑا کر کے اس لئے نازل کیا اول۔ہمارے لئے یاد کرنا سہل ہو۔سننے والے کے لئے
یاد کرنا سہل ہو۔یعنی اگر جلدی سے گزر جاؤ گے تو کوئی بات ایک کے بعد دوسری، دوسری کے بعد
تیسری، تیسری کے بعد چوتھا نکتہ اس کے سامنے آئے گا تو اس کا حافظہ ان عظیم باتوں کو جو قرآن کریم
بیان کر رہا ہے اور ان روحانی اسرار کو سنے گا تو سہی لیکن ان
کو یاد نہیں رکھے گا۔اس واسطے آہستہ آہستہ
اسے پڑھ کر سناؤ تا کہ یاد کر نا سہل ہو اور یا درکھنا سہل ہو۔دوسرے اس لئے کہ تا کہ انسان جب آہستہ آہستہ افق کے ساتھ (مکث کے معنے کئے گئے ہیں
رفق ) اور نرمی کے ساتھ اور عجلت نہ کرتے ہوئے قرآن کریم کو غور سے پڑھے گا تو قرآن کریم کے
حقائق اور دقائق اس کے سامنے آئیں گے اور وہ ان سے فائدہ اٹھا سکے گا۔امام رازی نے دوسرے
معنے یا حکمت یہ بیان کی ہے۔امام رازی نے ہی سعید بن جبیر سے یہ روایت کی ہے کہ آیت آیت