سُوْرَۃُ الْکَھْفِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۳۷
مورة الكهف
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطنا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الكهف
آیت ۳۰ وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ
فَلْيَكْفُرُ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلظَّلِمِينَ نَارًا اَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا ۖ وَإِن يَسْتَغِيثُوا
يُغَاثُوا بِمَاءِ كَالْمُهْلِ يَشْوَى الْوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ وَسَاءَتْ مُرْتَفَقًا
جب ہم اس کائنات پر نظر ڈالتے ہیں اور قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں غور کرتے ہیں تو یہ شکل
سامنے آتی ہے اور اس سے یہ لازمی نتیجہ نکلتا ہے کہ ہر انسان آزاد ہے اپنے اعتقاد میں بھی اور آزاد
ہے اپنے عمل میں بھی۔وہ عقیدہ جس کا اعلان کسی کی زبان سے زبر دستی کروایا جائے وہ نیکی نہیں ہے اور
نہ کسی کا یہ حق ہے کہ وہ ایسا کر وائے۔اسی طرح وہ عمل صالح جو گردن پر تلوار رکھ کر کروایا جائے وہ بھی
نیکی نہیں۔نیکی وہی ہے اور وہی عمل خدا کو پیارا ہے جس میں احکام الہی کی اطاعت مد نظر ہو۔خدا کے
نزد یک ایک اچھا عقیدہ وہی ہے جسے انسان اپنی مرضی سے اختیار کرتا ہے۔اسلامی تعلیم کے مطابق
عقیدہ صحیحہ یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی اطاعت کرے اور اس کے مطابق اپنی زندگی میں اعمال
بجالائے۔چنانچہ قرآن کریم نے اس مذہبی آزادی یعنی ایمان لانے یا نہ لانے کےاس اختیار کا جوخدا
نے انسان کو دیا ہے متعدد جگہ ذکر کیا ہے۔اس وقت میں دو آیات کولوں گا۔لا
اول۔اللہ تعالیٰ سورۃ کہف میں فرماتا ہے وَقُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِنْ وَمَنْ
شَاءَ فَلْيَكْفُرُ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلظَّلِمِينَ نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا ۖ وَ إِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ
كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ وَسَاءَتْ مُرْتَفَقًا -
اے رسول ! تو لوگوں کو کہہ دے کہ یہ تو حقیقت ہے کہ قرآن
کریم اور اسلامی تعلیم حق وصداقت پر مبنی

۴۳۸
سورة الكهف
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
ہے جو تیرے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے۔یہ ایک ایسی صداقت ہے جس سے اگر چہ انکار نہیں
کیا جا سکتا لیکن کسی انسان پر کوئی زبردستی نہیں ہے فَمَن شَاءَ فَلْيُؤْ مِن جو آدمی چاہے اپنی مرضی سے
ایمان لائے ، اپنی مرضی سے اپنے ایمان کا اعلان کرے وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ اور جو چاہے اپنی
مرضی سے ایمان لانے سے انکار کرے اور کفر کی راہ کو اختیار کرے۔مگر کسی کو یہ نہ بھولنا چاہیے کہ
اِنَّا اَعْتَدْنَا لِلظَّلِمِينَ نَارًا اَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا خدا تعالیٰ نے ظالموں کے لئے جو فطرت انسانی
کی صلاحیتوں کو بے موقع اور بے محل خرچ کرتے ہیں ( ظلم کے معنے کسی کام کو بے موقع ومحل کرنے کے
ہیں ) اور فطرت صحیحہ کے مطابق عمل نہیں کرتے ، داعی الی الخیر کی آواز کو نہیں سنتے ان کے لئے ایک
ایسی آگ تیار کی گئی ہے جس کی چار دیواری نے ان
کو گھیرا ہوا ہے۔فَمَنْ شَاءَ فَلْيُو من کے متعلق قرآن کریم میں کئی اور جگہوں پر بھی اعلان ہوا ہے مثلاً یہی کہ
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ أَلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ (حم السجدة: ۳۱) جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے
اور مَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنُ کے مطابق وہ اپنے ایمان کا اعلان کرتے ہیں اور پھر ایمان پر استقامت
اختیار کرتے ہیں فرشتے خدا تعالیٰ کی بشارتیں لے کر یعنی خدا تعالیٰ کے پیار کے پیغام لے کر ان پر
نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں جب خدا سے تمہارا تعلق ہے تو پھر أَلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
تمہیں کسی کا خوف نہیں ہونا چاہیے اور نہ کسی کا حزن تم سے جو غلطیاں ہوئیں وہ معاف ہوگئیں۔وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ تم خوش ہو جاؤ کہ خدا نے اپنی پیار کی جس جنت کا وعدہ کیا
تھا خدا کی نگاہ میں تم اس کے مستحق ہو گئے۔پس گفتگو کے موقع پر ایک دوسرے کو آرام سے سمجھانا اور الہی بشارتوں کو یاد دلانا اور ایمان صحیح اور
اعمال صالحہ کے نتیجہ میں انسان کے لئے جو انعامات مقدر ہیں ان کا ذکر کرنا اور خدا تعالیٰ کے فضلوں اور
رحمتوں کو بیان
کرنا یہ تو ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی شخص نہیں مانتا تو اس سے زبردستی کوئی نہیں کرنی۔۔۔۔۔۔غرض قرآن کریم نے یہ اعلان کیا۔فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِن اور یہ بھی اعلان کیا فَا مِنُوا خَيْرًا لَّكُمْ یعنی
تمہیں اختیار تو ہے کہ تمہاری مرضی ہو تو ایمان لاؤ اور مرضی ہو تو نہ لاؤ لیکن یہ بھی تمہیں بتادیا جاتا ہے
کہ تمہاری بھلائی اسی میں ہے کہ تم ایمان لے آؤ۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۳۹
مورة الكهف
يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِنْ رَبِّكُمْ فَا مِنُوا خَيْرًا لَكُمْ (النساء : ۱۷۱)
خدا تعالی کی طرف سے رسول حق لے کر تو آ گیا ہے تمہیں اجازت بھی دے دی گئی۔تمہاری مرضی
ہے ایمان لاؤ یا نہ لاؤ لیکن تمہیں یہ بتادینا ضروری ہے فَامِنُوا خَيْرًا تَكُمْ تم ایمان لاؤ گے تو اس میں
تمہاری اپنی بھلائی ہے۔غرض خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو بڑے پیار سے سمجھاتا ہے کہ بنیادی طور پر
مذہبی آزادی تو ہے لیکن حقیقی کامیابی اسی میں ہے کہ انسان خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاکر
اعمالِ صالحہ بجالائے جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔مذہبی آزادی کے بارہ میں اس وقت میں صرف دو آیات کی تشریح کروں گا۔پہلی تو سورۃ کہف
کی آیت ہے جس کے متعلق میں مختصر آبتا چکا ہوں۔اب میں دوسری آیت کو لیتا ہوں اور وہ سورۃ یونس
کی یہ آیت ہے:۔قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَنْ
ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِوَكِيل (يونس: ١٠٩)
اے رسول! لوگوں سے کہ دو کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک کامل صداقت نازل ہو گئی ہے۔چونکہ پہلے مخاطب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں اور پھر آپ کے متبعین ہیں، قرآن کریم کی
ہدایت چونکہ قیامت تک ہے اس لئے یہ حکم آپ کی وساطت سے آپ کے متبعین اور پھر سب
انسانوں کو قیامت تک کے لئے ملا ہے فرمایا :-
قَدْ جَاءَكُمُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُم تمہارے رب کی طرف سے ایک کامل صداقت نازل ہو گئی ہے۔فَمَنِ اهْتَدى اب جو شخص اپنی مرضی سے اس کی بتائی ہوئی ہدایت کو اختیار کرتا ہے فَإِنَّمَا يَهْتَدِی
لنفسه تو وہ اپنی جان کے فائدہ ہی کے لئے ہدایت کو اختیار کرتا ہے۔گویا انسان کو اس بات کی
آزادی ہے کہ مرضی ہو تو ہدایت کو اختیار کرلے اور اگر وہ اختیار نہ کرنا چاہے تو اس پر خدا اور اس کے
رسول کی طرف سے کوئی جبر نہیں البتہ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا جو شخص اس راہ سے بھٹک جائے
تو اس کے بھٹکنے کا وبال اسی کی جان پر ہے اس لئے ہر انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ خوب سوچ لے اور پھر
کوئی فیصلہ کرے۔غرض خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے یہ اعلان کرادیا کہ اے لوگو تمہیں

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۴۰
سورة الكهف
مذہبی طور پر آزادی ہے۔تم نے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے کہ ہدایت کی راہ پر چلنا ہے یا گمراہی کو اختیار کرنا
ہے۔میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں، میں تمہارا وکیل نہیں ہوں ، میرے اوپر تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں
ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ایک اور جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا:-
وَ كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ (الانعام: ۱۷) ایک رنگ میں یہ بیان ہمارے جذبات کی تاروں کو چھیڑتا
ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی بڑی ہدایت لے کر آئے لیکن قوم نے اس پیغام کی تکذیب
کر دی اور اسے جھوٹا قرار دے دیا حالانکہ هو الحق یہ تو ایک صداقت ہے یہ تو ایک سچائی ہے لیکن
فرمایا:۔قُلْ لَسْتُ عَلَيْكُمْ ہوگیل اے رسول ! تم ان سے کہہ دو۔میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں۔یہ فیصلہ
بہر حال تم نے کرنا ہے کہ آیا تم اپنی مرضی سے ایمان کا اظہار کرو گے اور ہدایت کی راہوں کو اختیار
کرو گے اور خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی ہدایت کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے قرب کی تلاش کرو گے یا تم کفر کا
اعلان کرو گے اور خدا تعالیٰ سے دُوری کی راہوں کو اختیار کرو گے۔میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں۔خدا تعالیٰ نے میرے اوپر یہ ذمہ داری نہیں ڈالی کہ میں تم پر جبر کر کے زبردستی کے طور پر کسی مادی
طاقت کے ذریعہ تمہارے اس اختیار کو چھین کر جو خدا تعالیٰ نے تمہیں دیا ہے تمہیں ہدایت کی راہوں
کی طرف لاؤں۔قرآن کریم سے تو یہ مسئلہ صاف ہے کوئی شخص کسی کو نہ تو زبردستی مومن بنا سکتا ہے اور نہ کسی کو
زبر دستی کا فر بنا سکتا ہے اس لئے کہ ہدایت کے راستوں پر جس آدمی کی جدو جہد عند اللہ مقبول ہوگئی
و ہی مومن ہوتا ہے۔پس جہاں تک ایمانیات کا تعلق ہے قبول کرنا یا نہ کرنا بندے کا کام نہیں یہ خدا کا
کام ہے۔ایک شخص کہتا ہے میں خدا کا ایک عاجز بندہ ہوں اور بڑا ہی کمزور انسان ہوں۔میں
خدا تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت پر ایمان لاتا ہوں۔میں مومن ہوں اور اپنی طرف سے اپنی بساط کے
مطابق بڑی عاجزی کے ساتھ جتنی بھی تجھے طاقت ہے میں خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کی کوشش
کرتا ہوں تو ایسی صورت میں کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ اسے یہ کہے کہ نہیں ! تو ایمان نہیں لایا اور یہ کہ ہم
کہتے ہیں کہ تو کافر ہے۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعلان کرتے ہیں کہ میں کسی کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ تم

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۴۱
سورة الكهف
کا فر ہو تو اب جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں کہتا ہوں تم کا فر ہو وہ گویا اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے بڑا بنا تا ہے۔پس اللہ تعالیٰ دماغ کو عقل اور سمجھ عطا کرے۔ہمارا کام غصہ کرنا نہیں ہمارا کام
دعائیں کرنا اور پیار سے سمجھانا ہے۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۲۰ تا ۲۲۷)
پھر جیسا کہ میں نے بتایا یہاں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ جو نیکی ہے اس کا بدلہ تو خدا تعالیٰ نے
دینا ہے اگر میں یا آپ کسی پر جبر کر کے اس سے نیکی کے کام کروائیں تو وہ میرے سامنے ہاتھ
پھیلائے گا نا کہ مجھے بدلہ دوستم نے جو مجھ سے یہ کام کروائے ہیں مجھے خدا کی رضا کی جنتوں
کا پروانہ لکھ
کے دو۔تو کون ایسا انسان ہے جو کسی دوسرے انسان کو ایسے پروانے لکھ کے دینا شروع کر دے اور
خدا تعالیٰ ان کو مان بھی لے۔بدلہ تو خدا نے دینا ہے اور خدا ظاہری اعلان
کو دیکھ کر تو بدلہ نہیں دیتا۔خدا تعالیٰ تو ، بعض بد بخت ایسے لوگ بھی ہیں کہ جن کے اعمال انسان کی نگاہ میں بڑے پیارے اور
مخلصانہ ہوتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ انہیں قبول نہیں کرتا بوجہ کسی ایسی خباثت کے جو ان اعمال کے پیچھے
پوشیدہ ہوتی ہے اور ان کے منہ پر مار دیئے جاتے ہیں ان کے اعمال نامے۔حدیثوں میں کثرت سے
اس کا ذکر ہے تو جس نے بدلہ دینا ہے اور جو علام الغیوب ہے اور جس پر کوئی زبردستی کر کے اس کے
قانون اس کی خواہش اور منشاء کے خلاف کچھ کر وا نہیں سکتا۔اس سے کیسے جزا دلوائی جاسکتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو مَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَ مَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ کا اعلان کیا۔خدا تعالیٰ نے تو یہ کہا کہ اپنی
مرضی سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ اور مجھ سے اگر پیار حاصل کرنا چاہتے ہو تو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کرو، اپنی مرضی سے لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ تم پر کوئی زبر دستی
نہیں ہے۔مسلمان ہونے کے بعد بھی کوئی زبردستی نہیں کیونکہ اگر مسلمان ہونے کے بعد کوئی زبردستی
ہوتی تو اسلام کے اندر نہ فاسق کوئی ہوتا نہ منافق کوئی ہوتا۔اپنی مرضی سے اخلاص کے ساتھ
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت جو کامل محبت کا تقاضا کرتی ہے جس کے نتیجے میں
خدا تعالیٰ کا پیار ملتا ہے اس کی معرفت ملتی جس کے نتیجہ میں خدا کا عرفان حاصل ہوتا خدا کے لئے دل
میں محبت کا ایک سمندر موجزن ہو جاتا ہے۔اس کے بعد خدا تعالیٰ اس قابل سمجھتا ہے اس پاک بندے
کو جو اس پاک کی خاطر خود کو پاک بناتا ہے کہ اس سے وہ پیار کرے اپنی رضا کی جنتوں میں اسے
داخل کرے تو لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ۔(خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۱۲۱، ۱۲۲)

تفسیر حضرت خلیفتہ المسح الثالث
۴۴۲
سورة الكهف
آیت ۱۰۴ تا ۱۰۷ قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالات
الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ
صُنْعَان أولبِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ رَبِّهِمْ وَلِقَابِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَلَا
نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيْمَةِ وَزْنًا ذَلِكَ جَزَاؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوا وَ
اتَّخَذُوا أَيْتِي وَرُسُلِى هُرُوا
تفسیر صغیر میں اس کا ترجمہ یہ ہے۔تو (انہیں) کہہ ) کہ ) کیا ہم تمہیں ان لوگوں سے آگاہ کریں جو اعمال کے لحاظ سے سب سے
زیادہ گھاٹا پانے والے ہیں۔(یہ وہ لوگ ہیں ) جن کی ( تمام تر ) کوشش اس ورلی زندگی میں ہی
غائب ہوگئی اور (اس کے ساتھ ) وہ (یہ بھی) سمجھتے ہیں کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں
جنہوں نے اپنے رب کے نشانوں کا اور اس سے ملنے کا انکار کر دیا ہے اس لئے ان کے (تمام)
اعمال گرکر (اسی دنیا میں ) رہ گئے ہیں۔چنانچہ قیامت کے دن ہم انہیں کچھ بھی وقعت نہیں دیں گے۔یہ ان کا بدلہ (یعنی) جہنم اس وجہ سے ہوگا کہ انہوں نے کفر ( کا طریق) اختیار کیا اور میرے نشانوں
اور میرے رسولوں کو (اپنی) ہنسی کا نشانہ بنالیا۔سورۃ کہف کی ان آیات میں دس باتیں بیان کی گئی ہیں۔پہلی بات یہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
تمہیں ان لوگوں کے متعلق بتائیں جو سب سے زیادہ گھاٹا پانے والے ہیں اپنے اعمال کے لحاظ
سے۔انسان
مختلف قسموں میں بٹ جاتے ہیں اپنے اعمال کے لحاظ سے۔ایک وہ ہیں جو خدا تعالیٰ کی
معرفت رکھتے ہیں، ایک وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کا عرفان نہیں رکھتے ، ایک وہ ہیں جو زندہ مذہب سے تعلق
رکھنے والے ہیں، ایک وہ ہیں جن کا زندہ مذہب سے تعلق نہیں ہوتا، ایک وہ ہیں جو د نیوی لحاظ سے
شریفانہ زندگی گزارتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو دنیوی معیار کے مطابق بھی بدزندگی گزارنے والے
ہیں۔ہر شخص اپنے رب سے اپنے اعمال کے مطابق بدلہ پاتا اور جزا حاصل کرتا ہے اور وہ لوگ جو
خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کے پیار کو اپنی قوتوں اور
استعدادوں کے دائرہ کے اندر اپنی اس سعی کے مطابق جو وہ اس دائرہ میں اپنے خدا کے حضور مقبول

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۴۳
مورة الكهف
سعی کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں اس کے مطابق وہ بدلہ پاتے ہیں۔وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کو ناراض
کرنے والے ہیں وہ خدا تعالیٰ کے غضب کو حاصل کرتے ہیں اور قہر کی آگ ان کے حصہ میں ہے
لیکن ان میں بھی فرق ہے۔کسی پر اللہ تعالیٰ کم غضب نازل کرتا ہے کسی پر زیادہ کرتا ہے۔یہاں یہ مضمون اس بات سے شروع کیا گیا ہے کہ جو سب سے زیادہ گھاٹا پانے والے ہیں ان کے
متعلق ہم تمہیں کچھ بتانے لگے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ گھاٹا پانے والے اپنے
اعمال کے لحاظ سے وہ ہیں کہ جو ایک تو خدا کو پہچانتے نہیں، اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں لاتے۔دوسرے وہ
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نشان ظاہر ہوتے ہیں ان کو پہچانتے نہیں اور جس غرض سے وہ نشان ظاہر
ہوتے ہیں وہ غرض ان کی نظر سے پوشیدہ رہتی ہے۔بدقسمت ہیں وہ اس لئے کہ ان کی ساری توجہ، ان
کی ساری کوشش ، ان کا سارا عمل ان کا مقصود اور ان کی ہمت جو ہے وہ اس دنیوی زندگی کے ساتھ تعلق
رکھتی ہے۔اس ورلی زندگی کو انہوں نے اپنا مقصود بنالیا۔دوسری بات یہاں
اللہ تعالیٰ یہ بیان کرتا ہے ان آیات میں اس زندگی کو ورلی زندگی کو انہوں نے
اپنا مقصود بنالیا، اس کے لئے وہ عمل، کوشش، سعی اور جہد کرتے ہیں اور پوری توجہ کے ساتھ اور اپنی
پوری طاقت کے ساتھ اور اپنی پوری ہمت کے ساتھ اس دنیا کو اور صرف اس دنیا کو حاصل کرنے کی
کوشش کرتے ہیں۔دنیا کے اموال کے حصول کے لئے جائز و ناجائز میں کوئی تمیز نہیں کرتے۔عزت
کی خاطر اپنی چوہدراہٹ کی خاطر اپنی بڑائی کی خاطر وہ ظلم اور انصاف کی کوئی تمیز نہیں کرتے اور
جب حقیقت بعض دفعہ سمجھتے بھی ہیں تو ان کی عزت کی بیچ جو ہے اپنی ذاتی دنیوی لحاظ سے جو
انہوں نے اپنا ایک وقار جھوٹا بنایا ہوا ہے اس دنیا میں اس کی خاطر وہ حقیقت کو اور صداقت کو
قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ گھاٹا پانے والے اپنے
اعمال کے لحاظ سے وہ لوگ ہیں جنہوں نے ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا ورلی زندگی ہی کو اپنا
مقصود بنالیا۔اسی سے انہوں نے غرض رکھی خدا کو بھول گئے جو خدا تعالیٰ نے آیات ظاہر کی تھیں ان کی
اصلاح کے لئے اور جو ہدایت بھیجی تھی مختلف انبیاء کے ذریعے مختلف زمانوں میں یہ اصولی بات یہاں
بیان ہو رہی ہے آدم سے لے کے قیامت تک اس کا بھی انہوں نے کوئی خیال نہیں کیا۔بس دنیا ہے
دنیا ہے، کھانا ہے، پینا ہے، سونا ہے، ناچ ہے، گانا ہے، کہیں ہیں، چغلیاں ہیں، بدظنیاں ہیں، اپنی
گیا

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۴۴
سورة الكهف
بڑائی کی شیخی ہے، فخر کا اعلان ہے، اپنی جھوٹی عزتوں کی خاطر ہر
قسم کا ظلم ہے وغیرہ وغیرہ ہزار قسم کی
بُرائیاں پھر ایسے شخص کے اندر پیدا ہو جاتی ہیں چونکہ ہر قسم کی برائی ایسے شخص کے اندر پیدا ہو جاتی ہے
اس لئے سب سے زیادہ گھاٹا پانے والا وہ بن جاتا ہے۔اور پھر وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعا اس کے ساتھ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ وہ اچھا کام
کر رہے ہیں۔دنیا میں آگے نکل رہے ہیں۔بین الاقوامی لیڈرشپ انہیں حاصل ہوگئی۔بڑی طاقت
ہے ایک دنیا کو دھمکی دیں تو آدھی دنیا لرز جاتی ہے کہ کہیں ہمارے اوپر کوئی آفت ہی نہ آ جائے اور اس
قسم کی فضا انہوں نے پیدا کی ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی اسی چیز کو حسنِ عمل سمجھتے ہیں جو حقیقی حسن عمل
ہے اس سے وہ غافل ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعا یہ تیسری بات تھی۔اور چوتھی بات أُولَئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِايْتِ رَبِّهِمْ یہ اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ کی آیات جو ہیں اس
کا یہ انکار کرتے ہیں۔قرآن کریم کی اصطلاح میں آیات دو قسم کی ہیں۔ایک وہ جو د نیوی لحاظ سے
خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے ظاہر ہوتے اور دنیا میں ان جلووں کے نتیجے میں کچھ پیدا ہوتا ہے خلق یا
امر کے نتیجے میں یعنی یا تو جو چیز پیدا ہوئی ہوئی ہے اس کی خاصیتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ
کے جلوے ان میں اضافہ کر کے ایک نئی چیز پیدا کرتے ہیں۔بڑی کثرت کے ساتھ قرآن کریم نے
آیات کے تحت اس قسم کے جلوے جو صفات باری کے ہیں ان کا ذکر کیا ہے اور دوسری وہ آیات ہیں
جو انبیاء کے ذریعہ سے اور انبیاء کے فیضان کے نتیجہ میں ان کے متبعین کے ذریعہ سے انسان کی ہدایت
کے لئے ، اس کی بہبود کے لئے، اس کی خوشحالی کے لئے ، اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے وہ
آیات ظاہر کی جاتی ہیں۔اس میں سب سے آگے نکلنے والے ہمارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں جن کے معجزات کا انسان شمار نہیں کر سکتا اور وہ تمام باتیں معجزانہ رنگ میں جو ظا ہر ہوئیں نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے وہ بھی آیات ہیں۔اسی واسطے جس طرح اللہ تعالیٰ نے آسمان سے
پانی کے برسنے کا ذکر کرتے ہوئے اسے آیت شمار کیا اور اس پانی سے زمین کو زندہ کرنے کو اس نے
آیت کہا اور اس سے کھیتیاں اگانے کو اس نے آیت کہا اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو
آیات باری ہمارے سامنے پیش کیں کلام باری کی شکل میں یعنی قرآن کریم ، اس کے ہر ٹکڑے کو آیت کہا
گیا۔ساری آیات قرآنی ہیں نا۔ہم گنتے ہیں کہ اس سورت کی اتنی آیات ہیں اس سورت کی اتنی

۴۴۵
مورة الكهف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
آیات ہیں انہیں بھی آیات کہا جاتا ہے۔تو یہ بنیادی طور پر دو قسمیں ہیں قرآن کریم کی اصطلاح
میں جن پر آیات کا لفظ بولا جاتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ الْأَخْسَرِينَ أَعْمَالاً اس لئے ہیں
کہ یہ انکار کرتے ہیں خدا تعالیٰ کی ان آیات کا جو خدا تعالیٰ نے اس کائنات میں ظاہر کیں اس غرض
سے کہ اس کے بندے ان آیات سے ہر قسم کا فائدہ حاصل کریں اور جس غرض کے لئے انہیں پیدا
کیا گیا ہے وہ وہاں تک پہنچیں۔آیت کے جو بنیادی معنی ہیں وہ یہ ہیں کہ ایک ایسی ظاہری علامت، جو کسی مخفی حقیقت کی طرف
انسان کو لے جاتی ہے تو یہ ساری آیات ایک بنیادی حقیقت کی طرف لے جانے والی ہیں وہ اللہ تعالیٰ
اور اس کی وحدانیت ہے۔تو كَفَرُوا بِايْتِ رَبِّهِم خدا تعالیٰ نے جس غرض سے ان آیات کو نازل کیا تھا
خواہ مادی دنیا میں جلوے ظاہر ہوئے اس کی صفات کے خواہ روحانی دنیا میں جلوے ظاہر ہوئے اس
کی صفات کے انہوں نے ان آیات کا انکار کیا اور پہچانا نہیں اور جلوے اس لئے ظاہر ہوئے تھے
کہ لقائے باری انسان کو حاصل ہو اور چونکہ انہوں نے آیات ہی کو نہیں پہچانا ان کا انکار کیا۔نہ
مادی دنیا کی آیات سے نہ کائنات میں ظاہر ہونے والی آیات سے جو خدا تعالیٰ کی طرف نشاندہی
کرنے والی تھیں، ہمیں راستہ دکھانے والی تھیں خدا کی وحدانیت کا نہ ان سے فائدہ اٹھایا نہ
خدا تعالیٰ کا کلام جب نازل ہوا رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نہ اس سے فائدہ اٹھایا اور جس
غرض سے یہ آیات نازل ہوئی تھیں کہ یہ ان کو بتایا جائے کہ تم بے سہارا نہیں، تمہارا ایک سہارا ہے،
تمہاری پیدائش کی ایک غرض ہے۔تمہیں اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ تمہارا اس ورلی زندگی میں بھی
اپنے زندہ خدا سے ایک زندہ تعلق پیدا ہوتو پانچویں بات ہمیں یہ بتائی کہ وہ انہوں نے انکار کیا
خدا تعالیٰ کی لقا سے یعنی وصلِ الہی اس دنیا میں ممکن ہی نہیں۔نہ آیات کو مانا اور پہچانا نہ اس غرض سے
واقف ہوئے اور اس کے لئے کوشش کی جس غرض کے لئے ان پر دو قسم کی آیات کو نازل کیا گیا تھا۔وو
اس کا نتیجہ ظاہر ہے فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ چھٹی بات یہ ہے اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے اعمال،
ان کی کوششیں ان کا مقصود جو تھا ان کا تعلق آسمانی رفعتوں کے ساتھ نہیں تھا۔ان کا تعلق اس بات
سے نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی اس رنگ میں گزاریں کہ خدا تعالیٰ کی محبت اور پیار کو حاصل کرنے
والے ہوں۔زمین کی طرف وہ جھک گئے اور دنیا سے انہوں نے تسلی پالی اور ایک عارضی خوشی جو

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۴۶
سورة الكهف
تھی اس دنیا کی اسی کو سب کچھ سمجھ لیا اور ابدی خوشیوں کو اس عارضی خوشی پر قربان کر دیا۔حَبِطَتْ
اعْمَالُهُمْ ان کے اعمال گر کر اسی دنیا کے ہو کر رہ گئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لیکن صرف یہ زندگی تو نہیں۔اس کے بعد ایک اور زندگی ہے اور اس کو
قرآن کریم کی اصطلاح میں قیامت کے ساتھ تعبیر کیا گیا ہے یعنی مرنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے
فرمایا ہے مَنْ مَاتَ فَقَدْ قَامَتْ قِيَامَتُه کہ جو شخص انفرادی طور پر مرے اسی وقت اس کی ایک
قیامت ہو جاتی ہے لیکن ایک وہ ہے جب حشر ہوگا اور سارے اکٹھے کئے جائیں گے اور خدا کا پیار
حاصل کریں گے یا اس کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کے دن ان
کے وہ اعمال جو دنیا کے لئے کئے گئے ہوں گے اور جن کے نتیجہ میں خدا کے پیار کو حاصل کرنے کی کوئی
کوشش نہیں ہوگی بے وزن ہوں گے ان کا کوئی وزن نہیں ہوگا ، بے نتیجہ ہوں گے ان کا کوئی نتیجہ نہیں
نکلے گا ، لا حاصل ہوں گے ان سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔زندگی کا مقصد تھا کہ خدا تعالیٰ کے عبد بنتے ،
اس کے پیار کو حاصل کرتے ، ابدی جنتوں کے وارث بنتے وہ ان کے وارث نہیں بنیں گے۔یہ ہے
جَزَاؤُهُمْ جَهَنَّمُ یہ جہنم ہے یعنی کہا کہ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ وَزْنا قیامت کے دن ہمارا
پیارا نہیں حاصل نہیں ہوگا۔ذلِكَ جَزَاؤُهُمْ جَهَنَّمُ یہ جہنم ان کی جزا ہے اور اس لئے ہے کہ انہوں
نے انکار کیا آیات کا۔خدا تعالیٰ نے جو دو قسم کی آیات جیسا کہ میں نے بتایا نازل کی تھیں انسان کی ہدایت کے لئے
ایک اپنے ان جلووں کے ذریعے جو اس نے کائنات میں کئے اور جن سے اس کی عظمت ثابت ہوتی
ہے، جن سے ہمیں یہ پتا لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا اپنی مخلوق کے ہر ذرے کے ساتھ ایک ذاتی اور ہمیشہ
رہنے والا تعلق قائم ہے جس سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ ایک لحظہ کے لئے اگر خدا تعالیٰ کا یہ قرب نہ ہو اس
حي و قيوم کا تو فتا آ جائے اس چیز پر جس سے وہ قطع تعلق کرتا ہے۔وہ ہلاکت ہے وہ عدم بن جاتا ہے
اس کے لئے۔تو چونکہ انہوں نے کائنات میں ظاہر ہونے والے جلووں کا انکار کیا اور جو روحانی ارتقاء
کے لئے اور روحانی رفعتوں کے حصول کے لئے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے لئے
انبیاء علیہم السلام اور اب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی۔نوع انسانی کے لئے صرف
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی ان کی بھلائی کے لئے اب ایک زندہ نبی کی صورت میں قیامت تک

۴۴۷
سورة الكهف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
انسانوں میں اپنے روحانی فیوض کے لحاظ سے زندہ ہیں اور موجود ہیں۔اس اتنی عظیم کتاب اتنی عظیم
آیات جس کا ایک ایک لفظ جو ہے وہ انسان کو حیران کر دیتا ہے اتنی ہدایتیں، اتنی خوبصورتیاں،حسن
پاک کرنے کی اتنی طاقت، اتنا جذب ان کے اندر ہے لیکن اس
کو پہچانا نہیں انہوں نے۔اَخْسَرِينَ
اعمالا تو ثابت ہو گیا۔خدا کے نزدیک بدترین عمل کے لحاظ سے وہ لوگ ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کی آیات
کا انکار کرتے ہیں جو ایت رَبِّهِمْ ہے۔خدا تعالیٰ نے اس لئے ان آیات کو ظاہر کیا تھا کہ ان کی
جسمانی اور روحانی تربیت کرے، ربوبیت کرے ربّ ہے وہ ان کا۔اس لئے کیا تھا کہ وہ اس کے
نتیجہ میں اس کے پیار کو اس کی رضا کو اور اس کی رضا کی جنتوں کو حاصل کریں۔ایک ابدی جنت ان
کے نصیب میں ہو جہاں خیر ہی وہ چاہیں گے اور ہر خیر جو وہ چاہیں گے وہ ان کو ملے گی۔بڑی عجیب
ہے وہ دنیا جسے ہم آج سمجھ نہیں سکتے ہماری طاقت میں نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہ
ہماری یہ آنکھ، نہ ہمارے یہ کان ، نہ ہمارا یہ دماغ اسے سمجھ سکتا ہے لیکن تمثیلی زبان میں اشارے اس کی
طرف کئے گئے ہیں۔وہ اس کی حقیقت کو اس زندگی میں اللہ تعالیٰ کے پیار کو جو وہاں جانے والے
حاصل کریں گے ہر آن رفعتوں کے حصول کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کچھ دھندلا سا نقشہ اس
زندگی میں بتایا ہے اور پھر یہاں پیار کر کے بتایا ہے کہ اس زندگی میں جب میں پیار کرتا ہوں تمہاری
امتحان کی ابتلا کی زندگی میں تمہاری غلطیوں اور کوتاہیوں اور غفلتوں اور گناہوں کے باوجود جہاں ہر قسم
کے گناہوں سے خدا تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ پاک کر کے بھیجے گا اس کا تو نقشہ ہی کچھ اور ہوگا۔بہر حال یہ ان لوگوں کا بیان ہے ان آیات میں جو اپنے اعمال کے لحاظ سے سب سے زیادہ گرے
ہوئے ہیں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں۔( خطبات ناصر جلد ہشتم ۴۸۵ تا ۴۹۱)
تاہم دنیا میں ایک وہ انسان ہے جو دُنیا کے لئے دُنیا کماتا ہے اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کے متعلق
فرمایا ہے۔ضَلَّ سَعْيُهُمُ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا یعنی ان کی تمام تر کوشش اس دُنیوی زندگی کے لئے ہوتی ہے۔ان کے مقابلے میں ایک وہ انسان ہے جو دین کی خاطر اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال قربان
کرنے کے لئے دُنیا کماتا ہے۔اب جہاں تک دُنیا کے کمانے کا سوال ہے۔دونوں برابر ہیں لیکن
جہاں تک دولت کے خرچ کرنے کا سوال ہے ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے کیونکہ ایک تو

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۴۸
مورة الكهف
دنیا کما کر زمینی بن گیا اور دوسرے نے دُنیا کمائی اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے
گئے۔اس لئے ہر دو میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔پس رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کی جب دُعا سکھائی گئی تو اس کے ایک معنے یہ ہوئے کہ ہم خدا
سے یہ کہیں کہ اے خدا! ہم نے انتہائی محنت اور انتہائی تدبیر کر دی دُنیا کمانے کے لئے ہم نے اپنی
تد بیر کو انتہا تک پہنچا دیا اور اسی طرح دعا کو بھی انتہا تک پہنچا دیا ہے اور اب اس مقام پر کھڑے ہو کر
ہم یہ کہتے ہیں ربنا اتنا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کہ اے ہمارے رب ! ہماری تدبیر اور ہماری دُعا تیرے
فضل اور تیری رحمت کے بغیر نتیجہ نہیں پیدا کر سکتی اس لئے تو اپنے فضل سے اس کا نتیجہ پیدا کر اور اس
دُنیا کی حسنات میں ہمیں شریک اور حصہ دار بنا اور ہمیں اس کا وارث قرار دے تاکہ ہم دُنیا کی نعمتوں کو
حاصل کر کے اور پھر ان نعمتوں کو تیری راہ میں قربان کر کے اپنی روحانی اور اُخروی حسنات کے لئے
سامان پیدا کریں۔غرض حقیقت یہی ہے کہ دُنیا کی حسنات کے بغیر اُخروی حسنات مل نہیں سکتیں۔میں اس کی ایک
مثال دے دیتا ہوں تا کہ بچے بھی سمجھ جائیں۔جو شخص دُنیا کی حسنات سے کلی طور پر محروم ہو جاتا ہے
اس کے اوپر روحانی حکم لگتا ہی نہیں۔اس کے متعلق لوگ کہہ دیتے ہیں کہ وہ پاگل ہے۔اس لئے جہاں
تک ایک مجنون کی دنیوی حسنات کے بارے میں محنت اور کمائی کا تعلق ہے یا اس کی کوشش اور مجاہدہ کا
سوال ہے وہ یہ کام کر ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ پاگل ہے۔اس لئے ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
اسے جسم اور زندگی بخشی۔اللہ تعالیٰ نے اس کو بھائی دیئے ، اس کو دوست دیئے اور اس کے اردگرد خیال
رکھنے والے انسان بنائے۔چنانچہ وہ اس کا خیال رکھتے ہیں لیکن جہاں تک اس کی اپنی طاقتوں کا
سوال ہے۔اس کی کسی طاقت کے او پر کوئی حکم نہیں چلا سکتا۔وہ اپنے جنون میں کسی آدمی کو قتل کر دیتا
ہے تو جج کہتا ہے کہ پاگل تھا اس سے قتل ہو گیا۔ظلم ہو گیا لیکن اس کے اوپر کوئی الزام نہیں پس جو شخص
مجنون ہے اس کے لئے دنیوی حسنات کی کمائی کے دروازے بند ہیں اور چونکہ دُنیوی حسنات کی کمائی
کے دروازے اس کے لئے بند ہیں اسی لئے اُخروی حسنات کی کمائی کا دروازہ بھی اس کے لئے نہیں
کھولا جائے گا۔پس ہم ایسے شخص کو مرفوع القلم کہہ دیتے ہیں۔ہم اس پر نہ نیکی کا حکم لگاتے ہیں اور نہ بدی کا ، نہ

آج 10 میں سے 10 باقی