سُوْرَۃُ الْکَھْفِ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3
۴۶۱
مورة الكهف
تغییر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
کیا کہ اس سے زیادہ قرب تصور میں بھی نہیں آ سکتا۔نہ کسی ماں جائے نے
کبھی اتنا قرب حاصل کیا اور
نہ ہی آئندہ کر سکتا ہے تاہم آپ کی زبان مبارک سے یہ کہلوایا گیا کہ بشر ہونے کی حیثیت میں مجھ میں
اور تم میں کوئی فرق نہیں۔انسانی شرف اور اس کے احترام کے لئے اس سے بڑھ کر عظیم اعلان اور کیا ہو
سکتا تھا آپ نے بنی نوع انسان سے فرمایا کہ جب ہر فرد بشر بطور بشر میرے جیسا ہے تو دو چیزیں لازم
آتی ہیں یعنی اس سے آگے پھر دو نتیجے نکلتے ہیں۔ایک یہ کہ ہر فرد بشر کی عزت واحترام لازمی ہے۔اگر
کوئی کسی کی بے عزتی کرے گا یا کسی کو بنظر حقارت دیکھے گا تو یہ ایسا ہی ہوگا جیسے کہ تم نے میری
بے عزتی کی اور مجھے حقارت کی نظر سے دیکھا کیونکہ میرا مقام شرف بطور بشر کے اس سے بڑھ کر نہیں
ہے تم نے کسی کی بے عزتی کی تو گویا میری بے عزتی کی۔اس واسطے یہ بات یادرکھنا کہ کسی بھی شخص کی
بے عزتی نہیں کرنی۔کسی کو بھی حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا ہر ایک کی عزت و احترام کرنا ہے لیکن ہم
دیکھتے ہیں کہ لوگوں میں ایسی گندی عادت پڑ گئی ہے کہ بات بات میں ایک دوسرے کو طعنے دیتے ہیں
ایک دوسرے کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور اپنے آپ کو کچھ کا کچھ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔یہ نہیں
سوچتے کہ اُن
کا ہر ایسا فعل در اصل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کھڑا ہونے کے مترادف ہے
اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑکانے والا ہے۔آج دنیا پیار کی بھوکی ہے عزت واحترام کی متلاشی ہے
آج دنیا میں ہمیں جو بے چینی نظر آ رہی ہے اس کی بہت سی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ یہ ہے
کہ انسان کو بطور بنی نوع انسان کے اشرف المخلوقات نہیں سمجھا گیا حالانکہ سارے انسان ایک ہی
طرح کے ہیں اور اشرف المخلوقات کے شرف سے مشرف ہیں بحیثیت بشر کوئی بھی کسی دوسرے سے
بزرگ و برتر نہیں۔اس لئے ہر مسلمان کو دوسرے کی عزت و احترام کرنا چاہیے۔اگر وہ دوسرے کی
عزت و احترام نہیں کرتا تو وہ دراصل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و احترم نہیں کرتا یہ بڑا خطرناک
مقام ہے۔ہر آدمی کو سمجھایا جائے تو وہ سمجھ سکتا ہے چہ جائیکہ ایک احمدی جو بدرجہ اولیٰ اس حقیقت کو سمجھ
سکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جن کی خاطر یہ کارخانہ عالم وجود میں آیا تھا بشر ہونے کے لحاظ
سے آپ کی عزت و احترام کی طرح ہر انسان کی عزت و احترام واجب ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے
انسانی عزت و احترام کے قیام کا یہ ایک زبردست اعلان ہے۔آج دنیا اس کی متقاضی ہے۔غیر تو غیر
ہیں خود ہم مسلمانوں میں بھی اس طرف توجہ نہیں رہی۔ہم نے غریب کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے ہم
۴۶۲
سورة الكهف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
نے لاوارث کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے ہم نے یتیم کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے ہم نے کم علم یا ان پڑھ
کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے اس کے برعکس دولت مند کی عزت کرنی شروع کر دی گئی ہے ہم مسلمان
وجاہت اور دبدبہ سے مرعوب ہونے لگے حالانکہ خدا تعالیٰ نے تو یہ فرمایا تھا کہ امیر و غریب بحیثیت
انسان ہونے کے سب برابر ہیں۔بشر ہونے کے اعتبار سے ایک سیاسی اقتدار کے مالک شخص اور ایک
کم مایہ ، غریب لا چار اور ان پڑھ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور یہ آپس میں برابر ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے دنیا اس تعلیم کو بھول چکی ہے۔انسانی فطرت اس کی بھوکی ہے۔افریقہ
کے رہنے والے کئی سو سال سے مختلف نعروں کے درمیان محرومی اور بے عزتی کی زندگی گزارتے چلے
آ رہے تھے۔ہمارے مبلغ وہاں گئے اُنہوں نے اسلام کی تبلیغ کی ، اسلامی مساوات سے روشناس
کرایا تو وہ حیران ہو گئے اور سوچنے لگے کہ کیا ہم بھی اتنے ہی معزز ہیں جتنے یہ باہر سے آنے والے
لوگ معزز ہیں کیونکہ دوسرے مشنریز (Missionaries) نے ان کو یہ احساس ہی نہیں دلایا تھا کہ
بحیثیت انسان ہونے کے وہ بھی شرف اور مرتبہ رکھتے ہیں اور عزت و احترام کے مستحق ہیں۔اُن کے
سامنے جب یہ تعلیم پیش کی گئی اور جب اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے
اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان سنا کہ إِنَّمَا أنا بشر مثلكم یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو سب زمانوں اور مکانوں
کے لئے مبعوث ہوئے تھے جن کی عزت اربوں ارب لوگوں نے کی اور ہوتی چلی جائے گی جن کے
لئے فدائیت کے بے نظیر نمونے پیش کئے گئے۔آپ نے یہ فرمایا ہے کہ میں بلحاظ بشر ہونے کے
تمہاری طرح ایک بشر ہوں۔چنانچہ اتنے بڑے اور عظیم الشان انسان کی زبان مبارک سے
رنگ
ونسل کی تفریق کو یکسر مٹا دینے کی اس تعلیم سے وہ بے حد متاثر ہوتے ہیں اور اس محسن انسانیت
صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ان کے دلوں میں عزت و احترام کا بے پناہ جذبہ پیدا ہو جاتا ہے۔چنانچہ
اسلامی تعلیمات کی تبلیغ ہی کا یہ نتیجہ ہے کہ اب وہ ہمارے مبلغوں سے گلے ملتے ہیں اور ان سے
پیارو محبت کرنے لگے ہیں۔غرض اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ میں اللہ تعالیٰ نے جن ذمہ داریوں کی طرف
توجہ دلائی ہے ان کی طرف متوجہ ہونا ہر ایک احمدی کے لئے از بس ضروری ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اعلان کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر آپ ہمارے جیسے ایک انسان ہو
کر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے سیر روحانی میں اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی روشنی میں اپنی اپنی استعداد کے
۴۶۳
مورة الكهف
تفسیر حضرت خلیفتہ المسح الثالث
مطابق انتہائی قربانیوں کے نتیجہ میں بلند تر روحانی مقام حاصل کر سکتے ہو۔چنانچہ فرما یا مَنْ كَانَ يَرْجُوا
لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا اس سے پہلے فرمایا تھا کہ میں بھی تمہاری طرح ایک بشر ہوں اور بشر
ہونے کے لحاظ سے میری عزت بھی اتنی ہی ہے جتنی تمہاری عزت ہے اور اس سے ہمیں یہ سبق دینا
مقصود ہے کہ دنیاوی تفاوت عزت و احترام یا ذلت اور حقارت کا باعث نہیں بننا چاہیے۔اسلام میں
ان معنوں میں عزت یا ذلت کا کوئی تصور موجود ہی نہیں ہے کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ جو زیادہ مالدار
ہے وہ زیادہ باعزت ہے۔کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا جو زیادہ چرب زبان ہے وہ زیادہ عزت والا ہے کہیں
بھی یہ نہیں کہا گیا کہ جس کی تقریر لاکھوں کے مجمع کو مسحور کرتی چلی جاتی ہے اور وہ ایک دنیا کی توجہ اپنی
طرف کھینچ لیتا ہے ( دنیوی لحاظ سے کئی ایسے چرب زبان لوگ پیدا ہوئے ہیں) وہ زیادہ معزز ہے اور
اسی طرح کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا ہے کہ جس کو کم دولت ملی ہے یا سرے سے ملی ہی نہیں وہ ذلیل اور قابل
حقارت ہے
کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا ہے کہ جو شخص اپنے ماحول میں کسی وجہ سے تعلیم نہیں حاصل کر سکا وہ
ذلیل اور حقیر ہے۔کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ایک شخص جود نیوی علوم میں کمال حاصل کر لیتا ہے خدائے
تعالیٰ کی نگاہ میں اس کی زیادہ عزت و احترام ہے۔احسن تقویم یعنی بشریت کے مقام سے پہلے پہلے
اللہ تعالیٰ نے کہیں بھی کسی انسان کو کسی دنیوی وجہ سے معزز یا ذلیل قرار نہیں دیا۔چنانچہ ان لوگوں کو
تنبیہہ کی گئی ہے جن کا یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ ہمارے اموال ہمیں معزز و محترم بناتے ہیں اور جو رکی
اكرمن ( الفجر : ۱۲) کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن جب بشریت یعنی احسن تقویم کے مقام سے انسان
سیر روحانی میں بلند سے بلند ہونے لگتا ہے تو اس وقت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب تم میں سے بعض بعض
پر اعزاز و اکرام پانے میں سبقت لے جائیں گے اور بعض اپنی بدعملیوں کی وجہ سے معزز نہیں رہیں
گے۔غرض احسن تقویم یعنی بشریت کا مقام انسانی عزت یا ذلت کا نقطہ آغاز ہے۔بنی نوع انسان نے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اَنقَكُمُ (الحجرات : ۱۴) کے ان الہی الفاظ میں کہ
جو زیادہ متقی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں زیادہ معزز ہے پہلی دفعہ بشریت کے مقام سے بلندی کی
راہوں کو اختیار کرتے ہوئے یہ سنا کہ اب تم میں سے بعض معز ز ٹھہریں گے اور بعض ذلیل اور بعض
بعض سے زیادہ معزز ہوں گے اور بعض بعض سے نسبتاً کم۔ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ سیر روحانی سے
بلند ہونے کا مرحلہ تم طے نہیں کر سکتے جب تک تم ہماری ہدایت پر عمل نہ کرو اور قرآن کریم نے بنیادی
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۶۴
مورة الكهف
طور پر ہمیں یہ ہدایت دی کہ سیر روحانی میں بلندیوں کو وہی لوگ حاصل کر سکیں گے جو اعمالِ صالحہ
بجالائیں گے یعنی ایک تو یہ کہ ان کے اعمال میں کوئی فساد نہیں ہوگا اور دوسرے یہ کہ ان کے اعمال
وقت اور موقع محل کے مطابق ہوں گے اور تیسرے یہ کہ ان کے اعمال خالصہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے
حصول کے لئے ہوں گے۔پس وہ عمل جو فساد سے خالی ہو ( اور فساد کے آگے لمبی تفصیل خود قرآن کریم نے بیان کی ہے میں
اس وقت اس کی تفصیل میں نہیں جا سکتا ) اور پھر وہ موقع ومحل کے مطابق بھی ہو اور ایسا ہو کہ جس کو
اختیار کر کے یہ کہا جاسکے کہ یہ وہ شخص ہے جو اس گروہ میں شامل ہو گیا جس کے متعلق آتا ہے وھدوا
إلى صِرَاطِ الْحَمِيدِ (الحج : ۲۵) صراط حمید اس راہ کو کہتے ہیں کہ وہ جس منزل تک انسان کو پہنچائے وہ
اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں قابل تعریف ہو۔یعنی اللہ تعالیٰ بھی اس کی تعریف کرنے لگے اور انسان کو اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل ہو جائے پس جن اعمال میں یہ تین خصوصیتیں پائی جائیں گی وہ اعمال صالحہ کہلائیں گے
اور ان اعمال صالحہ کے بجالانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم اعمال صالحہ بجا
لانے میں کامیاب ہو گئے تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں معزز بن جاؤ گے اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس کی نگاہ
میں ذلیل ہو جاؤ گے۔چنانچہ اس مضمون کو اللہ تعالیٰ نے ان دو آیات (جن کی میں نے شروع میں
تلاوت کی تھی) کے علاوہ اور بھی کئی جگہ بار بار دہرایا ہے یہ بتانے کے لئے کہ توحید خالص کو قائم کرنا بڑا
ہی ضروری ہے۔سورہ کہف کی آیہ کریمہ کو تو حید خالص کے ذکر سے شروع کیا اور اس کے آخر میں یہ
فرمایا ہے کہ شرک سے پر ہیز کرو۔سورہ حم سجدہ کی آیہ کریمہ میں جہاں یہ اعلان فرما یا إِنَّمَا أَنَا بَشر
مثلكم وہاں شروع میں یہ فرمایا کہ اب تو حید خالص تمہیں بشر کے مقام سے اُٹھا کر قرب الہی کے اعلیٰ
مقام تک پہنچا سکتی ہے کیونکہ تو حید خالص پر عمل قائم ہونا وحی الہی یعنی اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے بغیر ممکن
ہی نہیں اس لئے فرمایا انما الهُكُمُ اللهُ وَاحِدٌ فرما یا وحی کے ذریعہ سکھایا ہے کہ تم روحانی رفعتوں کو کن
ہدایات پر عمل کر کے حاصل کر سکتے ہو۔جیسا کہ میں نے ابھی تشریح کی ہے پہلے یہ فرمایا تھا کہ اعمال صالحہ بجالا نا۔دوسری جگہ فرمایا کہ خالی
اعمال صالحہ بجالانے کافی نہیں بلکہ استقلال اور استقامت سے اعمال صالحہ بجالا نا ضروری ہے۔یہ
نہیں کہ رمضان کے پہلے پندرہ دن روزے رکھ لئے اور دو دو گھنٹے تک نماز تراویح پڑھنے میں لگے
دورود
۴۶۵
مورة الكهف
تغییر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
رہے لیکن اگلے پندرہ دن تاش کھیلنے میں گزار دئے۔فرمایا۔فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ اللہ تعالیٰ کی طرف
انابت اور رجوع کی حالت میں استقلال اور استقامت پیدا کرو اور یہی کیفیت اعمال صالحہ کے بجالانے
میں بھی پیدا کرو۔پھر یہ فرمایا وَاسْتَغْفِرُوهُ تم اپنے زور سے ایسا کر بھی نہیں سکتے اس لئے اللہ تعالیٰ کی
مدد مانگو۔پس فرمایا اگر تم استقلال اور استقامت سے اعمال صالحہ پر قائم رہو گے اور اعمال صالحہ کی
بجا آوری میں اپنی قوت اپنی استعداد، اپنی طاقت اور اپنی قابلیت ، اپنے تقویٰ اور طہارت پر
بھروسہ نہیں کرو گے ، اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر کار بند رہتے ہوئے اس سے مدد چاہو گے تو پھر تم
اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کی لقاء کو حاصل کر لو گے۔اس کے بعد فرمایا ہے وَيْلٌ لِلْمُشرکین سورہ کہف
کی آیہ کریمہ کے آخر میں فرمایا تھا لا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا کسی اور کو شریک فی العبادة
نہیں کرنا۔یہاں یہ فرمانے کے بعد کہ اعمال صالحہ بجالانے میں استقلال اور استقامت سے قائم
رہنا یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کی رضا کو زور بازو سے حاصل نہیں کر سکتے۔اگر تم یہ سمجھو کہ رضائے الہی کے حصول
کی طاقت خود تمہارے اندر موجود ہے توتم متکبر ہو کر خدا تعالیٰ کی نگاہ سے گر جاؤ گے۔اس لئے اللہ تعالیٰ
سے مدد مانگتے رہو اور اس سے یہ دعا کرتے رہو کہ وہ تمہاری کمزوریوں کو ڈھانپ لے اور اس نے جو
طاقتیں اور قابلیتیں تمہیں عطا کی ہیں وہ انہیں اُجا گر کرے اور ان میں جلا بخشے۔اگر تم اس میں
کامیاب ہو گئے تو تم نے مقصد حیات کو پالیا اگر کامیاب نہ ہوئے تو سمجھو کہ تم تو حید خالص سے بھٹک
گئے۔تم نے کچھ خدا کا اور کچھ اس کے غیر کا سمجھ لیا۔تم کبھی اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکے اور کبھی غیر اللہ کے
سامنے جھکے۔تم نے کبھی خدا تعالیٰ پر توکل کیا اور کبھی اس کی مخلوق یعنی انسان وغیرہ کے آگے ہاتھ پھیلا
دیا۔اس صورت میں یاد رکھو وَيْلٌ لِلْمُشرکین شرک خواہ کسی قسم کا ہی کیوں نہ ہو انسان کو اللہ تعالیٰ کے
غضب اور اس کے قہر کا مورد بنادیتا ہے تم اس سے بچتے رہو۔غرض اللہ تعالیٰ نے ان دو آیات میں ایک تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عظیم الشان اعلان
کروایا کہ میں بھی تمہارے جیسا بشر ہوں۔بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں
ہے۔اگر میں بشر ہونے کے باوجود مقرب الہی بن سکتا ہوں تو تمہارے لئے بھی یہ راہ کھلی ہے۔پس انسانی شرف اور اس کے احترام پر مشتمل اس حکیمانہ تعلیم کی موجودگی میں تم ایک لحظہ کے لئے
بھی یہ کیسے سوچ سکتے ہو کہ تمہارے اور ایک غریب بھائی تمہارے اور ایک ان پڑھ بھائی تمہارے
۴۶۶
سورة الكهف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اور ایک مسکین بھائی تمہارے اور ایک محروم بھائی تمہارے اور ایک سائل بھائی کے درمیان فرق ہے
جسے تم اپنی عزت اور اپنے محتاج بھائی کی ذلت پر محمول کرتے ہو حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
تعلیمات اور آپ کے اسوۂ حسنہ کی روشنی میں تمہارے ذہن میں یہ بات ہی نہیں آنی چاہیے اور ہر
انسان کی خواہ وہ اپنی زندگی میں کسی بھی ادنیٰ مقام پر تمہیں نظر کیوں نہ آئے اس کی عزت و احترام کرنی
چاہیے۔اس کی ہمدردی اور خیر خواہی کرنی چاہیے اس کو اپنے سے کم تر اور ذلیل نہیں سمجھنا چاہیے۔اُسے
بھائیوں کا سا درجہ دیتے ہوئے اپنے برابر بٹھانا چاہیے اور اسے یہ احساس دلانا چاہیے کہ تم بھی ہماری
طرح معزز ہو۔پس ہمارے معاشرہ کا غریب اور کمزور حصہ اس حسن اخلاق اور اس حسن سلوک کا
محتاج ہے وہ تمہارے پیار اور محبت کا بھوکا پیاسا ہے۔تم ان کی اس بھوک اور پیاس کو مٹانے کی کوشش
کرو تا کہ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول مقبول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ان کے دل میں جاگزیں ہو
کیونکہ اللہ تعالیٰ کی یہ تعلیم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اسوۂ حسنہ ہی انہیں متاثر کر سکتا ہے اسی
طرح یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ دیکھو بشر کے مقام کو ایک جیسا کر کے اس میں
اونچ نیچ نہ رکھ کر اس میں
پہاڑیاں اور وادیاں نہ بنا کر خدا تعالیٰ نے تمام انسانوں کو ایک مقام پر لاکھڑا کیا ہے اس کی کوئی
حکمت ہونی چاہیے، اس کی کوئی وجہ ہونی چاہیے۔خدا تعالیٰ بغیر حکمت کے تو کوئی کام نہیں کرتا اور وہ
حکمت یہ ہے کہ جب مٹی کے پتلوں نے احسن تقویم کی شکل کو اختیار کر لیا اور اس میں بلند پردازی کی
طاقت رکھ دی گئی تو فر ما یا اب تم سیر روحانی شروع کرو اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو تلاش کرو۔تم
عاجزانہ رنگ میں کوشش کرتے ہوئے ، ہر وقت خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے ، اپنے آپ پر
کوئی فخر نہ کرتے ہوئے ، تکبر کی ہر لعنت سے بچتے ہوئے خدا تعالیٰ کے سامنے جبین نیاز رکھ کر اس کی
مدد طلب کرتے ہوئے ، اس سے استغفار کرتے ہوئے ہر غیر سے منہ موڑ کر صرف اللہ تعالیٰ کی طرف
رجوع کرتے ہوئے سیر روحانی کو شروع کرو اور اپنی اپنی قابلیت اور استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی
رضا اور اس کی خوشنودی کو اس کے فضل اور اس کی رحمت کو حاصل کرو۔اگر آپ بشر کو بشر کے مقام سے
گرا دیتے ہیں تو آپ اس کو وہ پیغام کس طرح پہنچا سکتے ہیں جو احسن تقویم سے شروع ہو کر انسان کو
بلندیوں تک لے جاتا ہے۔بشر کے مقام سے ورے ہمیں سیر روحانی نظر نہیں آتی۔سیر روحانی
کا آغاز بشریت کی سطح سے شروع ہوتا ہے اگر آپ ان کو بشر نہیں سمجھتے اور بشر کی حیثیت میں
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۶۷
سورة الكهف
عزت و احترام کا وہ درجہ نہیں دیتے جو خدا اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے دیا ہے تو آپ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ پیغام مؤثر طریق پر ان کے کانوں تک کیسے پہنچا سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
تمہیں احسن تقویم کی صورت میں پیدا کیا ہے یا یہ کہ تم بشریت کے مقام سے سرفراز ہوئے لیکن
تمہاری آخری منزل یہ نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس غرض کے لئے پیدا نہیں کیا، تمہیں روحانی
منزلیں طے کرنے کیلئے پیدا کیا گیا ہے اور ان کی تو کوئی انتہا ہی نہیں کیونکہ جب خدا تعالیٰ اپنی ذات
اور صفات میں بے انتہا اور وراء الوراء ہے تو ظاہر ہے اس کے قرب کے بھی لامحدود درجے اور منازل
ہیں۔کسی بھی مقام پر جا کر وہ ختم نہیں ہوتے۔پس اس نہ ختم ہونے والی منزل پر انسان کا ہر قدم جو
پڑتا ہے اور ہر ساعت جو گزرتی ہے وہ اس کی زندگی کی بلکہ سارے انسانوں کی زندگیوں کی ساری
لڈتوں اور سرور سے زیادہ اچھی ہوتی ہے۔وہ زیادہ خوشی پہنچانے والی ہوتی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ
کے پیار کی جھلک دنیا کے پیار اور محبت سے کہیں برتر اور اعلیٰ ہوتی ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے پیار اور محبت کا
مقابلہ ہی نہیں کیا جاسکتا۔بہر حال آپ بنی نوع انسان تک یہ پیغام پہنچا نہیں سکتے جب تک پہلے آپ
اس کو یہ خوشخبری نہ دے دیں کہ دیکھو إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم کا اعلان کر دیا گیا۔ایک عظیم الشان
بشارت انسان کو مل چکی۔احسن تقویم کا مقام اسے حاصل ہو گیا۔ہر انسان خواہ وہ دنیا کے کسی بھی خطہ
میں پیدا ہوا ہو خواہ وہ کسی بھی زمانہ سے متعلق ہو انسانی شرف اور مرتبہ ہر دوسرے انسان کے مساوی
اور برابر ہے۔کوئی انسان دوسرے انسان سے برتر نہیں کسی کے متعلق زیادہ معزز اور کم معزز کا فقرہ
استعمال نہیں کیا جا سکتا۔جب انسان اپنا یہ مقام پہچان لیتا ہے تو گویا وہ ایک ایسے دور میں داخل ہو جاتا
ہے جس میں داخل ہونے کے بعد انسانی عزت قائم ہو جاتی ہے اُسے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو جاتی
ہے لیکن اگر انسان اس دور میں داخل ہو کر اس دور کی ذمہ داریوں
کو نہیں نباہتا اور فطرت کے تقاضوں
کو پورا نہیں کرتا تو وہ اللہ تعالیٰ کے قہر اور غضب اور نفرت اور حقارت کا مستوجب ٹھہرتا ہے۔اس کے
برعکس اگر تمہاری فطرت اگر تمہاری روح اس کو برداشت نہیں کرتی تو پھر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے اس سیر روحانی کو شروع کرو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس شاہراہ پر قدم بقدم رفعتوں کے
حصول کے بعد خدا تعالیٰ کے انتہائی قرب کو پایا وہی راہ ہم سب کے لئے کھلی ہے۔اس راہ پر چل کر
ہم بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر سکتے اور اس کے غضب سے بچ سکتے ہیں۔اس راہ کو اختیار کرتے
۴۶۸
سورة الكهف
تفسیر حضرت
خلیفہ اسیح الثالث
ہوئے ہوسکتا ہے کسی کے حصہ میں اللہ تعالیٰ کا پیار شاید کم آئے اور کسی کے حصہ میں زیادہ لیکن ہر ایک کو
خدا تعالیٰ کا پیار میسر آجاتا اور اس کی رضا حاصل ہو جاتی ہے۔خدا کرے کہ بنی نوع انسان کا ہر فرد
اس حقیقت کو سمجھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کے
الفاظ میں جو عظیم الشان اعلان کروایا گیا ہے ہر انسان اس ندا پر کان دھرے اور اپنی زندگی میں ہرلمحہ
یہ کوشش کرتا رہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اس کو حاصل ہو۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۰۴ تا ۸۱۵)
یہ جو غریب غیر مسلم ہیں ان پر تو اسلامی تعلیم کا پہلا اصول ہی بڑا کارگر ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان
انسان میں کوئی فرق نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے کہلوا دیا کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشر
مثلکم کہ میرے اور تمہارے درمیان بشر ہونے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تو یہ کہیں کہ میرے اور تمہارے درمیان بشر ہونے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں مگر کتنے ہیں جو یہ سمجھیں
کہ ہاں ہمارے اور تمہارے درمیان بھی بشر ہونے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں۔کمزور ،لاچار، ہر لحاظ
سے مادی آلائشوں میں گھرا ہوا اور دلدل میں پھنسا ہوا انسان اپنے آپ کو خدا سمجھنے لگ جاتا ہے۔خدا تعالیٰ ان شیطانی حملوں سے ہمیں محفوظ رکھے۔غرض ان لوگوں کو اسلام نے گلے سے لگایا۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۱۹۶)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ
اَحَدًا پس جو شخص چاہتا ہے کہ اسی دنیا میں اور اسی زندگی میں خدا تعالیٰ کا وصال اسے حاصل ہو جائے تو
وہ ایسے اعمال بجالائے جن میں فساد کا کوئی شائبہ نہ ہو، فساد کی کوئی ملونی ان کے اندر نہ ہو ( یہ عملاً
صَالِحًا کے معنے ہیں ) اور اس کے اعمال میں شرک کا کوئی حصہ نہ ہو۔شرک صرف موٹا موٹا شرک ہی تو
نہیں بلکہ انسان کے صحن سینہ میں ہزار بت بعض دفعہ جمع ہو جاتے ہیں۔اپنے نفس کو ان بتوں سے
بچانا اور اپنے سینہ کو ان بتوں سے پاک کرنا اور اپنے خیالات کو شرک سے پاک رکھنا، اپنے اعمال کو
شرک سے پاک کرنا، اپنے ماحول کو شرک سے پاک کرنا، اپنی دنیا کو شرک سے پاک کرنا اور ہر لحاظ
سے لا يُشْرِكُ پر عمل کرنا ضروری ہے اور اگر ایسا ہو تو پھر اس دنیا میں بھی اللہ تعالی کی لقا انسان کو حاصل
ہو جاتی ہے اور یہی ہماری زندگی کا مقصد ہے۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۲۶۱،۲۶۰)
مثلاً جب سوچ اور فکر بہک گئی تو سپر مین (Super Man) کا تصور پیدا ہو گیا۔یعنی ایسا
۴۶۹
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
مورة الكهف
انسان جو انسانوں میں سب سے بالا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ فرمایا تھا کہ جب تم انسانوں کے
باہمی تعلقات کے متعلق سوچنا شروع کرو تو اس اصول پر سوچو۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ که بشر
ہونے کے لحاظ سے انسان انسان میں کوئی فرق نہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسے عظیم انسان اور دوسرے
انسانوں میں بھی انسان ہونے کے لحاظ سے کوئی فرق اور امتیاز نہیں ہے اور اس اصول کو نہ سمجھنے یا بھول
جانے کے نتیجہ میں انسانی زندگی میں بڑی خرابیاں پیدا ہوئیں۔بڑے دُکھ پیدا ہوئے۔بڑی قتل
وغارت کی گئی اور مذہبی زندگی میں جب انسان انسان میں تمیز روا رکھی گئی اور ارباب مِنْ دُونِ اللَّهِ
بن گئے۔انسان تو اس کے نتیجہ میں (میں نے ایک کتاب میں پڑھا) ایک بہت بڑے غیر مسلم مذہبی
راہنما کے حکم سے ( یہ صدیوں پہلے کی بات ہے، اب تو انسان نسبتاً زیادہ مہذب ہو گیا ہے ) صرف
ایک انسان کے حکم سے دس لاکھ انسانوں کی گردنیں کاٹی گئیں۔تو یہ جو سوچ اور فکر جس وقت بہک جاتی
ہے خرابی پیدا کرتی ہے۔اس کے منبع سے فساد کے سوتے نکلتے ہیں۔یہی حال اعتقادات کا ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۰)
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں الناس کے علاوہ بشر کا لفظ بھی انہی معنوں میں استعمال کیا ہے اور
کیا بھی ایک خاص محل پر۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اعلان کرایا کہ قل
إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم -
تو (انہیں) کہہ کہ میں تمہاری طرح کا صرف ایک بشر ہوں۔عربی لغت کی رو سے بشر کے
معنوں میں بھی مرد اور عورتیں دنوں شامل ہیں جب بشر کا لفظ بیک وقت مردوں اور عورتوں دونوں کے
لئے بولا جاتا ہے تو مِثْلُكُمْ میں بھی دونوں شامل ہیں سو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
یہ اعلان کر دیا کہ اے مردو! اور اے عورتو! میں تم جیسا ایک بشر ہوں۔اس طرح آپ نے یہ امر ذہن
نشین کرایا کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور دُنیا کے تمام مردوں اور تمام عورتوں میں
کوئی فرق نہیں
ہے۔سب ایک جیسے بشر ہیں۔یہ انسان کو (جس میں مرد اور عورتیں دونوں شامل ہیں ) زمین سے اُٹھا
کر ساتویں آسمان تک لے جانے والی بات ہے یہ مساوات بلحاظ نوع کے ہے اور مردوں اور عورتوں
کے یکساں شرف پر دلالت کرتی ہے چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو استعداد اور قابلیت ہر دوسرے
انسان سے کہیں بڑھ کر عطا کی گئی تھی اس لئے استعدادوں کے لحاظ سے نیز اتفھی ہونے کے لحاظ سے
۴۷۰
سورة الكهف
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
اس بشر اور دوسرے بشر کے مابین بڑا فرق ہے۔اس کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بشر
ہونے کے لحاظ سے اپنے وجود کو ہر بشر کے ساتھ بریکٹ کر دیا اور بتایا کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ
میں اور تمام دوسرے انسانوں میں کوئی فرق نہیں ہے بلحاظ نوع یکسانیت کا یہ شرف مردوں اور عورتوں
دونوں کو حاصل ہے اسلام نے اس شرف میں شریک ہونے کے لحاظ سے مرد اور عورت میں کوئی تفریق
نہیں کی بلحاظ استعداد مرد۔مرد اور عورت ، عورت میں بھی فرق ہے اور ہر ایک نے اپنے دائرہ میں
رہتے ہوئے ترقی کرنی ہے ان میں سے کوئی اپنی استعداد کے مطابق کتنی ہی ترقی کر جائے۔اسلام کہتا
ہے کہ بشر ہونے کے لحاظ سے بلا تفریق و امتیاز تمام مرد اور تمام عورتیں ایک ہی سطح پر ہیں۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۶۳۵،۶۳۴)
فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَ لَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا -
یعنی جو شخص ہمارا وصال چاہتا ہے اسے چاہیے کہ نیک اور مناسب حال اور ہمارے احکام کے
مطابق اعمال بجالائے اور کوشش کرے کہ ظاہری اور باطنی دونوں قسم کے شرکوں سے اللہ تعالیٰ کی
عبادت کو پاک رکھے۔اس میں کسی قسم کی آمیزش اور ملاوٹ نہ ہونے دے غرض ایسا شخص جو عبادت
کے وقت صرف خدا تعالیٰ کی ہی عبادت کرتا ہے اور کسی اور کے سامنے سر نیاز خم نہیں کرتا اور خدا تعالیٰ
کے احکام بجالانے کی ہر وقت کوشش کرتا رہتا ہے۔وہی امید رکھ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قرب اسے
حاصل ہو جائے گا اللہ تعالیٰ اسے مل جائے گا اور جس شخص کو خدا تعالیٰ مل جائے اسے نہ اس جہان کی
جنت کی ضرورت رہتی ہے اور نہ اگلے جہان کی جنت اسے درکار ہے دونوں جہانوں کی جنتوں کا منبع جو
اسے حاصل ہو گیا۔غرض خوف اپنی جگہ پر ہے اور امید و رجاء اپنی جگہ پر ہے۔اسلام نے ہمیں کسی
صورت میں بھی نا امید نہیں کیا ہمیں ڈرایا ضرور ہے۔تنبیہ ضرور کی ہے کہ تم ڈرتے ڈرتے اپنی زندگی
گزارو۔اور ان احکام پر عمل کرو جو ہم نے تمہارے لئے نازل کئے ہیں۔ان بداخلاقیوں اور بداعمالیوں
سے بچتے رہو جن سے بچنے کی ہم تمہیں تلقین کرتے رہتے ہیں اور ہمیں بشارت دی ہے کہ اگر تم ایسا کرو
تو میں تمہارے لئے اس دنیا میں بھی جنت کا ماحول پیدا کر دوں گا۔لیکن تم اپنے عمل پر
کبھی بھروسہ نہ
کرو۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی ذات اتنی ارفع ، اتنی اعلیٰ ، اتنی شان اور اتنی طاقت والی ہے کہ اگر کسی انسان
کے دماغ میں معمولی عقل بھی ہے تو وہ ایک لحظہ کے لئے بھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ میں اس کی رضا کی
مورة الكهف
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
جنت کو زور بازو سے حاصل کرلوں گا اور میں اسے اپنے اعمال کے زور پر خوش کرلوں گا۔اگر ہمارے
اعمال خدا تعالیٰ کے ان احسانات کے مقابلہ میں رکھے جائیں جو اس نے ہم پر ہمارے پیدائش کے
وقت سے لے کر موت تک کئے ہیں۔تو ہمارے اعمال ان احسانوں کے مقابلہ میں بطور شکر کے بھی
کافی نہیں۔تو جب انسان نے پہلے قرضے ہی ادا نہیں کئے اور نہ وہ ادا کر سکتا ہے تو اپنے اعمال کی جزا کا
تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔جب تک کہ خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت اس کے شامل حال نہ ہو۔غرض جب تک اللہ تعالیٰ انسان کو اپنے فضل اور رحمت سے نہ نوازے اس وقت تک نہ تو اسے
جنت مل سکتی ہے اور نہ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو سکتی ہے۔پس ایک طرف ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ڈرتے
ڈرتے اپنی زندگی کے لمحات گزار و اور دوسری طرف یہ کہا گیا ہے کہ کبھی مایوس نہ ہونا کیونکہ مایوسی کفر کی
علامت ہے اور وہ اسی دل میں پیدا ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ کے احکام کا منکر اور اس کے احسانوں کا
ناشکر گزار ہو جو شخص خدا تعالیٰ کے ان احسانوں کو جو ہر آن اس پر ہورہے ہیں۔یاد کرنے والا ہو وہ
اپنے اس احسان کرنے والے رب سے کس طرح مایوس ہو سکتا ہے۔غرض ہم نے زندگی کے یہ دن جو
ہمیں عطا ہوئے ہیں ڈرتے ڈرتے گزارنے ہیں لیکن ہم نے خدا تعالیٰ سے کبھی مایوس نہیں ہونا۔کیونکہ وہ بڑا فضل کرنے والا بڑا رحم کرنے والا اور بڑا احسان کرنے والا ہے اور پھر ہمیں ہمیشہ اس سے
یہ دعا کرتے رہنا چاہیے کہ اے خدا ہم تو نیستی محض ہیں ہم اور ہمارے اعمال کچھ بھی نہیں لیکن ہم تیری
ذات پر کامل اور پوری امید رکھتے ہیں کہ تو ہم سے احسان، فضل اور رحمت کا معاملہ کرے گا۔ہماری
خطاؤں کو معاف کر دے گا ہمیں اپنی رضا کی جنت میں داخل کرے گا اور ہمیں توفیق دے گا کہ ہم
تیرے شکر گزار اور حمد کرنے والے بندے بنے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے بندوں کے اس زمرہ
میں شامل کرے جن سے وہ خوش ہوتا ہے اور اپنی رحمت سے انہیں نوازتا ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحہ ۱۱۹،۱۱۸)