سُوْرَۃُ مَرْیَمَ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۴۷۳
سورة مريم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة مريم
آیت ۴۹ وَ أَعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ اَدْعُوا رَبِّي
عَسَى أَلَّا أَكونَ بِدُعَاء رَبِّي شَقِيَّان
علی وجہ البصیرت میں یہ بات کہہ رہا ہوں۔میں نے محسوس کیا ہے کہ یہ دنیا کچھ اس قسم کی واقع
ہوئی ہے اور اس کے مشاغل کچھ اس قسم کے ہیں کہ اگر آدمی ہمیشہ چوکس ہو کر اور بیدار ہوکر دعا کی
طرف متوجہ نہ رہے تو دعا میں غفلت کر جاتا ہے اس لئے بار بار میں جماعت کو دعا کی طرف توجہ دلاتا
ہوں اور اپنے نفس کو تو ہر روز ہی توجہ دلاتا ہوں اس کی طرف۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ایک دعا
قرآن کریم نے ہماری راہبری کے لئے محفوظ کی ہے۔عسى الا أكونَ بِدُعَاء رَبِّي شَقِيًّا کہ يقينا
رب کے حضور جھک کر دعاؤں کے نتیجے میں میرا نصیبا سویا نہیں رہے گا۔تو اپنی قسمت کو جگانے کے لئے ، بیدار کرنے کے لئے دعا کی ضروت ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ
کے ہاتھ ہی میں ہے اور اس کی رحمت سے ہی یہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں یہ سب کچھ پل جائے جس کے حصول
کی اس نے ہم میں سے ہر فرد میں طاقت بھی رکھی اور جس کو دینے کے لئے وہ ہر وقت تیار بھی ہے۔اگر
ہم محروم رہتے ہیں تو ذمہ داری ہماری ہے۔ہمارے رب کی نہیں۔ہمارے اللہ نے تو اعلان کر دیا کہ
ہر قسم کی ربوبیت کی ذمہ داری میری ہے۔وہ جو رب ہے۔اگر ہم اس کی طرف متوجہ نہ ہوں تو اس
سے جو رب نہیں ہم کیا حاصل کر سکتے ہیں کچھ بھی نہیں۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۹،۲۸)
آیت ۸۵ فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ إِنَّمَا نَعْتُ لَهُمْ عَدَّان
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا: - فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ تم ان کے خلاف جلدی نہ کرو۔مطلب

۴۷۴
سورة مريم
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
یہی ہے کہ تم خدا سے یہ نہ کہو کہ وہ نصرت و مدد کو جلدی لائے اور ان کا فروں کو مار دے جو ہمیں دکھ دے
رہے ہیں، ایذا پہنچارہے ہیں۔زخمی کر رہے ہیں اور بعض کو قتل کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔انما
نَعدُّ لَهُمْ عَدا یعنی تمہارے ساتھ بھی ایک وعدہ ہے کہ فلاں وقت مدد آئے گی اور اُن کفار کے ساتھ
بھی وعدہ ہے کہ ایک وقت تک ان کو ڈھیل دی جائے گی۔دراصل یہ دونوں وعدے اکٹھے ہو جاتے
ہیں۔اگر مسلمان کے ساتھ یہ وعدہ ہے کہ اُسے عصر کے وقت اللہ تعالیٰ کی مدد ملے گی تو یہ بات لازمی
ہے کہ کافر کے ساتھ بھی یہ وعدہ ہو گا کہ عصر کے وقت تک اُس پر الہی گرفت نہیں ہوگی اور اصلاح کے
لئے اسے مہلت دی جائے گی تبھی وہ اپنا کام کر سکتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّمَا نَعتُ لَهُمْ عَذَا ہم نے ایک وقت مقرر کیا ہوا ہے اور یہ وہی وقت
ہے جو ایک مسلمان کا اور ایک کافر کا اکٹھا ہو جاتا ہے۔جس وقت مسلمان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد
آتی ہے، کا فر کی ہلاکت کے سامان پیدا ہوتے ہیں۔اس لئے تمہارا جلدی کرنا، یاقبل از وقت گھبرا جانا
اور دعائیں کرنا کہ اے خدا! ہم تکلیفیں برداشت نہیں کر سکتے۔تو ہماری مددفرما۔یہ غلط ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ کہ ان کے خلاف جلد ہلاکت کی دعائیں کرنا غلط بات ہے۔یہ نہیں ہو
سکتا جس وقت تمہاری آزمائش پوری ہو جائے گی امتحان میں پورے اُتر و گے۔ان کی ڈھیل کا وقت
بھی پورا ہو جائے گا۔ایک ہی وقت میں تمہاری مدد اور ان کی ہلاکت کے سامان پیدا ہو جائیں گے۔پس فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ إِنَّمَا نَعُتُ لَهُمْ عَدا میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ دشمن کے مقابلے میں
جلدی نہیں چلے گی اللہ تعالیٰ کی مدد کے آنے تک تمہیں صبر وثبات کا مظاہرہ کرنا ہو گا چنانچہ ساری
اسلامی تاریخ دیکھ لیں۔اُس وقت بھی جب مسلمان اپنے ایمان کی رفعتوں پر پہنچا ہوا تھا اور اس
وقت بھی جب مسلمان اپنے ایمان میں نسبتاً بہت کمزور ہو چکا تھا۔ہر دوصورتوں میں مسلمان اگر عصر
تک قربانیاں دیتا رہا تو کامیاب ہوتا رہا اور جب بھی اس نے صبح سات بجے یا آٹھ بجے یا نو بجے یا دس
بجے یا بارہ بجے یا دو بجے خدا تعالیٰ سے یہ کہا کہ اے خدا! تو نے ہماری مدد کرنے میں جلدی نہیں کی
اب ہم پیٹھ دکھا رہے ہیں تو وہ ہلاک ہو گئے۔(خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۵۱،۵۰)

آج 10 میں سے 10 باقی