سُوْرَۃُ طٰہٰ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۴۷۵
سورة طه
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة طه
آیت ۱ تا ۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِ
طه مَا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى إِلَّا تَذْكِرَةً لِمَنْ يَخْشَى ل
تَنزِيلًا مِمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَالسَّمَوتِ الْعُلَى
یہاں مخاطب ایک ہے انسان نہیں مخاطب۔طہ میں ایک فردِ واحد مخاطب ہے اور وہ
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور یہ آپ کی شان اور عظمت آپ کے اندر رکھی اپنی رحمت سے،
نوع انسان کے لئے رحمت بن کے آئے۔ان کو مخاطب کر کے یہاں کہا گیا ہے کہ اے کامل
انسان ! یعنی جو استعداد کے لحاظ سے ایسا ہے کہ کسی اور انسان میں خدا تعالیٰ نے یہ استعداد نہیں رکھی جو
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں رکھی گئی ہے۔اور دوسرا پہلو اس کا یہ ہوتا ہے کہ جو قو تیں اور استعدادیں
ملی تھیں ان کی صحیح اور کامل نشود نما ہوئی یا نہیں ہوئی ایک شخص کی۔اب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات سے ہٹ کے بات کرتا ہوں۔آج ایک بچہ پیدا ہوتا ہے اس کے اندر بڑی استعداد میں ہیں
لیکن ماں باپ خیال نہیں رکھتے۔وہ گلی میں جاتا ہے، اپنے ہمسایوں سے ملتا ہے اور آوارگی کی اس
کو عادت پڑ جاتی ہے اور وہ بچہ جو ذہن رکھتا تھا ایسا کہ جب وہ ایم۔ایس۔سی کا امتحان دیتا تو
فرسٹ آتا وہ میٹرک میں فیل ہو جاتا ہے۔تو استعداد کے لحاظ سے بڑی استعدادی طاقتیں تھیں
لیکن عملاً نشو و نما نہیں ہو سکی۔تو یہاں طلہ میں ہر دو پہلو میں کمال ہے۔استعداد کے لحاظ سے کامل
اور نشوونما کے لحاظ سے کامل۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑا ایک لطیف فقرہ ایک جگہ
لکھا ہے کہ اسلام کی تعلیم درخت وجو دانسانی کی ہر شاخ کی پرورش کرتی ہے اور اسے ثمر آور بناتی
-

سورة طه
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
ہے۔انسان کی ہر شاخ اس کا خلق ہے نا۔اس کی ہر قوت اور استعداد ہے اور یہی مضمون یہاں بیان
ہونا تھا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے کہ اے کامل قوتوں والے انسان! تجھے
استعداد میں کامل دی گئی تھیں۔کامل پرورش کا ، کامل تربیت کا سامان خدا تعالیٰ نے تیرے لئے کیا تا
کہ تو بنی نوع انسان کے لئے اسوہ حسنہ بن جائے۔مَا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى یہاں کامل انسان ہی
مراد ہے۔قرآن کریم کی تعلیم جو تجھ پر نازل ہوئی خُلُقُهُ الْقُرْآنُ وہ اس لئے نہیں تھی کہ تو دکھ میں پڑے
بلکہ اس تعلیم نے تیری ساری قوتوں اور استعدادوں کی کامل نشو و نما کر کے دوسرے پہلو کو بھی کامل کر دیا۔اگر مخاطب انسان ہوتا اور کہا جاتا مَا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشفی یعنی کوئی مخاطب ہوتا۔زید بکر
کوئی ہوتا اور وہ عام درمیانے درجے کا انسان ہوتا تو شیطان یہ وسوسہ پیدا کر سکتا تھا کہ قرآن کریم
نے صرف یہ دعوی کیا نا کہ جتنی طاقتیں محدود، کم ، اس انسان کے اندر تھیں ان کی نشوونما کا سامان
قرآن کریم میں ہے۔جب ہر قوت اور استعداد کی نشوونما کا سامان قرآن کریم میں ہے یہ دعویٰ کیا گیا
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے تو وہ انسان جن کی قوتیں اور استعدادیں بعض پہلوؤں سے
ایک میں، بعض اور پہلو دوسرے میں، بعض اور پہلو جو کم ہیں ان کو بھی کوئی خطرہ نہیں کہ ہماری نشود نما
نہیں ہوگی۔تمہاری استعدادوں کی بھی نشوونما ہوگی۔جب ہر استعداد انسانی کی نشوونما کا سامان ہے تو
تمہاری استعداد کی نشوونما کا بھی سامان ہے۔فرما یا اِلَّا تَذْكِرَةً لِمَنْ يَخْشَى دکھ کا سامان نہیں
قرآن کریم میں بلکہ جس شخص کے دل میں اللہ تعالیٰ کی خشیت ہے اس کی راہنمائی اور ہدایت اور اس
کی عزت کے قیام کا ، عزت کو بلند کرنے کا سامان ہے اس میں۔پھر فرمایا تَنْزِيلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ
والسموات العلیٰ یہ آیت بیچ میں ایک دوسری آیت اسی کی ترتیب میں آگئی تھی لتشفی کے ساتھ
یسپلینیشن (Explanation) اسی مضمون کو واضح کرنے کے لئے ویسے اَنْزَلْنَا کا تعلق تَنْزِیلا سے
ہے۔یہ قرآن کریم جو تجھ پر نازل کیا تجھے ہر دُکھ سے بچانے والا ہے، دکھ کا سامان پیدا کرنے
والا نہیں۔اس آیت میں دکھ کی تعریف یہ کی گئی ہے کہ انسان اپنی کسی قوت اور استعداد کی صحیح نشوونما
نہ کر سکے یہ دُکھ ہے مثلاً آدمی بیمار ہو جاتا ہے تو وقتی طور پر جسمانی نشوونما میں فرق پڑ جاتا ہے۔جسمانی طاقت میں کچھ کمی پیدا ہو جاتی ہے۔جو قوت مدافعت کا لفظ طبیب استعمال کرتا ہے اس میں
کمی پیدا ہو جاتی ہے تو دُکھ کے سامان پیدا ہو جاتے ہیں۔اگر قوتِ مدافعت اپنے کمال میں ہو تو

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
سورة طه
بیماری کا کوئی دُکھ نہیں اور یہ جو قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس کی ذمہ داری قرآن کریم کی تعلیم پر
نہیں۔فرمایا وَ اذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (الشعراء: (۸) بیماری انسان اپنی غفلت سے پیدا کرتا ہے اور
شفاخدا تعالیٰ کا کلام اسے دے رہا ہے۔وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ اس میں یہ جو دوسرا حصہ ہے اس میں دو پہلو ہیں۔ایک خدا تعالیٰ
کے حکم سے شفا ملتی ہے۔ایک یہ کہ خدا تعالیٰ کی ہدایت اور راہنمائی اور قرآن کریم کی تعلیم سے
شفا ملتی ہے۔انسان صحت جسمانی کامل طور پر اچھی رکھ سکتا ہے اگر قرآن کریم کے بتائے ہوئے
اصول پر گامزن رہے۔قرآن کریم نے ہمیں یہ اصول بتایا کہ متوازن غذا (Balanced Diet)
کھاؤ۔جو کھانے کی مختلف چیزیں ہیں ان میں ایک توازن پیدا کرو۔قرآن کریم نے یہ بتایا کہ
تَنْزِيلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَالسَّبُوتِ العُلى جو میری مخلوق ہے اس کا علم حاصل کرو۔قرآن کریم نے
یہ بتا یا کہ اگر تم کوشش کرو گے تو لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعى (النجم:۴۰) تمہیں پتا لگ جائے گا کہ
متوازن غذا کسے کہتے ہیں۔یہ توازن جو ہے یہ آگے دو طرح کا ہے۔ایک جسم کا توازن وزن کے لحاظ
سے، مقدار غذا کے ساتھ یہ بھی ایک بڑا زبردست توازن ہے۔اب یہ گھوڑے وغیرہ ہیں ان کے
متعلق انہوں نے اچھی خاصی ترقی کر لی ہے اس علم میں۔وہ کہتے ہیں کہ اتنے وزن کا گھوڑا ہوگا تو تم
نے اس کو اتنا راشن دینا ہے۔اتنا ہو گا تو اتنا۔انسانی وزن کا انسانی غذا سے تعلق ہے۔توازن ہے
انسان کے جسمانی غدود کی کارکردگی اور غذا سے۔اس لحاظ سے تحقیق کرنے والوں نے انسانی جسم کو دو
حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ایک وہ جو کیلریز (Calaries) انہوں نے ایک پیمانہ بنایا ہوا ہے کہ یہ چیز کیا
اتی کیلریز پیدا کرتی ہے۔کیلریز گرمی کا یونٹ (اکائی) ہے۔مثلا وہ یہ کہیں گے کہ مچھلی دو چھٹانک ہو تو
اس میں ستر کیلریز ہیں۔اور مگ دو چھٹا نک ہو تو اس میں تین سواتی کیلریز ہیں۔تو بعض جسم ہیں جو
زیادہ کیلریز Burn کرتے ہیں۔ان کے غدود اس طرح کام کرتے ہیں جو کھاتے رہیں وہ شفیع اشرف
صاحب کی طرح دبلے ہی رہیں گے جو جتنا مرضی کھالیں۔اور بعض ایسے ہیں جو کم کھائیں گے اور
موٹے ہو جائیں گے۔ہمارے ہاں کالج میں ایک کارکن کام کرتا تھا وہ بغیر کسی جھجک کے اور تکلف کے
دس پندرہ ہیں روٹیاں کھا لیتا تھا۔سیر دوسیر پکا پلاؤ کھا جاتا تھا اور بعد میں زردے کی دو پلیٹیں اور اس کا
پیٹ ایک دوشیزہ کی طرح کمر کے ساتھ لگا ہوا تھا۔پتا ہی نہیں لگتا تھا کہ یہ کھانا جاتا کہاں ہے۔

۴۷۸
سورة طه
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
تو یہ ایک توازن ہے ہمارے لئے علم کے میدان کھول دیئے۔جب یہ کہا کہ تم اگر تو ازن قائم نہیں
رکھو گے بیمار ہو جاؤ گے تو پھر تمہیں تو ازن کی جہتیں قائم کرنی پڑیں گی۔توازن یہ لحمیات، پروٹین اور
کاربوہائیڈریٹ، نشاستہ اور دوسری چیزیں ہیں اور اس کا پھر آگے بڑا المباعلم چلا گیا ہے۔تَنْزِيلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَالسَّبُوتِ الْعُلى کہا تھا قرآن کریم کو نازل کرنے والے نے
قرآن کریم کو اس لئے نازل نہیں کیا کہ تمہیں دکھ پہنچے ، اس لئے نازل کیا ہے کہ تمہارے سارے
دکھوں کو دور کر دیا جائے اور دلیل یہ دی ہے تَنْزِيلاً مِّمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَالسَّمَوتِ الْعُلى ان بلند
آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے نے نازل کیا ہے اور یہ زمین اور سات بلند آسمان ان کی ہر
چیز کے متعلق دوسری جگہ کہا سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجانيه : ١٤)
تمہاری خادم ہے۔تو جس خدا تعالیٰ نے کائنات کی ہر شے کو تمہارا خادم بنایا وہ اپنے کلام کے
نزول کے وقت تمہارا خیال نہیں رکھے گا نا معقول بات ہے یعنی کوئی عقلمند آدمی تھیوریٹیکلی
(Theoratically ) ہر دنیا کا دھر یہ بھی ہے اس کو میں قائل کروں گا کہ یہ حقائق ہیں۔اس میں اس کو
ماننا پڑے گا کہ اگر کائنات کی ہر شے انسان کی خادم ہو تو پھر قرآن کریم کا نازل کرنے والا وہی
ہے جس نے یہ اشیا بنائی ہیں تو مَا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى قرآن کریم تمہیں دکھ دینے کے لئے نہیں
آیا، دکھوں کو دور کرنے کے لئے آیا ہے۔اس لئے میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ اپنے دکھوں کو دور کرنے
کے لئے ہر قسم کے دکھوں سے اپنے آپ کو ، اپنے بچوں
کو اپنی نسلوں کو محفوظ کرنے کے لئے قرآن کریم
کو سیکھیں۔الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۷۸) کا اعلان کیا گیا آج کی دنیا کے
لئے جب وہ قرآن کریم سے پیچھے ہٹ رہی تھی۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو کہا اعلان کر دو۔وہ اسی آیت کی روشنی میں ہے۔مَا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى یہ اعلان کرو کدھر
جار ہے ہو تم قرآن کو چھوڑ کے۔اس لئے میں کہتا ہوں علم حاصل کرو اس حد تک جس حد تک علم حاصل
کرنے کی خدا نے تمہیں استعداداور قابلیت دی۔تمہارے بچوں
کو خدا
نے دی اور اس علم سے صحیح فائدہ
صرف اس وقت حاصل کر سکتے ہو جب تمہیں قرآن کریم آتا ہو اور یہ علم بھی تب تم حاصل کر سکتے ہو
جب تمہیں قرآن کریم آتا ہو۔آج کی دنیا بڑی علمی ترقی کر گئی ہے لیکن مفلوج علم رکھتی ہے کیونکہ
وہ قرآن کریم سے کٹی ہوئی ہے اور ان
کی غلطی نکالنا ہمارا کام ہے۔ہم ان کی غلطی نکالتے ہیں اور ان کو

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۷۹
سورة طه
ماننا پڑتا ہے کہ درست کہہ رہے ہیں آپ کہ ہمارے اندر یہ خامیاں آگئی ہیں۔مثلاً قرآن کریم
نے دکھ دور کرنے تھے نا۔اعلان کیا کہ تمہارے دکھ دور کرنے کے لئے یہ ضروری تھا کہ انسان میں
معاف کرنے کا خُلق ہو یعنی وہ موقع اور محل پر معاف کرنا جانتا ہو۔۔۔۔۔۔ما انْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى قرآن کریم دُکھوں کو دُور کرنے کے لئے آیا ہے دُکھ
پہنچانے کے لئے نہیں آیا۔اس واسطے اس بنیاد پر کھڑے ہو کے علوم سیکھیں اور دنیوی علوم میں بھی دنیا
والوں سے آگے نکل کے بتائیں تب وہ عظمت جو قرآن کریم کی ہے اس عظمت کو وہ سمجھ سکتے ہیں ورنہ
نہیں۔اگر آپ سوئے رہیں، اگر آپ اپنے بچوں سے لا پرواہ رہیں، اگر خدا تعالیٰ کی ناشکری کرتے
ہوئے جو ذہن آپ کے بچوں کو اس نے عطا کئے ہیں ان کا خیال نہ رکھیں، اگر وہ ذہن ضائع
ہو جائیں اگر وہ ترقی نہ کریں، اگر وہ لوگوں سے آگے نہ نکلیں تو کیسے آپ ثابت کریں گے کہ قرآن
کریم پر عمل کرنے والے تم لوگوں سے آگے بڑھنے والے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۰۷ تا ۶۱۲)
آیت ۵۱ قَالَ رَبُّنَا الَّذِى اَعْطَى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدى
سورۃ طہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔رَبُّنَا الَّذِى اَعْطى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى ہر چیز کو اس
نے پیدا کیا۔اس میں طاقتیں رکھیں اس کو صلاحیتیں بخشیں۔اس کو استعدادیں عطا کیں۔پھر ان کے
استعمال کے لئے اس کو طریقہ سکھایا اور سامان پیدا کئے ان کے لئے۔یعنی دو چیزیں اس نے پیدا
کیں۔سامان پیدا کئے ان کی نشوونما کے۔مثلاً گندم کا دانہ ہے وہی مثال لوں پھر، گندم کے دانے
کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک تو عام قانون کے مطابق اس میں قو تیں رکھیں۔ایک جہاں سے اس نے
اپنا سامان لینا تھا۔نشو ونما کا سائل (Soil) میں فرٹیلیٹی (Fertility) رکھی یعنی وہ اجزار کھے جن سے
گندم کا دانہ قوت حاصل کر کے بڑھ کے ایک سے سات سو تک بھی بن سکتے ہیں خدا تعالیٰ کے فرمان
کے مطابق۔ابھی تک انسان اس قابل نہیں ہوا۔ناقص ہے اس کی عقل لیکن بن سکتے ہیں اور سامان
پیدا کئے یعنی نشو ونما کی طاقتیں رکھیں۔نشو و نما کے سامان پیدا کئے۔پھر حکم ہوا کہ ان سے فائدہ اٹھاؤ۔اجزا کو حکم ہوا کہ ان کو فائدہ پہنچاؤ۔دوائی، بیمار ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے اسی
مضمون کو بیان کرتے ہوئے کہ ایک وقت میں ایک بیمار کو ایک دوا صحت نہیں دیتی دوائی کا کوئی اثر

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۴۸۰
سورة طه
نہیں۔ڈاکٹر کی تشخیص بھی صحیح اس کا نسخہ بھی صحیح اس کے اجزا بھی درست اس کے بیچ میں ملاوٹ نہیں
چاک کی اور وہ کھا رہا ہے اس کو آرام نہیں آ رہا اور دس پندرہ دن ، ہیں دن گذر گئے پھر خدا تعالیٰ کے
کسی بندے کی دعا یا اس کی اپنی دعا یا خدا تعالیٰ اگر اس کو آزمائش میں ڈال رہا تھا تو خدا نے فیصلہ کیا
کہ اب میں اس کو آزمائش سے نکالتا ہوں زبانِ حال کی دعا اس کو ہم کہتے ہیں۔اس کو اس نے سناء
وہی بیمار ، وہی بیماری ، وہی دوا کھائی اس نے اور اس کو آرام آ گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں کہ پہلے دو حکم نازل ہوئے جب آرام نہیں آرہا تھا ایک دوا کو کہ اثر نہ کرو۔ایک جسم کے اجزا کو کہ
قبول نہ کرو اور جب خدا نے فیصلہ کیا کہ اب اس کو شفا دینی ہے تو دو نئے حکم نازل ہوئے۔دوا کو کہا اثر
کر اور جسم کے کیمیاوی اجزا کو کہا کہ اس دوا کے اثر کو قبول کر۔یہ قانونِ قدرت کا حصہ نہیں ہے۔یہ امر
کے اندر آتا ہے یعنی ہر واقعہ یا ہر تبدیلی جو ہوتی ہے اس کا ئنات میں وہ آسمان سے ایک حکم اترتا ہے
تب ہوتی ہے۔بے شمار حکم ایک گھنٹے کے اندر اتر رہے ہیں کائنات میں۔اللہ تعالیٰ ہماری زبان سے تو
نہیں بولتا کہ مختصر زبان میں یہاں بول رہا ہوں۔کسی اور جگہ بات ہی نہیں کر سکتا۔میرے لئے ممکن
نہیں۔خدا تعالیٰ کا تو کائنات کے ہر ذرے پر کلام نازل ہوتا ہے۔اس کا امر جو ہے وہ نازل ہوتا ہے
اور وہ اپنی مرضی کے مطابق متصرف بالا رادہ ہے۔ہر چیز میں تصرف اپنے ارادہ سے جیسے چاہتا ہے
اس کے مطابق وہ کرتا ہے۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۴۶۱، ۴۶۲)
آیت ۱۱۵ فَتَعلَى اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ
أن يُقْضَى إِلَيْكَ وَحِيةَ وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا
میں کتابیں پڑھنے والوں کے متعلق اور کتابیں لکھنے والوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ہمیں
یہ دعا سکھائی گئی ہے رَبّ زِدْنِي عِلْمًا۔اے ہمارے رب ! ہمارے علم میں ہمیشہ زیادتی کرتا چلا جا۔ایک طرف یہ اعلان ہے کہ انسان جتنی بھی نئی سے نئی تحقیق کرتا چلا جائے علم کے مختلف میدانوں میں کبھی
وہ ان میدانوں کی انتہا تک نہیں پہنچ سکتا۔اور دوسری طرف یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جو مخلوق
ہے اس کی خواص غیر محدود ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ چونکہ خدا تعالیٰ کی
ساری صفات اس کائنات پر ہر آن اثر انداز ہو رہی ہیں اس لئے کوئی چیز بھی خدا کی بنائی ہوئی چیزوں

۴۸۱
سورة طه
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
میں سے ایسی نہیں کہ جس کے متعلق انسان کسی وقت بھی اپنی علمی تحقیق میں آگے بڑھتے بڑھتے کسی
موقعے پہ بھی یہ کہہ سکے کہ اس چیز میں جتنے خواص تھے وہ میں نے حاصل کر لئے اور اب اس چیز کے
متعلق اب میرا اعلم کامل ہو گیا ہے اس سے زیادہ نہیں ہو سکتا آپ نے فرمایا ہے کہ شخص کا دانہ بڑی
چھوٹی سی چیز ہے اس کے متعلق بھی انسان
کا علم اپنی انتہا کو نہیں پہنچ سکتا۔اس زمانہ میں رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا کے ساتھ ایک اور دعا بھی ہمیں سکھائی گئی اور وہ ہے رَبّ آرنی
حَقَائِقَ الْأَشْيَاء (التذکرہ : صفحہ ۶۱۳ جدید ایڈیشن) وہ اسی کی رَبّ زِدْنِي عِلما کی تفسیر کے طور پر ہے
رَبَّ أَرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی کے
ذریعے دعا سکھلائی اس لئے کہ یہ زمانہ کچھ عجیب سا بن گیا ہے علم علم کے لحاظ سے، جو تو ٹھوس علوم ہیں
سائنسز ہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ بہت کچھ حقیقتیں معلوم ہو جاتی ہیں ان میں بھی حقیقتیں معلوم
نہیں ہوتیں اور انسان جتنا اپنے علم میں ہر سال اضافہ کرتا ہے اتنا ہی اس کی غلطیاں جو اس نے پہلے
سالوں میں کی ہوتی ہیں وہ آشکار ہو کے اس کے سامنے آ جاتی ہیں یعنی جن کو وہ حقائق سمجھتارہا تھا وہ
حقیقت نہیں رہتی باقی۔سینکڑوں مثالیں ہمارے سامنے آتی ہیں، کئی میں پہلے بتا بھی چکا ہوں ایک نئی
چیز یہ آئی سامنے، کہ ۱۹۷۵ء میں جب میں بیمار ہوا اور انگلستان گیا چیک اپ کروانے کے لئے تو
وہاں کے چوٹی کے ماہر نے مجھے یہ مشورہ دیا، ( مجھے تھوڑی سی تکلیف ذیا بیطس کی بھی ہے تو انہوں نے
مجھے مشورہ دیا کہ ڈیاو نیز یہ اس کی ایک دوا ہے وہ مجھے موافق آئی ہوئی تھی وہ زیادہ خوراک
میں کھانے کی بجائے ، ۲۵۰ mg کھانے کی بجائے ۱۰۰ mg لیں اور ایک اور دوائی وہ نہار کھانی پڑتی
ہے ناشتے کے بعد ڈائیوٹین ایک اور دوائی ہے وہ ۵۰۰ mg کی لے لیا کریں اور اس کی زیادہ کھانے
کی ضرورت نہیں رہے گی۔خیر وہ انگلستان کے چوٹی کے ماہر کا مشورہ تھا میں نے اس پر عمل کرنا شروع
کر دیا یہ ۱۹۷۵ ء کی بات ہے اور ۱۹۷۷ء یعنی اس کو سمجھو دوسرا سال ہوا تھا کہ وہاں سے مجھے خط
آنے شروع ہوئے کہ نئی تحقیق یہ ہے کہ ڈائیوٹین جو انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ ناشتے کے بعد کھاؤ اور
بہت اچھی دوائی ہے وہ زہر ثابت ہوئی ہے فوراً چھوڑ دیں کیونکہ اس سے موتیں واقع ہونا شروع ہوگئی
ہیں۔تو یہ کہنا مشکل ہے کہ آج کا سائنسدان نئی ایجادات زیادہ کرتا ہے، یا اس کے علم میں یہ اضافہ
زیادہ ہوتا ہے کہ جو پہلی تحقیقات میں اس نے سچ سمجھا تھا وہ سچ نہیں بلکہ غلط بات ہے،حق نہیں بلکہ

۴۸۲
سورة طه
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
باطل ہے اور اس سے بھی زیادہ خطر ناک آج کے زمانہ میں یہ تحقیق ہوگئی ہے غیر سائنسی علوم جو ہیں ان
کے متعلق ، مثلاً تاریخ ہے تاریخ سے آگے تاریخ اقتصادیات ہے، تاریخ معاشیات ہے، تاریخ تمدن
ہے، تاریخ واقعات ہے، تاریخ کے مختلف شعبے ہیں، اس میں تحقیق نے ایک رنگ یہ اختیار کر لیا جو بڑا
خطرناک ہے اور وہ یہ کہ سو آدمیوں نے مثلاً کسی زمانہ کے متعلق کتب لکھیں اپنی اپنی تحقیق کے
مطابق ، تو ایک سو ایک آدمی نے جب لکھیں ، تو اس نے ان سوکتابوں میں سے کچھ یہاں سے، کچھ
وہاں سے، کچھ وہاں سے ساری سو کتابوں میں سے لیا اور ایک ایسی چیز دنیا کے سامنے رکھ دی جس کا
تاریخی حقیقت سے کوئی واسطہ بھی نہیں تھا۔اور اس نے اس کو زیادہ جوش دلایا ہے ، مذہبی تعصب نے
جو اسلام کے خلاف کتابیں لکھی گئیں یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ہم بالکل غیر متعصب ہیں اسلامی
مصنفین کی کتابیں لے کر اور ان کی مختلف آراء جو تھیں ان میں سے کوئی یہاں سے لیا ، کوئی یہاں
سے لیا، کچھ وہاں سے لیا، اور ان کو جوڑ جوڑ کے ایک نئی تحقیقی کتاب لکھی گئی اور بڑا شور مچا اور پی ایچ
ڈی کی ڈگری مل گئی اور خوب شاباش ملی اور تالیاں پیٹی گئیں ، اور وہ دراصل تاریخ تھی ہی نہیں ، وہ
آپ ہی بنائی ہوئی تھی اور اسلام کو بدنام کرنے کے لئے اور اسلام کے حسین چہرہ پر داغ لگانے
کے لئے ، اور احسان جو اسلام نے کیا تھا بنی نوع انسان پر ، وہ اس کو چھپانے کے لئے اس قسم کی
تحقیق شروع ہو گئی تو تحقیق تو ہے، لیکن حقائق نہیں ہیں۔اس واسطے ضرورت پڑ گئی یہ جو الہام ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا، جو رب زدني علما کی تفسیر کرتا ہے، یہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ
انسان کو اس بات کی ضرورت پڑ گئی ہے کہ وہ حقائق اشیاء کی طرف متوجہ ہو، نہ یہ کہ رطب و یابس، ادھر
سے لیا اُدھر سے لیا اور ایک کتاب نئی بنادی اس قسم کی کتابوں کو دیکھ کر ہمارے بعض بزرگ جو تھے
انہوں نے دوسری غلطی دوسری طرف یہ کر دی کہ مثلاً ایک بڑے بزرگ گزرے ہیں افریقہ میں
انہوں نے اپنے متبعین کو یہ کہا کہ تم قرآن کریم پڑھا کرو، قرآن کریم کی تفاسیر جو ہیں اس کو ہاتھ بھی نہ
لگایا کرو کیونکہ وہ غلط باتیں اسلام کے خلاف تمہارے سامنے آجاتی ہیں اس لئے آخر انسان غلطی کا
پتلا ہے، سو آدمی جو ہیں کتاب لکھنے والے ایک ہی مضمون پر ، انہوں نے سوغلطیاں کی ہوں اگر، ہر
مصنف نے ایک غلطی کی ہو اور جو ایک سو ایک واں مصنف ہے وہ سوغلطیاں اکٹھی کر کے اور ایک
کتاب لکھ دے تو اس میں ایک بھی حقیقت نہیں ہوگی اور وہ تحقیق بن جائے گی اور وہ حوالہ دے گا کہ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۸۳
سورة طه
جی فلاں نے یہ لکھا فلاں نے یہ لکھا اور فلاں نے یہ لکھا اور وہ اغلاط کا مجموعہ اور تحقیق کی ایک کتاب بن
جائے گی اس طرف رحجان ہو گیا ہے جس کو مقبولیت عطا کی ہے اسلام کے خلاف جو تعصب رکھنے
والے سکالرز تھے The so called Scholars بڑے محققین سمجھے جاتے تھے، انہوں نے ، اس
تعصب نے اس کو مقبولیت دی ہے۔ایک دفعہ ہمارے Oxford کی یونین کی ڈبیٹ ہو رہی تھی تو اس میں امریکہ سے ٹیم آئی ہوئی تھی
ایک بڑا ذہین مسخرہ تھا ہمارا مقر ر آکسفورڈ کا ، اس نے کھڑے ہو کے یہ تقریر کی کہ، جو میں نے بتایا
ناں کتنا جمع کیا۔اس نے کہا فلاں اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اتنے امریکن باہر چلے گئے ہیں
سیروسیاحت کے لئے اور فلاں اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اتنے باہر چلے گئے ہیں ، اور ان کا جب
ہم مجموعہ کرتے ہیں تو ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ آج یعنی اس دن جس دن وہ بول رہا تھا امریکہ میں
ایک آدمی بھی نہیں موجود، سارے کے سارے وہاں سے جاچکے ہیں۔تو وہ تو اس نے ایک مذاق کیا تھا
اس ٹیم کے ساتھ ، لیکن حقیقت ہے یہ، اس نے تو چند آدمی تھے نا ان کو ہنسانے کے لئے ایک بات کہہ
دی ،لیکن انسانیت کے ساتھ یہ مذاق کیا گیا ہے کہ ایک یہاں سے غلط بات لی ، ایک وہاں سے غلط
بات لی اور ایک کتاب لکھ دی اور بڑی شاباش مل گئی ایسے شخص کو۔اس واسطے ضرورت تھی، کہ یہ کہا جاتا انسان کو ، کہ یہ دعا کرو، کہ اے ہمارے رب ہمارے محض علم
میں زیادتی نہ کر کیونکہ جو غلط باتیں ہوئی ہیں اس میں بھی علم میں یہ زیادتی تو ہو جاتی ہے کہ غلط کتا بیں
لکھی جارہی ہیں یہ بھی علم میں زیادتی ہے نہ ایک، کہ پہلے نہیں تھیں اب کتابیں لکھی جانے لگیں زیادتی
ہوئی۔تو محض اتنا نہیں کافی آج کی دنیا میں، بلکہ یہ ہے کہ جو حقائق ہیں ان کی ہمیں اطلاع دے۔ربّ
أَرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ تو احمدی جو ہیں مصنفین ، ان کا یہ فرض ہے کہ اس پس منظر میں جن باتوں کی
ضرورت ہے ان کو سامنے رکھے اور پھر وہ کتب لکھیں دنیا کی ہدایت اور ان راہنمائی کے لئے اور ان کی
خیر خواہی میں اور ہر علمی میدان میں حقائق ان کے سامنے رکھ کے اور اس لحاظ سے ان کو ترقی کی راہ پر
لے جانے کی کوشش یہ ہمیں ہی کرنی پڑے گی، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
اس قسم کی غلطیاں جو ہیں، احمدی جماعت کو اللہ تعالیٰ یہ روشنی عطا کرے گا، کہ وہ جو اسلام کے مخالف
اسلام پہ اعتراض کر رہے ہیں نہ صرف یہ کہ ان اعتراضات کو غلط وہ ثابت کر کے دکھائیں گے بلکہ

۴۸۴
سورة طه
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
اسلام کی خوبیاں ان کے سامنے رکھیں گے اور ان کے دلوں کو اسلام کے لئے جیتیں گے۔ہمارے
مصنف جو ہیں وہ تعداد کے لحاظ سے اور ان کی جو کوشش ہے اس کا نتیجہ، کتب کی تعداد کے لحاظ سے اتنا
نہیں جتنی کہ آج کی دنیا کو ضرورت ہے، اس طرف جماعت کے جو علماء ہیں صرف دینی علماء نہیں ، اچھے
دماغ ہیں ، ڈاکٹر سلام ہیں وہ تھیوریٹیکل فزکس میں بڑے اچھے ہیں، اور ہیں، ان کو یہ چیزیں سامنے
رکھ کے، اور دنیا کو بتانا چاہئے کہ کس طرح تم غلطی کر رہے ہو اور اگر تم نے اصلاح نہ کی تو پھر تباہی کی
طرف تم لے کے جاؤ گے دنیا کو۔باہر دوروں پہ جب میں جاتا ہوں تو تھوڑا سا تنگ یہ کہہ کے بھی کیا کرتا ہوں کہ تمہاری کس بات
پر ایمان لائیں آج تم کچھ کہتے ہو کل کچھ اور کہنے لگ جاتے ہو بالکل متضاد بات ایک وقت میں کہہ
دیا عورت ماں بچے کو دودھ نہ پلائے ، بچہ بھی بیمار ہو جائے گا، ماں بھی بیمار ہو جائے گی دوسرے وقت
میں لاکھوں شائد کروڑوں ماؤں کی صحتیں اور بچوں کی صحتیں خراب کرنے کے بعد کہہ دیا ، ہو ہو ہو
بڑی غلطی ہو گئی تھی بھی معاف کرنا ہم نے یہ غلط کہا تھا کہ نہ پلا ئیں دراصل پلانا چاہئے تب صحت اچھی
رہتی ہے۔ایک وقت میں ایک دوائی کہہ دی بڑی اچھی ہے دوسرے وقت میں کہہ دیا کہ یہ زہر ہے اس طرح
کی ہزاروں مثالیں سامنے آتی ہیں، وقت ہے کہ ہم انسانیت کو اس قسم کے خطرات سے محفوظ کرنے
کے لئے علمی میدانوں میں بھی کوشش کریں اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں میں برکت
ڈالے اور انسانیت کی ہدایت کے لئے اسلام کے نور کے نیچے کھڑے ہو کر ہم کوئی سامان پیدا کریں۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۲۴۵،۲۴۱)
ہاں میں یہ بتادوں کہ قرآن کریم کا ہی ذکر ہے اس آیت میں جس میں ہے۔وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي
علمًا (طه: ۱۱۵) یہ دعا ہمیں سکھائی گئی ہے قرآن کریم نے کہ اے ہمارے رب ! ہمیں علم میں بڑھاتا
چلا جا۔اس سے بھی پتہ لگتا ہے کہ قرآن عظیم غیر محدود علوم کا خزانہ ہے کیونکہ اگر وہ محدود ہوں تو اس
وقت جب وہ پہلی ساری باتیں ختم ہو گئیں اس کے بعد اس دعا کا کوئی فائدہ نہیں لیکن قیامت تک آنے
والے انسان کو یہ دعا سکھائی قرآن کریم نے کہ یہ دعا کرتے رہو کہ اے خدا! ہمیں قرآنی علوم میں
بڑھا تا ہی چلا جا۔قُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا۔

۴۸۵
سورة طه
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اور یہ بھی ہمیں بتا یا اللہ تعالیٰ نے کہ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ( يه سورة بقره
کی ۲۵۶ ویں آیت کا ایک ٹکڑا ہے ) اس سے پہلے اس آیت میں یہ بیان ہوا ہے کہ جو کچھ انسان
کے سامنے ہے اور جو کچھ انسان کے پیچھے ہے یعنی جو کچھ اس کے علم میں ہے اور جو کچھ وہ اپنے عدم
علم کی وجہ سے جانتا نہیں ، جاہل ہے اُس سے، وہ سب کچھ ہی اللہ تعالیٰ جانتا ہے یعنی جو کچھ بھی ہے
خواہ وہ انسان جانتا ہو یا نہ جانتا ہو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اور وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ
الا بما شاء اللہ تعالیٰ کا ئنات کو پیدا کرنے والا ، کائنات کی کنہ کو جاننے والا ہے اور اس کی مرضی کے
سوا اس کے علم کے کسی حصہ کو بھی کوئی شخص پانہیں سکتا۔تو ہر علم میں جو زیادتی ہوتی ہے وہ خدا تعالیٰ
کی منشا اور مرضی کے مطابق ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ایک
دہر یہ سائنس دان جب کوئی Problem حل کر رہا ہو یا اپنا کوئی فارمولا بنارہا ہو اور اس کو سمجھ نہ آ رہی
ہو، دماغ میں اندھیرا ہو اور ایک تڑپ اس کے اندر پیدا ہوتی ہے کہ کہیں سے مجھے روشنی ملے ، تو وہ
تڑپ ایک غافل کی دعا کی مانند ہے اور اللہ تعالیٰ ایسا ہی سمجھتا اور اس کے دماغ میں روشنی پیدا کر دیتا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس جگہ کسی آیت کا حوالہ نہیں دیا۔ابھی میں نے جو کہا
تھا نا کہ کسی آیت کا حوالہ آپ دیں کہ وہ ہے کسی نہ کسی آیت کی تفسیر۔پہلے میرے دماغ میں یہ بات
دوردر
نہیں تھی تب آپ سے باتیں کرتے ہوئے یہ آیت آ گئی سامنے ، وہی مثال اس کی کہ وَلَا يُحِيطُونَ
بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمة إِلَّا بِمَا شَاء۔اس کی تفسیر کرتے ہوئے آپ نے وہ لکھا ہے کہ کوئی دہریہ، کوئی
کمیونسٹ، کوئی بت پرست کوئی بد مذہب علم کے میدان میں ترقی کرتے ہوئے جب ترقی کرتا ہے تو
خدا تعالیٰ کی منشا کے مطابق ترقی کرتا ہے اس کی منشا کے بغیر ترقی نہیں کرتا اور انسان
اللہ تعالیٰ کی مرضی
کے سوا اُس کے علم کے کسی حصہ کو بھی پانہیں سکتا۔اور اس سے اگلا ٹکڑا آیت کا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا علم
آسمانوں پر بھی اور زمین پر بھی حاوی ہے۔کائنات کا اس کے علم نے احاطہ کیا ہوا ہے وہ اس کا پیدا
کرنے والا ہے اس کے اندر جو کچھ بھی خواص پائے جاتے ہیں، جو کچھ خواص میں کمی ہوتی ہے، جو
بڑھوتی ہوتی ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اس کے امر سے یا اس کے خلق سے وہ چیز ہورہی
ہے۔وہ اس سے پوشیدہ اور چھپی ہوئی نہیں۔وہ انسانوں کی طرح نہیں کہ آج یاد کر لیا یا سن لیا اور کل کو
بھول گیا خدا نہ کرے آپ میں سے بعض بھول ہی جائیں کہ میں آپ کو کیا نصیحت یہاں کر کے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۸۶
گیا ہوں کہ قرآن کریم کا علم حاصل کرتے رہنا ہے اسے بھولنا نہیں۔سورة طه
(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۵۶۷ تا ۵۷۰)
آیت ۱۳۱ فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ
الشَّمسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا وَمِنْ أَنَا الَّيْلِ فَسَبِّحُ وَ أَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ
ترضى
میں نے کہا ہے کہ صبر کے ایک معنی یہ ہیں کہ زبان کو قابو میں رکھا جائے۔زبان زیادہ تر اس وقت
بے قابو ہوتی ہے جس وقت ایک دوسری بے قابو زبان انسان پر اندھا دھند وار کر رہی ہوتی ہے۔طبیعت میں ایک جوش اور غصہ پیدا ہوتا ہے اور زبان سختی کے مقابلہ میں سختی کی طرف جھک جاتی ہے
لیکن ہمارا خدا ہمیں کہتا ہے فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ جو کچھ بھی وہ کہتے ہیں تمہیں غصہ تو آئے گا۔تمہارے نفسوں میں جوش تو پیدا ہوگا۔تمہاری زبان بے قابو ہونے کے لئے تڑپ رہی ہوگی مگر اس
زبان پر وہ لگام ڈالے رکھو جو لگام میں نے تمہیں دی ہے۔اسے بے قابو نہ ہونے دو۔فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ صبر سے کام لینا کیونکہ جب تم زبان کو قابو میں رکھو گے تو آسمان سے کئی
زبانیں تمہارے حق میں کھلیں گی اور فرشتے آئیں گے اور ان دُکھوں کا جواب، ان گالیوں کا جواب،
ان سختیوں کا جواب، فرشتے دیں گے لیکن اگر تمہاری زبان بے قابو ہوگئی تو پھر تم فرشتوں کی مدد سے
محروم ہو جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ زبان کو قابو میں رکھنے کیلئے ہم تمہیں ایک تدبیر بتاتے ہیں۔ہم تمہیں ایک نسخہ دیتے ہیں جب زبان سختی کے مقابلہ میں سختی کرنا چاہے تو یہ نسخہ استعمال کرو۔سیخ
بحمد ربك تم اپنی زبان کو اس وقت اپنے رب کی حمد میں لگا دو اور اس کی تسبیح میں لگا دو اسی آیت کے
آخر میں فرمایا۔لَعَلَّكَ ترضی یعنی اس وقت اس غرض سے حمد اور تسبیح شروع کر دو تا کہ تم خدا تعالیٰ کی
رضا کو حاصل کرو۔پس زبان کو قابو میں رکھنے اور زبان کی سختیوں اور زبان کے طعنوں اور زبان کی
ایذاء اور زبان کے وار کا مقابلہ زبان سے نہیں کرنا۔فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ دشمن طعنہ دے گا۔دشمن زبان سے سختی کرے گا، افتراء کرے گا، اتہام
لگائے گا، سینوں کو چھلنی کر دے گا لیکن تمہاری زبان ان زبانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نہیں بنائی گئی بلکہ

آج 10 میں سے 10 باقی