سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْنَ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۴۹
سورة المؤمنون
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المؤمنون
آیت ۴ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں تہذیب اخلاق کے لئے جو احکام دیئے ہیں وہ دو حصوں پر منقسم
ہوتے ہیں۔ایک نہ کرنے کی باتیں ہیں۔ایک کرنے کی باتیں ہیں۔ان دوحصوں پر منقسم ہونے کے بعد پھر
تفصیل کے ساتھ وہ تمام احکام ہمیں دے دیئے گئے جن کا تعلق ان تمام قوتوں اور استعدادوں کے
ساتھ تھا جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لئے عطا کیں کہ وہ ان کی صحیح نشو و نما کر کے اپنے رب کریم کے
اخلاق کا رنگ اپنے پر چڑھا سکے۔(تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ الله)۔نہ کرنے والی جو باتیں ہیں ان کا تعلق بنیادی طور پر هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ سے ہے، لغو
سے بچنا، کوئی ایسی بات نہ کرنا، کوئی ایسا کلمہ منہ سے نہ نکالنا، کوئی ایسا کلام نہ سننا، ایسے اعمال بجانہ لانا
جولغو ہوں۔لغو کے معنی یہ ہیں کہ بے مقصد ہو اور بے فائدہ ہو اور نجس ہو اور گندہ ہو اور فتیح۔تو اس
چھوٹے سے فقرے میں ان اخلاق کی بنیادی بات ہمیں بتائی گئی جن کا تعلق ” نہ کرنے کے ساتھ تھا۔ہر وہ بات، ہر وہ فعل جس کا کوئی نتیجہ ہماری زندگی میں خوشکن نہیں نکلتا، وہ لغو میں شامل ہو جاتا ہے۔فتیح
باتیں نتیج اعمال جو ہیں ان
کا تعلق لغو کے ساتھ ہے۔پہلی چیز تو یہ ہے کہ انسان
کو کچھ کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے، نہ کرنے کے لئے پیدا نہیں کیا گیا۔اس واسطے اچھے اخلاق کی بنیاد اس بات پر رکھی کہ ایک مومن، مسلم احمدی کے اوقات ضائع نہیں کئے جائیں
گے۔ایسی باتیں کرنا جن کا کوئی فائدہ نہ ہو، کہیں لگانا، وقت ضائع کرنا یہ تمام چیزیں لغو کے اندر آ جاتی ہیں۔

۵۵۰
سورة المؤمنون
تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
اس وقت حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم ہستی کا ایک بہترین نمونہ، اُسوہ ہمارے سامنے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی شکل میں آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے الہاما آپ کو کہا انتَ الشَّيحُ
الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُه کہ تیرا وقت (اور تیرے میں وہ تمام اوقات شامل ہیں جن کا
تعلق آپ کی جماعت کے ساتھ ہے ) ضائع نہیں کیا جائے گا، ضائع نہیں ہوگا اس کے دو معنی ہیں۔تیرے ماننے والے اچھے اخلاق کے حامل ہوں گے اور کوئی ایسے عمل نہیں کریں گے نہ کوئی ایسی باتیں
کریں گے جو بے فائدہ اور بے مقصد ہوں اور وقت کا ضیاع ان سے ہورہا ہو اور یہ بشارت دی کہ
خدا تعالیٰ کے منشا اور اس کے احکام کی روشنی میں تیرے ماننے والے خدا تعالیٰ کے حضور جو اعمال پیش
کر رہے ہوں گے ان کا نتیجہ نکلے گا اور وہ ضائع نہیں ہوں گے۔اچھا خُلق جو ہے وہ ابدی زندگی پاتا ہے۔جو گندی باتیں قبیح اعمال ہیں وہ جلد ضائع ہو جاتے اور
مرجاتے ہیں۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ کہا ، اب بھی وہی مثال دیتا ہوں۔انسانی تاریخ میں کہیں بھی
آخری فتح نفرت اور حقارت کو نہیں ہوئی۔آخری فتح ہمیشہ محبت اور پیار کو ملی ہے۔نفرت، آنا اور حقارت
سے پیش آنا ، یہ سارے گند ہیں جو لغو کے اندر شامل ہو جاتے ہیں یعنی جن کا کوئی ایسا نتیجہ نہیں نکلتا جو
نتیجہ انسانی زندگی میں، اس دنیا میں بھی اور اخروی زندگی کے ساتھ تعلق رکھنے والا بھی اللہ تعالیٰ نکالنا
چاہتا ہے۔نہ کرنا۔نہ کرنے والی باتوں میں جو لغو کی بنیاد سے اٹھیں پھر بہت سی باتیں ہیں ان میں ایک ہے تجسس
اللہ تعالیٰ نے فرمایا لا تَجَسَّسُوا (الحجرات: ۱۳) عیب جوئی نہیں کرنا، دوسروں کے عیب تلاش
نہیں کرنا۔اپنی فکر کرو۔اپنی زندگی کا محاسبہ کرتے رہو۔محاسبہ تو ہر وقت خدا تعالیٰ سے عشق رکھنے والا
انسان کرتا رہتا ہے کہ اگر کوئی چھوٹی یا بڑی غلطی سرزد ہو جائے ، ہو چکی ہو، تو تو بہ کرے اور خدا تعالیٰ
سے معافی مانگے تو بہ کی بنیاد محاسبہ پر ہی ہے۔اگر کسی نے محاسبہ نہیں کیا تو حقیقی تو بہ بھی اس کے نصیب
میں نہیں ہوسکتی۔دوسروں میں عیب تلاش کرنا، اپنا وقت ضائع کرنا اور خود کو ہلاکت میں ڈالنا ہے۔اس حد تک اس
پر زوردیا کہ فرمایا جب ہم کہتے ہیں لا تجسسوا تو ہماری مراد یہ ہے کہ جب کوئی شخص ایمان کے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۵۱
سورة المؤمنون
دعوی کے ساتھ ( زبان قال سے یا زبان حال سے ) تمہیں سلام کہے ( کوئی شخص سفر کر رہا ہے، پیدل
چل رہا ہے، رستے میں ایک شخص ملا اس نے سلام کیا ) لَا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ
مُؤْمِنًا (النساء: ۹۵) تمہیں تجسس کرنے کی ضرورت نہیں۔اس نے ایمان کا اظہار کرتے ہوئے سلام
کیا ہے۔تم اسے مومن سمجھو تجس کا نتیجہ تب نکلتا، اگر انسان عیوب کی سزادینے کا اختیار رکھتا اور اس
کی طاقت بھی ہوتی۔تو جب نہ طاقت ہے نہ اختیار ، تو بے نتیجہ بے تجسس۔جسے طاقت حاصل ہے اور
جس کے اختیار میں ہے سزا دینا یا معاف کر دینا، وہ تو اللہ تعالیٰ علام الغیوب ہے، اس سے کوئی چیز چھپی
ہوئی نہیں۔جب تمہاری طاقت میں نہیں ، جب تمہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا اختیار نہیں دیا گیا تو
تمہارا تجسس کرنا بے مقصد، بے نتیجہ، اپنے وقت کا ضیاع اور دنیا میں فساد اور بدامنی اور معاشرے میں
الجھن پیدا کرنے کا باعث بن جاتا ہے۔اگر غور کیا جائے تو ” نہ کرنے والی باتیں بالواسطہ یا بلا واسطہ لغو سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۴۵۵ تا ۴۵۷)
آیت ۵۶ تا ۶۲ اَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُسِدُّهُم بِهِ مِنْ مَّالٍ وَبَنِينَ
نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَتِ، بَلْ لَا يَشْعُرُونَ إِنَّ الَّذِينَ هُمْ مِّنْ خَشْيَةِ
رَبِّهِمْ مُّشْفِقُونَ وَ الَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ وَالَّذِينَ هُمُ
بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ ) وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا أَتَوا وَ قُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى
رَبِّهِمْ رَجِعُونَ ) أُولَبِكَ يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَبِقُونَ
اللہ تعالیٰ سورۃ المومنون کی ان آیات میں فرماتا ہے کہ ہم دنیا میں بہت سے لوگوں کو بڑا مال دیتے
ہیں اولاد میں کثرت بخشتے ہیں اور جتھہ ان کو دیتے ہیں۔اس طرح پر ہم ان کی بڑی مدد کرتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں اگر وہ یہ سمجھیں کہ انہوں نے بہت سی نیکیاں کی ہیں اور یہ ان کی جزا ہے تو ان کی سمجھ کا
قصور ہے ایسا نہیں ہے۔دنیا میں مال
کا ملنا یا اولاد میں برکت کا پیدا ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے، ہمیشہ ہی (اگر پورے کا پورا

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۵۵۲
سورة المؤمنون
امتحان نہ ہو ) ایک پہلو امتحان کا اور ایک پہلو جزا کا اپنے اندر رکھتا ہے جہاں صرف امتحان کا پہلومدِ نظر
ہوتا ہے وہاں اللہ تعالیٰ اس کے متعلق یہ فرماتا ہے ااِنَّمَا اَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ (التغابن :١٢)
جو اموال اور اولاد میں نے تم کو دی ہے وہ تمہارے لئے ایک امتحان اور آزمائش ہے اگر تم اس
امتحان میں کامیاب ہو گئے تو میرا انعام پاؤ گے اور اگر اس امتحان میں ناکام رہے تو میرا غضب تم پر
بھڑ کے گا۔مومنوں کو جو اموال دیئے جاتے ہیں اور ان کے نفوس میں جو برکت ڈالی جاتی ہے اس میں
بھی صرف انعام کا پہلو نہیں ہوتا بلکہ ایک طرف انعام ہوتا ہے تو دوسری طرف امتحان بھی ہوتا ہے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو ایک وقت میں بڑے ہی اموال عطا ہوئے تھے ایک ایک دن
بعض دفعہ ان میں سے بہتوں کو لاکھ لاکھ یا اس سے بھی زیادہ رقوم مل جاتی تھیں مال غنیمت میں سے،
مگر وہ یہ جانتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فضل ایک انعام کی شکل میں نہیں بلکہ اس میں ہمارے لئے امتحان
اور ہماری آزمائش بھی مد نظر ہے اگر وہ اس کو محض انعام سمجھتے تو دوسروں کو اس میں حصہ دار نہ بناتے
اگر وہ یہ سمجھتے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی محض رضا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رضا میں سے کسی اور کو حصہ دینے کا سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا لیکن وہ یہ جانتے تھے کہ جہاں یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے ایک طرف دوسری طرف اللہ
تعالیٰ اس ذریعہ سے ہمارا امتحان بھی لینا چاہتا ہے اس پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض دفعہ جس دن
انہیں لاکھ لاکھ کی رقم ملتی تھی اسی دن وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اسے خرچ بھی کر دیتے تھے تا کہ اس کی
طرف سے زیادہ انعام انہیں ملے اور اس امتحان میں وہ کامیاب قرار دیئے جائیں۔تو اللہ تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ مال یا اولاد کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد کا آنا اس
بات کی علامت نہیں ہے نُسَارِعُ لَهُمْ فِی الْخَيْراتِ کہ ہم ان کونیکیوں میں جلد جلد بڑھارہے ہیں اور ان
کے اوپر یہ محض انعام کے طور پر فضل ہو رہا ہے کہ ان کے مالوں میں بھی برکت ڈالی جارہی ہے اور ان
کی اولاد میں بھی برکت ڈالی جا رہی ہے وہ سمجھے نہیں اور اس طرف متوجہ نہیں ہوتے کہ وہ جو
يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَها سبقُونَ نیکیوں کی طرف تیزی سے بڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ کے اس
فرمان کے مطابق جو سورۃ آل عمران میں ہے وَسَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا
السموتُ وَالْأَرْضُ (ال عمران : ۱۳۴) اور وہ جن میں مسابقت کی روح پائی جاتی ہے۔ان میں چار

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
علامتیں پائی جاتی ہیں۔۵۵۳
سورة المؤمنون
اوّل یہ کہ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُونَ خَشِيةُ اللہ سے لرزاں رہتے ہیں اور دوسری جگہ
فرما يا وَلَا يَخْشَوْنَ اَحَدًا إِلَّا الله (الاحزاب :۴۰) کہ وہ اپنے دل کی اس کیفیت میں کسی اور کو اللہ کے
سواشریک نہیں بناتے۔یعنی خشیتہ اللہ ہے اور صرف اللہ کی خشیت ہے کسی اور کی خشیت کو اس میں ملونی
نہیں ہے یہاں
اللہ نہیں کہا بلکہ اللہ تعالیٰ کی بنیادی اور اصولی صفات میں سے صفت رب کو منتخب کیا ہے
اور فرمایا ہے کہ وہ اپنے رب کی خشیت سے لرزاں رہتے ہیں۔خشیتہ کے معنی ایسے خوف کے ہیں کہ جس
سے خوف پیدا ہو اس کی ذات اور صفات کا علم بھی ہو اور وہ ذات ایسی ہو کہ جب اس کا علم انسان کو
حاصل ہو جائے تو اس کی عظمت بھی دل میں پیدا ہوا تو خشیت کے معنی یہ ہوئے کہ ایسا انسان اپنے ربّ
سے یہ جانتے ہوئے کہ وہ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور ر بوبیت کی انتہائی اور آخری ذمہ داری
اسی پر ہے۔مشاہبہ پرب شاید اس دنیا میں بھی ملیں لیکن اللہ کے علاوہ جو بھی درجہ بدرجہ جسمانی یا
روحانی ارتقا کا باعث بنتے ہیں وہ اسی کے اذن اور اسی کی توفیق سے ایسا بنتے ہیں۔حقیقی طور پر اب
وہی واحد یگانہ ہے پس جن لوگوں میں اس معنی میں رب کی خشیت پائی جاتی ہو اور هُمْ بِأَيْتِ رَبِّهِمُ
يُؤْمِنُونَ وہ سمجھتے ہوں کہ قرآن عظیم کا نزول انسان کی جسمانی اور روحانی ترقیوں کے لئے ہے۔آیات سے یہاں مراد ایک تو قرآن کریم ہے اور دوسرے وہ تمام آسمانی تائیدات ہیں جو قرآن کریم
کی آیات کے ظل کے طور پر اس دنیا میں ہمیشہ نازل ہوتی ہیں اور نازل ہوتی رہیں گی۔تو جو لوگ
اپنے رب کی خشیت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور اس سے لرزاں اور ترساں رہتے ہیں اور وہ
جو قرآن کریم پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور قرآن کریم کے فیوض کو جاری یقین کرتے ہیں اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ابدی فیوض پر ایمان لاتے ہیں اور جو اس طرح پر شرک کے ہر پہلو سے
محفوظ ہو گئے ہیں بِرَبِّهِمْ لا يُشْرِكُونَ خفیہ یا ظاہری شرک بڑا یا چھوٹا شرک کوئی بھی ان کے قریب
پھٹنے نہیں پاتا اور وہ لوگ جن کے دل اس بات سے وَجِلَةٌ خوف زدہ رہتے ہیں کہ ہم اپنی سمجھ کے
مطابق اعمال صالحہ بجا تو لائے ہم نے صدقہ و خیرات بھی دیا دوسری نیکیاں کرنے کی بھی کوشش کی مگر
ہم نہیں جانتے کہ یہ ہمارے رب کو مقبول بھی ہوں گی یا نہیں ہم نے سوائے اس کے کسی اور کے سامنے
جواب دہ نہیں ہونا اور جس کے سامنے ہم جواب دہ ہیں اس کے متعلق ہم کہ نہیں سکتے کہ قبولیت کو

۵۵۴
سورة المؤمنون
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
ہماری نیکیاں پہنچی ہیں یا نہیں پس وہ لوگ نیکیاں تو قرآن کریم کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق ہر
آن اور ہر وقت بجالاتے رہتے ہیں لیکن تمام نیکیاں بجالانے کے بعد بھی ان کے دلوں میں یہ خوف
رہتا ہے کہ جس کے سامنے جواب دہ ہیں ہم نا معلوم اس نے ہماری نیکیوں
کو قبول بھی کیا ہے یا نہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن میں چار باتیں پائی جاتی ہیں وہ ہیں أُولَبِكَ يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ
جن کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ہمارے اس حکم کی تعمیل کی کہ وَسَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ
رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ ( آل عمران : ۱۳۴) اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے اندر
مسابقت کی روح پیدا ہوسکتی ہے وہ جو اپنے رب کی خشیت کا احساس نہیں رکھتے وہ جو اپنے رب کی
آیات عظیمہ ( قرآن کریم ) پر ایمان نہیں لاتے وہ جن کے دلوں میں شرک کی بار یک معصیت
پائی جاتی ہے اور وہ جو جب نیکی کرتے ہیں تکبر سے کام لیتے ہیں سمجھتے ہیں کہ ہم نے ایسے کام کئے
ہیں کہ اب ہمارا رب مجبور ہے کہ ہماری ان باتوں کو قبول کرے اور ہمیں بہتر جزا دے وہ لوگ
مسابقت فی الخیرات اور يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْراتِ کے مصداق نہیں ہوا کرتے نہ ان میں مُسَابَقَت فِي
الْخَيْرَات پائی جاتی ہے نہ وہ جلدی جلدی نیکیوں کی طرف متوجہ ہونے والے اور حرکت کرنے والے
ہوتے ہیں۔اس واسطے وہ لوگ جو صرف ہمارے دنیوی احسانوں کو دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ انہوں نے
سَارِعُوا إلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمُ پر عمل کیا اور يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سِبِقُونَ کے گروہ میں
شامل ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو انہوں نے حاصل کیا حالانکہ ان کے اندر یہ چار خوبیاں پائی نہیں
جاتیں۔وہ غلطی پر ہیں لا يَشْعُرُونَ مومنون میں روح مسابقت کا پایا جانا ضروری ہے۔یہ افراد میں بھی
ہوتی ہے اور جماعتوں میں بھی اور سب سے زیادہ اس کی طرف مرکز کومتوجہ ہونا چاہیے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۲ تا ۸۵)
اس دنیا میں مال و دولت ان لوگوں کو بھی دی جاتی ہے جن سے ہمارا رب ناراض ہوتا ہے اور انہیں بھی دی
جاتی ہے جن پر ہمارے رب کی رحمتیں نازل ہو رہی ہوتی ہیں۔یہ آیات جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے ان میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ کسی آدمی کو مال و دولت
کامل جانا یا اس کے پاس مال و دولت کی فراوانی یا اس کی نسل میں برکت کا پایا جانا یعنی یہ کہ خدا تعالیٰ

۔سورة المؤمنون
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
کسی کی اولا د کو کثرت سے بڑھا رہا ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں نیکیاں
کرنے والے ہیں اور گو یا خدا تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ وہ اور بڑھ چڑھ کر نیکیاں کریں بلکہ وہ خدا تعالیٰ کو ناراض
کرتے ہیں دولت کے غلط استعمال سے۔وہ اپنے جتھے کے زور پر ظلم اور فساد بپا کرنا چاہتے ہیں۔لوگوں کو
تنگ کرتے ہیں اور بھلائی کی باتوں اور خیر خواہی کی راہوں کو اختیار نہیں کرتے۔پس کسی کے پاس محض مال
کا ہونا یا کثرت سے دولت کا ہونا یا آبادی کا زیادہ ہونا جیسا کہ آجکل
یورپین ممالک ہیں اور اسی طرح دہر یہ ممالک ہیں۔ان کے پاس دولت بھی بڑی ہے اور جتھہ بھی بڑا
ہے۔بعض ممالک کی کل آبادی سے زیادہ تو ان کی فوجیں ہی ہیں۔غرض محض دنیوی اموال اور نسل کی
کثرت خدا تعالیٰ کے پیار کا نشان نہیں ہوتے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کے پیار کا نشان یہ
ہے کہ جہاں تک خدا تعالیٰ سے تعلق کا معاملہ ہے خشیتہ اللہ ہونی چاہیے اور خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو راہ
راست پر قائم رکھنے یا صراط مستقیم کی طرف کھینچنے کے لئے جو آسمانی نشان ظاہر کرتا ہے اس کو سمجھنے کی
توفیق کا پانا اور ان پر ایمان لانا ضروری ہے۔انسان کے دل میں کسی قسم کا شرک نہ ہو، نہ وہ اپنے مال
کو کچھ سمجھے اور نہ اپنے جھتے کو کچھ سمجھے اور نہ اپنے نفس کو کچھ سمجھے بلکہ جو کچھ بھی توفیق پائے اور جو کچھ بھی
حاصل کرے اسے محض اللہ تعالیٰ کی عطا سمجھے اور اس کا فضل اور رحمت تصور کرے اور جو کچھ بھی اسے
ملے اس کا فائدہ وہ دوسروں
کو بھی پہنچانے والا ہو اور ڈرتا رہے کہ کہیں بظاہر خیر کے یہ اعمال اور نیکی کی
یہ باتیں ریا کے نتیجہ میں یا تکبر اور فخر کی وجہ سے اسے خدا سے دور لے جانے والی نہ بن جائیں۔انسان ہر وقت اس بات کو یادر کھے کہ ایک دن اسے خدا کے حضور حاضر ہونا ہے اور پھر خدا تعالیٰ نے
فیصلہ کرنا ہے کہ وہ نیکیاں مقبول ہونے کے قابل تھیں یا نہیں۔فرما یا أُولَبِكَ يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْراتِ یہ
لوگ ہیں جو نیکیوں میں جلد جلد آگے بڑھنے والے ہیں محض مال
کوئی چیز نہیں۔نہ اس سے ہمیں یہ پتہ لگتا
ہے کہ چونکہ کسی شخص کے پاس کثرت سے دولت پائی جاتی ہے اس لئے اللہ تعالی اس سے بڑا خوش
ہے اور یہی حال کثرت نسل کا ہے جس کے نتیجہ میں ایک اقتدار پیدا ہوتا ہے۔ہم نے اپنے ملک میں
بھی دیکھا ہے بعض دیہاتی اور شہری خاندان اپنی خاندانی کثرت کے نتیجہ میں کمزور خاندانوں پر ظلم
کرنا شروع کر دیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ آخر اولا د تو خدا ہی دیتا ہے اور خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا
ہے کہ میرا کثرت بخشایہ نہیں ظاہر کرتا کہ تم نے نیکیاں کیں اور میں نے انعام دیا بلکہ یہ بتا تا ہے کہ

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۵۵۶
سورة المؤمنون
میں نے تمہارا امتحان لینا چاہا اگر تم امتحان میں ناکام ہو گے تو میرے فضلوں اور رحمتوں کو حاصل کرنے
والے نہیں ہو گے بلکہ میرے غضب اور قہر کی تجلیات تم پر ظاہر ہوں گی لیکن اگر خشیت اللہ رکھو گے اور
خدا تعالیٰ کے نشانات پر ایمان لاؤ گے تو حقیقی نیکی کرنے والے بن جاؤ گے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۷ ۳ تا۳۹)
دوسری بات میں اختصار کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ مومنون کی اس آیت میں
جو ابھی میں نے پڑھی ہے یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی دینی اور دنیوی ترقی کے لئے اور
حسنات کے حصول کے سامان پیدا کرنے کیلئے ”حق“ کو اُتارا ہے یعنی ایک قائم رہنے والی اور دائمی
شریعت اور صداقت اور حق اور حکمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی ہے اور اسی نزولِ حق کے
ساتھ اللہ تعالیٰ نے حدود مقرر کر دیئے ہیں۔ہر انسان ایک انفرادیت اپنے اندر رکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ
ہی کی عطا ہے۔اسی کے مد نظر اللہ تعالیٰ نے ایک حد تک ڈھیل بھی دی ہے۔اسی لئے فرمایا کہ جنت
کے آٹھ دروازے ہوں گے سات دروازے ایثار اور قربانی کی مختلف راہوں کو اختیار کرنے والوں
کے لئے کھلیں گے کوئی ایک طرف سے خدا کی رضا کی جنت میں آ رہا ہے اور کوئی دوسری طرف سے
لیکن کچھ وہ بھی ہوں گے جن پر اللہ تعالیٰ فضل کرے گا اور فضل کا خاص دروازہ ان کے لئے کھولا
جائے گا خواہش تو ہر ایک کی ہے اور ہونی چاہیے کہ وہ خاص دروازہ جو محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کھولا
جائے گا وہی اس کے لئے کھلے کیونکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ شخص اپنی عاجزی کی انتہا کو پہنچ گیا اور اس
نے اپنا کچھ نہ سمجھا اور ہر چیز کو اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر رکھا۔دیکھو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضل
اور بلند تر ہستی ہے کہ جس نے خدا کی راہ میں وہ قربانیاں دیں کہ کسی ماں جائے کو یہ توفیق نہ ملی اور نہ
ملے گی کہ اس قسم کی قربانیاں اپنے رب کے حضور پیش کرے لیکن اس کے باوجود آپ نے اپنا یہی
مقام سمجھا اور آپ اسی مقام پر قائم رہے کہ میں کچھ نہیں۔ہر چیز اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوسکتی ہے
میرا اللہ کے اس ارفع قرب کو پالینا بھی محض اسی کے فضل کا نتیجہ ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حق
نازل ہوا ہے اب حق تمہاری خواہشات کی اتباع نہیں کرے گا۔اس ”حق“ نے کچھ حدود مقرر کی ہیں
اور تمہاری خواہشات اور ہوائے نفس ان حدود سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اس کی تمہیں اجازت نہیں دی
جاسکتی کیونکہ اگر ایسا کیا جاتا تو لَفَسَدَتِ السَّموتُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّ زمین و آسمان کو جس غرض

۵۵۷
سورة المؤمنون
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور انسان کو جس مقصد کے لئے اس زمین میں بسایا گیا ہے وہ مقصد حاصل نہ
ہوتا اور اس طرح صالح معاشرہ کی بجائے ایک فاسد معاشرہ کی بنارکھی جاتی اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے جس
غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا ہے۔اسی غرض کے لئے اس نے حق کو اُتارا ہے اس لئے ہر وہ چیز جو اس
غرض کے منافی ہے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس لئے حق تمہاری خواہشات کی اتباع نہیں کرے گا۔یہ بڑا گہرا اور اہم مضمون ہے میں نے سوچا ہے کہ تمام بدعات کا سرچشمہ ہوائے نفس اور یہ اعلان
ہے کہ آزادی ضمیر ہونی چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں غلط قسم کی آزادی ضمیر سے انکار کیا ہے
اور کہا ہے کہ یہ آزادی ضمیر تمہیں نہیں مل سکتی اور یہ فاسد آزادی ضمیر وہ ہے جب آزادی ضمیر کا نعرہ
لگا کر انسان خدا کی مقرر کردہ حدود کو پھلانگتا اور ان سے باہر چلا جاتا ہے۔ہاں ان حدود کے اندر
آزادی ضمیر ہے کسی کی طبیعت کسی نیکی کی طرف زیادہ مائل ہے ہر ایک اپنی فطرت کے مطابق خدا کی
مقررہ حدود کے اندر رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی میں لگارہتا ہے اور اسی کے فضل سے وہ اس کی
رضا کو حاصل بھی کر لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو حدود ہم نے قائم کی ہیں انہی میں تمہاری بزرگی
اور عزت ہے تم آزادی کا اظہار رائے کی آزادی کا اور آزادی ضمیر کا نعرہ لگا کر اگر ہماری قائم کردہ
حدود کو پھلانگ کر پرے چلے جاؤ گے تو اس کے نتیجہ میں تمہاری سر بلندی کے سامان پیدا نہیں ہوں
گے تمہیں عزت نہیں ملے گی تمہارا رتبہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی اور بندوں کی نگاہ میں بھی بڑھے گا نہیں
بلکہ گھٹ جائے گا کیونکہ تم نے اللہ تعالیٰ کی انگلی کو چھوڑ کر اپنے نفس پر بھروسہ رکھا فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمُ
معْرِضُونَ (المومنون : ۷۲۔مگر انسان جب بہکتا ہے تو اس کی عجیب حالت ہوتی ہے خدا اپنا
ہاتھ آگے کرتا ہے اور کہتا ہے اس ہاتھ کو پکڑ اور میری گود میں آبیٹھ اور وہ کہتا ہے نہیں میں تو اپنی مرضی
چلاؤں گا اگر میری مرضی ہوگی تو تیری حدود کو توڑوں گا اور اس طرح وہ اس مقامِ عزت اور اس مقامِ
احترام سے گر جاتا ہے جو اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے مقر رکیا ہے۔اس آیت میں ہمیں اس بات کی طرف بھی متوجہ کیا گیا ہے کہ ہم حدود کی نگرانی کے لئے محافظ
کھڑے کریں تا کہ خدا کی مخلوق کو خدا کی ناراضگی اور خدا کے قہر کے جہنم سے بچانے کی کوشش
رسکیں۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۹۷ تا ۸۰۱)

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۵۸
سورة المؤمنون
آیت ۹۷ تا ۹۹ اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا
يَصِفُونَ وَقُلْ رَّبِّ اَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيْطِينِ وَ اَعُوذُ بِكَ رَبِّ
و للهوووو
أن يحضرون ®
انبیاء علیہم السلام جہاں دنیا کی بھلائی کے لئے ان کی خیر خواہی کے لے ہر قسم کے اچھے کام کرتے
ہیں وہاں ان پر یہ فرض بھی عائد ہوتا ہے کہ وہ دنیا کو جھنجھوڑیں اور جگائیں اور کہیں کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی
آواز پر لبیک نہیں کہو گے تو وہ ناراض ہو جائے گا اور تمہیں اس دنیا میں بھی اور اُس دنیا میں بھی گھاٹے کا
منہ دیکھنا پڑے گا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انذار ( موعظہ کے اندر ہی اندار کا پہلو بھی آتا ہے
کیونکہ موعظہ اس نصیحت کو کہتے ہیں جس میں انذار ملا ہوا ہو) تو پہنچانا ہی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہی
منشاء ہے لیکن اچھے رنگ میں پہنچاؤ جس سے وہ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوں اس سے نفرت اور فرار
کے پہلو کو اختیار نہ کریں وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اور وہ ایک غلط رائے پر قائم ہیں اور غلط عقائد
پر وہ کھڑے ہیں اس لئے تم جَادِلُهُم بِالَّتِي هِيَ اَحْسَنُ کی ہدایت پر عمل کرو۔جدال کے معنی رائے
کو موڑ دینے کے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا کہ جو اختلافات وہ تم سے رکھتے ہیں ان
اختلافات کو دور کرنے کے لئے فساد کی راہیں نہیں بلکہ امن اور صلح کی راہوں کو اختیار کرو اور اس طرح
پران کے خیالات کے دھارے کو موڑنے کی کوشش کرو۔جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ اَحْسَنُ (النحل : ۱۲۶) سنے یا پڑھنے کے دماغ میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے
کہ یہ اخسن کیا ہے کیا اس اَحْسَنُ کی تلاش ہم نے خود کرنی ہے یا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس
کی طرف راہ نمائی فرمائی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ
دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (حم السجدۃ: ۳۴) کہ قول کے لحاظ
سے احسن وہ ہے جو اللہ کی طرف دعوت دے۔پس ہر وقت جو صحیح طریق پر دی گئی ہو اور جس کا مقصود
یہ ہو کہ خدائے واحد و یگانہ کو دنیا پہنچاننے لگے وہ احسن قول ہے وہ قول جو شرک کی طرف لے جاتا ہے
وہ قول جو بدعت کی طرف لے جاتا ہے وہ قول جو دہریت کی طرف لے جاتا ہے وہ قول جو فساد کی
طرف لے جاتا ہے وہ قول جو باہمی جھگڑوں کی طرف لے جاتا ہے وہ قول احسن نہیں احسن قول وہی

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۵۹
سورة المؤمنون
ہے جو اللہ کی طرف لے جانے والا ہے اور چونکہ صرف زبان کا دنیا پر اثر نہیں ہوتا جب تک عملی نمونہ
ساتھ نہ ہو اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ عَمِلَ صَالِحًا۔پس تم پر فرض ہے کہ تم اپنے عملی نمونہ سے دنیا
پر یہ ثابت کرو کہ تم واقعہ میں خدا کے مقرب اور اس کی طرف بلانے والے ہو تمہیں اپنا فائدہ مطلوب
نہیں ہے۔ہم تمہاری فلاح اور تمہاری نجات اس میں دیکھتے ہیں کہ تم اپنے رب کو پہچاننے لگو اور اسی
کی طرف ہم دعوت دیتے ہیں اور اس بات کا ثبوت کہ ہم واقعہ میں اللہ کی طرف دعوت دیتے ہیں،
اپنے فائدہ کی تلاش میں نہیں ہیں یہ ہے کہ ہم جو کہتے ہیں اس کے مطابق عمل بھی کرتے ہیں یہ نہیں کہ
ہم تمہیں کہیں کہ تم خدا تعالیٰ کے لے مالی قربانیاں دو لیکن ہم خود مالی قربانیوں میں پیچھے ہوں ہم تمہیں
کہیں کہ خدا کے لئے اپنے نفسوں کی قربانی دو اور خود ہمارا یہ حال ہو کہ ذراسی بات پر ہمارے جذبات
بھڑک اُٹھیں نہیں بلکہ احسن قول اس کا ہے جو اپنی زبان سے بھی اللہ کی طرف بلانے والا ہے اور
اپنے افعال سے بھی اللہ کی طرف سے بلانے والا ہے وَقالَ اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ اور اس کی روح کی
بھی یہی آواز ہے کہ میں مسلم ہوں اور چاہتا ہوں کہ تم بھی مسلمان بن جاؤ میں تم سے کسی دنیوی فائدہ کا
طالب نہیں میں نے تو اپنا سب کچھ ہی اپنے رب کے قدموں پر قربان کر دیا ہے میری تو اپنی کوئی
خواہش باقی نہیں رہی ، میرا تو اپنا کوئی جذبہ باقی نہیں رہا، میرا تو اپنا کوئی مال باقی نہیں رہا جو تمہاری نظر
میں میری اولاد یا رشتہ دار ہیں ہر آن میری روح کی یہ آواز ہے کہ جہاں میں اپنے نفس کو اپنے خدا کی
راہ میں قربان کروں یہ بھی اس کی راہ میں قربان ہو جائیں۔اگر یہ تین آوازیں تم دنیا میں بلند کرو گے
زبان، عمل صالح اور روح کی پکار یعنی تمہاری دعوت بھی اللہ کی طرف ہے تمہارا عمل بھی محض اس کے
لئے ہے اور تمہاری روح بھی اس کے آستانہ پر پڑی ہوئی ہے تو پھر تم لوگوں کو رب کی طرف اپنے پیدا
کرنے والے کی طرف واپس لوٹا لانے میں کامیاب ہو گئے ورنہ نہیں وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا
السَّيِّئَةُ (حم السجدة : ۳۵) اور حقیقت یہی ہے کہ جو نعمت اور خوشحالی حقیقی معنی میں اللہ تعالیٰ کی طرف
سے یہاں بھی اور وہاں بھی ملتی ہے وہ اور السيئة برابر نہیں ہوتیں جو خدا کی رحمتیں ہیں جو خدا کی نعمتیں
ہیں ان کے مقابلہ پر شیطان کیا پیش کر سکتا ہے کچھ بھی نہیں اس لئے اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ہم
پھر کہتے ہیں کہ یہ احسن جس کا اس آیت میں اور دوسری آیت میں ذکر ہے اس کے ذریعہ تم بُرائی کا
جواب دو۔

۵۶۰
سورة المؤمنون
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
یہاں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم شر سے گلی طور پر پاک بھی ہو جاؤ تب بھی شیطان ایسا انتظام
کرے گا کہ وہ اپنے ماننے والوں میں سے بعض کو فساد پر اُکسائے گا اور امن کی فضا کو مکڈ رکرے
گا۔پس ہر وہ مسلمان احمدی جو دنیا کے ملک ملک میں اس وقت پھیلا ہوا ہے اس کو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا
ہے کہ اگر فساد اور فتنہ کے حالات طاغوتی طاقتیں پیدا کرنا چاہیں تو ہمارا تمہیں یہ حکم ہے کہ تم ان کے
پھندے میں نہ آنا بلکہ اپنے نفسوں پر قابورکھنا اور جو اَحْسَنُ ہے اس کے ذریعہ اپنا دفاع کرنا۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی نہایت ہی بدزبان شخص مخالف اسلام قادیان
میں آئے اور ایک سال ہمیں نہایت گندی اور مخش گالیاں دیتا رہے تب بھی دنیا یہ دیکھے گی کہ ہمیں اپنے
نفس پر قابو ہے اور ہم گالی کے مقابلہ پر گالی نہیں دیتے اور الشیقہ کے مقابلہ پر الشیقہ کو پیش نہیں
کرتے بلکہ الشیعہ کے مقابلہ میں ہم حسنہ کو پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کے بغیر تم
اپنے مخالفوں کے دل جیت نہیں سکتے لیکن اگر تم ہماری تعلیم کے مطابق احسن چیز کو دنیا کے سامنے رکھو
گے تو وہ جو آج تمہارے مخالف اور بد گو ہیں تمہارے دوست اور بڑے جوش کے ساتھ تمہاری دوستی کا
اظہار کرنے والے بن جائیں گے مگر اس کے لئے ہمیں انتہائی صبر کی ضرورت ہے انتہائی طور پر اپنے
نفس کو عقل اور شرع کی پابندیوں میں جکڑنے کی ضرورت ہے یہی صبر کے معنی ہیں کہ جو پابندیاں شرع
نا ہے وہ آدمی بشاشت سے اور خوشی سے خدا کی رضا کے لئے قبول کرے اور ایسا وہی کرتے ہیں جو
ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ ہوتے ہیں یعنی جن پر اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے نہ کہ ان کے کسی عمل کی وجہ سے
بہت رحمتیں نازل کرتا ہے اور جس کے متعلق صحیح معنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ روحانی طور پر ایسے ہی
ہیں جیسا کہ دنیوی لحاظ سے بہت سے لوگ ہوتے ہیں جن کے متعلق دنیا کی نگاہ یہ بجھتی ہے کہ وہ حظ
عظیم رکھنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پھر یہ فرما یا اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَة کہ جو احسن ہے اس سے الشیقہ کو دُور
کرو اور اس الشیعہ کے اثر سے خود کو بچاؤ اور یہ یاد رکھو کہ تمہیں تو طاقت حاصل نہیں کہ تم روحانی
میدانوں کے فتح مند سپاہی بن سکو۔یہ ہمارے فضل سے ہوتا ہے اور نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ جو اسلام
اور صداقت اور ہدایت کے مقابلہ میں مخالفت کر رہا ہے یا کہہ رہا ہے اس کو ہم بہتر جانتے ہیں اور ہم ہی
اس کا علاج کر سکتے ہیں ہمارے فضلوں کے بغیر تم اس فتح کو نہیں پاسکتے جو فتح تمہارے لئے مقدر ہے۔لگاتی۔

آج 10 میں سے 10 باقی