سُوْرَۃُ الشُّعَرَآءِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة الشعراء
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الشعراء
آیت ۴ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
اور ایک وہ تھا ہمارا آقا کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلا يَكُونُوا مُؤْمِنِینَ نیکی بجالانے کی ذمہ داری تو
ہر فرد واحد کی تھی مگر وہ ایمان اور عمل صالح نہیں بجالا رہے تھے اور ان کیلئے اور ان کی فلاح کے لئے
راتوں
کو تڑپ رہا ہے محمدصلی اللہ علیہ وسلم۔یہ تو ذکر اللہ کے نتیجے میں ایک عظیم مثال ہے جس سے بڑی
اور زیادہ شان والی اور کہیں نہیں ملتی۔پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے لئے اُسوہ بنایا گیا
ہے۔آپ کا رنگ ہمیں اپنی زندگی اور اپنے اعمال پر چڑھانا ضروری ہے۔اس واسطے اُمت محمدیہ کی
بھی یہ صفت ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کرنا چاہیں ان کی یہ صفت کہ وہ کسی کا ذرا سا
دُکھ بھی برداشت نہیں کر سکتے۔میں نے سوچا کئی دفعہ سوچا اور میں نے بیان بھی کیا کہ مکی زندگی میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو رو و سائے مکہ نے کتنا دکھ پہنچایا۔بھوکوں مارنے کی
انتہائی کوشش کی۔اللہ تعالیٰ نے نہیں مرنے دیا یہ تو اس کی شان تھی لیکن انہوں نے کوئی کسر نہیں
چھوڑی۔پھر خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے جو اُسوہ رکھا تھا اس کو نمایاں کر کے ہمارے سامنے لانے
کے لئے ان کو بتانے کے لئے کہ خدا کے بندے اور بتوں کے پجاری میں فرق ہے ان کے اوپر قحط کا
زمانہ وارد کیا۔انہوں نے پیغام بھیجا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جن کو شعب ابی طالب میں قید کر دیا
گیا تھا اور کھانے کے سب راستے بند کر دئے گئے تھے کہ اپنے بھائیوں کو بھوکا دیکھنا پسند کرو گے؟ ہم
آخر تمہارے بھائی ہیں۔ہمارے اوپر قحط کا زمانہ ہے۔جہاں تک میں نے سوچا اور جہاں تک میر اعلم
ہے آپ نے ایک سیکنڈ بھی دیر نہیں کی ان کی اس تکلیف کو دور کرنے میں۔یہ درست ہے کہ مدینے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۰۶
سورة الشعراء
میں سامان اکٹھا کرنے اور پھر مکہ تک پہنچانے کے لئے تو وقت کی ضرورت تھی لیکن اسی وقت اس نظام
کی ابتدا کر دی جس نے ان لوگوں کی ، بھوکا مارنے والوں کی بھوک کو دُور کرنے اور تکلیف کو دُور
کرنے کے سامان کرنے تھے۔آیت ۸۱ وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۶۱)
إِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ اس قسم کی بیماریاں جب آتی ہیں تو پھر آدمی کو علی وجہ البصیرت اس
آیت کے معنی معلوم ہوتے ہیں مثلاً میں نے آرام سے کہہ دیا ہے کہ مجھے گرمی لگی لیکن سوال پیدا ہوتا
ہے کہ مجھے گرمی کیوں لگی آدمی خود بیمار ہوتا ہے بے احتیاطی کے نتیجہ میں یا غلط فیصلہ کر کے اس
دن بڑی سخت لو چل رہی تھی ملاقات کے لئے دوست بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے میں نے کہا
مجھے نفس کی قربانی دینی چاہیے اور ان سے مل لینا چاہیے چنانچہ میں سوا دس بجے سے کوئی ایک بجے
(بعد دو پہر ) تک او پر جہاں میں عام طور پر ملاقات کیا کرتا ہوں بیٹھا رہا اور جب وہاں سے اٹھا تو
میر اسر پکڑا ہوا تھا اور مجھے پتہ لگ گیا تھا کہ میں غلطی کر بیٹھا ہوں اور اب اس کو بھگتنا پڑے گا تو مرضتُ
انسان خود بیمار ہوتا رہتا ہے اور خدا تعالیٰ فَهُوَ کشفین کے جلوے بھی دکھاتا رہتا ہے۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۳۳، ۲۳۴)
ڈاکٹر اب اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق پروٹین میں بھی ایک توازن
قائم رکھنا چاہیے۔خدا کو تو وہ نہیں جانتے۔یہ فقرہ میں کہہ رہا ہوں۔بہر حال ڈاکٹر یہ کہتے ہیں کہ انسان
نے اگر صحت مند رہنا ہے تو اس کو اپنی روزانہ کی پروٹین کی مقدار میں بھی آگے یہ خیال رکھنا چاہیئے کہ
اتنے فیصد میں گوشت سے حاصل کروں گا ( گوشت کی آگے پھر کئی قسمیں بن جاتی ہیں مچھلی وغیرہ لیکن
اس کو میں چھوڑتا ہوں ) اور اتنے فیصد میں پنیر سے حاصل کروں گا اور اتنی دودھ سے لوں گا اور اتنی
بادام وغیرہ سے لوں گا اور اتنی میں Legumes یعنی دالوں سے لوں گا۔دالوں میں سے کسی میں کم
پروٹین ہوتی ہے اور کسی میں زیادہ۔بہر حال خدا تعالیٰ کی شان ہے اس نے بے تحاشا چیز میں بنا دیں
اور ہمیں کہا کہ وَضَعَ الْمِيزَانَ - اَلَا تَطْغَوا في الميزان (الرحمن: ۸-۹) کہ اس نے میزان پیدا کیا ہے
اور تمہیں حکم یہ ہے کہ اس اصول میزان کو اس بیلنس (Balance) کو توڑ نانہیں۔اب انگریزوں

۶۰۷
سورة الشعراء
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
نے بالکل اسی لفظ کا ترجمہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے چنانچہ وہ کہتے ہیں Balanced Diet
یعنی متوازن غذا۔قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے کہا تھا کہ خدا نے ہر چیز میں میزان بنایا ہے آلا
تَطْغَوا في الميزان تمہیں حکم یہ ہے کہ اس اصول کو نہ تو ڑنا ، اس بیلنس (Balance) کو Upset
نہ کر دینا ورنہ تمہاری صحبتیں خراب ہو جائیں گی۔پس ہمیں یہ تو اختیار ہے کہ ہم متوازن غذا کھائیں ، وزن کو برقرار رکھیں اور ہمیں ٹھیک صحت مل
جائے یا ہم اس اصول
کو توڑیں اور بیمار ہو جائیں۔اِذَا مَرِضْتُ میں یہ بتایا گیا ہے کہ انسان خود بیمار ہوتا
ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی شفا کے لئے جھکتا ہے لیکن ہمیں یہ اختیار نہیں دیا گیا کہ ہم گوشت
کھائیں اور ہماری خواہش یہ ہو کہ ہمیں نشاستہ مل جائے اور ہمیں یہ اختیار نہیں دیا گیا کہ ہم کھائیں پنیر
اور یہ سمجھیں کہ ہمارے جسم میٹھے کا فائدہ حاصل کر لیں۔یہ بات ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔وہاں
خدا تعالیٰ نے اپنا قانون چلایا ہے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۳۵۱،۳۵۰)
آیت ۲۱۸ وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
ہمیں دنیوی سہاروں میں یہ عیب نظر آتا ہے کہ وہ سہارا دینا چاہتے ہیں اور کام بھی کرنا چاہتے ہیں
لیکن وہ سہارا دینے اور کام کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔اس کی طاقت اور قدرت ان میں نہیں ہوتی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ میں غالب ہوں مجھے ہر قسم کی قدرتیں حاصل ہیں میں
ایک بات کا فیصلہ کرلوں تو دنیا کی کوئی طاقت میرے اس فیصلہ کور ڈ نہیں کر سکتی میرا ہی حکم جاری ہے پھر
دنیا دار انسان سود فعه خوشامد کرتا ہے۔دس بار خوشامدوں کا نتیجہ نکل آتا ہے باقی ضائع ہو جاتی ہیں وہ تو
بار بار دنیا کے سہاروں کی طرف جھکتا ہے لیکن دنیا کے سہارے بار بار اس کی طرف متوجہ نہیں ہوتے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں ایسا نہیں ہوں میں جہاں عزیز ہوں وہاں الرحیم بھی ہوں جتنی دفعہ تم
میرے سامنے آؤ گے اتنی ہی دفعہ تم مجھ سے فیض حاصل کرو گے صرف خلوص نیت ہونا چاہیے اور توکل
اپنی پوری شرائط کے ساتھ کیا جائے۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۸۴)
تین دلیلیں، تین حکمتیں یہاں بیان ہوئی ہیں۔سورہ شعراء میں ہے وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ عزیز
پہلے آ گیا ہے۔یہاں دونوں کو اکٹھا کیا ہے۔جو جو چاہتا ہے کر سکتا ہے، طاقتور ہے اور بار بار کرم کرنے

۶۰۸
سورة الشعراء
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
والی اس کی صفت ہے۔بار بار کرم کرنے والا ہے۔تو رحمتی وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷)
جس کی صفت ہوا سے چھوڑ کے ایک ایسی ہستی کی طرف جانا جو جاہل بھی ہے خدا تعالیٰ کے مقابلے میں
طاقتور بھی نہیں ہے اور جس کا رحم جو ہے وہ خدا تعالیٰ کے رحم کے مقابلہ میں اپنی کیفیت اور کمیت کے
لحاظ سے کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتا، یہ حماقت ہوگی۔اس واسطے تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ اس لئے عملی
زندگی میں (جو اصل چیز میں اس وقت پورے زور کے ساتھ آپ کو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ عملی
زندگی میں ) سوائے خدا کے کسی کے ساتھ تعلق قائم نہ کرو اس معنی میں کہ صرف اس پر توکل کرو اور
جو عقید تا اس کی صفات کا علم ہے، دعا کرو کہ وہ پیاری صفات تمہاری زندگی میں جلوہ گر ہوں۔خدا کے سوا حقیقی خوشی اور خوشحالی کا سامان
کوئی ہستی نہیں پیدا کر سکتی اور اللہ تعالیٰ اتنا پیار کرتا ہے،
اتنا پیار کرتا ہے کہ انسانی عقل شرم سے سر جھکا دیتی ہے اور انسان جو ہے اس کو سمجھ نہیں آتا کہ میں
کس منہ سے خدا تعالیٰ کی حمد ادا کروں۔ایک ایک انعام کے بدلے میں جو شکر ادا کرنا ہے
مناسب ، ساری عمر کرتے رہیں تب بھی نہیں وہ شکر ادا ہو گا لیکن کہا تو یہ گیا ہے کہ اَسْبَغَ عَلَيْكُم
نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (القمن :۲۱) موسلا دھار بارش کے قطروں کی طرح تمہارے اوپر میری
نعمتیں نازل ہو رہی ہیں۔صرف ایک مثال دوں گا عملاً کس طرح خدا تعالیٰ دیتا ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۶۶، ۲۶۷)

آج 10 میں سے 10 باقی