سُوْرَۃُ النَّمْلِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۶۰۹
سورة النمل
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النمل
آیت ۶۲ آمَنْ جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَارًا وَ جَعَلَ خِللَهَا أَنْهَرا وَ جَعَلَ
b
لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا وَإِلَهُ مَعَ اللهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ
لا يَعْلَمُونَ
اللہ تعالیٰ نے پانی کی تقسیم اور صفائی کا بھی انتظام کیا ہے۔چنانچہ سورج کو کہا (سارے اجرامِ فلکی
انسان کی خدمت پر مامور ہیں) کہ سمندروں کے پانی کو گرما ؤ اور پھر اس سے بخارات کو اُٹھاؤ اور پھر
ہواؤں کو کہا یہ کمزور بخارات ہیں یہ وہ سفر کر نہیں سکتے جو ہم ان سے کروانا چاہتے ہیں اس لئے ان کو
اپنے کندھوں پر اٹھاؤ اور جہاں ہم کہتے ہیں وہاں انہیں لے جاؤ۔پہاڑوں کو کہا کہ جب تک پانی کے
بار یک ذرے آپس میں ٹکرائیں گے نہیں اس وقت تک پانی کی شکل میں زمین پر نازل نہیں ہو سکتے
اس لئے تم ان کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو جاؤ تا کہ اس طرح بارش برسے اور پہاڑی ندی نالے
دریاؤں کی شکل میں بہہ نکلیں اور ان دریاؤں کے ذریعہ سے زمین کی سیرابی اور شادابی کا انتظام ہو۔پھر ان پہاڑوں سے یہ بھی کہا کہ دیکھو بادل تو جب ہم کہیں گے وہ آئیں گے لیکن تم کچھ Store
(ذخیرہ) کرلو تا کہ تھوڑے بہت پانی کا سارے سال انتظام ہوتا رہے۔چنانچہ برف کی شکل میں
پہاڑوں پر Reservoirs ( ذخیرے) قائم کر دیئے جن میں سے تھوڑا بہت پانی سارا سال ہی
بہتا رہتا ہے۔پس زمین وہ ہے جس میں پانی ہے ان اجزا کے ساتھ جن پر حیات کا انحصار ہے اور پھر
یہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوؤں نے اس پانی کی آگے مناسب تقسیم کا بھی انتظام کر رکھا
ہے۔پھر پانی میں کچھ تو لوگوں نے گند ملانے تھے اور کچھ دوسرے گند مل جانے تھے اور

۶۱۰
سورة النمل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
Stagnation ( کھڑے پانی) کی وجہ سے کیڑے پیدا ہو جانے تھے اور یہ مختلف Germs
(جراثیم) ہلاکت کا سبب بن جاتے ہیں اس لئے بارش برسائی جس سے دریا بہہ نکلے اور ان کے تیز
بہاؤ کے ساتھ یہ سارے گند بہہ کر سمندر میں جا ملے جس سے سمندر کا پانی نا قابل استعمال ہو گیا۔اگر سمندر کا یہ پانی حیات کا ذریعہ ٹھہرتا تو بیماری ہی بیماری ہوتی لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ بہت بڑا احسان
فرمایا کہ سورج کی تپش سے سمندر سے نہایت صاف اور مصفا پانی کے بخارات اُٹھائے۔ہم Distil
کر کے جو عرق نکالتے ہیں وہ بھی اتنا صاف نہیں ہوتا جتنے یہ بخارات صاف ہوتے ہیں یا ہم پانی
کو ابال کر جراثیم مارتے ہیں اس میں بھی وہ بات نہیں جو خدا تعالیٰ کے اس نظام میں ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے یہ اُصول بنا دیا ہے کہ یہ دو پانی (ایک سمندر کا اور دوسرا دریاؤں
وغیرہ کا ) آپس میں مل نہیں سکتے۔اس گول زمین میں اونچائی اور نیچائی یعنی نشیب و فراز کا اصول
اللہ تعالیٰ ہی چلا سکتا تھا انسان خواہ کتنا ہی سوچے اس کے دماغ میں تو یہ آ ہی نہیں سکتا۔مثلاً اگر آپ دو
گیند بنائیں اور ان میں اگر زمین کی کشش وغیرہ کا حصہ نہ ہو تو آپ کو سمجھ بھی نہیں آ سکتی کہ ان میں
اونچ نیچ کیسے رکھیں یا نشیب و فراز کیسے بنائیں لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھئے کہ نشیب میں گندے
پانی کو رکھا اور اونچی جگہ پر صاف پانی کو رکھا جو برسات کے موسم میں موسمی بارشوں یا چشموں یا برف
سے پھلے ہوئے پانی سے دریاؤں کی شکل میں بہہ نکلتا اور ایسا حکیمانہ انتظام کر دیا ہے کہ یہ دونوں
(سمندر اور دریاؤں وغیرہ کے ) پانی آپس میں (خواص کے لحاظ سے ) ملتے نہیں۔ایسا نہیں ہوسکتا کہ
سمندر کا پانی دریاؤں کے پانی کو خراب کر دے بلکہ بادلوں کے ذریعہ، ہواؤں کے ذریعہ اور پہاڑوں
کے انتظام کے ساتھ ایک ایسا نظام جاری کر دیا جس کے ذریعہ گندے پانی میں سے اچھے پانی کے
انسان تک پہنچنے کا انتظام ہوتا رہتا ہے۔غرض اس سارے انتظام کی بدولت ایک روک بھی ایسی پیدا
کر دی کہ دنیا کی کوئی طاقت اس روک کو دور نہیں کر سکتی اور ایک پل بھی ایسا بنا دیا کہ پانی کے جتنے
فوائد ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں اس پل کے ذریعہ ہمیں حاصل ہونے لگ گئے۔پس قرآن کریم کی رُو سے یہی وہ الارض یعنی زمین ہے جہاں پانی ہے جو حیات اور زندگی کا
منبع اور سر چشمہ ہے اور پھر زندگی کے اس سرچشمے کی آگے مناسب تقسیم کیلئے اللہ تعالیٰ کی صفات کے
جلوؤں نے ایک عظیم انتظام کر رکھا ہے۔

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۶۱۱
سورة النمل
اللہ تعالیٰ نے زمین کی ایک اور خاصیت یہ بیان فرمائی ہے کہ ایک جیسی زمین ہوتی ہے، ایک ہی
قسم کے پانی سے سیراب ہوتی ہے مگر اس میں مختلف قسم کی چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔کھیتوں کو دیکھئے
زمین کے لحاظ سے یہ ایکٹر اور وہ ایکٹر دونوں برابر ہیں۔ایک ہی نہر سے ہم انہیں پانی دے رہے
ہوتے ہیں یا ایک ہی Tubewell ( ٹیوب ویل) یا کنوئیں کے پانی سے وہ سیراب ہورہے ہوتے
ہیں یا ایک ہی قسم کی بارش بادلوں سے نازل ہوتی ہے اور فصلوں کو سیراب کرتی ہے لیکن ہم کہتے ہیں یہ
زمین گندم کے لئے اچھی ہے، یہ زمین دھان کے لئے اچھی ہے، یہ زمین کپاس کے لئے اچھی ہے، یہ
زمین تیل کے بیجوں کیلئے اچھی ہے، یہ زمین آم کے درخت لگانے کے لئے اچھی ہے، یہ زمین امرود
کے پیروں کے لئے اچھی ہے، یہ زمین سنگترے مالٹے اُگانے کیلئے اچھی ہے اور یہ زمین جہاں کچھ اور
نہیں اُگتا شور اور کلر والی ہے یوکلپٹس کیلئے اچھی ہے۔غرض ایک جیسی زمین اور ایک ہی جیسا پانی
لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک خاص حکمت کے ماتحت یہ انتظام کیا کہ اس میں سے مختلف نوع کی چیزیں پیدا
ہوں (میں اس کی کسی قدر تفصیل آگے بیان کروں گا ) جس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم کی رُو سے
زمین کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں باوجود اس کے پہلو بہ پہلو ہونے اور ایک ہی پانی سے
سیراب ہونے کے مختلف انواع کے اجناس اور پھل پھول پیدا ہوتے ہیں۔پس زمین کی یہ خصوصیت
بھی دراصل خدا تعالیٰ کے بے شمار جلوؤں پر مشتمل - ں ہے۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۳۲ تا ۸۳۴)
آیت ۶۳ امَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَ
يَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ وَالهُ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
b
اللہ تعالیٰ کی ہستی کے متعلق جو بات اس وقت میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ وہ اپنے بندوں
کی دعاؤں کو سنتا اور انہیں قبول کرتا ہے ، سورۃ المؤمن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ
لكُم (المؤمن: ۶۱ ) ( مجھے پکارو میں تمہاری دعا سنوں گا ) اسی طرح سورۃ البقرۃ میں اس نے فرمایا
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة: ۱۸۷) ( جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا
قبول کرتا ہوں) لیکن دعا کی قبولیت کے بارہ میں یہ امر یا درکھنا چاہئیے کہ جب دعا اس کی تمام شرائط
کے ساتھ کی جائے تو اللہ تعالیٰ اپنی تمام حکمتوں کے ساتھ اسے قبول کرتا ہے۔یعنی ضروری نہیں کہ دعا

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۶۱۲
سورة النمل
اسی طرح قبول ہو جس طرح بندہ مانگتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ اس کی دعا کو اس شکل میں قبول کرتا ہے جو دعا
کرنے والے کے حق میں بہتر ہو کیونکہ وہ جانتا ہے کہ دعا کرنے والے کے حق میں کیا بہتر ہے
اور کیا بہتر نہیں ہے۔پس دعا قبول ضرور ہوتی ہے لیکن ہوتی اس شکل میں ہے جو خدا تعالیٰ کے علم میں دعا کرنے والے
کے لئے بہتر ہو نہ کہ اس شکل میں جس میں بندہ اپنی نادانی سے اس کے پورا ہونے کی خواہش
رکھتا ہے۔پھر سورۃ النمل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آمَنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ
السوء (العمل : ۶۳) یعنی بتاؤ کون کسی بے کس کی دعا کو سنتا ہے جب وہ خدا سے دعا کرتا ہے اور اس کی
تکلیف کو دور کر دیتا ہے۔وَيَكْشِفُ السُّوءَ میں اللہ تعالیٰ نے ایک عجیب بشارت دی ہے اور وہ یہ کہ تم
دعا کرتے چلے جاؤ ایک دن وہ ضرور قبول ہوگی۔یہ ہوہی نہیں سکتا کہ انسان مضطر ہونے کی حالت میں
دعا مانگے اور وہ قبول نہ ہو۔مضطر کی دعا کی قبولیت ایک نہ ایک دن ظاہر ہو کر رہتی ہے یعنی اس کی
تکلیف بہر حال دُور کر دی جاتی ہے۔پس السُّوء کا دعاؤں کے نتیجہ میں دُور کیا جانا مومنوں کے دل کا
(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۴۱، ۱۴۲)
مستقل سہارا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی