سُوْرَۃُ الْعَنْکَبُوْتِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطن
۶۲۳
سورة العنكبوت
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة العنكبوت
آیت ۱ تا ۳ ، ۱۱ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الم أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُترَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ )
وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَيَعْلَمَنَ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ
الكذِبِينَ
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ
النَّاسِ كَعَذَابِ اللهِ وَ لَبِنْ جَاءَ نَصْرُ مِنْ رَّبِّكَ لَيَقُولُنَ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ
او لَيْسَ اللهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَلَمِينَ۔ط
سورۃ عنکبوت کی ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ کیا اس زمانہ کے لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ان کا یہ
کہہ دینا کہ ہم ایمان لے آئے ہیں کافی ہوگا اور وہ چھوڑ دیئے جائیں گے اور ان کو آزمایا نہ جائے گا
اور فتنہ میں نہ ڈالا جائے گا حالانکہ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان کو ہم نے آزمایا تھا اور اب بھی
اللہ تعالیٰ ایسا ہی کرے گا اور وہ ظاہر کر دے گا ان کو جنہوں نے سچ بولا اور اپنی قربانیوں سے اپنی سچائی
پر مہر لگائی اور ان کو بھی جنہوں نے جھوٹ بولا جن کی زبان پر ایمان تھا لیکن ان کے دل ایمان سے
خالی تھے۔انہوں نے ایمان کے تقاضوں کو پورا نہ کیا۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کوئی قوم اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے
مامور (رسول اور نبی ) پر ایمان لاتی ہے تو اس کا محض زبانی ایمان اللہ تعالیٰ کو مقبول نہیں ہوتا بلکہ اس

۶۲۴
سورة العنكبوت
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
ایمان کے نتیجہ میں جب تک اسلَمتُ لِرَبِّ الْعلمين (البقرة :۱۳۲) کا مظاہرہ نہ ہو۔یعنی اس وقت تک
وہ قوم الہی انعامات، فضلوں ، برکتوں اور رحمتوں کی وارث نہیں بن سکتی۔جب تک وہ ہر قسم کے فتنوں
اور ابتلاؤں اور آزمائشوں میں پوری نہ اترے اور پوری طرح ثابت قدم نہ رہے۔قرآن کریم کا مطالعہ کرنے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے فتنے اور آزمائشیں تین قسم کی ہیں۔ان میں
سے مومنوں کو گزرنا پڑتا ہے۔تین قسم کی آگ ہے۔جس میں اپنے رب کی رضا کے لئے انہیں
چھلانگ لگانا پڑتی ہے۔اگر وہ خلوص نیت رکھنے والے ہوں اور ان کا ایمان سچا ہو۔تو اللہ تعالیٰ ان
تینوں قسم کی آگوں کو ان کیلئے بردا وسلمًا (الانبیاء :۷۰) بنادیتا ہے۔اور وہ ان آزمائشوں کے بعد
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جاتے ہیں۔(۱) پہلا امتحان اور آزمائش ( کیونکہ فتنہ کے معنی امتحان اور آزمائش کے ہیں ) وہ احکام الہی
یا تعلیم الہی ہے۔جو ایک نبی اللہ تعالیٰ کی طرف سے لے کر آتا ہے اور جس تعلیم کے نتیجہ میں مومنوں کو
کئی قسم کے مجاہدات کرنے پڑتے ہیں۔اپنے نفسوں
کو مارنا پڑتا ہے بعض دفعہ اپنے مالوں کو قربان
کرنے سے اور بعض دفعہ اپنی عرب تیں اور وجاہتیں اللہ تعالیٰ کے لئے نچھاور کرنے سے۔قرآن کریم چونکہ آخری شریعت ہے اس لئے اس نے ہمارے لئے کامل ہدایت مہیا کی۔اور ان
کامل مجاہدات کے طریق ہمیں سکھائے جن پر عمل پیرا ہو کر ہم انتہائی عظیم الشان نعمتوں کے وارث بن
سکتے ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ نَبلُوكُم بِالشَّرِ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً وَإِلَيْنَا
تُرْجَعُونَ (الانبياء : ٣٦) یعنی ہم تمہاری اکشر اور الخَیر کے ذریعہ آزمائش کریں گے۔اور آخر
ہماری طرف ہی تم کو لوٹا کر لایا جائے گا۔گو یا فرما یا اگرتم اس آزمائش میں پورے اترے جسے ہم الخیر کہہ رہے ہیں۔اس سے تم نے
زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور جسے ہم اک شہر کہہ رہے ہیں اس سے تم زیادہ سے زیادہ بچے تو جب تم
ہماری طرف لوٹ کر آؤ گے تو اسی کے مطابق ہماری طرف سے تمہیں اچھا بدلہ ملے گا۔قرآن کریم کے
بہت سے بطون ہیں جن کے مطابق ہم اس کی بہت سی تفاسیر کرتے ہیں۔یہاں الخیر کے ایک معنی
خود قرآن کریم اور اس کے اوامر و نواہی ہیں جیسا کہ فرمایا۔وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَا ذَا انْزَلَ رَبُّكُمْ ، قَالُوا خَيْرًا لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا

تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۶۲۵
سورة العنكبوت
حَسَنَةٌ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرُ - (النحل : ٣١)
کہ جب مخالفین اور نہ ماننے والے ( ان لوگوں سے جو تقوی کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں اور
اوامر کو بجالاتے اور نواہی سے پر ہیز کرتے ہیں) پوچھتے ہیں کہ تمہارے رب نے اس قرآن کریم
میں کیا اتارا ہے یا تمہارے رب نے کیا تعلیم تمہیں دی ہے تو وہ کہتے ہیں خیر ایعنی خیر کو اتارا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ہدایت جو الخَیرُ ( کامل خیر ) ہے جو لوگ اَلْخَيْرُ کی راہ اختیار کرتے ہیں
لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةُ ) اس کے احکام کو بجالاتے ہیں اور اس کی نواہی سے بچے
رہتے ہیں۔ان کے لئے اس دنیا میں حَسَنَةٌ ( بھلائی) ظاہر ہوگی۔وَ لَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرُ۔آخری
گھر میں تو کہنا ہی کیا ؟؟ اس کی خوبیاں اور اس کے انعامات کی کنہ تو ہمارے تصور میں بھی نہیں آ
سکتیں۔پس اس آیت میں قرآنی تعلیم کو خیر کہا گیا ہے اس لئے میں آیت وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِ وَالْخَيْرِ
فتنہ کے یہ معنی کرتا ہوں کہ ہم قرآن کریم کے احکام ( اوامر ونواہی ) سے تمہاری آزمائش کریں گے
اور اگر ہم غور سے کام لیں تو ہے بھی یہ ایک آزمائش۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو
رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے تم ہماری راہ میں خرچ کرو تو یہ ایک بڑی آزمائش ہے۔غور
کیجئے کہ ایک شخص دن رات کی محنت کے بعد کچھ مال حاصل کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اب مجھے اتنا مال مل
گیا ہے کہ جس سے میں اور میری بیوی بچے خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گے تب خدا تعالیٰ کی آواز اس
کے کانوں میں پڑتی ہے اور اسے متوجہ کرتی ہے کہ جو مال ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس کے خرچ پر جو
پابندیاں ہم نے عائد کی ہوئی ہیں انہیں مت بھولنا پھر وہ اس مال کے متعلق انہیں یہ فرماتا ہے کہ اب
میرے دین کو یا میرے بندوں کو تمہارے مال کے ایک حصہ کی ضرورت ہے اسے میری راہ میں خرچ
کرد و تویقینا یہ اس بندے کی آزمائش ہوتی ہے جس میں وہ ڈالا جاتا ہے۔پس وہ مومن جو تقوای پر قائم
ہوتا ہے وہ بشاشت سے خدا تعالیٰ کی اس آواز پر لبیک کہتا ہے اور اپنے مال کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ
کر کے وہ اس امتحان میں پورا اُترتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بہت سی نعمتوں میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں تمہاری زندگی کے لحات
بھی ہیں، عمر بھی ہے، جب ہماری طرف سے اپنی عمر اور وقت کا کچھ حصہ قربانی کرنے کیلئے تمہیں آواز دی

۶۲۶
سورة العنكبوت
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
جائے تو تمہارا فرض ہے کہ تم اس آزمائش میں بھی پورے اتر وتا ہمارے فضلوں کے وارث ٹھہرو۔اسی طرح عزتیں اور وجاہتیں بھی خدا تعالیٰ کی ہی دی ہوئی ہیں جو ایک مومن کو خدا تعالیٰ کی راہ میں
قربان کرنی پڑتی ہیں۔خدا تعالیٰ کے احکام میں ایک حصہ نواہی کا ہے یعنی بعض باتیں ایسی ہیں جن سے وہ روکتا ہے مثلاً
دنیوی رسم و رواج ہیں جن کی وجہ سے بعض لوگ اپنی استطاعت سے زیادہ بچوں کی بیاہ شادی پر
خرچ کر دیتے ہیں حالانکہ وہ اسراف ہے جس سے اللہ تعالیٰ منع فرماتا ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم نے
رسم و رواج کو پورا کرنے کے لئے خرچ نہ کیا ہمارے رشتہ داروں میں ہماری ناک کٹ جائے گی۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری خاطر رسم و رواج کو چھوڑ کر اپنی ناک کٹواؤ تب تمہیں میری طرف سے
عزت کی ناک عطا کی جائے گی۔توالخیر جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ مومنوں کو آزماتا ہے۔وہ قرآن کریم کے احکام ہیں۔اس
کے مقابلہ میں الشّر کا لفظ استعمال فرمایا ہے گویا ہر وہ حکم امر ہو یا نہی جو قرآن کریم کے مخالف اور
معارض ہو۔اسے اکشر کہا گیا ہے کیونکہ شیطان اور اس کے پیروؤں کا یہ کام ہے کہ وہ لوگوں کے
کانوں میں قرآن کریم کے خلاف باتیں ڈالتے رہتے ہیں۔کبھی یہ کہتے ہیں کہ خدا کی راہ میں مال
خرچ کرنے کا کیا فائدہ؟ کبھی یہ کہتے ہیں کہ ان مومنوں کی خاطر جو کمز ور اور غریب مہاجر ہیں تم اپنے
وقتوں اور عزتوں کو کیوں ضائع کرتے ہو۔دیکھ لیں منافقوں کا وطیرہ اور کفار کا یہی طریق ہے کہ وہ
قرآنی احکام کے مقابل معارض باتیں مومنوں کے کانوں میں ڈالتے ہیں اور یہ غلط امید رکھتے ہیں کہ
وہ ان کی باتوں پر کان دھریں گے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے مومن بندوں پر شیطان کا تسلط نہیں ہوا کرتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک طرف احکام قرآنی ہیں جو تمہارے سامنے ہیں اور ایک طرف
وساوس شیطانی ہیں جو تمہیں ان کی خلاف ورزی پر آمادہ کر رہے ہیں اور ان ہر دو کے ذریعہ سے
تمہاری آزمائش کی جارہی ہے۔اس آزمائش میں پورا اترنے کے لئے ضروری ہے کہ تم یہ یا درکھو کہ تم
ہماری طرف ہی لوٹ کر آنے والے ہو۔جو شخص آخرت پر حقیقی ایمان رکھتا ہو اور اسے یہ یقین کامل حاصل ہو کہ الینَا تُرْجَعُونَ “ ایک
ایسی حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا وہ کسی بھی آزمائش کے وقت کس طرح ٹھو کر کھا سکتا ہے؟ پس
وو

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۶۲۷
سورة العنكبوت
ایک قسم کی آزمائش خدا تعالیٰ کے احکام اور شیطانی وساوس کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔(۲) دوسرا فتنہ یا آزمائش جس سے مومن آزمائے جاتے ہیں وہ قضاء وقدر کی آزمائش ہے کبھی کبھی
اللہ تعالیٰ مومنوں کو قضاء وقدر کی آزمائش میں ڈال کر ان کا امتحان لیتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں فرمایا
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْاَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ (البقره: ۱۵۶)
کہ ہم اپنی مشیت اور اذن سے تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہارے مالوں میں نقصان کی صورت
پیدا کر دیں گے۔احمدیت میں بھی جو اللہ تعالیٰ کا سچا سلسلہ ہے ہر روز ایسی مثالیں ملتی رہتی ہیں مجھے کئی خطوط آتے
رہتے ہیں جن میں لکھا ہوتا ہے کہ ہم احمدی ہوئے تھے مگر بیعت کے بعد ہمیں نقصان ہونا شروع ہو گیا
ہے۔اگر یہ لوگ قرآن کریم کی ذرا بھی سمجھ رکھتے ہوں تو وہ فوراً جان لیں کہ یہ نقصان احمدیت کی
صداقت کی دلیل ہے نہ کہ اس کے غلط یا جھوٹا ہونے کی کیونکہ قرآن کریم نے پہلے ہی بوضاحت بتا دیا
تھا کہ جب تم ایمان لاؤ گے تو کبھی خدا تعالیٰ تمہارے مالوں میں تنگی پیدا کرے گا اور تمہیں آزمائے گا
کہ آیا تم مال کو خدا تعالیٰ پر ترجیح دیتے ہو یا خدا تعالیٰ کی مرضی کو مال پر ترجیح دیتے ہو۔والانفس اور کبھی یہ کرے گا کہ ادھر تم ایمان لائے اُدھر تمہارا بچہ مرگیا یا کوئی دوسرا رشتہ دارفوت
ہو گیا۔اس وقت شیطان آئے گا اور تمہارے دل میں وسوسہ ڈالے گا کہ یہ مذہب جو تم نے اختیار کیا بڑا
منحوس ہے۔دیکھوا بھی تم ایمان لائے اور تمہارا بچہ فوت ہو گیا یا تمہاری ماں کا انتقال ہو گیا یا تمہارا باپ
چلتا بنا وغیرہ وغیرہ لیکن اگر تم قرآن کریم کو جانتے اور سمجھتے ہوگے تو تم اس آیت کے ماتحت ایک قسم کی
بشاشت محسوس کرو گے کہ کتنا سچا ہے ہمارا خدا اور کتنا مہربان ہے وہ کہ وقت سے پہلے ہی اس نے یہ بتا
دیا تھا کہ ہم اس قسم کی آزمائش میں تمہیں ڈالیں گے۔وَ الثَّمرات اور کبھی وہ یہ کرے گا کہ دنیا کے حصول کے لئے جو تمہاری کوششیں ہوں گی دنیوی میدان
میں اس کا نتیجہ ٹھیک نہیں نکلے گا اور ہم اس کو تمہارے لئے ایک آزمائش بنا دیں گے۔تو اس قسم کی
آزمائشوں
کو قضاء وقدر کی آزمائش کہا جاتا ہے یہ دوسری قسم کی آزمائش ہے جس میں سے مومن کو گزرنا
پڑتا ہے۔(۳) تیسرا فتنہ یا آزمائش جس کا ذکر ہمیں قرآن کریم سے ملتا ہے وہ مخالفین کی ایذاء رسانی ہے

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۶۲۸
سورة العنكبوت
اگر ہم تاریخ انبیاء پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ہر نبی اور مامور کے ماننے والوں کو ان کے مخالفین
نے ہر قسم کی ایذا ئیں پہنچائیں لیکن اس میں سے سب سے زیادہ حصہ اس نبی کے صحابہ کو دیا گیا جوسب
انبیاء سے اعلیٰ، ارفع ، سب سے زیادہ مقدس اور امام المطہرین تھے یعنی حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
پہلے کی زندگی میں اور پھر اس کے بعد جہاں جہاں بھی اسلام دنیا میں پھیلتا گیا، اسلام میں داخل ہونے
والوں
کو تکالیف اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ بھی ایک آزمائش ہے جس میں
سے تم میں سے ہر مومن کو گزرنا ہے۔اگر تمہارے دل میں واقعی میری محبت ہے اور تم واقعی میری رضا کو
حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہیں اس آزمائش سے بھی صدق و وفا کے ساتھ گزرنا پڑے گا۔اس امتحان میں پورا اترنے اور ہمیں اپنے عذاب سے بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک اور تصور
بھی ہمارے سامنے پیش فرمایا ہے۔فرمایا: وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ
جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ الله (العنکبوت : ۱۱) اور لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں
کہ ہم اللہ پر ایمان لائے لیکن جب اعلان ایمان کے بعد ان پر آزمائش آتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس
تیسری قسم کے فتنہ سے ان کا امتحان لینا چاہتا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کی خاطر اور اس کی وجہ سے انہیں
تکلیف میں ڈالا جاتا ہے۔کیونکہ لوگ ان کے مخالف ہو جاتے ہیں کبھی وہ انہیں قتل کرنے کے درپے
ہوتے ہیں کبھی ان کی بے عزتی کرتے ہیں اور کبھی ان
کا بائیکاٹ کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ ہزاروں قسم
کے داؤ پیچ ہیں جو مخالف لوگ شیطانی وسوسوں کی وجہ سے اختیار کرتے ہیں۔تو فرمایا کہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کی وجہ سے ان کو تکلیف میں ڈالا جاتا ہے تو وہ
لوگوں کے عذاب کو اللہ تعالیٰ کے عذاب کی طرح سمجھ لیتے ہیں فرمایا کہ اگر تم کمزوری دکھاؤ گے تو تمہیں
وہ عذاب بھگتنا پڑے گا جو میں نے تمہارے لئے مقدر کیا ہے۔اور اگر تم مضبوطی دکھاؤ گے اور اپنے
ایمان پر ثابت قدم رہو گے تو تمہیں صرف وہ عذاب جھیلنا پڑے گا جو یہ محدود طاقتوں والے انسان
پہنچا سکتے ہیں۔اب خود اندازہ کر لو کہ ان دو عذابوں میں سے کون سا عذاب زیادہ شدید اور کونسا عذاب زیادہ
دیر پا ہے ان دو عذابوں میں سے ایک عذاب تمہیں ضرور ملے گا چاہو تو بندوں کی ایذاء رسانی کو قبول
کر کے میرے عذاب سے بچ جاؤ ، چاہو تو اس عارضی عذاب سے بچنے کی خاطر میرا وہ عذاب مول

۶۲۹
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة العنكبوت
لےلوجس کا زمانہ اتنا لمبا ہے کہ تم اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔محاورہ میں وہ ابدالآباد کا زمانہ بھی کہا جا
سکتا ہے اگر چہ وہ ہمیشہ کے لئے نہیں لیکن اس کا زمانہ اتنا لمبا اور اس کی شدت اتنی ہیبت ناک ہے کہ
اگر ہم اسے ہمیشہ کا عذاب بھی کہہ دیں تو غلط نہیں ہو گا تو فرماتا ہے کہ جب لوگ تمہیں میری وجہ سے
تکلیف پہنچانے لگیں ، دکھ دینے لگیں اور تمہارے لئے عذاب کے سامان مہیا کر دیں تو تمہیں میرے
عذاب کا تصور بھی کر لینا چاہئے۔اس تصور سے تم لوگوں کے عذاب پر صبر کرنے کے قابل ہو جاؤ گے
اور تمہارے لئے یہ فیصلہ کرنا آسان ہو جائے گا کہ آیا لوگوں کے عذاب کو تم قبول کرو گے یا میرے
عذاب کو جو ایک بڑا لمبا اور شدید عذاب ہے۔سو کوئی عقلمند انسان جو خدا پر ایمان اور یقین رکھتا ہو کبھی یہ نہیں کہ سکتا اور نہ یہ پسند کر سکتا ہے کہ
لوگوں کے عذاب سے بچ جائے اور خدا کے عذاب میں مبتلا ہو۔ہاں بعض بدقسمت لوگ ایسے ہوتے
ہیں جو لوگوں کے عذاب کو دیکھ کر ٹھوکر کھا جاتے اور ارتداد کی راہ اختیار کرتے ہیں۔پس ایک تیسری قسم کا فتنہ جو ایمان کے اعلان کے بعد مومن کے سامنے آتا ہے وہ یہ ہے کہ منکر اور
مخالف لوگ اپنا پورا زور لگاتے ہیں کہ وہ مومنوں کو دکھ اور تکلیف پہنچائیں اور اس وقت ظاہر ہوتا ہے
کہ کون اپنے ایمان میں صادق ہے اور کون کا ذب ہے۔فرمایا کہ یاد رکھنا کہ لوگوں کا عذاب تو عارضی ہے وقتی ہے بڑا ہلکا ہے اس کے مقابل پر میرا
عذاب بڑا لمبا اور بڑا شدید ہے جو ایک لمحہ کے لئے بھی تمہارے سامنے آ جائے تو تم دس ہزار سال
تک لوگوں کے عذاب کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔الغرض یہ تین قسم کے فتنے یا آزمائشیں یا
امتحان ہیں جن میں سے خدا تعالیٰ کے مومن اور متقی بندوں کو گزرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔پھر قضاء و قدر کی آزمائش میں بھی ہمیں نہایت اچھا اور نیک نمونہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔اس
وقت مسلمان کہلانے والوں میں سے ایسے خاندان بھی آپ کو نظر آئیں گے جو گھر میں فوت وموت
ہونے کے وقت یا تو خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں یا پھر اس کا شکوہ شروع کرنے لگتے ہیں۔وہ اس بشارت کے مستحق نہیں بن سکتے جس کا ذکر خدا تعالیٰ نے ان الفاظ میں فرمایا ہے۔وَبَشِّرِ الصّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ (البقرة : ۱۵۷)
جس کی چیز تھی اس نے لے لی شکوہ کی گنجائش ہی کہاں ہے لیکن انسان بعض دفعہ بڑی حماقت کی

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۶۳۰
سورة العنكبوت
باتیں کرتا ہے اور اپنے رب کا بھی شکوہ شروع کر دیتا ہے۔تو قضاء وقدر کی آزمائش اور امتحان جو
ہمارے لئے مقدر ہیں ان میں بھی ہم نے ایسا نمونہ دکھانا ہے کہ خدا تعالیٰ کی بشارتیں ہمیں ملیں اس کا
غضب یا ناراضگی ہم پر نہ اترے۔خطبات ناصر جلد اول ۲۱۴ تا ۲۲۲
آیت ۶۰٬۵۹ وَالَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ لَنُبَوثَنَّهُمْ مِنَ
الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا نِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ
الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ )
فرمایا کہ محدودے چند چیزیں نہیں ملتی بلکہ اگر تم اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے اس کے محبوب بن جاؤ گے
تو بہترین جزا جو کوئی شخص حاصل کر سکتا ہے وہ تمہیں مل جائے گی اس دنیا میں بھی دیکھو خدا تعالیٰ جب
کسی پر احسان کرنے پر آتا ہے تو وہ اس کے توکل کا اس قسم کا اجر دیتا ہے کہ انسانی عقل حیران رہ جاتی
ہے اللہ تعالیٰ نے سورہ عنکبوت میں فرمایا ہے۔نِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ یعنی اچھے عمل کرنے والوں کا اجر بہت
اچھا ہوتا ہے۔وہ مومن جو اعمالِ صالحہ بجا لاتے ہیں جو اپنے عقیدہ پر پختگی سے قائم رہتے ہیں اور
اعمال صالحہ بجالانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور اپنے رب اللہ پر ہی تو کل کرتے ہیں اور اس یقین
پر کھڑے ہوتے ہیں کہ اس توکل کے نتیجہ میں انہیں ایسے انعامات حاصل ہوں گے جو کسی اور جگہ سے
حاصل نہیں ہو سکتے انہیں بہت اچھا اجر ملے گا اور چونکہ اس توکل کے نتیجہ میں نِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ والی
ہستی ان پر واضح ہو جاتی ہے اس لئے ایمان میں بھی وہ پختہ ہوتے ہیں اور اعمال صالحہ سے بھی وہ چھٹے
رہتے ہیں اور ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ بات ان کے دماغ میں نہیں آتی کہ ہم عمل صالح کی بجائے
عمل غیر صالح کریں ہم ایسے اعمال بجالائیں جو خدا تعالیٰ کی نظر میں محبوب نہ ہوں محمود نہ ہوں جب وہ
ایسا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ بھی ان کو ایسا اجر دیتا ہے کہ ساری دنیا کی نعمتیں ان کو مل جاتی ہیں بہترین
جنتیں انہیں عطا ہوتی ہیں انہیں وہ لذت اور سرور ملتا ہے جس کا تصور بھی ہم یہاں نہیں کر سکتے وہ آرام
انہیں نصیب ہوتا ہے جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگرتم مجھ پر

۶۳۱
سورة العنكبوت
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
کامل توکل کرو گے اور توکل کی شرائط پوری کرنے والے ہو گے تو پھر میں تمہارے لئے ایسے سامان
پیدا کروں گا تمہاری ترقیات کے لئے تمہاری خواہشات کے پورا ہونے کے لئے اور تمہاری زندگی
کے مقصد کے حصول کے لئے ایسے سامان مہیا کروں گا کہ جو نہ تم خود پیدا کر سکتے ہو اور نہ دنیا کی کوئی
اور طاقت پیدا کر سکتی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم صرف مجھ پر ہی بھروسہ رکھو تا تم کامیاب ہو جاؤ اور
تا اگر دنیا تمہیں ایذا پہنچانے کی کوشش کرے تمہیں دکھ پہنچانے کی کوشش کرے تو اس ایذا اور دکھ کی
آگ میں سے خوبصورت گلاب کے پھول نکلیں جسے دنیا جلا دینے والی چیز سمجھ رہی ہو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے میں اس آگ کو تمہارے لئے بردا وسلمًا (الانبیاء:۷۰) بنادوں گا۔خطبات ناصر جلد دوم ۳۹۲، ۳۹۳)
b
آیت ۶۵ وَمَا هُذِهِ الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهُوَ وَ لَعِبٌ وَإِنَّ الدَّارَ
الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
یہ ورلی زندگی صرف ایک غفلت اور کھیل کا سامان ہے اور اخروی زندگی کا گھر ہی درحقیقت اصلی
زندگی کا گھر کہلا سکتا ہے۔اب ہر ایک جو یہاں بیٹھا ہے یا جس تک میری آواز پہنچے اگر وہ دوسیکنڈ کے لئے سوچے کہ جو زمانہ
گزار گیا ستر سال کا یا پچاس سال کا اپنی عمر کے لحاظ سے بیس سال کا یا دس سال کا گزرنے کے بعد
اس کے سوا کوئی احساس باقی نہیں رہتا کہ شاید چند سیکنڈ ہی ہیں جو گزرے لیکن اخروی زندگی پر یقین جو
ہے ہیں ، وہ ہمیں پیسلی دیتا ہے کہ وہ ابدی زندگی ہے، نہ ختم ہونے والی۔بنیادی طور پر اخروی زندگی کی دو عجیب خصوصیات
اللہ تعالیٰ نے ہمارے سامنے رکھیں۔ایک یہ کہ
وہ نہ ختم ہونے والی ہے۔دوسرے یہ کہ ہمیشہ حرکت کرنے والی ہے۔حرکت رفعت کی طرف،
خدا تعالیٰ کے زیادہ پیار کی طرف اللہ تعالیٰ کے عرفان کو زیادہ حاصل کرنے کی طرف ، لذت وسرور کا
احساس پہلے سے ہر آن زیادہ ہو جانے کی طرف حرکت۔لیکن یہ ورلی زندگی غفلت اور کھیل کا سامان
ہے۔اس میں خوشیاں بھی زندگی کے اندر، اسی زندگی کے دائرے میں ہمیشہ رہنے والی نہیں ہوتیں۔خوشی ہوتی ہے، چند گھنٹوں کے لئے ہوتی ہے۔کئی یہاں بھی شاید نو جوان بیٹھے ہوں جن کو مثلاً ہا کی کی

۶۳۲
سورة العنكبوت
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
کھیل سے بہت پیار ہے اور وہ دیکھتے ہیں۔میں نے پیچھے بتایا تھا باسکٹ بال والوں کو کہ ہم تو ہر
خوبصورتی میں خدا تعالیٰ کے حسن کا جلوہ دیکھتے ہیں۔اس واسطے جہاں بھی ہمیں خوبصورتی نظر آئے ہم
الحمد للہ پڑھنے والے ہیں۔تو کھیل میں بھی بڑی خوبصورت مود (Move) کہتے ہیں ان کو، وہ ہوتی
ہیں اور بڑی بھیانک، بدشکل کہہ دیں ہم، بڑی مود بھی ہوتی ہیں لیکن جو ہا کی کا میچ دیکھتا ہے وہ ایک
گھنٹہ کچھ منٹ کے بعد ختم ہو گیا۔لیکن جو جنت کی خوشی ہے وہ ایک گھنٹہ یا ایک دن یا ایک مہینہ یا ایک
سال یا ایک صدی یا ایک Million کا زمانہ (لفظ مجھے پوری طرح نہیں رہا ذہن میں ) یعنی لاکھوں
سال یا اربوں سال یا کھربوں سال
کا زمانہ تو نہیں ہے۔وہ تو نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔پھر اس میں حکمت یہ ہے، یہ جو تبدیلی ہے یعنی لذت کا بڑھتے چلے جانا اس واسطے کہ اگر لذت اور
سرور خواہ وہ روحانی ہو خواہ اس کا تعلق اُخروی زندگی کے ساتھ ہو اگر اس میں ٹھہراؤ آ جائے تو
بور ہو جائے گا آدمی۔ایک ہی چیز اگر آپ کو بہت اچھی لگتی ہے اور صبح شام آپ کی بیوی وہی پکا کے
آپ
کو کھلا نا شروع کر دے تو دو، چار، پانچ دس دن کے بعد آپ کہیں گے کہ یہ کیا شروع کیا ہوا ہے
میرے ساتھ تم نے سلوک؟ تو بوریت کوئی نہیں ہے کہ آدمی کہے کہ اب میں یہ کھاتے کھاتے تھک گیا
ہوں اس لئے کہ وہ پینج (Change) ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ صبح
انسان جنت میں جو اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرے گا شام کو اس سے بڑھ کے کرے گا۔اگلی صبح اس سے
بھی بڑھ کے کرے گا۔اس واسطے ان لوگوں کا خیال بالکل غلط ہے کہ وہاں عمل نہیں ہے۔جنت میں
عمل ہے، امتحان نہیں ہے۔عمل ہے، اس کی جزا ساتھ ساتھ ملتی ہے یعنی اگر ( میں فلسفہ بتانے لگا
ہوں آپ کو، بہت سارے سمجھ جائیں گے ) جنت میں داخل کئے جانے کا استحقاق ہماری ورلی زندگی
کے مقبول اعمال نے پیدا کر دیا تو جو پہلے دن جنتی نے عمل کیا اس کا استحقاق کیسے پیدا ہوسکتا ہے۔وہ
یہی ہے۔پھر وہ پلس (Plus) ہو گیا نا اس استحقاق کے ساتھ۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے پیار کے
جلوے پہلے سے زیادہ ان کا احساس خوشی کا پہلے سے زیادہ ہوتا چلا جاتا ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۳ ۴ تا ۴۱۵)

آج 10 میں سے 10 باقی