عرضِ ناشر
انوار القراٰن (جلد ۳)
بسم الله الرّحمن الرّحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
عرض ناشر
حضرت حافظ مرزا ناصر احمد خلیفہ مسیح الثالث کو قرآن کریم سے غیر معمولی محبت اور
حمد
عشق تھا۔آپ نے بچپن میں قرآن کریم حفظ کرنے کی توفیق پائی۔قرآن کریم کی تلاوت اور اس
کے مضامین پر غور و خوض اور فکر وتدبر آپ کا معمول زندگی رہا۔قرآنی معارف اور دقائق کی
تلاش میں گہرا شغف رکھتے تھے اور قرآن کریم کے انوار سے اپنے سینہ کومنور کرنے میں عمر بھر
ہمہ تن مشغول ومشغوف رہے۔آپ
کی دلی تمنا اور قلبی تڑپ تھی کہ ہر احمدی قرآن کریم کو سکھنے ، تلاوت کا تعہد رکھنے
اس کا ترجمہ جاننے اور اس کی تشریح و تفسیر میں منہمک ہو کر اس کے انوار کو جذب کرنے والا ہو
چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔ہر احمدی مرد اور احمدی عورت ، ہر احمدی بچہ ، ہر احمدی جوان اور ہر احمدی
بوڑھا پہلے اپنے دل کو نور قرآن سے منور کرے۔قرآن کریم سیکھے ، قرآن پڑھے
اور قرآن کے معارف سے اپنا سینہ و دل بھر لے اور معمور کر لے۔ایک نور مجسم
بن جائے۔قرآن کریم میں ایسا محو ہو جائے ، قرآن کریم میں ایسا گم ہو جائے
قرآن کریم میں ایسا فنا ہو جائے کہ دیکھنے والوں کو اس کے وجود میں قرآن کریم کا ہی
نور نظر آئے اور پھر ایک معلم اور استاد کی حیثیت سے تمام دنیا کے سینوں کو انوار قرآنی
سے منور کرنے میں ہمہ تن مشغول ہو جائے۔اے خدا ! تو اپنے فضل سے ایسا ہی کر کہ تیرے فضل کے بغیر ایسا ممکن
نہیں۔اے زمین اور آسمان کے نور ! تو ایسے حالات پیدا کر دے کہ دنیا کا
مشرق بھی اور دنیا کا مغرب بھی، دنیا کا جنوب بھی اور دنیا کا شمال بھی نور قرآن سے
بھر جائے اور سب شیطانی اندھیرے ہمیشہ کے لئے دور ہو جا ئیں۔۔۔۔ہمیں
ہمیشہ یہ دعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ واقعتا اور حقیقتاً خدا ہمیں اس بات کی توفیق
دے کہ ہم قرآنی انوار میں ایسے گم ہو جائیں کہ سوائے انوار قرآنی کے ہمارے
وجود میں اور کوئی چیز نظر نہ آئے۔آمین
حضرت خلیفہ امسح الثالث" نے اپنے خطبات اور خطابات میں متعدد مقامات پر قرآنی آیات
کی تغییر فرمائی اور قرآنی معارف
کو پیش کیا۔حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی
ہدایت پر قرآنی تفسیر کے یہ حصے یکجا کر کے ان کو کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔اس کی تین
جلدیں ہیں اور تیسری جلد آپ کے ہاتھ میں ہے۔اللہ تعالیٰ احباب جماعت کو قرآن کریم کے معارف سے کما حقہ استفادہ کرنے کی
توفیق دے اور اس اشاعت کے سلسلہ میں جن دوستوں کو کام کرنے کی توفیق ملی ان کو جزائے
خیر دے اور ان کے علم میں برکت عطا فرمائے۔آمین