سُوْرَۃُ السَّجْدَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۳۳
سورة السجدة
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة السجدة
آیت ۶، ۱۰،۸ يُدير الأمرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ
فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُةٌ اَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ۔۔۔۔الَّذِي أَحْسَنَ كُلّ شَيْءٍ خَلَقَهُ وَبَدَا خَلْقَ الْإِنْسَانِ مِنْ طِينٍ۔۔۔۔ثُمَّ سَوَبِهُ وَ نَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُوحِهِ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّبْعَ وَالْأَبْصَارَ
وَالْأَنْدَةَ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ
سورہ سجدہ میں مذکورہ آیت نمبر 4 سے پہلے اور بعد کی بھی بہت سی آیات میں دراصل یہی مضمون
بیان ہوا ہے چونکہ خطبہ میں زیادہ لمبا مضمون بیان نہیں ہو سکتا اس لئے میں نے اس میں سے بعض
ٹکڑے منتخب کر لئے ہیں۔شاید ان میں سے بھی مجھے کچھ چھوڑ نے پڑیں گے غرض سورہ سجدہ کی اس
چھٹی آیت میں بتایا کہ مد بر حقیقی صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے وہی آسمانوں اور زمین کی تدبیر میں لگا
ہوا ہے۔اس کے بعد آٹھویں آیت میں فرمایا : الَّذِی اَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ کہ اللہ تعالیٰ نے جو
مد بر حقیقی یعنی آسمانوں اور زمین کی تدبیر میں لگا ہوا ہے جو کچھ بھی پیدا کیا ہے اعلیٰ طاقتوں کے لئے پیدا
کیا ہے۔ہمیں ہر چیز میں ایک تدریجی ارتقا نظر آتا ہے۔درخت میں بھی ، اور جانور میں بھی، تدریج کا
اصول جاری ہے حتی کہ اگر ہم اپنی نظر کو زمانہ کی وسعتوں میں پھیلا کر دیکھیں تو ہمیں صاف پتہ لگتا ہے
کہ جمادات میں بھی تدریجی ترقی کا اصول کارفرما ہے مثلاً زمین سے ارتقائی مدارج طے کرنے کے بعد
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۴
سورة السجدة
کوئلہ اور ہیرے اور جواہرات بھی بنتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ میں نے جو کچھ
بھی پیدا کیا ہے اس میں بڑی طاقتیں رکھی ہیں میری تدبیر ہی کے نتیجہ میں میری مخلوق کی قابلیتیں
اُجاگر ہوتی ہیں اور ان کی طاقتوں کی صحیح نشوونما ہوتی ہے۔میری تدبیر کے نتیجہ میں میرے ہی منشاء
کے مطابق ہر چیزا اپنی شکل اختیار کرتی ہے۔ایک یہ ہیرا ہے کتنے نامعلوم سالوں اور زمانوں میں سے
گزر کر وہ ہیرا بنا اسی طرح صدیاں گزرنے کے بعد کہیں جا کر پتھر کا کوئلہ بنتا ہے لیکن جو چیز پتھر کا
کوئلہ بنتی ہے وہ کوئلہ نہیں بن سکتی تھی جب تک اللہ تعالیٰ اس کے اندر یہ طاقت نہ رکھتا اور اس طاقت
کے نشوونما کے سامان نہ پیدا کرتا۔پس يدبر الامر کے بعد ہمیں اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ہر چیز کا مربی اور مد براللہ تعالیٰ ہی کی
ذات ہے جو بھی منصوبہ اس وقت دنیا کی ہر مخلوق پر حاوی اور حاکم ہے وہ اللہ تعالیٰ ہی کا ہے ہر چیز
میں اللہ تعالیٰ کی تدبیر کار فرما ہے جس کے نتیجہ میں ہر چیز کی اعلیٰ طاقتیں اپنے کمال کو پہنچ جاتی ہیں لیکن
انسان دوسری مخلوق سے مختلف ہے چنانچہ انسان کے متعلق اسی سورۃ کی دسویں آیت میں اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے:
ثُمَّ سَوَبِهُ وَ نَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُوحِهِ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْدَةَ قَلِيلًا مَّا
تشْكُرُونَ ہم نے انسان کو مکمل طاقتیں دی ہیں اور جیسا کہ ہمیں دوسری جگہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان
کو جو طاقتیں عطا ہوئی ہیں ان طاقتوں کا تعلق صرف انسانی جسم سے نہیں بلکہ اس کے ذہن سے بھی
ہے اس کے اخلاق سے بھی ہے اس کی روحانیت سے بھی ہے دوسری مخلوق کو صرف جسمانی طاقت ملی
ہے جبکہ انسان کو یہ چاروں قسم کی طاقتیں ملی ہیں۔اگر چہ یہ صحیح ہے کہ ایک حد تک انسانی ذہن سے کچھ
خفیف سا ملتا جلتا ذہن جانوروں کو بھی ملا ہے لیکن وہ انسانی ذہن سے اتنا مختلف ہے اور اس میں اتنا
فرق ہے کہ ہم اس کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔مثلاً انسان کے علاوہ کوئی جانور چاند پر جانے کا سوچ بھی
نہیں سکتا تھا لیکن انسان نے سوچا اور اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قانون کو سمجھا اور اس سے فائدہ
حاصل کیا اور چاند پر پہنچ کر واپس بھی آگیا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان
کو نہ صرف جسمانی طاقتیں دی
ہیں بلکہ ذہنی ، اخلاقی اور روحانی طاقتوں سے بھی نوازا ہے اور اس طرح انسان کو دوسری مخلوق کے
مقابلہ میں ایک ارفع مقام عطا کیا ہے اس لئے فرمایا کہ میں نے ان طاقتوں کے عطا کرنے کے بعد
تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
۳۵
سورة السجدة
ان کی کامل نشو ونما کے لئے صرف وہ سامان پیدا نہیں کئے جو غیر انسان کی طاقتوں کے لئے پیدا کئے
گئے تھے بلکہ ایک نیا سامان بھی پیدا کیا ہے اور وہ نفخ روح ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ سب
طاقتیں دینے کے بعد اس سے فرمایا کہ میں یہ طاقتیں تجھے دیتا ہوں اگر تو ان کی صحیح نشو ونما کر سکے اور
اس نشو و نما کو کمال تک پہنچا سکے تو آخری نتیجہ یہ نکلے گا کہ تو میرا ایک پیارا بندہ بن جائے گالیکن تو اپنی
قوتوں اور طاقتوں کی صحیح نشو و نما نہیں کر سکتا جب تک تجھے میرے الہام اور وحی کی روشنی حاصل نہ ہو
اس لئے میں نے تیرے لئے یہ سامان بھی پیدا کر دیا ہے تا کہ یہ نعمت میسر آجانے کے بعد تیرے لئے
ی ممکن ہو جائے کہ تو اپنی طاقتوں کو اس رنگ میں کمال تک پہنچائے کہ تیرا رب تجھ سے راضی ہو جائے
یہ شرف انسان
کو نفخ روح یعنی الہی کلام کے نازل ہونے کے نتیجہ میں عطا ہوتا ہے۔ہر زمانہ کے لحاظ
سے انسان بحیثیت نوع جس قدر اپنی قوتوں کو کمال تک پہنچا سکتا تھا اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے
لئے جس الہام کی ضرورت تھی ، جس ہدایت کی ضرورت تھی وہ اس
کو انبیاءعلیہم السلام کے ذریعہ عطا کی
جاتی رہی اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور آپ کے ذریعہ سے وہ کامل ہدایت اور اکمل
شریعت اور اعلی تعلیم نازل ہوئی کہ اگر انسان اس پر عمل کرے تو انسانیت کے کمال کو پہنچ کر اللہ تعالیٰ کا
محبوب ترین بندہ بن سکتا ہے۔یہ بلند مرتبہ پہلی امتوں کے لئے ممکن ہی نہیں تھا پہلی اُمتوں اور اُمت
محمدیہ کے درمیان ( بلحاظ مرتبہ و مقام کے ) فرق کو میں نے دوسری آیات سے لیا ہے ویسے آیت زیر
بحث میں عام معنی مراد ہیں یعنی ہر زمانہ کے انسان کو بحیثیت انسان یہ چاروں
قسم کی قوتیں اور قابلیتیں
عطا ہوتی رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے انسان دیکھ ! میں نے تجھے جسمانی، ذہنی ، اخلاقی اور
روحانی قوتوں سے سرفراز کیا ہے اور پھر ان کی صحیح نشوونما کے لئے خود تیری رہنمائی کی ہے خود تیری انگلی
پکڑی اور تجھے سیدھے راستے پر چلایا ہے۔ہم نے تجھے ایسے کان دیئے ہیں جو دوسری مخلوق کو عطا نہیں
ہوئے۔ہم نے تجھے ایسی آنکھیں دی ہیں جو دوسری مخلوق کو عطا نہیں ہوئیں۔ویسے شاید ہمارے بچے
حیران ہوں کہ آنکھ کی عطا کا صرف انسان پر حصر کیوں کیا جا رہا ہے حالانکہ ہرن
کو بھی آنکھ دی گئی ہے،
عقاب کو بھی آنکھ دی گئی ہے ، مرغابی کو بھی آنکھ دی گئی ہے اور مرغی کو بھی آنکھ دی گئی ہے۔تمام
پرندوں چرندوں کو آنکھیں دی گئی ہیں حتی کہ رینگنے والے بعض کیڑوں تک کو آنکھیں دی گئی ہیں۔لیکن یہاں عام طور پر مخلوقات کو جو آنکھیں دی گئی ہیں ان کا یہاں ذکر نہیں ہے یہاں اس آنکھ کا ذکر
تفسیر حضرت
خلیفۃ المسح الثالث
۳۶
سورة السجدة
ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا ہے کہ جو اس دنیا میں اندھا ہے وہ اگلے جہان میں بھی
اندھا ہوگا یعنی وہ نابینائی اور اندھا پن جس کے نتیجہ میں انسان اللہ تعالیٰ کی وحی کے نتیجہ میں پیدا ہونے
والے انقلاب کو دیکھنے اور اس سے فائدہ اُٹھانے سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کی قوتوں کو وہ کمال
حاصل نہیں ہو سکتا جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے تمہیں کان دیئے ہیں جن سے تم میری وحی کوسن سکتے ہو میں نے
تمہیں آنکھیں دی ہیں جن سے تم اپنی بصارت اور بصیرت کے نتیجہ میں میری آیات کو دیکھ سکتے ہو۔میں نے تمہیں ایسا ذ ہن عطا کیا ہے کہ کان اور آنکھ کے ذریعہ سے جو علم تم حاصل کرتے ہو اس سے وہ
صحیح نتیجہ نکال سکتا ہے گویا انسان ان قومی کے ذریعہ اپنے کمال کو پہنچ سکتا ہے ہر فرد اپنے کمال کو پہنچ سکتا
ہے، ہر قوم اپنے کمال
کو پہنچ سکتی ہے۔بنی نوع انسان اپنے کمال کو پہنچ سکتے ہیں۔مسلمان قرآن کریم
کے پہلے مخاطب ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انہیں غیروں سے ممتاز کرنے کے لئے فرقان بخشا ہے۔اسلام
مسلمان سے وعدہ کرتا ہے کہ اگر وہ قرآنی تعلیم پر عمل کرے گا اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت حاصل
کرے گا اللہ تعالیٰ کا حقیقی بندہ بن جائے گا اور اس کی عبادت کے تمام تقاضوں کو پورا کرے گا تو پھر
اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی لازوال محبت اسے ملے گی جو کسی غیر کومل ہی نہیں سکتی۔لیکن باوجود اس کے کہ ہم
نے تمہیں غیر سے ممتاز کیا ہے پھر بھی قلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ تم میں سے بہت تھوڑے ہیں جو میرے شکر
گزار بندے بنتے ہیں۔ویسے تو قرآن کریم کے مخاطب تمام بنی نوع انسان ہیں لیکن قرآن کریم
جب اپنے مخاطب سے بات کر رہا ہو یا اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے ذریعہ اپنے بندے سے بات کر رہا ہو
تو کبھی وہ ایک گروہ کو اور کبھی وہ دوسرے گروہ کو مخاطب کر لیتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس کے ایک
معنی یہ بھی کر سکتے ہیں کہ مسلمان کو مخاطب کر کے کہا جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَنْدَةَ تمہیں
کان دیئے ،تمہیں آنکھیں دیں اور تمہیں دل دیا کہ تم اللہ تعالیٰ کی تعلیم کو سنو اس کے نشانوں
کو دیکھو اور
پھر صحیح نتیجہ اخذ کرو۔اپنی قوتوں اور استعدادوں کی کماحقہ نشوونما کر کے اللہ تعالیٰ کے قرب کو زیادہ سے
زیادہ حاصل کرو تم بڑے ہی خوش بخت انسان ہو جنہیں اسلام جیسا مذہب ملا ، اس پر عمل کرنے کی
تو فیق ملی اور اس پر عمل پیرا ہونے کا جو انعام ہے یعنی محبت الہی وہ تمہیں نصیب ہوئی۔لیکن اے وہ
بد بخت انسان جس نے قرآن کریم کی آواز پر لبیک نہیں کہا تو کتنا بد بخت ہے فطرت کی آواز پر تو نے کان
تفسیر حضرت
خلیفۃ المسح الثالث
۳۷
سورة السجدة
نہیں دھرے۔اللہ تعالیٰ کی وحی کے نتیجہ میں ایک انقلاب عظیم بپا ہوا مگر تو نے آنکھ اٹھا کر نہ دیکھا اور تو
نے اپنے گردو پیش کے حالات سے وہ نتیجہ نہ نکالا جو ایک صحیح دل نکال سکتا تھا۔آخر نتیجہ یہ نکلا کہ تو اللہ تعالی
کی ناشکری پر اتر آیا۔تو نے اس کے قرب کی راہوں کی بجائے اس سے دوری کی راہوں کو اختیار کر لیا
اور اس طرح تو اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا جس مقصد کے لئے تجھے پیدا کیا گیا تھا۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے سورہ سجدہ کی اس مذکورہ بالا آیت ( اور اس سے پچھلی آیتوں کو ملا
کر کیونکہ سارا مضمون ایک ہی چل رہا ہے ) میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ انسان کو ہر لحاظ سے
کامل اور مکمل طاقتیں عطا ہوئی ہیں اور پھر ان طاقتوں کی کماحقہ نشوونما کے لئے یہ سامان بھی پیدا کیا
کہ اس کے لئے اپنی وحی کی روشنی کا حصول ممکن بنا دیا انسان کو اختیار دیا گیا ہے کہ اگر وہ چاہے اور اس
کے دل میں اپنے رب کی محبت حاصل کرنے کی خواہش بھی موجزن ہو تو وہ اپنے اس مقصد میں
کامیاب ہوسکتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے انسانی طاقتوں
کی صحیح نشو و نما
کے لئے اسے
کان دیئے گویا کان کا ایک چشمہ جاری کیا اور جیسا کہ دوسری جگہ سے ہمیں پتہ لگتا ہے یہ چشمہ اپنی
پوری روانی کے ساتھ ، اپنی پوری وسعتوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی وجود مبارک
سے نکلا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ محض الہام تمہیں میرے قرب کا وارث نہیں بنا سکتا تھا کیونکہ الہام
کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ایک اور جگہ فرمایا ہے کہ یہ توشہد کی مکھی کو بھی ہوتا ہے لیکن قرب الہی کا جو مقام
انسان کو حاصل ہو سکتا ہے اور عملاً بہت سے انسانوں کو حاصل ہوا اور بالاخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے وجود میں اپنے عروج کو پہنچاوہ شہد کی مکھی کو تو حاصل نہیں ہوسکتا۔پس فرمایا کہ میں نے تمہارے لئے الہام کا چشمہ جاری کیا ہے لیکن جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ کہ
تیرے اندر وہ مطلوبہ طاقت ہونی چاہیے کہ جس رنگ میں تجھے اللہ تعالیٰ کا الہام سننا چاہیے اس رنگ میں سنے
اور پھر ساتھ ہی جس رنگ میں اللہ تعالیٰ کی آیات کو دیکھنا چاہئے اس رنگ میں دیکھے اور پھر اس سے ایک صحیح
نتیجہ نکالنے میں کامیاب بھی ہو جائے کیونکہ خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بننے کا راز اس میں مضمر ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحہ ۷۶۲ تا ۷۶۶)