سُوْرَۃُ فَاطِرٍ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۱۰۵
سورة فاطر
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة فاطر
آیت ۱۶ تا ۱۸ يَايُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَاء إِلَى اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ
الحَمدُ إِن يَشَايُذْهِبُكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقِ جَدِيدِ وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ
بِعَزِيزِ
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو مضامین بیان کئے ہیں وہ ایک دوسرے کی تائید کرتے اور
دوسرے مضامین کے لئے دلائل مہیا کرتے چلے جاتے ہیں چنانچہ سورۃ فاطر میں اللہ تعالیٰ انہی لوگوں
کے خیالات کی تردید کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ سچ تو یہ ہے اَنْتُمُ الْفُقَرَاء إِلَى اللهِ تم خدا کے فضلوں
کے حاجت مند ہو تم اس احتیاج کا احساس پیدا کر لوتم یہ سمجھ لو کہ دنیا کی کوئی نعمت اور کوئی اُخروی نعمت
ہمیں اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک اللہ تعالیٰ اس کا فیصلہ نہ کرے کیونکہ اس دنیا کی ملکیت
بھی اس کے قبضہ میں ہے اور اس دنیا کی نعمتیں بھی اس کے ارادہ اور منشاء کے بغیر کسی کومل نہیں سکتیں۔تمہیں (جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے) جوتی کا ایک تسمہ بھی اس وقت تک نہیں مل سکتا
جب تک خدا تعالیٰ کا منشاء نہ ہو ہر چیز میں ہر وقت اور ہر آن تم محتاج ہو تمہارے اندر اپنے رب کی
احتیاج ہے خدا تمہارا محتاج نہیں خدا تعالیٰ تو غنی ہے وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ حقیقی غنا اسی کی ذات میں ہے کوئی
اور ہستی ایسی نہیں جس کی طرف ہم حقیقی غنا کو منسوب کر سکیں اور کہ سکیں کہ اس کے اندرغنا پائی جاتی
ہے اور وہ غنی ہے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نیک بندہ صفات باری کا مظہر بنتے ہوئے غنا کی
صفت بھی اپنے اندر پیدا کرنے کی توفیق اپنے رب سے پائے پھر وہ ایک معنی میں غنی بھی بن جاتا ہے

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
1+4
سورة فاطر
ایک معنی میں وہ ربوبیت بھی کرتا ہے اور رحمانیت کے جلوے بھی دکھاتا ہے رحیمیت کے جلوے بھی
دکھاتا ہے وہ معاف بھی کرتا ہے اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے جلوے بھی دکھاتا ہے لیکن یہ سب نسبتی اور
طفیلی چیزیں ہیں انسان اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اور اس کی دی ہوئی توفیق سے صفات باری کا
مظہر بنتا ہے اگر خدا کا سہارا نہ ہو تو پھر خدا تعالیٰ کی صفات کا کون مظہر بن سکے؟ ہاں جب اللہ تعالیٰ خود
اپنا سہارا دیتا ہے اور اپنے فضل سے نوازتا ہے تو انسان اس کی صفات کا ملہ کا محدود دائرہ میں اور طفیلی
طور پر مظہر بھی بنتا ہے اور اپنی اپنی استعداد کے مطابق بنتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا الذین یعنی کامل غنا والی ذات تو اللہ کی ذات ہے اور وہ غنی ہونے کے
لحاظ سے تمہارا محتاج نہیں اور العینی کے اندر یہ مفہوم بھی آ گیا ہے (جس کو پہلے فقرہ میں کھول کر
بیان کیا گیا تھا) کہ تم میں سے ہر ایک کو اس کی احتیاج ہے تم زندہ نہیں رہ سکتے جب تک حتی خدا
تمہاری زندگی کی ضرورت کو پورا کرنے والا نہ ہو اور اپنی حیات کاملہ سے تمہیں ایک عارضی زندگی نہ
عطا کرے تمہاری استعداد میں اور قو تیں قائم نہیں رہ سکتیں جب تک کہ خدائے قیوم کا تمہیں سہارا نہ
ملے۔سب تعریفوں کی مالک اس کی ذات ہے اس لئے وہ تمہاری احتیاجوں کو پورا کرتا ہے اور
تمہارے دل سے یہ آواز نکلتی ہے کہ الحمدُ للهِ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے چونکہ تم اس کے محتاج ہو اور وہ تمہارا محتاج نہیں اس لئے تم اپنی فکر کروان
يَشَايُذهِبكُمُ اگر وہ چاہے تو روحانی حیات سے تمہیں محروم کر دے وَيَأْتِ بِخَلْقِ جَدِيدِ اور ایک
اور ایسی قوم پیدا کر دے جو اپنے کو اس کے لئے فنا کر دے اور اس میں ہو کر ایک نئی زندگی پائے۔خلق جدید کا ایک نظارہ دنیا دیکھے گی پھر وہ اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے
جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے فَنَا فِي الرَّسُولِ اور فَنَا فِی اللہ کے نتیجہ میں ایک نئی
زندگی پائی اور ان کی خلق جدید ہوئی یہودیوں کے برعکس ان کا یہ حال تھا کہ ایک موقعہ پر ایک جنگ کی
تیاری کے لئے بہت سے اموال کی ضرورت تھی اور ان دنوں
کچھ مالی تنگی بھی تھی اور دنیا ایسی ہی ہے کبھی
فراخی کے دن ہوتے ہیں اور کبھی تنگی کے دن ہوتے ہیں اس موقع پر بھی تنگی کے ایام تھے اور جنگی
ضرورت تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کے سامنے ضرورت حقہ کو رکھا اور مالی قربانیاں
پیش کرنے کی انہیں تلقین کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تو اپنا سارا مال لے کر

1+2
سورة فاطر
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
آگئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنا نصف مال لے کر آگئے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ
میری یہ پیشکش قبول کر لی جائے کہ میں دس ہزار صحابہ کا پورا خرچ برداشت کروں گا اور اس کے علاوہ
آپ نے ایک ہزار اونٹ اور ستر گھوڑے دیئے اسی طرح تمام مخلص صحابہ نے اپنی اپنی توفیق اور
استعداد کے مطابق مالی قربانیاں پیش کیں اور اللہ تعالیٰ نے اس کے بہترین نتائج نکالے۔ایک موقع پر ایک نو مسلم قبیلہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ آ گیا اور ان کو آباد کرنے کا سوال تھا وہ اپنا
سب کچھ چھوڑ کر آئے ہوں گے کیونکہ ان دنوں وہاں بھی مخالفت بہت زیادہ تھی جیسا کہ کبھی کبھی ہر
زمانہ میں اسلام کے خلاف ہر ملک میں مخالفت پیدا ہوتی رہتی ہے اور مومن ان مخالفتوں کی پرواہ نہیں
کیا کرتے کیونکہ ان کا بھروسہ اللہ پر ہوتا ہے دنیوی سامانوں پر نہیں ہوتا بہر حال ایک قبیلہ ہجرت
کر کے مدینہ منورہ آیا تو ان کے آباد کرنے کے لئے مال کی ضرورت تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے صحابہ کرام کو مالی قربانیاں پیش کرنے کی تلقین کی آپ کی اس اپیل کے نتیجہ میں ہر شخص نے یہ
سوچا کہ میرے پاس جو چیز زائد اور فاضل ہے وہ میں لاکر پیش کر دوں لیکن فاضل کے معنی انہوں نے
وہی کئے تھے جو ایک مومن کیا کرتا ہے انہوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ ہمارے پاس دو درجن کوٹ
ہونے چاہئیں اور پچاس قمیصیں ہونی چاہئیں اور ایک دو پھٹی پرانی قمیصیں جو بریکار پڑی ہیں اور
استعمال میں نہیں آتیں وہ لا کر دے دی جائیں بلکہ ان میں سے اگر کسی کے پاس کپڑوں کے دو
جوڑے تھے تو اس نے کہا میں ایک جوڑے میں گزارہ کر سکتا ہوں دوسرا جوڑ از ائد ہے چنانچہ اس نے
وہ جوڑا پیش کر دیا۔ایک صحابی کے پاس کچھ سونا تھا انہوں نے یہ سوچا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل
کرنے کا یہ عمدہ موقع ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضرورت ہمارے سامنے رکھی ہے اور ہمیں
تلقین فرمائی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال خرچ کریں چنانچہ وہ اشرفیوں کا ایک تو ڑا ( جو
وہ اچھی طرح اٹھا بھی نہیں سکتے تھے ) لے آئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر
دیا اور اس طرح غلہ کپڑوں اور روپے کے ڈھیر لگ گئے اور خدا تعالیٰ نے مومنوں کے اس ایثار کے
نتیجہ میں ایک پورے قبیلہ کی جائز ضرورتوں کو پورا کرنے کے سامان کر دیئے۔ان دو واقعات کے بیان کرنے سے اس وقت میری یہ غرض نہیں کہ میں یہ بتاؤں کہ صحابہ کرام
کس قسم کی قربانیاں کیا کرتے تھے بلکہ میری غرض یہ بتانا ہے کہ ان قربانیوں کے پیچھے جس روح کا

I+A
سورة فاطر
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
صحابہ کرام نے مظاہرہ کیا تھا وہ کیا تھی؟ تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے اور ان مثالوں سے
صاف ظاہر ہے کہ ان قربانیوں کے پیچھے جو روح تھی وہ یہ تھی کہ نَحْنُ الْفُقَرَاء إِلَى اللَّهِ ہم اللہ تعالیٰ کے
محتاج ہیں اور اللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ اللہ کوکسی کی احتیاج نہیں تمام تعریفوں کا وہ مالک ہے ہمیں اپنی
دنیوی اور اُخروی ضرورتوں کے لئے یہ قربانیاں دینی چاہئیں اور دنیوی اور اُخروی انعاموں کے حصول
کے لئے ان قربانیوں کا پیش کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔دو
ان مثالوں سے روز روشن کی طرح یہ بات واضح ہوتی ہے کہ صحابہ کے اندر جو روح تھی وہ یہ تھی کہ
وه الْفُقَرَاءُ إِلَی اللہ ہیں منافق ہر جگہ ہوتے ہیں اس وقت میں ان کی بات نہیں کر رہا ان میں سے جو
مخلص اور ایثار پیشہ تھے اور بھاری اکثریت انہی لوگوں کی تھی ان کی زبان پر یہودیوں کی طرح
یہ نہیں آتا تھا کہ اِنَّ اللهَ فَقِيرٌ وَنَحْنُ أَغْنِی بلکہ ان کی زبان پر یہ تھا، ان کے دل میں یہ احساس تھا
اور ان کی روح میں یہ تڑپ تھی کہ وہ الْفُقَرَاء إِلَی اللہ ہیں نہ ان کی کوئی مادی ضرورت پوری ہو سکتی
ہے اور نہ روحانی جب تک کہ اللہ تعالیٰ ان کی ضرورت کو پورا نہ کرے غرض جس سے ہم نے ہر شے کو
حاصل کرنا ہے اس کی رضا کے حصول کے لئے پانچ روپیہ یا پانچ لاکھ روپیہ قربان نہیں کیا جا سکتا؟ میں
نے صحابہ کی ایک مثال دی ہے کہ جس کے پاس دو جوڑے کپڑے تھے اس نے ایک جوڑا کپڑے
پیش کر دیئے تفصیل تو نہیں ملتی لیکن یہ امکان ہے کہ ان میں سے کسی کو اس قربانی کی توفیق ملی ہو اور اس
کے بعد وہ مثلاً فوت ہو گیا ہو اور مزید قربانی کا اسے موقع نہ ملا ہوا سے تو اس قربانی کے نتیجہ میں اُخروی
انعامات مل گئے لیکن اس کی اولاد کو اس ایک جوڑے کپڑوں کے نتیجہ میں اتنے اموال دیئے گئے کہ
اگر وہ چاہتے تو اس قسم کے ایک ہزار جوڑے بنا لیتے۔پس ہم خدا تعالیٰ کے محتاج ہیں۔ہم فقیر ہیں۔خدا تعالیٰ ہمارا محتاج نہیں۔آیت ۳۱،۳۰ اِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَبَ اللهِ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا
خطبات ناصر جلد ۲ صفحه ۳۴۰ تا ۳۴۳)
وریوو و -
رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ لى لِيُوَفِّيَهُم أجُورَهُـ
يَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ۔وَ
قرآن کریم نے ہمیں مخفی اور ظاہری صدقات کے متعلق حکماً فرمایا ہے۔ظاہری اس لئے کہ ایک تو

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
1+9
سورة فاطر
اس سے لوگوں کو ترغیب ہوتی ہے اور دوسرے منافقوں کا بھانڈا پھوٹتا ہے اور مخفی اس لئے کہ انسان کا
جو حقیقی تعلق اللہ تعالیٰ سے ہوتا ہے، وہ پسند نہیں کرتا کہ دوسروں پر وہ ظاہر ہو۔دُنیا کی تجارتیں کبھی فائدہ
بھی دیتی ہیں اور کبھی نقصان بھی پہنچاتی ہیں۔ہم نے بڑے بڑے سیٹھ دیوالیہ ہوتے دیکھے ہیں اور
غریب مزدور لکھ پتی بنتے پائے ہیں لیکن ایک تجارت ایسی ہے جس میں گھاٹے کا امکان ہی نہیں۔ہلاکت کی ہوائیں اس پر نہیں چلتیں اور یہ وہ تجارت ہے جو انسان اپنے اللہ تعالیٰ سے کرتا ہے۔جیسا کہ اس آیت میں جو میں نے پڑھی ہے، بیان ہوا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو لوگ غور اور تدبر
سے اور خلوص نیت سے اس کامل اور مکمل کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو
ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں ، دو بنیادی صفات ان میں پیدا ہوتی ہیں ایک یہ کہ وہ اس حقیقت پر
کھڑے ہوتے ہیں کہ دُعا کے بغیر انسان کی زندگی نہیں اور اِقامَةُ الصَّلوۃ نتیجہ ہے اس کتاب پرغور
کرنے کا اور اس کے مطابق عملی زندگی گزارنے کی نیت اور عزم کرنے کا اور دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی
رحمت کو جذب کرنے کے لئے اس کی راہ میں ہر اُس چیز میں سے جو اسی کی عطا ہے، اُس کے حضور
پیش کرنا ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ نے بشارت یہ دی کہ میری ہی چیز میری طرف لوٹاؤ گے میں اسے
تجارت سمجھوں گا جو تم میرے ساتھ کر رہے ہو اور جو میرے ساتھ تجارت کرتا ہے وہ گھاٹے میں نہیں
رہ سکتا۔اس لئے اپنے راز کو راز رکھنے کے لئے میری عطا کا ایک حصہ خفیہ اور پوشیدہ طور پر میری راہ
میں خرچ کرو اور اپنے بھائیوں کو توجہ دلانے اور ترغیب دینے کے لئے اور دنیا کو یہ بتانے کے لئے کہ
خدا تعالیٰ سے تجارت کرنے والا شخص گھاٹے میں نہیں رہتا میری عطا کا کچھ حصہ ظاہری طور پر میری
راہ میں خرچ کرو۔اس حکم پر عمل کرتا تھا پہلے زمانے کا مسلمان، اور اس پر عمل کرنا چاہیئے۔آج کے مسلمان کو بھی۔امیر
لوگ بہت خرچ کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو کافی مال اور دولت دی تھی وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں
اموال قربان کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور جو غریب آدمی تھا، جو چوٹی دے سکتا تھا، جو
دونی دے سکتا تھا ، جو پیسہ دے سکتا تھا، وہ ظاہراً پیسہ دے دیتا تھا اور اس میں اُسے کوئی حجاب اور شرم
نہیں ہوتی تھی۔اس کو جو فائدہ تھا وہ تو تھا لیکن منافق امیر پر طنز کرتا تھا اور غریب پر تمسخر کرتا تھا۔امیر کو
کہتا تھا تم دکھاوے کے لئے یہ اموال دے رہے ہو اور غریب کو کہتا تھا تمہارے دھیلے سے خدا تعالیٰ

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
11 +
سورة فاطر
کو کیا فائدہ پہنچے گا جہاں تک فائدے کا سوال ہے، نہ امیر کی دولت سے خدا تعالیٰ کو فائدہ پہنچتا ہے اور
نہ غریب کے پیسہ سے فائدہ پہنچتا ہے۔وہ تو خود مالک ہے تمام دولتوں اور سب اموال کا لیکن جو آدمی
خلوص نیت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں بہت دیتا ہے اور یہ سمجھ کر دیتا ہے کہ منافق مجھ پر اعتراض
کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے اس کا بدلہ دیتا ہے اور جو آدمی ایک دھیلہ لے آتا ہے یا چوٹی دے دیتا ہے،
اسے بھی وہ پیارا احسن جزاء دے دیتا ہے۔( خدا کے مسیح نے ایسے لوگوں کا اپنی کتابوں میں ذکر کر کے
کہ فلاں شخص نے خدا تعالیٰ کی راہ میں چوٹی دی، فلاں نے اٹھنی دی، ان کے لئے قیامت تک کے
لئے دعاؤں کے سامان پیدا کر دیئے )
-
پس جہاں تک خدا تعالیٰ کے فائدے کا سوال ہے نہ امیر کی دولت اور نہ غریب کا دھیلہ اُسے کوئی
فائدہ پہنچاتا ہے کیونکہ وہی اصل مالک ہے اور سارے خزانے اُسی کے ہیں اور اسی کے حکم اور اُسی کی
مرضی اور اسی کے حکم سے انسان کو بہت ملتا ہے یا تھوڑا ، یہ تو اپنے اخلاص کی بات ہے۔جس کو اس نے
بہت دیا اس کا دل یہی کہتا تھا کہ وہ خاموشی کے ساتھ اور کسی کو پتہ لگے بغیر اس کی راہ میں خرچ کرتا تو
اچھا تھا مگر قرآن نے اسے کہا کہ علانیہ یعنی ظاہری طور پر خرچ کرو۔منافق اعتراض کرے گا اور اس
کی منافقت کا بھانڈا پھوٹے گا۔شیطان تمہارے اوپر وار کرے گا۔وہ تمہارے اندر کبر اور ریاء پیدا
کرنے کی کوشش کرے گا۔ایک اور میدان میں تمہیں خدا تعالیٰ کی راہ میں شیطان کے ساتھ جنگ
کرنی پڑے گی۔خلوص نیت ہے تو شیطان کامیاب نہیں ہوگا اور تمہارے لئے برکتوں کا سامان پیدا ہو جائے گا۔غریب سے کہا کہ دھیلہ یا چوٹی دیتے ہوئے نہ گھبراؤ۔خدا کے خزانے جو ہیں اُن کے مقابلے میں
چونی اور چار ارب روپیہ برابر ہے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن دنیا پر یہ ظاہر کرو کہ جہاں دُنیا دار غریب
فساد کا موجب بنتا ہے وہاں مسلمان غریب دُنیا میں نیکی کے قائم کرنے کی بنیاد رکھ رہا ہوتا ہے اگر اس
کے پاس چوٹی ہے تو اسے فساد کے دُور کرنے پر خرچ کر دیتا ہے اگر اس کے پاس ایک پیسہ ہے نیکیوں
پر خرچ کرنے کے لئے تو وہی خرچ کر دیتا ہے۔نہ وہ اس بات سے ڈرتا ہے کہ مجھ پر جنسی ہوگی اور نہ
اُسے یہ خوف ہے کہ میں ایک پیسہ دے رہا ہوں میرے پیسے کا کیا نتیجہ نکلے گا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے تو
میرے ساتھ تجارت کر رہا ہے یہ نہ دیکھ کہ تو نے ایک دھیلہ یا چوٹی دی ہے بلکہ یہ دیکھ کہ میں تجھے اس

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
سورة فاطر
کے مقابلے میں کیا دیتا ہوں۔پس جس طرح ستر آخرچ کرنا ضروری ہے اسی طرح علانیہ خرچ کرنا بھی
ضروری ہے یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے یہ مومن کی نشانی بتائی گئی ہے۔(خطبات ناصر جلد ۳ صفحه ۴۸۵ تا ۴۸۸)
اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ مومن خدا کی راہ میں اپنے اموال خرچ کر کے گو یا اللہ تعالیٰ
سے ایسی تجارت کرتے ہیں جن میں نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بہت زیادہ
نفع بھی دیتا ہے۔چنانچہ جماعت نے جو رقم دی وہ بھی گو اللہ تعالیٰ سے تجارت کے مترادف ہے لیکن جب وہ رقم
ہمارے پاس آئی تو میں نے سوچا کہ اس رقم سے بندوں سے تجارت کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ سے
تجارت کی جائے۔یعنی انفرادی حیثیت میں بھی وہ ایک تجارت ہے۔قرآن کریم نے بھی اس کا نام
تجارت رکھا ہے اور یہ ایک ایسی تجارت ہے جس میں پیسے کے ضائع ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔نفع
کی بعض شکلیں ہیں جن کے ضائع ہونے کا تو کوئی خطرہ نہیں لیکن جن کے جائز ہونے کا کوئی سوال نہیں
ہے لیکن جو تجارت ہے اس میں دونوں چیز میں ساتھ لگی ہوئی ہیں۔اس میں نفع بھی ملتا ہے اور بعض
دفعہ نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔پیسے بھی ضائع ہو جاتے ہیں یعنی سرمایہ بھی جاتا رہتا ہے لیکن روحانی
دنیا میں انسان
اللہ تعالیٰ سے ایک ایسی تجارت کرتا ہے جس میں لَن تبور کی رو سے گھاٹا نہیں پڑتا ،
جس میں پیسے ضائع ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اس کے علاوہ جو عام نفع ہے وہ بھی ملتا ہے۔پس فرمایا لو فيهم أجُورَهُمْ یعنی معمول کے مطابق جو نفع ہوتا ہے وہ بھی تمہیں اللہ تعالیٰ عطا فرمائے
گا لیکن وہ اسی پر بس نہیں کرے گا۔دنیا میں ڈیویڈنڈ (Dividend) دینے والی جو کمپنیاں ہیں وہ
کوئی پانچ فیصدی کوئی آٹھ فیصدی کوئی دس فیصدی کوئی بارہ فیصدی یا زیادہ سے زیادہ پندرہ فیصدی
نفع دینے کا اعلان کرتی ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے فرمایا یہ بھی میں دوں گا اس کے علاوہ جو بندوں کا معمول
نہیں اور جو نفع دینے کا میرا معمول ہے وہ بھی میں دوں گا۔اگر تمہارا اخلاص غیر معمولی اخلاص ہو گا تو
میری طرف سے تمہارے اموال میں غیر معمولی زیادتی بھی ہوگی۔میں تمہیں بہت زیادہ مال دوں گا۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۵۶۳
ވ

آج 10 میں سے 10 باقی