سُوْرَۃُ یٰسٓ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۱۱۳
سورة يس
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة ليس
آیت ۴۸ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ انْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ قَالَ الَّذِينَ
كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَةَ إِنْ اَنْتُمْ إِلَّا فِي
ضَللٍ مُّبِينٍ
جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ضرورت مندوں کو کھانا کھلاؤ اور ان کی غذائی ضرورتوں کو پورا کرو تو کافر
لوگ کہتے ہیں کہ کیا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں۔اگر خدا چاہتا تو جیسا اس نے ہمیں دیا تھا انہیں بھی وہ
کھانے کو دے دیتا تم تو خدائی فعل کے خلاف ہمیں تعلیم دے رہے ہو اور اس وجہ سے ہم تمہیں کھلی
گمراہی میں پاتے ہیں۔بجائے اس کے کہ وہ یہ سمجھتے کہ خدا تعالیٰ نے بعض انسانوں کے لئے بعض نیکیوں کے مواقع
بہم پہنچانے ہوتے ہیں۔اس لئے اس نے انسانی معاشرہ کو اس طرح بنایا ہے کہ ہر ایک شخص نیکیوں
سے حصہ وافر لے سکے۔انہوں نے اس سے الٹا نتیجہ نکالا حالانکہ بعض نیکیاں ایسی ہیں جن کے کرنے
کا موقع زیادہ تر غرباء کو ہی ملتا ہے۔مثلاً اپنے حالات پر صبر کرنا، قناعت سے کام لینا وغیرہ وغیرہ۔جن
لوگوں کو خدا تعالیٰ نے رزق کثیر دیا ہوتا ہے اور انہیں مالی تنگی کا سامنا نہیں ہوتا وہ اس قسم کے صبر کا
ثواب حاصل نہیں کر سکتے جو صبر ایک غریب آدمی تنگی ترشی کے زمانہ میں دکھاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمارے معاشرہ میں اونچے نیچے، امیر غریب، عالم، جاہل وغیرہ وغیرہ ہر قسم کے
طبقات بنادیئے ہیں تا کہ ہم اپنے اپنے مقام کے لحاظ سے ہر قسم کی نیکیاں کرتے چلے جائیں۔اگر ہر
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۱۱۴
سورة يس
شخص اتنا امیر ہوتا کہ اس کو دنیا کی کوئی ضرورت پیش ہی نہ آتی۔اگر ہر شخص اتنا عالم ہوتا کہ کسی استاد
کے پاس جانے کی اسے ضرورت ہی نہ رہتی۔اور اگر ہر شخص ہرفن میں اتنا کمال رکھتا کہ ڈسٹری بیوشن
آف لیبر جس پر ہماری انسانی اقتصادیات کی بنیاد ہے کی ضرورت ہی پیدا نہ ہوتی۔وغیرہ۔تو ثواب کا
کون سا موقع باقی رہ جاتا؟؟؟
اللہ تعالیٰ بے شک اس بات پر قادر ہے کہ ہر انسان کو ایسا بنا دے لیکن اس نے اسے ایسا نہیں
بنایا۔اس لئے کہ اس نے انسان کے لئے صرف اسی دنیا کی زندگی ہی نہیں بلکہ مرنے کے بعد ایک اور
زندگی بھی مقدر کی ہوئی ہے اور اُخروی زندگی کے پیش نظر ایسا معاشرہ انسان کے لئے مقررفرمایا کہ ہر
طبقہ کے لوگ اس معاشرہ کے اندر رہ کر زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرتے چلے جائیں اور اس طرح
اس کی خوشنودی کو پوری طرح پاسکیں لیکن کا فرلوگ ان باتوں
کو نہیں سمجھتے اس لئے جب ان کو کہا جاتا
ہے کہ ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرو اور محتاجوں کے لئے روز مرہ زندگی کی ضروریات مہیا
کرو تو وہ کہتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ نے انہیں کھانے کو نہیں دیا تو تم ہم سے کیسے توقع رکھتے ہو کہ ہم
خدائی فعل کے خلاف ان کو کھانے کے لئے دیں۔ان کا کافرانہ دماغ عجیب بہانہ تراشتا ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۴۹،۴۸)