سُوْرَۃُ صٓ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۱۳۱
سورة ص
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة ص
آیت ۱۰۹ وَانْزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِنْ بَيْنِنَا بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّنْ
ذكرِى بَلْ لَمَّا يَذُوقُوا عَذَابِ اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ
الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ۔یہاں یہی بتایا گیا ہے کہ جب مخالفت شروع ہوتی ہے خدا تعالیٰ کے نبی یا مامور کی تو اس وقت ڈھیل
دی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ چونکہ ہم ڈھیل دیتے ہیں اس کے نتیجہ میں تم یہ سمجھتے ہو کہ خدا تعالیٰ
و تاب تو ہے مگر عزیز نہیں ہے اور شوخیوں میں بڑھ جاتے ہو۔ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
بعثت نبوی اور مخالفانہ منصوبوں اور عذاب کے درمیان اپنی حکمت کا ملہ سے ایک فاصلہ رکھا ہوتا ہے۔ایک زمانہ گذرتا ہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی قہری گرفت پکڑتی ہے۔چونکہ ابھی عذاب کا وقت نہیں آیا
ہوتا اس لئے شوخیوں میں یہ آگے بڑھ رہے ہوتے ہیں اور چونکہ اس زمانہ میں دنیوی حسنات بھی ان کو
مل رہی ہوتی ہیں اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے انہی کو خیر دی گئی ہے (اور وہ خدا تعالیٰ
کی نگاہ میں بہت بزرگ ہیں ) اور دنیا کی حسنات اور دنیا کی دولتیں جو انہیں دی گئی ہیں وہ اس لئے دی
گئی ہیں کہ ان کے ذریعہ سے آگے تقسیم ہوں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے آم عِنْدَهُمْ خَزَابِنُ رَحْمَةِ
رتك اُن کی ذہنیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے خزانے صرف اُن کے پاس ہیں کیونکہ جو تبعین
ہیں وہ غربت کی حالت میں ہوتے ہیں وہ کسمپرسی کی حالت میں ہوتے ہیں وہ دھتکارے ہوئے
ہوتے ہیں اور جو منکرین ہیں ان میں سے اکثر دولت اور اقتدار کے لحاظ سے بڑے بلند دنیوی مقام
پر فائز ہوتے ہیں اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے خزانے صرف انہی کو مل سکتے ہیں اور
تفسیر حضرت عایله اسیح الثالث
۱۳۲
سورة ص
دوسروں کو نہیں مل سکتے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ جو خزانوں کا دینے والا ہے وہ عزیز
بھی ہے۔اور وہ وہاب بھی ہے۔یہ لوگ خدائے وہاب کی رحمتوں سے جب حصہ لیتے ہیں تو سمجھتے ہیں
کہ خدا تعالیٰ عزیز نہیں ور اُس کے مقرب بندے کے مقابلہ میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور یہ بھول
جاتے ہیں کہ وہ خدا عزیز بھی ہے اور جب خدا تعالیٰ کا غالب ہاتھ قہر کا طمانچہ لگاتا ہے تو پھر وہ مایوس ہو
جاتے ہیں۔پھر وہ کہتے ہیں کہ خدا وہاب نہیں لیکن مومن خدا تعالیٰ کو وہاب بھی سمجھتا ہے اسی لئے اس
کی راہ میں قربانیاں دے رہا ہوتا ہے اُسے معلوم ہے کہ جو ہم قربانیاں دیں گے خدا تعالیٰ کسی کا قرض
نہیں رکھتا اُن قربانیوں سے ہزاروں گنا بلکہ بے شمار گنا واپس ( اسی دُنیا میں بھی ) کرتا ہے لیکن جو اس
کے مقابلے میں اُخروی زندگی کے معاملات ہیں ان کا تو کوئی مقابلہ ہی نہیں۔اس زندگی اور یہاں کی
حسنات اور یہاں کی لذتوں اور یہاں کے آراموں سے بہر حال وہ وہاب خدا کا عرفان بھی رکھتے ہیں
لیکن اس حالت میں وہ خدا تعالیٰ سے ڈرتے بھی رہتے ہیں۔اُسے عزیز بھی جانتے ہیں۔اُن کے دل
میں تکبر اور غرور نہیں پیدا ہوتا لیکن جو منکر ہے جس وقت خدا تعالیٰ کی رحمت کا سلوک امتحان کے طور پر
اس دُنیا میں ابتدائے مخالفت میں اس کے ساتھ کیا جاتا ہے تو وہ خدائے وہاب
کو تو پہچانتے ہیں لیکن
وہی اللہ جس کی دوسری صفت العزیز بھی ہے اس کو پہچانتے نہیں اور جب خدائے عزیز کی گرفت میں آ
جاتے ہیں پھر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت کا کوئی جلوہ اب ظاہر نہیں ہوگا۔جیسا کہ وہ
واقعہ آتا ہے ( میں مختصر بیان کروں گا ) حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تلوار لے کر ایک شخص
حملہ آور ہوا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جب اُس نے پوچھا کہ اب تمہیں میرے ہاتھ سے
کون بچانے والا ہے؟ آپ نے فرمایا میرا خدا۔اور اُس پر اتنا رعب طاری ہوا کہ تلوار اُس کے ہاتھ
سے چھوٹ گئی اور جس وقت تلوار اس کے ہاتھ سے گرمی تو آپ نے اپنی تلوار ہاتھ میں لے کر اُس سے
پوچھا تمہیں اب میرے ہاتھ سے کون بچانے والا ہے؟ کہنے لگا آپ ہی رحم کر دیں۔وہ یہ سمجھا ہی نہیں
کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اگر اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت کے ذریعہ بچانے والا ہے تو اُسے بھی خدا
ہی بچانے والا ہے تو جو سبق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُس شخص کو سکھانا چاہتے تھے وہ اس نے
نہیں سیکھا اور اشارہ نہیں سمجھا۔پس مخالفین جب رحمت کا جلوہ دیکھتے ہیں تو مخالفت میں تیزی دکھاتے ہیں اور جب خدا تعالیٰ
۱۳۳
سورة ص
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کا عذاب چکھتے ہیں تو اس وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ وہاب بھی ہے۔اُس کی رحمتوں
کے جلوے بھی انسان پر آتے ہیں اور نبی کی تو بعثت ہی اس لئے ہوتی ہے کہ رحمت کے جلوے
انسان دیکھے تو ان کا ایک حصہ عذاب کے وقت بھی اس طرف توجہ نہیں دیتا۔قرآن کریم نے کہا
ہے کہ عذاب بار بار آتا ہے کچھ لوگ عذاب کی شکل میں آنے والے پہلے ہی امتحان میں کامیاب
ہو جاتے ہیں کچھ دوسرے جھٹکے میں ہو جاتے ہیں کچھ تیسرے جھٹکے میں ہو جاتے ہیں اور کچھ لوگ
آخری وقت تک انتظار کرتے اور اُن کا ایک حصہ سَيُهُزَمُ الْجَمْعُ وَيُولُونَ الدُّبُرَ القمر : ٢٦) کے
نظارے دیکھتا اور پھر وہ فتح مکہ کی شان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیکھتا ہے وہاں وہ مارا جاتا
ہے اور یہاں وہ کہتا ہے کہ آپ ہمیں معاف کر دیں۔فتح مکہ میں ایسا ہی ہوا۔یہ نہیں کہا کہ ہم خدا
تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اور وہ ہمیں معاف کر دے گا انہوں نے کہا کہ آپ ہم پر رحم کریں اور اسی
واسطے اُن کے بعض سرداروں کو بنانے کے لئے کہ اللہ تعالیٰ کتنا رحم کرنے والا ہے۔میں تو اس کا ایک
کارندہ ہوں اور اُس کے حکم سے کرتا ہوں جو کرتا ہوں۔اُن سے کہا اچھا تمہارے گھر میں جو داخل ہو
جائے گا اُس کو ہم پناہ دیں گے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دو گروہ ہو جاتے ہیں۔ایک مومنوں کا گروہ
ہے۔ایک کافروں کا گروہ ہے۔جو کا فر ہیں وہ انکار کرتے ہیں اور حقیقتا اس لئے انکار نہیں کرتے کہ وہ
اُس نبی کے منکر ہیں اور پہلوں کے وہ ماننے والے ہیں بلکہ ایک زمانہ گذرنے کے بعد حقیقت یہ ہے
کہ قصے رہ جاتے ہیں اور حقیقی ایمان دل میں نہیں ہوتا کیونکہ اگر حقیقی ایمان ہو تو نئے آنے والے پر بھی
فوراً ایمان لے آئیں کیونکہ وہی سلوک جو پہلوں سے تھوڑا یا بہت اللہ تعالیٰ کا ہوا وہی سلوک بعد میں
آنے والے سے ہوا۔اب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ تعالیٰ نے انتہائی پیار کیا۔اس میں
شک نہیں لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ پہلے انبیاء سے بھی اللہ تعالیٰ نے پیار کیا۔ان کے حالات کے
مطابق ان کے ذریعہ جو ذمہ داریاں اُن کی اُمت کی اُن پر ڈالی گئی تھیں اس کے مطابق پیار کیا لیکن
جس نے انتہائی قربانی اپنے پیدا کرنے والے رب کے حضور پیش کی اور جو انتہائی محبت اور عشق کے
مقام پر پہنچا اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے انتہائی تعلق اور محبت اور پیار کا سلوک کیا لیکن اس کا جو خا کہ بنتا
ہے اور جو تصویر بنتی ہے وہ شروع سے ایک ہی ہے کہ خدا تعالیٰ کا پیار نبی اور اس کے ماننے والوں کو
حاصل ہوتا ہے۔آدم سے لے کر اس وقت تک ہم نے یہی دیکھا۔
۱۳۴
سورة ص
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کو شک ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی ذکر نازل بھی ہوتا ہے یا
نہیں اور اس شک کی وجہ سے وہ آنے والے کو بھی نہیں مانتے اور حقیقت یہ ہے کہ بَلْ لَمَّا يَذُوقُوا
عَذَابِ اُس وقت تک یہ مخالفت کرتے رہیں گے منصوبے بناتے رہیں گے، تکالیف دیتے رہیں
گے۔نا کام کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے جب تک اللہ تعالیٰ کی صفت عزیز کا جلوہ گرفت کی
صورت میں نہیں دیکھیں گے اور اس عرصہ میں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت کے خزانے صرف
ان کو دیئے گئے ہیں اور مومنین کو وہ نہیں مل سکتے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے مومن کو اللہ تعالیٰ ابتلا میں ڈالتا ہے ایک تو اس کا یہ امتحان لیتا ہے کہ جو
تربیت خدا تعالیٰ کے نبی اور مامور کے ذریعہ سے اس کی کی گئی ہے وہ تربیت اُس نے حاصل کی یا
نہیں۔دوسرے دُنیا کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ دیکھو میرے بندے میری خاطر دنیا کا ہر ظلم سہنے کے لئے
تیار ہیں لیکن مجھ سے بے وفائی کرنے کے لئے تیار نہیں۔خدا تعالیٰ اپنے پیاروں
کا یہ نظارہ دنیا کو دکھانا
چاہتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب عذاب کی شکل میں اس کا حکم نازل ہوتا ہے تو اُس وقت
مومن بھی اور کا فر بھی اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ سب سے زیادہ گھاٹا پانے والے وہ لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ
کی آواز پر لبیک نہیں کہتے اور اُس کے مامورین اور اُس کے انبیاء کو جھٹلاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے مختلف
پیراؤں میں یہ مضمون قرآن کریم میں بیان کیا اور ہمارے سامنے رکھا ہے۔ماننے والوں کو خدا نے حکم
دیا ہے کہ جلدی نہ کرنا اور جو تمہیں دُکھ پہنچانے والے تم پر ظلم کرنے والے تمہیں ہلاک کرنے کی تدابیر
کرنے والے
تمہیں بے عزت کرنے والے تمہیں حقیر سمجھنے والے ہیں اُن کے لئے دعائیں کرو۔اُن
کے لئے یہ دعا کرو کہ وہ عظیم نعمت جو اللہ تعالیٰ کے پیار کی شکل میں تم نے دیکھی اور اس سے مخالف محروم
رہے اللہ تعالیٰ اُن کے لئے بھی یہ سامان پیدا کرے۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۵۲۳ تا ۵۲۷)