سُوْرَۃُ الزُّخْرُفِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۲۷۱
سورة الزخرف
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الزخرف
آیت ۳۸،۳۷ وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكرِ الرَّحْمَنِ نُقَيْضُ لَهُ شَيْطنًا فَهُوَ
له قَرِين وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ
مهتَدُونَ
جو دو آیات میں نے ابھی پڑھی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص رحمن کے ذکر سے منہ
موڑ لے اس پر ہم شیطان مستولی کرتے ہیں اور وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے اور ہدایت اور صداقت
اور سچائی کی راہوں سے اسے روکتا ہے لیکن وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہے۔بات یہ ہے کہ
جہاں تک ہدایت یافتہ ہونے یا نجات یافتہ ہونے کا تعلق ہے یہ صفت رحیمیت کے طفیل نہیں بلکہ
صفت رحمانیت کا اس سے واسطہ ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسی بزرگ ہستی سے بھی جب سوال کیا
گیا تو آپ نے بھی یہی فرمایا کہ اپنے عمل سے نہیں بلکہ خدا کی رحمت سے اور اس کے فضل سے میں
اس کی جنتوں میں داخل ہوں گا۔رحیمیت کا تعلق ہمارے اعمال سے ہے اور رحمانیت کا تعلق اس واقع
سے ہے کہ ہم خواہ کتنی ہی بڑی چیز خدا کے حضور پیش کر دیں خدا تعالیٰ جو خالق گل اور مالک کل اور غنی
ہے اس کو تو اس چیز کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔اگر وہ چاہے تو اپنی رحمانیت سے اسے قبول کر لے اور اگر
چاہے تو اپنی رحمانیت کا جلوہ نہ دکھائے اور اسے رڈ کر دے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو سارے جہان کے لئے اور قیامت تک کے لئے ایک نمونہ ہیں کہ کس

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۲۷۲
سورة الزخرف
طرح آپ رحمن خدا کی پرستش کرنے والے اور اپنی ساری توجہ اور سارے اعمال کو اس کی طرف
پھیرنے والے تھے۔پھر آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں امت محمدیہ میں کروڑوں خدا کے بندے
پیدا ہوئے جنہوں نے خدائے رحمن کو پہچانا اور اس کی عظمت رحمانیت کے نتیجہ میں اپنی بے کسی کا
احساس ان کے دلوں میں پیدا ہوا اور انہوں نے اس حقیقت کو سمجھ لیا کہ ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔ہم اسی
وقت کچھ بنتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ جو بغیر عمل اور استحقاق کے اپنی رحمت سے نواز نے والا ہے اپنی
رحمت سے نواز دے۔اس لحاظ سے ہمارے زندہ رہنے والے بزرگ بھی اور ہمارے جانے والے
بھائی بھی اور بہنیں بھی اور بزرگ مائیں اور پھوپھیاں بھی ( جو بھی جسمانی اور روحانی رشتے ہم ان
سے رکھتے ہیں ) ہمارے لئے نمونہ بنتے ہیں وہ ہمارے لئے پرستش کی جگہ نہیں بنتے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۰۶، ۱۰۷)
آیت ۴۵ وَ اِنَّه لَذِكْرُ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْتَلُونَ
قرآن کریم نے متعدد جگہ پر اس بات کا اظہار کیا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ سورہ زخرف میں فرماتا ہے
وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُستَلُونَ اس آیت میں امت محمدیہ کی ذمہ واری کی طرف بڑے
زور سے توجہ دلائی گئی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے محمد ! یہ کلام جو تیرے اوپر اتارا جا رہا ہے وہ تیرے
لئے بھی شرف اور عزت کا موجب ہے اور تیری قوم کے لئے بھی وَسَوْفَ تُلُونَ اور اے امت محمدیہ!
تم سے پوچھا جائے گا کہ تم نے اس ہدایت اور تعلیم کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالا ہے یا نہیں۔وَمَا
هُوَ الا ذكر لِلعَلَمِينَ (القلم : ۵۳) یہ دراصل وَلِقَوْمِكَ کے متعلق ہے کیونکہ کوئی معاند اور مخالف
کہ سکتا تھا کہ اس کے مخاطب صرف عرب ہیں کیونکہ وہ آپ کی قوم ہیں اس لئے دوسری جگہ فرمایا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم عرب نہیں بلکہ عالمین میں بسنے والے با اختیار اور بالا رادہ کام
کرنے والی مخلوق ہے اس لئے فرمایا وَمَا هُوَ إِلَّا ذكر للعلمین قرآن کریم ساری دُنیا کے لئے
شرف لے کر آیا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کو جھنجھوڑنے کے لئے انہیں مخاطب کر کے کہتا ہے بَلْ آتَيْنَهُم

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۷۳
سورة الزخرف
بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُونَ (المؤمنون: ۷۲) ہم ان کے پاس ان کی عزت کا سامان لے
کر آئے تھے اور دُنیا میں کوئی عقل مند انسان اپنی عزت اور شرف کے سامان کی وصولی میں ہچکچاہٹ
محسوس نہیں کرتا یا لینے سے انکار نہیں کرتا۔لیکن یہ عجیب قوم ہے کہ جو سامان ہم ان کی عزت یا شرف کا
لے کر آئے تھے وہ اپنی عزت کے ان سامانوں سے اعراض کر رہے ہیں اور قرآن کریم کی طرف توجہ
نہیں کرتے۔خطابات ناصر جلد ۱ صفحه ۴۸۴)

آج 10 میں سے 10 باقی