سُوْرَۃُ الدُّخَانِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۲۷۵
سورة الدخان
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الدخان
آیت ۵۰ دققُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ۔اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تمہیں حقیقی عزت ملے تو وہ اس بات کو سمجھتا نہیں۔اَخَذَتْهُ
الْعِزَّةُ بِالإِثْم (البقرة : ۲۰۷) اپنی جھوٹی عزت کی بیچ ایسے لوگوں کو گناہ پر آمادہ کر دیتی ہے اور
گناہ پر قائم رکھتی ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے شخص کی کوئی عزت نہیں۔کیا وہ صاحب عزت ہو
سکتا ہے جس کے لئے جہنم خدا نے تیار کیا ہو؟ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ جس کے لئے جہنم کافی ہے۔جس نے
جہنم میں پڑنا ہے وہ عزت اور فخر سے اپنا سر کیسے اونچا کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے
سورہ دخان میں کہ دنیوی غلبہ اور دنیا کی مقبولیت پر گھمنڈ کرنے والے اور ا اپنی جھوٹی دنیوی عزت پر
فخر کرنے والے کو ہمارے حکم سے فرشتے جہنم کے وسط تک گھسیٹتے ہوئے لے جائیں گے اور ان کے
سروں پر ان کی اصلاح کے لئے گرم پانی ڈالا جائے گا اور ہم اسے کہیں گے ذُقُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ
الكَرِيمِ میرے غضب اور میری طرف سے نازل ہونے والی بے عزتی کو چکھ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيزُ
الگریم تو دنیا میں اپنے آپ کو غالب اور عزت والا اور قابل احترام سمجھا کرتا تھا اور عزت کے
حصول کے لئے صحیح راہوں کو اختیار کرنے کی بجائے تو نے غلط راہوں کو اختیار کیا تھا۔إِنَّكَ أَنْتَ
الْعَزِيزُ الكَرِیم آج میرے غضب کی جہنم اور ذلت کی جہنم کو چکھ اور یہ بدلہ ہے اس جھوٹی عزت کا جو
دنیا میں تو نے اپنے لئے قائم کی تھی۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۲)

تگیر حضرت خلیفہ مسیح الثالث
آیت ۵۲ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ آمِين
سورة الدخان
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ ” تقویٰ ہر ایک قسم کے فتنہ سے
محفوظ رہنے کے لئے حصن حصین ہے“۔(ایام اصلح روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۴۲) تقویٰ ایک ایسا قلعہ
ہے کہ جب اس کے اندر نیک اقوال اور صالح اعمال داخل ہو جا ئیں تو وہ شیطان کے ہر حملہ سے محفوظ
ہو جاتے ہیں۔لیکن اگر کوئی عمل بظاہر کتنا ہی پاکیزہ اور صالح کیوں نظر نہ آتا ہو اگر وہ اس قلعہ میں
داخل نہیں تو شیطان کی زد میں ہے، کسی وقت وہ اس پر کامیاب حملہ کر سکتا ہے کیونکہ اگر تقویٰ نہیں تو کبر
پیدا ہوسکتا ہے، ریاء پیدا ہوسکتا ہے، عجب پیدا ہو سکتا ہے اگر تقویٰ ہے تو ان میں سے کوئی بدی پیدا
نہیں ہو سکتی یعنی شیطان کا میاب وار نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ قرآن کریم میں یہ مضمون بیان فرمایا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا ابھی جو فقرہ میں نے پڑھا ہے وہ معنوی لحاظ سے اس کا ترجمہ ہے۔اللہ تعالیٰ سورہ دخان :۵۲ میں
فرماتا ہے اِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامِ آمِین کہ متقی یقینا ایک امن والے اور محفوظ مقام میں ہیں تو یہی وہ
حصن حصین ہے۔یہی ”آمین“ کے معنی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کئے ہیں کہ
محفوظ اور امن میں وہی ہے جو تقویٰ پر مضبوطی سے قائم ہوتا ہے جو تقویٰ پر قائم نہیں وہ امن میں نہیں
وہ خطرہ میں ہے وہ حفاظت میں نہیں خوف کی حالت میں ہے اور ایسا شخص مقام امین میں نہیں ہے بلکہ
اس مقام پر ہے جسے دوسرے لفظوں میں جہنم کہا جاتا ہے۔پس قرآن کریم نے ہی تقویٰ کے معنوں کو
بیان کرتے ہوئے معنوی لحاظ سے حصن حصین کا تخیل پیش کیا ہے کہ سوائے تقویٰ کی راہوں پر چل کر
کوئی شخص امن میں نہیں رہ سکتا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے اس مضبوط قلعہ میں داخلہ ہونے کا سوائے تقویٰ
کے دروازے کے۔آیت ۵۵ كَذلِكَ وَزَوَّجُنُهُمْ بِحُورٍ عِيْنٍ )
(خطبات ناصر جلد دوم صفحہ ۶۷)
(۵۵)
وَزَوَّجُنُهُمْ بِحُورٍ عِيْنِ پہلے تو میں نے بتایا نا تمہید بتائی تھی کہ یہ جنت ہے یہ اس کا نقشہ ہے
اور ہم ان کی ازواج کو حور بنا دیں گے۔حور کو اللہ تعالیٰ ان سے ازدواجی رشتہ سے باندھ دے گا۔حور

۲۷۷
سورة الدخان
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
کی صفات بہت جگہ بیان ہوئی ہیں کچھ میں آگے بھی بیان کروں گا۔وَ زَوِّجُنُهُم بِحُورٍ عِيْنِ ہم
ان کو ازدواجی رشتہ میں باندھیں گے ایسی جوان عورت کے ساتھ جو ” حور ہوگی روحانی آنکھ رکھنے والی
ہوگی اور خوبصورت اس کی آنکھیں ہوں گی اور یہ نتیجہ اس سے بھی نکلتا ہے کہ اگلی آیت میں ہے کہ ان
کے ساتھ جنتوں میں ان کی اولاد کو بھی جمع کریں گے یعنی جنت میں جہاں
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر
کسی شخص کی اولا د نیک عمل کرنے والی ہے لیکن اس مقام کو پہنچنے والی نہیں جہاں باپ پہنچا (ویسے بعض
دوسرے سوال دماغ میں آجائیں گے جن کو قرآن نے حل کیا ہے اس وقت ان کا ذکر نہیں کروں گا
ورنہ دیر ہو جائے گی ) ان کے ساتھ جنت میں میں ان کی اولاد کو بھی جمع کروں گا۔اس میں بیوی کا ذکر
کیوں چھوڑ دیا اس واسطے کہ زَوَجُنُهُم بِحُورٍ عِيْنِ پہلی آیت میں آچکا تھا۔نو جوان ، خوبصورت ،
خوبصورت آنکھوں والی، ہر وہ چیز دیکھنے والی جس کا دیکھنا ایک جنتی کے لئے اپنی ارتقا اور اپنی خوشی
کے لئے ضروری ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو نیک صالح عورتیں فوت ہوتی ہیں ان میں سے
بہت سی بہت بوڑھی ہوتی ہیں ان سے چلا بھی نہیں جاتا۔بڑھاپے کا شکار، بہت سی ایسی ہوتی ہیں جو
خوبصورت نہیں ہوتیں۔کچھ بدصورت بھی ہوتی ہیں جانے والی لیکن جنت میں جا کے ساری
خوبصورت بن جائیں گی جیسا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بڑھیا مومنہ سے کہا کہ
جنت میں کوئی بوڑھی نہیں جائے گی۔تو اس نے رونا شروع کر دیا کہ یارسول اللہ میں کہاں مروں
کھوں گی؟ تو آپ نے فرمایا کہ میں نے یہ تو نہیں کہا کہ تم نہیں جاؤ گی۔میں نے یہ کہا کہ جنت میں
کوئی بوڑھی نہیں جائے گی۔تم جوان ہونے کی حیثیت میں وہاں جاؤ گی تو جب بوڑھی وہاں جوان
ہونے کی حیثیت میں جائے گی تو بدصورت وہاں خوبصورت حیثیت میں جائے گی۔جوانگڑی لولی یہاں
سے گئی ہے وہاں صحت مند اعضا، بھر پور نشو و نما کے ساتھ اس دنیا کے لحاظ سے جس کی تفصیل کا ہمیں پتا
نہیں اس لحاظ سے جائے گی تو زَوَجُنُهُم بِحُورٍ عِيْنِ کہ ان کے ساتھ ازدواجی رشتہ میں باندھا
جائے گا بڑھیا سے نہیں جس حالت میں اس نے اس دنیا میں چھوڑی اپنی بیوی بلکہ حور مین کے ساتھ
جو جوان بھی ہو گی ، خوبصورت بھی ہوگی، نیک بھی ہوگی۔بہت تفصیلات قرآن کریم نے بیان کی ہیں۔بہر حال یہاں حور" کا لفظ آیا ہے اور حور“ کا لفظ زوج کی حیثیت سے آیا۔"
وو

تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۲۷۸
سورة الدخان
جنتی کی زوج ، حور! یہ ۵۲ ویں سورۃ ہے۔اس سے پہلے ۴۴ ویں سورۃ ہے (الدخان ) وہ آیت اب
میں پڑھ دیتا ہوں۔یہ سورۃ دخان ۴۴ ویں سورۃ ہے جو ۵۲ ویں سورۃ سے پہلے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے متقی امن والے مقام میں ہوں گے۔اگلی سورۃ میں یہ تھا کہ متقی مومن جنتوں میں نعمتیں
حاصل کرنے والے ہوں گے۔پہلے یہ سورۃ دخان جو ترتیب کے لحاظ سے پہلی آیت ہے قرآن کریم
میں جہاں ”حور" کا لفظ آیا ہے اس کے آگے پیچھے جو مضمون ہے وہ ۴۴ ویں سورۃ اور ۵۵ آیت میں
ہے کہ متقی امن والے مقام میں ہوں گے۔جنتوں میں، چشموں میں ، ریشم اور تافتہ پہنیں گے یعنی ان
کا لباس ایسا ہوگا جو لباس کے مس سے وہ روحانی راحت حاصل کر رہے ہوں گے اور ایک دوسرے
کے مقابل بیٹھے ہوئے ہوں گے۔كذلك ایسا ہی ہوگا کوئی شبہ نہ کرے وَ زَوَّجُنُهُم بِحُورٍ عِین اور ہم بڑی آنکھوں والی ، سیاہ
آنکھوں والی نوجوان نیک عورتوں سے ان کی شادی کریں گے یعنی ان کی بیوی اس حالت میں ان کو
ملے گی کہ بڑھیا نہیں ہوگی لولی لنگڑی نہیں ہوگی ، معذور نہیں ہوگی، کم عقل نہیں ہوگی، اپنی زندگی سے
پیار نہ کرنے والی اور نشو نما کی خواہش نہ رکھنے والی نہیں ہوگی بلکہ اس کی تو خواہش یہ ہوگی کہ صبح کی جو
کیفیت ہے شام کو اس سے بڑھ کے ہو جیسا کہ احادیث میں آیا ہے یہ بیوی (حور عین ) جوان اور
پاک باز ہوگی۔ان دو آیتوں میں حور کے ساتھ زوجنا آ گیا۔اب یہ تو نہیں کہ جہاں بھی اللہ تعالیٰ لفظ ”حور“ کو
استعمال کرے ضرور وہاں یہ دہرائے کہ ذو جنھم وہ بیوی ہے جنتی کی۔تلاوت قرآن کریم کرنے
والے کے سامنے پہلے دوسورتیں ایسی آئیں سورۃ دخان اور سورۃ طور جن میں بتادیا گیا کہ جس کو ہم حور
کہتے ہیں وہ جنتی کی بیوی ہے۔جہاں بھی حور کہیں گے وہ جنتی کی بیوی ہوگی۔سورۃ رحمان میں جنت کے متعلق بتایا۔ان باغوں میں نیک اور خوبصورت عورتیں ہوں گی۔جنت
باغ کو کہتے ہیں۔جنت میں باغ بھی ہوں گے محل بھی ہوں گے، سارا کچھ ہوگا۔جو چاہیں گے پائیں
گے۔جنت کے باغات میں نیک اور خوبصورت عورتیں ہوں گی زوج کی حیثیت میں۔خود
مَّقْصُورَت فِي الْخِيَامِ (الرحمان: ۷۳) حوریں کالی آنکھوں والی اور خیموں میں بھی وقت گزار نے
والی۔یہ نہیں کہ ہر وقت وہ خیموں میں ہی رہنے والی ہیں۔خیموں میں بھی وقت گزارنے والی، نیچی

تفسیر حضرت خلیفہ مسیح الثالث
۲۷۹
سورة الدخان
نگاہوں والی ،شرم و حیا سے معمور، پاکباز۔یہ آیات قرآنی میں ہے اس کا ترجمہ میں بتارہاہوں گویا کہ
وہ یاقوت اور مرجان ہیں۔یا قوت اور مرجان تمثیلی زبان میں مثال دی ہے کہ عورت یاقوت اور
مرجان کی طرح ہے۔یاقوت سرخی کی طرف اشارہ اور مرجان ایک ایسی سفیدی جس میں سرخی بھی
جھلک رہی ہے یعنی ان کی خوبصورتی، سفیدی میں سرخی جھلک رہی ہے۔ان کی خوبصورتی سفیدی
اطمینان ) سرخی (جوش) اطمینان میں آگے بڑھنے کی خواہش جھلک رہی ہے۔اب حُورٌ مَّقْصُورَت فِی الْخِيَامِ میں کوئی ضرورت نہیں تھی زوجنا کے دہرانے کی یہ ترتیب
وار جو آگے پیچھے آئی ہیں سورتیں ، پہلی دوسورتوں میں اعلان ہو چکا ہے کہ وہ زوج ہے جنتی کی۔اب
یہاں یہ کہا کہ جس کو ہم نے زوج کہا حور عین ہی نہیں بلکہ وہ نیچی نگاہوں والی اور پاکباز عورتیں ہیں۔گناہ بخشے جائیں گے
تبھی تو وہ جنت میں پہنچیں گی۔دو
چوتھی آیت سورۃ واقعہ میں ہے جو ۵۶ ویں سورۃ ہے۔میں ایک دفعہ یہاں دو ہرا دوں سورتوں کے
نمبر پہلی سورۃ اس ترتیب میں قرآن کریم کی ۴۴ ویں، دوسری ۵۲ ویں، تیسری ۵۵ ویں، چوتھی ۵۶
دیں۔ان چار سورتوں میں حور کا لفظ آیا ہے۔پہلی دو سورتوں میں یہ اعلان کیا کہ وہ جنت کی زوج ہیں۔پھر اگلی دو ہیں ان میں اس اعلان کی ضرورت نہیں بلکہ اس حور کی جس کو زوج کہا گیا صفات بیان کی
گئیں اور سورۃ رحمان میں کہا کہ شرم و حیا والی ہیں۔نیچی نگاہوں والی ہیں۔اس واسطے کھلے باغات نہیں
بلکہ ان کے لئے خیموں کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور حفاظت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔سورۃ واقعہ میں ہے
وَحُورٌ عِيْن كَامْثَالِ اللُّؤْلُو الْمَكْنُونِ (الواقعة: ۲۳، ۲۴) کالی پتلیوں والی ، بڑی بڑی آنکھوں
والی، جو محفوظ موتیوں کی طرح ہوں گی۔نیک اور پاکباز، یہ ان کی صفات ہو گئیں۔اور بھی کچھ صفات
ہیں ان ازواج کی جو میں نے نہیں لیں۔اب اگر کوئی شخص حور کے معنی یہ کر لے کہ وہ زوج نہیں اس دو دفعہ کے اعلان کے بعد کہ
زَوَجُنُهُمْ بِحُورٍ عِینِ تو وہ درست نہیں ہوگا۔اس واسطے محض قرآن کریم کا ترجمہ غیروں میں، غیر
مسلموں میں پہنچانا کافی نہیں جب تک یہ ساری احتیاطیں نہ برتی جائیں کہ کوئی ایسا ترجمہ یا تفسیر
نہ ہو دوسری آیات نہ کر رہی ہوں جس کی توثیق بلکہ قرآن کریم خود اپنا مفسر ہے۔قرآن کریم کو
نازل کرنے والے اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کیا کہ جتنا مرضی غور کر لو اس کا ئنات میں تمہیں میری صفات

تفسیر حضرت خلیفہ امسیح الثالث
۲۸۰
سورة الدخان
کے جلوؤں میں کوئی تضاد نظر نہیں آئے گا۔اس لئے ہم علی الاعلان عیسائی دنیا جو ابھی قرآن کریم کو سمجھ
نہیں سکی اور دوسرے غیر مسلموں کے سامنے یہ اعلان کیا کرتے ہیں کہ جس طرح قرآن کریم میں یہ
اعلان ہوا کہ خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں میں تمہیں کوئی تضاد نہیں نظر آئے گا اس لئے اس بات پر
بھی ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ وہ جو خدا کا کلام ہے (اور خدا کے جلوے
کبھی کلام کی صورت میں بھی ظاہر
ہوتے ہیں،اس کی ایک صفت کلام کرنے والے کی بھی ہے ) اس کے کلام میں بھی کوئی تضاد نظر نہیں
آئے گا کہ کہیں کچھ لکھا ہو اور کہیں کچھ لکھا ہو۔سارا قرآن کریم شروع سے آخر تک ایک منطقی مجموعہ
ہے ہر چیزا اپنی جگہ پر ہے۔کوئی چیز بے موقع نہیں ہے۔کوئی چیز بے مقصد نہیں ہے۔کوئی چیز بے فائدہ
نہیں ہے۔کوئی چیز بے غرض نہیں ہے۔ہر چیز اپنی جگہ پر ہے اور وہیں ہونی چاہئے اور تضاد نہیں ہے
(Ideas) جو ہیں وہ معانی ہیں قرآن کریم کے وہ ایک دوسرے سے دست بگریبان نہیں ہیں۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۸۶ تا۳۸۹)

آج 10 میں سے 10 باقی