سُوْرَۃُ الْجَاثِیَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۲۸۱
سورة الجاثية
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الجاثية
آیت ۱۴ تا ۱۶ وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ
اِنَّ فِي ذَلِكَ لايتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ
لا يَرْجُونَ أَيَّامَ اللَّهِ لِيَجْزِيَ قَوْمَا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ۔مَنْ عَمِلَ صَالِحًا
فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ آسَاءَ فَعَلَيْهَا ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ
عالمین میں جو چیز بھی پائی جاتی ہے اس کے متعلق فرمایا سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا
منه کوئی استثنا نہیں۔بغیر استثناء کے ہر چیز تمہاری خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہے یہ اعلان کیا لیکن یہ نہیں
کہ تم سکتے بیٹھ جاؤ ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھے رہو ، اونگھتے رہو، افیم کھانی شروع کر دو، زندگی میں
تمہیں کوئی دلچسپی نہ ہو، تم محنت نہ کرو، تم وہ قانون جو فائدہ اٹھانے کے ہیں نہ سیکھو اور مشاہدات
تمہارے کمزور ہوں پھر بھی تم اس سے فائدہ اٹھا لو گے اور مخلوق تمہاری خادم بنی رہے گی جہاں
ایک طرف یہ اعلان کیا کہ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ وہاں دوسری طرف یہ
اعلان کیا کہ لَيْسَ لِلإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعى (النجم :۴۰) کہ یہ چیزیں تمہاری خادم تو ہیں لیکن جتنی
خدمت تم اپنی محنت سے ان سے لو گے اُتنی خدمت کریں گی اس سے زیادہ نہیں کریں گی۔مغل بادشاہ
نے پانچ برس کا پھل دینے والا درخت اپنے حکم سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لگوا دیا اور قانون قدرت
جو درختوں اور اُن کی جڑوں اور اُن کے پھیلا ؤ اور ان کو پانی دینے کے متعلق ہے کہ اتنا پانی ملنا چاہیے
اور اتنے وقت کے بعد ملنا چاہیے۔غذا اتنی ہونی چاہیے ان سب چیزوں کے متعلق قانون ہے جو اللہ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۸۲
سورة الجاثية
تعالیٰ نے بنایا ہے۔اس قانون کو ان بادشاہوں نے سمجھا اور اس کے مطابق اُسے پچاس میل یا دوسو
میل دور لے جا کر دوسری جگہ لگوا دیا۔فرقان بٹالین جب کشمیر کے محاذ پر رضا کارانہ طور پر اپنے ملک
کی خدمت کر رہی تھی تو ہماری دائیں طرف ایک قلعہ تھا جس کی دیوار میں اس محراب کی اونچائی کے
برابر اگر مجھی جائیں تو اس میں تین یا چار پتھر تھے اور وہ پتھر اس علاقہ کے نہیں تھے ہم نے پتہ لیا۔صحیح
اور علی وجہ البصیرت تو ہمیں پتہ دینے والے نہیں تھے لیکن جتنا پتہ لگ سکا وہ یہ تھا کہ سینکڑوں میل سے
ہاتھیوں کے اوپر اتنے بڑے بڑے پتھر اٹھا کر لائے اور وہاں قلعہ بنا دیا۔وہ دیوار اتنی مضبوط تھی کہ
ہندوستان کے ۲۵ پاؤنڈ کے گولے اُس دیوار پر پڑتے تھے۔تو ہلکا سا ارتعاش پیدا ہوتا تھا اور بغیر
نقصان پہنچائے دوسری طرف جا کر گر جاتے تھے تو جو اتنے اتنے وزنی پتھر اٹھا کر لے آئے اُن کے
لئے درختوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا کیا مشکل تھا۔درخت کی عمر کے مطابق جتنی بڑی گاچ
کی ضرورت ہوتی تھی وہ جانتے تھے اور اس طرح وہ درخت پھلدار ہو جاتے تھے۔بادشاہ
سلامت واپس آئے تو وہاں باغ لگا ہوا تھا۔پھلدار درخت لگے ہوئے تھے موسم کے مطابق
پھل لگے ہوئے تھے ، پھول لگے ہوئے تھے ہر چیز وہاں تھی اور جہاں تک مجھے یاد ہے کم و
بیش ایک سال میں یہ سب کچھ ہوا۔پس جو چیز ہمارے سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ بے شک
اس عالمین کی ہر چیز انسان کی خادم ہے لیکن انسان پر اللہ تعالیٰ نے یہ پابندی لگائی ہے کہ محنت
سے اپنی عقل کو استعمال کر کے تجربہ حاصل کرنے اور مشاہدہ حاصل کرنے کے بعد قانون قدرت
کی اتباع کرتے ہوئے وہ جو کوشش کرے گا اس کا پھل اس کو مل جائے گا۔لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ
الا مَا سَعَى وَ أَنَّ سَعْيَه سَوْفَ يُڑی میں یہی حقیقت بیان ہوئی ہے کہ انسان کو اُس کی کوشش کا پھل
ملے گا لیکن خدا تعالیٰ نے جس طرح کہا کہ سخر لكم اسی کے اندر یہ مفہوم پایا جاتا ہے کہ ہم نے قانون
قدرت اور احکام الہی کی زنجیروں میں باندھ کر ہر شے کو تمہارا خادم بنایا ہے ان قوانین کا علم حاصل
کرو۔ان کے مطابق کوشش کرو تو پھل تمہیں ملے گا سوائے اس کے جودوسرا قانون ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ
کو ناراض کرو گے تو اللہ تعالیٰ اپنے عام قانون کو تمہارے حق میں استعمال نہیں ہونے دے گا اور
درختوں کو کہے گا نہیں اب میرا وہ قانون نہیں چلے گا کیونکہ انہوں نے میرے مقابلہ پر کھڑے ہو کر
بغاوت کی ہے اس لئے اب اگر یہ عام قانون کی بھی پابندی کریں گے تب بھی ان کو پھل نہیں ملے گا۔
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۸۳
سورة الجاثية
وہ تو عذاب ہے جو اللہ تعالیٰ سے منہ موڑنے والوں اور انبیاء کے مخالفوں پر ہمیشہ آتے رہے ہیں اور
قرآن کریم نے اس کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔( خطابات ناصر جلد پنجم صفحه ۴۸۵ تا ۴۸۷)
اسلامی تعلیم ساری کی ساری نہایت حسین ہے اور اسلامی تعلیم انسانی زندگی کے ہر شعبہ کا احاطہ کئے
ہوئے ہے اور ہماری زندگی کے ہر پہلو میں حسن پیدا کرنے والی ہے۔ایک دو باتیں نہیں جو اسلام نے
بتائیں اور ہم ان کا خیال کریں اور سرخرو ہو جائیں اپنے رب کے حضور بلکہ ہماری زندگی کے ہر پہلو
کے متعلق ہدایتیں ہیں جو دی گئیں اور زندگی کے ہر پہلو کے متعلق ہمیں ان ہدایتوں کے مطابق عمل کرنا
چاہئے۔کبھی اللہ تعالی تنگی سے بھی اپنے بندوں کو آزماتا ہے۔جو خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتے وہ بھی دکھ
اٹھاتے ہیں اور جو خدا تعالیٰ پر ایمان لائے اور اسلام میں داخل ہوئے اگر وہ اسلامی تعلیم پر عمل نہ
کریں تو انہیں بھی تکلیف پہنچتی ہے لیکن اس
تنگی کے زمانہ میں بھی وہ جماعتیں جو اسلامی تعلیم پر عمل
کرنے والی ہیں تکالیف سے اور دکھوں سے محفوظ کی جاتی ہیں۔اور یہ جو میں نے کہا کہ کوئی شخص بھوکا
نہ رہے پہلے بھی میں نے کہا تھا کہ عام حالات میں آپ کو ایک دھیلہ خرچ کئے بغیر ایسا انتظام کر ناممکن
ہے کہ کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔ایک تو میں آج اس ملک کی ہی باتیں بتاؤں گا۔اس سلسلے میں ایک بات
یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے کہ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي
السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ اللہ تعالیٰ نے ہر دو جہان کی ہر شے کو انسان کے فائدہ کے لئے
اس کی خدمت کے لئے پیدا کیا، اس کا خادم بنا دیا۔اس کے بہت سے بطون ہیں۔تو نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کی مختلف تفسیریں کی ہیں۔اس Context میں اس سلسلے میں جو میں بات کر رہا ہوں
اس کے متعلق میں یہ بتاؤں گا کہ آپ نے بنیادی طور پر تو یہ کہا کہ جب ہر چیز خدا نے خادم بنائی تو ہر
چیز سے زیادہ سے زیادہ خدمت لینا ہمارا کام ہے۔دوسرے یہ کہ کسی چیز کو جو ہماری خادم ہے اس کو
ضائع کر دینا ناشکری اور گناہ ہے اور اس لئے آپ نے فرمایا اپنی رکابی میں اتنا سالن ڈالو جتنا ختم
کرلو۔ایک لقمہ کھانے کا ضائع کرنے کی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو اجازت نہیں دی۔قرآن کریم کے اسی حکم کے ماتحت یا اس اعلان کے مطابق کہ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ اگر ہم اسی کا خیال رکھیں کہ کھانا ہمارا ضائع نہ ہو تو جو لقے بچیں گے وہ ہمارےان
بھائیوں کے کام آئیں گے جن کے منہ میں لقمہ جانے کے لئے کوئی لقمہ موجود نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
۲۸۴
سورة الجاثية
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
نے فرمایا کہ ہر چیز تمہارے فائدے کے لئے تو پیدا کی گئی ہے مگر فائدہ حاصل کرنے میں، استعمال
میں اسراف نہیں کرنا جتنی ضرورت ہے اس سے زیادہ نہیں کرنا۔جتنا کھانے کی ضرورت ہے اس سے
زیادہ کھانا نہیں اور اس لئے فرمایا کہ بھوک ہو تو کھانا شروع کرو اور ابھی بھوک محسوس کر رہے ہو تو
کھانا چھوڑ دو۔یہ تو پھر آدمی آدمی پہ ہے۔طبائع مختلف ہیں اس میں شک نہیں۔ہر شخص نے اس چیز کو
سامنے رکھ کے فیصلہ کرنا ہے کہ کتنی بھوک ہو تو میں کھانا چھوڑ وں تو میری صحت کے اوپر اور میری جو
زندگی ہے کہ میں نے کام کرنا ہے خدا تعالیٰ کے حکم کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو نباہنا ہے
اپنے خاندان کی بھی ، اپنی قوم کی بھی ، اپنے رشتے داروں کی بھی ، اپنے ساتھ ہم عصر انسانوں کی بھی
ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں، کتنی طاقت مجھ میں ہونی چاہیئے کہ میں ان تمام ذمہ داریوں کو نباہ سکوں؟ وہ
طاقت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بھوک محسوس کر رہے ہو گے تو کھانا چھوڑ دو گے تب بھی وہ طاقت
تمہیں لے گی کیونکہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کوئی ایسا حکم نہیں دے سکتے جو حسنِ اعظم ہیں یعنی ہم سوچ
بھی نہیں سکتے کہ کوئی ایسا حکم دیں گے جو ہمارے لئے نفع رساں ہونے کی بجائے ہمارے فائدے
کے خلاف ہو، مضرت رساں ہو وہ۔اگر ہم کوئی لقمہ کھانے کا ضائع نہ کریں اگر ہم ابھی بھوک ہو تو کھانا چھوڑ دیں تو ہمارے گھروں میں
جو کھانا پکتا ہے اسی پر بہت سے آدمیوں کا پیٹ پالا جاسکتا ہے مہمان بلا کر۔حدیث میں آیا ہے،
دو مختلف باتیں آگئیں اور ان میں کوئی تضاد نہیں۔ایک جگہ آیا ہے کہ جتنے آدمیوں کا کھانا گھر میں پکے
اس سے دگنے پیٹ بھرے جا سکتے ہیں۔ایک اسی حدیث میں یہ فقرہ بھی ہے کہ جتنے کا پکے اس سے
ڈیڑھ گنا پیٹ بھرے جاسکتے ہیں یعنی چار کا کھانا پکے چار کھانے والے ہیں میاں بیوی اور دو بچے مثلاً
تو آٹھ آدمی کھا ئیں تو ان کا پیٹ بھر جائے گا۔اس معنی میں کہ کھانے کی ضرورت ان کی پوری
ہو جائے گی اور کھانے کی کمی کی وجہ سے جو صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے وہ نہیں پڑے گا اور ایک یہ فرمایا
کہ اگر چار کھانے والے ہیں تو چھ کا پیٹ بھر جائے گا اور یہ دراصل جو امیر لوگ ہیں ان کے گھروں
میں اس قسم کے کھانے پکتے ہیں کہ وہ چار کا پکے تو آٹھ بھی کھالیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور جو
غریب ہیں نسبتاً وہ چار کا گھر میں ان کے پکے گا تو چھ کھا لیں گے۔یہ اس چیز کو سامنے رکھ کے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم باریکی میں گئے ہیں اور یہ ہدایت دی ہے ہمیں۔بہر حال ہو سکتا ہے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۸۵
سورة الجاثية
(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۹۸ تا ۱۰۰)
قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ : سَنَخَرَ لَكُم مَّا فِى السّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ که
خدا تعالیٰ نے اس یو نیورس (universe) کی ، اس عالمین کی ، اس کائنات کی ہر چیز کو بہت سے
خواص دے کر تمہاری خدمت کے لئے پیدا کیا ہے اور انہیں تمہارے خادم بنادیا ہے
(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۹۹)
خدا تعالیٰ نے جو اس جہان کو پیدا کیا اس عالمین کو پیدا کیا اس کے مختلف پہلوؤں پر جب انسان نظر رکھتا
ہے تو اس نتیجے پر پہنچتا ہے اور کہتا ہے علی وجہ البصیرت کہتا ہے کہ میرے رب نے کسی چیز کو بے مقصد نہیں پیدا
کیا۔يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا
خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ - (ال عمران : ۱۹۲) کہ تو پاک ذات ہے تو نے کوئی چیز
بے مقصد نہیں بنائی۔مومنوں پر الہی سلسلوں پر جو ابتلا آتے ہیں وہ بھی بے مقصد نہیں وہ ان کو مارنے کچلنے
اور ہلاک کرنے کے لئے تو نہیں آیا کرتے ، وہ ان کی شان ظاہر کرنے کے لئے وہ ان کی روحانی ترقیات
کے لئے، وہ خدا تعالیٰ کے پیار کے زیادہ حصول کے سامان پیدا کرنے کے لئے آیا کرتے ہیں۔وہ بے
مقصد نہیں ہیں ان کا مقصد ہے اور بڑا عظیم مقصد ہے۔بڑا حسین مقصد ہے۔بڑا پیارا مقصد ہے۔مومن یہ
سوچے گا کہ ایٹم کی طاقت بے مقصد نہیں ہے اور خدا تعالیٰ نے مقصد اصولی طور پر قرآن کریم میں یہ بتایا
ہے کہ وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ کہ بلا استثناہر چیز کو انسان کی خدمت کے
لئے پیدا کیا گیا ہے۔ایٹم کی طاقت کا بھی یہی مقصد ہے لیکن جنہوں نے ایٹم کی طاقت کو نکالا وہ اس کا
استعمال کچھ حد تک صحیح بھی کر رہے ہیں اور بہت حد تک غلط بھی کر رہے ہیں یا کر سکتے ہیں۔ایسے مہلک
ہتھیار بنالئے ہیں۔ایک مومن کا دماغ کہے گا کہ ایٹم کا یہ مقصد تو نہیں کہ جو چیز انسان کی خدمت کے لئے
پیدا کی گئی ہے وہ اس کی گردن اڑا دے وہ تو انسان کے فائدے کے لئے ہی استعمال ہونی چاہیے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۶۰)
انسانوں کی دو جماعتیں یا دو گروہ ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں ذکر کیا ہے۔ایک وہ گروہ
ہے جن کو متاع زندگی اور زینت حیات خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی اور انہوں نے یہ سمجھا کہ گویا
وہ اس کے حقدار تھے، اس دنیا میں مزے لوٹنے کے لئے انہیں یہ چیزیں عطا کی گئی ہیں اور مزہ لوٹنا
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۲۸۶
سورة الجاثية
بھی کیا جس کا انجام تباہی ہے۔دنیا کی خوشیاں اور عیش اس دنیا میں بھی انسان کی تباہی کا باعث بنتے
ہیں مثلاً جسمانی طاقتیں ہیں۔دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو عارضی لذتوں کی خاطر خداداد طاقتوں کا
غلط استعمال کرتے ہیں اور ہمیشہ کے لئے اس دنیا کی بقیہ زندگی میں نہایت مہلک بیماریوں میں مبتلا
ہو جاتے ہیں یا ان کی صحت ایسی گر جاتی ہے کہ اس دنیوی زندگی کا بھی کوئی لطف ان کے لئے باقی نہیں
رہتا۔اس لئے اصل مسرت اور لذت تو وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت کی روشنی یعنی قرآن
کریم کی تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں انسان کو حاصل ہوتی ہے۔وہی سرور حقیقی سرور ہے اس دنیوی
زندگی میں بھی اور وہی سرور اُخروی زندگی میں ایک اور شکل میں انسان کے وجود کو اور اس کی روح کو
ملے گا لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بعض لوگ عقل سے کام نہیں لیتے۔وہ سوچتے نہیں کہ یہ اتنا بڑا کارخانہ
ہے جسے خدا تعالیٰ نے باطل تو نہیں بنایا تھا۔انسانی زندگی کا کوئی مقصد ہونا چاہیئے۔اس کی کوئی غرض
ہونی چاہیئے انسانی پیدائش کا کوئی مقصد ہونا چاہیئے۔چنانچہ انسان کو مخاطب کر کے یہ اعلان کر دیا گیا کہ
ہر دو جہان کی ہر چیز بلا استثناء اس کی خدمت پر لگا دی گئی ہے۔کتنا بڑا مقام ہے جو انسان کو دیا گیا
ہے۔وہ اپنی ماں کے پیٹ سے تو یہ چیزیں لے کر نہیں آتا یہ خدا تعالیٰ کی عطا ہے۔یہ اس کی رحمت
ہے حتی کہ اس نے ان ستاروں کو بھی جن کی روشنی ابھی ہم تک نہیں پہنچی انسان کی خدمت پر لگا رکھا
ہے۔سائنس سے تعلق رکھنے والے لوگ ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ ایسے ستارے بھی ہیں جن کی روشنی ابھی
ہم تک نہیں پہنچی اور ایسے ستارے بھی ہیں جن کی روشنی پچھلے پندرہ بیس سال میں ہماری دنیا تک پہلی
بار پہنچی ہے ان سب کو خدا نے ہماری خدمت پر لگایا ہوا ہے چنانچہ صحیح جہت کی طرف سائنس کی ہر ترقی
ہمیں یہ بتاتی ہے کہ مخلوق خدا انسان کی ایک نئی شکل میں خدمت کر رہی ہے۔ہر سائنسی انکشاف
(Scientific Discovery) سے پتہ لگتا ہے کہ کتنا عظیم اعلان تھا جو اللہ تعالیٰ نے ان
الفاظ میں فرمایا تھا:۔وَسَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ لیکن پھر بھی ان سائنسدانوں میں سے ایک
گروہ ایسا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے اور اس دنیا کے متاع اور اس کی زینت کو کافی سمجھتے ہیں اور
بجائے اس کے کہ اس دنیوی متاع اور اس کی زینت کے نتیجہ میں اُخروی متاع کے سامان پیدا کرنے
کے لئے اور اُخروی زندگی کے حسن کے حصول کے لئے کوشش کرتے ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۸۷
سورة الجاثية
(الكهف : ۱۰۵) دنیوی عیش و آرام میں پڑ جاتے ہیں جو کہ وقتی ہے اور اس میں حقیقی لذت بھی نہیں مگر پھر
بھی ایسے لوگ اپنا سب کچھ دنیوی لذتوں کی خاطر برباد کر دیتے ہیں اور خدا سے دُوری کی راہیں ان کو
خدا کے غضب کی جہنم کی طرف لے جاتی ہیں لیکن وہ لوگ بھی ہیں جو عقل رکھتے ہیں اور جو اللہ اور اس
کے رسول محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر اور اس شریعت پر جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کے ہاتھ
میں دی ہے، ایمان لائے ہیں اور جن کی زندگیاں اسلام کی خاطر ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۶۹،۶۸)
قرآن کریم نے یہ اعلان کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی مخلوق میں سے کسی چیز کا بھی اس دنیا میں بداثر
نہیں۔ہم خود اس کے غلط استعمال سے نقصان اٹھالیں تو یہ اور بات ہے یہ استعمال کرنے والے کی
بدی ہے اس شے کی بدی نہیں۔قرآن کریم کا اعلان یہ ہے کہ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا مِنْهُ یعنی بغیر استثنادنیا کی ہر چیز کو انسان کی خدمت پر لگایا گیا ہے اگر انسان خود خدمت نہ لے
یا غلط خدمت لے لے تو اس میں خادم کا تو قصور نہیں۔خشخاش کا ایک دانہ اور ہمالیہ کا یہ پہاڑ اور
سورج کا یہ خاندان (جس میں سے ایک زمین بھی ہے جو سورج سے فائدہ اٹھا رہی ہے ) یہ سب کے
سب انسان
کی صحیح خدمت کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور دنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں جو یہ دعوی کر سکے
کہ کوئی چیز ایسی بھی ہے جو انسان کی خدمت کی اہلیت نہیں رکھتی اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے خواہ اس
کا صحیح استعمال کیا جائے انسان کو اس سے فائدہ نہیں ہوگا۔اس لئے کہ ہم یہ ثابت کریں گے کہ خود دنیا
نے تحقیق کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ جن چیزوں کے متعلق بعض لوگوں کو یہ وہم تھا کہ وہ انسان کے فائدہ
کے لئے نہیں ہیں ان میں بھی فوائد ہیں۔مثلاً سانپ اور اس کا زہر ہے۔بعض لوگ تو سانپ کا لفظ سن
کر بھی چھلانگ لگا کر چار پائی پر چڑھ جاتے ہیں۔اتنا ڈرتے ہیں اس سے لیکن سانپ کے زہر میں
بھی انسان کے لئے بے شمار فوائد رکھے ہیں اور انسان نے تحقیق کر کے ان میں سے بعض فوائد کا علم بھی
حاصل کیا ہے اور اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔بہت سی ایسی بیماریاں ہیں جن کو ایک وقت میں انسان
اپنی جہالت کی وجہ سے قریباً لا علاج سمجھتا تھا اور اب طب کی اور شاخوں نے بھی اور ہومیو پیتھک نے
بھی سانپ کے زہروں سے ایسی ادویہ بنائی ہیں جو ایسے مریضوں کو بہت فائدہ دیتی ہیں۔اسی طرح
لکھی ہے جو کہ ہر وقت تنگ کرتی ہے لیکن مکھی میں انسان کے لئے فائدہ ہے۔ایک موٹا فائدہ جو ہر
۲۸۸
سورة الجاثية
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ایک کو سمجھ آ جائے گا یہ ہے کہ بعض بچے سوکھنے کے مریض ہوتے ہیں اور بچپن سے نہ ہڈی بڑھ رہی
ہوتی ہے اور نہ اس کے اوپر گوشت ہوتا ہے اس کو پنجابی میں سوکھا“ کہتے ہیں۔ایسے مریضوں کو اگر
مکھی کسی چیز میں لپیٹ کر کھانے کے لئے دی جائے اور وہ اس
کو ہضم کر لیں تو یہ سوکھنے کی بیماری کا
علاج ہے اور یہ تو ایک فائدہ ہے اس کے اندر اور بہت سے فوائد ہیں۔پس تمام اشیاء خدا تعالیٰ کی صفات سے اثر قبول کر رہی ہیں اور جس غرض کے لئے ان کو پیدا کیا گیا
ہے کہ وہ انسان کی خدمت کریں ) اس غرض کو وہ پورا کر رہی ہیں اور اس طرح یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ
خدا تعالیٰ صرف بادشاہ ہی نہیں بلکہ قدوس بھی ہے کیونکہ دنیا کی تمام اشیاء جو بے حد و بے شمار ہیں ان کا
اثر انسان پر نیک اور پاک اور مفید ہے گندہ اور مصر نہیں ہے۔اس لئے جس چشمہ سے وہ نکلی ہیں اس پر
بھی اعتراض نہیں کیا جا سکتا اپنے ان اثرات سے وہ یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ خدا تعالیٰ پاک ہے یہ ان کی
زبان ہے۔قرآن کریم نے دوسری جگہ کہا ہے کہ ہر چیز اس کی حمد کر رہی ہے اور اس
کی تسبیح کر رہی ہے
لیکن تم ان کی آواز کو نہیں سمجھ سکتے اور ایک آواز یہی ہے۔پتا نہیں اور کتنی آواز میں خدا تعالیٰ نے ان کو
دی ہیں۔پس جیسا کہ خدائے قدوس نے کہا تھا تمام اشیاء انسان کی خدمت پر لگی ہوئی ہیں اور دنیا کی
کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس سے انسان خدمت نہ لے سکے اور صحیح ذاتی خاندانی اور علاقائی خدمت اور
بنی نوع انسان کی خوشحالی اور اس کے اطمینان اور اس کی ترقیات کے لئے ان اشیاء کو کام میں نہ لگایا
جاسکے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۴۶۶ تا ۴۶۸)
اور عورت کے متعلق آج بڑا اعتراض ہو رہا ہے بعض ہماری اپنی نالائقیوں کے نتیجہ میں کہ اسلام
میں عورت کے حقوق نہیں بتائے ، قائم کئے ، حفاظت کی، یہ بات نہیں چارسو دس آیت سے زیادہ تو ایسی
ہیں جن میں عورت کا عورت کر کے ذکر کیا گیا ہے، کتنا بڑا مضمون ہوگا کہ ایک ہی آیت چار مختلف جگہ
سے میں نے لی ہے وہ اس کے اندر ہی مضمون نہیں ختم ہو رہا چارسو دس جگہ لیکن ان میں سے بعض جگہیں
ایسی ہیں کہ ایک ہی آیت کہہ رہی ہے کہ جہاں بھی کم کر کے قرآن کریم میں حکم دیا گیا ہے یایھا
الذین کہہ کے بات کی گئی ہے اس میں مرد اور عورت ہر دو شامل ہیں تو ساری قرآن کریم کی جو تعلیم
ہے اس میں عورت اسی طرح شامل ہے گیلی مٹی سے بنایا مرد کو بھی عورت کو بھی یہ مدارج میں سے گزار
کے ارتقائی مدارج میں سے گزار کے اس کا جسم بنا وہ ایک جیسے ہے کوئی فرق نہیں جو اس جسم میں اس
۲۸۹
سورة الجاثية
خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۴۴۹،۴۴۸)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کے نفس میں طاقتیں تھیں نوع کے لحاظ سے جو مرد میں ہیں قرآن کریم کہہ رہا ہے جو مرد میں ، وہ عورت
میں ہیں۔جو طاقتیں ساری کائنات کے مقابل انسان کو رکھ کے خدا تعالیٰ نے انسان میں پیدا کیں
سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا کہ نوع انسانی کو تمام وہ قو تیں اور صلاحتیں دے دی
گئیں جن کے نتیجہ میں وہ کائنات پر حکمرانی قائم کر سکتا ہے کیونکہ کا ئنات کی ہر چیز اس کی خادم بنا کے
پیدا کی گئی ہے یہ جو قو تیں اور صلاحیتیں ہیں جس طرح مردوں کو دی گئیں قرآن کریم کہتا ہے عورتوں کو
بھی دی گئیں۔جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا سب اُس نے تمہاری خدمت پر لگا
رکھا ہے اور جو فکر کرنے والی اور تدبر کرنے والی اور غور کرنے والی قوم ہے ان کے لئے اس
میں ایک بڑا نشان ہے اور وہ معلوم کر سکتے ہیں کہ اس کا ئنات کی پیدائش اور انسان کی پیدائش
کے پیچھے کوئی مقصد ہے۔اس لئے قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا تو مومنوں سے کہہ دے کہ تم اللہ تعالیٰ کی
جزاء کی اُمید رکھو کیونکہ ایک مقصد کے پیش نظر تمہیں پیدا کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ تم اپنی استعداد
کے مطابق صفات باری کے مظہر بنو اور جو شخص اپنی استعداد کے مطابق صفات باری کا مظہر بن
جاتا ہے وہ منبع مسرت اور خوشیوں کے سرچشمہ سے پرسکون اور خوشحال زندگی حاصل کرتا ہے جس
پر
کبھی فنا نہیں آتی ہے۔اس لئے تم اللہ کی سزا سے ڈرو کیونکہ اللہ تعالیٰ کی گرفت کے یہ معنے ہوں
گے کہ جو مقصد تم سے وابستہ کیا گیا تھا اس میں تم نا کام ہوئے اور جو خوشیاں تمہارے لئے مقدر کی
گئی تھیں ان سے تم محروم ہوئے اور خدا تعالیٰ سے دوری کے نتیجہ میں جو عذاب مقدر کیا گیا تھا اس
کے تم حق دار ٹھہرے۔خود ہی نہیں بلکہ جو سزا سے نہیں ڈرتے اور اپنے رب کو نہیں پہچانتے ان کو
بھی معاف کریں اور ایسے سامان پیدا کریں کہ ان کی توجہ محبت اور پیار کے ساتھ ان کے رب کی
طرف پھیری جاسکے اور خود سزا دینے کی طرف متوجہ نہ ہوں اور نہ خدا سے یہ کہیں کہ جلد انہیں سزا
دے بلکہ کوشش یہ کریں کہ ایسے لوگ بلکہ ساری دنیا ہی اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ جائے۔من
عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ آسَاءَ فَعَلَيْهَا الله تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان لوگوں
کو تم اچھی طرح سمجھا دو
کہ ہمارا جو یہ مطالبہ ہے کہ ہماری ہدایت کے مطابق ہمارے ارشادات کی روشنی میں مناسب
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۲۹۰
سورة الجاثية
حال نیک اعمال بجالایا کرو فلنفسه اس میں تمہارا فائدہ ہے کیونکہ اسی کے نتیجہ میں تم اس مقصد کو
حاصل کر سکتے ہو جو تمہاری زندگی کا مقصد ہے۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۳۱۰،۳۰۹)