سُوْرَۃُ الْاَحْقَافِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطنِ الرَّحِيمِ
۲۹۱
سورة الاحقاف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الاحقاف
آیت ۴ مَا خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَ الْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ
وَأَجَلٍ مُّسَمًّى وَالَّذِينَ كَفَرُوا عَمَّا أَنْذِرُوا مُعْرِضُونَ۔اللہ تعالیٰ نے ان آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے اندر اور ان کے درمیان پایا جاتا ہے بلا وجہ
اور حکمت کے بغیر پیدا نہیں کیا اور نہ کوئی مدت مقرر کرنے کے بغیر پیدا کیا ہے۔اسی طرح اور بہت
سے مقامات پر قرآن کریم نے بڑے زور کے ساتھ اس دعوی کو انسان کے سامنے پیش کیا ہے کہ اس
کائنات کی پیدائش ایک خاص مقصد کے حصول کے پیش نظر کی گئی ہے۔یہ چاند، یہ ستارے، یہ
سورج، اب جب ہمارا علم بڑھ گیا ہے تو ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بے شمار سورج ہمارے نظامِ
شمسی کی طرح اس عالمین میں پائے جاتے ہیں۔پھر آسمانوں کے متعلق تو بڑا تھوڑا اعلم ہے۔کم از کم
تھوڑا بہت علم ہم نے حاصل کر لیا ہے کہ بعض ستارے زیادہ روشن ہیں اور بعض کم اور بعض ستارے ہم
سے قریب ہیں اور بعض بہت دور یعنی یہ محض فلسفیانہ رنگ میں نہیں بلکہ دور بینوں سے ہم نے یہ پتہ لیا
اور ہم نے شعاعوں کے متعلق یہ بھی پتہ کر لیا کہ کتنے لائٹ ایرز میں، یعنی کتنے ایسے سالوں میں کہ جس
میں شعاعوں کی ایک سال کی رفتار جو ہے (اسے لائٹ ایرز (Light years) کہتے ہیں) وہ
روشنی یہاں تک پہنچی وغیرہ وغیرہ اور اس سے جو علم حاصل ہوا جس سے ہمیں فائدہ پہنچ رہا ہے وہ یہ ہے
کہ جس طرح چاند اور سورج کی روشنی ہماری فصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے اندر بعض خاص
خصوصیتیں پیدا کرتی ہے اسی طرح ستاروں کی روشنی بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ

۲۹۲
سورة الاحقاف
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
آج گندم کا دانہ جس میں مثلاً تعداد تو نہیں یاد کسی کو پتہ بھی نہیں ، گنا بھی نہیں جاسکتا ہے، لیکن مثال
دے دیتے ہیں، جس کی پرورش میں ایک ہزارستاروں نے دودھ پلایا۔وہ اس دانہ سے مختلف ہے۔جو آج سے پانچ ہزار سال پہلے پیدا ہوا تھا اور جس کی پرورش میں صرف نوسوستاروں کی روشنی کا حصہ
تھا۔عقلاً اس میں اختلاف ہونا چاہیے تھا کیونکہ زیادہ ستاروں کی روشنی پرورش کا باعث بنی تو اللہ تعالیٰ
یہ فرماتا ہے کہ یہ جو میں نے ستارے بنائے ، پھر زمین بنائی اور پھر میں نے بے شمار چیزیں بنادیں
مختلف انواع کے کچھ حیوان ہیں۔کچھ نباتات سے تعلق رکھنے والی ہیں۔کچھ معدنیات سے تعلق رکھنے
والی ہیں وغیرہ وغیرہ اور پھر ہر چیز میں میری جس جس صفت کا جلوہ ہوا ہے چونکہ میری ہر صفت اور اس
کے جلوے غیر محدود ہیں۔اس چیز کے جو خواص ہیں وہ غیر محدود ہیں۔تو اتنا بڑا کارخانہ اپنی وسعتوں
کے لحاظ سے بھی اور اپنی گہرائیوں کے لحاظ سے بھی بے فائدہ اور بلا مقصد نہیں ہے، کوئی بات میرے
سامنے تھی، کوئی مقصد میرے پیش نظر تھا جس کے لئے میں نے اس کارخانہ عالم کو بنایا۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۳۰۸،۳۰۷)
آیت ۱۶ وَ وَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ اِحْسَنًا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرُهَا وَ
وَضَعَتْهُ كُرْهًا وَحَمْلُهُ وَفِضْلُهُ ثَلَثُونَ شَهْرًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَ
بَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ
عَلَى وَ عَلَى وَالِدَيَّ وَ أَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَ أَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي
تبتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے اور ان سے اپنے بعض بندوں
کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا
فرمائی اور خدا کے فعل نے معترضین کو ملزم قرار دیا اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ ہم ان کا مذاق
اڑائیں۔وہ قرآن کریم کو استخفاف کی نظر سے دیکھنا چاہتے تھے مگر ہم نے دنیا پر یہ ثابت کر دکھایا کہ
استخفاف کی نظر سے اگر کسی چیز کو دیکھا جاسکتا ہے تو وہ وہ نتائج ہیں جو اہل یورپ کے علوم، ان کی
سائنس اور ان کی تحقیقات نکال رہی ہیں۔وہ آج ایک دوائی بناتے ہیں اور اس کی بڑی تعریف کرتے

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۹۳
سورة الاحقاف
ہیں اور دس سال کے بعد کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو ایک زہر تھا۔ہم نے اس دوائی کو بنا کر بڑی غلطی کی اسی
طرح آج ایک طبی مشورہ دیتے ہیں اور اگلے چند سال کے بعد کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے غلط مشورہ
دیا تھا۔مثلاً ایک زمانے میں یورپ کے ایلو پیتھی کے اطباء نے کہہ دیا کہ مائیں اپنے بچوں کو دودھ نہ
پلائیں یہ ان کے لئے نقصان دہ ہے۔مگر اسلام نے یہ کہا تھا حَمْلُهُ وَفِضْلُهُ ثَلْقُوْنَ شَهْرًا یعنی ماں
کیلئے ایک معین وقت تک بچے کو دودھ پلانا ضروری ہے۔یہ ماں کی صحت کے لئے بھی مفید ہے اور
بچے کی صحت کے لئے بھی ضروری ہے (اس کی تفصیل میں مجھے جانے کی ضرورت نہیں ہے) لیکن
اسلام کے معاندین نے اسلام کی اس تعلیم پر یہ اعتراض کر دیا کہ دودھ پلانے سے بچے کوکوئی فائدہ
نہیں ہوتا بلکہ الٹا ماں کو نقصان پہنچتا ہے اور اس کی صحت خراب ہو جاتی ہے۔چنانچہ ساری دنیا میں اس
بات کی تشہیر کی گئی کہ مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ نہ پلا یا کریں۔آسٹر ملک اور گلیکسو وغیرہ کے
دودھ ( جو بند ڈبوں میں دستیاب ہوتے ہیں وہ) پلایا کریں۔جب پندرہ بیس سال گزر گئے اور ان کی
ایک نسل صحت کے لحاظ سے تباہ ہوگئی تو پھر یہ اعلان کر دیا کہ ہم نے بڑی بیوقوفی کی تھی اور غلط مشورہ
دیا تھا۔بچے کو دودھ پلانے سے تو عورت کی صحت بنتی ہے۔بگڑتی نہیں۔پس قرآن کریم کی تعلیم دراصل عقل، مشاہدہ اور سائنس کے خلاف نہیں ہے بلکہ سائنس اور عقل اور
مشاہدہ قرآن عظیم کی ارفع و عظیم تعلیم کی عظمت اور رفعت کے حق میں دلائل واضحہ پیش کرتے ہیں۔دنیوی علوم قرآن کریم کی تعلیم سے متضاد نہیں بلکہ اس کے تابع ہیں اس لئے دنیا جب قرآن کریم پر
اس قسم کے عقلی اعتراضات کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو پیدا کر دیتا ہے جو ان اعتراضات کو
رڈ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے مطہرین کے گروہ میں سے ایک ایسا شکر بنا تا ہے اور ان
کو فہم قرآن عطا
کرتا ہے۔وہ غلط قسم کے عقلی اعتراضات کا جواب دیتے ہیں اور قرآن کریم کی تعلیم پر حملہ کرنے
والوں کو پسپا کرتے ہیں اور ان پر قرآن کریم کی برتری کو ثابت کرتے ہیں۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحہ ۳۷۹ تا ۳۸۱)

آج 10 میں سے 10 باقی