سُوْرَۃُ الْفَتْحِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ
۳۱۷
سورة الفتح
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الفتح
آیت ۲،۱ بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا
خدا تعالیٰ کی چوتھی صفت مالک یوم الدین ہے اور یہ بھی اُم الصفات میں سے ہے۔اس کے
متعلق بھی قرآن کریم نے دعویٰ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مالکیت یوم الدین کے کامل اور اتم
مظہر ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کی کئی آیات میں اس کا ذکر ہے۔اس وقت میں ایک آیت پڑھوں گا۔قرآن کریم نے کہا۔انا فتحنا لک فتحا مبینا اور اس فتح مبین اور فتح عظیم کی ایک بڑی زبر دست
تجلی فتح مکہ کے موقع پر ظاہر ہوئی۔اس دن ایک مالک اور قادر کی حیثیت سے (اللہ تعالیٰ کے مظہر ہونے
کی حیثیت سے اس میں کوئی شک نہیں) آپ مکہ میں فاتحانہ طور پر داخل ہوئے۔عدل کرنے کے
لئے بلکہ مالکیت کا جلوہ دکھانے کے لئے مکہ کی سرزمین میں قدم رکھا۔وہ لوگ جنہوں نے مگی زندگی
کے تیرہ سال آپ کو اور آپ کے متبعین کو انتہائی تکالیف اور دُکھ پہنچائے تھے اُن سے
کہا بتاؤ میں
تمہارے ساتھ کیا سلوک کروں؟ اُنہوں نے کہا ہم آپ سے اسی سلوک کی توقع رکھتے ہیں جو یوسف
نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔اس وقت تک اہلِ مکہ یہ سمجھ چکے تھے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی صفت مالکیت
کے بھی مظہر اتم ہیں۔چنانچہ اس فتح عظیم کے دن جب کہ اہلِ مکہ کی قسمتوں کا فیصلہ ہو چکا تھا۔آپ
نے ان سے فرمایا کہ جاؤ تمہیں معاف کیا اور معاف بھی کیا تو اس رنگ میں کیا کہ کہا میں تمہارے پاس
نہیں ٹھہرتا کیونکہ اس سے میری اس صفت میں فرق آتا ہے۔آپ اور آپ کے صحابہ کی جائیدادیں
آپ کے وہ مکانات اور حویلیاں جو مکہ اور اس کے گرد و نواح میں چھوڑی تھیں وہ آپ نے واپس نہیں
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۱۸
سورة الفتح
لیں۔آپ نے فرمایا میں خدا کا پیغام لے کر تمہاری طرف آیا تھا۔تم نے مجھے قبول نہیں کیا اور تم نے
ہماری جائیدادوں پر قبضہ کر لیا اور ہمیں مکہ سے باہر نکال دیا۔اب میں خدا کی صفت مالکیت کا مظہر اتم
ہونے کی حیثیت میں تمہارے پاس آیا ہوں۔یہ جائیدادیں یہ مال و متاع یہ کوٹھیاں یہ حویلیاں سب
تمہیں دیتا ہوں۔یعنی مالک ہونے کے لحاظ سے یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ کسی چیز کا بھی تم سے بدلہ نہیں لیا
جائے گا۔جاؤ خدا کی فوج میں داخل ہو جاؤ اور خدا کی نعمتوں پر شکر بجالاؤ۔پس قرآن کریم کا یہ دعویٰ ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاروں ام الصفات کے
کامل اور اتم طور پر مظہر ہیں۔یہ چاروں صفات وہ ہیں جس کا بیان ہمیں سورۃ فاتحہ میں نظر آتا ہے۔ایک حدیث بھی ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مجھے لوائے حمد عطا کیا گیا ہے
اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ آپ ان صفات باری کے مظہر اتم تھے جو بنیادی طور پر سورہ حمد میں
پائی جاتی ہیں۔اُن کا آپ کو جھنڈ ا عطا کیا گیا ہے۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۵۹۲، ۵۹۳)
آیت ۱۰۹ إِنَّا اَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا لِتُؤْمِنُوا بِاللهِ
وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
یہ دو آیات جو اس وقت میں نے تلاوت کی ہیں۔ان میں سے پہلی آیت میں حضرت رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تین صفات بیان ہوئی ہیں یا تین بنیادی کام جو آپ کے سپر د ہیں ان کا ذکر
ہے جبکہ دوسری آیت میں تین بنیادی ذمہ داریوں کا ذکر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تین
صفات کے نتیجہ میں امت مسلمہ پر عائد ہوتی ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے رسول ! ہم نے تجھے شاہد بنا کر مبعوث کیا ہے شاہد کے معنے صفات
باری پر گواہ کے ہیں اور یہ گواہی حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دوطور پر دی گئی ہے ایک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے لحاظ سے اور دوسری آپ کے اسوہ حسنہ کے لحاظ سے۔صفات
باری کے تعلق میں تاریخ نے پہلے انبیاء کی جو تعلیمات محفوظ کی ہیں اگر ان کا قرآن عظیم سے موازنہ کیا
جائے تو ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ جس قدر وضاحت کے ساتھ جس قدر وسعت کے ساتھ جس قدر حسن
کے ساتھ اور جس قدر دل موہ لینے والے انداز میں قرآن کریم نے صفاتِ باری کو بیان کیا ہے،اس
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۱۹
سورة الفتح
قدر اور اس قسم کا بیان پہلی کتب میں نہیں پایا جاتا تھا اس لئے کہ ابھی نوع انسانی انفرادی اور اجتماعی ہر
دو اعتبار سے ارتقائی مدارج کو طے کر کے اس انتہائی رفعت تک نہیں پہنچی تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی بعثت کے ساتھ امت مسلمہ کے لئے مقدر تھی کیونکہ نوع انسان انتہائی رفعت کی تدریجی طور پر
ترقی کر رہی تھی حضرت آدم علیہ السلام کے ذریعہ انسان نے خدا کی صفات کے اپنے حالات اور
استعداد کے مطابق کچھ جلوے دیکھے اور اس نور سے خود کو منور کیا۔پھر دیگر انبیاء علیہم السلام ( شرعی بھی
اور غیر شرعی بھی ) مبعوث ہوتے رہے اور وہ نوع انسان کو روحانی لحاظ سے ترقی پر ترقی دے کر ارتقاء
کے مختلف مدراج میں سے گزارتے ہوئے اس درجہ تک لے آئے جس میں نوع انسانی نے (جس کی
امت مسلمہ نمائندہ ہے ) حضرت نبی اکرم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ داخل ہونا تھا۔پس قرآن کریم میں جس رنگ میں صفات باری کا ذکر ہے اس رنگ میں پہلی امتوں کے سامنے
ذکر نہیں کیا جاسکتا تھا کیونکہ وہ اس کی حامل نہیں بن سکتی تھیں ان کے اندر اس کی استعداد اور طاقت نہیں
پائی جاتی تھی۔غرض تعلیمی لحاظ سے قرآن کریم نے خدا تعالیٰ کی صفات پر گواہی دی۔قرآن کریم نے
ہر صفت کو لیا اور پھر آگے اس کی تفصیلات کو بڑی وضاحت سے بیان کیا اس کے لئے شواہد پیش کئے۔خدا تعالیٰ کی بعض ایسی بنیادی صفات ہیں (اشارہ ہی کر سکوں گا کیونکہ نفس مضمون کے ساتھ اس
کا تعلق نہیں ) جن کا تعلق سب صفات باری سے ہے مثلاً اللہ تعالیٰ نے سورۃ ملک میں بیان فرمایا ہے
کہ تمام صفات باری کی بنیادی صفت یہ ہے کہ ان کے جلووں میں انسان
کو کبھی تضاد نظر نہیں آئے گا
چنانچہ صفات باری کے جو مختلف جلوے نوع انسانی پر نازل ہوتے ہیں ان پر اجتماعی نظر ڈالی جائے
تو واقعی ان کے اندر کوئی تضاد نظر نہیں آتا اس لئے کہ تضاد کا نہ ہونا صفات باری کی ایک بنیادی
صفت ہے میرے خیال میں (جس رنگ میں قرآن کریم نے ان کو پیش کیا ہے اس رنگ میں ) پہلی
شرائع میں اس قسم کی بنیادی صفات کا ذکر بھی کوئی نہیں ہوگا کیونکہ پہلے انسان کی روحانی حس اور
روحانی شعور اس قابل نہیں تھا کہ ان باریکیوں کو سمجھ سکے۔غرض ایک تو تعلیم کے لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صفات باری کے شاہد یا گواہ کے طور پر
ہیں اور دوسرے آپ گواہ ہیں اپنے عمل کے لحاظ سے، اپنے نمونہ کے لحاظ سے کیونکہ صفات باری کا
بیان نوع انسانی کے لئے محض ایک فلسفیانہ مضمون کے طور پر نہیں ہے بلکہ اس بیان میں انسان کی
۳۲۰
سورة الفتح
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
زندگی کو ایک خاص رنگ میں بدل کر رکھ دینا مقصود تھا اس پر انسان کو عمل کرنا تھا اور وہ یہی بنیادی تعلیم
تھی جس کی جھلک انبیاء علہیم السلام کے ذریعہ نازل ہوتی رہی اور جو کامل طور پر حضرت محمد رسول اللہ
ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ نازل ہوئی۔انسان کو اس کا مظہر بننا ہے یہی انسانی زندگی کا مقصد۔گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بنی نوع انسان
کو تعلیم دینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ صفات باری کا مظہر
بننے کی کوشش کریں۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صفات باری کے شاہد ہیں اس معنی میں بھی کہ آپ نے کامل اور اتم
طور پر اپنے وجود کو صفات باری کا مظہر بنا کر دنیا کو دکھا دیا گویا آپ کا وجود صفات باری کا مظہر اتم
ہونے کی وجہ سے اس حقیقت کا گواہ ہے کہ صفات باری انسان پر جلوہ گر ہوتی ہیں خدا تعالیٰ نے فرمایا
تھا۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريت: ۵۷)
چنانچہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں نوع انسانی نے عبد کامل کا ایک نہایت ہی
حسین نمونہ دیکھا۔کوئی دوسرا انسان نہ تو ایسا حسین نمونہ پیش کر سکتا تھا اور نہ ہی اس رفعت اور عظمت کو
پاسکتا تھا۔غرض جہاں تک صفات باری کا تعلق تھا اسے قرآن کریم میں بیان کر دیا۔جہاں تک صفات باری
کے بیان کی غرض کا تعلق تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عملی نمونہ سے اور صفات باری کا مظہر
اتم بن کر دنیا کو دکھا دیا۔گویا ہر دو اعتبار سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صفات باری کے شاہد ہیں۔پھر اسی آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری صفت یہ بیان فرمائی ہے
کہ آپ مبشر ہیں آپ دنیا کو بشارتیں دینے والے ہیں پھر آپ کی تیسری صفت یہ بیان فرمائی کہ
آپ نذیر ہیں۔آپ دنیا کو ڈرانے والے، انتباہ کرنے والے اور بدیوں اور بد اعمالیوں سے روکنے
والے ہیں جو باتیں اللہ تعالیٰ کے غضب کا مورد بنا دیتی ہیں ان کو بتا کر دنیا کو ان سے محفوظ رکھنے کی
کوشش کرنے والے ہیں۔غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تین بنیادی صفات ہیں جو اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے
بیان
فرمائی ہیں اس کے مقابل امت مسلمہ پر (چونکہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے نتیجہ میں
نوع انسانی کی بہترین نمائندہ ہے اس لئے اس پر ) تین ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں چونکہ آپ شاہد ہیں
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۲۱
سورة الفتح
اس لئے فرمایا تمہاری ذمہ داری یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات پر ایمان لاؤ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی رسالت پر ایمان لاؤ۔اس بات پر یقین رکھو کہ آپ کے اسوۂ حسنہ پر چلنا نوع انسانی کے لئے
ضروری ہے گویا آپ کی شاہد کی صفت کے مقابلہ پر عقلاً بھی اور شرعاً بھی انسان پر یہ ذمہ داری
عائد ہوتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی جملہ صفات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لائے
اور آپ کے اسوہ حسنہ پر چل کر سعادت دارین پائے۔پھر چونکہ آپ مبشر ہیں اس لحاظ سے انسان پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ ان الفاظ میں مضمر
ہے۔وَتُعَزِّرُوهُ وَ تُوَقِّرُوهُ فرما یا آپ کی تعظیم کو دیکھ کر ، آپ کی عظمت کا اقرار کرتے ہوئے
آپ کے مشن کی کامیابی کے لئے کام کر و اسلام کی مدد کرو اور اس کی نصرت کرو آپ کی عظمت کا
اقرار محض زبان سے نہیں کرنا بلکہ ساتھ عمل بھی کرنا ہے گویا اس میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ تم اپنے
قول اور عمل سے اس عظیم شریعت کی مدد کرو گے تو خدا کے پیار کو پالو گے۔اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں
فرما یا کہ تم خالی ایمان لے آؤ گے بلکہ فرمایا ہے کہ مبشرا کی حیثیت سے آپ کے ذریعہ دنیا کو
جو بشارتیں دی گئی ہیں ان پر بھی یقین رکھو گے اور خلوص نیت کے ساتھ اپنے قول اور فعل کو آپ
کے اسوہ حسنہ کے مطابق بنا لو گے تو وہ بشارتیں تمہیں مل جائیں گی جو انسانیت کے محسن اعظم
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا کو دی گئی ہیں۔آپ کی تیسری صفت نذیر بیان ہوئی تھی اس کے مقابلہ میں انسان پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ
وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً و اصیلا کے الفاظ میں بیان ہوئی ہے۔تسبیح کے دو معنے ہیں ایک تو یہ کہ اللہ تعالیٰ
کو ہر قسم کی کمزوری اور نقص سے منزہ سمجھنا گویا اس بات کا اقرار کرنا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب اور
کمزوری سے پاک ہے دوسرے معنے امام راغب نے مفردات میں یہ بیان کئے ہیں الْمَر السَّرِيعُ
في عِبَادَةِ اللهِ تَعَالى۔۔۔عَامَّا فِي الْعِبَادَاتِ قَوْلًا كَانَ اَوْ فِعْلًا اَوْ نِيَّةٌ “ یعنی اللہ تعالیٰ کی
عبادت میں سرعت پیدا کرنا گویا تسبیح کا لفظ قولی و فعلی اور نیت کی عبادات کے لئے عام طور پر استعمال
ہوتا ہے اور ان عبادات میں سرعت پیدا کرنا تسبیح ہے۔غرض نذیر کے مقابلہ میں وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَاصِیلا میں بتایا کہ چونکہ بعض قسم کے افعال کے
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا غضب بھڑکتا ہے اس لئے تمہاری یہ ذمہ داری ہے کہ جب انذار کے حالات پیدا
تفسیر حضرت خلیلة امسح الثالث
۳۲۲
سورة الفتح
ہوں ، لوگوں کو بداعمالیوں سے ڈرایا جائے تو یہ امر تمہارے لئے نیکیوں کے بجالانے میں سرعت اور
تیزی پیدا کر دے۔پس یہ تین ذمہ داریاں ہیں جنہیں میں نے مختصراً اور کچھ تھوڑے سے موازنہ کے ساتھ بیان کر
دیا ہے۔شاھد کی صفت کے مقابلہ میں ایمان باللہ وایمان برسول کہا گیا ہے اور جیسا کہ میں نے
بتایا ہے تعلیمی لحاظ سے صفات باری کا جو بیان قرآن عظیم میں ہے وہ انسان کی تاریخ میں ہمیں کہیں
اور نظر نہیں آتا۔اس لحاظ سے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم معرفت صفات وشئونِ باری کے لئے
قرآن کریم پر غور کریں اور صفات باری کی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ صفات باری کو نہ سمجھنے
کے نتیجے میں بداعمالیاں سرزد ہوتی ہیں جو توحید سے دور لے جانے والی اور شرک کے قریب کرنے
والی ہیں۔گویا پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ قرآن کریم نے جس رنگ میں صفات باری کو بیان کیا ہے اس
رنگ میں ان کا عرفان حاصل کرنا چاہیے۔چنانچہ آج مہدی معہود علیہ السلام کی طرف منسوب ہونے
والوں کو یہ کہا جا سکتا ہے کہ صفات باری کا جس رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنی کتب میں اور اپنی تحریروں اور تقریروں میں بیان فرمایا ہے اور جو تفسیر قرآن عظیم ہے ان
صفات کے بیان کو پڑھنا اور ان کو سمجھنا اور ان کو یاد رکھنا ہمارا فرض ہے گویا ہمیں عرفان صفات باری
حاصل ہونا چاہیے۔۔۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری صفت تھی مبشر ہونے کی۔اس صفت کے مقابلہ میں
تُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوہ کی رو سے تعزیر اور توقیر کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے المنجد میں عذر کے معنے ہیں
النُّصْرَةُ مَعَ التَّعْظِیمِ یعنی کسی ہستی کی عظمت کے احساس کے ساتھ اس کی اعانت اور مدد کرنا۔تعذروة میں ضمیر کا مرجع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات ہے لیکن چونکہ آپ کی
ذات کو تو کسی انسان کی عزت و تکریم کی ضرورت نہیں کیونکہ پہلے انبیاء کی زبان سے بھی اور خود
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے بھی یہ کہلوایا گیا ہے کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا تو
پھر اس کے معنی یہ ہوں گے کہ احکام الہی کے اجراء میں اپنے فعل اور نمونہ سے مدد کرو۔گویا اس کا
مطلب یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا جو مقصد ہے اس کو کامیاب کرنے کے لئے عمل
اور نمونہ کے ساتھ کوشش کرنا۔اسی طرح تو قیر کے معنے عظم اور بجل (المنجد : زیر لفظ بجل) کے
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۲۳
سورة الفتح
کئے گئے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ قول و فعل اور نمونہ سے اس عظیم شریعت کی مدد کرو گے تو بشارتوں
کو پالو گے اور خدا کے پیار کو حاصل کرلو گے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو
اس قدر بشارتیں دی ہیں کہ پہلے انبیاء نے اس کا سواں بلکہ ہزارواں حصہ بھی بشارتیں نہیں دیں
لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ بشارتیں تمہیں اس طرح نہیں ملیں گی جس طرح ایک آم کے
درخت کے مالک کو ٹپکے کا آم پکنے کے بعد خود گر کر مل جاتا ہے اور اسے حاصل کرنے کے لئے
کوئی کوشش نہیں کرنی پڑتی بلکہ تمہیں اس کے لئے اسی طرح قربانیاں دینی پڑیں گی جس طرح
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعثت کے مقصد کے حصول کے لئے بے شمار قربانیاں
دی اور اس راہ میں قسم قسم کے دکھ اور تکلیفیں اٹھائی تھیں۔آپ کے صحابہ نے بھی آپ سے عشق
و وفا کا اعلیٰ و عمدہ نمونہ دکھایا اور خدا کی راہ میں بڑی قربانیاں دیں۔۔۔۔۔۔۔تیسری بات جو پہلی آیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت کے طور پر بیان ہوئی ہے وہ
آپ کا نذیر ہونا ہے۔آپ کی صفت کے مقابلہ میں امت مسلمہ پر صبح و شام تسبیح کرنے کی ذمہ داری
ڈالی گئی ہے۔تسبیح کے معنے ایک تو تنزیہ و تمجید کے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کو ہر قسم کے نقص، عیب اور کمزوری
سے پاک سمجھنا اس کے دوسرے معنے جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے مفردات امام راغب کی رو سے
الْمَر السَّرِيعُ فِي عِبَادَةِ اللهِ تَعَالَى وَجُعِلَ ذَالِكَ فِي فِعْلِ الْخَيْرِ گویا عبادت اللہ کی طرف تیزی
سے دوڑ کر اور سرعت کے ساتھ جانا اور خیر اور نیکی بجالا نا تسبیح کے معنوں میں شامل ہے نذیر کی صفت
میں ڈرانے کا ذکر ہے یعنی بعض ایسے لوگوں کا ذکر ہے جو اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے یا اقوال شنیعہ کے
نتیجہ میں یا منافقانہ اور کافرانہ نیتوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے غضب کا مورد بن جاتے ہیں ان
کو تنبیہ کی
گئی ہے کہ اپنی حرکتوں سے باز آ جاؤ ورنہ جب تم پر خدا کا غضب بھڑکتا ہے تو وہ ایسا سخت ہوتا ہے کہ
انسان ایک لحظہ کے لئے بھی اسے برداشت نہیں کر سکتا۔گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس معنی میں
نذیر ہیں کہ آپ خدا کا غضب بھڑ کنے سے پہلے لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں۔ان کو ہوشیار کرتے ہیں پس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تیسری بنیادی صفت نذیر ہے۔اس صفت کے مقابل میں مسلمانوں پر
تسبیح کرنے کی ذمہ داری ڈالی گئی ہے۔ان سے کہا گیا کہ وہ لوگ جو خدا سے دور جا پڑے ہیں اور اپنی
۳۲۴
سورة الفتح
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
اس دوری پر تسلی یافتہ ہیں۔ان کو جب ڈرایا جائے اور تنبیہ کی جائے تو اس وقت تمہارا فرض یہ ہے کہ تم
عبادات بجالانے اور نیکی کے کام کرنے میں پہلے سے بھی زیادہ سرعت کے ساتھ لگ جاؤ۔اس لئے
کہ جس وقت انذار ہوتا ہے یعنی کچھ لوگ بدیوں کی طرف جھکنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی تنبیہ کے مورد
ٹھہرتے ہیں قولاً یا فعلاً۔اس وقت خدا کے مومن بندہ کے دل میں شیطان یہ وسوسہ بھی پیدا کر سکتا ہے
کہ تُو بہت کچھ ہے دیکھ ! دوسروں پر خدا نے اپنا قہر نازل یا مگر تجھ پر نازل نہیں کیا چنانچہ اس قسم کے
شیطانی وسوسہ کے نتیجہ میں یہ خطرہ ہوتا ہے کہ وہ جو خدا کا نیک بندہ تھا اگر اسے ٹھوکر لگے تو بلعم باعور بن
جاتا ہے۔ایسی صورت میں خدا تعالیٰ کی محبت اور پیار اس کی نفرت اور غضب سے بدل جاتی ہے۔اس
لئے ایسے حالات میں ساتھ ہی مومن کو بھی انذار کر دیا اور ہوشیار کر دیا کہ ایسے وقت میں تمہارے اندر
کوئی فخر پیدا نہ ہو بلکہ تمہارے اندر پہلے سے بھی زیادہ عاجزی اور انکسار پیدا ہو۔تم اس جذبہ کو بیدار
رکھنے کے لئے کثرت سے تسبیح کرو۔خدا تعالیٰ کو پاک و مطہر قرار دو اور اس حقیقت کو جان لو اور اسے
ہر وقت پیش نظر رکھو کہ حقیقی پاکیزگی صرف خدا کو حاصل ہے۔خدا کے علاوہ اس کی مخلوق میں سے یا
انسانوں میں سے صرف وہی پاک ہے جسے خدا پاک کرتا ہے اور جس کی پاکیزگی کا اور جس کے تزکیہ
کا اور جس کی تطہیر کا خود خدا اعلان فرماتا ہے انسان اپنے زور بازو سے، اپنے نفس کی طاقتوں کے
بل بوتے پر پاکیزگی حاصل نہیں کر سکتا۔غرض خدا تعالیٰ سے دور ہو جانے والوں پر جب خدا کا غضب بھڑ کے یا ان
کو تنبیہ کی جائے تو دیکھنا
تمہارے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور قرب کا جو مقام ہے کہیں شیطان کے ہاتھوں اسے چھینے جانے
کا آغاز نہ ہو جائے ایسے موقع پر تمہیں فوراً خدا تعالی کی تشیع میں لگ جانا چاہیے۔تمہیں خدا تعالیٰ کی تسبیح
کی ڈھال کے پیچھے اپنے نفسوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔اندار کے موقع پر تسبیح کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ سے دور ہیں اور اس کے قرب اور پیار
سے محروم ہیں ان کی بداعمالیوں میں سے کچھ اعمال خدا تعالیٰ کے مقربین کو دکھ پہنچانے والے ہوتے
ہیں۔اس واسطے خدا تعالیٰ انہیں ( دشمنان اسلام کو ) انذار کرتا ہے کہ ایسے کاموں سے باز آ جاؤ ورنہ
قہری گرفت میں آ جاؤ گے گویا شیطان کا پہلا وار انسان کی روح پر ہے اور دوسرا وار خدا کے بندوں
سے نفرت اور دشمنی کو ہوا دینا ہے یعنی جو لوگ خدا تعالیٰ سے دور ہیں۔وہ اس کے پیاروں سے پیار نہیں
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۲۵
سورة الفتح
کرتے بلکہ ان سے نفرت سے کام لیتے ہیں۔وہ انہیں تنگ کرتے اور ہلاک کرنے کے منصوبے
بناتے ہیں چنانچہ ایسے ہی موقعوں پر اللہ تعالیٰ ان سے مثلاً یہ کہتا ہے إِنِّي مُهِينٌ مَّنْ أَرَادَاهَا نَتَكَ
لیکن ہمیں یہ فرمایا کہ تم یہ نہ سمجھنے لگ جانا کہ چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نذیر ہیں اور اپنے
سے پیار کرنے والوں سے دشمنی رکھنے والوں کو تنبیہ کرتے ہیں اس لئے ہم نے کچھ نہیں کرنا کیونکہ ہم
پر وار نہیں ہوسکتا۔نہیں! تم پر دشمن کا بھی اور شیطان کا بھی دو ہر اوار ہو سکتا ہے ایسے موقع پر تم نے خدا
کی پناہ ڈھونڈنی ہے اپنے علم پر بھروسہ نہیں کرنا تم نے اپنی جرات پر تکیہ نہیں کرنا کیونکہ تم خود اپنی
ذات میں کچھ بھی نہیں ہو۔علم و فضل اور جرات و بہادری خدا عطا فرماتا ہے۔انسان صفات کو اپنے ماں
باپ سے لے کر تو نہیں آتا یا اپنے خاندان اور قبیلے سے تو ان چیزوں کو حاصل نہیں کرتا بلکہ یہ اللہ تعالیٰ
کی دین اور عطا ہے اس لئے فرمایا کہ ایسے موقع پر اللہ کے سواکسی اور چیز پر بھروسہ نہ کرنا خدا کے
دامن کو مضبوطی سے پکڑے رکھنا۔صفات باری کے علم و عرفان میں ترقی کرتے رہنا اور تسبیح وتحمید میں
مشغول رہنا یہ اعلان کرتے ہوئے کہ صرف خدا تعالیٰ ہی ہر کمزوری سے پاک اور ہر خوبی سے متصف
ہے۔گو یا خدا کا کوئی بندہ کبھی یہ نہیں کہتا کہ چونکہ مجھ میں کوئی کمزوری نہیں اس لئے دشمن خدا مجھ پر
غالب نہیں آ سکتا۔وہ تو یہی کہتا ہے کہ میں تو کلی طور پر کمزور ہی کمزور اور لاشی محض ہوں لیکن میں نے
جس ہستی کا دامن پکڑا ہے وہ ہر کمزوری اور نقص سے پاک ہے اس کی یہ بنیادی صفت ہے کہ وہ ہر
کمزوری اور عیب سے مبرا ہے میں اس قدوس ہستی کا دامن پکڑتا ہوں اور اس کی صفات کا واسطہ دے
کر اس کے سامنے جھکتا اور کہتا ہوں کہ اے میرے قادر و توانا خدا! ہم میں کوئی طاقت نہیں۔نہ کوئی علم
ہے نہ کوئی جتھہ ہے اور نہ کوئی جرات ہے۔کچھ بھی نہیں۔جو کچھ ہے وہ تجھ سے پایا ہے اور اس وقت
تک رکھ سکتے ہیں جب تک تو چاہے اور فیصلہ فرمائے کہ ہم ان صفات سے متصف رہیں۔ان صفات
سے جنہیں تو پسند کرتا اور جن سے تو محبت کرتا ہے۔( خطبات ناصر جلد پنجم ۱۵۳ تا ۱۶۴)