سُوْرَۃُ قٓ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت
خلیلة السبع الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ
۳۴۱
سورة ق
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة ق
آیت ۱۷ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ وَ
نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
پس ایک لحاظ سے خدا تعالیٰ قریب ہے۔جیسا کہ فرمایا کہ اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ اور پھر فرمایا
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ اور بہت سی آیات ہیں جو بتاتی ہیں کہ خدا تعالیٰ انسان کے کتنا
قریب ہے گویا خدا تعالیٰ کا جو نور ہے اس کا کائنات کے ہر ذرہ سے ایک پختہ تعلق ہے اور حقیقت یہ
ہے کہ اگر وہ تعلق قائم نہ رہے اور جہاں وہ تعلق نہ رہے وہاں فنا آ جاتی ہے۔وہ چیز جو خدا تعالیٰ سے قطع
تعلق کرے وہ قائم نہیں رہ سکتی۔جب اس کا ئنات پر فنا آتی ہے چھوٹے پیمانے پر بھی اور بڑے
پیمانے پر بھی تو وہ فنا یہی ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے نور کا تعلق اس سے قطع کر لیتا ہے تب اس چیز پر فنا آ جاتی
ہے لیکن اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کی رو سے انسان میں بھی خدا تعالیٰ اپنے نور کے ساتھ موجود ہے۔پس اس لحاظ سے انسان کے ساتھ اس کا بہت گہرا تعلق ہے پاکیزگی اور طہارت کے ذریعہ۔اس کے
باوجود انسان کی جو مادی ترکیب ہے اور اس کا جو مادی وجود ہے وہ اپنی ہیئت کے لحاظ سے خدا تعالیٰ
کے نور سے اتنا دور ہے اور اتنے فاصلے پر ہے کہ اس کو پھلانگنا نہ انسان کی کسی طاقت کا کام ہے اور نہ
اس کی عقل کا کام ہے، آپس میں بہت زیادہ بعد ہے۔قرب ہے تو ایسا کہ کوئی ذرہ بھی خدا کے نور سے
خالی نہیں کیونکہ اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ اور بعد ہے تو اتنا کہ انسان کی کیا مجال جو یہ کہے کہ میں خدا
ہوں اس سے ملتا جلتا ہوں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۰۹،۲۰۸)

تفسیر حضرت علیلة اسبح الثالث
۳۴۲
سورة ق
آیت ۳۳، ۳۴ هذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابِ حَفِيظٌ مَنْ خَشِيَ
الرَّحْمَنَ بِالغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُنِيبٍ۔جنت جو ہے وہ متقیوں کے قریب کی گئی ہے۔اس کے ایک معنی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے یہ کئے ہیں تفسیر صغیر کے نیچے نوٹ میں کہ دین اسلام کی تعلیم کو اس طرح وضاحت کے
ساتھ کھول کھول کر آخری زمانہ میں بیان کر دیا جائے گا کہ انسان کا دل یہ محسوس کرے گا کہ
را ہیں روشن ہو گئیں۔ان کو اختیار کرنا میرے لئے آسان ہو گیا۔اس لئے جنت میرے
قریب ہوگئی۔دوری صرف فاصلہ کی نہیں ہوتی۔دوری جہالت کی بھی ہوتی ہے۔اگر ایک میل آپ
نے جانا ہوتو ایک فاصلہ ہے لیکن آپ کو راستہ نہ آتا ہو۔تو وہ ایک میل جو ہے بیس میل بھی بن
جاتا ہے۔بیس میل کا چکر لگا کے۔کئی ڈرائیور ہیں جن کو راستہ نہیں آتا۔ہمارے ایک ڈرائیور
جب بھی ہمارے ساتھ گئے ہیں پنڈی۔راستہ بھول جاتے ہیں جو بتانا پڑتا ہے۔ایک دن وہ
کہنے لگے مجھے آتا ہے راستہ، آپ نہ بتا ئیں۔تو جس جگہ ہم نے جانا تھا۔وہ اس موڑ سے
بمشکل پونے میں تھی میں نے کہا اچھی بات ہے۔ہم تمہیں نہیں بتاتے لے جاؤ انہوں نے کوئی
سات آٹھ میل کا چکر دیا پھر وہاں پہنچے۔تو دوری اور بعد جو ہے وہ صرف فاصلے سے نہیں ہوتا
بلکہ عدم علم اور جہالت کے نتیجہ پر بھی بعد پیدا ہوتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ جنت کی راہوں کو اتنا روشن کر دیا جائے گا کہ مومن کا دل سمجھے گا
کہ جنت میرے قریب آگئی ہے۔میں اندھیروں میں بھٹکتا نہیں پھروں گا۔واضح راستے ہیں جو
میرے سامنے رکھ دیئے گئے ہیں۔اگر میں ان پر چلوں تو میں اپنے رب سے امید رکھوں گا کہ وہ
مجھے اپنی رضا کی جنت میں داخل کرے گا۔هُذَا مَا تُوعَدُونَ اس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے۔لحل آواب اس شخص کے لئے وعدہ کیا گیا ہے جو بار بار اپنے رب کی طرف رجوع کرتا ہے اور
شریعت کا محافظ ہے۔شریعت کے ہر حکم کو بجالا نا ضروری سمجھتا ہے۔اور اس کو یہ یقین ہوتا ہے کہ یہ

تفسیر حضرت علیلة اسبح الثالث
۳۴۳
میرا فرض ہے کہ میں اس بات کی حفاظت کروں کہ شریعت
کا یہ حکم تو ڑا نہیں جاتا۔سورة ق
(خطبات ناصر جلد دہم صفحہ (۱۹)
پس ایک مربی کو دوسروں کی نسبت زیادہ گداز دل ہونا چاہیے اسی لئے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم
دعوی کرتے ہو کہ ہماری اس شریعت کی حفاظت کا کام تمہارے سپرد کیا گیا ہے اگر تمہارا یہ دعویٰ ہے تو
اس دعویٰ کا جو تقاضا ہے اسے پورا کرو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِ أَوَّابٍ حَفِيظ۔مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُّنِيبِ یعنی میرا یہ وعدہ ہے کہ اس دنیا میں بھی جنت بعض
لوگوں کے اس قدر قریب کر دی جائے گی کہ وہ اس دنیا کی حسوں کے ساتھ اسے محسوس کرنے لگیں گے
اور میرا یہ وعدہ ان لوگوں کے لئے ہے جو میرے حضور جھکتے ہیں۔اوّاب ہیں اور (حفیظ ) وہ صرف
منہ کے دعویٰ سے شریعت کی حفاظت کرنے والے نہیں بلکہ وہ صحیح طور پر اور حقیقی معنی میں شریعت کی
حفاظت کرتے ہیں جہاں تک ان کی زندگی کا تعلق ہے وہ شریعت پر عمل کر کے اس کی حفاظت کرتے
ہیں اور جہاں تک دوسروں کا تعلق ہے وہ معروف کا حکم دے کر اور منکر سے روکنے کے ساتھ شریعت
کی حفاظت کرتے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شریعت کی حفاظت وہی شخص کر سکتا ہے (مَنْ خَشِيَ
الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ وَ جَاءَ بِقَلْبِ منیب ) جسے رحمان خدا اس کی کسی خوبی یا عمل کے نتیجہ میں نہیں بلکہ محض
بخشش اور عطا کے طور پر ایک گداز اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا اور اس کی عظمت کو پہچاننے والا دل
عطا کرتا ہے اور خشیت کا یہ دعویٰ محض ایسا دعویٰ نہیں جو صرف لوگوں کے سامنے کیا جائے بلکہ مَنْ
خَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِ اس کی تنہائی کی گھڑیاں اور اس کا باطن اس کے ظاہر کو اور اس کے ان لمحات کو جو
وہ اجتماعی طور پر گزارتا ہے جھلاتا نہیں۔مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ جس طرح اجتماع میں ، لوگوں سے
میل ملاقات اور معاشرہ کی ضروریات پورا کرتے وقت وہ اپنے دل کی خشیت کو اپنے عمل سے ظاہر کرتا
ہے اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ تنہائی کی گھڑیوں میں اپنے رب کے حضور اس کی عظمت کا اقبال
کرتے ہوئے اور اس کے جلال کا احساس رکھتے ہوئے وہ اس کی خشیت اپنے دل میں رکھتا اور اس
کے مطابق اپنے رب کے حضور اوّاب بنتا ہے۔یہ وہ قلب ہے جسے قلب منیب کہا جاسکتا ہے اور یہ وہ
قلب سلیم اور قلب منیب ہے جو ایک مربی کے دل میں دھڑکنا چاہیے۔اگر ایک مربی کے دل میں ایک
قلب منیب نہیں دھڑکتا اگر اس کا دل تنہائی کے لمحات میں بھی خشیت اللہ سے بھرا ہوا اور لبریز نہیں

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۳۴۴
سورة ق
اگر اس کا دل تنہائی کی گھڑیوں میں بھی اور میل ملاپ کے اوقات میں بھی اللہ تعالیٰ کی خشیت
کے نتیجہ میں بنی نوع کی ہمدردی میں گداز نہیں تو پھر ایسا شخص جو اس قسم کا دل رکھتا ہو حفیظ نہیں یعنی
شریعت کی حفاظت کرنے والا نہیں حالانکہ ہر مربی کا یہ دعویٰ ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ( نہ اپنی
کسی خوبی کے نتیجہ میں ) حفیظ ہوں۔میرے سپر د شریعت کی حفاظت ہے اور میں نے اپنی زندگی اس
کام کے لئے وقف کر دی ہے لیکن اگر اس کا عمل ایسا نہیں اگر اس کے اندر ریا پائی جاتی ہے اگر اس
کے اندر کبر پایا جاتا ہے اگر اس کے اندر خدا تعالیٰ کی مخلوق کی ہمدردی نہیں۔ان کے ساتھ پیار نہیں،
تعلق نہیں، اگر ان کی جسمانی اور روحانی تکلیف دیکھ کر اس کا دل تڑپ نہیں اُٹھتا ، اگر ایسے وقتوں میں
اس کا دل گداز ہو کر اور خدا تعالیٰ کے حضور جھک کر اپنے لئے اور ان کے لئے عاجزانہ طور پر بخشش اور
بھلائی اور خیر کا طالب نہیں تو کیا ایسا دل حفیظ ہو سکتا ہے؟ نہیں۔ایسا دل تو حفیظ نہیں۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۷۰ تا ۴۷۲)

آج 10 میں سے 10 باقی