سُوْرَۃُ الرَّحْمٰنِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيُطنِ الرَّحِيمِ
۳۸۳
سورة الرحمن
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الرحمن
آیت ۱ تا ۹
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔دو
الرّحمن لا عَلَّمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ الإِنْسَانَ عَلَمَهُ الْبَيَانَ الشَّمْسُ
وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ وَ النَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدُنِ وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ
الْمِيزَانَ ) أَلَا تَطْغَوا فِي الْمِيزَانِ۔سورہ رحمان کی ان آیات میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحمن ہے وہ کسی عمل کرنے والے
کے عمل کے بغیر اپنی نعمتیں نازل کرتا ہے انسان ابھی اس کرہ ارض پر پیدا نہیں ہوا تھا کہ یہ زمین اور یہ
آسمان آدم یعنی پہلے انسان کے استقبال کے لئے تیاریاں شروع کر چکے تھے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اس نے انسان کے لئے ہاتھ میں ایک تو قرآن کریم دے دیا فرما یا عَلَمَ الْقُرْآنَ اور دوسری طرف
فرما یا خَلَقَ الْإِنسان انسان کو اس نے بے انتہا قوتوں اور استعدادوں کے ساتھ پیدا کر دیا اور تیسرے یہ
کہ علمه البيان اس کو بیان کرنے کی طاقت دی جس کے نتیجہ میں انسان کے ہاتھ میں تاریخ آئی
خطوط اور مراسلات آئے اور علمی تحقیق کی جو فائنڈنگس (findings ) تھیں اور جونتائج نکلے تھے وہ
انسان کو ملے اس لئے کہ ہمار خدا رحمان خدا ہے اس نے رحمانیت کے جوش میں انسان کو قرآن کریم دیا اور
وہ ساری قوتیں اور طاقتیں عطا کیں جو انسان کو حیوان سے ممتاز کرنے والی ہیں اور اسے بیان دیا جس
کے نتیجہ میں تاریخ کا مدون کرنا آسان اور ممکن ہو گیا اور خطوط اور مراسلات کا ایک طریق جاری ہو گیا اور
علمی تحقیق سے یہ ثابت ہو گیا کہ چاند اور سورج اور ستارے اور جڑی بوٹیاں اور درخت وغیرہ سب

۳۸۴
سورة الرحمن
تفسیر حضرت خلیفة اسبح الثالث
خدا تعالیٰ کے حکم کے نیچے ہیں رحمان خدا نے ان کو قانون قدرت میں باندھ دیا ہے اور آسمان
کو اتنا بلند کر
دیا ہے کہ آج کا مہذب
اور ترقی یافتہ انسان علمی میدانوں میں اس عالمین کے ورلے کناروں پر کھڑا
ہے تو جاہل لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ انہوں نے اس عالمین کو فتح کر لیا ہے لیکن سائنسدان اب بھی یہی
کہتے ہیں کہ انہوں نے ( پنجابی کے ایک محاورہ کے مطابق ) عالمین کو ابھی بھورا ہے یعنی ناخنوں سے
کھرچ کے ذراسی چیز ان کے ہاتھ میں آئی ہے اور اس پر انہوں نے ریسرچ کی ہے گویا اس کا ئنات
میں اتنی وسعتیں ہیں کہ وہ ہمارے ذہن میں نہیں آسکتیں یہ سب کچھ بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَضَعَ الْمِیزان کہ خدا نے اس یونیورس اس عالمین میں توازن بیلنس (balance) کا
اصول قائم کیا ہے خدا نے انسان کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ اس میزان کو ان سیٹ (unset) کر سکے
لیکن اسے حکم یہ دیا ہے کہ تم نے ان سیٹ (unset) نہیں کرناور نہ فساد پیدا ہو جائے۔مختصراً ایک دوسری آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اَنْزَلَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ (الشوری: ۱۸) گویا
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے اسی طرح میزان کے اصول کو حق کے ساتھ قائم
کیا ہے۔یہ جو میزان ہے یا بیلنس (balance) ہے اس کا مفہوم ہر ایک بچے بڑے کے ذہن میں آ جانا
چاہیے اور وہ یہ ہے کہ ایسی نسبتیں قائم کی گئی ہیں جو عدل کے تقاضوں کو پورا کرنے والی ہیں مثلاً ہم آج کی
سائنس کے نیوٹریشن کے محاورہ میں کہتے ہیں۔بیلنسڈ ڈائٹ (balanced diet ) مثلاً یعنی
متوازن غذا جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مثلاً انسان کو روزمرہ کی غذا میں اتنا گوشت کھانا چاہیے لحمیات
کا حصہ، اتنی شکر کھانی چاہیے سٹارچ کا حصہ، اتنی چکنائی کھانی چاہیے مکھن وغیرہ کا حصہ، اتنا پھل کھانا
چاہیے اتنے ڈرائی فروٹ یعنی اخروٹ اور بادام وغیرہ غرض اس بارہ میں انسان بڑی تفصیل میں گیا ہے۔اور اس کو لوگ کہتے ہیں بیلنسڈ ڈائٹ (balanced diet ) متوازن غذا اس معنی میں بیلنسڈ
(balanced ) کہ اس کے مقابلہ میں انسانی صحت ترازو کے ایک پلڑے میں ہو اور دوسری طرف یہ
بیلنسڈ (balanced) غذا ہو تو صحت قائم رہے گی نہ بنیوں کی طرح گھی اور میٹھا زیادہ کھا کر کہ پیٹ
موٹے ہو جائیں وہ ہر وقت لڈو کھاتے رہتے ہیں اور نہ ان لوگوں کی طرح کہ جن بیچاروں کو پوری
طرح کھانے کو بھی نہیں ملتا ان کی ہڈیاں نکلی ہوئی ہیں کھلے پچکے ہوئے آنکھیں اندر گڑھے میں گئی ہوئی

۳۸۵
سورة الرحمن
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ہوتی ہیں اصل صحت کو جو چیز قائم رکھتی ہے وہ یہی بیلنسڈ ڈائٹ (balanced diet) یعنی توازن
غذا ہے۔خدا تعالیٰ نے اس دنیا میں مختلف غذائی اجزاء اور انسانی صحت کے ساتھ بیلنسڈ
(balanced ) یعنی توازن کو قائم کیا ہے خدا تعالیٰ کہتا ہے میں نے عالمین میں اس میزان کا اصول
چلایا ہے یہ میری قدرت کی بنیاد ہے دست قدرت سے یہ کائنات بنی اور اس میں توازن پایا جاتا ہے
مثلاً میں دوسری انتہا کو لیتا ہوں جو وسعتوں والی انتہاء ہے۔ہمارا ایک سورج ہے اس کے گرد
چند سیارے ہیں جسے نظام شمسی کہتے اس خاندان میں زمین بھی شامل ہے یہ ایک خاندان ہے اور اتنی
زیادہ تعداد میں ہے کہ ان کو انسان ابھی تک گن بھی نہیں سکا وہ جب اکٹھے ہوجائیں تو ان کا ایک قبیلہ بنتا
ہے اور اس کو ٹیکسی (galaxy) کہتے ہیں اور یہ تعداد میں بے شمار ہیں ان خاندانوں کے مجموعے یعنی
نظام ہائے شمسی کا مجموعہ گلیکسی (galaxy) کہلاتا ہے جولوگ ستاروں کا علم رکھتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جو
گلیکسیز (galaxies) ہیں ان کی تعداد ہم سے گئی نہیں گئی۔میں نے بتایا ہے کہ میں اس کائنات کی
وسعتوں کی بات کر رہا ہوں بیلنس (balance) یعنی توازن کو قائم رکھنے کے لئے نظام شمسی کو لے لو
فرما یا الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسبان ایک اصول ہے جو ایک رفتار پر ایک جہت میں ایک ہی زاویہ اور محور
پر کارفرما ہے زمین ایک ہی محور پر گردش کرتی ہے۔اسی طرح چاند ہے سائنسدان کہتے ہیں کہ اگر چند
نیزوں کے فرق سے زیادہ قریب ہوتی زمین سورج سے تو یہاں اتنی گرمی ہوتی کہ انسان زندہ نہ رہ سکتا
اور اگر چند نیزوں کے فرق سے پرے ہوتی ، دور ہوتی تو یہاں اتنی سردی ہوتی کہ انسان زندہ نہ رہ
سکتا۔یہی بیلنس (balance) ہے جسے وضع المیزان میں بیان کیا گیا ہے۔اس کائنات میں
ایک خاص توازن قائم کیا گیا ہے سورج اور ان زمین کے درمیان ایک خاص فاصلہ ہے۔زمین
ایک محور، اس کی اپنی جہت اور رفتار ہے جس کے مطابق وہ گھوم رہی ہے۔غرض قرآن کریم نے
چودہ سو سال پہلے اعلان کر دیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے اس یو نیورس اس عالمین میں میزان یعنی تو ازن کا
ایک اصول قائم کر دیا ہے آج کل کئی دہر یہ لوگ کہہ دیتے ہیں خدا ہے ہی نہیں یعنی وہ خدا نہیں جس
نے چودہ سوسال پہلے ہمیں بتادیا تھا کہ یہ اصول قائم ہے قرآن کریم ایسے ہی کئی دوسرے علوم سے
بھرا ہوا ہے۔انسان کو تو پچھلی دو ایک صدی میں ان علوم کا پتہ لگنا شروع ہوا ہے جو اس میں بتائے
گئے ہیں۔

تفسیر حضرت علیلة اسم الثالث
۳۸۶
سورة الرحمن
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس عالمین میں ایک تو میزان کا قانون بنایا ہے دوسرے ہم نے عالمین میں ایک
اور اصول قائم کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ١٣)
اس عالمین کی ہر شے کو بلا استثنا یہ حکم ہے کہ وہ انسان کی خدمت میں لگی رہے یعنی وہ گلیکسی (galaxy)
اں تک ہمارا تخیل بھی نہیں پہنچا۔وہ ستارے جن کی تعداد ہم گن نہیں سکے ان کو خدا تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ تم
انسان کی خدمت کرو۔تیسرا اصول جو خدا تعالیٰ نے ہمیں بتایا اسلام نے ہمیں بتایا قرآن کریم نے ہمیں بتایا وہ یہ ہے کہ
انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا گیا ہے یعنی جہاں ایک طرف عالمین کو انسان کی خدمت کے لئے حکم
دیا گیا ہے وہاں انسان کو یہ طاقت دی گئی ہے کہ ہر وہ خدمت جو یہ عالمین انسان کی کر سکتا ہے وہ اس
عالمین سے لے۔خدمت لینے کی ایسی قوتیں اور استعداد میں دی گئی ہیں کہ جو عالمین کے نزدیک
چیزیں یا اجزا ہیں یا دور کے اجزاء ہیں ان سے خدمت لینے کی طاقت اور قوت اور استعداد انسان کو دی
گئی ہے یہ بڑے زبردست اصول ہیں جن کا اعلان کیا گیا ہے یہ جو میزان ہے یہ اپنے مختلف یونٹوں
میں اور حصوں میں منتشر اور پراگندہ نہیں ہے بلکہ کسی ایک جگہ کو آپ پکڑ لیں تو دیکھیں گے کہ پھر اس
کا تعلق اگلے کے ساتھ پھر اس کا اگلے کے ساتھ پھر اس کا اگلے کے ساتھ پھر اس کا اگلے کے ساتھ پھر
اس اگلے کے ساتھ یہاں تک کہ اس میزان میں اس بیلنس (balance ) میں ہر چیز بندھ جاتی ہے
پھر جب ایک مکمل یو نیورنس بنتی ہے تو وہ اپنی تکمیل میں بیلنسڈ (balanced ) ہوتی ہے یعنی جو
بیلنس (balance) جو نظام ہائے شمسی کا اپنی گلیکسی (galaxy) ہے اور ٹیکسیز (galaxies)
کا اپنے درمیان ہے یہی نظام انسان کے دل کے کیمیکل اجزاء میں اور گلیکسی (galaxy) کے اندر
بھی ہے کیونکہ یہ جو بیلنس (balance) ہے یہ جو میزان کا اصول ہے یہ جو توازن قائم کیا گیا ہے اس
میں بھی آگے انتشار نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کی واحدانیت اس کو برداشت نہیں کرسکتی۔گل
خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۲۰۷ تا ۲۱۱)
ڈاکٹر اب اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق پروٹین میں بھی ایک توازن
قائم رکھنا چاہیے۔خدا کو تو وہ نہیں جانتے۔یہ فقرہ میں کہہ رہا ہوں۔بہر حال ڈاکٹر یہ کہتے ہیں کہ انسان
نے اگر صحت مند رہنا ہے تو اس کو اپنی روزانہ کی پروٹین کی مقدار میں بھی آگے یہ خیال رکھنا چاہیئے کہ

تفسیر حضرت خلیفہ اسیح الثالث
۳۸۷
سورة الرحمن
اتنے فیصد میں گوشت سے حاصل کروں گا ( گوشت کی آگے پھر کئی قسمیں بن جاتی ہیں مچھلی وغیرہ لیکن
اس کو میں چھوڑتا ہوں ) اور اتنے فیصد میں پنیر سے حاصل کروں گا اور اتنی دودھ سے لوں گا اور اتنی
بادام وغیرہ سے لوں گا اور اتنی میں Legumes یعنی دالوں سے لوں گا۔دالوں میں سے کسی میں کم
پروٹین ہوتی ہے اور کسی میں زیادہ۔بہر حال خدا تعالیٰ کی شان ہے اس نے بے تحاشا چیز میں بنادیں اور
ہمیں کہا کہ وَضَعَ الْمِيزَانَ اَلَا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ کہ اس نے میزان پیدا کیا ہے اور تمہیں حکم یہ ہے کہ
اس اصول میزان کو اس بیلنس (balance) کو توڑنا نہیں۔اب انگریزوں نے بالکل اسی لفظ کا ترجمہ
استعمال کرنا شروع کر دیا ہے چنانچہ وہ کہتے ہیں بیلنسڈ ڈائٹ(balanced diet) یعنی متوازن
غذا۔قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے کہا تھا کہ خدا نے ہر چیز میں میزان بنایا ہے اَلا تَطْغَوا في
المیزان تمہیں حکم یہ ہے کہ اس اصول کو نہ توڑنا، اس بیلنس (Balance) کو اپ سیٹ (Upset)
نہ کر دینا ورنہ تمہاری صحبتیں خراب ہو جائیں گی۔پس ہمیں یہ تو اختیار ہے کہ ہم متوازن غذا کھائیں، وزن کو برقرار رکھیں اور ہمیں ٹھیک صحت مل
جائے یا ہم اس اصول کو توڑیں اور بیمار ہو جا ئیں۔اِذَا مَرِضْتُ (الشعراء: ۸۱) میں یہ بتایا گیا ہے کہ
انسان خود بیمار ہوتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی شفا کے لئے جھکتا ہے لیکن ہمیں یہ اختیار نہیں دیا
گیا کہ ہم گوشت کھائیں اور ہماری خواہش یہ ہو کہ ہمیں نشاستہ مل جائے اور ہمیں یہ اختیار نہیں دیا گیا
کہ ہم کھائیں پنیر اور یہ سمجھیں کہ ہمارے جسم میٹھے کا فائدہ حاصل کر لیں۔یہ بات ہمارے اختیار میں
نہیں ہے۔وہاں خدا تعالیٰ نے اپنا قانون چلایا ہے۔خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۳۵۱،۳۵۰)
آیت ۲۸،۲۷ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَ يَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ
ذُو الْجَللِ وَالْإِكْرَامِ
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو بیماریوں اور امراض کے لئے شفا قرار دیا ہے۔یہ کتاب عظیم انسان کی
اخلاقی بیماریوں کو بھی دور کرتی ہے اس کی روحانی بیماریوں کو بھی دور کرتی ہے اور ان زخموں کے لئے بھی
جو انسان اپنی فطرت اور طبیعت کے تقاضا کے مطابق محسوس کرتا ہے اور اسے تکلیف پہنچاتے ہیں بطور
پھا یہ کے کام آتی ہے۔

تفسیر حضرت لعليلة امسیح الثالث
۳۸۸
سورة الرحمن
ہمیں کل اپنے ایک اچھے دوست، پایہ کے عالم ، خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق
اور احمدیت کے فدائی کی جدائی کا صدمہ پہنچا ہے۔اور فطرتا ہمیں اس سے
غم اور دکھ محسوس ہوتا ہے۔لیکن ہم خدا تعالیٰ کی کتاب کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے اپنے رب سے تسکین حاصل کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان دو آیات میں جو میں نے ابھی پڑھی ہیں فرماتا ہے کہ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ
رَبَّكَ ذُو الْجَللِ وَالاکرام زمین پر ہر چیز جو پائی جاتی ہے وہ فنا ہونے والی ہے۔سوائے ان باتوں
اشیاء اور وجودوں کے جنہیں اللہ تعالیٰ باقی رکھنا چاہے وہ خداذ والجلال بھی ہے اور ذوالاکرام بھی ہے۔ان دونوں آیات میں اللہ تعالیٰ نے ایک ہی وقت میں اعلان فنا بھی کیا ہے اور اعلان بقا بھی کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بعض چیزوں کو کلیتاً فنا ہونے سے محفوظ رکھا ہے۔اور اس نے ان چیزوں کو اپنی
مشیت کے ماتحت ایک بقا عطا کی ہے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے اور جو دو آیات میں نے پڑھی ہیں وہ بھی مختصراً اس
کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ ایک تو انسان کی روح مرنے کے بعد بقا حاصل کرتی ہے اور دوسرے
قرآن کریم سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اعمال صالحہ کو بھی باقی رکھتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ ان
دونوں آیات میں فرماتا ہے کہ ہر چیز جو اس دنیا میں ہے۔آخر یہاں سے چلی جائے گی۔نہ انسان
یہاں رہے گا کہ وہ بھی فانی ہے اور نہ اس کے اعمال۔جہاں تک مرنے والے کی ذات کا تعلق ہے اس دنیا
میں باقی رہیں گے بلکہ وہ اعمال مرنے والے کے ساتھ ہی دوسرے جہاں میں لے جائے جائیں گے۔كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَهْلِ وَالْإِكْرَامِ ہر چیز جو زمین پر پائی جاتی ہے فانی
ہے۔سوائے ان اشیاء اور وجودوں کے جنہیں خدا تعالیٰ باقی رکھنا چاہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے ان آیات کے ایک معنی تفسیر صغیر (صفحہ ۷۱۲ ) میں یہی کئے ہیں کہ اس سرزمین پر جو کوئی بھی
ہے آخر ہلاک ہونے والا ہے اور صرف وہ بچتا ہے۔جس کی طرف تیرے جلال اور عزت والے
خدا کی توجہ ہو۔پس وہ لوگ اپنے ان اعمال کے ساتھ جن کے ذریعہ وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کو دنیا
میں قائم رکھنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے بقا حاصل کرتے ہیں۔یعنی ان کو بقا حاصل ہوتی
ہے۔جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں (جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے ) صاحب عزت وہی ہوتے ہیں جو

تفسیر حضرت خلیفہ اسیح الثالث
۳۸۹
سورة الرحمن
صاحب تقویٰ ہوں جیسا کہ فرمایا۔اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُم (الحجرت : ۱۴) یعنی خدا تعالیٰ
کی نگاہ میں وہی عزت پاتے ہیں جو قرآن کریم کے بتائے ہوئے اصول تقویٰ کی باریک راہوں پر
گامزن ہوتے ہیں اور رضائے الہی کی باعزت جنتوں میں اللہ تعالیٰ ان کا ٹھکانہ بناتا ہے۔پس یہاں
ایک طرف یہ فرمایا کہ اس دنیا میں نہ کسی شخص نے باقی رہنا ہے اور نہ جہاں تک اس کی ذات کا تعلق
ہے اس کے اعمال نے باقی رہنا ہے اور دوسری طرف یہ فرمایا کہ یہاں کی زندگی کے خاتمہ کے ساتھ تم
پر کلی فنا وارد نہیں ہوگی بلکہ تمہاری ارواح کو دوسرے اجسام دے کر ایک دوسری دنیا میں زندہ رکھا
جائے گا۔اس لئے بے فکر نہ ہونا یہ سمجھتے ہوئے کہ مرنے کے ساتھ تمہارا معاملہ خدا تعالیٰ سے کلیۂ کٹ
چکا ہے وہ کٹا نہیں بلکہ اے انسانو اور اے آدم زادو! تمہارے ساتھ ہمارا واسطہ ابد تک قائم رہے گا۔تمہاری ارواح کو ہم نے زندہ رکھنا ہے۔یہ خدائے ذوالجلال اور ذوالاکرام کا فیصلہ ہے۔وَجهُ رَبَّكَ کے ایک معنی یہ ہیں کہ وہ اعمال جو انسان اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو کر اور اس کی توجہ
اور رضا کو جذب کرنے کے لئے بجالاتا ہے۔تو یہاں یہ فرمایا کہ انسان کے تمام اعمال ہلاک کر دئے
جاتے ہیں سوائے ان اعمال کے جن کے ذریعہ انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خواہش رکھتا ہو
جو خالصہ خدا تعالیٰ کے لئے کئے گئے ہوں۔اس کی رضا جوئی میں بجالائے گئے ہوں ایسے اعمال پر
فنا وارد نہیں ہوتی۔جو اعمال ایسے نہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان پر ہمارے منشاء اور قانون کے مطابق فناوارد ہو جاتی
ہے ایسے اعمال کی فنا اور ان کے نیست و نابود کئے جانے کے متعلق جو باتیں ہمیں معلوم ہوتی ہیں وہ یہ
ہیں کہ ایک تو خدا تعالیٰ ایسے اعمال کے بجالانے والوں کو اس دنیا میں ہی سزا دے کر ان کے بعض
اعمال کو باطل کر دیتا ہے۔یعنی کچھ بد اعمال ایسے ہوتے ہیں کہ انسان کو ان کی سزا اس دنیا میں ہی مل
جاتی ہے اور اُخروی زندگی میں ان کی سزا پھر اسے نہیں ملتی۔ہاں دوسرے ایسے بد اعمال کی سزا اسے
اُخروی زندگی میں ملتی ہے جن کی سزا اسے اس دنیا میں نہیں مل چکی ہوتی۔دوسرے خدا تعالیٰ ایسے بد اعمال کو اس طرح بھی ہلاک کرتا ہے کہ ان
کا وہ نتیجہ نہیں نکلتا جو ان کے
بجالانے والے نکالنا چاہتے ہیں۔مثلاً وہ اعمال جو خدا تعالیٰ کے رسول اور اس کے سلسلوں کو ہلاک
کرنے اور انہیں مٹانے کے لئے منکرین بجالاتے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ بے نتیجہ کر دیتا ہے اور اس طرح

تفسیر حضرت خلیلة اسم الثالث
۳۹۰
سورة الرحمن
ان معنوں کی رو سے ان پر ہلاکت اور فتاوار دہو جاتی ہے۔تیسرا طریق ان بد اعمال کو فنا کرنے کا خدا تعالیٰ نے یہ رکھا ہے کہ وہ ان اعمال اور ان کے
بجالانے والوں کو جہنم میں ڈال کر ان بد اعمال کو فنا کر دیتا ہے۔اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ جہنم پر ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ اس میں کوئی انسانی روح نہیں رہے گی۔(کنز العمال صفحه ۲۴۰ مصری ) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام انسان چاہے وہ کتنے ہی گنہ گار کیوں نہ
ہوں۔چاہے وہ کتنے ہی خدا تعالیٰ کو ناراض کرنے والے کیوں نہ ہوں ان کے بد اعمال جہنم میں جا کر
ایک وقت میں ہلاک اور فنا ہو جائیں گے۔کیونکہ یہ بات تو ماننے کے قابل نہیں کہ بد اعمال فنا بھی نہ
ہوں اور ان کے ساتھ ایک شخص کو ایک وقت تک جہنم میں رکھا جائے اور دوسرے وقت میں اسی شخص کو
انہی بد اعمال کے ساتھ جنت میں لے جایا جائے۔غرض جہنم بھی بد اعمال کی ہلاکت کا ایک ذریعہ ہے۔اس کے مقابلہ میں وہ اعمال صالحہ جن سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کی جاتی ہے۔اور جنہیں
فنا فی الرسول کے ذریعہ اور تقویٰ کی ان باریک راہوں پر گامزن ہو کر بجالایا جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں بیان فرمائی ہے۔ان کی بقا کے بھی مختلف طریق ہیں۔ذاتی طور پر اس شخص کے اعمال
جو وفات پا جاتا ہے۔جہاں تک اس کی ذات کا تعلق ہے اس
دنیا میں باقی نہیں رہتے اور اس طرح ان
اعمال پر بھی اس فرد کے ساتھ ہی ایک فناوارد ہو جاتی ہے۔لیکن جس طرح اس کی روح کو زندہ رکھا جاتا
ہے۔اسی طرح ان نیک اعمال کو بھی اللہ تعالیٰ اس کے لئے زندہ رکھتا ہے۔اور صرف زندہ ہی نہیں رکھتا
بلکہ انہیں بڑھا تا رہتا ہے۔وہ ان سے بیج کا کام لیتا ہے اسی لئے جنت کی نعماء نہ ختم ہونے والی ہیں۔جیسا کہ فرمایا۔عَطَاء غَيْرَ مَجْنُودٍ (هود : ۱۰۹) یعنی ان نعماء پر کبھی فتاوار نہیں ہوتی وہ باقی رہتی ہیں
اور باقی رہیں گی۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ایمان باغوں کی شکل
میں اور اعمال صالحہ نہروں کی شکل میں اُخروی زندگی میں باقی رکھے جاتے ہیں۔یعنی وہ افراد جن
کی روحوں کو خدا تعالیٰ نے اپنی رضا کے عطر سے ممسوح کیا۔ان کی روحوں کے ساتھ ان کے اعمال
صالحہ بھی باقی رکھے جاتے ہین جن سے وہ ابد الآباد تک فائدہ حاصل کرتے رہیں گے۔اعمال صالحہ کی بقاء کا دوسرا طریق جو ہمیں اسلام میں نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ دنیا میں
کسی سلسلہ کو قائم کرتا ہے اس لئے کہ وہ اس کی عظمت اور اس کے جلال کو قائم کرے تو اس برگزیدہ

۳۹۱
سورة الرحمن
تفسیر حضرت خلیفة اسبح الثالث
جماعت کو بحیثیت جماعت اللہ تعالیٰ کی راہ میں فنا ہونے کی وجہ سے اس دنیا میں بھی ایک لمبا عرصہ
عزت کی زندگی عطا کی جاتی ہے اور صالحین کا بدل پیدا کر کے ان اعمال صالحہ کو اس وقت تک کہ اس
قوم اور سلسلہ کی ہلاکت کا وقت آجائے انہیں قومی بقاء عطا کرتا ہے۔غرض يَبْقَى وَجُهُ رَبِّكَ ذُو الْجَللِ
و الاكرام وہ اعمال جو خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر کئے جاتے ہیں جن میں غیر کی ملونی نہیں ہوتی۔جنہیں
انسان بے نفس ہو کر اپنے اوپر عجز انکسار نیستی اور فنا طاری کر کے خود کو کچھ نہ سمجھ کر بلکہ اپنے رب کو ہی
سب کچھ سمجھتے ہوئے۔اس کی نعمتوں کو حاصل کرنے کے لئے کوشش اور مجاہدہ کر کے بجالاتا ہے۔انہیں اسی رنگ میں اس قوم میں باقی رکھا جاتا ہے کہ جب اس کے بعض افراد اس دنیا سے رخصت ہو
جاتے ہیں تو ان کے بعض قائم مقام کھڑے ہو جاتے ہیں۔اور اس طرح اللہ تعالیٰ اس قوم میں ان
اعمال صالحہ کا ایک لمبا سلسلہ قائم کر دیتا ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۴۲۴ تا ۴۲۸)
اسلام کہتا ہے اللہ ہے اور وہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔عدد کے لحاظ سے وہ ایک
ہے اور مرتبہ کے لحاظ سے اللہ کا کوئی ہم پلہ اور ہم مرتبہ نہیں ہے۔واجب الوجوب ہونے میں ایسی چیز
یا کوئی ایسا انسان یا جاندار یا فرشتہ یا جن یا جو مرضی کہ لوغرض کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو واجب الوجوب
ہو یعنی جس کا ہونا ضروری ہو۔اللہ کے سوا ہر چیز اپنی ذات کے لحاظ سے ہلاک ہونے والی ہے اور
كُل مَنْ عَلَيْهَا فان کے اعلان کے نیچے آتی ہے۔۔۔۔۔۔پھر اسلام نے ہمیں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ازلی ابدی ہے۔ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی۔میں یہ بتادوں کہ زمانہ کے متعلق جب ہم کوئی لفظ استعمال کرتے ہیں یا کوئی بات کرتے ہیں تو ہم اپنے
قائم کردہ معیار کے مطابق بات کرتے ہیں مگر خدا تعالیٰ ازلی ابدی ہے اور وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ قائم
رہنے والا ہے۔فرمایا يَبْقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَللِ وَالْإِكْرَامِ اللہ تعالیٰ پر
کبھی موت اور فنا طاری نہیں
ہوسکتی اور ایسے ہی ادنی درجہ کا نعطل حواس بھی اس کے لئے جائز نہیں۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب طلباء
کلاس میں بیٹھے ہوتے ہیں تو اگر کسی طالب علم کا دماغ تھکا ہوا ہو یا وہ لا پرواہ ہو تو اگر ایک لمحہ کے لئے
اس کی توجہ اپنے استاد کی باتیں سننے سے ہٹ جائے تو پھر اسے یہ پتہ نہیں لگتا کہ استاد کیا کہہ رہا ہے مگر
اللہ تعالی تعطل حواس کے نقص سے منزہ ہے۔خدا تعالیٰ کی صفات میں ایک لمحہ کے ہزارویں حصہ میں
تعطل حواس نہیں پایا جاتا۔یہ مکن ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں کسی وقت تعطل حواس پیدا ہو جائے۔

تفسیر حضرت خلیفہ اسیح الثالث
۳۹۲
سورة الرحمن
اللہ تعالی ازلی و ابدی ہے وہ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ہے۔وہ اپنی ذات سے زندہ ہے۔وہ کامل حیات کا مالک
ہے اور اپنی ذات سے قائم ہے۔اس کے قیام میں بھی کمال پایا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور
ہستی نہیں جو اپنی ذات میں زندہ ہو اور اپنی ذات سے قائم رہ سکتی ہو۔اس لئے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ خدا
کی ذات بزرگ و مقدس ہے۔ضعف اور ناتوانی اس کی طرف منسوب ہی نہیں کی جاسکتی۔اس کی
ساری صفات اپنے کمال پر پہنچی ہوئی ہیں۔اس کی ذات اور صفات میں تھوڑ اسا ضعف اور نقصان بھی
نہیں پایا جاتا۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۰۴ تا ۲۰۷)
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مکان کے لحاظ سے یا زمان کے لحاظ سے ( دونوں پہلو اس کے اندر آتے
ہیں) تمہیں اپنی وجہ یعنی تو جہ کو مسجد حرام کی طرف رکھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ فرمایا: وَيَبْقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَللِ وَالْإِكْرَامِ
اس کے معنے کرتے ہوئے امام راغب نے مفردات میں لکھا ہے۔جو باقی رہنے والی چیز ہے وہ ایسے اعمال صالحہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کئے
جاتے ہیں۔یعنی وہ اعمال صالحہ جنہیں انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر بجالاتا ہے وہ گویا
وجه ربك کے مترادف ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے جو کوشش کی جاتی ہے
وہ قائم رہتی ہے اور باقی تو ہر عمل ضائع ہو جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایک اور جگہ فرماتا ہے: كُل شَيْءٍ هَالِكُ إِلَّا وَجْهَهُ (القصص: ۸۹)
امام راغب نے اس آیت کے یہ معنی کئے ہیں کہ
كُلُّ شَيْءٍ مِنْ أَعْمَالِ الْعِبَادِ هَالِكُ وَبَاطِلُ إِلَّا مَا أُرِيْدَ بِهِ اللَّهُ
یعنی انسانوں کے اعمال میں سے ہر عمل ہلاک ہونے والا اور لا یعنی اور باطل ہے سوائے اس عمل
کے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔آیت ۴۷ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتِن
خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۱۴۹،۱۴۸)
خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتِن یعنی وہ شخص جو اپنے دل

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۹۳
سورة الرحمن
میں خدا تعالیٰ کی بلندشان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر وقت اس کے خوف کا احساس اپنے دل میں رکھتا ہے
اور سمجھتا ہے کہ میں اپنے عمل کا ایک تحفہ اپنے خدا کے حضور تو پیش کر رہا ہوں۔آگے اس کی مرضی ہے کہ
وہ اسے قبول کرے یا نہ کرے۔خدا تعالیٰ کہتا ہے ہم ایسے شخص کو یہ بشارت دیتے ہیں کہ ہم اسے دو
جنتیں دیں گے۔ان میں سے ایک جنت وہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے پیاروں کو اس دنیا میں عطا کرتا ہے
اور دوسری جنت وہ ہے جو اُخروی زندگی میں یعنی اس دنیا سے کوچ کر جانے کے بعد محض اللہ تعالیٰ کے
فضل سے مومن کو نصیب ہوتی ہے۔غرض اس خوف کی وجہ سے جس کی تلقین خدا تعالیٰ کرتا ہے۔ہمارے دلوں میں مایوسی پیدا نہیں ہوتی اور نہ اسے پیدا ہونا چاہیے کیونکہ خوف اپنی جگہ پر قائم ہے اور
امیدا اپنی جگہ پر قائم ہے۔گو ہمیں ڈرتے ڈرتے زندگی کے دن گزارنے چاہئیں۔لیکن اس کے ساتھ
ہی زندگی کے کسی لمحہ میں بھی ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مایوسی مومن کی علامت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ
نے اسے کافر کی علامت قرار دیا ہے۔جیسا کہ وہ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔إِنَّهُ لَا يَا يُعَسُ مِنْ
روح الله اِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ (يوسف : ۸۸)
اصل بات یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کا فرلوگوں کے سوا کوئی انسان نا امید نہیں ہوتا۔غرض
خوف اور مایوسی میں بڑا فرق ہے اور ہمیں اس فرق کو ہمیشہ یادرکھنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ نے جو یہ کہا ہے
کہ وہ شخص یا قوم جو خوف کے مقام کو اختیار کرتی ہے اور اپنے رب سے ڈرتے ڈرتے اپنی زندگی
گزارتی ہے۔وہ اسے دو جنتیں دیتا ہے ایک جنت اسے اس ورلی زندگی میں عطا ہوتی ہے اور ایک
جنت اُخروی زندگی میں اسے ملتی ہے ورلی زندگی کی جنت کا اس حدیث میں بڑی وضاحت کے ساتھ
ذکر آیا ہے جو میں نے پچھلے جمعہ کے خطبہ میں سنائی تھی۔کیونکہ جس معاشرہ میں غیبت نہ ہو۔جس
معاشرہ میں فخر و مباہات نہ کیا جائے۔جس معاشرہ میں کوئی شخص بھی اپنے بھائی سے تکبر کے ساتھ پیش
نہ آئے اس میں عجب اور خود پسندی کا مظاہرہ نہ ہو کوئی ایک دوسرے پر حسد نہ کر رہا ہو۔بلکہ سارے
ہی ایک دوسرے پر رحم کرنے والے ہوں جس معاشرہ میں خدا تعالیٰ کی عبادت ریا کے طور پر نہ ہو بلکہ
اخلاص کے ساتھ ہو یعنی ہر ایک شخص مخلصانہ دل کے ساتھ اپنے رب کو یاد کر رہا ہو۔تمام لوگ اپنے تمام
اعمال محض خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر بجالاتے ہوں۔تو ایسا معاشرہ یقینا جنت کا معاشرہ ہے۔جس

تفسیر حضرت علیلیه اسبح الثالث
۳۹۴
سورة الرحمن
میں کوئی شخص کسی دوسرے کو دکھ دینے کا باعث نہیں بنتا۔ہر شخص کو جسمانی اور روحانی دونوں قسم کا
سکون حاصل ہوتا ہے۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۱۱۶،۱۱۵)
آیت ١ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ۔جس شخص پر احسان ہوا ہے اس کو اللہ تعالیٰ ایک اور زاویہ نگاہ سے مخاطب کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن : ۶۱) کہ کیا احسان کا بدلہ اور احسان کی جزا احسان کے
سوا کچھ اور بھی ہوسکتی ہے۔یعنی جس شخص نے حسن سلوک کیا اس
کو تو یہ کہا کہ تم نے بدلہ میں احسان کی
توقع نہیں رکھنی کیونکہ تم نے جو کچھ کیا ہے میری خاطر کیا ہے اور جس کے ساتھ حسن سلوک ہوا تھا جس
کی خاطر اس نے دکھ اُٹھائے تھے جس کی خدمت کی گئی تھی اس کو یہ کہا کہ اگر تم میری سچی پرستش کرنا
چاہتے ہو تو یہ یاد رکھو۔مَنْ لَّمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ الله اگر تم اپنے خدمت گزار بندوں، اپنے
پیار کرنے والے بھائیوں کی جو تمہاری خاطر دکھ اُٹھاتے ہیں اسی طرح خدمت کرنے کیلئے تیار نہیں
ہو گے ( جب بھی اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے) اور تمہارے دل میں شکر کے جذبات نہیں ہوں گے تو تم
نے خدا تعالیٰ کی پرستش کا حق ادا نہیں کیا۔اگر تم تو حید خالص پر قائم رہنا چاہتے ہو اور اس حکم کی تعمیل
کرنا چاہتے ہو کہ وَ مَا أَمِرُوا إِلا لِيَعْبُدُ اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین تو تمہارا فرض ہے کہ جب کوئی
بھائی تم سے محبت اور پیار کا احسان اور ایتائے ذی القربیٰ کا سلوک کرے تو تم اس کے مقابلہ میں اپنی
قوت اور استعداد کے مطابق اس سے بڑھ کر سلوک کرنے کی کوشش کرو اور اس کے لئے اپنے دل میں
انتہائی شکر کے جذبات پیدا کرو۔شکر کے جذبات پیدا کرو۔یہ تعلیم تو احسان کا بدلہ لینے اور دینے سے
متعلق تھی۔جزا اور سزا کا ایک پہلو اور بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی نے کسی کو دکھ پہنچا یا ہو تو اس کے متعلق
بھی جزا اور بدلہ کا سوال ہوتا ہے اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے جو بنیادی حکم دیا ہے وہ یہ ہے کہ وَجَزَوا
سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا (الشوری:۴۱) یعنی جتنی کسی نے بدی کی ہے جتنا دکھ کسی نے پہنچایا ہے جتنا ظلم
کسی نے کیا ہے جتنا مال کسی نے غصب کیا ہے اس سے زیادہ اسے نقصان نہ پہنچاؤ ، جتنی تھیں
احساسات کو کسی نے پہنچائی ہے اتنی ٹھیس پہنچانے کی تمہیں اجازت ہے زیادہ کی نہیں۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۶۱۲ تا ۶۱۳ )

آج 10 میں سے 10 باقی