سُوْرَۃُ الْحَدِیْدِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت علی المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ
۴۱۳
سورة الحديد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحديد
آیت ۹ ، ۲۰،۱۰ وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُم
لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ اَخَذَ مِيثَاقَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ هُوَ الَّذِى
يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِةٍ أَيْتٍ بَيِّنتٍ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ وَ إِنَّ
الله بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيم
وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ أُولَبِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ
وووووو ووووو
رَبِّهِمْ ، لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَ نُورُهُمْ ، وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا أُولَبِكَ
أصْحَبُ الجَحِيمِ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ حقیقت یہ ہے
وَالرَّسُولُ يَدعوكم کہ اللہ کا رسول تم کو صرف اس لئے بلاتا ہے لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ کہ تم اپنے رب پر
ایمان لاؤ اور اگر تم مومن ہو تو خدا تم سے ایک وعدہ لے چکا ہے۔هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِةٍ
ایت بيّنت وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندے پر کھلے کھلے نشان نازل کرتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ
ان نشانات کے ذریعہ سے تم کو اندھیروں میں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے اور اللہ یقیناً بہت
شفقت سے کام لینے والا اور بار بار کرم کرنے والا ہے اور جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے
وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہداء کا درجہ پانے والے ہیں۔ان کو ان کا پورا پورا اجر ملے گا

تفسیر حضرت خلیلی امسیح اثاث
۴۱۴
سورة الحديد
اور اسی طرح ان کا نور ان کو ملے گا اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ دوزخی
ہوں گے۔قرآن کریم کے الفاظ کے جو معانی کئے گئے ہیں ان کی رُو سے لفظ ایمان تین باتوں کی طرف
اشارہ کرتا ہے۔دل تصدیق کرے، زبان اس کا اعلان کرے اور انسان کا عمل گواہی دے کہ واقعہ
میں اس کا دل ایمان لایا ہے اور صداقت کی تصدیق کرتا ہے۔پس ایمان کی حقیقت یہ ہے کہ اس کا
پہلا اور حقیقی تعلق دل کے ساتھ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کسی دل میں ایمان کو داخل نہیں کر سکتی نیز دنیا
کی کوئی طاقت کسی دل سے ایمان کو نکال نہیں سکتی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ابتدائی زندگی پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کے
پیار نے اور آپ کے سلوک نے (اللہ تعالیٰ کے اس سلوک کے نتیجہ میں جو آپ سے ہور ہا تھا اور جس
کا دیکھنے والی آنکھ مشاہدہ کر رہی تھی اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے دلوں کو اس طرح جیتا
کہ صداقت دلوں میں گڑ گئی۔میں نے جو یہ کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت دل سے ایمان کو نکال نہیں
سکتی اگر واقعی دل میں ایمان ہو اور اس کی مثال صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی ہے۔وہ
کون سی مصیبت تھی جس سے وہ دو چار نہ ہوئے ، وہ کون سی ایذاء تھی جو ان
کو نہیں پہنچائی گئی ، اتنے
دکھ دیئے گئے اور اتنی تکلیفیں پہنچائی گئیں کہ آج بھی جب ہم سوچتے ہیں تو ہمارے رونگٹے کھڑے
ہوجاتے ہیں، لیکن وہ صداقت جو ان کے دلوں میں داخل ہو چکی تھی ہر قسم کے دکھ اور ایذا رسانی اور
ابتلا نے بھی اس صداقت کو ان کے دلوں سے نہیں نکالا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
ساتھیوں کو بہت دکھ دیا گیا مگر وہ ثابت قدم رہے۔اس سے بہتر مثال انسان کی مذہبی تاریخ میں ہمیں
اور کہیں بھی نہیں ملتی۔پس ایمان دل سے شروع ہوتا ہے اسی لئے قرآن کریم نے بار بار بتایا ہے کہ مخالفین کے حربے
اس وجہ سے بھی ناکام ہو جاتے ہیں کہ دلوں پر ان کا اثر نہیں ہوتا بلکہ ان کے تکلیف پہنچانے اور
ایذارسانی کے منصوبے مومنین کے لئے ایک قسم کی جنتوں کے دروازے کھولنے کا موجب بن جاتے
ہیں۔غرض دل سے ایمان شروع ہوتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ زبان اس کا اقرار کرے۔حقیقت یہ ہے کہ ایمان باللہ کا محبت الہی اور عشق الہی سے بڑا گہرا تعلق ہے یعنی محض یہ نہیں کہ ایک شخص

۴۱۵
سورة الحديد
تغییر حضرت خلیلی لمسیح الثالث
خدا تعالیٰ پر اس کی ذات اور صفات کی معرفت کے نتیجہ میں ایمان لایا بلکہ اس کے حسن اور اس کے
احسان کو دیکھ کر اس کے ساتھ ایک محبت اور ایک عشق پیدا ہوتا ہے اور جب عشق کا اور محبت کا جذبہ
دلوں میں پیدا ہو جائے تو زبانوں پر بہر حال اس کا اظہار ہوتا ہے اور وہ اظہار بے تکلف ہوتا ہے۔اس واسطے جب ایمان دلوں میں داخل ہو جائے تو زبان اس کا اقرار کرتی ہے اور پھر محض اقرار کو وہ
انسان
کافی نہیں سمجھتا بلکہ اپنے اعمال سے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ واقعہ میں اس کے دل کے
اندر ایمان داخل ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَا لَكُمْ لا تُؤْمِنُونَ بِاللہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے
حالانکہ وَ الرَّسُولُ يَدْعُوكُم لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ رسول تمہیں اس طرف بلا رہا ہے کہ جس خدا نے تمہیں
پیدا کیا جو تمہارا رب ہے اس پر ایمان لاؤ - صَوَّرَكُمْ فَاحْسَنَ صُوَرَكُم (المؤمن : ۶۵) وہ خدا جس نے
تمہیں وجود دیا اور تمہارے اندر بہترین صلاحیتیں پیدا کیں اور جس کا منشاء یہ ہے کہ وہ صلاحیتیں نشو ونما
پائیں تا کہ جس غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور جس مقصد کے حصول کے لئے اسے یہ
استعداد میں اور صلاحیتیں دی گئی ہیں وہ مقصد پورا ہو یعنی انسان کا ذاتی تعلق، محبت ذاتی اور پیار اور
وہ
عشق کا تعلق خدا تعالیٰ کے ساتھ پیدا ہو جائے۔وَ قَد أَخَذَ مِيثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِيْنَ اگر تم ایمان لاؤ اور ایمان کے حقائق پر غور کرو تو
تمہیں معلوم ہو کہ جو کچھ تم سے مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ تمہاری فطرت کے عین مطابق ہے۔اسی غرض
کے لئے تمہاری فطرت کو پیدا کیا گیا تھا اور فطرت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اور ان کی
نشوونما کی خاطر خدا تعالیٰ اپنے بندے پر ایت بینت یعنی کھلے کھلے نشان نازل کرتا ہے اور خدا کا
حقیقی بندہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی عظمت اور جلال کے لحاظ سے اور اپنے کمال کو پہنچ جانے کی وجہ
سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور باقی تمام رسول جو پہلے گزرے اور وہ تمام مقر بین الہی جو بعد
میں آئے وہ اس عبد کامل کی ظلیت میں عبد بنے جو کہ عبودیت کے اعلیٰ اور ارفع اور کامل مقام پر کھڑا
ہے۔پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی پہلوں نے بھی آیات بینات حاصل کیں اور بعد میں آنے
والے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی عظمت اور جلال کو ظاہر کرنے کے لئے خدا تعالیٰ سے کھلے کھلے نشان
پانے والے بنے اور یہ نشان اس لئے ظاہر ہوئے کہ جو شیطانی ظلمات انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہیں ان

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۱۶
سورة الحديد
ވ ވ
سے انسان کو پاک کیا جائے اور جس نور کی خاطر اسے پیدا کیا گیا ہے وہ نور ان بندوں کو، ان مخلص
مومنوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہو کیونکہ إِنَّ اللهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِیم اللہ تعالیٰ کی صفت شفقت
کرنا اور بار بار رحم کرنا ہے۔وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِہ کہ جو خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں ( تمام رسل اس
بات میں شامل ہیں خواہ وہ شریعت لانے والے رسل تھے یا شریعت کی پیروی کرانے کے لئے آنے
والے رسل تھے ) أُولَبِكَ هُمُ الصِّدِيقُونَ وَالشُّهَدَاء - ان مومنوں میں صدیقوں کا گروہ بھی ہے
اور شہداء کا گروہ بھی ہے۔لَهُمُ اجْرُهُم ان کے اعمال کا اجر اور ثواب اللہ تعالیٰ انہیں دے گا ؤ
تورھم اور ان کی قابلیت اور صلاحیت اور استعداد کے مطابق ان کا نور بھی انہیں عطا کیا جائے گا تا کہ
وہ اپنے اعمال صالحہ میں ترقی کریں اور پہلے سے زیادہ اجر حاصل کریں لیکن وَ الَّذِينَ كَفَرُوا وہ
ناشکرے انسان جو خدا تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں کا شکر ادا نہیں کرتے اور خدا تعالیٰ نے جو
استعداد میں قرب الہی کے لئے دی ہیں ان کا انکار کرتے اور ان کی ناشکری کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی
آیات کو جھٹلاتے ہیں ان کی سزا ان کے اپنے عمل کی وجہ سے وہ دوزخ ہے کہ جو خدا تعالیٰ سے دوری
اور خدا تعالیٰ کے غضب اور قہر کی علامت ہے۔اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ جتنے بھی رسول ہیں ان پر ایمان لانے والوں میں دو گروہ ضرور پائے
جاتے ہیں ایک صدیقوں کا گروہ اور دوسرے شہداء کا گروہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
صدیق اور شہید کے جو معنے کئے ہیں وہ میں اس وقت پڑھ کر سناؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔صدیق وہ ہوتا ہے جس کو سچائیوں کا کامل طور پر علم بھی ہو اور پھر کامل اور طبعی طور پر ان پر
قائم بھی ہو۔مثلاً اس کو ان معارف کی حقیقت معلوم ہو کہ وحدانیت باری تعالیٰ کیا شے ہے اور
اس کی اطاعت کیا شے اور محبت باری عزاسمہ کیا شے اور شرک سے کس مرتبہ اخلاص پر مخلصی
حاصل ہو سکتی ہے اور عبودیت کی کیا حقیقت ہے اور اخلاص کی حقیقت کیا اور توبہ کی حقیقت کیا اور
صبر اور توکل اور رضا اور محویت اور فنا اور صدق اور وفا اور تواضع اور سخا اور ابتہال اور دعا اور عفو اور حیا
اور دیانت اور امانت اور اتقاء وغیرہ اخلاق فاضلہ کی کیا کیا حقیقتیں ہیں۔پھر ماسوا اس کے ان تمام

تغییر حضرت علیلیه اسبح الثالث
۴۱۷
سورة الحديد
صفات فاضلہ پر قائم بھی ہو۔( تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۲۰)
پھر آپ تریاق القلوب ہی میں فرماتے ہیں۔وو
صدیق کا کمال یہ ہے کہ صدق کے خزانہ پر ایسے کامل طور پر قبضہ کرے یعنی ایسے
اکمل طور پر کتاب اللہ کی سچائیاں اس کو معلوم ہوجائیں کہ وہ بوجہ خارق عادت ہونے کے
نشان کی صورت پر ہوں اور اس صدیق کے صدق پر گواہی دیں۔(ضمیمہ تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۱۶)
پھر الحکم میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات میں سے ایک ارشاد کی ڈائری یہ
ہے:۔صدیق کے کمال کے حصول کا فلسفہ یہ ہے کہ جب وہ اپنی کمزوری اور ناداری کو
دیکھ کر اپنی طاقت اور حیثیت کے موافق اِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتا ہے اور صدق اختیار کرتا اور جھوٹ
کوترک کر دیتا ہے اور ہر قسم کے رجس اور پلیدی سے جو جھوٹ کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے
دُور بھاگتا ہے اور عہد کر لیتا ہے کہ کبھی جھوٹ نہ بولوں گا، جھوٹی گواہی نہ دوں گا اور نہ
جذ بہ نفسانی کے رنگ میں کوئی جھوٹا کلام کروں گا ، نہ لغوطور پر نہ کسپ خیر اور نہ دفع شر کے
لئے یعنی کسی رنگ اور حالت میں بھی جھوٹ کو اختیار نہیں کروں گا۔جب اس حد تک وعدہ
وو
کرتا ہے تو گویا ايَّاكَ نَعْبُدُ پر وہ ایک خاص عمل کرتا ہے اور اس کا وہ عمل اعلیٰ درجہ کی
دو
عبادت ہوتی ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ سے آگے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہے خواہ یہ اس کے منہ سے
نکلے یا نہ نکلے لیکن اللہ تعالیٰ جو مبداء الفیوض اور صدق اور راستی کا سر چشمہ ہے اس کو ضرور
مدد دے گا اور صداقت کے اعلیٰ اصول اور حقائق اس پر کھول دے گا۔مثلاً جیسے کہ یہ قاعدہ
کی بات ہے کہ جو تاجر اچھے اصولوں پر چلتا ہے اور راستبازی اور دیانتداری کو ہاتھ سے
نہیں دیتا اگر وہ ایک پیسہ بھی تجارت کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ایک پیسہ کے بدلے
لاکھوں روپے دے دیتا ہے
اسی طرح جب عام طور پر ایک انسان راستی اور راستبازی سے محبت کرتا ہے اور صدق
کو اپنا شعار بنالیتا ہے تو وہی راستی اس عظیم الشان صدق کو کھینچ لاتی ہے جو خدا تعالیٰ کو دکھا

تفسیر حضرت خلیلی امسیح اثاث
۴۱۸
سورة الحديد
دیتی ہے۔صدق مجسم قرآن شریف ہے اور پیکر صدق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
مبارک ذات ہے ( کیونکہ آپ نے اپنی زندگی میں قرآن کریم کی ہدایت پر سچا اور پورا
عمل کر کے ہمارے لئے ایک کامل اسوہ پیش کیا) اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ کے مامور ومرسل
حق اور صدق ہوتے ہیں۔پس جب وہ اس صدق تک پہنچ جاتا ہے تب اس کی آنکھ کھلتی
ہے اور اسے ایک خاص بصیرت ملتی ہے جس سے معارف قرآنی اس پر کھلنے لگتے ہیں۔میں اس بات کے ماننے کے لئے کبھی بھی تیار نہیں ہوں کہ وہ شخص جو صدق سے محبت نہیں
رکھتا اور راستبازی کو اپنا شعار
نہیں بناتا وہ قرآن کریم کے معارف کو سمجھ بھی سکے۔اس
لئے کہ اس کے قلب کو اس سے مناسبت ہی نہیں کیونکہ یہ تو صدق کا چشمہ ہے اور اس سے
وہی پی سکتا ہے جس کو صدق سے محبت ہو۔(احکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ ۱۷ پریل ۱۹۰۵ صفحه ۵)
پھر آپ فرماتے ہیں۔صدیق وہ ہوتے ہیں جو صدق سے پیار کرتے ہیں۔سب سے بڑا صدق
لا إله إلا الله ہے اور پھر دوسرا صدق مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ ہے۔وہ صدق کی تمام راہوں
سے پیار کرتے ہیں اور صدق ہی چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔صدیق عملی طور پر صدق سے
66
پیار کرتا اور کذب سے پر ہیز کرتا ہے (احکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۶)
شہید کے متعلق آپ فرماتے ہیں۔مرتبہ شہادت سے وہ مرتبہ مراد ہے جبکہ انسان اپنی قوتِ ایمان سے اس قدر اپنے
خدا اور روز جزا پر یقین کر لیتا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھ سے دیکھنے لگتا ہے۔تب اس
یقین کی برکت سے اعمالِ صالحہ کی مرارت اور تلخی دور ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی ہر ایک
قضا و قدر بباعث موافقت کے شہد کی طرح دل میں نازل ہوتی اور تمام صحن سینہ کو حلاوت
سے بھر دیتی ہے اور ہر ایک ایلام انعام کے رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔سوشہید اس شخص کو کہا
جاتا ہے جو قوت ایمانی کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا مشاہدہ کرتا ہو اور اس کے تلخ قضا و قدر سے
شہد شیرین کی طرح لذت اُٹھاتا ہے اور اسی معنے کی رُو سے شہید کہلاتا ہے اور یہ مرتبہ کامل
مومن کے لئے بطور نشان کے ہے۔( تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۲۰ تا ۴۲۱)

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
پھر آپ فرماتے ہیں۔۴۱۹
سورة الحديد
عام لوگوں نے شہید کے معنی صرف یہی سمجھ رکھے ہیں کہ جو شخص لڑائی میں مارا گیا یا
دریا میں ڈوب گیا و با میں مر گیا وغیرہ مگر میں کہتا ہوں کہ اسی پر اکتفا کرنا اور اسی حد تک اس کو
محدود رکھنا مومن کی شان سے بعید ہے۔شہید اصل میں وہ شخص ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ سے
استقامت اور سکینت کی قوت پاتا ہے اور کوئی زلزلہ اور حادثہ اس کو متغیر نہیں کرسکتا۔وہ
مصیبتوں اور مشکلات میں سینہ سپر رہتا ہے یہاں تک کہ اگر محض خدا تعالیٰ کے لئے اس کو جان
بھی دینی پڑے تو فوق العادت استقلال اس کو ملتا ہے اور وہ بدوں کسی قسم کا رنج یا حسرت
محسوس کئے اپنا سر رکھ دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ بار بار مجھے زندگی ملے اور بار بار اس کو اللہ کی راہ
میں دوں۔ایک ایسی لذت اور سروران کی روح میں ہوتا ہے کہ ہر تلوار جوان کے بدن پر پڑتی
ہے اور ہر ضرب جو ان کو پیس ڈالے ان
کو پہنچتی ہے وہ ان کو ایک نئی زندگی بنئی مسرت اور تازگی
عطا کرتی ہے۔یہ ہیں شہید کے معنی “۔(احکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء)
(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۵۱ تا ۱۵۷)
آیت ۲۲ سَابِقُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ
السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ
يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
اے لوگو! تم اپنے رب کی طرف سے آنے والی مغفرت اور ایسی جنت کی طرف تیزی سے بڑھو
( سَابِقُوا ) یعنی ساری اشیاء کا استعمال اس طرح کرو، اپنی صلاحیتوں کی نشوونما، پرورش اس طرح
کرو، ان کا استعمال اس طرح کرو کہ تم اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی مغفرت اور ایسی جنت کی
طرف تیزی سے بڑھ رہے ہو جس کی قیمت و وسعت، آسمان اور زمین کی قیمت کے برابر ہے اور جو
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانے والوں کے لئے تجویز کی گئی ہے یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، وہ

تفسیر حضرت علی اسی اثاث
۴۲۰
سورة الحديد
جس کو پسند کرتا ہے دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا فضل والا ہے۔جنت کا تصور قرآن کریم نے یہ بیان کیا کہ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ یہ تو چھوٹی سی ایک
زمین ہے نا ہماری، اس کے کناروں تک بھی کم ہی آدمی پہنچتے ہیں لیکن جنت کی وسعت تو زمین
و آسمان کی وسعت یعنی جس تک ابھی انسان کا تصور بھی نہیں پہنچا، وہ وسعت ہے۔اب میں اس جگہ
پہنچا ہوں جو اصل تمہید کے بعد میرا مقصد تھا بیان کرنا۔اب اس جنت کی وسعت کو دیکھیں۔ایک شخص
فوت ہو گیا اس کی بیوی زندہ ہے۔بیوی فوت ہو گئی خاوند زندہ ہے اور ہر دو کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت
سے جنت میں پہنچادیا اپنے اپنے وقت پر۔تو وہ جو بعد میں جانے والی روح ہے وہ اتنی وسیع جنت میں
اپنے ساتھی کو اپنے زور سے کیسے تلاش کرے گی؟ کر ہی نہیں سکتی خواہ کتنی ہی خواہش ہو اس کے دل
میں کہ اس جنت میں بھی اکٹھے رہیں۔خواہش نہیں پوری ہوسکتی جب تک اللہ تعالیٰ اس خواہش کو پورا
کرنے کا ارادہ اور حکم نہ کرے۔خدا تعالیٰ کو ناراض کر کے خدا تعالیٰ کا نہ پیار حاصل کیا جاسکتا ہے، نہ
اپنی خواہشات کو جن میں کوئی بدی اور برائی نہیں، پورا کیا جا سکتا ہے۔یہ حقیقت ہے اس کائنات کی۔اس واسطے ہر وہ شخص جو جنت میں جانا چاہتا ہے اسے خدا تعالیٰ کا دامن مضبوطی سے پکڑنا پڑے گا اور
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ جنت میں جاکے اس کے پیارے اس کو ملیں، خدا تعالیٰ کے پیار کو اسے پہلے
حاصل کرنا پڑے گا اور خدا تعالیٰ کے حکم کے بغیر اور اس کی رضا کے بغیر اس کی یہ خواہش پوری نہیں
ہوسکتی۔اس واسطے کسی جانے والے پر اس قسم کی حرکات اسلام نے جائز قرار نہیں دیں کہ جو خدا تعالیٰ
کو پیاری نہیں اور جتنی زیادہ کسی کے دل میں یہ تڑپ ہوگی مثلاً میرے دل میں ہے کہ جب میں اس
جہان سے جاؤں تو منصورہ بیگم اور میں ، ہم دونوں اکٹھے ہو جائیں۔میں جانتا اور سمجھتا ہوں کہ میری یہ
خواہش پوری نہیں ہو سکتی جب تک خدا تعالیٰ کا حکم نہ ہو اور خدا تعالیٰ کا حکم میرے حق میں نہیں ہوسکتا
جب تک میں اس کو راضی نہ کروں۔اس واسطے اصل چیز تو یہ ہے کہ بغیر کسی خواہش کے کہ کوئی بدلہ خدادے خود اتنا حسین اور نورانی
وجود ہے اور اتنے اس کے ہمارے اوپر احسان ہیں کہ اس کو پانے کے لئے، اس کی رضا کے لئے
سارے اعمال صالحہ کرنے چاہئیں لیکن اس نے ہمارے دل میں خواہشات بھی رکھیں ہم نے خود تو
نہیں پیدا کیں۔نیکی کے راستوں پر آگے بڑھنے کی خواہش کوئی انسان نہیں پیدا کرسکتا اپنے اندر

تفسیر حضرت خلیلہ اسیح الثالث
۴۲۱
سورة الحديد
جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو۔ایک جگہ فرمایا کہ ہم نے تو چاہا تھا بعض لوگوں کے متعلق کہ ان
کو رفعتیں عطا کریں مگر وہ زمین کی طرف جھک گئے۔تو یہ ارادہ اللہ تعالیٰ کا کہ کوئی شخص رفعت
حاصل کرے، یہ تبھی پورا ہو سکتا ہے کہ کسی شخص کو جس کے متعلق ارادہ ہو یہ طاقت اور صلاحیت
عطا کی جائے کہ وہ رفعتیں حاصل کر سکے اور اپنی رحمت اور فضل سے اس کو توفیق دے کہ اپنی
صلاحیتیں اور استعداد میں خدا تعالیٰ کی مرضی کے مطابق وہ استعمال کر رہا ہو۔(خطبات ناصر نهم صفحه ۳۶۵ تا۳۶۷)

آج 10 میں سے 10 باقی