سُوْرَۃُ الْمُجَادَلَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيُطنِ الرَّحِيمِ
۴۲۳
سورة المجادلة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المجادلة
آیت اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا
عَنْهُ وَيَتَنْجَونَ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَإِذَا جَاءُوكَ
حيوكَ بِمَا لَمْ يُحَيِكَ بِهِ اللهُ وَ يَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ لَو لَا يُعَذِّبُنَا اللهُ بِمَا
نَقُولُ : حَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ووود -- پتو
ایسا قول توجس کے ساتھ نہ اعتقاد ہو اور نہ عمل منافق کا قول ہوتا ہے جو کسی لحاظ سے بھی قابل التفات
نہیں ہوتا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قولِ بے عمل کا کھوکھلا پن ظاہر کرنے کے لئے منافقوں کا ذکر کرتے
ہوئے فرمایا ہے وَ اِذَا جَاءُ وَكَ حَيْرُكَ بِمَا لَمْ يُحَيْكَ بِهِ اللهُ وَ يَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ لَوْلَا يُعَذِّبُنَا
اللهُ بِمَا نَقُولُ یعنی اے رسول ! جب منافق تیرے پاس آتے ہیں تو تجھے ایسے لفظوں سے دعا دیتے
ہیں جن میں خدا نے دعا نہیں دی۔مراد یہ کہ دعا میں بناوٹ کے طور پر مبالغہ سے کام لیتے ہیں اور پھر
اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ کیوں اللہ ہمارے منافقانہ قول کی وجہ سے ہمیں عذاب نہیں دیتا۔اسی لئے
قرآنی محاورہ کی رُو سے قول احسن وہی قول ہوگا جس میں ظاہری الفاظ صحیح عقیدہ اور عمل تینوں شامل
ہوں۔یہ معنے امام راغب نے مفردات میں کئے ہیں اور استدلال انہوں نے قرآن مجید کی اس آیت
سے کیا ہے الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ انہوں نے اس آیت
سے استدلال کر کے قول احسن میں اقرار، اعتقاد، اور عمل تینوں کو شامل کیا ہے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۴۰)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۲۴
سورة المجادلة
آیت إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطن لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيْسَ
بِضَارِهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ ۖ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ایک اور فائدہ (جو بڑا اہم اور بنیادی ہے) جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے سے حاصل ہوتا ہے یہ ہے
کہ دنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں جس پر اگر ہم کامل بھروسہ اور اعتماد رکھیں اور اس پر توکل کریں تو وہ ہر قسم
کی مضرتوں سے ہمیں محفوظ رکھ سکتا ہو لیکن اگر ہمارا تو کل اور بھروسہ اللہ تعالیٰ پر ہو تو ہم اسی معنی میں ہر
قسم کی مضرتوں سے محفوظ رہیں گے کہ اگر امتحان کے طور پر کوئی مضرات پہنچے تو اس انعام کے مقابلہ
میں جو اس کے نتیجہ میں ہمیں پہنچتا ہے اس کو مضرات دکھ یا درد نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس مضرت میں بھی
بڑی لذت اور سرور ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورۃ مجادلہ میں فرماتا ہے۔وَلَيْسَ بِضَارِهِمْ شَيْئًا إِلَّا
بِإِذْنِ اللهِ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ کہ منکر اسلام اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر اسلام اور مسلمانوں کو
کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اس لئے مومن کو چاہیے کہ صرف اللہ تعالیٰ پر توکل کرے ابتلا اور امتحان میں
بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں مگر وہ اس لئے نہیں آتے کہ وہ اسلام یا مسلمانوں کو نا کام کردیں
بلکہ وہ اس لئے آتے ہیں کہ جو مقصد اللہ تعالیٰ نے اس وقت پورا کرنا چاہا ہے وہ حاصل ہو اور خدا تعالیٰ
کے مقرب بندوں کی خوبیاں دنیا پر ظاہر ہوں اور دنیا جان لے کہ خدا تعالیٰ کے یہ بندے انتہائی
دکھوں اور تکلیفوں کے وقت بھی بے وفائی نہیں کیا کرتے بلکہ پختگی کے ساتھ اسی کے دامن سے چھٹے
رہتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں وہ با وفا بھی وفا کا سلوک کرتا اور ان کے ذریعہ سے دنیا میں اپنے مقصد
پورا کرتا اور ان کے ذریعہ سے دنیا میں اپنے انعاموں کی بارش برساتا ہے اور ان پر اپنے انعام اور
احسان کو کمال تک پہنچادیتا ہے پس محض اللہ پر اور صرف اللہ پر ہی تو کل اور بھروسہ رکھنا چاہیے۔وَدَعْ اذْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَی الله (الاحزاب : ۴۹) ان کی ایذا دہی کو نظر انداز کر دو کیونکہ وہ اس قابل ہی
نہیں ہے کہ انسان اس کی طرف متوجہ ہو تو گل علی اللہ اللہ پر توکل رکھو اور اگر تم اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو
گے تو تمہیں یہ معلوم ہو جائے گا تم پر یہ حقیقت واضح ہو جائے گی کہ اللہ تعالیٰ ہی کارسازی میں کافی ہے
اس کی مدد سے انسان اپنے مقصد کو حاصل کرتا ہے اور اسے چھوڑ کر اسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۹۱، ۳۹۲)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۲۵
سورة المجادلة
آیت ۱۲ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجْلِسِ
فَافْسَحُوا يَفْسَح اللهُ لَكُمْ وَإِذَا قِيلَ الْشُزُوا فَانْشُزُوا يَرْفَعَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَتِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
دوسری بات جو میں اس وقت دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا تھا۔وسّع مكانك اس الہام کی بہت سی تفاصیل اور تشریحیں اور معانی
ہمارے مختلف دوستوں کے ذہنوں میں آتے رہتے ہیں اور جماعت کے دوستوں کے سامنے بھی بیان
ہوتے رہتے ہیں۔لیکن جب میں اس سلسلہ میں کل سوچ رہا تھا تو میری توجہ قرآن کریم کی اس آیت
کی طرف گئی إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَحُوا فِي الْمَجْلِسِ فَأَفْسَحُوا يَفْسَحَ اللهُ لَكُمْ -
فسح کے مصدر اور ف س ح کے مادہ کے معنی بھی لغوی لحاظ سے وسعت کے ہیں اور یہاں
قران کریم میں
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جب تمہیں کہا جائے کہ تم اپنی مجالس میں وسعت پیدا کرو تو تم
اپنی مجالس میں وسعت پیدا کر دیا کرو اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اپنے رحم اور اپنے فضل سے تمہارے
لئے حقیقی وسعتیں پیدا کرتا چلا جائے گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام
وَشِعْ مَكَانَہ میں ایک زبر دست بشارت بھی پائی جاتی ہے اور اس آیہ کریمہ کی روشنی میں اس الہام
کے یہ معنی ہوں گے کہ جس وقت خدا تعالیٰ یا خدا تعالیٰ کے سلسلہ کو ضرورت ہو اس وقت اے مرکز کے
رہنے والو! اے وہ لوگو! جن کے مکانات مرکز میں ہیں۔تم اس قسم کی وسعت اپنے گھروں میں پیدا کر
لیا کرو جس قسم کی وسعت مجالس میں پیدا کرنے کا اس آیہ کریمہ میں کہا گیا ہے اب اس آیہ کریمہ میں
جس وسعت کا ذکر ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مجلس پہلے ۲۰ × ۲۰ فٹ کے ایریا اور جگہ میں ہو
رہی تھی اب وہ ۵۰×۵۰ فٹ کے ایریا میں ہوتی ہے۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر پہلے ۲۰ × ۲۰ فٹ
کے ایریا میں ۲۰ آدمی بیٹھے ہوئے تھے تو اب اس قدر جگہ میں اس حکم کی تعمیل کے نتیجہ میں مثلاً
تیں یا چالیس آدمی بیٹھ گئے پس تفسحوا کھل جاؤ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ تنگ ہو کر بیٹھوتا دوسرے
لوگ بھی بیٹھ جائیں دوسرے آنے والوں کے لئے جگہ کھول دیں قرآن کریم نے ہمیں یہاں بتایا ہے
کہ جگہ دوطرح کھلتی ہے۔ایک تو اس طرح کہ جس شخص کے مکان میں تین کمرے ہیں۔وہ تین کمرے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۲۶
سورة المجادلة
اور بنالے اور اگر تین کمروں کی بجائے چھ کمرے ہو جائیں تو اس جگہ میں وسعت پیدا ہو جائے گی یعنی
پہلے تین کمرے تھے اب چھ کمرے ہو گئے اور ایسے موقع پر مکان میں وسعت اس طرح بھی پیدا
ہوتی ہے کہ پہلے اس شخص نے تین کمروں میں سے دو کمرے اپنے گھر کے لئے رکھے تھے اور ایک کمرہ
جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لئے دیا تھا لیکن اب جس وقت جماعت کو زیادہ ضرورت پڑی تو اس نے
تین کمروں میں سے دو کمرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کے لئے جماعت کو
دے دیئے اور ایک کمرہ اپنے لئے رکھا تو جہاں تک سلسلہ کی ضرورت کا تعلق ہے وہ مکان وسیع ہو گیا
کیونکہ اس شخص نے ایک مزید کمرہ جماعتی اغراض کے لئے پیش کر دیا بالکل اسی طرح جس طرح مجلس
میں وہ لوگ آرام سے بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے تین ساڑھے تین یا چار سو کی جگہ لی ہوئی تھی لیکن
جب کہا گیا کہ جگہ یا زمین تنگ ہو گئی ہے اور نئے آ کر بیٹھنے والے خدا تعالیٰ کے فضل سے زائد ہو گئے
ہیں اس لئے کھل جاؤ اور ان نئے آنے والوں کے لئے جگہ بناؤ۔تو وہ سمٹ گئے۔اور اس طرح اسی جگہ میں مزید کچھ آدمیوں کے لئے بیٹھنے کے لئے گنجائش نکل آئی اور اس طرح
ایک قسم کی وسعت پیدا ہو گئی۔غرض وَشِعُ مَحانَكَ میں ایک حکم یہ بھی ہے کہ ضرورت کے مطابق تم
سمٹ جاؤ اور جماعتی کاموں کے لئے اپنے مکانوں میں وسعت پیدا کرو۔پہلے تم جلسہ سالانہ کے موقع
پر ایک کمرہ جماعت کو دیتے تھے اب ایک سے زائد کمرے دو۔پس کل جب میں اس الہام کے متعلق
سوچ رہا تھا تو اللہ تعالیٰ نے میری توجہ اس طرف پھیری کہ دراصل اسے قرآن کریم کی اس آیت کی
روشنی میں کہنا چاہئے جو میں نے ابھی پڑھی ہے اور اسی وجہ سے میں نے کہا ہے کہ اس الہام میں بھی
ایک بشارت ہے۔کیونکہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ جب تمہیں یہ کہا جائے کہ مجلس میں
اور آدمی آگئے ہیں تم ان کے لئے جگہ بناؤ۔فَافْسَحُوا تم تنگ ہو کر بیٹھو اور آنے والوں کو جگہ دو یفسح
الله لكم اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے وسعت کے سامان پیدا کر دے گا۔اس آیت
کا جو مفہوم ہے اس سے یہ معلوم ہوگا کہ یہاں کوئی معین وسعت مراد نہیں۔بلکہ وسعت مکان کی بھی
ہوتی ہے۔وسعت اولا د کی بھی ہوتی ہے، وسعت اولاد سے خوشی میں بھی ہوتی ہے قرآن کریم کہتا ہے
تم اپنی اولاد کے لئے دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ انہیں تمہاری آنکھوں کے لئے ” قرۃ العین، یعنی ٹھنڈک
بنائے اب اگر اس ٹھنڈک میں زیادتی ہو جائے تو یہ بھی ایک وسعت ہے۔پھر وسعت دل کے حوصلہ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۲۷
سورة المجادلة
میں بھی ہوتی ہے وسعت نیکیوں کی توفیق میں بھی ہوتی ہے۔وسعت خدا تعالیٰ کے فضل میں بھی ہوتی
ہے اس کی برکت میں بھی ہوتی ہے اس کی رحمت میں بھی ہوتی ہے یہ ہر قسم کی وسعتیں اللہ تعالیٰ پیدا
کرتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور پھر اس رسول کے نائب امام
کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی مجلسوں میں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے الہام کے
مطابق اپنے مکانوں میں وسعت پیدا کرو گے۔یعنی خود سمٹ جاؤ گے تا کہ وسیع تر ایر یا جماعتی اغراض
کے لئے پیش کیا جا سکے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تم پر فضل اور رحم کر کے ہر لحاظ سے وسعت کے
سامان پیدا کر دے گا۔تمہارے مکانوں میں بھی زیادہ کمرے بن جائیں گے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۵۲۹ تا ۵۳۱)
آیت ۲۰ اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَنُ فَانْسُهُمْ ذِكْرَ اللهِ أُولَبِكَ حِزْبُ
الشَّيطن ، اَلَا اِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَنِ هُمُ الْخَسِرُونَ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمنِ نُقيضُ لَهُ شَيْطنا جو شخص رحمن خدا کے ذکر
سے منہ موڑتا ہے اس پر ایک شیطان مستولی کر دیا جاتا ہے۔فَهُوَ لَه قرین اور وہ اس کا ساتھی بن
جاتا ہے اور شیاطین انسان کو خدا کے راستے سے روکتے ہیں اور باوجود اس کے کہ شیطان ان کو خدا کی
راہ سے روک رہے ہوتے ہیں یہ لوگ جن کا قرین شیطان ہوتا ہے سمجھتے ہیں کہ وہ بڑے ہدایت یافتہ
ہیں يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَنُ میں نے پہلے جو
آیت پڑھی ہے اس میں یہ کہا گیا تھا کہ جو شخص ذکر رحمن سے منہ موڑتا ہے اس پر ہم شیطان مستولی
کر دیتے ہیں جو اس کا قرین بن جاتا ہے اور جس کا قرین شیطان بنتا ہے اس پر وہ آہستہ آہستہ اثر
انداز ہوتا ہے اور پھر اس اثر سے اِسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطن شیطان ان پر غالب آ جاتا ہے۔فَانهُم
ذکر اللہ پہلے تو ان پر کچھ گھڑیاں ذکر کی اور کچھ غفلت کی آتی تھیں اب آہستہ آہستہ غفلت بڑھتی جاتی
ہے اور ذکر کم ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ذکر غائب ہوجاتا ہے اور غفلت ہی غفلت طاری رہتی
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ أُولَيكَ حِزْبُ الشَّيطن
پس وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتے اس کے ذکر سے منہ موڑتے ہیں پہلے شیطان ان کا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۲۸
سورة المجادلة
قرین بنایا جاتا ہے پھر شیطان اپنی کوشش اور اپنے عمل سے ایسے حالات پیدا کرتا ہے کہ وہ ان کو
خدا تعالیٰ کی طرف جانے والی راہوں سے روک دیتا ہے اور ان کو اس دھوکے میں ڈالتا ہے کہ وہ
بڑے ہدایت یافتہ ہیں۔پھر شیطان ان پر غالب آجاتا ہے۔اِسْتَحُوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَنُ اور پھر وہ
کلی طور پر ذکر اللہ سے غافل ہو جاتے ہیں اور حزب الشیطن یعنی شیطان کا گروہ بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یا درکھو اور اچھی طرح سن لو کہ اِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَنِ هُمُ الْخَسِرُونَ شَیطان کا
گر وہ ہی گھاٹا پانے والا ہے۔اس سے ہمیں پتہ لگا کہ رمضان میں شیطان جو باندھا جاتا ہے وہ
اللہ تعالیٰ کے ذکر کے مضبوط دھاگوں سے باندھا جاتا ہے اور اگر خدا تعالیٰ کا ذکر رمضان کے بعد کے
ایام میں بھی جاری رہے اور باقی گیارہ مہینے جو رمضان کے بعد اگلے رمضان تک ہیں ان میں بھی
انسان اللہ تعالیٰ کے ذکر میں اسی طرح مشغول رہے جس طرح کہ وہ رمضان میں مشغول رہتا تھا تو
گیارہ کے گیارہ مہینے اس کا شیطان بندھا ہوا ہوگا۔اس کو حدیث کے محاورہ میں کہا جاتا ہے کہ شیطان
مسلمان ہو گیا پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم شیطان سے مخلصی پانا چاہتے ہو خلاصی حاصل کرنا چاہتے
ہو تو اس کا ایک ہی طریق ہے کہ وہ رشتے اپنے لئے مہیا کرو جن میں شیطان کو جکڑا جاسکتا ہے اور
شیطان خدا تعالیٰ کے ذکر سے جکڑا جاتا ہے اور جب یہ تدبیر نہیں کی جاتی ، جب ذکر اللہ کے ذریعہ سے
شیطان کو باندھنے کی کوشش نہیں کی جاتی تو اس وقت شیطان حملہ کرتا ہے اور پھر شیطان اپنا اثر ڈالنا
شروع کرتا ہے پھر یہ اثر بڑھتا چلا جاتا ہے پھر انسان ہدایت سے محروم ہو جاتا ہے پھر وہ حِزْبُ الشَّيْطن
میں سے بن جاتا ہے اور پھر وہ حقیقی اور ہمیشہ کا گھاٹا پانے والا بن جاتا ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۷۳ تا ۱۷۵)

آج 10 میں سے 10 باقی