سُوْرَۃُ الْحَشْرِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ السیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيُطنِ الرَّحِيمِ
۴۲۹
سورة الحشر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحشر
آیت ۱۵ لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرَى مُحَصَّنَةٍ أَوْ مِنْ وَرَاءِ
ط
b
جُدُرٍ - بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَقُلُوبُهُمْ شَتَّى ذَلِكَ
بِأَنَّهُمْ قَوْمُ لَا يَعْقِلُونَ۔مربی کا ایک بڑا کام جماعتی اتحاد اور جماعتی بشاشت کو قائم رکھنا ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جونور
میں عقل میں پیدا کرتا ہوں اس کے نتیجہ میں قومی یکجہتی قائم رکھی جاسکتی ہے جیسا کہ سورہ حشر میں فرمایا۔تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَقُلُوبُهُمْ شَتَّى ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْقِلُوْنَ
یہاں ویسے تو مضمون اور ہے لیکن ایک بنیادی حقیقت بھی بیان کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے کہ تم انہیں ایک قوم خیال کرتے ہو حالانکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں اور یہ اس لئے ہے کہ
قومی اتحاد اور قوم میں ایک مقصد کے حصول کے لئے بشاشت کا پیدا ہونا اس عقل کے ذریعہ سے ممکن
ہے جسے خدا تعالیٰ کے قرآن اور اس احسن الحدیث کی روشنی عطا ہو جو اس نے ہمارے لئے نازل کی
ہے۔اگر عقل کو انوار قرآنی حاصل نہیں تو پھر عقل اس بنیادی مسئلہ کو بھی سمجھنے سے قاصر رہ جاتی ہے کہ
کجہتی اور اخوت اور اتحاد کے بغیر قومی ترقی اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔پس ایک
مربی کا یہ کام ہے کہ وہ کوشش کر کے قرآنی نور سے اپنی عقل کو منور کرے اور قرآن کریم نے جو
اصول اور جو ہدایتیں اور جو تعلیم قوم میں بشاشت پیدا کرنے ، محبت پیدا کرنے اور اخوت پیدا
کرنے کے لئے دی ہیں انہیں سیکھے اور پھر ان کا استعمال کرے کیونکہ اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۳۰
سورة الحشر
جماعت میں بشاشت پیدا کرے۔ہر احمدی کے دل میں یہ یقین ہو کہ میں خدا تعالی کی آواز پر لبیک
کہتے ہوئے جماعت احمدیہ میں داخل ہوا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے بے شمار ایسے فضل مجھ پر ہیں جو ان
لوگوں پر نہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک نہیں کہا اور اس وجہ سے اسے خدا تعالیٰ کا ایک شکر
گزار بندہ ، اپنی عقل سے کام لینے والا بندہ اور قرآنی انوار سے نور لینے والا بندہ بن کر زندگی کے دن
گزارنے چاہئیں۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۶۹،۴۶۸)
آیت ۱۹ تا ۲۱ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ
لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا
اللهَ فَانْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَبِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ لَا يَسْتَدِى أَصْحَبُ النَّارِ
و
b
وَ اَصْحَبُ الْجَنَّةِ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَابِزُونَ۔پہلی آیت میں یہ بنیادی ہدایت دی گئی ہے کہ تقویٰ اللہ کا تقاضا ہے کہ انسان اس بات پر نظر رکھے
کہ مستقبل کے لئے وہ کیا کر رہا ہے اس میں شک نہیں کہ انسان کا ماضی سے گہرا تعلق ہے اور ہم اسے
چھوڑ نہیں سکتے۔اس کا لحاظ رکھنا، اسے فراموش نہ ہونے دینا بھی ضروری ہے لیکن ماضی سے زیادہ
جو چیز انسان سے تعلق رکھتی ہے وہ حال کا زمانہ ہے یا وہ زمانہ ہے جولحہ بہ لحد مستقبل سے حال میں
تبدیل ہوتا چلا جاتا ہے۔مستقبل کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس نے کبھی آنا ہی نہ ہو اور وہ ہمیشہ مستقبل ہی
رہے۔جو چیز یر مستقبل سے حال میں بدلتی چلی جاتی ہے جب تک وہ حال میں نہ بدلے ہم اسے مستقبل
کہتے ہیں مستقبل اپنی ذات میں دائمی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا۔وہ نہ صرف یہ کہ حال میں تبدیل ہو کر
رہتا ہے بلکہ لمحہ بہ لمحہ حال میں تبدیل ہو رہا ہوتا ہے۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو مستقبل ہمارے حال
کی تکمیل کرنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں فرمایا یہ ہے کہ انسان کو تقویٰ اللہ پر قائم ہوکر
مضبوطی سے ایسے مقام پر کھڑا ہونا چاہیے کہ اسے یہ اطمینان حاصل ہو سکے کہ میرا مستقبل جو کچھ بھی
ہے جیسے جیسے وہ حال میں تبدیل ہوگا وہ میرے لئے دکھ کا نہیں سکھ کا موجب ہوگا۔یہ تو اس زندگی کی کیفیت ہے جو ہم اس دنیا میں گزارتے ہیں۔یہاں مستقبل لمحہ بہ لمحہ حال میں
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۳۱
سورة الحشر
تبدیل ہو رہا ہوتا ہے اور ہمیں یہ تاکید کی گئی ہے کہ ہم دنیا میں اس طور پر زندگی گزاریں کہ مستقبل
حال میں تبدیل ہو کر ہمارے لئے تکلیف کا موجب نہ بنے لیکن ایک نہ ختم ہونے والا زمانہ بھی
ہے جو اس زندگی میں حال کی شکل اختیار نہیں کرتا اور وہ ہے اُخروی زندگی کالا متناہی زمانہ۔وہ
بھی مستقبل ہی ہے یہ زندگی اُس زندگی کا مقابلہ نہیں کر سکتی کیونکہ وہ دائمی ہے۔متقی لوگ اس بات
پر بھی نظر رکھتے ہیں کہ وہ اس زندگی میں اُس مستقبل کو سنوارنے کی کوشش کرتے رہیں تا کہ جب وہ
مرنے کے بعد اُس زندگی میں داخل ہوں تو وہاں انہیں تکلیف نہیں بلکہ راحت میسر آئے اور وہ
زندگی اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق آرام سے گزرے۔یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس طرح اور کس طریق پر ہم مستقبل کو سنوار سکتے ہیں؟ دوسری آیت
میں اس کا جواب دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مستقبل کو سنوارنے کا طریق یہ ہے کہ اپنے اللہ کو یاد
رکھو۔جو قو میں پانسلیں اللہ کو یاد نہیں رکھتیں، اللہ تعالیٰ ایسے سامان کرتا ہے کہ وہ اپنے نفسوں کو بھول جاتی
ہیں یعنی اپنی اور اپنی نسلوں کی فلاح پر ان کی نظر نہیں رہتی۔جہاں تک خدا تعالیٰ کو بھولنے کا تعلق ہے
یہ دو طرح پر ہوتا ہے۔ایک بھولنا یہ ہے کہ ایسا شخص خدا تعالیٰ کی عبادت نہ کر کے ، اس سے اس کی پناہ
نہ مانگ کر ، اس کے قہر اور غضب سے نہ ڈر کر ، اس کی محبت اور اس کے پیار کی قدر نہ جان کر ، اس کی
صفات کا رنگ اپنے پر نہ چڑھا کر اس سے یکسر غافل ہو جاتا ہے۔ایک بھولنا خدا کو یہ ہے کہ اس نے
جو احکام انسان کو اس کے اپنے نفس کے متعلق ، دوسرے بنی نوع کے متعلق ، معاشرہ کے متعلق،
اقتصادیات کے متعلق ، سیاست کے متعلق دیئے ہیں انہیں تو وہ نظر انداز کر دیتا ہے اور اپنی چلانے اور
من مانی کرنے لگتا ہے۔خدا تعالیٰ کو بھولنے کا نتیجہ کیا ہوتا؟ اس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے تیسری آیت میں کیا ہے اور بتایا ہے کہ
ایسے لوگوں پر خدا کے غضب کی آگ بھڑکتی ہے۔وہ اس دنیا میں بھی خسارہ میں رہتے ہیں اور اگلے
جہان میں بھی خسارہ ان کے لئے مقدر ہوتا ہے کیونکہ وہاں جہنم ان کا ٹھکانہ ہوگی۔برخلاف اس کے
جو لوگ تقویٰ اللہ پر قائم ہو کر خدا تعالیٰ کو ہمیشہ یادر کھتے ہیں، اُس کی عبادت بجالاتے ہیں ، اس سے
اس کی پناہ طلب کرنے میں سُست نہیں ہوتے ، اپنے آپ کو اُس کی صفات کے رنگ میں رنگین کرنے
کی کوشش کرتے ہیں ، اور اس کے جملہ احکام بجالا کر دنیوی اور اُخروی فلاح کے لئے ہمیشہ کوشاں
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۳۲
سورة الحشر
رہتے ہیں ان کے لئے اس دنیا کو بھی جنت بنا دیا جاتا ہے اور آخرت میں بھی ان کے لئے جنت مقدر
( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۵۵ تا ۱۵۷)
ہوتی ہے۔آیت ۲۳ تا ۲۵ هُوَ اللهُ الَّذِى لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ :
دو
ج
هُوَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ ) هُوَ اللهُ الَّذِى لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ
السّلمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَيَّرُ سُبُحْنَ اللَّهِ عَمَّا
يُشْرِكُونَ هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ
لَهُ مَا فِي السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔میں نے دین اسلام کی جو خصوصیات بیان کی تھیں ان میں پہلی خصوصیت یہ بتائی تھی کہ اللہ تعالیٰ
کی ذات کے متعلق اسلام نے ہمیں ایک کامل تعلیم دی ہے۔ایک مکمل بیان خدا تعالیٰ کی ذات کے
متعلق قرآن کریم ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق ہم بات یہاں سے
شروع کریں گے کہ وہ اللہ" ہے اور قرآن کریم کی اصطلاح میں اللہ اسم ذات ہے۔قرآن کریم
میں بیسیوں جگہ بلکہ شاید سینکٹروں جگہ آپ دیکھیں گے کہ اللہ وہ ہے جو عزیز ہے اللہ وہ ہے جو حکیم
ہے۔وعلی ھذا القیاس۔فرمایا اللهُ لَا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ (البقرة : ۲۵۶) اللہ الْحَقُّ ہے۔الْقَيُّومُ ہے۔اَلْمَلِكُ ہے۔القُدُّوسُ ہے۔السّلم ہے۔غرض بہت سی صفات ہیں جن سے اللہ
متصف بتایا گیا ہے کہ اللہ یہ ہے اور اللہ کی یہ صفات ہیں۔پس اللہ اسم ذات ہے اور اللہ ان تمام صفاتِ حسنہ کا موصوف ہے جو قرآن کریم میں بیان کی گئی
ہیں۔جب ہم اللہ کہتے ہیں تو ہمارے یعنی قرآن کریم پڑھنے والوں کے ذہن میں وہ تمام صفات
آجاتی ہیں جو اس کے لئے بطور وصف کے ہیں۔دوسری بات یہ ہے اور یہ ایک انتہائی بنیادی بات ہے کہ اللہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے اور میرے کسی خطبہ میں بھی اس کا ذکر آیا تھا کہ ایمان کے
جتنے اصول ہیں ان کا بنیادی اصل یہی ہے کہ لا إله إلا الله اللہ ایک ہے۔کلمہ طیبہ میں یہی اعلان
تفسیر حضرت خلیفة اسم الثالث
۴۳۳
سورة الحشر
ہے کہ اللہ ایک ہے اپنی ذات میں بھی اور اپنی صفات میں بھی۔اس وقت میں اللہ کی ذات کی بات
کروں گا۔اللہ کی صفات کے بارہ میں انشاء اللہ اگلے کسی خطبہ میں بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔کوئی ذات اس کی ذات جیسی نہیں
ہے۔شرکت چار قسم کی ہو سکتی ہے لیکن سورۃ اخلاص میں ان چاروں قسم کی شرکت کی نفی کی گئی ہے یعنی
کسی کا کسی کی ذات میں شریک ہونے کا انحصار چار باتوں پر ہے اور سورۃ اخلاص میں ہر بات کی نفی کی
گئی ہے۔اللہ کا کوئی شریک نہیں ہے۔اللہ ایک ہے۔دو یا تین یا چار یا پچاس یا سو یا ہزار الہ نہیں۔بت پرستوں نے اللہ کے بے شمار شریک بنالئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت خانہ کعبہ
میں کفار نے بہت سے بت بٹھا رکھے تھے۔غرض ایک تو یہ بت پرست ہیں جنہوں نے اللہ کو ایک
نہیں سمجھا اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے تین خدا بنالئے اور بعض ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے
ایک کو بھی نہیں مانا لیکن اسلام کہتا ہے اللہ ہے اور وہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔عدد کے
لحاظ سے وہ ایک ہے اور مرتبہ کے لحاظ سے اللہ کا کوئی ہم پلہ اور ہم مرتبہ نہیں ہے۔واجب الوجوب
ہونے میں ایسی چیز یا کوئی ایسا انسان یا جاندار یا فرشتہ یا جن یا جو مرضی کہہ لو غرض کوئی چیز ایسی نہیں
ہے جو واجب الوجوب ہو یعنی جس کا ہونا ضروری ہو۔اللہ کے سوا ہر چیزا اپنی ذات کے لحاظ سے ہلاک
ہونے والی ہے اور كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَان (الرحمن: ۲۷) کے اعلان کے نیچے آتی ہے۔پس مرتبہ وجوب میں اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں اور اسی کے اندر آتا ہے محتاج الیہ ہونا اور اس
میں بھی خدا تعالیٰ کا جو بے نیاز ہے کوئی شریک نہیں ہے یعنی خدا تعالیٰ کے علاوہ ہر چیز کسی غیر کی احتیاج
رکھتی ہے۔صرف خدا تعالیٰ ایک ایسی ہستی ہے جس کو کسی چیز کی احتیاج نہیں اور ہر چیز خدا تعالیٰ کی
احتیاج رکھتی ہے مگر خدا تعالیٰ مرتبہ وجوب میں اکیلا ہے اور اکیلا ہی اس خصوصیت کا حامل ہے اور اس
میں منفر د اور یگانہ ہے۔وہ صد اور غنی ہے اسے کسی کی احتیاج نہیں، ہر دوسرے کو اس کی احتیاج ہے۔تیسرا شریک خاندانی ہوا کرتا ہے۔خاندان کے مختلف افراد ایک دوسرے کے شریک ہوتے
ہیں۔پس رشتے کے لحاظ سے اور حسب نسب کے لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں ہے۔فرمایا
لَم يَلِد وَلَمْ يُولَدُ (الاخلاص: ۴) نہ اس کو کسی نے جنا اور نہ اس کا آگے کوئی بیٹا ہے وہ
واجب الوجوب ہے وہ ازلی ہے وہ ابدی ہے اور اسے کسی چیز کی احتیاج نہیں۔باپ ہونا بھی احتیاج
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۴۳۴
بتاتا ہے اور بیٹا پیدا کرنا بھی احتیاج ثابت کرتا ہے۔سورة الحشر
چوتھے یہ کہ وہ اپنے کام کے لحاظ سے واحد لاشریک ہے اس کے فعل میں کوئی اس کی برابری نہیں
کر سکتا۔باعتبار فعل بھی اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق اسلام نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک
نہیں۔وہ ایک ہے، احد ہے مرتبہ وجوب میں اور اس لحاظ سے کہ کسی کی اسے احتیاج نہیں اور
ہر دوسرے کو اس کی احتیاج ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں اور نسبت کے لحاظ سے بھی اس کا کوئی
شریک نہیں ہے اور اپنے فعل کے لحاظ سے بھی اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔جب ہم صفات باری کے
بارے میں بات کریں گے تو یہ بات عیاں ہو جائے گی کہ جن صفات میں بظاہر انسان کی بعض صفات
یا اس کے افعال کی خدا تعالیٰ کے افعال کے ساتھ مشابہت پائی جاتی ہے وہ بھی حقیقی مشابہت نہیں
ہے۔ہر دو میں بنیادی فرق ہے لیکن وہ تو بعد کی بات ہے، اس وقت تو میں یہ بتارہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
کی ذات کے متعلق اسلامی تعلیم ہمیں یہ بتاتی ہے کہ خدا ایک ہے، کسی جہت اور کسی طور پر کوئی اس کا
شریک نہیں ہے۔پھر اسلام ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ اللہ وہ ذات ہے جو تمام تعریفوں کی مستحق ہے فرمایا الحمدُ لِلَّهِ
(الفاتحۃ:۲) اور اللہ وہ ذات ہے جو تمام صفات حسنہ سے متصف ہے فرمایا لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنٰی اور
اللہ وہ ذات ہے جو تمام فیوض کا مبدا ہے فرمایا رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) کسی کی
تعریف اس کی خوبی کی بنا پر کی جاتی ہے یا اس کے احسان کی بنا پر کی جاتی ہے۔اللہ تمام صفات حسنہ
اور اچھے اوصاف کا مالک ہے اور حقیقتا وہی اس کا مستحق ہے۔ان اوصاف کی کچھ جھلکیاں تشبیہی طور
پر انسان کو بھی ملیں۔بعض جگہ دوسروں میں بھی اس کا پر تو نظر آتا ہے لیکن حقیقی طور پر الاسماء
الْحُسْنٰی کا سزاوار اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے اور وہی سب تعریفوں کا مستحق ہے اور اسی طرح خدا تعالیٰ
کی ذات پاک اور قدوس ہے۔وہ تمام رذائل اور عیوب اور نقائص سے منزہ ہے۔اس کی تمام صفات
اس کی ذات کے مناسب حال ہیں۔اللہ تعالیٰ کی جو عظمت اور جلال اور کبریائی ہے اس کے مناسب
حال
تمام صفات حسنہ اس کے اندر پائی جاتی ہیں۔اس کی ذات اور صفات میں کوئی تضاد نہیں۔یہ ایک
بار یک فلسفیانہ مسئلہ ہے میں اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔غرض خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی
تفسیر حضرت خلیفة مسح الثالث
۴۳۵
سورة الحشر
صفات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔جس طرح وہ کامل ہے اسی طرح اس کی صفات بھی کامل ہیں اور جس
طرح اس کی ذات میں کوئی شریک نہیں اسی طرح اس کی صفات میں بھی کوئی شریک نہیں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۰۳ تا ۲۰۶)