سُوْرَۃُ الصَّفِّ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطنِ الرَّحِيمِ
۴۳۷
سورة الصف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الصف
آیت وَ اِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَومِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَقَد تَعْلَمُونَ
انّى رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ فَلَمَّا زَاغُوا اَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى
الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ
دیکھو! قرآن کریم نے ایک جگہ فرما یا لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى
(النجم : ۴۱،۴۰) که اجر حاصل کرنے کے لئے عمل کرنے کی ضرورت ہے انسان کو وہی ملتا ہے جس کے
لئے وہ کوشش کرتا ہے اور ایک جگہ فرمایا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللهُ قُلُوبَهُمْ بعض لوگ اس پر اعتراض کر
دیتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ نے ان کے لئے گمراہی کا انتظام پیدا نہیں کیا۔خدا تعالیٰ نے تو یہ فرمایا
ہے
کہ جب انہوں نے حق سے روگردانی کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کی فطرت میں جو حق کی مناسبت رکھی تھی
اس مناسبت کو زائل کر دیا اور وہ ان کے اندر نہیں رہی اور یہ قانون قدرت ہے کہ جو آدمی بدی کرتا ہے
اور بدی پر اصرار کرتا ہے وہ بدی کی نفرت کو کھو دیتا ہے اور اس کے اندر اس کو خوشی اور لذت محسوس
ہوتی ہے اور یہ اس کا اپنا قصور ہے۔اس کی ظاہری اور موٹی مثال یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے قانون قدرت
میں سورج کو روشنی دینے کے لئے بنایا ہے لیکن انسان کے لئے اس نے یہ قانون بنایا ہے کہ اگر
وہ کھڑکیوں اور دروازوں والے کمرے بنائے تو اگر وہ دن کے وقت کھڑکیاں دروازے کھلے رکھے یا
ان پر شیشے لگے ہوئے ہوں تو کمرے کے اندر روشنی آئے گی۔ہم ایسے دروازے لیتے ہیں جن میں
شیشے وغیرہ نہیں لگے ہوئے تو اگر دروازے کھلے ہوں گے تو کمرے میں روشنی آئے گی۔یہ
قانون قدرت ہے اور اگر کوئی شخص اپنے کمرے کے دروازے بند کر دے اور شیشہ وہاں کوئی نہیں لگا

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۳۸
سورة الصف
ہوا تو وہاں پر اندھیرا ہو جائے گا۔یہ قانون قدرت ہے۔ہر فعل جو انسان سے صادر ہوتا ہے وہ اس کی
مرضی سے ہوتا ہے۔اب وہ صاحب اختیار ہے کہ چاہے تو اپنے کمرے کا دروازہ بند کرے اور چاہے
تو اپنے کمرے کا دروازہ بند نہ کرے اس کو یہ اختیار حاصل ہے لیکن جب وہ دروازہ بند کرتا ہے تو اس
کے اس فعل پر کہ اس نے سب دروازے اور کھڑکیاں بند کر دیں اور وہاں کوئی شیشہ بھی نہیں لگا ہوا
اللہ تعالیٰ ایک اثر پیدا کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہاں پر اندھیرا کر دیتا ہے۔یہ انسان کا فعل ہے کہ اس
نے دروازے کھڑکیاں بند کر دیں اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ اثر پیدا کیا کہ وہاں پر اندھیرا کر
دیا۔اسی طرح اندھیرے کمرے میں کھڑکیاں دروازے کھولنے کا عمل انسان کا ہے اور اس کے بعد جو
روشنی ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت کے مطابق ہوتی ہے۔پس انسان اپنے دائرہ میں صاحب اختیار ہے اور انسان کا یہ اختیار اور انسان کی یہ آزادی قضا و قدر
ہے یعنی خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا اور یہ اندازہ قائم کیا اور مقر رکیا ہے کہ اس حد تک نوع انسانی اپنے
دائرہ میں آزا در ہے گی اور نوع انسانی کا ہر فرد اپنے اپنے دائرہ استعداد میں آزادر ہے گا۔ہر انسان کا دائرہ استعداد مختلف ہے مثلاً ہر انسان علم کے حصول میں ایک جیسی ترقی نہیں کر سکتا۔لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا ما سعی کا اصول تو یہ ہے کہ اجر کے حصول کے لئے تمہارا عمل ضروری ہے اگر تم
عمل نہیں کرو گے تو تمہیں اجر نہیں ملے گا۔اس میں جبر کہاں سے ہوا؟ بالکل پوری طرح آزادی کا
اعلان کر دیا ہے لیکن ہر شخص دوسرے شخص جیسا اور اتنی عقل والا عمل نہیں کرسکتا۔ہر ایک کا اپنا ایک
دائرہ استعداد ہے جو بڑے بڑے موجد ہیں ان کی استعداد اور ہے مثلاً جس نے ایٹم کی طاقت کا علم
حاصل کیا ( گو اب اسے غلط طرف لے گئے ہیں ) اس شخص کو خدا تعالیٰ نے اتنی ذہنی طاقت دی تھی کہ
وہ اس میدان میں یہ چیز ایجاد کر لیتا یہ ہر شخص کا کام نہیں تھا لیکن یہ طاقت اور قوت اس کو خدا تعالیٰ نے
دی
تھی۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۳۵۲، ۳۵۳)
آیت ۱۰ هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَةَ
عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
پس لِيُظهِرةُ عَلَى الدِّینِ کلیم کی رو سے اس عالمگیر غلبہ کی بشارت اسلام کی نشاۃ اولی کے زمانہ

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۳۹
سورة الصف
میں پوری ہو ہی نہیں سکتی تھی۔اس کا تعلق تو اسلام کی نشاۃ ثانیہ یعنی مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بعثت کے ساتھ ہے۔اس کا تعلق تو بنی نوع انسان کے دل میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے ایک عالمگیر محبت پیدا ہو جانے سے ہے اور اس کا تعلق تو خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک عالمگیر عشق
سے ہے کیونکہ اس کے بغیر اسلام کا عالمگیر غلبہ ممکن ہی نہیں۔لیکن ہمارے اس زمانے سے پہلے
حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک عالمگیر محبت اور اللہ تعالیٰ کی ذات سے ایک عالمگیر عشق
کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا کیونکہ خدا تعالیٰ کی صفات کے متعلق اسلامی تعلیم جیسا کہ قرآن کریم نے
بیان کی ہے۔وہ ساری
دنیا میں پہنچتی ہی نہیں تھی۔غرض دنیا کے ان باشندوں کے دل میں خدا تعالیٰ کی
محبت کیسے پیدا ہو سکتی تھی۔جہاں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہیں پہنچا اور ان لوگوں کے
دلوں میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان کیسے پیدا ہوسکتی تھی۔جنہوں نے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی نہیں سنا تھا۔پس بغیر دیکھے یا بغیر سنے کسی کے دل میں محبت کا پیدا ہونا
ناممکن بات ہے۔اس لئے اسلام کے اس عالمگیر غلبہ کا تعلق حضرت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام اور
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت سے ہے اور اس لحاظ سے ایک بڑی بھاری ذمہ داری ہے۔جو
اللہ تعالیٰ نے ہم پر ڈالی ہے۔جماعت احمدیہ کی بنیاد اس لئے رکھی گئی ہے اور یہ سلسلہ عالیہ اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ دین حق کو
مضبوط کیا جائے اور کلمہ اسلام کو دنیا میں پھیلایا جائے قرآن کریم میں لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِه کی جو
پیشگوئی کی گئی تھی اس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک عظیم بشارت دی گئی تھی کہ دین اسلام تمام
دنیا پر غالب آجائے گا۔مگر یہ کام تلوار کے ساتھ نہیں ہوگا اور نہ ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ بلکہ یہ کام
محبت اور پیار اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ کیا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے حسن و احسان کو دنیا کے
سامنے پیش کر کے بنی نوع انسان کے دل جیت کر یہ مشن پورا کیا جائے گا۔(خطبات ناصر جلد دہم صفحه ۱۵۰،۱۴۹)
پس یہ وہ پیشگوئی اور بشارت ہے جس کے متعلق پہلے بزرگوں نے بھی کہا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی بشارتوں کے ماتحت کہا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اس زمانہ میں
جماعت احمد یہ اپنی کمزوریوں کے باوجود اور کم مایہ ہوتے ہوئے بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی مورد بنے
گی اور وہ قادر و توانا اسے اپنا ہتھیار بنائے گا تا دنیا میں اسلام کو غالب کرے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا ایک

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۴۰
سورة الصف
عظیم منصوبہ ہے اور یہ ایک عظیم خدائی تدبیر ہے جس کے پورا ہونے کا یہی وقت ہے۔تاہم اس کے
پورا ہونے کے لئے جن قربانیوں کی ضرورت ہے ان کی ذمہ داری آپ کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔آپ اپنے نفس کے لئے یہ قربانیاں نہیں دیں گے اور نہ اپنے خاندانوں کے لئے۔دنیا کی دولت کے
لئے یا دنیا کے اقتدار کے لئے آپ یہ قربانیاں نہیں دیں گے بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا
دنیا میں گاڑنے کے لئے جماعت احمدیہ قربانیاں دے گی۔وباللہ التوفیق۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۲۳۳، ۲۳۴)
انسان
کو اللہ تعالیٰ نے اپنی جنتوں کے لئے پیدا کیا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی
غرض ہی یہ تھی کہ نوع انسانی کو بحیثیت نوع انسانی ہدایت راستہ دکھایا جائے اور اللہ تعالیٰ کی طرف ان
کا رجوع ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار ان کے دلوں میں پیدا ہو اور خبر یہ دی گئی تھی کہ هُوَ الَّذِی
اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلہ یہ جو غلبہ ہے اس کے متعلق ہمارے
پہلے بزرگوں نے کہا ہے کہ اسلام کا جو آخری غلبہ ہے وہ آخری زمانے میں مقدر ہے کہ جب مہدی
پیدا ہوں گے اور ان کی جماعت کے ذریعہ سے اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا۔یہ جو تد بیر ہے،
یہ جو منصوبہ ہے آسمانوں کا ، اس کے لئے میں اور تم پیدا کئے گئے ہیں تا کہ خدا تعالیٰ کا یہ منشا پورا ہو کہ کم
از کم اس زمانہ میں ہی انسانوں کی بڑی بھاری اکثریت سیدھے راستے پر چل کر خدا تعالیٰ کی رضا کی
جنتوں کے اندر داخل ہو جائے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ صرف وہ زمانہ نہیں تھا بلکہ آپ کا
زمانہ قیامت تک ممتد ہے پس اس زمانہ میں ایسے حالات پیدا ہوں کہ نوع انسانی کا دل بحیثیت نوع
انسانی خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لیا جائے۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۱۷۳، ۱۷۴)
آیت ۱۱ ۱۲ يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ
عَذَابِ اَلِيْهِ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
بامُوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ ، ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ
ط
اے وہ لوگو! جو دعوے کرتے ہو کہ ہم خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس تعلیم پر جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف لائے ہیں۔ایمان لاتے ہیں۔آؤ میں ایسی تجارت کی نشان

۴۴۱
سورة الصف
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
دہی کروں کہ اگر تم یہ سودا اپنے رب سے کر لو۔تو تم اس عذاب الیم سے بچ جاؤ گے، جو ان لوگوں کے
لئے مقدر ہے جو اس قسم کا سودا اور اس قسم کی تجارت اپنے پیدا کرنے والے سے نہیں کرتے فرما یا۔تُؤْمِنُونَ بِاللهِ ایک تو یہ کہ تم اپنے دل اور زبان اور اپنی کوششوں سے یہ ثابت کرو کہ تم واقعہ میں
ایمان لائے ہو۔یہ تمہارا محض ایک کھوکھلا اور زبانی دعوی ہی نہیں ہے۔اور اس کے ساتھ یہ کہ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ تم اللہ کے راستہ میں جہاد کرو۔اللہ تعالیٰ کے
دین کی خاطر اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے جہاد اور مجاہدہ کرو۔سبیل اس راہ کو کہتے ہیں جو کسی خاص جگہ پر پہنچانے والی ہو۔تو سبیل اللہ وہ راستہ ہے۔جو
خدا تعالیٰ تک پہنچادیتا ہے۔وہ راہ جو خدا تعالیٰ کا مقرب بنادیتی ہے۔وہ راہ جو خدا کی رضا کے حصول
میں ممد و معاون ہے وہ راہ جس کے آخر پر اللہ تعالیٰ کی رحمت انسان کو مل جاتی ہے۔اور پھر انسان بھی
اپنے تمام دل، اپنی تمام روح اور اپنے تمام حواس کے ساتھ اپنے مولے سے محبت کرنے لگ جاتا
ہے۔بلکہ اس کے روئیں روئیں سے اپنے رب کی محبت پھوٹ پھوٹ کر نکل رہی ہوتی ہے۔تو اس
آیت میں یہ فرمایا کہ جس تجارت کی طرف میں تمہیں بلاتا ہوں اور جس کی طرف تمہاری راہنمائی کرتا
ہوں۔وہ یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لئے اپنی جانوں
کو مجاہدہ میں ڈالو۔اور تمہارا یہ
مجاہدہ اور تمہارا یہ جہاد اموال کے ذریعہ سے بھی ہو۔اور تمہارے نفسوس کے ذریعہ سے بھی ہو ذلکم
خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ اور اگر تمہیں حقیقت کا علم ہو جائے تو تم سمجھ جاؤ کہ دراصل اسی چیز میں
تمہاری بھلائی ہے۔اس خیر لکم کی وضاحت اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ آیت ۲۱۹ میں یوں فرمائی ہے۔اِنَّ الَّذِينَ
b
امَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَبِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللَّهِ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - که
وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے مجاہدہ کیا اس رنگ میں کہ انہوں نے خواہشات نفسانی کو
خدا تعالیٰ کی خاطر چھوڑا۔اس رنگ میں کہ انہوں نے اپنے پیدا کرنے والے کی خوشنودی کے حصول
کے لئے گناہوں سے اجتناب کیا۔( هَاجَرُوا ) اور انہوں نے اپنے ماحول، اپنے املاک (اپنی جائدادوں)
اپنے کنبہ اور اپنے شہر اور اپنے علاقہ کو خدا تعالیٰ کی خاطر ترک کیا۔اور خدا تعالیٰ کی رضاء کی خاطر اپنا
سب کچھ چھوڑ کر کسی دوسری جگہ چلے گئے۔وَجَاهَدُوا اور انہوں نے خدا تعالیٰ کی محبت کے حصول کے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۴۲
سورة الصف
لئے نیکی کے راستوں پر شوق اور بشاشت کے ساتھ قدم مارا۔أُولَبِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللهِ یہی وہ لوگ
ہیں جو امید رکھ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت انہیں حاصل ہو جائے گی۔أوليكَ يَرْجُونَ رَحمت اللہ یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید رکھ سکتے ہیں۔یہ نہیں فرمایا
کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت انہیں ضرور مل جائے گی۔پھر اس کا مطلب یہ بھی ہوا کہ جو شخص بدیوں کو ترک
نہیں کرتا اور نیکیوں کو اختیار نہیں کرتا۔وہ یہ امید نہیں رکھ سکتا کہ اللہ تعالیٰ اس سے رحمت کے ساتھ
سلوک کرے گا۔یہ امید کہ میرا رب میرے ساتھ رحمت کا سلوک کرے گا وہی رکھ سکتا ہے جو بدیوں کو
ترک کرتا اور نیکی کی راہوں
کو اختیار کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔پس فرمایا کہ مجاہدہ کرو پھر فرمایا کہ تم مجاہدہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے اس صورت میں صرف
امیدوار ہو سکتے ہو ہاں اگر تم بدیوں کو چھوڑ نہیں اور نیکیوں کو اختیار نہ کرو تو پھر تم کس طرح امید رکھ سکتے
ہو کہ اللہ تعالیٰ تم سے رحمت کا سلوک کرے گا۔لیکن اگر تم ایسا کر لوتو ابھی صرف یہ ایک امید ہے۔ابھی
واقع نہیں۔جب تک اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو۔اور جب اللہ تعالیٰ کا فضل شامل
حال ہو جائے تو یہ امید حقیقت بن جاتی ہے۔مجاہدہ کے معنی کو جب ہم قرآن کریم کی دوسری آیات کی روشنی میں دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل باتوں کو جہاد یا مجاہدہ میں شامل کیا ہے۔اور یہاں میری مراد مجاہدہ
سے نیکیوں کا اختیار کرنا ہے۔جو مجاہدہ کا ایک پہلو ہے۔بدیوں کو چھوڑ نا دوسرا پہلو ہے مگر میں اس وقت
پہلے حصہ کے متعلق ہی بیان کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ سورۃ انفال میں فرماتا ہے : وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ
اووا وَ نَصَرُوا أُولبِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا (الانفال: ۷۵)
اس آیت میں مجاہدہ کی مندرجہ ذیل قسمیں بیان کی گئی ہیں :۔(۱) ایک مجاہدہ ہے جو ہجرت کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ایک تو وہ بڑی ہجرت ہے جو نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے کی اور ایک وقت آنے پر آپ نے فرمایا کہ اب اس قسم کی
ہجرت نہیں رہی۔پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے تھے اور خدا تعالیٰ کی توحید کے

۴۴۳
سورة الصف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
قیام کے لئے کوشش کرتے تھے۔اور خدائے واحد کی صفات کو بلند آواز سے لوگوں تک پہنچاتے
تھے۔پھر کچھ لوگ آپ کے ساتھ شامل ہوئے اور اہل مکہ نے اور ان لوگوں نے جو مکہ کے گر در ہنے
والے تھے اتنے دکھ اور ایذائیں اس چھوٹے سے گروہ کو دیں کہ دنیا کے تختہ پر دنیا کی تاریخ میں کوئی
ایسا گروہ نہیں ہے کہ جس کو اتنا لمبا عرصہ اس قسم کی شدید تکالیف اور ایذاؤں میں سے گزرنا پڑا ہو۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان کا امتحان ایک اور طرح سے لینا چاہا۔وہ یوں کہ حکم دیا ہمیشہ کے لئے اپنے
گھروں کو چھوڑ دو اور اپنے رشتہ داروں کو جو مسلمان نہیں ہیں ہمیشہ کے لئے چھوڑ دو۔اور اس ماحول کو
بھی جس میں تم رہتے ہو ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر دوسری جگہ (مدینہ ) چلے جاؤ۔چونکہ کچھ عرصہ بعد تک بھی حالات ویسے ہی رہے اس لئے یہ ہجرت قائم رہی لیکن اس کے بعد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چونکہ اس قسم کی ہجرت کا ماحول اب نہیں رہا اس لئے اب اس قسم
کی ہجرت بھی نہیں رہی مگر وہ ہجرت کا اطلاق تھا ایک خاص واقعہ ہجرت پر۔ورنہ ہجرت اپنے عام معنی
کے لحاظ سے قیامت تک کے لئے قائم ہے اس لئے قرآن کریم میں آتا ہے هَاجَدُوا اور قرآن کریم کا
کوئی لفظ بھی منسوخ نہیں ہوسکتا۔تو فرماتا ہے کہ وہ لوگ خدا کی خاطر اپنوں کو اور اپنی املاک کو چھوڑتے
ہیں ( مثلاً آج کل کے زمانہ میں واقفین زندگی اپنے گھروں کو چھوڑ کر غیر ممالک میں چلے جاتے ہیں
جہاں کے رواج بھی مختلف ، جہاں کے حالات بھی مختلف جہاں کے کھانے بھی مختلف۔پھر بڑی تنگی اور
بڑی سختی کے دن وہاں گزارتے ہیں ) یہ بھی مُهَاجِرٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَا مُجَاهِدٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ہیں۔(۲) دوسرے یہاں یہ فرمایا کہ وہ لوگ بھی مجاہد ہیں الَّذِینَ اوَوُا وَ نَصَرُوا جوان بھائیوں کو جو
مظلومیت کی حالت میں ان کے پاس جاتے ہیں۔اپنے گھروں میں جگہ دیتے ہیں۔اور ان کی امداد
کرتے ہیں۔کیونکہ یہ بھی مجاہدہ میں شامل ہے۔پس فرمایا کہ یہ دو قسمیں جو ہیں ایک ہجرت کرنے والوں کی اور دوسرے مہاجروں کو پناہ دینے
والوں کی۔اوليكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا یہ وہ مجاہد ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ اعلان کرتا ہے کہ یہ حقیقی
مومن ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کے لئے مغفرت اور رزق کریم مہیا کرے گا۔واقفین زندگی بھی تحریک جدید کے ایک مطالبہ کے تحت مانگے گئے تھے۔اور یہ مطالبہ بھی ایک
شکل ہے مجاہدہ کی۔کیونکہ ہر وہ کام (جیسا کہ پہلی آیات سے واضح ہوتا ہے ) جو خدا کی رضا کی خاطر

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
م م م
سورة الصف
اور اس کے قرب کے حصول کے لئے کیا جائے۔اور جس کے کرنے میں انسان اپنی پوری توجہ اور
پوری قوت صرف کر رہا ہے۔اور اس سے جو کچھ بن آئے کر گزرے۔اسے خدا تعالیٰ مجاہدہ کے نام
سے پکارتا ہے۔تو قرآن کریم کی ایک آیت بڑی وضاحت سے بتا رہی ہے کہ وقف زندگی بھی مجاہدہ کی ایک قسم
ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کی آیت ۲۷۴ میں فرمایا کہ ہمارے احکام کے مطابق عمل کر کے
اُمت محمدیہ میں کچھ ایسے لوگ بھی پیدا ہوں گے جنہیں دین کی خدمت میں لگایا گیا ہوگا۔اور مشاغل
دنیا سے انہیں روک دیا گیا ہوگا۔(اُحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ) تو بتا یا کہ ان کو تمام ان مشاغل سے روک
دیا جائے گا کہ جو سبیل اللہ کے مشاغل نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہوں کے علاوہ دنیا کمانے اور
دنیا کی عزت حاصل کرنے کے تمام راستے ان پر بند کر دیئے جائیں گے۔تو جن لوگوں پر اُحْصِرُوا فی سَبِیلِ اللہ کا اطلاق ہوتا ہے وہ بھی مجاہدین ہیں۔ایک قسم کا مجاہدہ اور
جہاد کرنے والے ہیں۔اس آیت کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ وہ لوگ جن پر دشمن ،مخالف ہمنکر دنیا کی راہیں بند کر دیتا ہے۔آئے دن ہمارے سامنے ایسی مثالیں آتی رہتی ہیں کہ بعض لوگ بعض احمدیوں کو صرف احمدیت
کی وجہ سے نوکری نہیں دیتے یا امتحانوں میں اچھے نمبر نہیں دیتے کہ وہ ترقی نہ کر جائیں۔یا اگر تا جر ہیں
تو ان کی تجارت میں روک ڈالتے ہیں۔اگر زمیندار ہیں تو طرح طرح سے ان کو تنگ کرنے کی کوشش
کرتے ہیں۔خصوصاً جہاں نئے احمدی ہوں اور تعداد میں بھی تھوڑے ہوں وہاں اس قسم کا سلوک اکثر
کیا جاتا ہے۔ایسے لوگوں پر خدا کے لئے دنیا کی تمام راہیں اگر بند ہو جائیں تو قرآنی محاورہ کے
مطابق وہ اُحْصِرُوا فِي سَبِیلِ اللہ کے گروہ میں شامل ہوتے ہیں۔دوسری قسم مجاہدہ کی انفاق فی سبیل اللہ ہے۔جو آیات میں نے پڑھی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ کا حکم
ہے کہ دنیا میں نے تمہیں دی ہے۔چاہو تو دنیا کا ایک حصہ خرچ کر کے مجھے حاصل کر لو میری محبت کو پالو
اور اگر چاہو تو دنیا کے کیڑے بن کر میری لعنت، میرے غضب اور میرے قہر کے مورد بن جاؤ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں انفاق پر بڑا زور دیا ہے انفاق فی سبیل اللہ کی کوئی حد بندی نہیں البتہ

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۴۵
سورة الصف
انفاق کی بعض قسموں کی حد بندیاں ہیں۔مثلا زکوۃ ایک خاص شرح کے مطابق دی جاتی ہے لیکن عام
صدقات کے متعلق اللہ تعالیٰ نے کوئی شرح مقر ر نہیں فرمائی۔اسی طرح اس کے علاوہ خدا تعالیٰ کے دین کی تقویت کے لئے حسب ضرورت جو اموال مانگے
جائیں ان کے لئے کوئی شرح مقرر نہیں ہر آدمی پر فرض ہے کہ وہ اپنی ہمت کے مطابق اور حالات کی
نزاکت کے مطابق خدا کی راہ میں اپنے مال کا جتنا حصہ وہ مناسب سمجھتا ہے خرچ کرے۔جیسا
کہ ایک وقت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ ارشاد فرمایا کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کے دین کو
تمہارے مالوں کی ضرورت ہے۔تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اندازہ لگایا کہ یہ موقع اتنا نازک
ہے کہ میرا فرض ہے۔کہ میں اپنا سارا مال لا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر ڈال دوں مگر
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ اندازہ لگایا کہ اتنا نازک وقت تو نہیں۔لیکن بہر حال اتنا نازک ضرور ہے
کہ مجھے نصف مال خدا کی راہ میں دے دینا چاہیے۔تو ہر شخص اپنی اپنی استطاعت اور قوت اور استعداد کے مطابق اور اپنے اپنے مقام ایمان کے
مطابق اندازہ لگا کر ایسے موقعوں پر خدا کی راہ میں اپنے مال کو خرچ کرتا ہے۔لیکن کوئی خاص حد بندی
مقرر نہیں۔جیسا کہ تحریک جدید کے چندوں کے متعلق حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے کوئی حد بندی
مقرر نہیں کی۔لیکن اس خواہش کا ضرور اظہار کیا ہے کہ ایک مہینہ کی آمد کا ۱/۵ سالا نہ تم دیا کرو تا کہ
سلسلہ کی ضرورتیں پوری ہوتی رہیں۔بعض لوگ اب بھی اس سے زیادہ دیتے ہیں۔اور بعض ایسے ہیں
جو ۱٫۵ بھی نہیں دیتے ۱۰ ر ا دیتے ہیں ۱۵ / ۱ دیتے ہیں ۲۰ / ۱ دیتے ہیں۔مجاہدہ کی ایک شکل جو قرآن کریم سے ہمیں معلوم ہوتی ہے وہ قتال فی سبیل اللہ ہے۔یعنی جب
دشمن زور بازو سے اسلام کو مٹانا چاہے اور مادی ہتھیار لے کر اسلام اور مسلمانوں کو تباہ کرنے کی کوشش
کرے تو ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو باوجود اس کے کہ وہ اپنے دشمن کے
مقابلہ میں بہت کمزور ہوتے ہیں، دفاع کی اجازت دیتا ہے۔اور پھر حکم دیتا ہے کہ ضرور دفاع کرو۔اور یہ حکم اس لئے دیتا ہے تا کہ کمزوروں کی کمزوری ظاہر ہو جائے۔اگر صرف اجازت ہو تو بعض
کہیں گے کہ سب کو لڑائی میں جانا تو ضروری نہیں ہے۔

۴۴۶
سورة الصف
تفسیر حضرت خلیفہ مسیح الثالث
اور پھر اس وقت اپنی زندہ طاقتوں اور زندہ قدرتوں کا ایک نمونہ دنیا کو دکھاتا ہے کہ دیکھو مومن
تھوڑے بھی تھے، کمزور بھی تھے، غریب بھی تھے پھر ان کے پاس ہتھیار بھی نہیں تھے باوجود اس کے
جب وہ ہمارے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہمارے اور اپنے دشمن کے مقابلہ پر آ گئے۔تو انہیں فتح
نصیب ہوئی۔اس طرح اللہ تعالیٰ اپنی قدرتوں
کا معجزانہ رنگ میں اظہار فرماتا ہے۔اس کے علاوہ مجاہدہ کی ایک شکل ہمیں قرآن مجید سے یہ بھی معلوم ہوتی ہے۔وَلَبِن قُتِلْتُمْ فِي
سَبِيلِ اللهِ اَوْ مُثْم لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللهِ وَرَحْمَةٌ (ال عمران : ۱۵۸) یہاں صرف قتل کئے جانے کا ذکر
ہے۔ضروری نہیں کہ جنگ میں قتل ہو۔اگر آپ تاریخ اسلام پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا۔کہ
مسلمان صرف میدان جنگ میں ہی شہید نہیں کئے گئے۔بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ مجموعی طور پر ہزاروں
لاکھوں مسلمان ایسا ہے جسے میدان جنگ میں نہیں بلکہ امن کی حالت میں کافروں نے بڑی بے دردی
کے ساتھ قتل کیا۔جیسا کہ ہماری تاریخ میں صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید کو کابل میں پکڑا گیا۔ย
وہ بے گناہ، بے بس اور کمزور تھے۔حکومت کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔حکومت نے خدا تعالیٰ کے
فرمان کے خلاف، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو مول لیتے ہوئے ان کو پکڑا اور قتل کر دیا۔اور بڑی بے دردی
سے قتل کیا۔تو ایک شکل مجاہدہ یا جہاد فی سبیل اللہ کی یہ ہے کہ انسان ایسے وقت میں اپنی جان قربان کر
دیتا ہے اور کمزوری نہیں دکھاتا۔صداقت سے منہ نہیں موڑتا۔دشمن کہتے ہیں کہ تم تو بہ کر لو تو ہم تمہیں
چھوڑ دیں گے وہ کہتا ہے کہ کس چیز سے تو بہ؟؟ تو بہ کر کے حق کو چھوڑ دوں!! صداقت سے منہ
پھیروں !!! اور باطل کی طرف آ جاؤں !!! ایسا مجھ سے نہیں ہوسکتا !! مرنا آج بھی ہے اور کل بھی۔تمہارا جی چاہتا ہے تو مار دو۔لیکن میں صداقت کو نہیں چھوڑ سکتا۔پانچویں شکل مجاہدہ کی جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہے وہ ہجرت فی سبیل اللہ ہے۔اس کی تفصیل
کو میں اس وقت چھوڑتا ہوں۔چھٹی شکل اللہ تعالیٰ نے جو مجاہدہ فی سبیل کی بتائی ہے وہ ہے خدا کے دین کی خاطر اور اللہ تعالیٰ کی
رضا کے حصول کے لئے انسان سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرے۔سفر میں بہر حال ویسا آرام نہیں مل
سکتا جیسا کہ اپنے گھر میں ملتا ہے۔بعض لوگ سفر سے گھبراتے ہیں۔بعض لوگ بار بارسفر کر نے سے
گھبراتے ہیں۔تو ہمارے مربی، معلم اور انسپکٹر صاحبان کو جو سال کے چھ سات ماہ سفر میں رہتے ہیں

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۴۷
سورة الصف
خوش ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے بھی اپنی راہ میں مجاہدہ قرار دیا ہے۔اور اس کی جو برکات ایک مجاہد
پر نازل ہوتی ہیں یہ لوگ بھی اس کے وارث ہیں۔جیسا کہ فرمایا يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي
سَبِیلِ الله (النساء : ۹۵) اگر چہ اس آیت میں اپنی کانٹیکسٹ (Context) کے لحاظ سے یعنی اس
مضمون کے لحاظ سے جو اس آیت میں بیان ہوا ہے۔یہ سفر جنگ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔لیکن جنگ
کرنے کا ثواب علیحدہ ہے۔اور اِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللہ کا ثواب علیحدہ یہاں بتایا گیا ہے۔اسی
طرح اِنْفِرُوا فِي سَبِيلِ الله (التوبة : ۳۸) ہے۔تو بہت دفعہ خدا کی راہ میں سفر کرنا پڑتا ہے۔مثلاً
وقف عارضی میں وقف کرنے والوں کو میں نے یہی کہا تھا کہ تم بتاؤ کہ تم کتنا سفر کر سکتے ہو؟ اس کے
جواب میں بعض دوستوں نے لکھا کہ ہم اپنے خرچ پر پندرہ میں میل سفر کر سکتے ہیں بعض نے لکھا کہ ہم
پچاس ساٹھ میل سفر کر سکتے ہیں۔بعض نے لکھا کہ ہم سوڈیڑھ سو میل سفر کر سکتے ہیں۔بعض نے لکھا کہ
سارے پاکستان میں جہاں آپ کی مرضی ہو بھجوا دیں۔ہم سفر کرنے کے لئے تیار ہیں تو ایسے مومن
بھی مجاہدین میں شامل ہیں۔پس خدا تعالیٰ کی راہ میں سفر کرنے کو بھی اللہ تعالیٰ نے مجاہدہ کی ایک قسم
قرار دیا ہے۔ساتویں اور مجاہدہ کی سب سے اہم قسم جَاهِدُهُم بِه جِهَادًا كبيرًا (الفرقان: ۵۳) میں بیان کی گئی
ہے۔یعنی قرآن کریم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے دین کی راہوں میں جہاد کرنا اور اصولی طور پر یہ جہاد
دوشکلوں میں کیا جاتا ہے۔ایک تو یہ کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اتنے زبر دست اور اتنی کثرت سے دلائل جمع کر دیئے
ہیں کہ دنیا کا کوئی باطل عقیدہ خواہ کسی مذہب سے ہی تعلق کیوں
نہ رکھتا ہو ان کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا۔تو عقائد باطلہ کا (خواہ وہ عقائد باطلہ عیسائیوں کے ہوں یا آریوں کے یاسکھوں کے یاد ہریوں
کے یا دوسرے بد مذاہب کے ہوں ) دلائل حقہ کے ساتھ مقابلہ کرنا بھی ایک زبر دست جہاد ہے جس
کے نتیجہ میں اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہو تو انسان اس کی رحمتوں کا وارث بنتا ہے۔اور دوسرے جَاهِدُهُم بِه جِهَادًا كبيرًا ( الفرقان: ۵۳) تعلیم قرآن کو عام کرنے سے یہ جہاد کیا
جاتا ہے کیونکہ مومنوں کی جماعت میں علوم قرآنیہ کو ترویج دینا۔ان کے دلوں میں قرآن کریم کی محبت

۴۴۸
سورة الصف
تفسیر حضرت خلیلہ اسیح الثالث
پیدا کرنا اور ان کو اس حق الیقین پر قائم کرنا کہ قرآن کریم بڑی برکتوں والی عظیم کتاب ہے اس سے
جتنا پیار ہوسکتا ہے کرو۔اس سے جتنی محبت تم کر سکتے ہو کرو تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے زیادہ سے
زیادہ وارث بنو۔تو یہ بھی ایک مجاہدہ ہے اور اسی مجاہدہ اور جہاد کی طرف اس وقت میں بار بار جماعت
کے دوستوں کو متوجہ کر رہا ہوں۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۴۳۸ تا ۴۴۸
سورہ صف کی ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں ایثار اور قربانی کے وطیرہ کو اختیار کرنے کی
برکات کا ذکر کیا ہے اور اس میں مالی جہاد کا بھی ذکر ہے۔دراصل مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة : ۴)
میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی یہ صفت بیان کی ہے کہ جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں دیا ہوتا ہے وہ اس کی
راہ میں خرچ کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو زندگی دی۔زندگی کی ایک مدت عطا کی۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو موت عطا
کی۔اللہ تعالیٰ نے اس زندگی میں انسان کی ترقیات کیلئے اسے بہت سی قوتیں ، صلاحیتیں اور
استعداد میں عطا کیں۔اللہ تعالیٰ نے ان قوتوں اور استعدادوں کی نشوونما کے مناسب حالات پیدا
کرنے کیلئے وسائل کے طور پر اسے مال اور دولت عطا کئے۔گویا ہر جہت سے اور ہر لحاظ سے اس نے
اپنی عطا سے ہماری جھولیوں کو بھر دیا اور ہم سے یہ مطالبہ کیا کہ جو کچھ بھی میں نے تمہیں دیا ہے
اس میں سے میری راہ میں میرے کہنے پر اور میری تعلیم کے مطابق میری تو حید کے قیام کے لیے
میرے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو نوع انسانی کے دلوں میں پیدا کرنے کیلئے خرچ کرو۔جو
سرمایہ ہے وہ بھی اسی کا ہے لیکن احسان عظیم فرماتے ہوئے وہ ہمیں یہ کہتا ہے کہ میرے ساتھ تجارت
کرو گے تو گھاٹے میں نہیں رہو گے۔میرے ساتھ تجارت کرو گے اور میرے ہی مال کو مجھے واپس دو
گے، میری ہی عطا کردہ قوتوں کو میری راہ میں خرچ کرو گے، میری ہی دی ہوئی زندگی کے دنوں کو میری
عبادات میں ، میری تسبیح وتحمید میں اور میرے بندوں کی خدمت میں لگاؤ گے اور اگر ضرورت پڑے تو
جوموت میں نے تمہارے لئے مقدر کی ہے اس کو بشاشت سے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے
ہوئے اس موت کو میرے لئے قبول کر لو گے تو تمہیں عذاب الیم سے بچایا جائے گا اور اگر ایسا نہیں کرو
گے تو عذاب الیم میں مبتلا ہو گے۔ان آیات میں بہت لمبا مضمون ہے مگر اس تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا۔صرف یہ بتانا

آج 10 میں سے 10 باقی