سُوْرَۃُ الْمُنٰفِقُوْنَ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت الليلية مسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيُطنِ الرَّحِيمِ
۴۷۱
سورة المنافقون
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسیر سورۃ المنافقون
آیت ۹ يَقُولُونَ لَبِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْاَعَةُ مِنْهَا
الاَذَلَ وَ لِلّهِ الْعِزَّةُ وَ لِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا
199191
يعلمون )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ فرمایا کہ میری بعثت کی اصل غرض یہ ہے کہ توحید
باری تعالیٰ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دنیا میں قائم کروں تو آپ نے دوسرے الفاظ میں یہ
بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے ایک ایسی جماعت دی جائے گی جو تو حید حقیقی پر قائم ہوگی اور
جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو جانے اور پہچانے والی ہوگی اور اس عزت کے لئے ساری ذلتیں
قبول کرنے کیلئے تیار ہوگی۔قرآن کریم فرماتا ہے۔وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ -
کہ حقیقی عزت کا سچا ما لک اللہ تعالیٰ ہے۔ساری عزتوں کا سر چشمہ اسی کی ذات ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی صفات کے
مظہر اتم ہونے کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں وہ عزت حاصل کی کہ کسی ماں جائے نے نہ ایسی
عزت حاصل
کی اور نہ کبھی حاصل کر سکتا ہے۔پس سب سے معزز خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اس عالمین میں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور آپ کی ذات سب سے معزز اس لئے ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ
کی صفات کے مظہر اتم ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس مخلوق میں انسانوں کے لئے اور ان کی روحانی ارتقاء

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۷۲
سورة المنافقون
کے لئے اپنی جن صفات کے جلوے دکھائے آپ نے ان صفات کو کامل طور پر اپنے اندر جذب کرلیا
اور یہ کام کامل فنا کے بغیر ممکن نہیں تھا۔غرض آپ نے اللہ تعالیٰ میں ہو کر زندگی ڈھونڈنے کیلئے اور اس
سے حیات پانے کے لئے اپنے اوپر ایک کامل فنا اور ایک کامل موت طاری کی۔تب آپ
کو اللہ تعالیٰ
نے ایک حقیقی اور ایک کامل زندگی عطا کی اور چونکہ فنا اور عبودیت کے اس ارفع مقام کو آپ کے سوا اور
کسی نے نہیں پایا تھا اور اسی کے نتیجہ میں چونکہ آپ اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم تھے اس لئے
اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سب سے زیادہ معزز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے
اور آپ کے فیوض کے نتیجہ میں پھر مومنوں نے اپنی اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس
عزت کو حاصل کیا جیسا کہ اس آیت میں جو میں نے ابھی پڑھی ہے اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ اصل
عزت تو اللہ تعالیٰ کی ہے۔پھر اس کا مظہر اتم ہونے کی حیثیت میں اس کامل اور مکمل رسول کی ہے جو
کامل اور مکمل شریعت لے کر آیا جو تمام انبیاء کا فخر اور تمام مخلوقات کا شرف ہے۔پھر اس رسول کے
طفیل ان لوگوں کو عزت ملتی ہے جو اس پر ایمان لائے اور اس کی تعلیم پر عمل کرتے اور اس سے تعلق
محبت کو جوڑتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ اگر تم میری نگاہ میں محبوب بننا چاہتے ہو تو تم
میرے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اتباع کرو تم اپنے مقام کے لحاظ سے جتنی جتنی اطاعت کی سیڑھیاں
چڑھتے چلے جاؤ گے اسی قدر میری محبت تمہیں حاصل ہوتی چلی جائے گی۔اگر تم میری نگاہ میں عزت
حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس پر ایمان لاؤ۔اس کی کامل اطاعت کرو۔اس کے مقام کو پہچانو اس
عزت عظیمہ کا عرفان حاصل کرو جو اسے میری نگاہ میں حاصل ہے۔زندگی کے ہر شعبہ میں آپ کے
ہر فعل کو ایک معزز فعل سمجھو اور اس کی اتباع میں اپنی نجات دیکھو تب تم میری نگاہ میں عزت پاؤ گے
لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ منافق اس بات کو سمجھتے نہیں۔وہ بڑے
بدقسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت کو عزت نہیں سمجھتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہم جسے چاہیں معزز بنا
دیں ہم جسے چاہیں ذلیل کر دیں حالانکہ عزت کا سرچشمہ نفاق نہیں ہے، نہ عقلاً اور نہ شرعاً۔عزت کا
سر چشمہ تو اس خدائے پاک کی ذات ہے جو تمام عزتوں کا مالک ہے لیکن منافق جس کی نگاہ دنیا کے
حجاب سے پرے نہیں جاتی دنیا میں اُلجھی رہتی ہے۔یہ سمجھتا ہے کہ ہم مختلف قسم کا پرو پیگنڈا کر کے یا
مختلف قسم کی سازشیں کر کے یا منصوبے باندھ کر جس کو چاہیں گے عزت دیں گے اور جس کو چاہیں

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۷۳
سورة المنافقون
گے ذلیل کر دیں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسا نہیں ہوسکتا۔تم جاہل ہو تم کو پتہ نہیں کہ عزت اس کو
ملتی ہے جس کا تعلق عزت کے سرچشمہ سے ہوتا ہے۔اگر تم اپنا تعلق عزت کے اس سر چشمہ سے
قائم نہیں کرو گے۔اگر تم اپنا رشتہ اطاعت اور رشتہ محبت اس سر چشمہ سے نہیں جوڑو گے، اگر تم اس
انسانِ کامل صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت اور پیار اور اطاعت اور فرمانبرداری اور جاں نثاری کا
تعلق قائم نہیں کرو گے جس کے طفیل اب ساری عزتیں تقسیم ہوں گی تو پھر تمہیں یا تمہارے منصوبہ
کے نتیجہ میں کسی اور کو کوئی عزت نہیں مل سکے گی۔توحید کے قیام کے لئے جیسا کہ میں نے کہا ہے دو ذمہ داریاں ہیں۔(۱) اپنے نفسوں میں تو حید کو
قائم کرنا (۲) دنیا میں توحید کو قائم کرنا۔اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے تو بے شمار ہیں وہ گنے نہیں جا
سکتے۔اس کی صفات بھی بے شمار ہیں لیکن جن صفات کو اس نے ہماری زندگی میں ظاہر کیا ہے ان میں
سے چار اُمہات الصفات کہلاتی ہیں۔یعنی اس کا رب ہونا ، اس کا رحمن ہونا ، اس کا رحیم ہونا اور اس کا
مالک یوم الدین ہونا۔اگر ہم ان چار صفات کو پوری طرح سمجھنے لگیں ، اگر ہمیں یہ معلوم ہو جائے اور
اس حقیقت کا اظہار ہم پر ہو جائے کہ رب کے کیا معنی ہیں۔رحمن کی صفت کے جلوے کس طرح ظاہر
ہوتے ہیں۔رحیمیت اپنا ظہور کس طرح کرتی ہے اور ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ اپنے قادر نہ تصرف کو دنیا
کے سامنے کس طرح پیش کرتا ہے تو دوسری صفات کا سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔اس لئے سورۃ فاتحہ میں
اللہ تعالیٰ نے ان چار امہات الصفات کو بیان کیا اور ان کی طرف توجہ دلائی۔۔۔۔۔۔پس جماعت کو یہ نہ بھولنا چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی اصل غرض یہی
ہے کہ دنیا میں توحید کو قائم کیا جائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو قائم کیا جائے۔یہ ایک
چھوٹا سا فقرہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا لیکن اس چھوٹے سے فقرہ میں
جیسا کہ میں نے ابھی مختصر بیان کیا ہے ہم پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔(۱) اللہ تعالیٰ کی صفات
کو سمجھ کر اپنے نفسوں میں انہیں پیدا کرنا (۲) ان صفات کا اپنے نفسوں میں جلوہ دکھا کر دنیا کو اللہ تعالیٰ
کی صفات سے متعارف کروا کر انہیں اس طرف لے کر آنا کہ وہ بھی اپنی زندگیوں میں اللہ تعالیٰ کی
صفات پیدا کریں (۳) تیسری ذمہ داری ہم پر یہ عائد ہوتی ہے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت کو اپنے نفسوں میں قائم کرنے والے ہوں یعنی ہمارے ہر قول اور ہر فعل سے یہ ثابت ہو کہ

التفسیر حضرت عليلة اسمع الثالث
۴۷۴
سورة المنافقون
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی اب بنی نوع انسان کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ساری عزتوں کا
سر چشمہ ہیں اور ہر فیض کی کنجی آپ کو عطا کی گئی ہے۔آپ کا وجود خدا نما ہے اور اللہ تعالیٰ کو پانے کے لئے
اس کی صفات کی معرفت حاصل کرنے اور اس کے قرب کو پالینے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
سے محبت اور آپ کی اطاعت ضروری ہے ہمیں چاہیے کہ ہمارا ہر فعل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اُسوہ کے مطابق ہو ورنہ دنیا یہ کہے گی کہ تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فلاں اُسوہ کی پیروی نہ کر
کے آپ کی عزت پر یہ دھبہ لگایا ہے۔تمہارے نزدیک وہ فعل خدا کی نگاہ میں اتنا معزز نہیں تھا کہ
اس کی پیروی کی جائے۔غرض ہمارے فعل کے نتیجہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر دنیا کی
نگاہ میں نعوذ باللہ ایک داغ پیدا ہوتا ہے حقیقتا تو وہ داغ نہیں ہوتا کیونکہ اس داغ کے ہم ذمہ دار ہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ذمہ دار نہیں لیکن دنیا کی نگاہ میں ایک داغ پیدا ہوتا ہے۔دراصل یوں
سمجھنا چاہیے کہ اس کے نتیجہ میں دنیا کی آنکھ میں ایک دھبہ پیدا ہوتا ہے۔جب کوئی دنیا دارا اپنی اس
داغدار آنکھ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتا ہے تو وہی دھبہ جو اس کی آنکھ کا ہے آپ کی
شخصیت پر بھی اسے نظر آتا ہے جیسے بڑی عمر کے اور بوڑھے لوگ بعض دفعہ یہ کہتے ہیں کہ ہماری نظر
دھندلا گئی ہے یعنی ہر چیز ہمیں دھندلی دھندلی نظر آتی ہے حالانکہ وہ چیز دھند لی نہیں ہوتی بلکہ جو آنکھ
دھندلا گئی ہے اس کا اثر اس کے نفس پر یہ پڑا کہ وہ چیز اُسے دھندلی نظر آئی۔پس ہماری غلطی کے
نتیجہ میں یہ نگاہ جس کو ہم نے داغدار کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک داغ دیکھتی ہے۔گو یہ
حقیقت ہے کہ وہ داغ وہاں نہیں ہے بلکہ اس آنکھ میں داغ ہے لیکن اس کا نتیجہ تو اتنا ہی بھیانک اور
خطر ناک ہے جتنا نعوذ باللہ اس صورت میں ہوتا کہ اگر ممکن ہوتا تو اس کی نظر کی طرح آپ کی شخصیت
پر بھی داغ ہوتا کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ جس کو ہماری آنکھ داغدار دیکھتی ہے اس کی ہم پیروی کیوں
کریں اور قصور ہمارا ہوتا ہے کیونکہ ہم نے اپنی غفلت اور بے توجہی کے نتیجہ میں اور اپنی سستیوں
اور اُن وساوس کے نتیجہ میں جو شیطان نے ہمارے دل میں پیدا کئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اُسوہ کو چھوڑ دیا ہم نے آپ کے بعض نمونوں کو چھوڑ دیا اور اس طرح پر ہم اس چیز میں کامیاب نہ
ہوئے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت دنیا میں قائم کریں۔یہ ایک بڑا نازک معاملہ ہے۔بڑی
اہم ذمہ داری ہے جو ہم پر عائد کی گئی ہے۔

تفسیر حضرت عليه لمسیح الثالث
۴۷۵
سورة المنافقون
ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کے ہر پہلو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کا
حسن و احسان پیدا کرنے کی کوشش کریں تا اس کے نتیجہ میں یہ اندھی دنیا خدا کے فضل سے روشنی
حاصل کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو پہچاننے لگے اور اس طرح پر وہ جس کو اللہ تعالیٰ نے
حقیقی عزت کا مالک بنایا تھا جس کو اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں عزتوں کی تقسیم کیلئے ایک منبع قرار دیا تھا
اس کو پہچاننے لگیں اور اس کے طفیل اور اس کے ذریعہ سے اور اس کی قوت قدسی کے نتیجہ میں اور اس
کے افاضہ روحانی کے بعد اللہ تعالیٰ کی عزت کو پہنچانے لگیں جو اصل عزتوں کا مالک ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۶۸ تا ۸۷۸)

آج 10 میں سے 10 باقی