سُوْرَۃُ التَّغَابُنِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطنِ الرَّحِيمِ
۴۷۷
سورة التغابن
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة التغابن
آیت ١٦ اِنَّمَا اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَاللَّهُ عِنْدَةٌ أَجْرُ
عظيم
دنیا میں مال کا ملنا یا اولا د میں برکت کا پیدا ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے، ہمیشہ ہی (اگر پورے کا پورا
امتحان نہ ہو ) ایک پہلو امتحان کا اور ایک پہلو جزا کا اپنے اندر رکھتا ہے جہاں صرف امتحان کا پہلو مدنظر
ہوتا ہے وہاں اللہ تعالیٰ اس کے متعلق یہ فرماتا ہے ااِنَّمَا اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ جو اموال اور
اولاد میں نے تم کو دی ہے وہ تمہارے لئے ایک امتحان اور آزمائش ہے اگر تم اس امتحان میں
کامیاب ہو گئے تو میرا انعام پاؤ گے اور اگر اس امتحان میں ناکام رہے تو میر اغضب تم پر بھڑ کے گا۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۲)
آیت ۱۷ فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَ أَطِيعُوا وَ أَنْفِقُوا خَيْرًا
لاَنْفُسِكُمْ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔یعنی جتنا ہو سکے اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو اور اپنے مال
اس کی راہ میں خرچ کرتے رہو۔وہ تمہاری جانوں کے لئے بہتر ہوگا اور جولوگ اپنے دل کے بخل سے
بچائے جاتے ہیں وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔عربی زبان میں فلاح کا لفظ بڑے وسیع معانی میں استعمال کیا جاتا ہے اور دین اور دنیا کی حسنات

۴۷۸
سورة التغابن
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
کی طرف اشارہ کرتا ہے۔دنیا کے متعلق فلاح ان باتوں پر بولا جاتا ہے کہ انسان کو صحت والی زندگی
حاصل ہو مال میں فراخی ہو اور عزت و وجاہت اور اقتدار اور ثروت سب کچھ اسے میسر ہو۔آخرۃ کے
متعلق فلاح کا لفظ استعمال ہو تو اس کے معنی ہوں گے کہ انسان نے ابدی زندگی پائی جس کے بعد فتا
نہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے ایسی روحانی دولت دی گئی جس کے ساتھ کوئی تنگی نہیں اور
خدا تعالیٰ نے اسے عزت کے ایسے مقام تک پہنچا دیا کہ اس کے ساتھ کسی ذلت کا تصور بھی ممکن نہیں
اور ا سے صفات الہیہ کا ایسا عرفان حاصل ہوا کہ جس کے ساتھ کوئی جہالت نہیں ہے۔تو اس آیت میں فرمایا کہ آؤ اس فلاح کا ایک نسخہ تمہیں بتاؤں اور وہ یہ ہے کہ جو شخص اپنے دل
کے بخل سے بچایا جا تا ہے۔وہی دنیا اور آخرت دونوں میں مفلح (فلاح پانے والا) ہوتا ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ دل کے بخل سے نجات کس طرح ہو۔اس کے جواب کے لئے فرمایا۔فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَ أَطِيعُوا وَ أَنْفِقُوا خَيْرًا لَّا نُفُسِكُم
کہ جہاں تک ہو سکے اپنی طاقت، قوت اور استعداد کے مطابق تقوی کی راہوں پر چلتے رہو اور
تقوی یہ ہے کہ وَاسْمَعُوا وَاطِيعُوا (بخارى كتاب الجهاد و السير باب السمع والطاعة للامام ) که
اللہ تعالیٰ کی آواز سنو اور لبیک کہتے ہوئے اس کی اطاعت کرو۔اگر تم تقوی کی راہوں پر چل کر سمعا و
طاعةً کا نمونہ پیش کرو گے۔تو تمہیں اللہ تعالیٰ اس بات کی بھی توفیق دے گا کہ تم اپنی جانوں، مالوں
اور عزتوں سب کو اس کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ اس طرح تمہیں دل کے بخل سے
محفوظ کر لیا جائے گا۔یہی کامیابی کا راز ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۴۴ ۲۴۵)

آج 10 میں سے 10 باقی