سُوْرَۃُ الطَّلَاقِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطنِ الرَّحِيمِ
۴
۴۷۹
سورة الطلاق
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الطلاق
آیت وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ
فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا
ایک عقیدہ ہے توحید پر قائم ہونے کے لئے۔دوسرے عملی تو حید ہے اور اس کی بنیاد یہ ہے مَنْ
يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُه کہ چونکہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کے کرنے پر قادر ہے۔اس واسطے ہر چیز
اس سے مانگو ، اس سے حاصل کرو اور کسی احتیاج کے وقت کسی غیر کا خیال بھی نہ لا ؤ دل میں۔یہ عملاً
توحید کے ساتھ ایک فرد واحد کا اور قوموں کا تعلق پیدا ہوتا ہے۔کوئی چیز کسی غیر سے مانگنی نہیں، نہ
حاصل کرنی ہے۔اللہ تعالی سامان پیدا کرتا ہے اور قرآن کریم نے مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ
حسبہ کی حکمت مختلف پیرایوں میں بیان کی ہے۔سب پر تو اس وقت بات نہیں کی جاسکتی۔پہلی بات اس سلسلے میں یہ ہے کہ جو تو کل حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عملاً کیا اپنے ربّ
پر ، ہمیں حکم ہے کہ آپ کی اتباع کریں۔قرآن کریم میں آیا ہے سورہ تو بہ میں۔(حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یعنی وحی کے ذریعے خدا تعالیٰ نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت
ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا اس کا اعلان کر دو ) حسبى الله میرے لئے اللہ کافی ہے۔لا الهَ
إلا هو وہ یکتا واحد ہے اور کسی اور کے پاس مجھے جانے کی ضرورت نہیں۔اس لئے عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ
اور میں نے اس پر توکل کیا اور اس وجہ سے کیا کہ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ (التوبة : ۱۲۹ ) اس نے
ذمہ لیا ہے اس عالمین، اس یو نیورس (Universe)، اس کائنات کی ہر چیز کی ربوبیت کا۔ہر چیز
۴۸۰
سورة الطلاق
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
جس کی ضرورت پڑ سکتی تھی انسان کو بحیثیت نوع یا انسانی افراد کو فرڈ ا فرڈ ایسے طور پر حقیقی معنی میں
ضرورت پڑ سکتی تھی وہ اس نے پیدا کر دی۔بعض دفعہ نہیں ملتی۔کوئی ظالم آجاتا ہے بیچ میں۔اس دکھ
کو سوائے خدا کے کوئی دور نہیں کر سکتا۔بعض دفعہ انسان کو بلکہ بعض دفعہ غلط شاید میں نے کہا ) اکثریا
ہمیشہ ہی انسان کو پتا نہیں کہ میری بھلائی کسی چیز میں ہے۔جو جانتا ہے اس سے مانگو تو لا إِلهَ إِلا هُوَ
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں۔خدا کے سوا کوئی ربوبیت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔حسبي الله یہ رب
جو ہے یہ میرے لئے کافی ہے اور اس پر میں تو کل کرتا ہوں۔سورہ زمر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے سینتیسویں آیت میں ہے۔اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کیا اللہ
اپنے بندے کے لئے کافی نہیں؟ یہ عام اعلان ہے ایک جس کا تعلق حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ اس معنی میں ہے کہ عملاً اس حقیقت کو ظاہر کرنے والے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں۔یہ سینتیسویں آیت کا ایک ٹکڑا ہے۔انتالیسویں آیت میں ہے۔تو کہہ دے مجھے اللہ کافی ہے ( یہ جو
آیا تھا پہلے )۔قُل حَسْبِيَ اللهُ - أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه پہلی آیت ( آیت ۳۷ میں تھا ) پھر کہا
اعلان کر دو حسبی اللہ میرے لئے اللہ کافی ہے کسی غیر کی مجھے ضرورت نہیں۔عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكَّلُونَ
اس لئے جو میری اتباع کرنے والے ہیں انہیں میں یہ کہتا ہوں کہ تم صرف خدا پر توکل کرو۔ہمیں
قرآن کریم میں یہ حکم ہوا۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ (آل عمران: ۳۲) اور
اتباع کس چیز میں کرو؟ (صرف میں اصولی طور پر ایک بات بتا رہا ہوں اس وقت ) فرمایا ( نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے یہ اعلان کروایا ) إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى (یونس:۱۲) جو وحی مجھ پر
نازل ہورہی ہے میں صرف اس کی اتباع کرتا ہوں اور جس وقت ہمیں کہا گیا کہ آپ کی اتباع کرو تو
اس کے یہ معنی ہو گے کہ جس طرح حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم صرف اس وحی کی اتباع کر
رہے ہیں جو آپ پر نازل ہو رہی ہے۔اس لئے ہر سچے مومن کا فرض ہے کہ صرف اس وحی کی اتباع
کرے جو آپ پر نازل ہورہی ہے۔اور اس وحی سے ہمیں ایک بات جس کا اب میں ذکر کر رہا ہوں یہ معلوم ہوئی کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم اللہ تعالیٰ جو رب العالمین ہے اس کے علاوہ کسی پر توکل کرنے والے نہیں تھے اور کسی کی
احتیاج محسوس کرنے والے نہیں تھے بلکہ یہ اعلان کرنے والے تھے اپنے متبعین، اتباع کرنے
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۴۸۱
سورة الطلاق
ط
والوں کو مُؤْمِنُونَ حَقا، جنہیں قرآن کریم نے کہا ہے کہ میری طرح تم بھی خدائے واحد و یگانہ
رب العالمین پر توکل کرو اور ہر چیز اس سے مانگو۔یہ عملی زندگی میں خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کا
ذریعہ ہے۔عملی زندگی میں زندہ خدا سے زندہ تعلق ہم کہتے ہیں، پیدا کرو یہ ہے۔ہر چیز اس سے مانگو۔قرآن حکیم بھی ہے یعنی دلیل بھی دیتا ہے۔سورہ تغابن میں فرمایا۔وَاللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (التغابن : ۱۲)
کوئی چیز خدا سے چھپی ہوئی نہیں۔ہر چیز کو وہ جانتا ہے۔تفصیل سے بھی بتایا۔تمہارے خیالات کو وہ
جانتا ہے یعنی جن خیالات نے الفاظ کا جامہ نہیں پہنا، اللہ تعالیٰ سے وہ چھپے ہوئے نہیں ہیں۔جو
تمہارے جذبات ظاہر نہیں ہوئے اور دل کی کیفیت ہے وہ، اس کو بھی وہ جانتا ہے عَلِیمٌ بِذَاتِ
الصُّدُورِ (التغابن : ۵) اور چودہویں آیت میں یہ کہا اللهُ لاَ إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ
الْمُؤْمِنُونَ خدا ایک ہی ہے جس کی پرستش کرنی چاہیے۔وہ ایک ہی حقیقی معبود اور مقصود اور محبوب
ہے ہمارا۔اور جوایمان کا دعویٰ کرتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع کرتے ہوئے وہ خدائے واحد و یگانہ پر ، صرف خدائے واحد ویگانہ پر تو گل کریں اور غیروں
کی طرف نگاہ نہ اٹھا ئیں۔دوسری حکمت یہاں یہ بیان ہوئی ہے کہ خدا تعالیٰ پر اس لئے تو کل کرو کہ کمزور نہیں ہے وہ۔جو
چاہتا ہے کر گزرتا ہے۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَإِنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (الانفال:۵۰) وہ غالب ہے،
طاقت والا ہے کوئی شخص اس کا ہاتھ پکڑ نہیں سکتا۔اگر تم پر رحم کر نا چا ہے دنیا کی کوئی طاقت تمہیں اس کے
رحم سے محروم نہیں کر سکتی۔اگر تم اسے ناراض کر دو تو کوئی طاقت اس کی ناراضگی سے تمہیں بچا نہیں سکتی۔عزیز تو اسی پر تو گل کرنا چاہیے نا، جو بنیادی طور پر ہر قسم کی طاقت کا سرچشمہ ہے اور کوئی غیر اس کے
راستے میں روک نہیں اور اس پر توکل کرو کیونکہ وہ حکیم ہے ، حکمت والا ہے۔انسان بعض دفعہ ایک
چھوٹے بچے کی طرح جو آگ کا مطالبہ کیا اس نے ماں سے اللہ تعالیٰ سے ایک ایسی بات مانگتا ہے جو
اس کے علم میں ہے کہ اسے نقصان دینے والی ہے یا ایسی بات کی خواہش رکھتا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے علم
میں ہے کسی اور کے متعلق خواہش ہے کہ وہ جو اور ہے وہ اس کے حق میں نہیں ہے جیسے کشتی کا تختہ توڑ
دینا۔قرآن کریم نے وہ مثال بڑی اچھی ایک دی ہے ہمارے لئے۔تو خواہش بظاہر نیک لیکن جو کامل
علم رکھنے والی ہستی ہے اس کے نزدیک وہ درست نہیں۔اس واسطے اس طرح نہیں دے گا کہ بچے نے
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۸۲
سورة الطلاق
سانپ مانگا اور سوٹی سے اس کی طرف سانپ پھینک دیا ماں نے۔بلکہ وہ حکیم ہے وہ اپنی حکمت کا ملہ
سے تمہاری دعاؤں کو سنے گا اور اپنے پیار کا اظہار کرے گا۔تین دلیلیں ، تین حکمتیں یہاں بیان ہوئی ہیں۔سورہ شعراء میں ہے وَتَوَكَّلُ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
(الشعراء:۲۱۸) عزیز پہلے آ گیا ہے۔یہاں دونوں کو اکٹھا کیا ہے۔جو جو چاہتا ہے کرسکتا ہے، طاقتور
ہے اور بار بار کرم کرنے والی اس کی صفت ہے۔بار بار کرم کرنے والا ہے۔تو رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُل
شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) جس کی صفت ہوا سے چھوڑ کے ایک ایسی ہستی کی طرف جانا جو جاہل بھی ہے
خدا تعالیٰ کے مقابلے میں، طاقتور بھی نہیں ہے اور جس کا رحم جو ہے وہ خدا تعالیٰ کے رحم کے مقابلہ میں
اپنی کیفیت اور کمیت کے لحاظ سے کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتا، یہ حماقت ہوگی۔اس واسطے توکل علی
الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ اس لئے عملی زندگی میں (جو اصل چیز میں اس وقت پورے زور کے ساتھ آپ کو کہنا
چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ عملی زندگی میں ) سوائے خدا کے کسی کے ساتھ تعلق قائم نہ کرو اس معنی میں کہ
صرف اس پر توکل کرو اور جو عقید تا اس کی صفات کا علم ہے دعا کرو کہ وہ پیاری صفات تمہاری زندگی
میں جلوہ گر ہوں۔خدا کے سوا حقیقی خوشی اور خوشحالی کا سامان کوئی ہستی نہیں پیدا کر سکتی اور اللہ تعالیٰ اتنا
پیار کرتا ہے، اتنا پیار کرتا ہے کہ انسانی عقل شرم سے سر جھکا دیتی ہے اور انسان جو ہے اس کو سمجھ نہیں آتا
کہ میں کس منہ سے خدا تعالیٰ کی حمد ادا کروں۔ایک ایک انعام کے بدلے میں جو شکر ادا کرنا ہے
مناسب، ساری عمر کرتے رہیں تب بھی نہیں وہ شکر ادا ہو گا لیکن کہا تو یہ گیا ہے کہ اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ
نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (لقمن: ۲۱) موسلا دھار بارش کے قطروں کی طرح تمہارے اوپر میری
نعمتیں نازل ہو رہی ہیں۔(خطبات ناصر، جلد نهم صفحه ۲۶۳ تا ۲۶۷)
جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ غیر اللہ پر اگر کسی کا بھروسہ ہو تو محض وہ بھروسہ انسان کے لئے کافی
نہیں مثلاً کسی نے کالج میں داخلہ لینا ہے تو کسی اور کو وہ سہارا بنائے گا اگر نوکری لینی ہے تو کسی اور کو وہ
سہارا بنائے گا کیونکہ کالج والا سہارا اسے اس سلسلہ میں کوئی مدد نہیں دے گا اگر ترقی لینی ہے تو پھر کسی
اور کو سہارا بنا نا پڑے گا اگر بیماری سے شفا حاصل کرنی ہے تو اسے کسی اور کو سہارا بنانا پڑے گا مثلاًا سے
طبیب کے پاس جانا پڑے گا لیکن وہ شخص جو محض اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتا ہے اور اس کو اپنا سہارا بنا تا
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۸۳
سورة الطلاق
ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے لئے کافی ہو جاتا ہے جیسے فرمایا وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ
بالغ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا (الطلاق: ۴) جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اللہ ہی
اس کے لئے کافی ہوتا ہے کسی غیر کی اسے حاجت نہیں ہوتی ، اور اللہ تعالیٰ کا فی اس معنی میں ہے کہ وہ
اس قسم کی کامل ذات ہے کہ جو وہ چاہتا ہے کر کے چھوڑتا ہے اِنَّ اللهَ بَالِغ وہ اپنے مقصد کو پورا کر دیتا
ہے اگر آسمان پر یہ فیصلہ ہو کہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کیا جائے گا اور یہ فیصلہ ہو چکا ہے تو فَهُوَ
حسبه وہ اس کے لئے کافی ہے نہ کسی کا ڈر باقی رہتا ہے اور نہ کسی اور کا سہارا لینے کی ضرورت رہتی
ہے۔إِنَّ اللهَ بَالِغ آمدہ اللہ تعالیٰ یقیناً اپنے مقصد کو پورا کر کے چھوڑتا ہے لیکن چونکہ وہ حکیم بھی ہے
اس لئے قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا ہر چیز کا ایک اندازہ اس نے مقرر کیا ہوا ہے مثلاً ابتلا کے
زمانہ کا ایک اندازہ ہے، امتحان کے زمانہ کا ایک اندازہ ہے جو دکھ خدا کی راہ میں اٹھائے جاتے ہیں
ان کا بھی ایک اندازہ ہے وہ دکھ بھی ایک اندازہ کے اندر ہی رہتے ہیں وہ اتنے نہیں بڑھتے کہ انسان
ان کے نیچے آ کر پس جائے اور اگر کسی کی قسمت میں شہادت کا انعام ہی لکھا ہوتو وہ اس کو مل جاتا ہے
اور ایک عظیم جنت کا وہ وارث بن جاتا ہے غرض ہر چیز کا اس نے ایک اندازہ مقرر کیا ہے اس لئے
انسان کو بے صبری اور جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے ہو گا وہی جو خدا نے چاہا ہے اور اس کا فیصلہ ہے
لیکن ہر چیز کا اس نے ایک اندازہ مقرر کیا ہوا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ
اندازہ مقرر کیا تھا کہ آپ کی شان اور عظمت کو دنیا میں ظاہر کرنے کے لئے آپ کی زندگی میں ہی
دنیوی لحاظ سے ایک فتح عظیم آپ کو عطا کر دی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے متعلق یہ
اندازہ مقرر کیا کہ تین صدیاں نہیں گذریں گی کہ اسلام دنیا میں غالب آ جائے گا ممکن ہے کہ وہ پہلی
صدی کے بعد غالب آ جائے ممکن ہے دوسری صدی کے بعد وہ غالب آئے اس نے آخری حد تک
مقرر کر دی ہے باقی حصہ ایمان بالغیب کے لئے چھوڑ دیا ہے اور بتایا ہے کہ اس عرصہ میں اسلام ساری
دنیا میں غالب آ جائے گا اور جو لوگ اسلام سے منہ موڑیں گے ان کی کوئی دنیوی حیثیت باقی نہیں
رہے گی ان کی اتنی حیثیت بھی نہیں رہے گی جو آج کے معاشرہ میں چوہڑوں اور چماروں کی ہے
اسلام ہی غالب ہو گا اور اسلام ہی معزز ہو گا اور دنیا کی ہر جگہ ہر ملک، ہر شہر اور ہر قریہ خدائے واحد یگانہ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۸۴
سورة الطلاق
کی تسبیح اور تحمید کر رہا ہوگا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہا ہوگا مقصد وہی پورا ہو گا جو اللہ تعالیٰ
نے بیان فرمایا ہے فیصلہ وہی جاری ہو گا جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے لیکن اس نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر
دیا ہے اور وہ اس انداز سے کے مطابق ہی ہوگا۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۸۹ تا ۳۹۱)