سُوْرَۃُ التَّحْرِیْمِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطنِ الرَّحِيمِ
۴۸۵
سورة التحريم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة التحريم
آیت ۹۷ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا
النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَيْكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا
امَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُوْنَ )
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ
عنكم سَيَأْتِكُمْ وَ يُدخِلَكُمْ جَنَّتِ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ يَوْمَ لَا
يُخْزِى اللهُ النَّبِيَّ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ
بِايْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۚ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قديره
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہم میں سے ہر شخص اور ہر خاندان پر یہ بڑا احسان ہے کہ آپ
نے ہمارے دلوں میں نبی اکرم محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بے انتہا محبت پیدا کر دی۔قرآن کریم
سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ عشق رسول اور محبت رسول ہی انسان کو جہنم کی آگ سے بچاتی ہے چنانچہ یہ جو فرمایا
کہ اے ایمان والو! اپنے نفسوں کو اور اپنے اہل کو آگ سے بچاؤ ان کو جہنم کے عذاب سے بچانے کی کوشش
کرو تو اس کے متعلق دوسری جگہ فرمایا ان كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران: ۳۲)
فرمایا:- اس آگ سے بچنے کا طریق یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرو اور اللہ تعالیٰ کی محبت
کے حصول کے لئے اتباع رسول کرو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو۔اتباع دراصل محبت کا
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۸۶
سورة التحريم
تقاضا کرتی ہے کیونکہ محبت کرنے والا دل محبوب کے پیچھے چلتا ہے۔یہ ایک بنیادی صداقت ہے
اللہ تعالیٰ کے غضب سے محفوظ رہنے کی یعنی یہ بات کہ انسان کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا
پیار ہو اور ایک لگن ہو کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنی ہے۔اس کا انعام اللہ تعالیٰ کا
پیار ہے۔اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی رضا کی جنتیں ہیں لیکن ان جنتوں کا حصول نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پیار کے نتیجہ میں ملتا ہے ورنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دُوری بھی ہوا اور خدا کی رضا بھی حاصل
ہو جائے یہ ایسے ہی ہے جیسے یہ کہنا کہ سورج چھپا بھی ہو اور دن کی طرح یہ دنیا روشن بھی ہو۔اندھیرے
اور روشنی تو آپس میں متضاد ہیں یہ اکٹھے نہیں ہوا کرتے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہو جانا
اندھیرا ہے ایسا اندھیرا کہ ہماری راتوں کے اندھیرے جب بادل بھی چھائے ہوئے ہوں۔وہ بھی
اتنے اندھیرے نہیں جتنے روحانی طور پر اور اخلاقی طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہو جانے
کے اندھیرے ہیں۔پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہو جانے کے نتیجہ میں اس قسم کی کالی
گھٹائیں ہوں، رات کے اندھیرے بھی ہوں اور پھر خدا تعالیٰ کے پیار کا نور بھی ہو یہ چیزیں تو اکٹھی
نہیں ہوسکتیں۔پس یہ ایک بنیادی صداقت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا
پیار حاصل ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار حاصل کرنے کے لئے آپ کی سچی اتباع اور
متابعت کی ضرورت ہے۔اتباع رسول کے نتیجہ ہی میں خدا تعالیٰ کا پیار حاصل ہوتا ہے
(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۴۵۳، ۴۵۴)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم اور احادیث سے استدلال کر کے ہمیں یہ بتایا
ہے کہ ہر انسان کے ساتھ داعی الی الشر بھی لگا ہوا ہے اور داعی الی الخیر بھی لگا ہوا ہے یعنی بعض ایسی
طاقتیں ہیں جو انسان کو شر کی طرف بلاتی ہیں جو انسان کو شیطان کی طرف کھینچ کر لے جانا چاہتی
ہیں اور بعض ایسی قو تیں ہیں کہ جو انسان کو خیر اور بھلائی اور اللہ تعالیٰ کے قرب کی طرف لے جانا چاہتی
ہیں۔میں نے بتایا ہے کہ بیماری بھی ایک چھوٹا سا شر ہے جسے داعی الی الشر پیدا کرتا ہے اور بہت سی
نیکیاں ہیں جن سے آدمی محروم ہو جاتا ہے مثلاً نماز با جماعت ہی ہے۔اگر انسان بیمار پڑا ہو تو مسجد میں
آنا اس کے لئے فرض نہیں۔شر کے معنی ہمیں قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتے ہیں کہ شیطان کی پیروی
۴۸۷
سورة التحريم
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
کرنا شر ہے اور روح القدس جو ہر انسان کی راہنمائی کے لئے انسان کے ساتھ ہے جیسا کہ شروع میں
میں نے کہا کہ داعی الی الخیر کی قوت بھی انسان کو عطا ہوئی ہے تو روح القدس کی ہدایت اور راہنمائی میں
اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو تلاش کرنا خیر ہے۔شر جہنم کی طرف لے جاتی ہے اور خیر اللہ تعالیٰ کی
رضا کی جنتوں کی طرف لے جاتی ہے اور ہمیں یہ حکم ملا ہے کہ قوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا اس میں
دو حکم ہیں ایک قُوا أَنْفُسَكُمُ اور دوسرا قُوا أَهْلِيكُمْ اول اپنے نفس کو بچاؤ نار سے اور ان چیزوں
سے جو دوزخ کی طرف اور اللہ تعالیٰ کے قہر کی جہنم کی طرف لے جانے والی ہیں۔پہلے نفس کو جہنم سے
بچانے کا حکم ہے اور اسلام میں جو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے وہ اپنے نفس کو نار جہنم سے اور خدا
تعالیٰ کی ناراضگی سے بچانے کی کوشش کو ہی دی گئی ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمُ اپنے نفسوں کو بچاؤ۔دوسری
جگہ فرما یالا يَضُرُكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمُ (المائدة : ۱۰۲) کہ اگر تم اپنے نفسوں کو شیطان کے حملوں
سے بچا کر اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو اختیار کر کے اس کی رضا کو حاصل کر لو گے تو جو ایسا نہیں
کرتے تم پر کیا فرق پڑتا ہے اخروی زندگی میں یا اس زندگی میں ، جہاں تک جنت کے حصول کا اور اللہ
تعالیٰ کے پیار کے حصول کا تعلق ہے لیکن اسلام جہاں اس بات پر بہت زور دیتا ہے کہ ہر انسان سب
سے پہلے اپنے نفس کا ذمہ دار ہے اور اسے یہ کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے نفس کو خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے
محفوظ رکھنے کے لئے ہر قسم کی انتہائی کوشش کرے وہاں اسلام نے ایک اجتماعی زندگی کا نقشہ بھی
ہمارے سامنے کھینچا ہے اور وہ دوسرے حکم کے اندر آتا ہے کہ قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ یعنی اپنے
اہل کو بھی نار سے بچانے کی کوشش کرو اور جہنم سے بچانے کی کوشش کرو۔اہل میں رشتہ دررشتہ سارے ہی
بنی نوع انسان شامل ہو جاتے ہیں۔جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تمہارا باپ
ایک ہے یعنی آدم۔تم سب آدم کی نسل سے ہو۔پس اہل کے جو وسیع معنی ہیں اس میں اجتماعی زندگی کا
پورا نقشہ آ جاتا ہے۔ہمیں یہ حکم ہے کہ اپنی اجتماعی زندگی کو بھی نار سے بچاؤ۔شیطان کی طرف لے جانی
والی کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کا سب سے پہلے تعلق انسان کے نفس سے ہوتا ہے مثلاً ہوائے نفس ہے،
حرص ہے، تکبر ہے، ریا ہے، دنیا داری ہے، ہوس مال و دولت و اقتدار ہے۔قرآن کریم کی شریعت
نے ان تمام چیزوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے جو نفس واحدہ کو یعنی انسان کے اپنے نفس کو گمراہ
کرنے کے لئے ہمیں اپنی زندگی میں نظر آتی ہیں اور جن سے شیطان کام لے کر انسان کو گمراہ کرنے
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۸۸
سورة التحريم
کی کوشش کرتا ہے اور اجتماعی زندگی افراد کا مجموعہ ہے اور پھر مجموعہ خود ایک وحدت بنتی ہے۔اجتماعی
زندگی اس وحدت کا نام ہے اور اگر چہ یہ دوسرے نمبر پر ہے لیکن اس کی طرف توجہ کرنے کی زیادہ
ضرورت ہے اس لئے کہ نفس واحدہ کو ، خود انسان کے نفس کو جو حکم دیا گیا ہے تو اس کا تعلق بھی
معاشرے سے ہے۔اگر معاشرہ ناپاک ہوگا، گندہ ہو گا ، خدا سے دور ہوگا تو انسان کے لئے خود
اپنے نفس کی اصلاح کے سلسلہ میں مشکلات بڑھ جائیں گی۔دوسرے اس کو جو احکام دیئے گئے
ہیں ان میں سے ایک حکم یہ بھی ہے کہ نوع انسانی کو خدا تعالیٰ کی طرف لے کر آنا اور ایسا معاشرہ
پیدا کرنا کہ نوع انسانی خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے بعد اس مقام پر قائم رہے۔پس یہ
اجتماعی زندگی کی بھی ذمہ داری ہے اور بالواسطہ انفرادی زندگی کی بھی ذمہ داری ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۹ تا ۳۱)
قرآن کریم بھرا ہوا ہے انذار سے اور تبشیر سے۔اس وقت میں اس کی ایک مثال دینا چاہتا ہوں۔سورۃ التحریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا اپنے نفسوں کو اور اپنے اہل کو
خدا تعالیٰ کے غضب کی آگ سے بچانے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اھلیکم کا ایک انداری پہلو یہ بھی بتایا کہ بعض دفعہ ایک انسان خود
تو ایمان رکھتا ہے اپنے دل میں اور اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بشارتوں کا مستحق
ہوتا ہے لیکن اس کے اہل اس کے لئے فتنہ بنتے اور صراط مستقیم سے اسے دور لے جانے والے بن
جاتے ہیں۔اس واسطے کسی ایک شخص کا یہ کہنا کہ میں صراط مستقیم پر قائم ہو گیا ہوں، یہ کافی نہیں ہے، یہ
اس لئے کافی نہیں کہ جو قریب ترین فتنہ اس کی زندگی میں ہے وہ اس کے گھر میں موجود ہے۔اس واسطے آئندہ نسلوں کی صحیح تربیت کرنا ان نسلوں کی بھلائی میں بھی ہے اور اپنی بھلائی بھی یہی
تقاضا کرتی ہے کہ انسان فتنے سے اپنے آپ کو بچائے اور خدا تعالیٰ کے غضب سے محفوظ رہنے کی
کوشش کرے اور جو پیارا سے حاصل ہواوہ پیارا سے اور اس کے خاندان کو مرتے دم تک اس دنیا میں
حاصل رہے تا خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں گزرنے والی ابدی زندگی کے وہ مستحق بنیں۔سورۃ التحریم میں ہی نویں آیت میں ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا حکم تھا
کہ خود اپنے نفسوں اور اپنے اہل کو بچاؤ ، ان کی حفاظت کی کوشش کرو اور یہاں وہ طریقہ بتایا گیا (اس
تفسیر حضرت خلیلة امنبع الثالث
۴۸۹
سورة التحريم
آیت میں بشارت ہے ) اور اس کی ابتدا یوں ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف خالص رجوع کرو۔تو بہ کرو اور
تو بہ پر قائم رہو۔تو بہ زندگی کے چند لمحات کی کیفیت کا نام نہیں۔تو بہ ساری زندگی کے سارے ہی
لمحات کی ایک خاص کیفیت کا نام ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے ہوئے ، اس کی طرف جھکتے
ہوئے ،غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ، ندامت سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ عاجزانہ اس سے
مغفرت چاہتے ہوئے زندگی گزارنا اس کا نام ہے تو بہ۔اس کی دوشاخیں ہیں آگے، عقیدۃ اور عملاً،
دونوں اس میں شامل ہیں یعنی خدا تعالیٰ کا عرفان رکھنا اور اس کی عظمتوں اور اس کے نور کو اس کے حسن
کو سمجھتے ہوئے اور شناخت کرتے ہوئے اور اس سے دوری کے مضرات کو اور برائیوں کو جانتے ہوئے
ان سے بچنے کی کوشش کرنا، یہ عقیدہ تو بہ ہے یعنی آدمی کا یہ عقیدہ ہو کہ اگر میں خدا سے کٹ گیا اور تو بہ
کا تعلق میرا اس سے نہ ہوا تو میں ہلاک ہو گیا لیکن اسلام محض فلسفہ نہیں۔حقیقی فلسفہ اسلام ہی ہے، اس
میں شک نہیں لیکن اسلام محض فلسفہ نہیں۔یہ تو ہماری زندگی کا ایک حسین لائحہ عمل ہے جو ہمیں بتایا گیا
جس پر چل کر ہماری زندگی خدا تعالیٰ کے نور سے منور ہوتی اور اس کے حسن سے حسن حاصل کرتی ہے۔تو فرمایا جو حکم ہے قُوا أَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيكُمْ نَارًا کا طریق تمہیں بتاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی طرف ہر آن خالص طور پر کا ملتا رجوع کرتے رہو، اس کا نتیجہ نکلے گا۔اس مخلصانہ تو بہ کا پہلا نتیجہ یہ
نکلے گا کہ جو تمہاری بدیاں ہیں ( یہ اس آیت سے میں نے مضمون اٹھایا ہے۔میں عربی کے الفاظ نہیں
دہراؤں گا ) ان کو وہ مٹادے گا تو بہ کے نتیجے میں۔تمہاری بدیوں کو وہ مٹاتا جائے گا تمہاری زندگی
میں۔انسان ضعیف ہے غلطی کر جاتا ہے لیکن انسان
کو متکبر نہیں ہونا چاہیے کہ سمجھنے لگے کہ میں غلطی نہیں
کر سکتا۔اس لئے ہر آن اپنے خدا کی طرف رجوع کر کے اس کے حضور تو بہ کرنی چاہیے اور ہر آن
خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کر کے اپنی غفلتوں کو مٹاتے چلے جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔تو بشارت یہ دی کہ تو بہ کرو گے تمہاری بدیوں کو مٹادیا جائے گا۔یہ منفی پہلو ہے۔خدا تعالیٰ کی
رحمت کا ایک یہ پہلو ہے یعنی صاف کر دی جائے گی زمین بدیوں سے اور دوسرا یہ کہ تمہارے لئے جنت
کا سامان پیدا کیا جائے گا۔قرآن کریم سے ظاہر ہے کہ جنت دو ہیں۔ایک اس زندگی کی جنت، ایک
مرنے کے بعد کی جنت۔اس زندگی میں بھی جنت جیسی کیفیات پیدا ہو جا ئیں گی تمہارے گھروں میں
اور وہ ابدی زندگی جو مرنے کے بعد انسان کو حاصل ہوتی ہے وہ بھی جنتی زندگی ہوگی۔جنت سے باہر
تفسیر حضرت علیلة امبیع الثانی
۴۹۰
سورة التحريم
خدا تعالیٰ کے غضب کی جہنم میں رہنے والی زندگی نہیں ہوگی۔تیسرے اس بشارت والی آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ ہر بدی رسوائی ہے، بے عزتی ہے اور
سب سے بڑی رسوائی وہ ہے جو حقارت کی نگاہ انسان دیکھے اپنے لئے اپنے رب کی آنکھ میں۔یہاں
فرمایا اللہ اپنے نبی کو رسوا نہیں کرے گا، نہ ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے۔یعنی ہمارے لئے
یہ بشارت دی گئی یہاں کہ جس عزت کے مقام پر النبی کو رکھا جائے گا اس کی معیت میں، اس کے
ساتھ ہی تو بہ کرنے والے مومنوں کو رکھا جائے گا۔اور چوتھی یہاں یہ بات بتائی کہ ان کا نور ان کے آگے آگے بھی بھاگتا جائے گا اور دائیں پہلو کے
ساتھ بھی۔یہاں یہ بتایا کہ جو عقیدہ اور عملا تو بہ کرتے اور اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے اور
ایسے اعمال بجالاتے ہیں جن میں کوئی ملاوٹ اور کھوٹ نہیں ہوتا ، جن میں کوئی ریا اور تکبر نہیں ہوتا،
جن میں کوئی دکھاوا نہیں ہوتا بلکہ سارے کے سارے اعمال اللہ تعالیٰ کے پیار کے چشمے سے ابلتے
ہوئے باہر آتے ہیں اور خدا کے نزدیک مقبول ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ایک نور عطا کرتا ہے۔یہ جو نور عطا کیا جاتا ہے یہ خود ایک لمبا مضمون اسلام میں بیان ہوا ہے۔ایک پہلو اس کا یہ بھی ہے
کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن کی فراست سے ڈرتے رہا کرونو رفراست
دیا جاتا ہے اسے۔بہر حال ایک نور مومن کو عطا ہوگا اور یہ نور جو ہے یہ حض حال کو یعنی جو آج کا وقت ہے صرف میری
زندگی کے، آپ کی زندگی کے ”آج کو روشن کرنے والا نہیں ہوگا بلکہ آگے آگے بھاگتا جائے گا یعنی
مستقبل کو بھی منور کرنے والا ہوگا اور اس نور کے نتیجے میں دائیں طرف بھی روشن ہوگی ( دایاں دین اسلام
کی طرف اشارہ کرتا ہے یعنی صحیح میلان دین کی طرف پیدا کرے گا یعنی دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا
حوصلہ بھی دے گا اور عزم بھی دے گا اور توفیق بھی دے گا۔مستقبل روشن ہوگا۔دین کی طرف میلان
قائم رہے گا اور خاتمہ بالخیر ہوگا اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اور آخر میں یہ بتایا کہ ان کی مقبول دعا اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرے گی۔انہیں یہ دعا کرنے کی
توفیق ملے گی کہ (کہ کے بعد میں ایک اور فقرہ بیچ میں لانا چاہتا ہوں۔کوئی انسان جتنی مرضی رفعت
حاصل کر لے وہ انتہائی رفعت تک نہیں پہنچتا۔اس لحاظ سے اس میں نقص اور کمال کی کمی رہتی ہے۔تو
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۹۱
سورة التحريم
ان کو اس دعا کی توفیق ملے گی کہ ) اے خدا! ہمارے نور کو اور بھی کامل کر اور یہ دعا ان کی قبول کی جائے
گی اور ان کا نور کمال“ سے ” کمال کی طرف بڑھتا چلا جائے گا اور وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت
کے سایہ میں حفاظت اور تقویٰ کی زندگی گزاریں گے اور خدائے قدیر کی عظیم قدرتوں کے جلوےان
کی اس زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی ان پر ظاہر ہوتے رہیں گے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۹۲ تا۳۹۵)
نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِايْمَانِهِمْ کے ایک معنی ہم یہ بھی کر سکتے ہیں کہ چونکہ اعمال نامہ
دائیں ہاتھ میں ملنا ہے اس لئے اس نور کی وجہ سے جو قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق زندگی گزارنے
کے نتیجہ میں تم حاصل کرو گے ایک مسلسل ترقی کے دروازے تم پر کھلتے چلے جائیں گے اور یہ نور
تمہارے اعمال نامہ میں بھی لکھا جائے گا، وہ نور بڑھتا جائے گا، تم دیکھو گے کہ ایک یہ نورانی کام کیا
ہے ایک یہ نورانی کام کیا ہے ایک یہ نورانی کام کیا ہے گویا ایک مثالی رنگ میں ہمیں بتایا ہے کہ نہ
صرف تم اس دنیا میں اس نور کی اتباع کرتے ہوئے جو تمہارے آگے آگے پیدا کیا جائے گا تم
آگے ہی آگے روحانی ترقیات کرتے جاؤ گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمہارا اعمال نامہ بھی چل رہا
ہے اس میں بھی لکھا جارہا ہے مطلب یہ کہ صرف اس دنیا میں ہی تمہیں اس کے مطابق جز انہیں ملے
گی ، اس دنیا میں ہی تم اللہ تعالیٰ کے پیار اور اس کی محبت کے جلوے نہیں دیکھو گے بلکہ اُس دنیا میں
بھی اپنے اس روحانی ارتقاء کے نتیجہ میں زیادہ سے زیادہ خدا کی محبت کے جلووں کے حقدار قرار
دیئے جاؤ گے، تمہارے اعمال نامہ میں یہ چیزیں ساتھ ہی ساتھ لکھی جائیں گی۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۲۹،۴۲۸)
رَبَّنَا اتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۚ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير اے ہمارے رب ہمارا نور
ہمارے فائدے کے لئے کامل کر دے اور ہمیں معاف فرما تو ہر چیز پر قادر ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ ہم کمزور انسان ہیں گناہ بھی سرزد ہوتے ہوں گے غلطیاں اور کوتاہیاں بھی ہوں گی
ہمارے گناہوں غلطیوں اور کوتاہیوں کو اپنی مغفرت کی چادر سے ڈھانپ لے اور ہمیں آتیم کنا
تورنا اپنے دائرہ استعداد کی انتہائی روحانی رفعتوں تک اپنے فضل سے پہنچا دے اور ہم تیرے حضور
عاجزی سے متضرعانہ دعا کرتے ہیں کہ تو خود ( جو ہر چیز کے کرنے پر قادر ہے ) ہماری اس بات میں مدد
تفسیر حضرت خلیلة امنبع الثالث
۴۹۲
سورة التحريم
کر کہ جو تو نے ہمیں نورد یا وہ نور مکمل ہو جائے ہماری زندگی میں اور جن انتہاؤں تک پہنچنا ہمارے لئے
مقدر تھا ہمیں وہاں تک پہنچا ہماری غلطیاں کو تا ہیاں روک نہ بن جائیں اور تیری رضا کی انتہا کو ہم
(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۹۹،۲۹۸)
حاصل نہ کر سکیں۔