سُوْرَۃُ الْمُلْکِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطنِ الرَّحِيمِ
۴۹۳
سورة الملك
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الملك
آیت ۱ تا ۵
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔)
تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ بِالَّذِي خَلَقَ
الْمَوْتَ وَالْحَيوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ )
الَّذِى خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتِ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ
فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرى مِنْ فُطُورٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبُ
إلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَ هُوَ حَسِيرُ
تمام برکتیں اس ہستی سے مخصوص ہیں جو حقیقی بادشاہ ہے، وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے کوئی بھی طاقت
اُسے اپنے ارادوں کے پورا کرنے سے عاجز نہیں کر سکتی۔خلق الْمَوْتَ وَالْحَيوة موت وحیات کو اس
نے اس لئے پیدا کیا تا کہ تمہارے عملوں کے باعث تمہیں آزمائے کہ تمہارے عمل کیسے ہیں۔وَهُوَ الْعَزِیزُ وہ طاقتور ہستی ہے کوئی اس کے غضب سے بچ نہیں سکتا۔وَهُوَ الْغَفُورُ خدا تعالیٰ
بڑی بخشش کرنے والا اور گناہوں کی معافی دینے والا ہے اسی طرح امید پیدا کرنے والا ہے کیونکہ
رورود
میری کچھ طبیعت خراب ہو رہی ہے اس لئے آج میں صرف خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ
اَحْسَنُ عَمَلًا کے متعلق اختصار سے بتاؤں گا۔دُنیا میں موت وحیات کا سلسلہ اکٹھا اور متوازی چلتا ہے اصل چیز حیات ہے اور حیات یا زندگی کا
نہ ہونا یا زائل ہو جانا موت کہلاتا ہے۔قرآن کریم نے حیات کی مختلف قسمیں بیان کی ہیں اور حیات
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
کے فقدان کا نام موت رکھا ہے۔۴۹۴
سورة الملك
ایک تو قوت نامیہ ہے یعنی نمو کی قوت ، جو قرآنی محاورہ میں حیات کہلاتی ہے اس کا تعلق انسان
سے، حیوان سے اور نباتات سے بھی ہے اور اگر ہم زیادہ گہرے چلے جائیں تو اس کا تعلق ہر قسم کی
مخلوق سے ہے کیونکہ ہیرے اور جواہرات بھی ایک لمبے عرصے کی نشوونما کے بعد اپنی خصوصیات کے
حامل بنتے ہیں اور جب نمو کی قوت اللہ تعالیٰ کے اذن سے زائل ہو جائے یا زائل کر دی جائے تو
قرآنی محاورہ کے مطابق اسے موت کہتے ہیں۔دوسرے قرآن کے محاورہ سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ قوت حاسہ کو بھی زندگی کہا گیا ہے۔انسان
جو کچھ محسوس کرتا ہے یا ہم جو کچھ محسوس کرتے ہیں وہ اس کی یا ہماری زندگی ہے۔بعض ایسی حالتیں ہیں
جب چش کام نہیں کرتی یا بعض ضروری اور بنیادی حصے کام نہیں کر رہے ہوتے تو قرآن کریم نے
اسے بھی موت کہا ہے اگر کسی کو فالج ہوجائے تو قوت حاسہ غائب ہو جاتی ہے۔تیسری قسم کی زندگی جس کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے وہ قوتِ حاصلہ ہے۔اس کے مقابل
قرآنی محاورہ کے مطابق جہالت مطلقہ ، موت ہے۔چوتھے معنی میں حیات کا لفظ قرآنی محاورہ میں اُس خوش حالِ زندگی کا نام ہے، جو د نیوی لحاظ
سے کوشش کرنے سے بسا اوقات دُنیا والوں کو کبھی مل جاتی ہے اور کبھی نہیں ملتی۔اس کے مقابلہ میں
حزن اور غم ہے جو زندگی کو مکدر کر دیتا ہے۔قرآنی محاورہ میں اسے بھی موت کہا گیا ہے۔پانچویں قرآنی محاورہ میں نیند کو بھی موت کہا گیا ہے اور اس کے برعکس بیداری کو زندگی کا نام دیا
گیا ہے یعنی قرآنی محاورہ کے مطابق بیداری کا فقدان موت کہلاتا ہے۔اسی طرح ایک محاورہ پیدا ہو
گیا ہے کہ النُّومُ مَوْتُ كَثیف کہ نیند ایک کثیف موت ہے۔وَالْمَوْتُ نَوْمٌ كَثِيرُ کہ موت گہری
نیند کا نام ہے۔چھٹے اجزا کی تحلیل کا نام قرآن کریم کے محاورہ میں موت کہلا تا ہے اس کے مقابلہ میں کچھ نئے
اجزا کو جو روز مزہ زندگی میں جزو بدن بنتے رہتے ہیں، زندگی سے تعبیر کیا جائے گا اور کچھ اجزا علیحدہ
ہوتے رہتے ہیں جو موت کے مترادف ہے اس لئے کہا جاتا ہے فَإِنَّ الْبَشَرَ مَادَامَ فِي الدُّنْيَا
يَموتُ جُزْءًا قَلِيلًا کہ دُنیا میں انسان کے اجزا آہستہ آہستہ موت سے ہمکنار ہوتے یا موت کا منہ
تفسیر حضرت خلیفہ اسیح الثالث
۴۹۵
سورة الملك
دیکھتے ہیں اور نئے اجزا اس کے جسم میں بصورت غذا داخل ہوتے ہیں جن کو ہضم کرنا پڑتا ہے یہ اس
کی زندگی ہے۔ساتویں معنی زندگی کے بدن اور روح کے تعلق کے ہیں۔جسم اور روح کے اتصال کو قرآن کریم
نے حیات کہا ہے اور جب یہ اتصال باقی نہ رہے اور قوت حیوانیہ کا زوال ہو جائے اور بدن سے روح
جدا ہو جائے تو اس کا نام موت ہے۔اس سارے مضمون میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ موت وحیات کو جس معنی میں بھی قرآن کریم
نے لیا ہے اس میں بہت سی برکتیں اور رحمتیں پوشیدہ ہیں اس کی برکتوں اور رحمتوں کے حصول کی جگہ
صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔یہ رحمتیں و برکتیں صرف اُس سے مل سکتی ہیں اور کہیں سے نہیں۔اسی طرح عقل یا قوت عاقلہ کا ہونا بھی زندگی ہے عقل بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے اور عقل
کے ذریعہ سے جو نعمتیں حاصل ہو سکتی ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے حاصل ہوتی ہیں۔وَهُوَ عَلَى كُلِ
شَيْءٍ قَدِيرُ -
اسی طرح اگر موت نہ ہوتی اور صرف اس ورلی دُنیا کی زندگی ہوتی تو روحانیت بھی نہ ہوتی اور وہ
عظیم نعمتیں جن کا تعلق اُخروی زندگی کے ساتھ وابستہ ہے ان کی بھی امید نہ ہوتی تو پھر انسان اور سور
میں کوئی فرق باقی نہ رہ جاتا۔پس موت کے ساتھ بھی اسی طرح برکات وابستہ ہیں جس طرح زندگی یا حیات کے ساتھ وابستہ ہیں
اور پھر نشونما اور زندگی کے بعض دوسرے حصے ہیں مضمون لمبا ہے مگر چونکہ میری طبیعت خراب ہو رہی
ہے اس لئے میں نہایت مختصر کر رہا ہوں۔اصل چیز خیر اور برکت ہے اور یہ چیز میرے اس مضمون کا نتیجہ ہے جو یہاں بیان ہوا ہے کہ
اللہ تعالیٰ سے قطع تعلق نہیں ہونا چاہیے چونکہ اللہ سے قطع تعلق یا دوری موت ہے اس کے برعکس تعلق باللہ
یا اس سے پیار کرنا اور اس کے حصول کی کوشش کرتے رہنا، یہی زندگی ہے اور اللہ تعالی سے دل اس
طور پر لگانا چاہیے کہ مخلوقات میں سے کسی اور کے ساتھ انسان کا تعلق اس طور پر باقی نہ ر ہے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحہ ۷۷ تا ۸۰)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۹۶
سورة الملك
بڑی ہی برکتوں والا ہے وہ وجود جس کے قبضہ قدرت میں حاکمیت ہے۔حکومت ہے اور وہ ہر چیز
پر قادر ہے۔اور اس کی عظیم برکتوں کا مظاہرہ اس صداقت میں بھی ہے کہ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيو۔کہ اس نے
ایک نظام موت جاری کیا اس کائنات میں اور ایک نظام حیات جاری کیا۔یہاں الموت ہے۔الموت قرآن کریم کی اصطلاح میں دو معنوں میں ہے۔ایک عدم
سے وجود میں لانا اور ایک ایسی موت جس کے بعد ابدی زندگی کا حصول مقدر ہے انسان کے
لئے۔تو عظیم ہے اللہ جس کی عظیم برکتیں یہ ہیں کہ اس نے ایک ایسی موت کا سلسلہ جاری کیا
جس کے بعد ابدی حیات ، انسان کو میسر آتی ہے۔اور والحیوۃ اور ایک ایسی زندگی کا سلسلہ جاری کیا جس پر موت وارد نہیں ہوتی۔موت کو پہلے رکھا
اور حیات کو بعد میں۔پہلے جو موت رکھی اس میں موت سے پہلے کی حیات خود ہمارے سامنے آجاتی
ہے کیونکہ جو زندہ نہیں وہ مر نہیں سکتا۔تو خَلَقَ المَوت جب کہا۔تو اس کے معنی یہی تھے کہ اس نے
زندگی دی اور پھر موت وارد ہوئی۔اور نظام حیات قائم کیا ایک ایسا نظام حیات جو ابدی ہے جس پر کوئی موت وارد نہیں
ہوتی۔اس واسطے اس حیات کے بعد کسی موت کا ذکر نہیں کیا گیا اور عظمتیں خدا تعالیٰ کی اس
صداقت میں یہ ہیں لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا انسانی زندگی بے مقصد نہیں ہے اور مقصد
انسانی زندگی کا یہ ہے کہ انسان ایک ایسی حیات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے جو ابدی
ہے۔ایک ایسی زندگی پانے میں وہ کامیاب ہو جس زندگی میں خدا تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں نازل
ہوتی ہیں اور جس زندگی میں یہ نعمتیں جو ہیں یہ زندہ نعمتیں درجہ بدرجہ بڑھتی چلی جاتی ہیں۔یہ
حیوۃ ایک خاص قسم کی حیات۔آئی جو ہے وہ مخصوص کرتا ہے الحیوۃ کو یعنی وہ حیات جس کا
ذکر بڑی تفصیل سے قرآن کریم نے متعدد جگہ کیا ہے۔ایک ایسی حیات جس کی ہر صبح پہلی شام
سے زیادہ روشن اور جس کی ہر شام صبح سے زیادہ حسین ہے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کے جلوے پہلے
سے زیادہ (انسان کی نسبت ) منور ہو کر اور زیادہ پیار والے بن کر اس پر ظاہر ہوتے ہیں۔۔(خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۷۱۵،۷۱۴)
۴۹۷
سورة الملك
تفسیر حضرت خلیفہ اسح الثالث
جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں، ان میں جو مضمون بیان ہوا ہے اس کے ایک حصہ کو تو میں نے
پچھلے خطبہ جمعہ میں مختصر بیان کر دیا تھا۔خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوة کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم
کے محاورہ میں انسان میں سات قسم کی زندگیاں پائی جاتی ہیں اور ہر زندگی کے مقابلہ میں ایک موت
ہے کیونکہ موت نام ہے زندگی کے فقدان اور اس کے ضائع ہو جانے کا۔تاہم ان آیات میں جو مضمون
بیان کیا گیا ہے وہ صرف یہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے زندگی اور موت کو پہلو بہ پہلو پیدا کیا اور اس کی
حکمت یہ ہے کہ اچھے اور برے اعمال کو ظاہر کرے۔ویسے تو ہر چیز اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔ظاہر
کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو بھی پتہ لگے اور دوسروں کو بھی پتہ لگے کہ احسن عمل کرنے والے
کون ہیں اور وہ کون ہیں جو احسن عمل نہیں کرتے۔ان آیات میں جو اصل مضمون بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ حقیقی برکتیں اور نعمتیں حاصل کرنی ہوں تو
انسان کو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔غیر اللہ کی طرف رجوع کرنا بالکل
لا یعنی اور بے مقصد ہے کیونکہ تمام برکات اور تمام نعمتوں کا حقیقی سرچشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے ہم
عاجز انسانوں کو سمجھانے کے لئے یہ بتایا گیا ہے کہ تمام برکتیں اور نعمتیں اللہ تعالیٰ سے حاصل ہوتی
ہیں کیونکہ حقیقی بادشاہ وہی ہے فرمایا بِيَدِهِ الْمُلْكُ بادشاہت سارے اقتدار کے ساتھ پوری کی پوری
اس کے ہاتھ میں ہے اور وہ متصرف بالا رادہ ہستی ہے فرما یا هُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ۔وہ جو چاہے سو
کرتا ہے۔اُسے کوئی چیز عاجز کرنے والی نہیں۔حقیقی بادشاہت کے لئے عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ ہونا
ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر ہم حقیقی بادشاہت کا تصور ہی نہیں کر سکتے۔دُنیا کی جو بادشاہتیں ہیں یہ
نہ حقیقی بادشاہتیں ہیں اور نہ دُنیا کے بادشاہ اور برسر اقتدار لوگ حقیقی بادشاہ یا حاکم ہیں۔اب ان
ڈ نیوی بادشاہوں اور حاکموں کو دیکھو کہ چاہتے کچھ ہیں یا اپنی خواہش کا اظہار کچھ کرتے ہیں اور عمل
کچھ کرتے ہیں۔ایک گروہ کو ایک گروہ کے خلاف فیصلہ بھی دے دیتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ
کیا کریں بڑی مجبوریاں پیش آ گئی تھیں۔پس یہ توکوئی بادشاہت نہیں، یہ تو کوئی حاکمیت نہیں، اللہ تعالیٰ حقیقی بادشاہ ہے جس کے متعلق یہ وہم بھی نہیں
کیا جا سکتا کہ وہ یہ کہے کہ چاہتا تو میں کچھ اور تھا مگر مصلحتوں نے مجھے مجبور کر دیا اس لئے اپنی خواہش
کے خلاف میں نے کچھ اور کیا ہے مگر اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرتا کیونکہ وہ کہتا ہے هُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۴۹۸
سورة الملك
جس چیز کو وہ چاہتا ہے جس کام کے کرنے کا وہ ارادہ کرتا ہے اس کے کرنے پر وہ قادر ہے۔دُنیا کی کوئی
طاقت اُسے اس کے ارادہ کو پورا کرنے میں عاجز نہیں کر سکتی۔پس ہمیں یہ سمجھایا گیا ہے کہ تمام برکتوں
کا جو سر چشمہ ہے اور جوحقیقی بادشاہ ہے اس سے ہر برکت اور نعمت مل سکتی ہے۔جو حقیقی بادشاہ نہیں وہ
اگر کسی کو کوئی چیز دینا بھی چاہے تب بھی بعض دفعہ نہیں دے سکتا اور بسا اوقات دینا ہی نہیں چاہتا۔اسی
طرح دنیوی بادشاہتیں بعض دفعہ حق تلفی کی طرف اس سے زیادہ مائل ہو جاتی ہیں جتنی اُن کی رعا یا فساد
اور حق تلفی کی طرف مائل ہوتی ہے یا دنیوی بادشاہ چاہتے نہیں کرنا اور یا پھر چاہتے ہیں یا اس بات کا
اظہار کرتے ہیں کہ ہم یوں چاہتے ہیں لیکن عملاً کر نہیں سکتے۔در اصل حقیقی بادشاہت تمام قسم کے بندھنوں سے آزاد ہوتی ہے لیکن دُنیا کی ہر مخلوق قانون قدرت
میں بندھی ہوئی ہے۔درخت یہ نہیں چاہ سکتے کہ وہ لوہے کا کام دیں وہ یہ کام دے ہی نہیں سکتے اُن
کے لئے اللہ تعالیٰ نے لکڑی کا کام دینا مقدر کر رکھا ہے۔پس حقیقی بادشاہت اسی کے تصرف میں ہے
اس لئے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے وہ جو چاہتا ہے سو کرتا ہے اور اس حقیقی بادشاہ نے انسان کو پیدا کیا ہے
اور انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ نیکی کے علاوہ بدی کا اختیار رکھتے ہوئے نیکی کرے اور اسی طرح
اس بات کا اختیار رکھتے ہوئے کہ اگر وہ چاہے تو خدا تعالیٰ سے دُور بھی ہوسکتا ہے، وہ خدا تعالیٰ کے
قرب کی راہوں
کو ہر قسم کی قربانیاں دے کر تلاش کرے اور پھر ان پر گامزن رہے اور اس قرب الہی
کے نتیجہ میں برکتوں کو حاصل کرے۔پس ساتوں قسم کی موت اور زندگی اس لئے پیدا کی گئی ہے کہ انسان
اللہ تعالیٰ کی نعمتیں حاصل کر
سکے۔بعض اس قسم کی زندگی ہے کہ وہ سوائے انسان کے اور کسی کی نہیں ہے مثلاً روح اور جسم کا اتصال،
ایک یہ زندگی ہے جس کے مقابلہ میں موت آتی ہے یعنی روح اور جسم کا اتصال ٹوٹ جاتا ہے اور جسم جو
مٹی سے بنا ہے وہ مٹی میں واپس مل جاتا اور روح جسے اللہ تعالیٰ نے قائم رہنے کے لئے بنایا ہے وہ
اگلے درجہ میں داخل ہو جاتی ہے۔یہ ایک لمبا مضمون ہے اس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاسکتا۔بہر حال روح ایک اور منزل میں پہنچتی ہے اور پھر اس کی زندگی بھی قائم رہتی ہے اور اس کی ترقی کے
لئے دروازے بھی کھلے رہتے ہیں۔غرض انسان کو ساتوں قسم کی زندگی عطا کی گئی ہے مگر غیر انسان
کو اللہ تعالیٰ نے سات قسم کی زندگی
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۹۹
سورة الملك
نہیں دی بعض کو کم قسموں کی اور بعض کو زیادہ مگر انسان کو ساتوں قسم کی زندگی دی۔اس زندگی اور موت
کے متعلق میں نے پچھلے خطبہ میں مختصر بتا دیا تھا۔انسان
کو یہ زندگی اس لئے دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ
اُسے آزمائے۔ویسے ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ اللہ تعالیٰ کے علم سے تو کوئی چیز پوشیدہ تھی اور آزمائش کے
نتیجہ میں ظاہر ہوئی وہ تو علام الغیوب خدا ہے، اس کے علم سے تو کوئی چیز پوشیدہ نہیں لیکن جہاں تک
انسان
کا تعلق ہے اور اس کی زندگی کا سوال خود انسان کے علم سے پوشیدہ تھی اور انسان کے ماحول سے
پوشیدہ تھی۔بہت سے لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت بڑے ہیں اور اس طرح وہ متکبر بن جاتے
ہیں۔اُن کے اندر کبر پیدا ہو جاتا ہے۔کوئی کہتا ہے میں علم میں بڑا ہوں کوئی کہتا ہے کہ میں روحانیت
اور تزکیہ نفس اور طہارت میں بڑا ہوں کوئی کہتا ہے کہ میرے جسم میں اتنی طاقت ہے کہ کوئی پہلوان میرا
مقابلہ نہیں کر سکتا یہ اور اسی قسم کے دوسرے تکبر انسان کے لئے موت کا باعث بن جاتے ہیں۔جس
چیز کو انسان زندگی سمجھتا ہے، وہ اس کے لئے موت بن جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کی درگاہ سے وہ دھتکار دیا
جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی برکتوں اور نعمتوں کے حصول کی بجائے وہ اللہ تعالیٰ کی لعنتوں کا وارث بن
جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ موت و حیات کا سلسلہ اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ تمہیں بھی پتہ لگے اور
دوسروں کو بھی پتہ لگے کہ تمہارا مقام کیا ہے تمہاری حیثیت کیا ہے تم زندگی کے حامل ہو یا اللہ تعالیٰ کی
طرف سے لعنت کی شکل میں تم پر موت وارد ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ عزیز بھی ہے وہ بڑی طاقت والا
ہے۔یہ تو نہیں ہو سکتا کہ تم اس سے زبردستی یہ منوالو کہ تم پاکیزہ ہو حالانکہ قرآن کریم نے یہ کہا ہے کہ
فَلَا تُرَكُوا انفسکم اپنے آپ کو تزکیہ یافتہ یا پاک نہ ٹھہرایا کرو کیونکہ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ۳۳)
تقوی کا علم اور اس کا فیصلہ اور اس کا اظہار اور اس کے مطابق اپنی قدرت کی تاروں کو ہلا نا یہ اللہ تعالیٰ کا
کام ہے یہ انسان کا کام نہیں ہے۔پس وہ عزیز ہے اور بڑی طاقت والا ہے کوئی شخص اس کے مقابلہ
میں ٹھہر نہیں سکتا لیکن مایوسی بھی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ وہ غفور بھی ہے وہ مغفرت کرنے والا ہے۔یہ
انسان کا کام ہے کہ وہ ہر لحظہ اور ہر آن استغفار کرتا رہے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت کا طلبگار رہے اور
تیسرے یہ بتایا کہ تمام برکتیں اور نعمتیں اللہ تعالیٰ ہی سے حاصل کی جاسکتی ہیں اور اس کے لئے اس
نے یہ بتایا تھا کہ یہ ظاہر کرے کہ احسن عمل والا کون ہے اور انسان کے حسنِ عمل کے لئے اللہ تعالیٰ نے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۰۰
سورة الملك
جو قانون بنایا ہے وہ یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنے۔اللہ تعالیٰ کی بنیادی صفت یہاں
یہ بیان کی گئی ہے کہ خَلَقَ سَبْعَ سَمواتِ طِبَاقًا اللہ تعالیٰ نے سات آسمان اوپر نیچے مگر ایک دوسرے
سے موافقت رکھنے والے بنائے ہیں ان کی خاصیتوں میں بھی تضاد نہیں ہے۔یہ نہیں کہ پہلا آسمان
کسی اور طرف لے جا رہا ہو اور اس کا نتیجہ کچھ اور نکل رہا ہو اور دوسرے آسمان کا کچھ اور۔ساتوں
آسمان اوپر نیچے بھی ہیں اور آپس میں موافق بھی ہیں اور ان کے ذریعہ انسان کے لئے روحانی ترقی
کے درجہ بدرجہ سامان بھی پیدا کئے گئے ہیں کیونکہ اس عالمین کے جو سات آسمان ہیں ان کے علاوہ
روحانیت کے بھی سات آسمان ہیں اور ان پر انسان درجہ بدرجہ بلند ہوتا ہے۔اس کے لئے اُسے محنت
کرنی پڑتی ہے بہت مجاہدہ کرنا پڑتا ہے اور عاجزانہ راہوں
کو اختیار کرنا پڑتا ہے اس کے لئے اُسے خدا
کے دامن کو پکڑ لینا پڑتا ہے اس عہد کے ساتھ کہ دُنیا اس کے ساتھ جو مرضی سلوک کرے وہ اپنے رب
کے دامن کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔پس برکت والا ہے وہ خدا جس نے سات آسمان درجہ بدرجہ اوپر
نیچے اور بالکل موافق پیدا کئے۔یہ نہیں کہ کسی کے زاویے کسی دوسری طرف نکلے ہوئے ہوں جس طرح
جگر متورم ہو جائے تو ایکسرے میں جگر کا سایہ اور ہوتا ہے اور پسلی کا سایہ کچھ اور ہو جاتا ہے۔ایک دفعہ
میرے ساتھ بھی اسی طرح ہوا کہ ڈاکٹروں نے غلط تشخیص کی وجہ سے کہہ دیا کہ جگر پھٹ گیا ہے یہ تو
میں ویسے ضمناً بات کر رہا ہوں۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ اس آیت میں طباقا کا جو لفظ استعمال ہوا ہے
اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تو ان میں کوئی فرق نہیں۔ہر لحاظ سے سب آپس میں موافقت رکھتے ہیں
اپنے وجود کے لحاظ سے بھی اور اپنے خواص کے لحاظ سے بھی اور اپنے اثرات کے لحاظ سے بھی۔اختلاف کے باوجود آپس میں موافقت ہے کیونکہ اس عالمین کو انسان کی بہتری اور مفاد کے لئے پیدا
کیا گیا ہے اس لئے ہر آسمان ( سماء الدنیا میں تو ہماری زمین بھی آجاتی ہے ) انسان کی بہتری کے
لئے اس کے خادم کی حیثیت میں پیدا کیا گیا ہے۔یہ نہیں کہ پہلا اور دوسرا آسمان تو انسان کی خدمت
کر رہے ہوں اور تیسرا اس سے دشمنی کر رہا ہو۔یہ ناممکن ہے کیونکہ فرمایا: - خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا
مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ اس میں جو بنیادی مضمون بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کو
خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کے لئے اور اس کا عبد بننے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ کی تمام
صفات کی بنیاد اس بات پر ہے کہ ان میں کوئی تضاد اور کوئی تفاوت اور کوئی خلل اور کوئی فساد اور کوئی
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۰۱
سورة الملك
فطور نہیں پایا جاتا۔جس غرض کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے اگر اس کی زندگی اس کے مطابق ہو اور
اس کی زندگی میں اندرونی طور پر بھی تضاد نہ ہو اور اس کی زندگی میں صفات باری کے انعکاس کے بارہ
میں بھی کوئی تضاد نہ پایا جائے تو پھر کامیابی ہے دنیا کی بھی اور اُخروی زندگی کی بھی۔دین کی بھی اور دُنیا
کی بھی ، جسم کی بھی اور روح کی بھی۔ہر لحاظ سے اُسے پوری کامیابی ملتی ہے اور اچھے نتائج نکلتے ہیں
لیکن جب تضاد پایا جائے۔تضاد مثلاً اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ شرک نہیں کرنا لیکن بعض لوگ کچھ خدا کے
لئے زندہ رہتے ہیں اور کچھ بتوں کے لئے زندگی گزارتے ہیں اور یہ کھلم کھلا تضاد ہے۔بعض لوگ
خدائے واحد و یگانہ پر ایمان لانے کا دعوی بھی کرتے ہیں اور قبروں پر جا کر سجدے بھی کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کو قادر وتوانا بھی سمجھتے ہیں اور اپنی عقل اور علم کے زور سے کچھ حاصل کرنے کا تصور بھی اپنے
دماغ میں رکھتے ہیں۔ان کا نفس ایک بہت بڑا بت بن جاتا ہے اور ان کے دماغ میں ہزاروں بت نظر
آتے ہیں۔اگر ہم خدا تعالیٰ کی دی ہوئی فراست اور اس کے عطا کردہ نور سے دیکھیں تو ہمیں ایسے
لوگوں کے اندر ہزار ہا بت نظر آتے ہیں اور یہ تضاد ہے۔اس کے مقابلہ میں زندگی کے ہر پہلو سے
خدا تعالیٰ کا ہو جانا اور اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ کی صفات منعکس کرنے کی کوشش کرنا یعنی اپنے اپنے
دائرہ استعداد کے اندر مظہرِ صفات باری بننے کی انتہائی کوشش کرنا اور ہر قسم کے تضاد سے اپنے آپ کو
پاک رکھنے کی کوشش کرتے رہنا یہ کامیابی کی راہ ہے اور یہ احسن عمل ہے مگر جہاں تضاد پایا گیا وہاں
محسن نظر نہیں آئے گا۔زندگی کے ہر پہلو سے جو عمل ہے، وہ ٹھیک طور پر بجالا نا نظر نہیں آئے گا۔۔۔۔۔پس ساری دُنیا انسان کی خدمت پر لگا دی گئی اور انسان کو یہ کہا کہ تیری ذات میں جو قو تیں اور
استعدادیں ہیں ، اُن میں اور اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات میں کوئی تضاد نہیں پیدا ہونا چاہیے کیونکہ تو
نے خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننا ہے چنانچہ ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات
اور ان کے بے شمار جلووں میں کوئی تضاد نہیں ہے۔اُن کے اندر کوئی خلل نہیں ، اُن کے اندر کوئی فساد
نہیں ، ان کے اندر آپس میں کوئی مقابلہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی ہستی ایک ایسی ہستی ہے جو حسن کا مجموعہ
ہے ہمارے پاس تو وہ الفاظ نہیں ہیں جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کے حسن کو بیان کیا جا
سکے۔بہر حال جہاں تک ہو سکتا ہے ہم بات کرتے ہیں اور جہاں تک ہوسکتا ہے ہم سمجھتے ہیں اور اُنہیں
الفاظ کا جامہ پہنا کر بات کرتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ خدا تعالی کی گنہ کو سمجھنا انسان کا کام نہیں،
تفسیر حضرت خلیفہ اسی اثاث
۵۰۲
سورة الملك
انسان تو بڑا عاجز ہے۔پس ظاہر ہے کہ تمام برکتیں اور نعمتیں اسی ہستی سے حاصل کی جاسکتی ہیں جس کی صفات میں کوئی
تضاد نہیں پایا جاتا اور یہ خدا تعالیٰ ہی کی ہستی ہے جس کے متعلق ہمیں یہ حکم ہے کہ اس کی صفات کا مظہر
بنو تو پھر ہماری زندگی میں بھی کوئی تضاد نہیں پایا جانا چاہیے کوئی فتور اور کوئی خلل اور کوئی فساد نہیں پایا جانا
چاہیے۔اب مثلاً ایک آدمی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بڑا اچھا ذہن دیا ہے۔ذہنی لحاظ سے اُسے بہت
اچھی استعداد میں دی گئی ہیں لیکن بعض گپیں ہانکنے والے اس کے دوست بن گئے تو یہ گو یا اس کی زندگی
میں تضاد پیدا ہو گیا۔اس کی علمی میدان میں آگے بڑھنے کی طاقت کچھ اور تقاضا کرتی ہے اور گپیں
مارنے کی عادت کچھ اور تقاضا کرتی ہے چنانچہ جب اس کی ایک حصہ زندگی میں تضاد پیدا ہو گیا تو وہ
نا کام ہو گیا۔ہمارے ملک میں بھی اور بعض دوسرے ملکوں میں بھی بڑے اچھے ذہین بچے پیدا ہوتے
ہیں مگر وہ اس لئے ضائع ہو جاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی اس نعمت کی ناشکری کرتے ہیں جو اُنہیں ذہنی
استعدادوں کی شکل میں میسر آتی ہے۔البتہ یہ صحیح ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی طاقتوں کے مطابق تو اپنی
زندگی میں اپنی طاقتوں کے جلوے نہیں دکھا سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کے متعلق قرآن کریم میں یہ
بھی آتا ہے لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ (البقرة :۔۔۔۔۔۔۔۔غرض اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اے لوگو! اگر تم میری رحمتوں اور برکتوں اور نعمتوں سے کامل حصہ
لینا چاہتے ہو تو تمہاری زندگی میں کسی قسم کا تضاد نہیں پایا جانا چاہیے۔فرمایا ت بُرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ
الملك تمام برکتوں اور نعمتوں کا سر چشمہ اور منبع وہ ذات ہے جو بادشاہ ہے اور حقیقی طور پر بادشاہ ہے
کیونکہ فرماتا ہے وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير حقیقی بادشاہت کا یہ بیان ہے کہ حقیقی بادشاہ کے لئے ہر چیز
پر قادر ہونا ضروری ہے۔ظاہر ہے جو حقیقی بادشاہ ہو گا وہ ہر چیز پر قادر ہوگا اور مصلحتیں اور حالات اور
مجبوریاں اس کے راستے میں حائل نہ ہوں گی اور نہ ہو سکتی ہیں بلکہ اُن کے حائل ہونے کا تصور بھی نہیں
کیا جاسکتا مثلاً بادشاہ کی ایک یہ مجبوری ہے کہ چھوٹا ملک ہے جیسے گیمبیا ہے جس کی آبادی تین لاکھ افراد
پر مشتمل ہے اس پر اگر کوئی ایسا ملک حملہ آور ہو جائے جس کی آبادی ایک کروڑ کی ہے تو اس صورت میں
چھوٹا ملک کچھ نہیں کر سکتا۔اچھی بادشاہت ہوتے ہوئے بھی وہ مقابلہ نہیں کر سکتا اور یہ اس کی مجبوری
ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے سامنے تو کوئی مجبوری نہیں۔وہ عظیم ہستی جس نے سکن کہہ کر ساری کائنات کو پیدا
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۰۳
سورة الملك
کرد یا اور اسی کے حکم سے ساری کائنات نشو و نما پارہی ہے، اُس کے لئے تو کوئی مجبوری نہیں ہے۔پس اللہ تعالیٰ ہی تمام برکتوں اور نعمتوں کا سرچشمہ ہے اگر برکتیں اور نعمتیں لینی ہوں تو اسی کی
طرف رجوع کرو کہ وہ حقیقی طور پر بادشاہ ہے وہ جو چاہتا ہے سوکرتا ہے کوئی طاقت اس کی راہ میں روک
نہیں بن سکتی۔خدا تعالیٰ سے جو برکتیں اور نعمتیں حاصل کرنے کی کوشش کرو اس میں صرف اس دُنیا کو
مدنظر نہ رکھو بلکہ اس کی برکتوں کے ایک حصہ کا تعلق موت سے ہے اور ایک کا تعلق زندگی سے ہے۔پس ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ زندگی اور موت کو پیدا کرنے والے رب کی ہر قسم کی برکتیں حاصل
کریں جن کا اس زندگی سے تعلق ہو یا جن کا موت سے تعلق ہو۔انسان کے لئے ہر موت ایک نئی
زندگی کا دروازہ کھولتی ہے لیکن خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوة کے محاورہ میں ہم نہیں گئے کہ زندگی سے تعلق
رکھنے والی اور ایک زندگی کو چھوڑ کر دوسری زندگی میں جانے سے تعلق رکھنے والی جو برکتیں اور نعمتیں ہیں
وہ خدا تعالیٰ سے حاصل کرنے کی کوشش کرو اور اس کے لئے بنیادی طور پر جو راہیں اور اصول بتائے
گئے ہیں وہ یہی ہیں کہ تمام برکتیں اسی عظیم ہستی سے حاصل کی جاسکتی ہیں جس کی خلق کے اندر اور جس
کی حسنات کے جلوؤں کے اندر تمہیں کوئی تضاد نظر نہیں آتا اور ساتھ طریقہ بھی بتادیا کہ تمہارے اندر
تضاد نہیں ہونا چاہیے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۸۱ تا ۹۰)
آیت ۳۰ قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ أَمَنَّا بِهِ وَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا ۚ فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ
في ضَل مبين
قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ أَمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ایسی ہے کہ وہ احسان کرتے ہوئے
یہ نہیں دیکھتا کہ جس پر وہ احسان کر رہا ہے اس نے اس کے ساتھ حسن سلوک کیا ہے یا نہیں ( گواس پر
تو احسان کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ کامل صفات والی ذات ہے اس کو کسی چیز کی کمی نہیں ) اس
کے اندر استحقاق پایا جاتا ہے یا نہیں پایا جاتا اگر انسان کے اندر کوئی خامی اور کمزوری ہو اور اللہ تعالیٰ کو
اس کی کوئی اور ادا پسند آ جائے تو وہ کمزوری اور خامی دور ہو جاتی ہے ایسا شخص مغفرت کی چادر میں لپیٹ
لیا جاتا ہے اور بغیر کسی استحقاق کے اللہ تعالیٰ اس کو اتنی نعمتیں عطا کرتا ہے کہ وہ عاجز بندہ اس کی طرف
جھکتا ہی چلا جاتا ہے اور اس کے راستہ میں فنا ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عَلَيْهِ تَوَكَّلْنا تم یہ کہہ دو
تفسیر حضرت خلیفہ اسیح الثالث
۵۰۴
سورة الملك
کہ ہم نے اپنے رحمان خدا پر ہی تو کل کیا ہے۔ہمارا یہ دعویٰ کہ کامیاب اسلام نے ہی ہونا ہے کامیاب
مسلمانوں نے ہی ہونا ہے ہماری کسی خوبی کے نتیجہ میں نہیں فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلِلٍ مُّبِيْنٍ یہ
سب کچھ رحمان خدا کی رحمت کے نتیجہ میں ہوگا اور چونکہ اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ اسلام غالب آئے
اس لئے بہر حال یہ فیصلہ جاری ہوگا۔اگر کسی نے بھروسہ کرنا ہے اور اس کے بغیر یہ زندگی گزر نہیں سکتی تو تمام عارضی اور ناقص اور بے وفا
-
سہاروں کی بجائے اللہ تعالیٰ پر اسے بھروسہ کرنا چاہیے جو رحمان ہے وہ اسے اتنی نعمتیں دے گا کہ ان
کے مقابلہ میں اس نے کچھ بھی کیا نہیں ہوگا۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۸۴)
اللہ تعالیٰ کی صفت خالقیت پر جب ہم غور کرتے ہیں تو ہم اس صداقت پر پہنچتے ہیں (جسے
قرآن کریم نے وضاحت سے بیان کیا ہے ) کہ اللہ تعالیٰ نے اس یو نیورس ، اس عالمین کو اس لئے
پیدا کیا ہے کہ انسان اس سے خدمت لے اور اس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے انسان کو تمام طاقتیں بھی
بخشی ہیں جن کی بدولت وہ اس کی مخلوق سے ہر قسم کی خدمت لینے کا اہل ہے۔قرآن کریم نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ ہر چیز کی فطرت میں یہ بات رکھ دی گئی ہے کہ وہ انسان
سے اثر قبول کرے اور اس کی خدمت بجالائے۔چنانچہ تم جانوروں مثلاً کتے کو سکھاتے ہو اور اس سے
اپنی خدمت لیتے ہو۔پس انسان کو دوسروں کے سکھانے اور معلم بنے کی ایک ایسی طاقت دی گئی ہے
کہ وہ نہ صرف دوسرے انسان کو علم دیتا ہے اور سکھاتا ہے بلکہ کتوں کو بھی سکھا سکتا ہے۔کتا اس کے
کہنے کے مطابق کام کرتا ہے مثلاً ایک سدھایا ہوا کتا جسے انگریزی میں گن ڈاگ“ کہتے ہیں۔وہ
شکاری کے ساتھ جاتا ہے تو شکار پر دانت نہیں مارتا بلکہ اسے اپنے نرم ہونٹوں سے پکڑ کر اپنے مالک
کے پاس لے آتا ہے۔ظاہر ہے انسان اُسے یہ علم سکھاتا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ نے اس کی فطرت میں یہ
رکھا ہے کہ وہ انسان سے اثر قبول کرے، اس سے علم سیکھے اور اس کے کہنے کے مطابق کام کرے۔اسی طرح انسان بے جان مادی اشیاء سے بھی خدمت لیتا ہے۔مثلاً انسان نے ہیرے سے اپنی
خدمت لی۔عورت نے اسے اپنی زینت بنا لیا۔مرد نے اسے پٹرول کے کنوئیں کھودنے کے لئے
استعمال کیا۔بور کر نیوالی مشینوں کے آگے ہیرے لگے ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے ان کےسرے
ڈائمنڈ ہیڈز“ کہلاتے ہیں۔ورنہ یہ لو ہاتو پتھر نہیں کاٹ سکتا۔