سُوْرَۃُ الْحَآقَّۃِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ
۵۱۱
سورة الحاقة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحاقة
آیت ۷ تا ۹ وَأَمَّا عَادٌ فَأَهْلِكُوا بِرِيْجٍ صَرُ صَرٍ عَاتِيَةٍ سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ
لا
لا
سَبْعَ لَيَالِ وَ ثَنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعى كَأَنَّهُمْ
أَعْجَازُ نَخْلِ خَاوِيَةٍ أَ فَهَلْ تَرَى لَهُمْ مِنْ بَاقِيَةٍ۔قرآن مجید اس خدا نے نازل فرمایا ہے جو شَدِيدُ الْعِقَابِ ہے۔کہ جب وہ سزا دینے پر آتا ہے تو
بہت سخت سزا دیتا ہے۔اس عزیز و قہار کے قہر اور غضب اور لعنت اور سزا اور عذاب سے اگر بچنا
چا ہو تو اس کا طریق بھی یہی کتاب تمہیں بتلائے گی۔کبھی تمہارے دل میں پہلوں کی مثال بیان کر کے خوف اور خشیت پیدا کرے گی تا تم اس کی
طرف جھکو اور اس کے رحم کو جذب کرو۔سورۃ الحاقۃ میں مثلاً شَدِیدُ الْعِقَابِ کی قدرت کی ایک
مثال بیان کی ہے تاکہ دلوں میں خوف پیدا ہو اور انسان خدا کی طرف پیٹھ کرنے اور اس سے پہلو تہی
کرنے سے بچے۔اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ میں بیان فرمایا ہے کہ خمود کی قوم ایک ایسے عذاب سے
ہلاک کی گئی تھی جو اپنی شدت میں انتہاء کو پہنچا ہوا تھا۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَأَمَّا عَادُ
لا لا
فَأَهْلِكُوا بِرِيْجٍ صَرُصَرٍ عَاتِيَةٍ - سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَ ثَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى
الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعى كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلِ خَاوِيَةٍ - فَهَلْ تَرى لَهُم مِّن بَاقِيَةٍ - ان آیات میں
اللہ تعالیٰ نے عاد کی قوم پر جو اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہوا تھا اس کا مختصراً مگر بڑے ہی مؤثر طریق پر بیان کیا
ہے اور فرمایا ہے کہ یہ ایک ایسا عذاب تھا جس میں ساری قوم کو تباہ کر دیا گیا۔فَهَلْ تَرى لَهُمْ مِنْ

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۱۲
سورة الحاقة
باقية کیا ان کا کوئی نشان بھی تمہارے سامنے آتا ہے؟ وہ کلیتا صفحہ ہستی سے مٹادئے گئے۔اس لئے
کہ انہوں نے یہ خیال نہیں کیا کہ وہ رب جو ان کا پیدا کرنے والا تھا، جو اس قدر ان پر رحم کرنے والا
تھا، جو اس قدر ان پر انعام کرنے والا تھا اس کے نتیجہ میں ان پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی تھیں
لیکن انہوں نے کفر اور ناشکری کو اختیار کیا اور خدا تعالیٰ کی بجائے شیطان کو اپنا دوست بنالیا تب
ساری کی ساری قوم کو اللہ تعالیٰ نے صفحہ ہستی سے مٹادیا اور ان کا کوئی نام ونشان بھی باقی نہ رہا۔اس قسم کے واقعات کا ذکر کثرت سے قرآن کریم میں پایا جاتا ہے اور ایک مقصد ان کا یہ ہے کہ تا
ان واقعات کو سن کر ہمارے دل خوف سے لرز اٹھیں اور ہم یہ عہد کریں کہ قرآن کریم نے جو تعلیم
ہمارے سامنے رکھی ہے جس سے خدا راضی ہوتا ہے اور جس کو چھوڑ کر خدا کی ناراضگی مول لینی پڑتی
ہے، ہم کبھی بھی اس تعلیم کو چھوڑیں گے نہیں بلکہ اس تعلیم کو اپنا ئیں گے۔اس تعلیم کو اس طرح اپنے
جسموں اور روحوں میں جذب کر لیں گے جس طرح خون ہمارے اندر بہہ رہا ہے۔تا کہ خدا کا غضب
کسی شکل میں بھی اور اس کی لعنت کسی صورت میں بھی ہمارے اوپر نازل نہ ہو۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۳۶، ۳۳۷)

آج 10 میں سے 10 باقی