سُوْرَۃُ الْمَعَارِجِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت غاليلة السبع الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۱۳
سورة المعارج
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المعارج
آیت ۲۰ تا ۲۴ إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَدُوعًان إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزْوعًات
وَ إِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا إِلَّا الْمُنَ الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ
دايمون
اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں بے شمار صلاحیتیں ودیعت کی ہیں اور ہر وہ طاقت انسان کو دی گئی
ہے جس سے وہ ہر دو جہان کی ہر چیز سے خدمت لے سکے لیکن خدا تعالیٰ نے انسان کو یہ طاقت بھی دی
ہے کہ جہاں وہ اپنی طاقتوں کا صحیح استعمال کر سکتا ہے وہاں غلط استعمال بھی کر سکے اور باوجود اس کے
کہ اگر وہ چاہے تو غلط راہوں کو اختیار کر سکتا ہے وہ اپنے رب کی رضا کی خاطر غلط راہوں کو اختیار نہ
کرے بلکہ صحیح راستوں پر چلے۔صحیح راستے پر چلنا یہ ہے کہ جس غرض کے لئے کوئی طاقت دی گئی ہے
اسی غرض کے لئے اسے خرچ کیا جائے۔انسانی فطرت کی ہر صلاحیت خدا تعالیٰ نے انسان کی بھلائی
کے لئے اسے دی ہے لیکن چونکہ اس نے خدا تعالیٰ سے بے انتہا نعمتوں کو حاصل کرنا تھا اور اپنے
رب کریم کے انعامات پانے تھے اس لئے اسے ایک دائرہ کے اندر یہ اختیار دیا کہ وہ اپنی مرضی سے
خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں کو اختیار کرے اس پر کوئی جبر نہیں ہے کیونکہ ہماری عقل ہمیں یہ
بتاتی ہے کہ جو کام جبر کے نتیجہ میں کیا جائے اس پر کوئی انعام نہیں ملا کرتا۔زیادہ سے زیادہ یہ ہوتا ہے
کہ وہ سزا سے بچ جاتا ہے مثلاً انسان کے علاوہ دنیا کی ہر چیز اور خود انسان کے جسم کے مختلف حصے بھی
ہزاروں کام جبراً کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ جو حکم نازل کرتا ہے اس کے مطابق وہ کام کر رہے ہیں مگر

تفسیر حضرت علیله اسح الثالث
انسان کو ایک خاص دائرہ میں آزادی دی گئی ہے۔۵۱۴
سورة المعارج
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے انسانی فطرت میں یہ جو چیز رکھی ہے کہ وہ چاہے تو نیکی کی راہ کو اختیار
کرے اور چاہے تو نیکی کی راہ کو اختیار نہ کرے اور اسے جو آزادی دی ہے اس کی وجہ سے وہ
هَلُوعٌ ہے۔هَلُوع کے معنی عربی زبان میں یہ بھی ہیں کہ جن نیکیوں پر صبر کی ضرورت تھی اس نے ان
پر صبر نہیں کیا اور یہ بھی ہیں کہ جن عطایا کے صحیح استعمال سے اس نے اپنے خدا سے خیر حاصل کرنی تھی
خدا تعالیٰ کی عطا کردہ ان صلاحیتوں اور اس کے عطا کردہ انعامات کو ایسے طریق پر خرچ نہیں کیا کہ وہ
خدا تعالیٰ کا انعام حاصل کر سکے۔پس عربی زبان میں هَلُوع کے معنی صبر نہ کرنے والے کے بھی ہیں
اور هَلُوع کے معنی یہ بھی ہیں کہ خدا کی طرف سے جو مال ملے اس کو جن بہت سی جگہوں پر دوسروں پر
خرچ کرنے کا حکم ہے وہاں خرچ نہ کرنے والا اور حریص۔اس کے لئے عربی کا ایک لفظ شح ہے یعنی
ایک خاص معنی میں بخل کی بیماری میں مبتلا ہونا۔عربی زبان کا یہ لفظ هَلُوع مبالغے کے صیغے کے ساتھ
فاعل ہے اور اس کے اندر یہ دونوں معنی پائے جاتے ہیں اور ان دونوں معنوں کو دو اگلی آیات نے
کھول کر بیان کیا ہے۔چنا نچہ فرمایا اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزْوعًا جب انسان
کو تکلیف پہنچتی ہے تو ان حالات میں اس پر صبر
کرنالازم ہوتا ہے۔خدا کے بندے، خدا سے پیار کرنے والے تو خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر چیز قربان
کر کے بھی صبر اور استقامت اور پختگی کے ساتھ اپنی وفا پر قائم رہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے دامن کو
چھوڑتے نہیں لیکن بعض انسان ایسے ہیں جو فطرت کا غلط استعمال کرتے ہیں اور جہاں صبر کرنا چاہیے
وہاں بے صبری سے کام لیتے ہیں اور جہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان کے اوقات میں خواہ وہ کسی
قسم کا ہو بشاشت قائم رکھتے ہوئے صبر سے کام لینا چاہیے وہاں صبر کا نمونہ نہیں دکھاتے یا اپنے
بھائیوں کے لئے مال خرچ کر کے ان کی خاطر تکلیف اٹھا کر انہیں سکھ پہنچانے کے لئے جو نیکیاں کرنی
چاہئیں اس تکلیف کو وہ بھائی کی خاطر قبول نہیں کرتے اور اس پر صبر نہیں کرتے هَلُوع میں یہ معنی بھی
آجاتے ہیں یعنی فطرت کے اندر نیکی کی جو صلاحیتیں ہیں ان سے وہ کام نہیں لیتے بلکہ ان کی طبیعتیں
برائی کی طرف مائل ہوتی ہیں۔إذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا جب ان کو تکلیف پہنچتی ہے تو بے صبری سے کام لیتے ہیں اور بے صبرے

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۱۵
سورة المعارج
ہو جاتے ہیں۔وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا جب کوئی بھلائی ان
کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہنچتی ہے، ان
کے اموال میں خدا تعالی برکت ڈالتا ہے، ان کی تجارتیں نفع مند ثابت ہوتی ہیں، ان کی کھیتیاں زیادہ
پیداوار دینی شروع کر دیتی ہیں، ان کے باغات کو اچھا اور زیادہ پھل لگتا ہے، اس دنیا میں ہزاروں قسم
کی چیزیں ہمیں نظر آتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو عطا کی جاتی ہیں اس وقت انسان کی
فطرت میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ وہ خدا کی خاطر اور اس کی رضا کے لئے اپنے اموال کو خرچ کرتا
ہے۔اور فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ (الذاريات :۲۰) کے مطابق یہ سمجھتا ہے کہ جو کچھ ہمیں
خدا تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا ہے اس میں صرف ہم ہی حصہ دار نہیں بلکہ ہمارے سارے بھائی اس
میں برابر کے شریک اور حصہ دار ہیں لیکن وہ لوگ اپنی فطرت کی اس صلاحیت کا صحیح استعمال کرنے کی
بجائے حرص اور شخ سے کام لے کر اور بخل سے کام لے کر اپنے آپ
کو نیکیوں سے محروم کر دیتے ہیں
اس کی مثالیں آپ کو ہر جگہ مل جائیں گی لیکن اپنی بھیانک شکل میں۔اس کی مثالیں ان لوگوں میں
پائی جاتی ہیں جو مومن نہیں لیکن جو لوگ کمزور ایمان والے ہیں یا جو ابھی زیر تربیت ہیں ان میں بھی
آپ کو نظر آتی ہیں۔ذراسی تکلیف پہنچی اور شور مچادیا، جزع فزع شروع کر دی۔کسی کی خاطر تکلیف
برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئے یہ پہلو إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا میں بھی آجاتا ہے اور جب
خدا تعالیٰ نے انہیں دیا تو ان برکات میں، ان نعمتوں میں، ان اموال میں، جو خدا تعالیٰ نے ان کو
دیئے اور سب کچھ دیا اور اسی نے دیا۔اس میں وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی اور شریک نہیں ہے، سارا ہم ہی
سمیٹ کر رکھیں، ہمارے پاس جو کچھ آیا ہے اس میں کسی اور کا حصہ نہ ہو۔قرآن کریم نے پہلوں کی
بہت سی مثالیں دے کر بھی ہمیں سمجھایا ہے لیکن یہاں پر اصولی طور پر بحث کی گئی ہے، کوئی مثال نہیں
دی گئی۔بنیادی چیز جو یہاں ہمیں بتائی گئی ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان
کو نیکی کی طاقتیں دیں اور اس کو
یہ اختیار بھی دیا کہ ان
کو نیکی کی راہوں پر خرچ کرنے کی بجائے بدی کی راہوں پر خرچ کرے لیکن وہ
طاقتیں دی اس لئے گئی تھیں کہ وہ نیکی کی راہوں کو اختیار کرے۔انسان کو ان فطری صلاحیتوں کے
علاوہ اس مجموعے کے علاوہ بنیادی طور پر ایک اور چیز بھی دی گئی تھی اور وہ چیز تھی دعا کرنے کی طاقت
اور سمجھ۔طاقتیں خواہ کتنی ہی اچھی اور کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں مثلاً کسی کا ذہن کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
69
۵۱۶
سورة المعارج
جب تک یہ دوسری چیز یعنی دعا کی طاقت شامل نہ ہو اس کا ذہن صحیح نشو و نما حاصل نہیں کر سکتا۔پس یہاں یہ فرمایا کہ انسان بنیادی طور پر نیکی کی ساری صلاحیتیں رکھتا ہے اور بنیادی طور پر وہ
صاحب اختیار بھی ہے لیکن اس کی وجہ سے اس میں بعض کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہیں اس کو ہم بعض دفعہ
تلون کے لفظ سے بیان کرتے ہیں اور میں نے ذرا تفصیل سے بیان کر دیا ہے کہ هَلُوع کے لفظ میں
لغوی لحاظ سے دونوں معنی پائے جاتے ہیں کہ صبر کے وقت صبر نہ کرنا اور سخاوت کے وقت بخل سے کام
لینا اور ان دونوں کو اگلی آیتوں میں کھول کر بیان کیا گیا ہے۔اذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعا وہ بے صبری سے
کام لیتا ہے اور هَلُوعٌ ہے۔وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا وہ حریص بن جاتا ہے اور بخیل بن جاتا ہے
اور اس طرح پر وہ هَلُوع ہے۔ان آیتوں میں بھی بنیادی طور پر بڑا وسیع مضمون بیان ہوا ہے اور
ساری طاقتوں کو یہ دو لفظ اپنے احاطہ میں لئے ہوئے ہیں لیکن اس وقت اس تفصیل میں جانے کی
ضرورت نہیں۔اصل بات یہاں یہ بیان کی گئی ہے کہ تمہیں جو فطرتی طاقتیں دی گئی ہیں وہ خدا نے
دی ہیں اور ان طاقتوں کے استعمال کے لئے ان طاقتوں کی نشوونما کے لئے، ان طاقتوں سے دنیا
جہان کی نعمتیں اس زندگی میں بھی حاصل کرنے کے لئے اس نے ہر دو جہاں کی ہر چیز کو تمہارا خادم
بنادیا ہے لیکن چونکہ تم صاحب اختیار بھی ہو چونکہ تمہیں یہ اختیار دیا گیا ہے کہ اگر تم اپنی بدقسمتی سے
اپنے خدا سے پرے جانا چاہو تو جاسکتے ہو اس لئے ضروری تھا کہ تمہیں دعا کی طاقت بھی دی جاتی۔چنانچہ فرما یا الا المُصَلِّينَ -
پس دعا کے بغیر کوئی شخص اپنی فطری طاقتوں
کا صحیح استعمال نہیں کر سکتا اور ایک وقت کی دعا نہیں،
ایک دن کی دعا نہیں، ایک مہینے یا ایک سال کی دعا نہیں بلکہ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَابِرُونَ۔جو لوگ
دائمی طور پر اس نکتے کو سمجھتے ہیں کہ جب تک ہم دعا کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب نہیں
کریں گے اس وقت تک ہم اس قدر عظیم صلاحیتوں کے باوجود جو ہمیں دی گئی ہیں اور اس کے
با وجود کہ دنیا کی ہر چیز کو ہمارا خادم بنایا گیا ہے خدا سے خیر اور بھلائی نہیں پاسکتے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۴۷۵ تا ۴۷۹)

آج 10 میں سے 10 باقی