سُوْرَۃُ نُوْحٍ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۱۷
سورة نوح
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة نوح
آیت ۸ وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي
أَذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَواثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَاران۔وو
قرآن کریم نے اس اصطلاح کی بجائے ایک اور اصطلاح استعمال کی ہے۔قرآن کریم نے عید
کی بجائے نُزُرًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ کی آیت کریمہ میں نُزُل“ کی اصطلاح کو استعمال کیا ہے۔یعنی
اللہ تعالیٰ جو غفور ہے غلطیوں کو معاف کر دیتا اور خطاؤں کو نظر انداز کر دیتا ہے اور پھر وہ رحیم ہے وہ
انسان کی بار بار کی محنت کو بار بار شرف قبولیت بخشا اور اس کے لئے خوشی کا سامان پیدا کرتا ہے یعنی جو
بار بار آنے کا مفہوم عید کے لفظ میں تھا نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ (لحم السجدة : ۳۳) میں نُزُل کے لفظ
سے اسی تخیل کو گویا ایک نہایت حسین پیرا یہ میں ادا کیا ہے۔دوسرے عید کا لفظ یہ نہیں بتاتا کہ یہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہونے والی خوشی ہے۔یہ ایک ایسی خوشی ہے جو بار بار آتی تھی۔ایسی
خوشی جو ابو جہل کے گھر میں ہر بچے کی پیدائش پر بار بار آئی اور دوسرے کفار کے ہاں بھی جن کے بہت
بچے زیادہ بچے تھے ان کے گھروں میں ہر بچے کی پیدائش پر اُن کے لئے دنیوی خوشی کے سامان پیدا
ہوئے وہ گویا ان کے لئے عید کا دن تھا لیکن وہ اُن کے لئے نُزُرًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ کا دن نہیں تھا۔پھر ان دونوں قسم کی عیدوں میں ایک یہ فرق بھی ہے کہ نُزُلاً مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ سے پہلے اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے: إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا اِس کی رُو سے گویا ہماری عید استقامت کا نتیجہ
ہے اور اس عید سعید کے مقابلہ میں جو چیز اس کی ضد ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے غضب کے نزول کا دن اس
۵۱۸
سورة نوح
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
کے لئے بھی گو ایک تسلسل کا ہونا ضروری ہے لیکن قرآن کریم کی اصطلاح میں اسے استقامت نہیں
کہتے بلکہ اصرار کہتے ہیں جیسے مثلاً سورۃ نوح میں فرمایا: وَاصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتَكْبَارًا یعنی ایسے
لوگوں نے اپنے گناہوں اور کفر اور انکار اور نبی کو قبول نہ کرنے پر اور اس کی مخالفت کرنے پر بوجہ تکبر
اصرار کیا یعنی وہ اپنے آپ کو بڑا سمجھتے تھے اور گناہ پر تسلسل تھا۔وہ کہتے تھے کہ ہم نے گناہ نہیں چھوڑنا
چنانچہ اس کے نتیجہ میں وہ عذاب یا جہنم کے مستوجب ٹھہرے۔قرآن کریم نے عذاب کا لفظ دونوں
معنوں میں استعمال کیا ہے۔اُس تنبیہ کے معنی میں بھی جو لوگوں کی اصلاح لئے عذاب کی شکل میں
نازل ہوتا ہے اور اُس قہر کے معنوں میں بھی جو مرنے کے لئے جہنم کی شکل میں ملتا ہے۔اس کو بھی
عذاب جہنم کہتے ہیں۔قرآن کریم نے بھی عذاب کو اس معنی میں استعمال کیا ہے۔پس جہاں گناہوں پر اصرار ہو اللہ اپنا غضب بار بار نازل کرتا ہے۔اس کے لئے جیسا کہ میں نے بتایا
ہے اصرار کا لفظ استعمال ہوا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ نوح میں فرماتا ہے وَ أَصَرُّوا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا
اس کے برعکس اصرار کا لفظ نیکیوں کے تسلسل کے لئے قرآن کریم میں کہیں بھی استعمال نہیں ہوا۔خطبات ناصر جلد دہم صفحه ۵۴،۵۳)