سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّرِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۴۳
سورة المدثر
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
آیت ا تا ۸
تفسير سورة المدثر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔ياَيُّهَا المُرُ قُمْ فَانْذِرُ وَ رَبَّكَ فَكَبِّرُقُ وَ ثِيَابَكَ فَطَهِّرة
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ وَلا تَمُنْنُ تَسْتَكْثِرُ وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرُ
میرے دل میں بڑے زور کے ساتھ یہ ڈالا گیا ہے کہ جماعت احمد یہ تربیت کے جس مقام پر اس
وقت کھڑی ہے۔اس مقام کے ساتھ سورۃ المدثر کی جو آیات میں نے پڑھی ہیں ان کا بڑا گہرا تعلق
ہے۔اور اس میں ایک اہم پیغام ہے جماعت کے نام۔میں اس وقت اسے دوستوں کے سامنے بیان
کرنا چاہتا ہوں لیکن اس سے پہلے میں ان آیات کی عام تفسیر بیان کر دوں گا۔تا دوستوں کو خدا تعالیٰ
کی اس آواز کو سمجھنے میں آسانی اور سہولت ہو۔مدثر کے عربی میں یہ معنی ہیں وہ شخص جس نے وہ
کپڑے پہن لئے ہوں جو کام کرنے کے لئے پہنے جاتے ہیں۔عام طور پر یہ طریق ہے خصوصاً پڑھی
لکھی اور تعلیم یافتہ اقوام کا کہ گھر میں وہ کچھ اور قسم کے کپڑے پہنے ہوتے ہیں۔لیکن جب کام کے لئے
باہر نکلتے ہیں تو اور کپڑے پہن لیتے ہیں۔مثلاً ہمارے ملک میں اور خصوصاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی سنت پر عمل کرنے والے افراد خاندان میں یہ طریق جاری ہے کہ باہر نکلتے وقت سر کا لباس اور
کوٹ ضرور پہنا جاتا ہے۔یا مثلاً کارخانوں میں کام کرنے والے کام کی غرض سے ایک خاص قسم کا
لباس پہنتے ہیں۔تو مدثر میں اسی قسم کا لباس پہننے کی طرف اشارہ ہے یعنی ایسا شخص جو کام کے لئے تیار ہوتا ہے۔

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۴۴
سورة المدثر
اور وہ کپڑے زیب تن کرتا ہے جو اس کام کیلئے مناسب حال ہوتے ہیں۔مثلاً فوج اپنی ڈیوٹی
پر جاتے وقت فوجی وردی میں ہوتی ہے۔گھر میں اس وردی میں نہیں ہوتے۔پس یہاں فرمایا
اے مدثر ! یعنی اے وہ شخص جس نے وہ کپڑے پہن رکھے ہیں جو کام کرنے کے لئے پہنا کرتا ہے۔المدثر کے یہ معنی بھی ہیں کہ وہ شخص جو مستعدی کے ساتھ اپنے گھوڑے کے پاس کھڑا ہے اور حکم
کا منتظر ہے۔کہ کب حکم ملے اور میں چھلانگ لگا کر گھوڑے پر سوار ہو جاؤں اور اس کام میں مشغول ہو
جاؤں جس کا مجھے حکم دیا جائے۔قرآن
کریم میں تمام احکام کے پہلے مخاطب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔اور پھر اُمت محمدیہ کا
ہر فر داس کا مخاطب ہوتا ہے۔اسی طرح اس آیت میں بھی سب سے پہلے مخاطب ہمارے نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم تھے۔اس صورت میں المدثر کا مطلب یہ ہو گا کہ اے وہ شخص جس کو ہم نے پوری طرح
تقوی کے لباس میں ملبوس کر دیا ہے۔لِباسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ (الاعراف: ۲۷)
اور اندر اور باہر تقوی کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہے اُٹھ اور ہمارے حکم کے مطابق اس مشن کو
پورا کر جو تیرے سپرد کیا جا رہا ہے اور وہ یہ ہے قم فانذار کہ تو مستعدی سے کھڑا ہو جا اور دوام اور
ثبات کے ساتھ اپنے مشن میں لگ جا۔اور لوگوں کو پکار کہ خدا تعالیٰ تمہیں اپنی واحدانیت کی طرف بلاتا
ہے خدا تمہیں اپنی شریعت کے قیام کا حکم دیتا ہے۔خدا کی اس آواز کو غور سے سنو۔اور اس پر لبیک
کہو۔اگر تم نے ایسانہ کیا تو اس کے غضب اور قہر کا مورد بن جاؤ گے۔پھر فرمایا وَ رَبَّكَ فكبر کہ اپنے رب کی عظمت اور اس کے جلال کو قائم کر۔یہی وہ پیغام ہے جو
اسلام دنیا کے لیے لے کر آیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید اور اس کی عظمت اور اس کے جلال کو
دنیا میں قائم کیا جائے۔پھر فرمایا وَ ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک ماحول پیدا ہو۔اور وہ ماحول ہو بھی پاکیزہ۔وہ ماحول ان لوگوں کا ہو۔جن کے متعلق خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے رِجَالُ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا (التوبة: ١٠٨)
یعنی جو جسمانی اخلاقی اور روحانی گندگی اور نجاست سے بچتے ہیں۔پس اس کے لئے ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ پہلے اپنے ماحول کو صاف کرنے کی کوشش کرو۔انہیں تبلیغ
کرو انہیں اسلام کی طرف بلاؤ۔ان کے سامنے خدا تعالیٰ کی صفات کو بیان کروان کو خدا تعالیٰ کا جلوہ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۴۵
سورة المدثر
دکھاؤ ان کو بتاؤ کہ تمہارا رب کتنا پیار کرنے والا ہے لیکن اگر تم اس کی طرف متوجہ نہیں ہو گے تو سنو کہ
پھر اس کا غضب بھی بڑا خطرناک ہوا کرتا ہے۔تو وَ ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ میں جسمانی، اخلاقی اور روحانی
پاکیزہ ماحول کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ووو
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ رِجْز کے معنی گندگی کے بھی ہیں۔رجز کے معنی عذاب کے بھی ہیں۔رجز
کے معنی شرک کے بھی ہیں۔فاهجر میں حکم ہے کہ ان سے دور رہو۔گو یا حکم دیا کہ ہر قسم کی گندگی سے
دور رہو۔اور ایسا سامان پیدا کرنے کی کوشش کرو کہ دنیا خدا کے عذاب سے محفوظ ہو جائے۔یعنی ان کو
اعمال صالحہ کی طرف بلاؤ، انہیں اصلاح نفس کی دعوت دو اور کوشش کرو کہ انسانی بتوں کو سجدہ کرنے کی
بجائے اپنے پیدا کرنے والے کی طرف جھکے اور اسی کی پرستش کرے۔پھر فرمایا وَلَا تَمُثْنُ تَسْتَكُثرُ - مَن کے ایک معنی تو ہیں کاٹ دینے کے۔دوسرے معنی ہیں
احسان کے بوجھ تلے دبا دینے کے۔تستکثر کہ تا لوگ اس وجہ سے اسلام میں داخل ہوں اور اسلام
کو کثرت تعداد نصیب ہو جائے۔دونوں مذکورہ بالا معنی یہاں چسپاں ہو سکتے ہیں۔ایک تو یہ کہ دنیوی لالچ کے ذریعہ کسی کو اسلام کی
طرف مت بلاؤ کیونکہ کسی پر اسلام کا محض لیبل لگ جانا کافی نہیں ہے۔اسلام کی طرف محض منسوب ہو
جانا کافی نہیں ہے جب تک کہ دلوں کے اندروہ پاک تبدیلی پیدا نہ ہو جو پاک تبدیلی کہ خدا تعالیٰ اپنے
بندوں کے دلوں میں دیکھنا چاہتا ہے۔دوسرے من کے معنی قطع کرنے کے ہیں یعنی ان پر مختلف پابندیاں لگا کر یا ظلم سے یا جبر کر کے یا
دباؤ ڈال کر ان کے لئے ایسا ماحول پیدا نہ کرو کہ وہ اپنے کو مجبور پا کر ظاہری طور پر اسلام میں داخل ہو
جائیں حالانکہ ان کے دلوں میں اسلام داخل نہ ہوا ہو۔پھر فرمایا وَلِرَبَّكَ فَاصْبِرُ یعنی اس بات سے مت ڈرو کہ مخالف اپنی مخالفت سے ہمیں ایذاء پہنچا
رہے ہیں کیونکہ تمہیں اپنے رب کی خوشنودی کے لئے ہر حالت میں صبر کرنا پڑے گا۔اس میں شروع دن سے ہی مسلمانوں کو ایک بشارت دی گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے ایسے
سامان پیدا کرے گا کہ باوجود اس وقت انتہائی کمزور ہونے کے تم فاتح ہو جاؤ گے اور بدلہ لینے پر
اور انتقام لینے پر اور اگر تم صراط مستقیم سے ہٹ جاؤ تو ظلم کرنے پر بھی قادر ہو جاؤ گے لیکن ہم تمہیں

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۴۶
سورة المدثر
نصیحت کرتے ہیں کہ تمہیں ظلم کرنا کسی صورت میں روا نہیں۔بلکہ قدرت رکھتے ہوئے بھی مخالف کی
ایذاء دہی پر تمہیں صبر سے کام لینا ہوگا۔یہ عام معنی ہیں ان آیات کے الیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے میرے دل میں یہ ڈالا گیا ہے کہ میں
جماعت کو یہ بتاؤں کہ آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں اس مقام کا ان آیات کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔یعنی ان آیات میں ایک نہایت اہم نصیحت ہے جو ہمیں کی گئی ہے اور ہمارے لئے کچھ پیشگوئیاں ہیں
جن کی طرف ان آیات میں اشارہ کیا گیا ہے۔اس لحاظ سے ان آیات میں خدا تعالیٰ ہمیں مخاطب
کر کے فرماتا ہے کہ اے جماعت احمدیہ جس کی تخم ریزی اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ہاتھ سے کی تھی جس کے استحکام کے لئے خلافت اولی کو کھڑا کیا گیا تھا جس کی تربیت کے لئے
حضرت مصلح موعود کی زندگی کا ہر لحہ اور آپ کے خون کا ہر قطرہ وقف رہا۔اب تم المدثر کی حیثیت
اختیار کر چکے ہو۔تم اپنی بلوغت کو پہنچ چکے ہو اور تقوی کے جن لباسوں کی ضرورت
تھی۔وہ تمہیں مہیا کر
دیئے گئے ہیں۔پس تمہیں بالغ نظری اور بالغ عملی سے کام لینا ہوگا۔اس حالت میں کہ ہم نے تمہیں اپنی
رحمت اور اپنے فضل سے تربیت کے اس مقام تک پہنچادیا ہے۔ہماری اس آواز کوسنو۔قُم فَانْذِرُ کہ
کھڑے ہو جاؤ۔اور ثابت قدمی کے ساتھ قریہ قریہ اور ملک ملک میں پھیل جاؤ۔اور اقوامِ عالم کو یہ بتاؤ
کہ اگر خدا کے مسیح کی آواز پر انہوں نے لبیک نہ کہا تو خدا کا قہران پر نازل ہوگا۔دنیا بظاہر امن میں ہے۔دنیا والے اس وہم میں مبتلا ہیں کہ ہم اپنی کوششوں سے دنیا میں امن قائم
کر دیں گے۔لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا میں کوئی ہو۔این۔او یا کوئی دوسری کانفرنسز جوامن کے
قیام کے لئے بنائی گئی ہیں ہرگز نتیجہ خیز نہیں ہوں گی۔کیونکہ آسمان اس سے متفق نہیں۔اور خدا تعالیٰ کی
نظر سے انسان گر چکا ہے۔پس ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم دنیا والوں کو یہ بتا ئیں کہ اگر تم اپنے لئے اور اپنی نسلوں کے لئے زندگی،
امن اور سلامتی چاہتے ہو تو خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہو اور اس کے مسیح پر ایمان لاؤ۔خدا کی شریعت کو
پر لہ
ردمت کر و۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہنسی اور ٹھٹھا مت کرو۔اس کے جوئے کے نیچے اپنی گرد نہیں رکھ دو
تب تم امن سے اپنی زندگیاں گزار سکتے ہو۔اور تمہاری نسلیں سلامتی کے ساتھ اس دنیا میں رہ سکتی ہیں
ورنہ نہیں۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۴۷
سورة المدثر
پس قُم فَانْذِرُ میں یہی حکم ہے اور ہم نے اس کی تعمیل کرنی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور خدا تعالیٰ
کی اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی زندگی کے آخری سانس تک تبلیغ اسلام کے لئے ہر ممکن جد و جہد
اور کوشش کرتے چلے جانا ہے۔وَ رَبِّكَ فَكَبّر میں فرمایا کہ انذار کی ڈیوٹی تمہارے ذمہ اس لئے لگائی گئی ہے اور یہ حکم تمہیں اس
لئے دیا گیا ہے کہ اپنے رب کی عظمت اور اس کے جلال کو دنیا میں قائم کرو۔اور اس میں بشارت کا بھی
ایک پہلو ہے۔کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ جب کبھی کوئی فتح کسی مسلمان کو نصیب ہوتی ہے تو بے ساختہ
اس کے منہ سے نکلتا ہے۔اللہ اکبر۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے اس وقت تک مسلمان کا
یہی شعار اور یہی طریق رہا ہے کہ الہی نصرتوں کو دیکھ کر ان کے دل کی گہرائیوں سے ایک آواز نکلتی ہے
جوان کی زبانوں سے بلند ہوتی ہے اور فضاؤں میں گونجتی ہے اور وہ آواز اللہ اکبر کی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اشارہ ہمیں یہ بھی بتا دیا کہ ہم نے تمہارے لئے فتوحات کے
دروازے کھولنے کا ارادہ کر لیا ہے اور ہم نے ایسے سامان پیدا کر دئے ہیں کہ تم وقتا فوقتا اللہ اکبر کے
نعرے لگایا کرو گے۔الحمد لله على ذلك
وَ ثِيَابَكَ فَطَهَّرُ - فرمایا کہ تمہارے کپڑے پاکیزہ ہیں۔کیونکہ لباس تقوی تمہیں پہنا دیا گیا ہے
لیکن مقام خوف ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطانی وساوس دخل دیں اور ان تقومی کے لباسوں پر نا پا کی اور
گناہ کے سیاہ نقطے لگنے لگ جائیں جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص گناہ
کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ پڑ جاتا ہے۔دوسرا گناہ کرتا ہے تو دوسرا نقطہ پڑ جاتا ہے۔پھر
تیسرا گناہ کرتا ہے تو تیسرا سیاہ نقطہ پڑ جاتا ہے۔اور اگر وہ استغفار، دعا، عجز وانکساری سے ان سیاہ
نقطوں کو مٹانے کی کوشش نہ کرے تو وہ نقطے قائم رہتے ہیں بلکہ بڑھتے چلے جاتے ہیں حتی کہ سارا دل
سیاہ ہو جاتا ہے۔تو اسی کی طرف اشارہ ہے وَثِيَابَكَ فَطَھر میں کہ لباس تقوی کی پاکیزگی کو بچانا تمہارا
فرض ہے۔یعنی تربیت کے جس مقام پر تم کھڑے ہو اس مقام سے
کبھی نہ گرنا بلکہ کوشش کرنا کہ اس
سے بھی بلند تر مقام پر پہنچو۔اور ہمیشہ بلند سے بلند تر ہوتے چلے جاؤ۔اس آیت میں ہمیں یہ گر بھی بتایا
گیا ہے کہ ضروری ہے کہ تم اپنے ماحول کا جائزہ لیتے رہو۔وہ ماحول جو کپڑے کی طرح تمہارے ساتھ
چمٹا ہوا ہے۔تم اس کے اندر کسی گندگی کے گھنے کو کبھی برداشت نہ کرو۔بلکہ جب کبھی تمہیں کوئی رخنہ نظر

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۴۸
سورة المدثر
آئے تو فوراً اسے بند کر دو۔یا کہیں تمہیں کوئی جسمانی، اخلاقی ، روحانی نجاست نظر پڑے تو اسے دور
کرنے کی کوشش میں فوراً لگ جاؤ۔اگر تم چوکس ہو کر اپنے ماحول کو پاک رکھو گے تو اللہ تعالیٰ بھی تمہیں
اپنی برکتوں سے نوازے گا۔پھر فرمایا وَ الرجز فاجر اور گندگی کو دنیا سے بالکل مٹا دو کیونکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے وضاحت سے بیان فرمایا ہے دنیا تباہی کی طرف جا رہی ہے اور امن کا ایک ہی ذریعہ ہے۔وہ یہ
کہ دنیا امن کے شہزادہ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان
لے آئے۔وہ آپ کو مانیں اور آپ کی ہدایات کے مطابق اس اسلام پر عمل کریں جو خالص اسلام
ہے۔اور جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی بہتری اور بہبودی کے لئے لے کر آئے تھے۔پس وَالرُّجْزَ فَاهُجُرُ کے معنی یہ ہوئے کہ تو دنیا کی ایسے رنگ میں اصلاح کر۔اپنے اخلاق سے
اپنے دلائل سے اپنی قبولیت دعا کے نشان سے اور ان نشانات آسمانی سے جو خدا تعالیٰ تمہارے لئے
مقدر کرے کہ وہ اپنے رب کو پہچانے لگیں۔اور اس عذاب میں مبتلا نہ ہوں جو دوسری صورت میں ان
کے لئے مقدر ہو چکا ہے۔وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ شرک سے بچو۔ایک شرک تو ظاہری ہے وہ یوں کہ
بتوں کی پرستش کی جائے۔اس شرک میں سوائے نہایت ہی جاہل شخص یا جاہل قوم کے اور کون مبتلا ہو
سکتا ہے۔لیکن شرک کی بہت باریک راہیں بھی ہیں ان سے بچتے رہنا بھی نہایت ضروری ہے۔حقیقت یہی
ہے کہ جب تک ہم لاشی محض ہو کر کلیۂ خدا تعالیٰ کے آستانہ پر نہ جھک جائیں اور اس کے حضور نہ
گرے رہیں اس وقت تک ہم تو حید کے حقیقی مقام پر کھڑے نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ فرمایا ہے کہ شرک کی باریک راہوں سے بھی بچو۔اور اس کے
مقابل تقوی کی باریک راہوں پر گامزن رہو۔تمہارے خیالات ہر قسم کے شرک سے پاک ہوں۔تمہارا دل ہر قسم کے شرک کی نجاست سے مطہر ہو۔اور تمہاری آنکھوں میں توحید کی چمک۔اس کی
ضیاء اور اس کا نور ہو اور تمہارے اعمال توحید کی طرف بلانے والے ہوں اور تمہارے اندر سے ایسا نور
نکلے کہ جس ماحول میں بھی تم چلے جاؤ اس ماحول کے لوگ تمہاری طرف اس لئے کھچے آئیں کہ تم ان

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۴۹
سورة المدثر
لوگوں کو خدا تعالیٰ سے متعارف کرنے والے ہو۔پس ہر حالت میں ہر قسم کے شرک کو چھوٹا ہو یا بڑا باطنی شرک ہو یا ظاہری شرک اسے مٹانے کا ہمیں
حکم دیا گیا ہے۔کیونکہ اس کے بغیر آج دنیا کی نجات ممکن نہیں۔وَلَا تَمنن تستكثر فرمایا کہ ہم ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں۔معجزات کے ذریعہ نشانات کے
ذریعہ، دعاؤں کی قبولیت کے ذریعہ اور ملائکہ کے نزول کے ذریعہ جو دنیا میں انتشار روحانی پیدا کر
رہے ہیں اور لوگوں کے دلوں کو خدا تعالیٰ کی طرف، خدا کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مسیح محمدی کی
طرف اور جماعت احمدیہ کی طرف پھیر رہے ہیں۔پس ایسے حالات پیدا ہور ہے ہیں کہ دنیا کو تسلیم کرنا
پڑے گا کہ احمدیت اور اسلام ایک ایسی صداقت ہے کہ جو انہیں اپنی بقاء کی خاطر ہر قیمت پر قبول
کرنی چاہیے۔پھر تمہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کے ذریعہ اور حضرت مصلح موعود
کی تفسیر کے ذریعہ ایسے دلائل مل چکے ہیں کہ دنیا کی کوئی عقل انہیں رد نہیں کر سکتی۔جب تمہیں ہر قسم کے نشان اور دلائل دے دیئے گئے ہیں تو گویا کامیابی کی کنجی اور فتح کی کلید
تمہارے ہاتھ میں پکڑا دی گئی ہے اس لئے تمہیں ہر گز ضرورت نہیں کہ کسی کو خوشامد، لالچ یا جبر کے
ذریعہ مسلمان بناؤ۔تو ولا تمنن تستکثر میں آزادی مذہب کو، آزادی فکر کو، اس خوبی اور حسن کے ساتھ تسلیم کیا گیا
ہے اور اس کو قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ اس کی مثال
کہیں نہیں ملتی۔فرمایا۔احسان کرنا اس نیت
سے کہ کوئی شخص ہمارے احسان کے دباؤ سے لا اله الا اللہ پڑھ لے جائز نہیں۔اسی طرح جبر کرنا
بھی جائز نہیں کہ ایسے حالات پیدا کر دئے جائیں کہ کسی شخص کو سوائے کلمہ پڑھنے کے کوئی جائے فرار نظر
نہ آتی ہو جیسا کہ آج کل کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوؤں نے کشمیر میں مسلمانوں کو شدھ کرنے
کی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ہر قسم کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔خاوندوں کو قتل کر کے عورتوں پر دباؤ
ڈالا جارہا ہے۔بچوں کو شہید کر کے والدین کو مجبور کیا جارہا ہے۔کہ وہ ہندو مذہب کو اختیار کر لیں۔اسلام اسے ہرگز پسند نہیں کرتا بلکہ اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اسلام اس کی مذمت کرتا ہے
اور ایسا کرنے والوں کو خدا کے غضب اور قہر کا مورد قرار دیتا ہے۔تو فرماتا ہے ولا تمنن کہ کسی پر کسی قسم کا جبر نہ کرنا۔اس غرض سے کہ تمہاری تعداد بڑھ جائے اور

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
تمہیں کثرت حاصل ہو جائے۔۵۵۰
سورة المدثر
وَلِرَيكَ فَاصْبِرُ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے جماعت احمد یہ! ہم ایسے حالات پیدا کرنے والے
ہیں کہ تم ظالموں سے انتقام لینے کے قابل ہو جاؤ گے لیکن ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ انتقام بھی نہ
لینا۔اور لِرَبّكَ فَاصْبِرُ اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے صبر سے کام لینا۔میں جماعت کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ پچیس تیس سال جماعت احمدیہ کیلئے نہایت ہی اہم
ہیں کیونکہ دنیا میں ایک روحانی انقلاب عظیم پیدا ہونے والا ہے۔میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ کون سی
خوش بخت قو میں ہوں گی جو ساری کی ساری یا ان کی اکثریت احمدیت میں داخل ہوں گی وہ افریقہ
میں ہوں گی یا جزائر میں یا دوسرے علاقوں میں لیکن میں پورے وثوق اور یقین کے ساتھ آپ
کو کہہ سکتا
ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا میں ایسے ممالک اور علاقے پائے جائیں گے جہاں کی اکثریت
احمدیت کو قبول کر لے گی اور وہاں کی حکومت احمدیت کے ہاتھ میں ہوگی۔وَلِرَبَّكَ فَاصْبِرُ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ جب میں تمہیں ان نعمتوں سے نوازوں تو تمہارا فرض ہوگا کہ تم بنی نوع انسان سے نرمی اور محبت
کا سلوک کرو اور ان کی ایذا دہی کو خدا کی خاطر سہہ لو۔اگر ان کے منہ سے سخت کلمات نکلیں۔اگر وہ
بے ہودہ حرکتیں کریں اگر وہ تمہیں چڑا ئیں تو باوجود اس کے کہ تم انہیں اپنی طاقت سے خاموش کرا
سکتے ہو اور انہیں بے ہودہ حرکتوں سے باز رکھ سکتے ہو ہم تمہیں یہی کہتے ہیں کہ ہماری رضا کی خاطر
صبر سے کام لینا اور ان پر سختی نہ کرنا۔پس اپنے رب کو خوش کرنے کے لئے اس کی برکات کے حصول کے لئے اس کی رحمتوں کو جذب
کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تم صبر سے کام لو۔ٹھٹھے کے مقابلہ میں ٹھٹھا اور جنسی کے مقابلہ میں ہنسی
اور ظلم کے مقابلہ میں ظلم نہ کرو۔ہمیں قرآن عظیم کا یہ حکم ہے کہ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ اس چھوٹی سی آیت میں اللہ تعالیٰ نے طہارت
کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا ہے اس میں ایک تو انسان کو یہ توجہ دلائی ہے کہ اپنے جسم کو اور اپنے
کپڑوں کو پاکیزہ رکھا کرو۔گندگی خواہ جسمانی ہو یا روحانی قرآن عظیم کی تعلیم اس کو دور کرنا چاہتی
ہے۔پھر قرآن کریم کے محاورہ میں اسلامی تعلیم کے محاورہ میں شیاب کے معنی میں ماحول بھی آتا ہے
اور وہ لوگ بھی آتے ہیں جو کہ تعلق رکھنے والے ہوں مثلاً میاں بیوی کو ( ثوب ) لباس کہا گیا ہے۔اسی
(خطبات ناصر جلد اول ۳۶ تا ۴۳)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۵۱
سورة المدثر
طرح ساتھیوں کو اور دوسرے تعلق رکھنے والوں کو بھی ہمارا مذہب ثیاب کے لفظ سے یاد کرتا ہے جب
ہم ان تمام معانی پر غور کرتے ہیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ ہم پر طہارت کی بہت سی ذمہ داریاں ہیں اور
ہمیں پاکیزگی کے متعلق بہت سے احکام دیئے گئے ہیں جن کی طرف توجہ دینا ضروری ہے خصوصاً
ایسے موقعوں پر جبکہ اجتماعات کی وجہ سے جسمانی پاکیزگی اور ماحول کی پاکیزگی اور فضا کی پاکیزگی اور
بھی زیادہ ضروری ہو جاتی ہے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۲۳۰،۲۲۹)
اللہ تعالیٰ کے زیادہ سے زیادہ فضلوں کو حاصل کرو جن کا پاکیزگی کے ساتھ تعلق ہے اور پاکیزگی کا
تو تبلیغ کے ساتھ بھی بڑا تعلق ہے چنانچہ قُم فَانْذِرُ کے بعد کہا وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ اس لئے جب تک
انسان اپنے ماحول کو پاکیزہ نہیں کرتا اور آنے والوں اور دیکھنے والوں کے لئے اسے ایک نمونہ نہیں
بنا تا اس وقت تک وہ بھی معنی میں صحیح طور پر صحیح رنگ میں تبلیغ بھی نہیں کر سکتا اور نہ انذار کر سکتا ہے۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۲۳۶)
آیت ۴۳ تا ۴۸ ۵۷ مَا سَلَكَكُمْ فِي سَفَرَ قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ
لا
المُصَدِّينَ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَابِضِينَ )
وَكُنَّا نُكَذِبُ بِيَوْمِ الدِّينِ في حَتَّى اثْنَا الْيَقِينُ۔وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ هُوَ اَهْلُ التَّقْوَى وَاَهْلُ المَغْفِرَةِ۔ان آیات سے پہلے جنتوں کا ذکر ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جنتی دوزخ میں جانے والوں سے
سوال کریں گے ما سلككم في سقر تمہیں جہنم کی طرف کیا چیز لے گئی ؟ تو وہ جواب میں تین باتیں
کہیں گے جن کا یہاں ذکر ہے اور وہ تینوں باتیں اصولی ہیں اور انسان کی ساری زندگی کا احاطہ کئے
ہوئے ہیں۔دوزخی جواب میں کہیں گے کہ وہ جہنمی اس لئے بنے کہ وہ صلوۃ ادا نہیں کرتے تھے اور دوسرے یہ
کہ وہ مسکین کا خیال نہیں رکھتے تھے۔وہ اُسے کھانا نہیں دیتے تھے اور تیسرے یہ کہ وہ اپنا وقت ضائع
کیا کرتے تھے۔مجلسوں میں بیٹھ کر بے حکمت باتیں کرتے رہتے تھے اور یہ خیال نہیں کرتے تھے کہ

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۵۲
سورة المدثر
اللہ تعالیٰ نے انہیں جو وقت عطا کیا ہے اور زندگی دی ہے اس کی بڑی قیمت ہے اس کی بڑی قدر کرنی
چاہیے اور یہ سارے گناہ وہ اس لئے کرتے تھے کہ انہیں یقین تھا یہی ورلی زندگی ہے۔موت کے
ساتھ ان پر حقیقی فنا آ جائے گی اور انہیں کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہونا پڑے گا اس لئے دلیری کے
ساتھ وہ یہ باتیں کیا کرتے تھے۔پہلی بات یہ ہے کہ وہ صلوٰۃ ادا نہیں کرتے تھے۔اس میں ایک تو وہ فرض نماز بھی آتی ہے جس کے متعلق
یہ حکم دیا گیا ہے کہ اگر کوئی شرعی عذر نہ ہو تو پانچ وقت مسجد میں اکٹھے ہو کر خدا تعالیٰ کے حضور نماز ادا کی
جائے اور خدا تعالیٰ کا ذکر کیا جائے کیونکہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات:۵۷)
کی رو سے اللہ تعالیٰ نے اپنا عبد بننے کے لئے انسان کو پیدا کیا ہے۔پس جب خدا تعالیٰ نے انسان کو
عبد بننے کے لئے پیدا کیا ہے اور انسان کو پیدا کرنے کا یہی بنیادی مقصد ہے تو انسان کا یہ فرض ہے کہ
وہ خدا تعالیٰ کا عبد بنے۔چنانچہ دوزخی یہ کہیں گے کہ انہیں پیدا کیا گیا تھا کہ وہ خدا کے عبد بنیں، اس
سے تعلق پیدا کریں دعا کے ساتھ اور خدا کے حضور عاجزانہ جھک کر۔لیکن خدا کا عبد بننے کی بجائے وہ
اپنے نفس کا عبد بن گئے۔شیطانی وساوس کا عبد بن گئے یا شیطان کے چیلے بن گئے۔خدا تعالیٰ کی کوئی
پرواہ نہیں کی، اس کا کوئی خیال نہیں رکھا۔خدا کے قرب کی راہوں کو انہوں نے اختیار نہیں کیا۔انہوں نے خدا سے تعلق پیدا کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔اس کے لئے انہوں نے کوئی مجاہدہ نہیں
کیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خدا سے دور ہو گئے اور اس کے غضب اور قہر کی جہنم کے وارث بن
گئے۔پس پہلا بنیادی فرض انسان پر اس حق کی ادائیگی ہے جس کو ہم عام طور پر حقوق اللہ کہتے ہیں
لیکن یہ بات ہمیں ہر وقت یا درکھنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ تو کسی کا محتاج نہیں ، اسے کسی انسان یا کسی اور
ہستی یا وجود کی احتیاج سرے سے ہے ہی نہیں، اس لئے کہ وہ کامل قدرتوں والا اور ہر چیز کا پیدا
کرنے والا ہے۔خدا جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔اس کے سامنے کسی کو دم
مارنے کی طاقت نہیں۔دنیا کی ہر چیز خدا کے مقابلے میں مرے ہوئے کیڑے کی حیثیت نہیں رکھتی۔پس جب ہم حقوق اللہ کی ادائیگی کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اگر ہم ان
حقوق کو ادا نہیں کریں گے تو خدا کو نقصان پہنچے گا۔خدا کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچتا کیونکہ وہ توغنی اور صمد
ہے اسے کسی چیز کی احتیاج نہیں۔اس کا مطلب تو صرف یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے بندہ کو پیدا کیا تھا بندہ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۵۳
سورة المدثر
بننے کے لئے خدا تعالیٰ کا عبد بننے کے لئے یہ خدا تعالیٰ کی مہربانی ہے۔اس نے اپنے کلام میں فرمایا
کہ یہ میرے حق ہیں تم ان کو ادا کیا کرو۔دراصل یہ اس کے حقوق نہیں یہ تو ہمارے ہی حقوق بنتے ہیں
تا کہ ہم اپنے مقصد حیات کو حاصل کر سکیں یعنی جو مقصود ہے وہ انسان کی خود اپنی ہی ذات سے تعلق
رکھتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا چونکہ تمہاری ذات نے اس مقصد کے حصول کے بعد میرے ساتھ
تعلق پیدا کرنا ہے اس لئے میں اسے اپنا حق قرار دے دیتا ہوں۔غرض پہلی بات دوزخیوں نے جواب میں یہ کہی کہ جب ان سے پوچھا گیا تمہیں کیا چیز جہنم کی
طرف لے گئی تو جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا بندہ بننے کے لئے اور اپنے قرب کی
راہوں کو اختیار کرنے کے لئے اور اپنی صفات کا مظہر بننے کے لئے انہیں پیدا کیا تھا اور انتہائی مہربانی
سے اسے خدا تعالیٰ نے اپنا حق قرار دیا تھا حالانکہ فائدہ سارے کا سارا اس کے بندہ کو ہے۔خدا تعالیٰ
کو تو کوئی فائدہ بندہ نہیں پہنچا سکتا۔جو کچھ فائدہ پہنچتا ہے وہ خدا سے بندہ کو پہنچتا ہے لیکن اس قدر پیار
کرنے والے خدا کی انہوں نے پرواہ نہیں کی اور قرب کی راہوں کو اختیار کرنے کی بجائے اس سے
دوری کی راہوں کو اختیار کیا اور اس کا عبد بننے کی بجائے غیر اللہ کا عبد بننے کی کوشش کی اور آج وہ اس کا
نتیجہ بھگت رہے ہیں اور انہیں جہنم کی سزا مل رہی ہے اور اصل جہنم تو یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کا غضب اور
اس کے قہر کی آگ کسی بد قسمت انسان پر بھڑ کے۔اللہ تعالیٰ اس سے ہر ایک آدمی کو محفوظ رکھے۔دوزخی دوسری بات یہ کہیں گے کہ جو دوسرے بندوں کے حقوق تھے وہ انہوں نے ادا نہیں کئے۔مسکین
کے معنے لغت عربی میں ایسے شخص کے بھی ہیں جس کے پاس کچھ بھی نہ ہو بالکل کنگال ہو اور مسکین کے
معنے ایسے شخص کے بھی ہوتے ہیں جس کے پاس کچھ تو ہولیکن اتنا نہ ہو کہ جو اس کے اہل وعیال کے لئے
کافی ہو سکے اور مسکین کے معنی ایسے شخص کے بھی ہوتے ہیں جسے دنیا ذلیل اور حقیر سمجھ رہی ہو۔خدا تعالیٰ
نے قرآن کریم میں یہ اعلان کیا ہے کہ قرآن کریم کا نزول انسانی عزت اور شرف کے قیام کے لئے
ہے تو دوزخیوں نے جواب میں کہا کہ قرآن کریم اس لئے آیا تھا کہ انسان کی عزت اور اس کا شرف
قائم کیا جائے اور اس کو نظر انداز کرنے کا مطلب تو یہ ہی ہوتا ہے کہ گویا انسان خود بھی ذلیل ہو جائے
کیونکہ یہ تو ایک چکر ہے جو چلے گا۔اگر زید بکر کی عزت نہیں کرے گا تو بکر زید کی بھی عزت نہیں کرے
گا۔بہر حال یہ اجتماعی زندگی سے تعلق رکھنے والے فلسفہ اور اخلاقیات کا ایک علیحدہ مضمون ہے۔پس

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۵۴
سورة المدثر
قرآن کریم کی ہدایت یہ بتارہی تھی کہ خدا اپنے بندوں سے یہ چاہتا ہے کہ ہر انسان کی عزت اور شرف
کو قائم کیا جائے اور قرآن کریم ہمیں یہ بتاتا ہے کہ اس ساری کائنات کو سارے انسانوں کی بہبود اور
فلاح کے لئے پیدا کیا گیا ہے مثلاً گندم ہے اسے ہم نے اس موسم میں بویا ہے یا کچھ بوئی جارہی
ہے۔خدا تعالیٰ اپنے فضل سے اگر ہماری کوشش میں برکت ڈالے اور اس کے نتیجہ میں ہمارا ملک گندم
میں خود کفیل ہو جائے تو اس کا مطلب یہ
نہیں ہوگا کہ ہمارے ملک کے ایک حصے کے لئے خدا تعالیٰ
نے وہ گندم پیدا کی ہے بلکہ اس میں پاکستان کے سارے شہری حق دار ہوں گے جیسا کہ دوسری جگہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ (الداريات: ۲۰)
پس دوزخیوں نے جواب دیا کہ خدا تعالیٰ نے ہر چیز پر انسان کے لئے ، اس کی فلاح کے لئے ، اس
کی بہبود کے لئے ، اس کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے ، اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ، اس کی
قوتوں کی نشو و نما کے لئے اور اس کی ترقیات کے لئے پیدا کی تھی لیکن وہ غاصب بن گئے اور خدا تعالیٰ
کی پیدا کردہ اشیاء میں جو غیر کا حق تھا اس کو بھی انہوں نے اپنا بنا لیا اور دوسرے لوگوں کو محروم کر دیا اور
یہ خیال نہ کیا کہ اس دنیا میں انسان انسان میں فرق کرنے کی بہت سی حکمتیں ہیں جنہیں قرآن کریم
نے دوسری جگہ بیان کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں یہ نظر آتا ہے کہ کچھ گندم پیدا کرنے والے اور کچھ گندم
کے مالک بن جانے والے اور کچھ کپڑا بنانے والے اور ان کے مالک بن جانے والے اسلام کی تعلیم
کے مطابق یہ سارے پھر بانٹ کے کھانے والے ہیں۔غرض دوزخیوں سے سوال یہ تھا کہ تمہیں دوزخ
کی طرف کیا چیز لے گئی تو انہوں نے کہا کہ انہیں دوزخ کی طرف لے جانے والی دوسری چیز یہ تھی کہ
انہوں نے انسان کے حقوق غصب کئے اور لوگوں کے حقوق ادا کرنے میں کو تاہی برتی۔دوزخیوں نے تیسری بات یہ کہی اور یہ دراصل پہلی دو باتوں کی بنیاد بنتی ہے کہ انہوں نے اپنے حقوق
کا بھی خیال نہیں رکھا۔خدا تعالیٰ نے انہیں زندگی دی ، طاقتیں دیں، صحت دی، وقت دیا اور یہ چاہا کہ وہ
معمور الا وقات رہیں۔زندگی کا کوئی لمحہ ضائع نہ جائے اور اس کے ضیاع سے نقصان نہ پہنچے لیکن
انہوں نے اپنے اوقات کو کار پر لگانے کی بجائے نَخُوضُ مَعَ الْخَابِضِينَ بے حکمت اور لغو باتوں پر
خرچ کیا اور اس طرح اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کو ضائع کر کےخودا پنی Personality (شخصیت)،
اپنے وجود، اپنی ہستی کو نقصان پہنچایا۔اگر خدا تعالیٰ کی نعمت سے پورا فائدہ اٹھاتے تو خدا تعالیٰ کی راہ

آج 10 میں سے 10 باقی