سُوْرَۃُ الْقِیٰمَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة القيامة
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة القيامة
آیت ١٠ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
قرآن کریم نے کچھ زبر دست پیشنگوئیاں کی ہیں اور اللہ تعالیٰ بھلا کرے ان لوگوں کا جنہوں
نے خدا تعالیٰ سے پیار کیا اور اس کی نگاہ میں وہ پاکیزہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو معانی قرآن،
تفسیر قرآن سکھائی۔انہوں نے ایسی تفسیریں کی ہیں کہ جو صدیوں پہلے واقعات سے کی ہیں وہ درست
ثابت ہوئیں۔تو قرآن کریم میں میرے خیال میں بیسیوں ایسی آیات ہیں جن میں آنے والے
مہدی معہود کے زمانے کا ذکر ہے اور زمانہ سے ان کا تعلق ہے اور پیشنگوئیاں ایسی ہیں جن میں سے
بہتوں سے مہدی کا تعلق ہے کہ اس نے ان سے فائدہ اٹھانا تھا۔اس وقت میں قرآن کریم کی بھی
اختصار کے ساتھ ساری باتیں نہیں بیان کر سکتا کیونکہ وہ خود ایک بڑا لمبا مضمون بن جاتا ہے۔بڑے
اختصار کے ساتھ میں بعض باتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اور وہ یہ ان کو ہمارے محاورہ میں وہ آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں۔وہ
آیات قرآنیہ اور آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں وہ آیات قرآنیہ اور آثار نبو یہ جو
قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں اور پورے ہو گئے جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ پہلوں کو خدا تعالیٰ
نے علم سکھا یاور نہ وہ اگر ایسی کوئی تفسیر کر دیتے جو عملاً انسانی تاریخ میں وہ واقعہ ہی نہ ہوتا تو ہم یہ تونہیں
کہہ سکتے کہ نعوذ باللہ قرآن کریم میں غلط بات آئی ہے۔ہمیں یہ کہنا پڑتا کہ جو مفسر نے کہا ہے۔اس
نے غلطی کھائی اور قرآن کریم کی اس آیت کا یہ منشا نہیں تھا جو منشا سمجھا گیا اور بیان کیا گیا جیسا کہ
تفسیر حضرت خلیفہ اسح الثالث
سورة القيامة
خسوف و کسوف کا ایک ہی مہینہ میں یعنی رمضان میں ہونا جس کی تصریح آیت وَجُمِعَ الشَّمسُ
والقمر میں کی گئی ہے۔قرآن کریم کی آیت ہے ومجمع الشمسُ وَالْقَمَرُ اب میں بعد میں آیات
قرآنی پڑھوں گا اردو کے فقروں کے بعد اور اونٹوں کی سواری کا موقوف ہو جانا۔جس کی تصریح و اذا
الْعِشَارُ عُظِلت (التکویر : ۵) سے ظاہر ہے اور ملک میں نہروں کا بکثرت نکلنا جیسا کہ آیت: وَاذَا
الْبِحَارُ فُجرَتُ (الانفطار (۴) سے ظاہر ہے اور ستاروں کا متواتر ٹوٹنا جیسا کہ آیت : وَإِذَا الكَواكِبُ
انتَثَرَتْ (الانفطار :۳) سے ظاہر ہے اور قحط پڑنا اور وباء پڑنا اور امساک باراں ہونا یہ تین قرب
قیامت کی علامتیں ہیں جن کا تعلق زمانہ مہدی معہود سے ہے اور قحط پڑنا اور وباء پڑنا اور امساک باراں
ہونا جیسا کہ آیت : اذا السَّمَاء انْفَطَرَتْ (الانفطار :۲) سے منکشف ہے اور سخت قسم کا کسوف شمس ظاہر
ہونا جس سے تاریکی پھیل جائے جیسا کہ آیت: اِذَا الشَّمس كورت (التکویر : ۲) سے ظاہر ہے اور
پہاڑوں کو اپنی جگہ سے اُٹھا دینا جیسا کہ آیت وَ إِذَا الْجِبَالُ سُيّرت (التكوير : ۴) سے سمجھا جاتا ہے
اور جولوگ وحشی اور اراذل اور اسلامی شرافت سے بے بہرہ ہیں، ان کا اقبال چمک اٹھنا اور ان کا
صاحب اقتدار ہو جانا اور دنیا کے حاکم بن جانا جیسا کے آیت وَ إِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتُ (التكوير : 1 )
سے مترشح ہو رہا ہے اور تمام دنیا میں تعلقات اور ملاقاتوں کا سلسلہ گرم ہو جانا اور سفر کے ذریعہ سے
ایک دوسرے کا ملنا سہل ہو جانا جیسا کے بدیہی طور پر وَ اِذَا النُّفُوسُ زُوجَتُ (التكوير : ۸) سے سمجھا
جاتا ہے اور کتابوں اور رسالوں اور خطوط کا ملکوں میں شائع ہو جانا اور ایک ملک سے دوسرے ملک
تک آسانی سے پہنچ جانا خطوط کا جیسا کہ آیت : وَاِذَا الصُّحُفُ نُشرت (التکویر : ۱۱) سے ظاہر ہو رہا
ہے اور جو چھوٹے چھوٹے تقویٰ کے چشمے تھے ان کا مکدر ہو جانا اس زمانہ میں جیسا کہ وَإِذَا النُّجوم
الكدرت (التکویر : ۳) سے صاف معلوم ہوتا ہے اور بدعتوں اور ہر قسم کے فسق و فجور کا پھیل جانا
جیسا کہ آیت إِذَا السَّمَاء انشقت (الانشقاق: ۲) سے مفہوم ہوتا ہے۔یہ تمام علامتیں قرب قیامت کی
ظاہر ہو چکی ہیں اور دنیا پر ایک انقلاب عظیم آگیا ہے اور جیسا کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ
قرب قیامت کا زمانہ ہے جیسا کہ آیت اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَ الْقَمَرُ (القمر : ۲) سے سمجھا جاتا ہے
تو پھر یہ زمانہ جس پر تیرہ سو اور گزر گیا اس کے آخری زمانہ ہونے میں کس کو کلام ہے۔بہر حال
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۵۹
سورة القيامة
قرآن کریم نے جیسا کے میں نے بتایا بہت سی ایسی پیشگوئیاں زبر دست کی ہیں جن کا تعلق اس
آخری زمانہ سے ہے جس میں مسیح موعود کے متعلق پیشگوئی تھی کہ وہ ظاہر ہوگا۔خطابات ناصر جلد ۳۵۸ تا ۳۶۰)