سُوْرَۃُ الدَّھْرِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۶۱
سورة الدهر
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الدهر
آیت ۳، ۴ إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجِ ، نَبْتَلِيْهِ
سَمِيعًا بَصِيرًا إِنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيْلَ إِمَا شَاكِرَا وَ إِمَا كَفُوران
فجعلته
اللہ تعالیٰ نے سورۃ دھر میں فرمایا ہے کہ ایک چھوٹا سا قطرہ ہے جس سے بچے کی پیدائش شروع ہوتی
ہے۔اس قطرہ میں بھی وہ سارے قومی موجود ہوتے ہیں جن کی نشو و نما حاصل کرنے کے بعد انسانی
وجود ایک مکمل شکل اختیار کرتا ہے اور ترقی کرنے لگتا ہے یہاں تک کہ ایک چوٹی کے معروف ومشہور
سائنسدان کی صورت میں دنیا کے سامنے ظاہر ہوتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ أَمَشَاجِ نَبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًا فرمایا انسان کی پیدائش
ایک ایسے نطفے سے ہوتی ہے جس میں مختلف قوتیں ملی ہوئی ہوتی ہیں۔پھر جب وہ نشو نما کے مختلف
مدارج سے گزر جاتا ہے تو اسے دو بنیادی طاقتیں دی جاتی ہیں ایک مشاہدہ کی قوت یعنی بینائی اور
ایک دوسروں سے سیکھنے کی قوت۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے انسان کو سمیع اور بصیر
بنایا ہے۔وہ ان خدا داد قوتوں کے ذریعہ دوسروں کے تجربوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے:۔إنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيلَ ہم نے انسان کو ہدایت کا راستہ دکھا دیا ہے، یعنی اس کے مناسب حال جو راہ
تھی وہ اس کو دکھا دی ہے اور اس کے مقصدِ حیات کو پورا کرنے والی اور اس کو خدا کی طرف لے جانے
والی اور خدا تک پہنچانے والی جو ہدایت ہے وہ اس کو دے دی ہے۔اب یہ انسان کا کام ہے کہ وہ اس

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۶۲
سورة الدهر
سے فائدہ اٹھائے یا نہ اٹھائے۔چنانچہ جب ہم انسان کی طاقتوں پر نظر ڈالتے ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں
کہ ہدایت کی وہ راہ جو اس کی جسمانی قوتوں کی نشوونما کے لئے ضروری تھی وہ اس کومل گئی ہے اور اگر
انسان اس پر چلے تو وہ مضبوط سے مضبوط جسم والا انسان بن سکتا ہے اور انسان کی جسمانی طاقتیں اپنے
کمال
کو پہنچ سکتی ہیں۔غرض قرآن کریم نے انسان کی دوسری طاقتوں کے علاوہ اس کی جسمانی طاقتوں
کی حفاظت کے لئے اور ان طاقتوں کی نشوونما کے لئے بھی ہدایت دی ہے۔پھر نواہی یعنی بڑے
کاموں سے روکنے والے احکام ہیں جو انسان کو تباہی اور ہلاکت سے بچاتے ہیں مثلاً انسان کی
جسمانی طاقتوں کے لئے کھانا ایک ضروری چیز ہے لیکن بہت سی چیز میں کھانے سے منع کر دیا اور جو
حلال چیزیں تھیں اور جن کے استعمال کی اجازت دی تھی ان کے متعلق بھی یہ کہا کہ دیکھو انسان انسان
کی طبیعت میں فرق ہے۔بعض حلال چیزیں بعض انسانوں کے موافق آئیں گی بعض کے موافق نہیں
آئیں گی اس لئے صرف حلال ہی نہیں طیب کھایا کرو تم یہ دیکھا کرو کہ تمہیں کون سی چیز موافق ہے، وہ
کون سا کھانا ہے جو تمہاری طاقت کو قائم رکھنے والا ہے اور جس کے نتیجہ میں تم اپنی ذمہ داریوں کو اچھی
طرح نباہ سکتے ہو۔آج کی دنیا بڑا فخر کرتی ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ غذا میں توازن (Balance) کا
اصول انہوں نے معلوم کیا ہے حالانکہ قرآن کریم نے یہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے ہر چیز میں
توازن کا اصول قائم کیا ہے اس لئے فرمایا اَلا تَطْغَوا في الميزان (الرحمن : 9) فرمایا یہ خیال رکھنا کہ
کسی شعبہ زندگی میں بھی اس توازن کے اصول کی خلاف ورزی سرز دنہ ہو کیونکہ اس سے تمہیں تکلیف
پہنچے گی۔غرض انسان کی جسمانی طاقتوں کی حفاظت کے لئے اور ان کی صحیح اور کامل نشو نما کے لئے جس
ہدایت کی ضرورت تھی وہ انسان کو دے دی گئی ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے انسان کو ذہنی قوتیں بھی
عطا کی ہیں۔خدا تعالیٰ نے انسان کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ علم حاصل کرتا ہے اور علم کے میدانوں میں
ترقیات کرتا ہے۔وہ اپنی انفرادی زندگی میں بھی اور اجتماعی زندگی میں بھی انقلاب ہائے عظیم پیدا
کرتا رہا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صرف یہی نہیں کہ انسان کو ذہنی قو تیں دی گئی ہیں بلکہ اس کو
بے راہ روی اور بھٹکنے سے بچانے کے لئے بھی اسے تعلیم دی گئی ہے اور وہ راہیں بھی بتا دی گئی ہیں
جن پر چل کر وہ حقائق اشیاء تک پہنچ سکتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے

۵۶۳
سورة الدهر
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
ذریعہ ہمیں یہ دعا بھی سکھلائی گئی ہے۔رَبِّ اَرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ ( تذکر صفحہ ۶۱۳) کہ اے میرے
رب! مجھے حقائق اشیاء معلوم کرنے کی توفیق عطا فرما۔بعض دفعہ احمدی نوجوان طالب علم مجھ سے ملنے
کے لئے آتے ہیں تو میں ان سے کہا کرتا ہوں کہ دیکھو قرآن کریم نے ہر علم کے متعلق بنیادی اصول
بتا دیئے ہیں اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ہر علم کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کریں۔ایک دفعہ حساب
کے ایم ایس سی کے احمدی طلباء کا ایک گروپ ملاقات کے لئے آیا۔میں نے ان سے کہا تم حساب کی
اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہو لیکن کیا تمہیں معلوم ہے حساب کے ماہرین نے یہ کہا ہے کہ حساب کی بنیاد
چند مفروضات پر ہے یعنی انہوں نے بعض باتیں خود ہی فرض کر لی ہیں۔اگر وہ بنیا د بیچ میں سے نکال
دی جائے تو علم حساب کی عمارت زمین پر گر پڑتی ہے لیکن اسلام نے یہ نہیں کہا کہ حساب کی بنیاد
مفروضات پر ہے۔اسلام نے یہ کہا ہے کہ حساب کی بنیا د حقائق اشیاء پر ہے۔ویسے یہ ایک لمبا
مضمون ہے ایک دو فقروں میں ہی اشارہ کر سکتا ہوں۔قرآن کریم نے کہا ہے کہ مکان اور زمان کے
لحاظ سے ایک نسبت قائم ہے اور ان نسبتوں پر حساب کے علم کی بنیاد ہے مثلاً ایک آدمی آج سے
پندرہ سال پہلے پیدا ہوا اور ایک پچاس سال پہلے پیدا ہوا۔یہ زمانہ کے لحاظ سے نسبتیں ہیں اور
ایک مکان کے لحاظ سے نسبت ہے مثلاً یہ کہ زمین سورج سے اتنی دور ہے اور اس رفتار سے حرکت
کر رہی ہے۔پس قرآن
کریم کا یہ کہنا کہ حساب کی بنیا دزمانی اور مکانی نسبتوں پر رکھی گئی ہے، ایک
عظیم حکمت پر مبنی ہے۔پچھلے دنوں کچھ غیر احمدی طلباء ملنے کے لئے آئے۔وہ سوشیالوجی کے طالب علم تھے۔ان سے بھی
میں نے سوال کیا کہ بتاؤ تمہارے علم کی بنیاد کس چیز پر ہے؟ ان میں سے ایک لڑکا گھبرا گیا۔پھر میں
نے بتایا کہ دیکھو آج کی مہذب دنیا نے معاشرہ کے موضوع پر کتا میں
لکھی ہیں۔انہوں نے اس علم کو
مدون کیا اور اسے ایک سائنس اور علم بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے لیکن وہ بھی اس سوال
کا صحیح جواب
نہیں دے سکتے۔اس کا صحیح جواب اسلام نے دیا ہے۔چنانچہ میں نے ان کو تفصیل سے سمجھایا اور بتایا
کہ خواہ دنیا کا کوئی علم ہو قرآن کریم نے ہر علم کے متعلق بنیادی ہدایت دی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا إِنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيلَ ہم نے انسان کو اس کی ذہنی طاقتوں کے مناسب
حال ہدایت دے دی ہے اسی طرح اخلاقی طاقتیں ہیں۔انسان کو اخلاقی صلاحیتیں دی گئی ہیں ان

۵۶۴
سورة الدهر
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کے متعلق قرآن کریم میں بڑی تفصیل سے ہدایت پائی جاتی ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس موضوع پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔قرآن کریم
اخلاقیات سے بھرا پڑا ہے۔اخلاق کی حفاظت کیسے کرنی ہے اور ان
کو ترقی کیسے دینی ہے، حسن معاملہ
کیا ہے۔غرض اخلاقیات کے جملہ پہلوؤں سے متعلق قرآن کریم میں تفصیل سے ہدایت دی گئی
ہے۔یہ ایک کامل کتاب ہے جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہمارے ہاتھ میں دی گئی ہے۔اس میں اخلاقیات یعنی حسن معاملہ کے متعلق ایک کامل ہدایت موجود ہے۔اسی طرح روحانی
استعدادیں ہیں۔قرآن کریم نے بڑی تفصیل سے انسان کی روحانی حالتوں کو بیان کیا ہے اور روحانی
ترقی کے حصول کے طریق بھی بتائے اور ان طریق کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہلاکتوں کا بھی ذکر کیا
اور ان کی وجوہات کی طرف بھی اشارہ کیا۔ایک جگہ فرمایا کہ بعض لوگوں کو ہم اونچا کرنا چاہتے ہیں لیکن
وه أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ (الاعراف: ۱۷۷) زمین کی طرف جھک جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے روحانی
رفعتوں کے حصول کے جو سامان پیدا کئے ہیں ان سے وہ خود اپنے آپ کو محروم کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ساری ہدایتیں تو دے دیں لیکن یہ ہدایتیں دینے کے بعد اما شَاكِراً وَ إِمَّا كَفُورًا انسان کو یہ
اختیار ہے کہ خواہ وہ ہدایت کی راہ پر چل کر شکر گزار بندہ بنے یا گمراہی کی راہوں پر چلتے ہوئے ناشکری
کرے۔خدا تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا پھر اس کو مختلف قو تیں اور طاقتیں ،صلاحیتیں اور استعدادیں عطا
کیں اور ان قوتوں اور صلاحیتوں کو نشو و نمادینے اور ان کو ہلاکت سے بچانے کی ہدایت دی۔گو یا ہدایت
اور گمراہی کے دونوں راستوں کی نشاندہی کرنے کے بعد فرمایا : - إِمَّا شَاكِرًا وَ إِمَّا كَفُورًا اے انسان!
ہم تجھے صاحب اختیار بناتے ہیں اگر تو چاہے تو خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بن اور جو تجھے کہا گیا ہے اس
کے مطابق عمل کر اور خدا تعالیٰ سے انعام پا اور اگر چاہے تو ناشکری کر اور ان ہدایتوں کا نافرمان بن اور
نافرمانی کے نتیجہ میں اس دنیا میں بھی گھاٹا تیرے نصیب میں ہوگا اور اُخروی زندگی میں خدا تعالیٰ کے قہر
کے عذاب میں تجھے جلنا پڑے گا۔غرض اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا اور اسے مختلف مدارج سے گزار کر ترقی دی۔پس ہماری زندگی
میں بھی اور ہر دوسری چیز کی زندگی میں بھی تدریجی اصول چل رہا ہے یہاں تک کہ پتھروں میں بھی
تدریج کا اصول کارفرما ہے۔ہر چیز آہستہ آہستہ ترقی کرتی ہے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا احسان ہے کہ

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
سورة الدهر
اس نے انسان کو پیدا کیا۔اس کو قو تیں اور صلاحیتیں دیں۔ان کی حفاظت کے سامان پیدا کئے۔ان کی
نشوو نما کے لئے ہدایت دی۔مگر یہ سب کچھ کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِمَا شَاكِرًا وَ إِمَا كَفُورًا
اب یہ تمہاری مرضی ہے کہ میری ہدایت کے مطابق عمل کرو اور انعام پاؤ یا اطاعت نہ کرو۔نافرمانی کرو
اور ناشکرے بن جاؤ اور خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے نعماء کے حصول کے جو سامان پیدا کئے تھے ان
کی طرف تم توجہ نہ کرو اور اس کے نتیجہ میں محرومی ، مہجوری اور خدا سے دوری کی زندگی گزارو۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۴۳ تا۷ ۲۴)
آیت ۹ تا ۱۲ وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمَا وَ أَسِيران
إنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاء وَ لَا شُكُورًا إِنَّا نَخَافُ مِنْ
ربَّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَبْطَرِيرًا فَوَقَهُمُ اللهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَهُم نَضْرَةً
و سرورا
ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارے اس حکم کو سن کر ہمارے نیک بندے ہماری رضا کے
متلاشی بندے، ہمارے قرب کے خواہاں بندے، اس طرح عمل کرتے ہیں۔وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ
علی حتہ کہ وہ ہماری محبت کی خاطر اور ہماری خوشنودی کے حصول کے لئے کھانا کھلاتے ہیں کس کو؟
مسکین کو یتیم کو اسیر کو۔عربی زبان میں مسکین کے معنی ہیں ایسا شخص جس کے پاس اتنا مال نہ ہو کہ وہ
بخوبی گزارہ کر سکے اور اس کا گھرانہ اس رویے سے پرورش پا سکے۔اور یتیم کے معنی ہیں ایسا شخص جس
کا والد یا مربی نہ ہو اور ابھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکتا۔اور اسیر کے لفظی معنی تو قیدی کے ہیں۔لیکن اس کے یہ معنی بھی کئے جا سکتے ہیں وہ شخص جو اپنے
حالات سے مجبور ہوکر بطور قیدی کے ہو جائے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن لوگوں کو پوری غذا میسر نہیں اور ان کو ضرورت ہے کہ ان کی مدد کی
جائے۔جس کے بغیر وہ اپنی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتے۔ان لوگوں کو ہمارے ابرار بندے کھانا
کھلاتے ہیں اور کھانا کھلاتے ہوئے ان کے دل کی کیفیت یہ ہوتی ہے کہ وہ زبان حال سے یہ کہہ

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
سورة الدهر
رہے ہوتے ہیں۔اِنَّمَا نُطْعِمُكُم لوجه الله کہ ہم خدا کی توجہ کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے اور اس کی
عنایات کو حاصل کرنے کے لئے تمہیں کھانا کھلا رہے ہیں اور لا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاء وَلَا شُكُورًا ہم اس
نیت سے تمہیں نہیں کھلا رہے
کہ کبھی تم ہمیں اس کا بدلہ دو اور نہ یہ کہ تم ہمارا شکر یہ ادا کرو۔ہم تم سے کچھ
نہیں چاہتے نہ بدلہ چاہتے ہیں نہ ہی شکریہ کے خواہاں ہیں۔ہم محض یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا رب ہم سے
خوش ہو جائے إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَبْنَا يَوْمًا عَبُوسًا فَمُطَرِيرا پھر وہ کہتے ہیں کہ ہم ڈرتے ہیں اس دن
سے جس میں ڈر کے مارے تیوریاں چڑھی ہوئی ہوں گی۔اور لوگوں کو گھبراہٹ لاحق ہوگی۔( یہ دن
قیامت کا ہے اور کبھی ایسا دن اس دنیا میں بھی آجاتا ہے ) کہ کہیں ہم بھی اس دن خدا کے عذاب اور
اس کے قہر کے موردنہ بن جائیں۔اسی لئے ہم یہ نیک کام بجالا رہے ہیں۔اس دنیا میں“ کے الفاظ میں نے اس لئے کہے ہیں کہ بھوک کا مسئلہ ایک ایسا مسئلہ ہے۔جس کی
طرف جب قو میں توجہ نہیں دیتیں تو ان قوموں میں بڑے بڑے انقلاب برپا ہو جاتے ہیں۔جیسے کہ
روس میں ریوولیوشن (انقلاب) اور دوسرے بہت سے ممالک میں انقلاب اسی لئے برپا ہوئے کہ
وہاں اکثر لوگوں کی زندگی کی ضروریات خصوصاً کھانے کا خیال نہیں رکھا گیا۔اس کے ایک معنی یہ بھی ہیں اور ان آیات سے مستنبط ہوتا ہے کہ اس دنیا میں جب بھائی بھائی کا
خیال نہیں رکھتا۔اور ایک قوم کی اکثریت اس مرض میں مبتلا ہو جاتی ہے۔تو اس قوم پر ایک دن
انقلاب کا بھی چڑھ آتا ہے۔جس میں بہت سے بڑے اور امیر لوگ چھوٹے اور غریب کر دیئے جاتے
ہیں۔وہ دن ان کے پچھتانے کا ہوتا ہے۔جس قوم کے ہر فرد کو اس کی ضروریات میسر آتی رہیں اور ان
کے دل مطمئن اور تسلی یافتہ ہوں۔اس قوم میں اس قسم کا انقلاب بپا نہیں ہوا کرتے۔انقلابات اور
ریوولیوشنز (REVOLUTIONS) انہی ملکوں اور قوموں میں ہوتی ہیں۔جن کے ایک بڑے حصہ کو
دھتکارا جاتا ہے اور ان کی ضروریات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔دیکھو خدا تعالیٰ نے ایک ضرورت مند کو
اور اس کے ساتھ نیکی کرنے کو کتنا بڑا مقام دیا ہے آخرت کے دن خدا تعالیٰ فرمائے گا۔میں بھوکا تھا تم
نے مجھے کھانا کھلایا یا بعض دوسروں سے کہے گا کہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہ کھلایا۔پہلے فریق کو وہ فرمائے گا کہ میں تم سے خوش ہوں اور تمہیں اپنی رضا کے عطر سے ممسوح کرتا ہوں اور
دوسروں کو کہے گا کہ میں بھوکا تھا تم نے میرا خیال نہیں کیا۔اس لئے میں
تمہیں جہنم میں دھکیلتا ہوں۔

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۶۷
سورة الدهر
کتنے زور اور تاکید سے ہمیں توجہ دلائی گئی ہے کہ ہم بھوکے کو کھانا کھلائیں اور ضرورت مند کو
ضروریات زندگی مہیا کریں۔کافروں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْطْعِمُ مَنْ لَّوْ
يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَةَ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَللٍ مُّبِينٍ - (يس:۴۸) کہ جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ضرورت
مندوں کو کھانا کھلاؤ اور ان کی غذائی ضرورتوں کو پورا کرو تو کا فرلوگ کہتے ہیں کہ کیا ہم ان لوگوں کو کھانا
کھلائیں۔اگر خدا چاہتا تو جیسا اس نے ہمیں دیا تھا انہیں بھی وہ کھانے کو دے دیتا تم تو خدائی فعل کے
خلاف ہمیں تعلیم دے رہے ہو اور اس وجہ سے ہم تمہیں کھلی گمراہی میں پاتے ہیں۔بجائے اس کے کہ وہ یہ سمجھتے کہ خدا تعالیٰ نے بعض انسانوں کے لئے بعض نیکیوں کے مواقع بہم
پہنچانے ہوتے ہیں۔اس لئے اس نے انسانی معاشرہ کو اس طرح بنایا ہے کہ ہر ایک شخص نیکیوں سے
حصہ وافر لے سکے۔انہوں نے اس سے الٹا نتیجہ نکالا حالانکہ بعض نیکیاں ایسی ہیں جن کے کرنے کا
موقع زیادہ تر غرباء کو ہی ملتا ہے۔مثلاً اپنے حالات پر صبر کرنا، قناعت سے کام لینا وغیرہ وغیرہ۔جن
لوگوں کو خدا تعالیٰ نے رزق کثیر دیا ہوتا ہے اور انہیں مالی تنگی کا سامنا نہیں ہوتا وہ اس قسم کے صبر کا
ثواب حاصل نہیں کر سکتے جو صبر ایک غریب آدمی تنگی ترشی کے زمانہ میں دکھاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمارے معاشرہ میں اونچے نیچے، امیر غریب، عالم، جاہل وغیرہ وغیرہ ہر قسم کے
طبقات بنادئے ہیں تاکہ ہم اپنے اپنے مقام کے لحاظ سے ہر قسم کی نیکیاں کرتے چلے جائیں۔اگر ہر
شخص اتنا امیر ہوتا کہ اس کو دنیا کی کوئی ضرورت پیش ہی نہ آتی۔اگر ہر شخص اتنا عالم ہوتا کہ کسی استاد
کے پاس جانے کی اسے ضرورت ہی نہ رہتی۔اور اگر ہر شخص ہر فن میں اتنا کمال رکھتا کہ ڈسٹری بیوشن
آف لیبر جس پر ہماری انسانی اقتصادیات کی بنیاد ہے کی ضرورت ہی پیدا نہ ہوتی۔وغیرہ۔تو ثواب کا
کون سا موقع باقی رہ جاتا؟؟؟
اللہ تعالیٰ بے شک اس بات پر قادر ہے کہ ہر انسان کو ایسا بنا دے لیکن اس نے اسے ایسا نہیں
بنایا۔اس لئے کہ اس نے انسان کے لئے صرف اسی دنیا کی زندگی ہی نہیں بلکہ مرنے کے بعد ایک اور
زندگی بھی مقدر کی ہوئی ہے اور اُخروی زندگی کے پیش نظر ایسا معاشرہ انسان کے لئے مقرر فرمایا کہ ہر
طبقہ کے لوگ اس معاشرہ کے اندر رہ کر زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرتے چلے جائیں اور اس طرح

۵۶۸
سورة الدهر
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اس کی خوشنودی کو پوری طرح پاسکیں لیکن کا فرلوگ ان باتوں کو نہیں سمجھتے اس لئے جب ان کو کہا جاتا
ہے کہ ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرو اور محتاجوں کے لئے روز مرہ زندگی کی ضروریات مہیا
کرو تو وہ کہتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ نے انہیں کھانے کو نہیں دیا تو تم ہم سے کیسے توقع رکھتے ہو کہ ہم
خدائی فعل کے خلاف ان کو کھانے کے لئے دیں۔ان کا کافرانہ دماغ عجیب بہانہ تراشتا ہے۔۔۔۔۔۔۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بڑے ہی پیار کرنے والے وجود تھے۔بڑی ہی شفقت کی باتیں آپ
کے منہ سے نکلی ہیں۔چنانچہ آپ نے ہمیں ایسا گر سکھایا ہے کہ جس کو اگر ہم اپنے سامنے رکھیں اور
اس پر عمل کریں۔تو ایک دھیلا زائد خرچ کئے بغیر ہم اپنے ضرورت مند بھائیوں کی غذائی ضرورت کو
پورا کر سکتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اور یہ ارشاد بخاری میں موجود ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً رَضِيَ اللهُ عَنْهُ انَّهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامُ
الإِثْنَيْنِ كَافِي الثَّلَاثَةِ وَطَعَامُ الثَّلَاثَةِ كَافِي الْأَرْبَعَةِ (بخارى كتابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الْإِثْنَيْنِ)
کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو آدمیوں کا
کھانا تین آدمیوں کو پورا ہوجاتا ہے اور تین کا کھانا چار کو پورا ہوجاتا ہے۔ایک اور حدیث جو حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور ترمذی میں درج ہے اس کے الفاظ یہ ہیں۔طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الْاِثْنَيْنِ وَطَعَامُ الْاِثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ وَ طَعَامُ الْأَرْبَعَةِ يَكْفِي
الثَّمَانِيَةَ (ترمذى بَابُ الْأَطْعِمَةِ بَاب مَا جَاءَ طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الْإِثْنَيْنِ ) کہ ایک کا کھانا دو کے لئے کافی ہو جاتا
ہے۔اور دو آدمی کا کھانا چار کے لئے اور چار کا کھانا آٹھ آدمی کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔پس ایک حدیث میں تو یہ ہے کہ ایک کا کھانا دو کے لئے اور دو کا کھانا تین کس کے لئے اور تین کا
کھانا چار کے لئے کافی ہو سکتا ہے۔لیکن دوسری حدیث میں دگنا کرتے چلے گئے۔در اصل بات یہ ہے کہ بعض گھرانے ایسے ہوتے ہیں جو اچھے کھاتے پیتے ہیں وہاں اگر ایک کس کا
کھانا پکے تو دو کے لئے کافی ہو جاتا ہے اور اگر چھ کس کا پکے تو بارہ کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔لیکن ان
کے مقابل بعض ایسے گھرانے ہوتے ہیں جہاں دو کے لئے کھانا پکے تو صرف تین کس کے لئے کافی ہو
سکے گا اور بعض گھرانے ان کی نسبت بھی زیادہ غریب ہوتے ہیں۔اگر وہاں تین آدمیوں کا کھانا پکایا

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۶۹
سورة الدهر
جائے گا تو صرف چار کے لئے کافی ہوگا اور بعض گھرانے ایسے بھی ہو سکتے ہیں کہ جن میں آٹھ کا کھانا
پکے تو نو کو ہی کافی ہو۔ہمارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ کھانا
کھلا ؤ اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ کوئی زائد خرچ کئے بغیر تم خدا تعالیٰ کے اس حکم کی کس طرح تعمیل کر
سکتے ہو۔تم جس طبقہ سے تعلق رکھتے ہو۔یا تو وہ ایسا ہو گا جس میں ایک کا کھانا دو آدمی کے لئے اور دو
آدمی کا کھانا چار کے لئے اور چار آدمی کا کھانا آٹھ آدمی کے لئے کافی ہوگا۔یا وہ ایسا طبقہ ہو گا جس میں
دو آدمی کا کھانا تین کے لئے اور تین کا چار کے لئے کافی ہوگا۔یا جس میں کہ چار آدمی کا کھانا پانچ آدمی
کے لئے کافی ہوگا۔مثلاً ایک عام مزدور کے گھرانے میں چار افراد ہیں۔اور ان میں سے ہر شخص تین
روٹیاں کھاتا ہے تو گویا اس کے گھر میں بارہ روٹیاں پکیں گی۔اگر ان چار میں سے ہر ایک تین کی
بجائے اڑھائی روٹیاں کھالے تو دو روٹیاں مستحق کے لئے نکل سکیں گی اس طرح کوئی زائد خرچ نہ ہوا۔اور ایک ضرورت مند کی ضرورت بھی پوری ہوگئی۔تین کی بجائے اڑھائی روٹی کھانے سے کوئی خاص
فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی آدھی روٹی کم کھانے کے نتیجہ میں کوئی عارضہ یا تکلیف یاد کھ لاحق ہوسکتا ہے
کیونکہ عادتاً ہم لوگ ضرورت سے زیادہ ہی کھاتے ہیں۔اس طرح نہ ہمیں کوئی زائد خرچ کرنا پڑتا
ہے اور نہ ہمیں کوئی تکلیف لاحق ہوتی ہے لیکن ایک آدمی کا کھانا بھی ہم نکال لیتے ہیں لیکن آپ کو
معلوم ہونا چاہئے کہ کون ہے وہ حاجت مند جسے ہم نے کھانا دینا ہے۔اس کے لئے آپس میں تعلقات
اور آپس میں پیار کے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اپنی تنظیم کو اس طرح اخوت کی بنیادوں پر مضبوط
کرنے کی ضرورت ہے کہ محلہ والوں کو معلوم ہو کہ آج فلاں گھرانہ کسی وجہ سے کھانا نہیں پکا سکا۔اکثر گھرانے مزدوروں کے ہوتے ہیں جو روزانہ کماتے ہیں اور جو کماتے ہیں وہی کھاتے ہیں۔اتفاقاً کسی گھرانے کا ذمہ دار شخص ایک یا دو دن کے لئے بیمار ہوجاتا ہے تو اگر محلے والے اس سے پوری
طرح واقف ہوں۔تو ان کو معلوم ہو گا کہ آج فلاں شخص مسجد میں نظر نہیں آیا اس لئے وہ اسے دیکھنے
جائیں گے۔بیمار ہو گا تو اس کی عیادت کریں گے۔اس طرح ان کو تو اب بھی مل جائے گا۔پھر ان کو خود
ہی خیال ہوگا کہ یہ بیمار ہے اسے اور اس کے گھر والوں کو کھانے کی ضرورت ہے۔ان کے لئے کھانا مہیا کرنا چاہئے پریذیڈنٹ محلہ یا سیکرٹری یا جس کی ڈیوٹی لگائی جائے وہ دوتین

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۷۰
سورة الدهر
گھروں میں جا کر کہہ سکتا ہے کہ جو کچھ توفیق ہے اپنے بھائی کی مدد کے لئے دیدو۔اسی طرح وہ گھرانہ
بھوکا بھی نہیں رہے گا اور آپ کا بھی کوئی زائد خرچ نہیں ہوگا اور پھر خدا کی نگاہ میں آپ کتنے بڑے
ثواب کے مستحق ہو جائیں گے۔فَوَقَهُمُ اللهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو اس دن کے شر سے محفوظ
رکھوں گا اور نجات دوں گا اپنی رحمت سے نوازوں گا اور اپنی مغفرت کی چادر سے ان کو ڈھانپ لوں گا۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۴۶ تا ۵۱)

آج 10 میں سے 10 باقی