سُوْرَۃُ الْمُرْسَلٰتِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۷۱
سورة المرسلات
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المرسلات
آیت ۱۲ وَإِذَا الرُّسُلُ يُقتَتْ
منافق ایک فتنہ اس طرح پیدا کرتا ہے کہ جی جماعت ختم ہو گئی اب اگلی صدی کا مجددآ جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت سے فرمایا ہے، اس کے متعلق میں علیحدہ
نوٹ تیار کر رہا ہوں کسی وقت آپ کے سامنے آجائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے صرف صدی کا مجدد نہیں بنایا بلکہ دنیا کی زندگی کے جو ایک ہزار سال
باقی رہ گئے ہیں دنیا کی زندگی کے اس ہزار سال کے لئے مجھے مجدد بنایا ہے اور امام آخرالزماں بنایا
ہے اور میں اس سلسلۂ خلافت کا آخری خلیفہ ہوں جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے وَ اِذَا الرُّسُلُ
اقتت میرے آنے کے ساتھ وہ ساری تعداد پوری ہوگئی اور پتہ لگ گیا کہ کتنوں نے آنا تھا ( بہت
سے حوالے ہیں پھر تفصیل کے ساتھ بتائیں گے ) منسوب ہوتے ہو تم جماعت احمدیہ کی طرف اور
جس نے مہدویت کا دعویٰ کیا اس کا دعویٰ تو یہ ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے آخری ہزار سال کے لئے
خلیفہ بنادیا اور اس دنیا کی ہمارے آدم کے ابناء کی جو عمر رہ گئی ہے اس کے لئے مسجد د بنادیا اور تم اس
کی طرف منسوب ہونے والے کہتے ہو کہ جماعت ختم ہوگئی اب اگلی صدی کا مجدد آ جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کی عمر کے بارہ میں بڑی بحث کی ہے کہ پہلوں نے یہ
کہا۔قرآن کریم میں یہ ہے۔سورہ عصر سے خدا تعالیٰ نے مجھے یہ سمجھایا اور آپ نے حوالے دے کر
ثابت کیا ہے کہ اب دنیا کا ایک ہزار سال باقی رہ گیا ہے اور اس ہزار سال کے لئے خدا تعالیٰ
نے مجھے مجدد بنادیا ہے۔یہ عظیم مجد دجس کو ایک ہزار سال کے لئے امت محمدیہ کا مجدد بنایا گیا

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۷۲
سورة المرسلات
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ ( النور : ۵۶) کے ماتحت آخری خلیفہ اور مسیح موعود بنایا گیا جس کے سپر دنوع
انسانی کو امت واحدۃ بنانا کیا اور آپ نے بتایا ہے کہ امت واحدۃ بنانے پر تین سو سال سے زیادہ
زمانہ نہیں لگے گا اور جیسا کہ میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ میرے نزدیک تو ہماری کامیابی کا زمانہ جسے
قریباً آخری کامیابی کہنا چاہیے وہ دوسری صدی ہے جس کے لئے صد سالہ جو بلی فنڈ بھی قائم ہوا اور
صد سالہ جوبلی کا منصوبہ بھی تیار ہو رہا ہے جس صدی کا ہم نے استقبال کرنا ہے، اسلام کے غلبہ کی
صدی۔پس اسلام کے غلبہ کی صدی نوع انسانی کے امت واحدۃ بن جانے کی صدی آ رہی ہے تو
یہ ساری پیشگوئیاں اور یہ سارے مقاصد ختم ہو گئے اور ایک منافق کی بڑ کی طرف ایک مومن کان
دھرے گا؟ یہ تو ویسے ہی نہیں ہو سکتا۔میں بھی جانتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کہ جماعت
کس قسم کی ہے لیکن ان کے لئے دعا کرنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ ان کے لئے تو بہ کا دروازہ بند نہ
کرے کیونکہ بہت سے منافقوں کو خدا تعالیٰ نے توبہ کی توفیق دی اور پھر انہوں نے قربانیاں دیں
بلکہ بہت سے کافروں
کو تو بہ کی توفیق دی اور انہوں نے قربانیاں دیں۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۴۱، ۱۴۲)

آج 10 میں سے 10 باقی