سُوْرَۃُ عَبَسَ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
۵۷۷
سورة عبس
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة عبس
آیت ۱۶ پایدِى سَفَرَةِ
بِأَيْدِي
قرآن کریم کے متعلق آیا ہے پایدنی سفرة کہ دور دور سفر کر نے والوں کے ہاتھ میں بھی یہ
کتاب ہے۔یہ بڑی عظیم کتاب ہے۔اس مضمون پر بہت سی آیات ہیں لیکن اس وقت میں ان کے
متعلق تفصیلی طور پر کچھ نہیں کہنا چاہتا بلکہ صرف اسی ٹکڑے کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔یہ سفر کرنے
والے دو قسم کے ہیں۔ایک وہ لوگ ہیں جو تربیت اور علوم حاصل کرنے کے مراکز سے علم حاصل کرتے
اور تربیت حاصل کرتے ہیں اور پھر لمبے سفر کر کے ہر جگہ پہنچتے ہیں تا کہ خدا تعالیٰ کی اس تعلیم کو، اس
ہدایت کو جو بنی نوع انسان کے قیامت تک کے فائدے کے لئے آئی ہے ان تک پہنچا ئیں اور ایک
وہ لمبے سفر کرنے والے ہیں جو ایسے مراکز میں پہنچتے ہیں جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے
ما تحت قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے اور امت مسلمہ میں ایسے ہزار ہا ہزار ہا مراکز تھے جو نہ ہم نے
گئے اور نہ گنے جاسکتے ہیں، شاید تاریخ بھی بہت ساروں کو بھول چکی ہوگی۔ہمارے جلسہ سالانہ کا
ایک رخ یہ بھی ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے لوگ اس میں شمولیت کے لئے آتے ہیں مثلاً یہاں سے
دس ہزار میل دور سے امریکن جلسہ پر آئیں گے اور ان کے کانوں میں خدا اور رسول کی باتیں پڑیں
گی۔وہ تقریریں سنتے ہیں ان
کو سمجھ نہیں آتی لیکن میں حیران ہوں شاید آپ کو پتا نہیں کہ بعض دفعہ
۲۶ تاریخ کی تقاریر کا علم ان لوگوں کو جو ہماری زبان نہیں جانتے عشاء کے وقت ہو چکا ہوتا ہے۔اس قدر وہ کرید کرید کر پوچھتے ہیں کہ اس مقرر نے کیا کہا، اس نے کیا کہا، اس نے کیا کہا اور نوٹ لیتے
ہیں اور کچھ یا درکھتے ہیں اور اس طرح وہ لوگ علم حاصل کرتے ہیں لیکن صرف علم حاصل کرنا ان کو اتنا

تفسیر حضرت خلیل اسی اثاث
۵۷۸
سورة عبس
فائدہ نہیں دے سکتا وہ بڑی تیز نگاہیں لے کر یہاں آتے ہیں اور وہ آپ کو دیکھتے ہیں کہ کیا آپ
قرآنی تعلیم کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں یا نہیں؟ وہ آپ کے مردوں کو دیکھتے ہیں، بچوں کو بھی
دیکھتے ہیں اور جوانوں کو بھی دیکھتے ہیں اور باہر سے جو عورتیں آتی ہیں وہ ربوہ کی عورتوں کو دیکھتی ہیں
کہ تم ہمیں تعلیم دے رہے ہو قرآن سکھا رہے ہو خود بھی عمل کر رہے ہو یا نہیں؟ یہ نمونہ پیش کرنا بھی
ربوہ کا کام ہے۔مثلاً دکاندار ہیں ہم کب کہتے ہیں کہ تم دکانداری نہ کرو۔اسلام نے روزی کمانے سے
تو منع نہیں کیا لیکن اسلام نے روزی کمانے کے لئے ہدایتیں بھی دی ہیں ان ہدایتوں کی پابندی کرو۔ذخیرہ اندوزی نہیں کرنی، منڈی میں آکر منڈی کے بھاؤ پر خرید وفروخت کرنی ہے، باہر کے بھاؤ پر
نہیں کرنی وغیرہ۔جو لوگ سفر کر کے قرآن سیکھنے کے لئے آتے ہیں وہ بھی میرے نزدیک پایدنی سَفَرَةِ میں
(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۴۹۶، ۴۹۷)
شامل ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی