سُوْرَۃُ الْاِنْفِطَارِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۸۱
سورة الانفطار
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الانفطار
آیت ۷ تا ۹ يَاأَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ الَّذِي خَلَقَكَ
فسونك تعدلك في في أي صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَبَكَ۔اے انسان تجھے کس نے تیرے ربّ کے بارے میں مغرور بنایا ہے۔مَا غَزَكَ بِفُلانٍ کے معنی
یہ ہوتے ہیں کہ تجھے اس کے مقابلہ میں دلیری اور جرات کے ساتھ کھڑے ہو جانے پر کس نے آمادہ
کیا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے انسان ہم نے تجھے پیدا کیا پھر تیری فطرت صحیحہ میں اپنی بعض صفات
رکھیں اور پھر تجھے اپنی صفات کا مظہر بنایا۔فسونك پھر تیری ان صفات کو تیرے مناسب حال درست
کیا اور پھر تجھے خالی صفات ہی نہیں دیں بلکہ تجھے ان صفات کے مطابق اعمال بجالانے کی قوت بھی
عطا کی خدا تعالیٰ تو خیر قادر مطلق ذات ہے۔اس کی صفات اور اس کی قدرتیں پہلو بہ پہلو چل رہی ہوتی
ہیں اس کے لئے نہ اس دنیا میں کوئی روک ہے اور نہ اگلی دنیا میں کوئی روک ہے۔وہ مُلِكِ كُلِّ شَيْءٍ
ہے وہ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ (الرعد: ۱۷) ہے وہ قادِرُ عَلى كُلِّ شَيْءٍ ہے لیکن انسان ایسا نہیں۔اس کو
اگر اللہ تعالیٰ نے محض اپنی بعض صفات دی ہو تیں لیکن ان کے مطابق اعمال بجالانے کی طاقت اسے
حاصل نہ ہوتی تو یہ سب صفات اس کے کسی کام کی نہ ہوتیں وہ محض ایک برکا رشئی ہوتیں مثلاً صفت رحم
ہے اگر اللہ تعالیٰ انسان کو صفت رحم تو عطا کرتا لیکن رحم کرنے کیلئے جن اسباب اور ذرائع کی ضرورت
ہوتی ہے وہ اسے عطا نہ کئے جاتے تو یہ صفت انسان کیلئے بریکا رشئی بن کر رہ جاتی۔پس جہاں تک
انسان
کا تعلق ہے ضروری ہے کہ ہر صفت کے مطابق اسے اعمال بجالانے کیلئے مناسب ذرائع سامان

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۸۲
سورة الانفطار
اور اسباب بھی عطا کئے جائیں ورنہ وہ صفت انسان کے کسی کام کی نہیں رہتی تو فرما یا فسوكَ فَعَد لَكَ
ہم نے تجھے تیری صفات کے مطابق ایسی قوتیں دی ہیں اور ایسے اسباب پیدا کر دئے ہیں کہ یہ صفات
ناکارہ نہ بن جائیں بلکہ تو ان کے مطابق اپنی عملی زندگی گزار سکے ہم نے تجھے اپنی صفات کا مظہر بنایا
ہے اور ان کے مطابق عمل بجالانے یا نہ بجالانے میں آزاد رکھا ہے پھر في اي صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَبَكَ
اس کے بعد خدا تعالیٰ نے جو صورت پسند کی اس میں تجھے ڈھالا اس آیت میں اس طرف بھی لطیف
اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تجھے مجبور پیدا نہیں کیا بلکہ تجھے تیری فطرت صحیحہ کے ساتھ ساتھ طبیعت
ثانیہ بھی عطا کی ہے اور تجھے اجازت دی ہے کہ اگر تو چاہے تو خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے
اس کی صفات حسنہ کا حقیقی مظہر بنے۔اور اگر تو چاہے تو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں اباء اور استکبار کا رویہ
اختیار کرتے ہوئے بغاوت اختیار کرلے اور شیطان کے گروہ میں شامل ہو جائے اور خدا تعالیٰ کا
انسان کو یہ آزادی دینا بھی دراصل اسے مظہر صفات باری بنانے کے لئے ضروری تھا۔ورنہ اگر جبر کا
طریق اختیار کیا جاتا تو اس میں اور خدا تعالیٰ کی دوسری مخلوقات میں کوئی فرق نہ رہتا اور انسان کو
دوسری مخلوقات پر کوئی فضلیت حاصل نہ ہوتی کیونکہ خدا تعالیٰ کی ساری مخلوقات ہی اس کی اطاعت
میں لگی ہوئی ہے اور وہ اس کے احکام کے بجالانے سے انکار نہیں کر سکتی۔دیکھو خدا تعالیٰ بھی محنت کا
پھل دیتا ہے اور آم کا درخت بھی خدا تعالیٰ کے اذن کے ساتھ محنت کا پھل دیتا ہے یعنی انسان آم
کے درخت پر محنت کرے تو خدا تعالیٰ کے اذن کے ساتھ اسے محنت کا پھل مل جاتا ہے۔یہ نہیں ہوتا
کہ وہ محنت تو کرے اس لئے کہ اسے اس درخت سے آم ملیں لیکن اسے اس درخت سے کھٹی گلگل
حاصل ہو کیونکہ اس درخت نے خدا تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کرنی ہے، خدا تعالیٰ کا اسے حکم ہے کہ اگر
کوئی انسان اس کی پرورش کرے تو وہ بڑا ہو کر اسے آم ایسا میٹھا پھل دے لیکن اس آم میں خدا تعالیٰ
کے صفات کا مظہر بننے کی اہلیت نہیں کیونکہ جہاں جبری اطاعت ہو وہاں کامل مظہر یت پیدا نہیں ہوتی
جیسے اللہ تعالیٰ پر کسی اور ہستی کا زور نہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے انسان کو بھی اس کے ایک محدود دائرہ
کے اندر آزادی دے دی ( بڑے دائرہ کے اندر تو وہ بھی بہت سی پابندیوں میں جکڑا ہوا ہوتا ہے ) یعنی

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۸۳
سورة الانفطار
اس کو ایسی قوتیں عطا کر دیں کہ وہ بھی خدا تعالیٰ کی ان صفات کو جو اسے عطا کی گئی ہیں ایک محدود دائرہ
کے اندرا اپنی مرضی سے استعمال کر سکے اور اگر چاہے تو وہ راستہ بھی اختیار کر لے جو اس کی فطرت صحیحہ
خطبات ناصر جلد اول صفحه ۱۳۴، ۱۳۵)
کے مطابق نہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی