سُوْرَۃُ التَّطْفِیْفِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۸۵
سورة المطففين
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المطففين
آیت ۲۳ تا ۲۹ إِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِی نَعِيمٍ عَلَى الْأَرَابِكِ يَنْظُرُونَ )
تَعرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ : يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيقٍ مَخْتُومٍ
ختمُهُ مِسْكَ وَ فِي ذَلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمِ
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ لوگ جو نیکیوں میں آگے بڑھ جاتے اور سبقت لے
جاتے ہیں انہیں مقام نعیم میں رکھا جاتا ہے ان کا مقام وہ مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر وقت
نعمتوں کا نزول ان پر ہوتا رہتا ہے اور اس مقام نعیم کی وجہ سے اور اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے
وہ وافر حصہ پاتے ہیں ان کے چہروں پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی شادابی دنیا دیکھتی ہے محبت الہی میں
ہر وقت وہ مست رہتے ہیں اور یہ محبت الہی ان کے رگ وریشہ میں کچھ اس طرح سرایت کر جاتی ہے
کہ ان کے وجود مشک کی طرح مہک اٹھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت کی خوشبو لوگ بھی ان کے وجود
سے سونگھتے ہیں فرمایا کہ یہ وہ مقام ہے کہ ایک خواہش کرنے والے، ایک آرزو کرنے والے کو چاہیے
کہ اس مقام کی خواہش کرے اس سے نیچے کی خواہش تو کوئی خواہش نہیں۔انسان کو اس مقام کے
لئے پیدا کیا گیا ہے اور یہی آرزو ہونی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مقام نعیم عطا کرے اور یہ وہ
مقام ہے کہ حقیقی عزت اور حقیقی شان انسان کی اسی مقام میں ہے۔ایک دنیا دار انسان کو ساری دنیا کی
بادشاہتیں بھی حقیقی عزت عطا نہیں کر سکتیں اگر ساری دنیا کی بادشاہتیں اکٹھی ہو کر یہ فیصلہ کریں کہ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۸۶
سورة المطففين
فلاں شخص دنیا میں معزز ترین انسان ہے اور اسی کے مطابق ( ظاہری طور پر ) اس سے سلوک کریں
لیکن اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس کے لئے پیار نہ ہو بلکہ غضب کی جھلکیاں نظر آ رہی ہوں تو نہ کوئی عزت
ہے اس شخص کی نہ کوئی شان ہے اس شخص کی۔یہ مقام نعیم کی شان اور عزت اور احترام ہے کہ اللہ تعالیٰ
کہتا ہے کہ اس کے لئے میں نے تمہیں پیدا کیا اور اس کے حصول کی تمہیں کوشش کرنی چاہیے۔(خطبات ناصر جلد سوم صفحہ ۷ ۱۴۸،۱۴)