سُوْرَۃُ الْاِنْشِقَاقِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
۵۸۷
سورة الانشقاق
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الانشقاق
آیت يَايُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبَّكَ كَدْحًا فَ
فلقيه
اس مختصر سی آیت میں جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے بہت سی باتیں بیان ہوئی ہیں۔اول یہ
کہ انسان کو وصال الہی کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے یعنی جہاں تک انسان کے لئے ممکن ہے اسے خود
کوشش کرنی پڑتی ہے اور پورا زور لگا کر کرنی پڑتی ہے۔گویا جب انسان اللہ تعالیٰ سے وصال اور اس
کی رحمتوں کو حاصل کرنے کے لئے پوری کوشش کرے گا تب اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت سے اسے
نوازے گا اور اپنی لقاء یعنی رضا اور ملاقات کے سامان اس کے لئے پیدا کرے گا۔دوسرے یہ کہ کوشش کرنے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ انسان آزاد ہے۔اللہ تعالی کے
فضلوں کے حصول کے لئے کوئی شخص کسی دوسرے کے لئے کوشش نہیں کر سکتا ، اگر کوئی کرے گا بھی تو
ایسی کوشش بے نتیجہ ہوگی۔اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پانے کے لئے ہر
انسان کو خود کوشش کرنی پڑتی ہے کسی دوسرے کی کوشش کام نہیں آسکتی۔تیسرے اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جو شخص خدا کے حضور عاجزانہ جھکتا ہے اور قرب الہی کو پانے
کے لئے ہدایت کی راہوں کو اختیار کرتا ہے اور خدا سے قریب سے قریب تر ہونے کی جدو جہد کرتا ہے
تو خدا تعالیٰ کی قدرت ، عظمت اور جلال غیر اللہ کو اس بات سے منع کرتے ہیں کہ وہ انسان کو اس کی
کوشش سے باز رکھے یا اس کی کوشش کو ناکام بنادے یعنی یہ اعلان کرے کہ اس کی کوشش ناکام
ہوگی۔ویسے شیطان اور اس کا گروہ انسان کے دل میں وسوسے ڈالتے رہتے ہیں لیکن میں اس وقت
شیطانی طاقتوں کی بات نہیں کر رہا، میں تو یہ بتارہا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی طرف کوئی شخص بلند ہورہا ہو۔وہ

۵۸۸
سورة الانشقاق
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
خدا کی راہ میں آگے بڑھ رہا ہو تو کسی اور کو یہ طاقت نہیں کہ وہ اس کی ٹانگ پکڑ کر پیچھے کھینچ لے۔چنانچہ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو طاغوتی طاقتیں ہیں خدا کے بندوں پر ان
کا کوئی اثر نہیں
ہوتا اور ان
کا کوئی حربہ کارگر نہیں ہوتا۔وہ اپنے منصوبہ میں کامیاب نہیں ہوتیں۔چوتھے اس آیت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انسان کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ وہ اپنی سی کوشش
کر دکھائے۔بات یہ ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجز بندہ جو کچھ بھی پیش کرتا ہے
اس کی تو کوئی حیثیت ہی نہیں اور جو تھوڑا بہت وہ پیش کرتا ہے وہ اس کی ملکیت ہی نہیں۔مالک تو اللہ تعالیٰ
ہے اور انسان کے پاس جو کچھ ہے وہ بطور امانت کے ہے۔اگر انسان
کو یہ کہا جاتا کہ وہ خدا کی عظمتوں
کے مطابق کوشش کرے یا اگر یہ کہا جاتا کہ خدائی جلال کے مد نظر جتنی طاقت خرچ ہونی چاہیے ہر
انسان لقائے الہی کے لئے اتنی طاقت خرچ کرے تو کوئی ایک انسان بھی خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل
نہ کر سکتا۔اس لئے کہا یہ گیا ہے کہ اے انسان! (انسانوں میں سے ہر فرد مخاطب ہے) تو اپنے
دائرہ استعداد کے اندر جتنی کوشش کر سکتا ہے اُتنی کوشش تجھے کرنی پڑے گی تب خدا کا تقرب تجھے
حاصل ہوگا اور تیرے لئے وصل اور لقائے الہی کے سامان پیدا ہوں گے۔اگر تیری طاقتیں خدا اور
غیر اللہ میں بٹ جائیں گی، اگر تو کچھ خدا کے حضور پیش کرے گا اور کچھ اللہ کے سوا دوسری ہستیوں کے
سامنے پیش کرے گا، اگر تیرا سب کچھ خدا کیلئے نہ ہوگا تو پھر گویا تو نے اپنی خداداد طاقت اور استعداد
کے مطابق اپنا پور از ور نہیں لگا یا اس لئے تیری تھوڑی سی کوشش گادی الی ربک کے مطابق نہیں ہوگی
اور تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کو حاصل نہیں کر سکے گا۔پس ایک طرف فرمایا انسان کمزور ہے یعنی اس کے ساتھ بہت سی ایسی چیزیں لگی ہوئی ہیں جن کو
بشری کمزوریاں کہتے ہیں اور جن کے نتیجہ میں انسان سے غفلتیں ہو جاتی ہیں مگر اس کے باوجود فرمایا
کہ اگر انسان کی نیت پوری کوشش کرنے کی ہوگی اور وہ اپنی خامیوں کو دور کرنے کی بھی پوری کوشش
کرے گا تب اس سے اگر کبھی کبھی غلطیاں، کوتاہیاں، گناہ، کمزوریاں یا سستیاں سرزد ہو جائیں گی
تو اللہ تعالیٰ کی مغفرت ان کے اثرات کو دور کر دے گی۔یعنی انسان کی جتنی طاقت ہے اگر اس کے
مطابق اس کی کوشش ہوگی اور بغیر فساد کے ہوگی اور خلوص نیت کے ہوگی اور خدا تعالیٰ کی محبت ہوگی اور
خدا کی محبت کے حصول اور اس کی رضا کے لئے ہوگی تو باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی تو کوئی

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۸۹
سورة الانشقاق
قیمت ہی نہیں۔یہ ساری کائنات ہی خدا تعالیٰ کے پیار کے ایک لمحہ پر قربان۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے انسان! جب تو اپنی سی کوشش کرے گا تو کوشش کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا
پیار تجھے مل جائے گا لیکن پھر تجھے سوائے اللہ کے ہر دوسری ہستی کو چھوڑ نا پڑے گا۔فرمایا ہم تجھے
بشارت دیتے ہیں جب تو کوشش کر رہا ہوگا تو دنیا کے اعلان یا ہم سے دور لے جانے کی کوششیں
کامیاب نہیں ہوں گی۔ہاں اگر تو بد قسمتی سے خود ہی ان کی طرف ہو جائے تو اس کا تو خود ذمہ دار ہے
لیکن اگر تو خود مائل نہیں، اگر تو كادح إلى رَبِّكَ كَدْحًا سے پورا زور لگا رہا ہے تو پھر باوجود اس کے کہ
خدا تعالیٰ کو پانے کے لئے اس کی عظمت اور اس کی قدرت کے لحاظ سے جو کوشش ہونی چاہیے میری
طرف سے اتنی کوشش نہیں ہوتی لیکن چونکہ تجھے خداہی نے یہ استعدادیں دی تھیں اور لا يُكَلِّفُ اللهُ
نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : ۲۸۷) کی رو سے تیری استعداد سے زیادہ تجھ سے مطالبہ نہیں کیا جاتا اس
لئے تیرے تھوڑے کو قبول کیا جائے گا۔تیرے اخلاص کی وجہ سے، تیری انتہائی جدو جہد کی وجہ سے،
تیرے جذبہ کی وجہ سے، تیری محبت کی وجہ سے۔تیری اس کوشش کے نتیجہ میں کہ تو خدا تعالیٰ کی محبت
میں فانی ہونا چاہتا ہے اور تو اپنا سب کچھ اس کے حضور پیش کر دینا چاہتا ہے تجھے ایک ایسا موتی مل
جائے گا جو انمول ہے، دنیا میں اس کی کوئی قیمت نہیں۔پس ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کے وصل اور لقا سے محروم ہو تو تم خود ذمہ دار ہو کوئی اور اس کا
ذمہ دار نہیں ہے کیونکہ کسی اور کو یہ طاقت نہیں دی گئی کہ وہ خدا کی محبت اور تمہارے درمیان حائل
ہو سکے۔کسی کو یہ طاقت نہیں دی گئی کہ وہ خدا تعالیٰ تم سے پیار کرنا چاہے اور وہ اس میں روک بن سکے۔خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والی طاقتیں جو کچھ کر سکتی ہیں وہ یہی ہے کہ تمہاری کوشش کو کمزور کر دیں
لیکن یہ تمہارا فرض ہے کہ تم اپنی کوشش کو کمزور نہ ہونے دو تم خدا تک پہنچنے کے لئے پورا زور لگاؤ۔خدا
کی راہ میں قربانیاں دو اور اس کے دین کی خدمت کرو۔تم خدا کی مخلوق کے ساتھ خیر خواہی کا سلوک
کرو۔بنی نوع انسان سے ہمدردی کرو۔ان کی خدمت کرو۔ان کے حقوق ان کو دو کہ یہ ایک بنیادی
چیز ہے۔اگر تم اپنی طرف سے اپنے دائرہ استعداد کے اندر انتہائی کوشش کرو گے تو دنیا کی کوئی طاقت
تمہیں خدا تعالیٰ کے پیار سے محروم نہیں کرسکتی۔پس ایک طرف بشارت بڑی عظیم ہے مگر دوسری طرف ذمہ داری بھی بڑی عظیم ہے۔ہر فرد کی اپنی

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۵۹۰
سورة الانشقاق
ذمہ داری ہے وہ کسی دوسرے پر الزام نہیں دھر سکتا کہ فلاں کی وجہ سے اسے خدا کا پیار نہیں ملا۔اگر
اسے خدا کا پیار نہیں ملا تو اس کی کسی اپنی کوتاہی کی وجہ سے نہیں ملا کیونکہ خدا کے پیار اور اس کے پیار
کے درمیان جیسا کہ میں نے کہا ہے کسی اور کی طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ کھڑا ہو جائے۔خدا پیار کرنا
چاہے اور غیر اللہ میں سے کوئی ہستی اس پیار میں روک بن جائے۔اس کائنات میں خدا نے انسان کو
عبد بننے کے لئے پیدا کیا ہے اگر وہ خدا عبد بن جائے تو وہ ساری برکتیں اسے مل جاتی ہیں جن کا ذکر
قرآن کریم میں کیا گیا ہے اور اگر وہ ایسا نہ بنے یعنی عباد الرحمن میں شامل نہ ہو تو اس کا وہ خود ذمہ دار
ہے کسی اور پر اس کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی اور نہ کسی اور کو مجرم قراردیا جاسکتا ہے۔اگر کسی کا جرم ہے
تو اس نے نقصان اٹھانا ہے اور اگر کسی نے کچھ پانا ہے تو اس نے پانا ہے۔لَا يَضُرُّكُم مَّنْ ضَلَّ إِذَا
اهْتَدَيْتُم (المائدة :۱۰۶) ہدایت پر اس نے خود قائم رہنا ہے۔ساری دنیا بھی اگر خدا سے دور ہو جاتی
ہے اور ایک فرد واحد خدا کے حضور روحانی رفعتوں کو حاصل کر رہا ہے تو ساری دنیا کی دوری اس کے
راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ابتدائی زندگی کو دیکھ لو دعوی نبوت
سے پہلے بھی آپ خدا کے حضور جو گریہ وزاری اور عبادتیں کرتے رہے وہ بتاتی ہیں کہ اس وقت حقیقی
معنے میں خدا تعالیٰ کا ایک ہی عبادت گزار بندہ تھا آپ کے سوا ساری دنیا غفلت میں پڑی ہوئی تھی۔کوئی تکبر میں پڑا ہوا تھا۔کوئی اباء اور استکبار میں پڑا ہوا تھا۔کوئی خدا کے خلاف بغاوت میں لگا ہوا تھا
صرف وہی ایک بندہ تھا جو خدا کے حضور جھکا ہوا تھا۔پھر اس وقت جب کہ ہر انسان خدا سے دور تھا،
خدا نے اسی ایک بندے سے پیار کیا اور اتنا پیار کیا کہ اور انسان کے حق میں نظر نہیں آتا کہ اللہ تعالیٰ
نے اتنا پیار کیا ہو یا کسی اور انسان کو خدا تعالیٰ کا اتنا پیار ملا ہو یا خدا تعالیٰ کی طرف سے اتنی نعمتیں ملی
ہوں یا اتنی عزت قائم ہوئی ہو جتنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوئی۔پس وہ جو اکیلا تھا
کروڑوں کروڑ لوگ اس پر درود بھیجنے والے پیدا ہو گئے اور قیامت تک پیدا ہوتے چلے جائیں گے۔غرض یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر انسان خود اپنا ذمہ دار ہے۔کسی انسان کو خدا تعالیٰ کے پیار سے
روکنے کی کوئی اور انسان طاقت نہیں رکھتا۔اسے اگر پیار ملتا ہے تو إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَيُلْقِيهِ
کے مطابق ملتا ہے اور اگر وہ خدا کے پیار سے محروم رہتا ہے تو اس محرومی کی ذمہ داری اس کے اپنے نفس
پر ہے کسی اور پر نہیں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۹۳ تا ۲۹۷)

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۵۹۱
سورة الانشقاق
اس آیہ کریمہ سے پہلے سورۃ انشقاق میں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ
انسان اپنی مادی ترقیات کے لئے انتہائی کوشش کرے گا پانی کی طرح وہ اپنا روپیہ بہائے گا۔مادی
ترقیات کے لئے وہ جس قدر بھی ضرورت ہوگی جان تلف کرنے میں بھی دریغ نہیں کرے گا۔زمین
اور آسمان کے راز دریافت کرنے کی انتہائی کوشش بھی کرے گا اور ایک حد تک کامیاب بھی ہوگا اور
اس کثرت سے نئی دریافتیں ظاہر ہوں گی کہ انسان یہ سمجھنے لگے گا کہ شاید اس نے خدائی کے سارے
ہی راز معلوم کر لئے ہیں اور اب کوئی چیز ایسی باقی نہیں رہی کہ جس کے دریافت کرنے کی اسے
ضرورت ہو زمین کو چھوڑ کر اور زمین کی وسعتوں میں تنگی محسوس کرتے ہوئے وہ آسمان کی طرف رجوع
کرے گا۔اور زمین کے ان ٹکڑوں تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔جو کسی وقت اللہ تعالیٰ کے قانون کے
ماتحت زمین سے علیحدہ ہوئے اور علیحدہ کرے انہوں نے بنائے۔جن کا تعلق نظام شمسی سے ہے اور
جس طرح زمین کی مختلف اشیاء سے وہ فائدہ اُٹھا رہا ہے۔اسی طرح اس کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ آسمان
کے ان ستاروں سے بھی فائدہ اٹھائے اور اس طرح اپنی زمین میں ایک وسعت پیدا کرے اور اس کو
پھیلا دے۔پس انسان کا دماغ اس وقت اس کام میں لگا ہوا ہو گا کہ وہ زمین کے راز بھی زیادہ سے زیادہ
حاصل کرے اور زیادہ سے زیادہ ان رازوں سے فائدہ اُٹھائے اور آسمان کے ستاروں پر بھی وہ کمند
ڈالے گا اور ان تک پہنچنے کی کوشش کرے گا اور ان سے اسی طرح فائدہ اٹھانے میں مشغول ہو گا جس
طرح کہ زمین کی مختلف چیزوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔پھر یہاں اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اس زمانہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرزند
جلیل مامور اور مبعوث کئے جائیں گے۔اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کو ثابت کرنے کے
لئے اور توحید خالص کے قیام کے لئے آسمان سے بڑی کثرت کے ساتھ نشان ظاہر ہوں گے۔اس
میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ ایک دنیا خدا کو بھول چکی ہو گی۔خدا کی منکر ہوگئی ہوگی۔دہریت کو
انہوں نے اختیار کرلیا ہوگا۔چونکہ دلائل کے مقابلہ میں آسمانی نشان دہر یہ قسم کے لوگوں پر زیادہ اثر کرتے ہیں اور جس چیز کی
ضرورت ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ وہی آسمان سے نازل کرتا ہے۔تو جہاں یہ فرمایا کہ کثرت کے ساتھ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۹۲
سورة الانشقاق
آسمان سے نشان ظاہر ہوں گے وہاں اس طرف بھی متوجہ کیا کہ انسان کثرت سے مذہب کو چھوڑ کے
دہریت کی طرف مائل ہو جائے گا۔اور خدا کا منکر ہو جائے گا۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مادی ترقیات کے لئے تو اتنی جستجو، اتنی قربانیاں مالی بھی اور جانی بھی، کہ
کسی چیز کے خرچ کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔لاکھوں آدمیوں کی جان بھی قربان کرنی پڑے تو
کسی نہ کسی بہانے وہ قربان کر دی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ آسمانی اور زمینی رازوں کو اس زمانہ
کے سائنسدان حاصل کر سکیں اور اس زمانہ کی قومیں ان رازوں سے فائدہ اُٹھاسکیں لیکن دوسری طرف
جہاں تک دین اور مذہب اور روحانیت کا سوال ہے اس زمانہ کے انسان کی خو بہانہ جو ہو گی۔وہ سعی
کرنے کی بجائے ، کوشش کرنے کی بجائے اور اجتہاد اور مجاہدہ کرنے کی بجائے تعویذ گنڈے کی
طرف، جمعۃ الوداع کی طرف لیلتہ القدر کے غلط تصور کی طرف متوجہ ہوگا اور سمجھے گا کہ بغیر کسی قربانی
کے میں مادی ترقی تو نہیں حاصل کر سکتا۔لیکن بغیر کسی قربانی کے میں اپنے رب کو اور اس کے فضلوں کو پا
سکتا ہوں۔یہ ذہنیت اس وقت انسان میں پیدا ہو چکی ہوگی ! تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔نہیں ! يَاتِهَا الْإِنْسَانُ
إنَّكَ كَادِح إلى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلقِيهِ اگر تو اپنے رب سے ملاقات کرنا چاہتا ہے اگر تیرے دل میں یہ
خواہش کروٹیں لے رہی ہے کہ تو اپنے رب کا دیدار کرے اور اس کی زیارت کرے تو پھر تجھے کدح
کرنی پڑے گی۔کدح عربی زبان میں ایسی کوشش کے ہوتے ہیں جو انسان کو تھکا دے اور تا دمع
گنگا میں انتہائی کوشش کی طرف اشارہ ہے تو فرمایا پوری کوشش، انتہائی سعی کرو گے تب تم اپنے رب
کو مل سکو گے یہ تو نہیں ہو سکتا کہ دنیا کی تلاش ہو تو ہر قسم کی قربانیاں تم پیش کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ اور
اپنے رب کی تلاش ہو تو کسی قسم کی قربانی پیش کرنے کی طرف تمہاری طبائع مائل نہ ہوں تم تعویذ اور
گنڈے کی طرف جھکنے لگ جاؤ۔تم جمعۃ الوداع کے ساتھ مذاق کرنے لگ جاؤ کہ سارا سال جو مرضی
کرتے رہے جمعتہ الوداع آیا جا کے نماز پڑھی سارے گناہ معاف کروائے یا تم لیلتہ القدر کا سہارا
ڈھونڈ نے لگ جاؤ کہ بس ایک رات کا قیام جو ہے وہ ہمارے لئے کافی ہے۔باقی جو سال بھر کی
راتیں ہیں اس میں غفلت کی نیند اگر ہم سوئے بھی رہے تو ہمارا کوئی نقصان نہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ نہیں اگر تمہیں خدا کی تلاش ہے اگر تم اس کا مقرب بنا چاہتے ہو اگر تمہارے

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۹۳
سورة الانشقاق
دل اور تمہاری روح اس تڑپ میں مبتلا ہیں کہ تمہارے رب کا تمہیں دیدار ہو جائے تو تمہیں انتہائی
کوشش سے کام لینا پڑے گا۔إنَّكَ كَادِحٌ إلى رَبِّكَ كَدْحًا فَسُلِقِيهِ اگر تم خدا تعالیٰ کی راہ میں انتہائی کوشش نہ کرو گے اور مجاہدہ
کے حقوق ادا نہ کرو گے اور اپنی طاقت کا آخری حصہ تک اس کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار نہیں
ہو جاؤ گے۔اگر تم اپنے سارے اموال قربان کر کے، اگر تم اپنی ساری لذات قربان کر کے، اگر تم دنیا
کی تمام خواہشات قربان کر کے، اگر تم اپنی اولا د اور رشتہ داروں کو اور ان کی محبتوں کو قربان کر کے اس
کی طرف آنے کی کوشش نہیں کرو گے تو وہ تمہیں نہیں ملے گا۔وہ تمہیں صرف اس وقت مل سکتا ہے جبکہ
تم جتنی کوشش اور جتنی قربانی دنیا کے حصول اور دنیا کی ترقیات اور دنیا کے رازوں کو معلوم کرنے کے
لئے دے رہے ہو اس سے زیادہ قربانیاں اپنے خدا کی تلاش میں اس کے حضور پیش کرو۔ہاں! پھر وہ
تمہیں مل جائے گا۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۵۴۸ تا ۵۵۱)

آج 10 میں سے 10 باقی