سُوْرَۃُ الْبُرُوْجِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۹۵
سورة البروج
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة البروج
آیت ۸ تا ۱۱ وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودُهُ وَ مَا نَقَمُوا
مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّبُوتِ
وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدُ إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ
وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابٌ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ۔ترجمہ :۔اور وہ لوگ مومنوں سے جو کچھ کر رہے ہیں ان کا دل اس کی حقیقت کو سمجھتا ہے اور وہ ان
سے صرف اس لئے دشمنی کرتے ہیں کہ وہ غالب اور سب تعریفوں کے مالک اللہ پر ایمان کیوں لائے۔وہ اللہ جس کے قبضے میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور اللہ ہر چیز کے حالات سے واقف
ہے۔وہ لوگ جنہوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو عذاب میں مبتلا کیا پھر اپنے فعل سے تو یہ بھی
نہ کی انہیں یقیناً جہنم کا عذاب ملے گا اور اس دنیا میں بھی انہیں دل کو جلا دینے والا عذاب ملے گا۔ان آیات میں تین جماعتوں کے متعلق اصولی باتیں بتائی گئی ہیں تین ایسی صداقتیں جو آدم سے
لے کر قیامت تک صحیح ثابت ہوتی رہیں، ہوتی رہیں گی ان آیات میں جن تین جماعتوں کا ذکر ہے وہ
یہ ہیں۔ایک ایسے غیر مومن منکر جو انکار پر اصرار کرتے ہوئے اس جہانِ فانی سے کوچ کر جاتے
ہیں۔ایک ایسے مومن جو جب اللہ کی معرفت حاصل کر لیتے ہیں اور حقیقی توحید پر وہ قائم ہو جاتے
ہیں اور اللہ تعالیٰ کے دامن کو وہ پکڑتے ہیں تو مضبوطی سے پکڑتے ہیں اور پھر مرتے دم تک اسے
چھوڑتے نہیں۔اور تیسری جماعت جس کا ذکر یہاں ہے وہ ان لوگوں کی جماعت ہے جو منکروں میں

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۹۶
سورة البروج
شامل رہے اور ایسے اعمال بجالاتے رہے جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ناپسندیدہ تھے لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے
ان پر رحم کیا اور انہیں اس بات کی توفیق دی کہ وہ تو بہ کر لیں اور جس گروہ کے وہ مخالف اور دشمن تھے
( مومنوں کا گروہ ) اس گروہ میں وہ شامل ہو جائیں اور ان کا وہ انعام پائیں اور جس جماعت کو وہ
چھوڑ کے آئے ہیں ان کی سزا سے خود کو محفوظ کرلیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (اس سورۃ کی پہلی آیات میں ) جس قسم کی دشمنی کا اظہار پہلی جماعت ، دوسری
جماعت، غیر مومن منکر جماعت ، مومن جماعت کے خلاف کرتی ہے جس قسم کی ہلاکت کے منصوبے وہ
بناتے ہیں ہلاکت کے لئے کوشش کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَهُمْ عَلیٰ
مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُود۔جو کچھ وہ مومنوں سے کرتے ہیں ان سے جنہوں نے اللہ تعالیٰ
کے دامن کو مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے اس کی حقیقت کو ان کی عقل بھی اور ان کی فطرت بھی ہمیشہ سمجھتی ہے
اور وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ درست نہیں ہے۔وہ اس یقین پر قائم نہیں ہوتے کہ خدا تعالیٰ
پر مضبوطی کے ساتھ حقیقی ایمان لانے والوں کے خلاف منصوبے بنا نا واقعہ میں ٹھیک بات ہے اور ہمیں
ایسا کرنا چاہیے۔اس حقیقت پر قائم نہیں ہوتے۔افعال بد، خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ناپسندیدہ اعمال بھی کرتے ہیں اور دل سے یہ ندا بھی اٹھتی ہے کہ
کہیں ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف سے گرفت نہ آ جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ دشمنی جو وہ کرتے ہیں
مومنین باللہ سے وہ کسی دلیل پر کسی صداقت پر کسی بچے واقعہ پر مبنی نہیں ہوتی۔وہ دشمنی صرف اس لئے
کرتے ہیں کہ مومن اس اللہ پر ایمان لے آئے جو تمام صفات حسنہ سے متصف اور ہر قسم کے نقص
اور کمزوری سے مبرا ہے۔وہ ہر قسم کی صفاتِ حسنہ سے ہے۔ان صفات میں سے جو صفات اس دشمنی
کی وجہ بنیں ان کا یہاں ذکر کر دیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ کے بندوں کی دشمنی وہ اس لئے کرتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ صفت عزیز سے متصف ہے اللہ تعالیٰ صفت حمید سے متصف ہے اللہ تعالیٰ مالک
ہے۔صفت مالکیت سے وہ متصف ہے اور اللہ تعالیٰ صفتِ شہید سے متصف ہے چونکہ خدا تعالیٰ کی
یہ چار صفات اپنے ان بندوں کی زندگی میں اپنے جلوے دکھاتی ہیں جن کا وہ مشاہدہ بھی کرتے ہیں
اس لئے حسد کی آگ ان کے دلوں میں بھڑکتی ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والوں
سے
دشمنی کرنے لگ جاتے ہیں۔

۵۹۷
سورة البروج
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
صفت عزیز کے کئی معنی ہیں۔ایک تو اس کے معنی ہیں بڑی طاقت والا بڑے غلبہ والا اور ایسا غالب
که الْمَنِيعُ الَّذِي لَا يُنَالُ وَلَا يُغَالَبُ وَلَا يُعْجِزُهُ شَئی کہ جو انسانی منصوبوں اور انسانی
دشمنیوں اور انسانی کرتوتوں کی دسترس سے بالا ہے (لا ينال) اور دنیا کی ساری طاقتیں مل کر اس پر
غلبہ حاصل نہیں کرسکتیں (وَ لَا يُغَالَبُ وَلَا يُعْجِزُهُ شَيْئ) اور جو وہ کرنا چاہتا ہے کر دیتا ہے۔دنیا کی
کوئی طاقت دنیا کا کوئی منصوبہ اسے اس کے منصوبوں میں نا کام نہیں کرسکتا عاجز نہیں بنا سکتا۔پھر عزیز
کے معنے ہیں المکرم وہ صاحب عزت ہے اور عزت کا سرچشمہ ہے۔مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ
الْعِزَّةُ جَمِیعًا (فاطر (1) کہا گیا ہے۔وہ عزیز ہے۔جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس جہان اور اگلے جہان
میں صاحب عزت و اکرام ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے رب سے تعلق قائم کرے اور
حقیقی عزت اس سے حاصل کرے نہ کہ دنیا کے دوسرے عزت کے جھوٹے سرچشموں سے حقیقی عزت
کے وہ سر چشمے نہیں ہیں۔اصل عزت دینے والا خدا تعالیٰ کی ہستی اور ذات ہے اور اپنی اس صفت کے
جلووں میں کہ وہ طاقت کا سرچشمہ ہے، وہ عزت کا سرچشمہ ہے، وہ ہر پہنچ سے دور ہے، کوئی اس پر
غالب نہیں آ سکتا، کوئی اسے عاجز نہیں کر سکتا اس کی صفات کے جلوے ان کو نظر آتے ہیں اس دنیا میں
خصوصاً (جہاں تک انسان کا تعلق ہے ( ان لوگوں کی زندگیوں میں جو حقیقی طور پر موحد ہیں اور
خدا تعالیٰ سے ایک زندہ تعلق رکھنے والے ہیں۔یہ سارے جلوے جو ہیں یہ خدا تعالیٰ کی حمد کی طرف انسان کو متوجہ کرتے ہیں وہ حمید ہے،سب
تعریفوں کا مرجع بھی وہ ہے اور سب حقیقی تعریفوں کا مستحق بھی وہ ہے اور جو اس سے تعلق رکھنے والے ہیں
ان سے بھی پسندیدہ افعال سرزد ہوتے ہیں اللہ عزیز ہے اور سب سے بڑی طاقت انسان کی یہ ہے
کہ وہ یہ یقین کرے کہ مجھ میں کوئی طاقت نہیں لیکن جس خدا پر میں ایمان لایا ہوں اس میں ہر طاقت
موجود ہے اس واسطے مجھے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ) جو خدا کے ساتھ تعلق رکھنے والا ہے وہ
تو خدا تعالیٰ کی ہدایت میں خدا تعالیٰ کے تصرف کے نیچے آ گیا اس سے بھی ایسے افعال سرزد ہوں گے
کہ جس طرح سب تعریفوں کا مرجع اور مستحق اللہ ہے خدا تعالیٰ اس کی بھی حمد کرتا ہے آسمانوں سے اور
لوگوں کی نگاہ میں بھی ان کو ایسا بنادیتا ہے۔ایک بت کی شکل میں نہیں ایک ایسے فعال وجود کی شکل میں
جس کا ہر فعل نوع انسانی کی خدمت میں، ان کے دکھوں کو دور کرنے میں، ان کے لئے سکھ کے سامان

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۵۹۸
سورة البروج
پیدا کرنے میں لگا ہوا ہے۔لوگ اس کی تعریف کریں گے۔تعریف دو طرح کی جاتی ہے یا حسن کے
نتیجہ میں یا احسان کے نتیجہ میں حقیقی حسن خدا تعالیٰ کا ہے اللہ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ( النور : ٣٦) اور
احسان تو کسی اور کا تصور میں بھی نہیں آسکتا۔اس نے پیدا کیا، اس نے طاقتیں دیں۔اس نے ہر
دو جہان کی ہر چیز کو خادم بنادیا انسان کا۔اس سے بڑا اور کیا احسان ہوسکتا ہے کہ اس نے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم جیسا نبی ہمارے لئے بطور راہبر اور ہادی کے مبعوث کر دیا تو جو اس کے کہنے پر اور اس کے حکم
کے مطابق اپنے اندر اپنے وجود میں اپنے افعال میں نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ کی جھلک رکھتا ہوگا ، وہ
حسن اس میں پیدا ہو گیا۔جو شخص خدا تعالیٰ کے احکام کے مطابق دنیا کے محسن اعظم کے نقش قدم پر
چلتے ہوئے دنیا پر احسان کرنے والا ہوگا اس سے بڑا کون احسان کرنے والا ہے سب لوگ اس کی
تعریف کرنے لگ جائیں گے۔دشمن بھی تعریف کرتے ہیں ایسوں کی اور اپنے بھی کرتے ہیں۔الَّذِى لَهُ مُلْكُ السّيوتِ وَالْأَرْضِ - اَلْمُلْكُ کے معنے ہیں الْعَظَمَةُ وَ السّلْطَةُ عظمت اور
رعب، اور الملک کے معنی ہیں صَاحِبُ الْأَمْرِ وَالسَّلْطَةِ نيز قَادِرُ عَلَى التَّصَرُّف، تصرف کرنے
پر قادر تو الَّذِى لَهُ مُلكُ السّبوتِ وَالْأَرْضِ کے یہ معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات وہ ذات ہے کہ ہر
دو جہاں کی ہر شے میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کر سکتا ہے اور تصرف جو ہے وہ دو قسم کا ہوتا ہے۔ایک قانون کا تصرف، جو دنیا کی بادشاہتیں کرتی ہیں، قانون بنا دیتی ہیں اور پھر ان کے کارندے جو
ہیں وہ اس کے مطابق شہری زندگی چلاتے ہیں۔غلطی کرتے ہیں کبھی ٹھو کر کھاتے ہیں کبھی قانون کے
مطابق کام کر رہے ہوتے ہیں۔انسان ہے، قانون بھی کمزور اس کا اور اس کا اجرا کرنے والے بھی
ہزا ر ضعف رکھتے ہیں اپنے اندر لیکن خدا تعالیٰ قادِرُ عَلَى التَّصَرُّف قانون کے لحاظ سے بھی ہے یعنی
اس نے کائنات کی ہر چیز کو دوسری چیز کے ساتھ ایک عظیم قانون سے وابستہ کیا ہوا ہے۔اسی واسطے
ہمارے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے نوبل پرائز لے لیانا۔ایک نیا قانونِ باری ایک نئی جھلک اس
صفت کی ان کی تحقیق نے معلوم کی لیکن خدا تعالیٰ صرف قانون کے ساتھ تصرف نہیں کرتا۔بلکہ وہ
متصرف بالا رادہ ہے اس نے صرف یہ قانون نہیں بنایا کہ بعض درخت موسم بہار میں پت جھڑ کرتے
ہیں۔موسم بہار میں جان کے کہ رہا ہوں خزاں کی بجائے۔بعض درخت ایسے ہیں جو موسم بہار میں
پت جھڑ کرتے ہیں اس نے یہ قانون بنایا ہے، قانونی تصرف بھی ہے اس کا ، کہ یہ درخت جو ہیں

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۹۹
سورة البروج
درختوں کی یہ قسمیں یہ موسم بہار میں اپنے پتوں کو گرا دیں گی اور نئے پتے اگیں گے ان میں لیکن وہ
متصرف بالا رادہ ہے اس قانون کے ہوتے ہوئے بھی۔ہر پتہ جو گرتا ہے وہ اس کے حکم سے گرتا ہے،
ایک دفعہ دیر کی بات ہے میں کالج کی لاج میں رہا کرتا تھا تو ایک ایسا ہی درخت ہمارے گھر کے صحن
میں بھی لگا ہوا ہے۔ایک دن اس طرف میرا خیال گیا۔پت جھڑ کا موسم تھا میں نے کہا دیکھیں خدا تعالیٰ
کا تصرف بالا رادہ جو ہے وہ کس رنگ میں ظاہر ہوتا ہے۔تو شام کے وقت، پت جھڑ ہو رہی تھی نا ایک
وقت میں تو سارے پتے نہیں جھڑ جاتے ، کچھ پتے زرد کچھ زیادہ زرد کچھ کی پتے کے ساتھ ایک چھوٹی
سی ڈنڈی ہوتی ہے جو ٹہنی کے ساتھ لگی ہوئی ہوتی ہے وہ بھی جب تک زرد نہ ہو وہ جھڑتے نہیں اور کچھ
سبز بالکل۔تو میں تین چارپتے شام کو دیکھتا تھا زرد، نیم زرد اور بالکل سبز اور صبح جا کے دیکھتا تھا اس
درخت کے نیچے تو سبز پتہ نیچے گرا ہوا ہوتا تھا اور زرد پتا درخت کے اوپر لگا ہوا ہوتا تھا۔اگر صرف قانون کی حکومت ہوتی خدا تعالیٰ کی تو جوں جوں زردی اور موت کی کیفیت پتے پر زیادہ
ہوتی چلی جاتی اس کے گرنے کا امکان زیادہ ہوتا لیکن ایک بظاہر نسبتا زیادہ زندگی رکھنے والے پتے کو
اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ درخت سے نیچے گر جا اور جو زرد پتا تھا جس کا زیادہ امکان تھا شام کے وقت کہ
وہ گر جائے گا صبح کو وہ درخت پر لگا ہوا تھا اسی طرح، یہ درخت بھی ہمارے معلم ہیں،اسی واسطے ان کو
اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو آیات کے زمرہ میں رکھا ہے۔یہ بھی پوائنٹر (Pointer) ہیں۔یہ علامتیں ہیں
جو ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والی ہیں۔جو خدا تعالیٰ کی تعلیم اور قرآن کریم میں جو صفات اس
کی بیان ہوئی ہیں ان کی حقیقتوں کو واضح کرنے والی ہیں۔تو میں مالک کے متعلق خدا تعالیٰ کی جو مالک
ہونے کی صفت ہے اس کے معنے بتا رہا ہوں کہ اس کی ملکیت ہے ہر چیز۔ہر چیز کا وہ خالق ہے۔کوئی
چیز ایسی نہیں جو اس نے پیدا نہیں کی اور ہر چیز کا وہ مالک ہے کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو کسی بت نے بنائی
ہو یا امریکہ نے بنائی ہو یا کسی اور ملک نے۔ہر چیز اُس نے بنائی۔انسان نے جو بنایا اس کی بنائی
ہوئی چیزوں میں اس کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق تصرف کر کے، اس کی بنائی ہوئی قوت اور
استعداد اور صلاحیت کے نتیجہ میں تصرف کر کے، انہوں نے ایک نئی شکل اس کو دے دی لیکن گھر سے تو
کچھ نہ لائے سب کچھ خدا تعالیٰ کی عطا تھی۔اس کی قوتیں اور استعدادیں بھی اور وہ جو مادہ تھا جس کو
اس نے استعمال کیا یا جو تھیوری تھی جو اس کے ذہن میں آئی وہ اور جو قانونِ قدرت جس کے عین

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۰۰
سورة البروج
مطابق اگر ہو تو حقیقت ہے ورنہ نہیں یہ سب کچھ خدا تعالیٰ نے بنایا۔تو وہ ہر چیز کا خالق اور مالک ہے
اور وہ تصرف کرنے پر قادر بھی ہے تصرف کرتا بھی ہے۔تصرف صرف قانونا نہیں کرتا بلکہ تصرف
بالا رادہ کرنے والا ہے۔تصرف بالا رادہ کے منبع سے معجزات پھوٹتے ہیں۔اس کا اپنا قانون ہے۔وہ
بھی اس کے قانون کے خلاف نہیں لیکن خدا تعالیٰ کے جو قوانین ہیں ان پر انسانی عقل حاوی نہیں
ہو سکتی ، محیط نہیں ہوسکتی۔اور شہید کے معنی ہیں الَّذِي لَا يُغِيْبُ شَيءٍ عَنْ عِلْمِہ۔جس کے علم سے کوئی چیز باہر نہیں جس
کے علم سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہر شے پر جس کا علم احاطہ کئے ہوئے ہے۔تو یہ جو صفات یہاں بیان ہوئیں عزیز حمید اور لَهُ مُلْكُ میں مالک ہونے کی اور شہید۔یہ
چارصفات کے جلوے جب جماعت مومنین کی زندگی میں ظاہر ہوتے ہیں تو اس وقت جو مخالف اور
منکر ہیں ان کے دل میں حسد پیدا ہوتا ہے۔وہ عزت مٹانا چاہتے ہیں، خدا تعالیٰ عزت دے دیتا
ہے۔وہ کمزور کرنا چاہتے ہیں القوی خدا تعالی طاقت دے دیتا ہے۔اب جتنا زور روؤسائے مکہ
نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے چند گنتی کے ساتھیوں کے خلاف لگایا کہ مٹ جائیں۔نہیں
مٹا سکے۔اس واسطے کہ ان کا تعلق زندہ تعلق، معرفت اور عرفان کا تعلق اس خدا سے تھا جو غالب ہے
پھر جس وقت عرب اپنے معاشرہ اور معیشت اور اقتصادی لحاظ سے ایک کمزور ملک تھا۔دنیا میں
طاقتور ممالک دو تھے بڑے، کسری ایک طرف، قیصر ایک طرف، جب کسری نے ساری توجہ مسلم
عرب کی ، مسلمان عرب جو تھا اس کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہوئی تھی حملہ کر کے اور اس وقت قیصر
نے سمجھا کہ یہ موقع ہے مٹادو اور فیصلہ کیا کہ مٹادے۔طاقت تھی دنیوی وہ اکٹھی کی۔کہتے ہیں چالیس
ہزار کے مقابلہ میں تین لاکھ کی فوج لے کے آیا اور ان کو حکم یہ تھا کہ یہ لڑائی عام لڑائیوں کی طرح نہیں
جس طرح پہلے لڑی گئی ہیں اسی طرح یہ لڑائی لڑی جارہی ہے کہ میدانِ جنگ میں اتنی بڑی طاقت میں
بھیج رہا ہوں۔تین لاکھ، چالیس ہزار کے مقابلے میں۔ہر دس ہزار کے مقابلے میں پچھتر ہزار سپاہی
زیادہ اچھے ہتھیاروں سے ہتھیار بند ہیں کہ تم ان کو وہاں قتل کرو اور پھر مدینے میں جا کے سارے
مسلمانوں
کو مارو۔وہ جنگ یرموک کہلاتی ہے وہ جنگ یرموک نہیں تھی وہ اسلام کی جنگ تھی یعنی اس
معنی میں کہ قیصر نے فیصلہ کیا تھا کہ اس جنگ کے ساتھ اسلام کو صغیر ہستی سے مٹادے گالیکن وہ یہ نہیں

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۶۰۱
سورة البروج
جانتا تھا کہ اس کا اس عزیز خدا کے ساتھ مقابلہ ہے اور اس حمید خدا کے ساتھ مقابلہ ہے جس سے
انہوں نے وہ طاقتیں اور قوتیں حاصل کی ہیں جو تعریف کے قابل ہیں اور تین لاکھ کیا تین کروڑ کی بھی
اگر اس جگہ آجاتی فوج اور خدا تعالیٰ جو مالک اور متصرف بالا رادہ ہے کا منشا یہ ہوتا کہ مسلمان جیتیں
گے ہاریں گے نہیں تو تین کروڑ بھی وہاں شکست کھاتا اور وہ مسلمان کو شکست نہ دے سکتا کیونکہ
خدا تعالیٰ کا حکم تھا ہر دو جہان کو کہ اسلام اس میدانِ جنگ میں جیتے گا ، ہارنے کیلئے نہیں اسلام کو قائم کیا
گیا۔یہ ہے متصرف بالا رادہ۔تو یہ جب متصرف بالا رادہ رب کی صفت کے جلوے مخالف دیکھتا ہے
جو اللہ تعالیٰ کی معرفت نہیں رکھتا یا منکر باری ہے یا صحیح حقیقی توحید پر قائم نہیں، تو اس کے دل میں حسد
پیدا ہوتا ہے۔جلن پیدا ہوتی ہے۔مُؤتُوا بِغَيْظِكُمْ اَور بھی پیدا ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں
منصوبے اور بھی تیز ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور بھی زیادہ شدت کے ساتھ
نازل ہوتی ہیں اور خدا تعالیٰ کے فرشتے اور بھی زیادہ آتے ہیں اور اسلام کی اور مومنین کی اس
جماعت کی حفاظت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔تو یہاں یہ فرمایا گیا کہ جو خدا العزیز ہے طاقتور، عزت والا ، غالب جس کا غلبہ اور جس کی طاقت ہر
شے ہر قوت کی دسترس سے بالا اور کوئی طاقت اتنی نہیں جو اس کو مغلوب کر سکے کوئی منصوبہ ایسا نہیں جو
اسے عاجز بنا سکے اور حمید ہے جو اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہیں ان کے اندر بھی وہ حسن اور وہ
احسان کی طاقت پیدا کرتا ہے کہ دنیا ان کی تعریف پر مجبور ہو جاتی ہے۔وہ مالک ہے متصرف بالا رادہ
ہے۔قانون کے اوپر نہیں اس نے ہر چیز کو چھوڑا ہوا۔قانون بھی اسی کا چلتا ہے لیکن قانون در قانون
اس طرح اس نے بنا دیا ہے کہ انسانی عقل تو ان گہرائیوں تک پہنچ ہی نہیں سکتی۔اور وہ شہید ہے۔اس خدا سے، یہاں چونکہ یہ باتیں تھیں جو دشمن کے دل میں آگ بھڑ کانے والی
حسد پیدا کرنے والی جب تک معرفت حاصل نہ ہوا اور توبہ کا دروازہ نہ کھلے دشمنی میں ان کو بڑھانے
والی ہیں ان صفات کا یہاں ذکر کر دیا کہ مومن باللہ ہیں کہ چونکہ وہ ایک ایسی ہستی پر ایمان لائے کہ جو
اللہ ہے تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہر عیب سے پاک اور ان صفات میں صفت عزیز ہے اس کی
ایک صفت۔پھر الحمید ہے وہ ، پھر المالک ہے وہ ، پھر وہ شہید ہے اور یہ صفتیں جو یہاں بیان ہوئی ہیں
یہ دشمنی کا باعث بنتی ہیں اس لئے یہاں ذکر کیا گیا ہے اور یہاں یہ نتیجہ نکلتا ہے ان آیتوں پر غور کر کے

۶۰۲
سورة البروج
تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
کہ تمہیں تمہاری دشمنی اور تمہارے منصوبوں کے مطابق خدا جزا دے گا۔چھپے ہوئے تو نہیں ہو تم یا
تمہارے منصوبے یا تمہاری دشمنیاں اور اس کے مومن بندے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کے
نتیجہ میں، جو خدا سے ان کو پیار ہو گا، اس کے نتیجہ میں جو اللہ تعالیٰ کے نور سے وہ حصہ لینے والے ہوں
گے اس کے نتیجہ میں، جو تو حید حقیقی پر قائم ہونے کی وجہ سے کہ اپنے آپ کو محض لاشے سمجھنا اور کچھ نہ
سمجھنا، سب کچھ کر کے سمجھنا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا کیونکہ سب کچھ اسی کا تھا اس کے سامنے لوٹا دیا ہے
کون سا احسان کیا اپنے رب پر۔احسان تو اسی کا ہے ہم پر۔تو یہ صفات، جو اللہ ان کے دلوں کے
حالات اور اسرار کو جاننے والا ہے جو مومنوں کے دلوں کے حالات اور اسرار کو جاننے والا ہے وہ
مومنوں کو ان کے حالات کے لحاظ سے، ان کے اعمال کے لحاظ سے، ان کے جہاد کے لحاظ سے ان کی
ہجرت کی کوششیں کہ گند نہ ہمارے قریب آئے ، اس کے لحاظ سے وہ ان کو جزا دے گا اور اسی نسبت
سے جو دشمنیاں ہیں اس کے مطابق دشمن اس کی گرفت میں ہیں اس سے باہر نہیں نکل سکتے۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۴۲۷ تا ۴۳۵)

آج 10 میں سے 10 باقی